Baaghi TV

Tag: چوری

  • ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

    ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

    پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں دوسروں پر غداری اور فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر مقدمات درج کرانے کیلئے مراسلے لکھنے والے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز آج خود اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر اتر آئے اور اب ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تو ان کی برداشت سے باہر ہو گیا.

    31 مئی 2021 کو پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک نے سپیکر قومی اسمبلی کو فوج پر تنقید کرنے والوں کو غداری کے تحت سخت سے سخت سزا دینے کا مراسلہ لکھا .

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

    مراسلے کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالیہ ملک کا کہنا تھا کہ صحافی اسد علی طور پر حملے پر سینئر صحافی حامد میر نے ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور قابل احترام ادارے کے خلاف بیان دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایسے سنجیدہ نوعیت کے بیانات کا نوٹس لینا چاہیئے ،عالیہ ملک نے مراسلے میں کہا کہ حامد میر ملک کے قابل احترام اداروں پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت دیں.

    عالیہ ملک نے اپنے مراسلے میں لکھا تھا کہ اسی طرح کے ایک اور کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارتی پائلٹ کو بھارت کے حوالے کرنے پر غیر ذمہ دارانہ بیان دیا تھا .

     

    عمران خان نےسازشی بیانیہ بنایا،شہباز گل نے دہرایا،رانا ثناءاللہ

     

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کو ازادی رائے سے منسلک نہیں کیا جاسکتا ،ان کا کہنا تھا کہ اب ایسے عناصر کو سبق سکھانا چاہئیے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں.

    کل تک اداروں کی حرمت کا بھاشن دینے والی پی ٹی آئی آج حکومت سے ہاتھ دھوتے ہی قابل احترام اداروں کی حرمت کو پامال کرنے کے در پر ہے. موجودہ حکومت کی جانب سے آج جب پی ٹی آئی کے رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شہباز گل کو اغواء کر لیا گیا .

    عمران خان اس وقت کہاں تھے جب وہ خود اور ان کے حواری اداروں کے خلاف زبان درازی کر رہے تھے؟ .یہ تو ایسے ہی ہے کہ ایک تو چوری اوپر سے سینہ زروری.

  • پاکستان اسٹیل ملز میں 10 ارب روپے کی چوری کا انکشاف

    پاکستان اسٹیل ملز میں 10 ارب روپے کی چوری کا انکشاف

    پاکستان اسٹیل سے تقریباً 10 ارب روپے مالیت کا میٹریل چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری سامنے آگئی، جس کی تحقیقات کے لیے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی سے رجوع کرلیا اس حوالے سے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو خط لکھا گیا ہے-

    وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے لکھے گئے خط میں پاکستان اسٹیل کے مختلف ڈپارٹمنٹس میں کی جانے والی چوریوں میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لانے کے لیے شفاف اور فوری تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اسٹیل کےمختلف ڈپارٹمنٹس کے علاوہ مین پلانٹ بھی چوروں کی رسائی سے محفوظ نہیں رہا جوکہ سیکیورٹی عملے کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں پاکستان اسٹیل کی اندرونی تحقیقات میں سینئر انتظامی افسران کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں جو وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایف آئی اے کو فراہم کردیئے ہیں۔

    پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین (سی بی اے) کی جانب سے 27 جولائی 2022ء کو وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کو ارسال کردہ خط میں قومی اثاثے کو لٹیروں سے بچانے کے لیے فوری ایکشن اور تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

    خط میں کہا گیا کہ 27 جولائی کی شب کو 50 افراد پر مشتمل لٹیروں کے ایک گروہ نے پاکستان اسٹیل کے پلانٹ ایریا پر دھاوا بول دیا اور اربوں روپے مالیت کا تانبہ اور وائرز دیدہ دلیری کے ساتھ لوٹ کر فرار ہوگئے اس تمام کارروائی اور گزشتہ چوریوں میں سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کنٹریکٹ اور مستقل دونوں طرح کے ملازمین خاموش تماشائی بنے رہے اس لیے ضروری ہے کہ ان چوریوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔

    خط میں سی بی اے نے وفاقی وزارت صنعت و پیداوار سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اسٹیل میں انتظامی اور مالی بے قاعدگی، غفلت اور منظم چوریوں میں سہولت کاری کرنے والے عناصر کے ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ کے خلاف تحقیقات کرائی جائیں اور قومی اثاثہ کو لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل کے نقصانات، قرضوں اور واجبات کی مجموعی مالیت جون 2022 تک 650 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے اور بھاری مالیت کی چوریوں کی وجہ سے ان نقصانات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

  • تحریر اپنے نام کرنا بغض اور چوری ہے،ازقلم :غنی محمود قصوری

    تحریر اپنے نام کرنا بغض اور چوری ہے،ازقلم :غنی محمود قصوری

    تحریر اپنے نام کرنا بغض اور چوری ہے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    یہ وقت ہے سوشل میڈیا کا جہاں ہم ایک دوسرے سے بہت دور ہو کر بھی بہت قریب اور انجان ہو کر بھی آشنا ہیں اس قربت اور آشنائی کا سب سے بڑا سبب سوشل میڈیا ہے سوشل میڈیا نے ہمیں بہت اچھا دیا بھی ہے اور بہت برا کیا بھی ہے-

    آج کل ایک رواج چل نکلا ہے کہ کسی کی بھی اچھی تحریر دیکھی تو فوری اس سے اصل راقم کا نام و ہیش ٹیگ کاٹا اور اپنا لگا کر وائرل کر دیا تاکہ واہ واہ ہو سکے اور دوسروں سے داد حاصل کی جا سکے کہ کمال لکھا ہے خوب علم ہے جناب کو مگر یہ نہیں پتہ کہ جناب نے چوری کی ہے تحریر کی اور اس کے پیچھے محنت کسی اور کی ہے

    دیکھا جائے تو یہ سراسر اگلے بندے سے بغض ہے اور اس کی چوری ہے کیا ہم نے کبھی کسی کی گندی تحریر کو اپنے نام سے منسوب کیا؟اگر نہیں تو کسی کی اچھی تحریر کو اپنے نام کرنے کا ہمیں حق کون دیتا ہے جبکہ وہ الفاظ و تحریر اگلے کی ملکیت ہے اس بغض کے متعلق اللہ تعالی اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یوں فرماتے ہیں-

    وَ لَا تَجۡعَلۡ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا
    اے اللہ۔ ہمارے دلوں میں کسی صاحب ایمان کے لیے کوئی کدورت پیدا نہ ہونے دینا

    ایک اور جگہ فرمان الہی ہے کہ

    أمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰی مَآ اٰتٰھُمُ اﷲُ مِنْ فَضْلِہٖ
    ’کیا وہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا کیا ہے

    قرآن کی یہ دو آیات غور کرنے سے ہمیں بتا دیتی ہیں کہ کسی کی تحریر چوری کرنا اس بندے کی محنت و علم سے بغض ہے اور یہ بغض ہمیں چوری پر اکساتا ہے
    اور چور کے بارے ارشاد ہے کہ

    عن أبي هريرة عن النبي -صلى الله عليه وسلم- قال: «لعن الله السارق، يسرق البَيْضَةَ فَتُقْطَعُ يده، ويسرِقُ الحَبْلَ فَتُقْطَعُ يَدُهُ».
    [صحيح] – [متفق عليه]

    ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔اللہ کی لعنت ہو چور پر، جو ایک انڈا چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے، ایک رسی چراتا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے
    غور کریں ایک معمولی انڈے چوری کی سزا کتنی ہے جبکہ کسی کی گھنٹوں،دنوں،ہفتوں و مہینوں کی محنت کی چوری کی سزا کتنی بنتی ہے؟

    اگر اسلامی نظام ہو تو جس طرح ضروریات اشیاء کی چوری پر سزا ہے بلکل اسی طرح کسی کی تحریر،کتاب وغیرہ کو چوری کرکے اپنا نام کرنے پر بھی سخت سزا ہوتی پاکستان میں ایسا قانون بھی موجود ہے کہ کسی کا ہیش ٹیگ یاں تحریر اپنے نام کرنا کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت جرم ہے-

    بجائے اس کے کہ ہم دوسروں کے نام کاٹ کر اپنے نام سے منسوب کرکے تحریر کو وائرل کریں اس سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ زندہ دلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اصل راقم کے نام کےساتھ ہی وائرل کیا جائے تاکہ ہمارے اخلاقی معیار کی پہچان ہو اور اگلے بندے کی امانت دوسروں تک اصل حالت میں پہنچے اس سے ہماری عزت میں بھی اضافہ ہو گا اور اصل راقم کی عزت میں بھی اگر ہم کسی کی امانت میں خیانت نہیں کرینگے تو ان شاءاللہ اللہ تعالی ہم سے راضی ہو گا اور ہم اس کے ہاں صادق و امین ٹھہریں گے ان شاءاللہ-

  • لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور: میو اسپتال سے ادویات چوری کے الزام میں 7 ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

    لاہور کے میو اسپتال سے ادویات چوری کرنے کے الزام میں 7 ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال سے ادویات چوری کا مقدمہ تھانہ گوالمنڈی میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں مریضوں کی جان خطرے میں ڈالنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔

    خیبرپختونخواہ میں جرائم، لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے واقعات ،مردان کا پہلا نمبر

    ایف آئی آر کےمطابق وارڈ اٹینڈنٹ مبشر زکریا ادویات چوری کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کا کہنا تھا کہ اسٹورکیپر وقاص اور ڈسپنسر لطیف اسے چوری پر مجبور کرتے تھے۔

    ملزم نے مزید بتایا کہ اس کام میں سکیورٹی سپروائزر اعظم،گارڈ اعجاز اورعلی رضا بھی ملوث ہیں جبکہ چوری کی ادویات بلال نامی شخص کو بیچتے تھے ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    قبل ازیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز(پنیز) جنرل ہسپتال لاہور میں بھی ادویات چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا گینگ کے زیادہ تر اراکین مقامی یونین کے عہدیدارتھے جنہیں رواں ماہ 5 جولائی کو پیر کے روز رنگے ہاتھوں ادویات سمیت پکڑا گیا تھا-

    سیکیورٹی عملے نے لاکھوں روپے کی ادویات برآمد کر کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کردیں تھیں، جس کے بعد ایم ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی تھی ۔

    بتایا گیا تھا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بن اسلم کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ سرکاری ملازمین جن میں اکثریت یونین عہدیداروں کی ہے ایک گینگ تشکیل دے رکھا ہے یہ پینز اور جنرل ہسپتال کے سٹورز سے مہنگی ترین ادویات چوری کرتے ہیں۔

    ایم ایس نے فوری طور پر ایڈیشنل ایم ایس پر چیز اور چیف فارماسسٹ کو موقع پر طلب کیا اور فوری تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سے کہا تھا کہ انہوں نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جو ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    جبکہ اس سے قبل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی ادویات چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا تھا-

  • لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    لاہور میں جرائم بڑھنے لگے، معروف تجارتی سنٹر میں چوری کی واردات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    لاہور کے معروف تجارتی سنٹر عمیر سنٹر مین چورلاکھوں روپے چوری کر کے فرار ہو گیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان چوری کر کے فرار ہو رہا ہے، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد واقعہ کا مقدمہ بھی درج کر لیا

    عمیر سنٹر میں تاجر ظفر اقبال کی ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکان ہے، ملازم محمد شیراز گاہک نہ ہونے پر ساتھ والی دکان میں لڑکے سے باتیں کرنے لگ گیا، اسی دوران اس چور نے ساڑھے پانچ لاکھ روپے، پانچ پانچ ہزار کے نوٹ جوکسی کو دینے کے لیے جمع کر کے رکھے تھے، نکال کر لے گیا۔ تھانہ مستی گیٹ میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مدعی مقدمہ محمد شیراز دکان پر ملازم ہے،

    قبل ازیں لاہور میں منشیات کی ترسیل کا بڑا گروہ پکڑا گیا باغبانپورہ پولیس نے کاروائی کی اور بین الاضلاعی دو منشیات ڈیلر گرفتار کر کے 78 کلو منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم عبد الواحد اور مسعود خان کو انٹیلیجنس کاروائی کر کے گرفتار کیا گیا،ملزم عبد الواحد کو گرفتار کر کے 850 گرام چرس برآمد کی گئ، گرفتار ملزم کا ساتھی مسعود خان پشاور سے منشیات کی سپلائی لیکر کر لاہور آیا تھا،ملزم مسعود خان کو گرفتار کر کے 60 کلو چرس، 18 کلو افیون اور اسلحہ برآمد کیا گیا، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے،ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے،منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

  • کراچی:ریلویز پولیس کی کارروائی؛4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار

    کراچی:ریلویز پولیس کی کارروائی؛4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار

    کراچی : ریلویز پولیس کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ریلوے مٹیریل چور گرفتار کر لیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلویز پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دو الگ واقعات میں گرفتار کیا گیا، ملزمان بہادر خان،سلمان، طاہر اور داؤد خان کو نقیب کباڑ خانہ واقع ٹائر کمپنی این ٹی آر کالونی سے اور ریلوے یارڈ کے بی ایکس نیٹی جیٹی پل سے گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان ریلویز پولیس نے کہا کہ ملزمان ریلوے مٹیریل چنگچی رکشہ میں لوڈ کر کے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، ملزمان کو موقع پر گرفتار کر کے قبضہ سے بھاری مقدار میں قیمتی ریلوے مٹیریل برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس کراچی سٹی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ریلویز پولیس ریلوے مٹیریل چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔

    ادھر کراچی پولیس کے مطابق شہر میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور زیادہ ترسٹریٹ کرائم میں شہری بہت زیادہ نقصان اٹھا رہے ہیں، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اس وقت کراچی وسطی اور دیگر علاقوں میں روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں ڈاکوموبائل اورنقدی چھین کرفرار ہوجاتے ہیں ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ موٹرسائیکلوں کے ساتھ ساتھ بڑی گاڑیوں کی چوری کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں،

    ادھر سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے حوالے سے دیئے گئے احکامات پرپھر انتظامیہ سے پوچھ لیا ہے اور کہا ہےدعا زہرا کو ہرصورت پیش کیا جائے ،اس حوالے سے پنجاب حکومت سے بھی سندھ پولیس کے رابطے جاری ہیں

  • فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    فضل الرحمان کا کراچی میں جلسے کا اعلان:پی پی نے بھی کال دے دی

    کراچی: مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں 19 مئی کو جلسے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق ترجمان جے یو آئی راشد سومرو نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے 19 مئی بروز جمعرات کو مزار قائد پر جلسہ کرے گی۔

    راشد محمود سومرو نے جلسے کے لیے ذمہ داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ کراچی میں عوامی اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    ادھر پاکستان پیپلزپارٹی نے 15 مئی کو کراچی میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خطاب کرینگے۔

    صوبائی وزیرمحنت سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی نااہل حکومت گرانے کی تحریک کی قیادت کی تھی۔۔ 15 مئی کو کراچی میں جلسہ کریں گے فی الحال جگہ کا تعین نہیں ہوا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں بھی کچھ اداکاراورپسند کے صحافی بلائے جاتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے 27 فروری سےلانگ مارچ شروع کیا اور کہا کہ الیکشن کرواو۔ عمران خان نے عدم اعتماد پرکہاکہ میں شکراداکرتا ہوں یہ سب اکٹھے ہوئے ہیں میں اللہ کاشکراداکرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اگر عدلیہ افواج اور دیگر اداروں نے اپنا آئینی کردار ادا کیا تو ہمیں اس کو سراہنا چاہئے۔ ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھربنانے کی باتیں کی چینی، آٹا، آئل، مالم جبا، بی آرٹی سمیت کئی اداروں کے سکینڈل اس کے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کیاعوام عدلیہ سیاستدانوں سمیت سب غدارہیں۔ عمران خان اس ملک کے لئے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریث ہے۔ عمران خان نے 66 سالا زندگی میں اتنانہیں کمایاجتنا وزیرآعظم بننے کے پہلے دوماہ میں کمایا۔

  • سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

    سونم کپور کے گھر کروڑوں کی چوری میں ملوث ملزمہ گرفتار

    نئی دہلی: باولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کے گھر سے ہونے والی کروڑوں روپے کی چوری کے الزام میں ان کی ایک نرس کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اپرنا رتھ ولسن اداکارہ کی ساس کی نرس تھیں جبکہ ان کے شوہر نریش کمار ساگر ایک نجی ادارے میں اکاؤنٹنٹ تھے۔

    عالیہ اور رنبیرکپور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ،سخت سیکیورٹی انتظامات

    یہ چوری 11 فروی کو ہوئی تھی اور 23 فروری کو اس کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تقریباً 2 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقدی اور زیورات چوری کیا گیا ہے۔

    سونم کی دادی ساس سرلا آہوجا اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ دہلی کے گھر میں رہتی ہیں۔ گھر میں تقریباً 35 نوکر ہیں جو گھر کا سارا کام کرتے ہیں ان سب سے پولیس نے پوچھ گچھ کی تھی بتایا جا رہا تھا کہ سونم کی دادی ساس سرلا نے 11 فروری کو الماری کھولی تھی جس کے بعد انہیں چوری کا علم ہوا واقعے کی رپورٹ 23 فروری کو سونم کپور اور ان کے شوہر انند اہوجا کے گھر کے مینیجر نے درج کرائی تھیں-

    سینیئر پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دہلی پولیس کرائم برانچ نے سریتا ویہاڑ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے تاہم چوری کیا گیا نقدی اور زیورات بازیاب کرانا اب بھی باقی ہے۔

    کترینہ کیف کے” امید” سے ہونے کی خبریں زیرگردش

    واضح رہے کہ سونم کپور اور آنند آہوجا اس وقت ممبئی میں ہیں ان دنوں سونم کپور حاملہ ہیں، جس کی وجہ سے یہ جوڑا ممبئی میں مقیم ہے سونم کپور تقریباً چار ماہ کی حاملہ ہیں جوڑے نے خود ہی سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ خوشخبری دی حال ہی میں سونم کپور نے اپنا میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی شیئر کیا۔

  • استعمال شدہ موبائل فروخت کرنے کیلیے کیا کرنا ہو گا؟ ہدایت نامہ جاری

    استعمال شدہ موبائل فروخت کرنے کیلیے کیا کرنا ہو گا؟ ہدایت نامہ جاری

    استعمال شدہ موبائل فروخت کرنے کیلیے کیا کرنا ہو گا؟ ہدایت نامہ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں موبائل فون کی چوری کے خاتمے کے لئے تاجر بھی میدان میں آ گئے

    تاجروں نے چوری شدہ موبائل فون خریدنے پرپابندی عائد کر دی ہے اور لازمی قرار دیا ہے کہ کوئی بھی موبائل فون فروخت کرنے والا پہلے ایک فارم بھرے گا پھر اسکے بعد موبائل فون بیچے گا، اسکے علاوہ کوئی بھی پرانا موبائل فروخت نہیں کر سکتا، مارکیٹ میں کسی کو اسکی اجازت نہیں ہو گی،کراچی کے تاجروں کو کہا گیا ہے کہ ڈبے کے بغیر استعمال شدہ موبائل فارم کے پُر کیے بغیر ہرگز نہ خریدیں کراچی کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھیں اور محتاط رہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ کچھ پیسے بچانے کے لیے آپ چوری یا اسنیچنگ والا موبائل خریدلیں اگر دوکان سے خریدیں تو پکی رسید بنوالیں اور اگر آپ دوکاندار ہیں اور کسٹمر سے خرید رہے ہیں یا آپ کسٹمر ہیں اور کسی عام فرد سے آن لائن یا آف لائن موبائل خرید رہے ہیں تو اس سے NIC COOY اور اس فارم کو بھر کے اس سے سائن کرائیں یا انگوٹھا لگوائیں یہ آپ کی حفاظت کے لیے ہے براہ کرم اسے نظر انداز نہ کریں موبائل کی cplc سے تصدیق کرنے کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں
    02135662222
    02135682222

    صدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے، اب موبائل فون کی فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندارموبائل فون نہیں خریدے گا، شہر کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے ،شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں کراچی میں ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے، اب تک تقریباً 10 سے 12 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے

    چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن جاری

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    لڑکی کو نازیبا ،فحش تصاویر بھیجنے والا ملزم گرفتار

    لڑکی بن کر لڑکوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کی کاروائی،بلیک میلنگ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

  • کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    کامیڈین شکیل صدیقی کی گاڑی گھر کے باہر سے چوری ہو گئی

    کراچی: پاکستان کے معروف کامیڈین شکیل صدیقی کے گھر کے باہر سے ان کی گاڑی غائب ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر الیون میں شکیل صدیقی کی کار ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے گاڑی کورولا جی ایل آئی ماڈل کی تھی-

    "دی کراؤن”کی شوٹنگ کے دوران لاکھوں ڈالرزکے نوادرات چوری ہونے کا انکشاف

    شکیل صدیقی کے مطابق واقعہ شام سوا پانچ کے قریب پیش آیا جس کی اطلاع متعلقہ تھانے اور ون فائیو مدد گار پولیس کو کردی ہے جس پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور وہاں لگے خفیہ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جس سے کار لفٹرز تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی-

    سرسید پولیس نے شکیل صدیقی کی مدعیت میں کار چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

    ہانیہ عامر کی’پردے میں رہنے دو‘ اورعمران اشرف کی ’دم مستم‘ کورواں برس عید الفطرپرریلیز کرنے کا اعلان

    خیال رہے کہ کراچی میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں حالیہ چند مہینوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے گزشتہ دنوں ڈکیتوں نے نجی ڈی وی چینل کے پروڈیوسر اطہر متین کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایکشن لیا اور صحافی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کیا۔

    اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک اورملزم گرفتار

    پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم محمد اشرف کو منگھوپیر کے علاقے بلوچستان باڈر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔