Baaghi TV

Tag: چیئرمین سینیٹ

  • پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا

    بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔

    خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائےبطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔

    پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔

    https://x.com/PTIKPOfficial/status/1998698752954261931?s=20

  • اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد سے زائد اضافہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی نئی تنخواہ 13 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے مؤثر ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو 2 لاکھ 5 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔

    جنوری میں اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔اس سے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ماہانہ تجویز کی گئی تھی، تاہم اسپیکر نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے 5 لاکھ 19 ہزار روپے اضافے پر اتفاق کیا تھا۔

    جاپانی کمپنی کا چاند پر بھیجے جانے والا دوسرا مشن بھی ناکام

  • روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    روسی فیڈریشن کونسل کی سپیکر کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو نے چیئر مین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے
    سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو کا کہنا تھا کہ میرا یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات مزید مضبوط کرے گا،پارلیمانی تعلقات مستحکم ہوں گے،آج ہونے والا معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے،ہمارے درمیان سیاسی بات چیت انتہائی کامیاب رہی،ہمارے تعلقات کثیر جہتی ہیں،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان سینیٹ، روسی پارلیمنٹ سے تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔ باہمی تعاون کو بڑھانے کیلئے دونوں ملک پرعزم ہیں

    قبل ازیں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے نتیجے میں روس کی فیڈریشن کونسل اور پاکستان کے سینیٹ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔ دونوں جانب نے اس بات پر زور دیا کہ روس اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، دو طرفہ سیاسی مذاکرات فعال ہیں، جن میں اعلیٰ سطح پر بھی بات چیت شامل ہے، اور بین پارلیمانی تعلقات مضبوط ہیں۔ محترمہ اسپیکر نے اس بات کا ذکر کیا کہ سید یوسف رضا گیلانی نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے، خاص طور پر اپنے دورِ وزارت عظمیٰ اور روس،پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کی سربراہی کے دوران، سپیکر روسی فیڈریشن کونسل ویلنٹینا میٹو ینکو ے چیئرمین سینیٹ کو 2025 میں روس کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔محترمہ اسپیکر نے سینیٹ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور سینیٹ کی معزز مہمانوں کی کتاب میں نوٹ بھی لکھا

    دوسری جانب سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ویلنٹینا مٹوینیکو کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینیکو سے گفتگو کرتےہوئےکیا،ملاقات میں دونوں ممالک کے ما بین سفارتی ، معاشی، تجارتی اور پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ویلنٹینا مٹوینیکو کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور روس کے تعلقات کے فروغ کی نئی راہیں ہموار ہوں گی،ان کے دورے سے علاقائی امن ،ترقی وخوشحالی کو فروغ حاصل ہو گا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے 2010 میں اپنے دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ اپنی ملاقات اور اس وقت ہونے والے معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تیل اور گیس کے شعبوں سمیت انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے روس کی معاونت کو سراہتے ہیں۔ پاکستان کے ایوان بالا میں ایک موثر پاکستان روس دوستی گروپ تشکیل دیا جا چکا ہے،عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دینے میں عوامی نمائندے بہترین رہنمائی فراہم کر سکتے ہیں،دونوں ممالک کے مابین موجودہ تجارتی حجم کو مزید بڑھانے سمیت ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے نئے مواقع کی تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔ نارتھ ۔ سائوتھ ٹرانسپورٹ راہداری بہت اہم ہے

    اس موقع پر ویلنٹینا مٹوینیکو نے چیئرمین سینیٹ کو شاندار استقبال پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان کے ساتھ تجارتی،اقتصادی ،سفارتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ سمیت مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا ۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہیں ۔ ارلیمانی تعلقات کے فروغ سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا بلکہ عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے میں بھی مدد ملے گی۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    نئے چیف جسٹس یحی آفریدی نے پہلا انتظامی حکم جاری کر دیا

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش،فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر کو طلب

  • پیپلزپارٹی ایک جذبے، تحریک اور ولولے کا نام ہے۔چیئرمین سینیٹ

    پیپلزپارٹی ایک جذبے، تحریک اور ولولے کا نام ہے۔چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ پر ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی ملک میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آج ہم یہاں صدر پاکستان آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب منانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اس تقریب کا اہتمام سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک جذبے، تحریک اور ولولے کا نام ہے اس پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی پاسداری، خواتین کو با اختیار بنانے اور غریب عوام میں خوشحالی لانے کے لئے نہ صرف انتھک محنت کی ہے بلکہ لازوال قربانیاں بھی دی ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک پاکستان کو نہ صرف ایٹمی طاقت بنایا بلکہ اس کے دفاع کو بھی ناقابل تسخیر بنایا۔ عوام اور ملک کی خوشحالی کے لئے شہید بھٹو نے آئین پاکستان کا تحفہ دیا۔ان کی شہادت کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ملک میں جمہوریت کے فروغ، آئین کی پاسداری اور عوامی خدمت کے جذبے کو بلند کیا۔ بی بی محترمہ کی شہادت کے بعد صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی اور صوبوں کے استحصال کو ختم کر نے کے لئے 18 ویں ترمیم کا تحفہ دیا جس سے صوبوں کو یکساں حقوق کی فراہمی یقینی بنی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے موجودہ چیئرمین بلاول زرداری بھٹو نے بھی اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے نمایاں خدمات دیں۔ یہ بلاول بھٹو کی انتھک محنت ہے کہ آج آصف علی زرداری صدر پاکستان اور میں چیئرمین سینیٹ کے طور پر آپ کے سامنے موجودہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی دو صوبوں میں صوبائی حکومت ہونے کے ساتھ ساتھ دو صوبوں میں گورنر شپ بھی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی آئینی اور عوامی فلاح وبہبود کی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس کو عدالت میں بھیج کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور ان کے قتل کو عدالتی قتل ثابت کروایا۔عدالت نے تسلیم کیا کہ انھیں فری ٹرائل نہیں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بطور وزیراعظم پاکستان بھی غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا لیکن ہم جمہوریت اور ملک کی بقاء کے لئے سرگرم رہے۔اور اس ضمن میں جسٹس اطہر من اللہ نے کل امریکہ میں اپنے خطاب میں اس بات کو دہرایا۔ پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک کی واحد جماعت ہے جس نے جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں۔آج کے دن ہم صدر پاکستان کی سالگرہ کے دن ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے صدر پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر پاکستان ملک میں خوشحالی لانے کیلئے سرگرم عمل ہیں او ر ان کی کوشش ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں میں ترقی و خوشحالی کا دور دورا ہو۔ پاکستان پیپلزپارٹی زندہ باد پاکستان پائندباد۔

    سالگرہ کی تقریب میں سابق وزیراعظم و سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شہادت اعوان، سینٹر پلوشہ محمد زئی خان، چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹرفاروق حامد نائیک، سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر حسنہ بانو، سینیٹرعمر فاروق، رکن قومی اسمبلی سحر کامران،سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر اسلم ابڑودیگر اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹرینز کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اور صدر مملکت کے لئے دعا بھی کی۔

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈینیٹر سے دھماکہ خیزمواد برآمد،کالعدم تنظیموں سے تعلق،جسمانی ریمانڈ مل گیا

    تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    طبل جنگ بج گیا، لڑائی شروع،پی ٹی آئی پرپابندی

    ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

  • چیئرمین سینیٹ  سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات

    چیئرمین سینیٹ سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات ہوئی ہے،

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے سید یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بہترین تعلقات قائم ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلوں کے فروغ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون میں اضافے اور خاص طور پرتعلیم کے شعبے میں تعاون کے فروغ کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے شمار جانی ومالی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اہم فورمز کا حصہ رہاہے۔ پاکستان نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو پاکستان میں پناہ دی اور ان کی تعلیم اور بہتر معیار زندگی کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

    آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اور افغان پناہ گزینوں کے لئے بہت کام کیا ہے۔ پاکستان سے 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے آسٹریلیا میں اہتمام کریں گے۔
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موسمی تغیرات کے حوالے سے دنیا بھر کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ موسمی تغیرات سے متاثرہ مماک کی صف میں پاکستان اولین مماک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے بہتر حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔گلوبل وارمنگ اور موسمی تغیرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنے طرز زندگی میں تبدیلی لانا ہو گی۔ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے بین الاقوامی معاہدات پرہم سب کو عمل پیرا ہو نا ہوگا۔ سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک ادارہ جاتی میکنزم موجود ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس میکنزم کو مزید موثر بنایاجائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک زراعت،لائیوسٹاک، تعلیم، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر معاشی خوشحالی لا سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبا وطالبات حصول تعلیم کے لئے کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ آسٹریلیا پاکستانی طالبعلموں کے لئے زیادہ سے زیادہ تعلیمی وظائف کا اہتمام کرے۔

    آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ان سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ آسٹریلیامیں موجود پاکستانی کمیونٹی آسٹریلیا کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے.

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

    وفاقی کابینہ اجلاس، آپریشن عزم استحکام کی منظوری دے دی گئی

  • چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
    صادق سنجرانی کے بلوچستان اسمبلی کے ممبر بننے کے بعد وہ سینیٹر نہیں رہے،چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی سے الیکشن لڑا تھا اور وہ جیت گئے، بلوچستان اسمبلی کا رکن منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے،

    چئیرمین سینیٹ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری ہو چکے ہیں،ووٹرز کے لئے اسمبلی ممبر کے طور پر حلف لینا ضروری ہے،چئیرمین سینیٹ نے صوبائی اسمبلی کے ممبر کے طور پر حلف نہیں لیا،صادق سنجرانی صوبائی اسمبلی کی نشست پر سولہ فروری کو کامیاب قرار پائے،آئینی ماہرین کے مطابق صادق سنجرانی 16فروری کے بعد سینیٹ کے ممبر نہیں رہے،سولہ فروری کے بعد ان کی سینیٹ میں سرگرمیاں غیر قانونی ہیں سینیٹ کی ذمہ داریاں ڈپٹی چئیرمین نبھا سکتے ہیں ،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک میں صدارتی انتخاب 9 مارچ کو ہو گا، صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہو گی، آئین کے مطابق صدارتی انتخاب کا ریٹرننگ افسر چیف الیکشن کمشنر ہوتا ہے۔

    صدارتی انتخابات میں مقابلہ آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود اچکزئی کے مابین ہے، دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور ہو چکے ہیں

    صدر عارف علوی کی 5 سالہ آئینی مدت 8 ستمبر 2023 کو ختم ہو چکی ہے تاہم ملک میں نگران سیٹ اپ ہونے کی وجہ سے عارف علوی صدر پاکستان کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور آئین کے مطابق الیکشن ہونے کے ایک ماہ تک صدر اپنے عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں،آٹھ فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے، اسکے بعد اب 9 مارچ کو صدارتی انتخابات متوقع ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری صدر کے امیدوار ہیں، ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتیں آصف زرداری کی حمایت کریں گی

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    صدر مملکت ایک بار پھر آئین شکنی کرنا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار

  • صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے  درخواست دائر

    صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ہے

    صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے سے ہٹانے کے لیے شہری مشکور حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، درخواست میں صادق سنجرانی سمیت الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور انہوں نے الیکشن جیتا، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، وہ غیرقانونی طور پر چیئرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور لاہور ہائیکورٹ انہیں بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

  • چیئرمین سینیٹ کی چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت

    چیئرمین سینیٹ کی چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چین کے شہر بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اور خطاب کیا،سمپوزیم ”چین کی ہمسائیگی سفارتکاری میں دوستی، خلوص، باہمی مفادات اور شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ میں چین کی قیادت اور عوام کو اس شاندار سمپوزیم کے انعقا دپر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔چینی قیادت اور عوام کے لگن سے پیدا ہونے والے اس ترقی پسند ماحول کو دیکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔یہ اعلیٰ سطحی سمپوزیم نہ صرف چین بلکہ پوری دنیا کے روشن مستقبل کیلئے امید کی کرن ہے۔پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات غیرمتزلزل عزم اور اعتماد کا عکاس ہیں۔ پاکستان اور چین کا ایسا رشتہ ہے جس نے بے شمار طوفانوں کا سامنا کیا ہے۔ میں چین کو 74 ویں یوم تاسیس پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔آج ہم یہاں چین کی ہم آہنگی، دیانتداری، باہمی مفاد اور ہمسائیگی سفارتکاری میں شمولیت کے اصولوں کی دسویں سالگرہ منانے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔یہ صدر شی جن پنگ کی دوراندیش قیادت کا اہم کارنامہ ہے۔چین کو خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب اور ہم آہنگ بنانے کیلئے صدر شی کی خدمات، دوراندیشی اور لگن قابل ستائش ہیں۔صدر شی کی تحریریں سفارتکاری کے شعبے میں مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔صدر شی کی بے مثال قیادت اور وسعت نظری نے نہ صرف چین کو بلندیوں تک پہنچایا بلکہ عالمی شراکت داروں کے لئے بھی راہیں ہموار کیں۔برادر ملک چین کی بے مثال تاریخ 4 ہزار سال پر محیط ہے۔ عظیم فلسفی سن زو کی تعلیمات اور کنفیوشس کی لازوال حکمت نے نہ صرف چین کے اندر بلکہ پوری دنیا میں فکری اور اخلاقی سوچ کو اُجاگر کیا۔ قابل تعریف سابق وزیراعظم چین چواین لائی نے موثر سفارت کاری کے ذریعے چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔چین کی پائیدار تہذیب و ثقافت اورتمدن اس کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔ صدر شی جن پنگ نے ایک دہائی قبل تبدیلی کے راستے کاتصور متعین کیا۔آج جب ہم اس تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں، چین کا حالیہ وائٹ پیپر ہمیں اُسی سمت کی یاد دلاتا ہے۔قدیم تجارتی شاہراہوں کو جدید دور کے اصولوں کے مطابق کرنا اقتصادی عالمگیریت کی عکاسی کرتا ہے۔چین انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پرامن بقائے باہمی کے پانچ رہنما اصولوں نے چین کے بین الاقوامی تعلقات کو نمایاں فروغ دیا۔پاکستان اور چین نے باہمی احترام، عدم جاریت اور پر امن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیا۔ تعلیم اور میرٹ کے اصولوں کو اہمیت دینا چین کی دیرینہ روایت ہے۔یہ سمپوزیم صدر شی کی تجویز کردہ نظریات اور اقدار کا اظہار ہے۔عالمی سیاست کے ابھرتے ہوئے منظر نامے میں تنازعات سے ہٹ کر بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیے۔ تشدد اور جنگ کے بجائے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کو فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ کشمیر اور فلسطین جیسے چیلنجزکا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل پوری دنیا کے امن کی ضمانت ہے۔ کشمیر اور فلسطین پر غاصبانہ تسلط، انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور نسل کشی کو روکنے کے لئے ہم سب کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کو ختم کیے بغیر عالمی امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انسانی بحران کو ختم کر کے علاقائی اور عالمی خوشحالی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔علاقائی امن اور عالمی خوشحالی کے لئے چین کی قیادت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

    ۔سی پیک میں تیسرے فریق کو شامل کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے

    وزیر اعلی محسن نقوی کا ین چوان میں ننشیا میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

     اگر دوسرے صوبوں کے ساتھ بھی نا انصافی ہوئی تو آواز اٹھائیں گے 

    شمولیت سے پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہوگی ,سعید غنی

  • چیئرمین سینیٹ   اور  اخوت فاؤنڈیشن کے بانی  ڈاکٹر  امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

    چیئرمین سینیٹ اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کے درمیان پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے، بانی اخوت فاؤنڈیشن نے تنظیم کے فلاحی منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ کو تفصیلی آگاہ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں سماجی اور دیگر اقتصادی مسائل کے حل کے لئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جو مختلف فلاحی تنظیمیں کام کر رہی ہیں وہ ایک مثالی عمل ہے جس سے دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اُن میں دکھی انسانیت کی بھلائی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جو لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کے لیے تمام فلاحی تنظیموں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبہ بلوچستان میں نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور صوبے کے دور دراز علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے بانی اخوت فاونڈیشن کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ اخوت فاونڈیشن صوبہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں اس حوالے سے سہولیات فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    احتساب عدالت نے شاہد خاقان اور پرویز اشرف کو طلبی نوٹس جاری کردیئے
    کپاس کی پیداوار میں 71 فیصد اضافہ
    ڈالر، ایک روپے سے زائد کمی کے بعد 284.70 روپے پر آ گئی
    چینی جوہری آبدوز کو حادثہ،کپتان سمیت 55 اہلکار ہلاک ،برطانوی میڈیا
    بحریہ ٹاؤن سمیت 3ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں خریدو فروخت، نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے عوام کو خبردار کر دیا
    راکھی کی وجہ سے میری شادی نہیں ہوئی تنوشری دتہ کا دعوی
    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ غربت اور بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے-اخوت فاونڈیشن اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی اور معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے انہیں ہنرمند بنائے اور ایسےمنصوبے شروع کئے جائیں جس کی بدولت نوجوان نسل کو ہنر مند بنایا جاسکے-ان اقدامات سے نوجوان نسل کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے مرکزی دھارے میں لایا جا سکےگا-

  • چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا

    عدالت نے رازق سنجرانی کو 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت کی جانب سے حکمنامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں؟ 33، 34 سال کی عمرکا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے؟ یکم ستمبر کو عدالت نے رازق سنجرانی کو فریق بنا کر نوٹس جاری کیا مگر کوئی جواب داخل نہ کرایا گیا ،

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ بلوچستان 2019 سے 2046 تک کے لیے کیٹگری ون کی رہائش گاہ الاٹ ہوئی جو گریڈ 21 اور 22 کے افسران کے لیے مختص ہے عدالت نے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامےکی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے اور توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع ہی نہیں کرایا دائرہ اختیار کا تعین کرنا عدالت کا کام ہے کسی فریق کا نہیں رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانےکا موقع دیا گیا تا کہ وہ اقربا پروری کے تاثر کو زائل کر سکیں، رازق سنجرانی بتائیں کہ وہ ٹائپ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟

    جسٹس بابر ستار نے کہا کہ لگتا ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کی بنا پر کیٹیگری ون رہائش الاٹ ہونے کی رعایت ملی ، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کے سربراہ اور صدر کی عدم موجودگی میں صدر ہوتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ذاتی مفادات کو فرائض پراثر انداز نہ ہونے دینےکا حلف لیا ہوتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ چیئرمین سینیٹ طاقت کے استعمال سے بھائی کو سہولت دیں گے

    توہین عدالت کیس، رازق سنجرانی کے وکیل نے عدالت سے پیر تک کی مہلت مانگ لی ،رازق سنجرانی نے توہین عدالت کے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا،عدالت نے رازق سنجرانی کے وکیل نے پیر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

    جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک کمپنی کے ملازم سے وفاقی حکومت کے ملازم کے طور پر برتاؤ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کومت کی تو درجنوں کمپنیاں ہیں، کیا کسی اور کمپنی کے ملازم کو بھی ایسی رہائش ملی؟ کمپنی کے ملازم نے وہ گھر رکھا ہوا ہے جو وفاقی سیکرٹری کو الاٹ ہوتا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خلاف آرڈر پاس کریں؟ آپ الاٹمنٹ کے معاملہ پر نظرثانی کریں نہیں تو ہم آرڈر پاس کریں گے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی