Baaghi TV

Tag: چیئرمین سینیٹ

  • پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کی ازسر نوبحالی خوش آئند ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللّہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت تجارتی، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صا دق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات مشترکہ تاریخ، مفادات اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی حمایت پر مبنی ہیں۔ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی روابط کومزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے کاروباری افراد کے مابین رابطوں کو آسان اور بہتر بنانا چاہئے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

    محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورایتھوپیا کے درمیان پروازوں کا آغاز خوش آئند ہے۔ کراچی سے ایتھوپین ائیرلائن کی پروازیں شروع کرنا مثبت اقدام ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی حکومت کا اس اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس فضائی سروس سے پورے افریقہ کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی بحالی سے تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون اور عوامی روابط کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صا دق سنجرانی نے مزید کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے تدارک، بین المذاہب ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینا چاہئے۔ایتھوپیا، پاکستان کی اینگیج افریقہ پالیسی کی تحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ایتھوپیا کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی کو ایتھوپیا کی پارلیمنٹ کی قیادت کی جانب سے ایتھوپیا کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت، حکومت اور سفیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

    ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے کہا کہ افریقی ممالک کا گیٹ وے ہونے کی وجہ سے پاکستانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

    جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

    لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

    جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

    جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

    جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

    جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

  • تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی تعاون کے فروغ اور عوامی سطح پر رابطوں کے حوالے سے امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان صحت، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے علاوہ موجودہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپس کو متحرک کرتے ہوئے پارلیمانی تعاون اور عوامی سطح پر رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورسازگار ماحول موجود ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو مراعات بھی دی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے اورسرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔برطانوی سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ گوادر خطے کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ثابت ہوگا۔پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے برطانوی ہائی کمشنر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی مہمان نوازی، سماجی و ثقافتی تنوع نے بہت متاثر کیا ہے۔برطانیہ پاکستان کو اہم ملک تصور کرتا ہے اورتعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

    مزید برآں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایران کے سفیرڈاکٹر رضا امیری مقدم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کے استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے حال ہی میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا ذکر بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کا آپس میں پارلیمانی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ایران کی حکومت کی جانب سے گوادر اور مکران ڈویژن کی بجلی بحال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بندش سے علاقے کے عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اور بحالی سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایران دوست ملک ہے اور حالیہ دورہ ایران سے دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔ایرانی سفیر نے چیئر مین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • الیکشن وقت پر، قوم مطمئن رہے اور تیاری کرے، چیئرمین سینیٹ

    الیکشن وقت پر، قوم مطمئن رہے اور تیاری کرے، چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مزار قائد پہنچ گئے

    چیئرمین صادق سنجرانی کو مزار قائد پر چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزار قائد پر حاضری دی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ہوں، مجھے پورے ملک کی بات کرنی ہے،جہاں ضرورت پڑتی ہے اپنا کردار ادا کرتا ہوں،پاکستان میں اس وقت نگران حکومتیں آچکی ہے، پاکستان کا جمہوری تسلسل آگے بڑھتا رہیگا۔ہ م نے 77 سال میں بہت ترقی ہے۔مشکل وقت ضرور آتا ہے، بلوچستان کے حقوق کی آواز سینیٹر بلند کررہے ہیں،احساس محرومی اسی طرح سے دور کرینگے، بلوچستان کے سارے مسائل 60 یا 90 روز میں ختم نہیں ہوسکتے،بلوچستان بڑا صوبہ، رقبے کے لحاظ سے 48 فیصد ہے،بلوچستان کی ترقی کیلئے وسائل کی ضرورت ہے ،بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنا حکومت کا کام ہے، پاکستان دنیا کے بہت ممالک سے بہتر ہے، الیکشن ضرور ہونگے اور وقت پر ہونگے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،الیکشن وقت پر ہونگے، قوم مطمئن رہے اور تیاری کرے،

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ آف پاکستان ہاوس آف فیڈریشن ہے، نگران حکومت خوش اسلوبی کے ساتھ پورے ملک میں قیام لا چکے ہیں، نگران حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ، چاروں صوبوں کا دفاع کریں ، پاکستان کا جمہوری تسلسل آگے بڑھ رہا ہے، 9 ستمبر کو صدر کی مدت ختم ہورہی ہے، ہمیں ہمیشہ بہتری کا سوچنا چاہیے، راجہ ریاض کا نہیں پتہ کہ کس کو بڑا کہا ہے، سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری ہے۔الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان میں سب سے بڑی پارٹی ہے،دعا کرے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اسی طرح سے ترقی کرتی رہے

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • صادق سنجرانی راجہ ریاض سے ملنے پہنچ گئے

    صادق سنجرانی راجہ ریاض سے ملنے پہنچ گئے

    نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے مابین ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ونگران سٹ اپ سے متعلق مشاورت کی گئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صادق سنجرانی نے انھیں نگران وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا

    اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج دوسری ملاقات ہونی ہے، کل ہونے والئ ملاقات میں راجہ ریاض نے چیئرمین سینیٹ کا نام بطور نگران وزیراعظم دیا تھا، اس حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ وزیراعظم بن سکتے ہیں، وہ جب چیئرمین سینیٹ بنے تو انہیں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی وہ کسی کے لئے متنازعہ نہیں رہے،آج راجہ ریاض اور وزیراعظم کے مابین ہونیوالی ملاقات میں واضح ہو گا کہ راجہ ریاض کوئی اور نام دیتے ہیں یا صادق سنجرانی کے نام پر ہی ڈٹے ہوئے ہیں

    صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
    سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں نہ صرف شامل ہوگئے بلکہ ان کا گھوڑا کافی آگے نظر آرہا ہے۔ ایک بڑا گھر بھی مان گیا ہے۔

    دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی، نگران وزیراعظم کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے،

    پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے، تاہم آج وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات کے بعد بریک تھرو کا امکان ہے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو تین دن کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو اگلے تین دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن اگلے دو دن میں نگران وزیراعظ‌م کی تقرری کر دے گا،

  • ڈپلومیٹک انکلیو میں انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کے مستقل ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد

    ڈپلومیٹک انکلیو میں انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کے مستقل ہیڈ کوارٹر کا سنگ بنیاد

    انٹر نیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (IPC) کے مستقل ہیڈ کوارٹر کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کا قیام ہمارے مشترکہ ویژن کا عکاس ہے اس اہم سنگ میل کے لئے میں وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔و زیراعظم پاکستان کی مسلسل حمایت اور رہنمائی سے آئی پی سی کے مقاصد کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آئی پی سی کے مشن کے لئے حکومت پاکستان کی غیر متزلزل حمایت قابل تحسین ہے اور وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اس ادارے کے قیام میں معاونت اور اس اہم جگہ پر اس کے لئے زمین کی فراہمی ان کی ذاتی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم سب کی ثابت قدمی اور مسلسل کاوشوں کی بدولت آئی پی سی عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک اہم ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بین الپارلیمانی یونین کے صدر دوار تے پچیکوکی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔ان کے بھر پور تعاون اور دلچسپی سے نہ صرف اس مشن کو تقویت ملی بلکہ اس کی تکمیل میں بھی اہم کردارا دا کیا ہے۔ آئی پی سی کا تصور ایوان بالاء سے شروع ہوا اور مختصر عرصے میں ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا جس نے اقوام عالم کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے موثر روڈ میپ فراہم کیا۔ اس ادارے کی بدولت اقوام عالم کو درپیش چیلنجز جن میں امن و امان کا قیام، معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور ماحولیاتی تغیرات کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے پلیٹ فارم میسر ہوگا۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی پی سی نے 50 ممالک کے 193 اراکین پارلیمنٹ کو ایک نقطہ نظر پر یکجا کیا ہوا ہے اور عالمی چیلنجز کو ڈائیلاگ کے ذریعے حل کرنے کے لئے کو شاں ہے۔ بین الااقوامی مکالمے اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرنے میں اس کا بنیادی پہلو ہے۔ اس کی مشہور اشاعت ”دی پارلیمنٹرین“ہے۔ جرنل آف دی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن(CPA) نے بھی آئی پی سی کی تعریف کی ہے کہ یہ ادارہ قوموں کے مابین ایک پل کا کردار اد کر رہا ہے اور عالمی سطح پر بامعنی گفتگو کے ذریعے کامیابی سے مسائل کے حل میں موثر پلیٹ فارم ہے۔ اس ادارے کی بدولت عالمی سطح پر مثبت تبدیلوں کو متحرک کرنا آئی پی سی کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ آئی پی سی (IPC)اور آئی پی یو (IPU)ایک باہمی نقطہ نظر کا اشتراک ہے جو باہمی بات چیت، تعاون اور مشترکہ قانون سازی کی حوصلہ افزائی کے لئے امن خوشحالی اور ترقی کو فروغ دیتا ہے۔ اس سے مشترکہ ذمہ داری، صنفی مساوات، قانون کی حکمرانی، سماجی و اقتصادی پیش رفت اور بہتر معیار زندگی کے لئے رہنما اصولوں کو فروغ ملتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اُمید ہے کہ آئی پی سی کا یہ نیا مستقل ہیڈ کوارٹر اقوام عالم کیلئے امن، خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے اہداف کے حصول کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ اسلام آباد کے قلب میں واقع یہ سیکرٹریٹ اقوام عالم کے لئے روشن مستقبل کی اُمید اور مسائل کے حل کا مرکز ثابت ہوگا

    آئی پی سی کے مستقل ہیڈ کوارٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب سے آئی پی یو کے صدر ڈوارتے پچیکو نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں آئی پی سی کا حصہ ہوں۔ہم دنیا بھر کے پارلیمنٹرینز کی نمائندگی کرتے ہیں۔پاکستان کی دنیا بھر میں امن کے فروغ کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ہم سب مل کر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمبردآزما ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی سی میں شامل ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ مزید ممالک کے پارلیمنٹیرینز بھی آئی پی سی میں شریک ہوں گے۔یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ مختلف ممالک کے پارلیمنٹیرینز یہاں موجود ہیں۔یہ اقدام ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگا۔انہوں نے اس سلسلے میں آئی پی سی کے صدر چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سیکرٹری جنرل آئی پی سی محترمہ ستارہ ایاز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کا سراہا۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آج آئی پی سی کے اس تقریب میں موجود ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان محمدشہباز شریف کی جانب سے اس تقریب کے انعقاد پر تمام ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان نے ہمیشہ عالمی چیلنجز، امن اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔تقریب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ، سینیٹرز،سفراء اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

    دریں اثناء آئی پی یو کے صدر نے وفد کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی۔ دونوں رہنماؤں نے بین الادارہ جاتی تعاون کے فروغ میں مزید تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے آئی پی یو کے صدر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور آئی پی یو کے مابین کثیر الجہتی تعاون مضبوط ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آئی پی سی اور آئی پی یو کے مابین تعاون اجتماعی مسائل کے حل اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششوں میں معاون ثابت ہوگااور اس سے سفارتکاری اور اقوام کے درمیان باہمی افہام تفہیم کی نئی راہیں ہمورا ہو ں گی۔ محمد صادق سنجرانی نے آئی پی سی کی سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت پر آئی پی یو کے صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے آئی پی یو کا پارلیمانوں کے مابین ڈائیلاگ اور تعاون کو بڑھانے میں کاوشوں کو تسلیم کیا۔ ملاقات میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے چیئرمین سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر برائے مہمان داری سینیٹر ذیشان خانزادہ، سیکرٹری جنرل آئی پی سی ستارہ آیاز اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کے علاوہ اعلیٰ حکام اور آئی پی یو وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

    آئی پی یو کے صدر نے سینیٹ میوزیم کا دورہ بھی کیاجہاں انہیں پاکستان کے جمہوری عمل، آئینی سفر اور ایوان بالا ء کے ارتقائی عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی پی یو کے وفد کے اعزاز میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے

  • سپریم کورٹ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

    سپریم کورٹ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری

    اسلام آباد: قائم مقام صدرصادق سنجرانی نے اعلیٰ عدلیہ کے ججزکی تنخواہوں سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

    صادق سنجرانی نے ججز کی تنخواہوں کا آرڈر 2023ء جاری کیا،وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی بنیادی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کردیا ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار 865 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

    اس حکم نامے کے مطابق اب چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ 20 فیصد بڑھا کر 12 لاکھ 29 ہزار 189 روپے ماہانہ ہو گی،سپریم کورٹ کے دیگرججز کی بنیادی تنخواہ بھی 20 فیصد بڑھا کر 11 لاکھ 61 ہزار 163 روپے ماہانہ کر دئ گئی ہے،حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ نئی تنخواہیں یکم جولائی سے نافذ العمل سمجھی جائیں گی۔

    تھانہ شادمان نذر آتش کیس،اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

    اس سے قبل 2022ء کے آرڈر کے مطابق چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے جبکہ جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار 636 روپے تھی گزشتہ ہفتےوفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام ججز کی بنیادی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ 30 جون سے پہلے ہوجائے گا، اس سلسلے میں سمری بھجوائی جاچکی ہے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کے بل کو منی بل کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ ن لیگ کا اصولی فیصلہ ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی مراعات کا بل سپورٹ نہیں کریں گے نہ ہی اسے قومی اسمبلی سے پاس ہونے دیں گے۔

    فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی

  • صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ

    صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ

    حکومت کی جانب سے شدید مخالفت، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں چیئرمین سینیٹ کی مراعات سے متعلق بِل کی حکومتی وزرا نے شدید مخالفت کی تھی۔ حکومتی وزرا کے ردِ عمل کے بعد صادق سنجرانی کی طرف سے بل واپس لینے کا فیصلہ کا گیا چیئرمین سینیٹ نے متعقلہ سینیٹرز کو بِل واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں صادق سنجرانی نجی بل کو فنانس بِل کے ساتھ منظور کروانا چاہتے تھے۔

    پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کے بِل کے مطابق چیئرمین سمیت ان کے اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہونی تھی جبکہ چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ کا کرایہ بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ کیا جانا تھا ان بلوں میں چیئرمین سینیٹ کے دفتر کا خرچہ 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ کے گھر کی تزئین و آرائش کے لئے 50 ہزار روپے رکھے گئے تھے-

    ورزش اور وزن کی کمی سے ذیابیطس کامرض دور ہوسکتا ہے، ماہرین

    نئے قانون کے مطابق چیئرمین سینیٹ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے تھے جبکہ چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 افراد کو ساتھ لے جا سکتے تھے۔ اسی کے ساتھ چیئرمین کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار تھے ان مراعات میں تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملنا تھیں جبکہ تین برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار تھے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان،سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ،3 شر پسند ہلاک

  • موثر سفارت کاری، اقوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔ چیئرمین سینیٹ

    موثر سفارت کاری، اقوام کے درمیان خوشگوار تعلقات کا ایک اہم جز ہے۔ چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ کا روسی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روسی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں گرم جوش استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرے لئے یہ امر بھی خوشی اور افتخار کا باعث ہے کہ میں ایک کثیر الثقافتی، تاریخی اہمیت کے حامل اور دنیا کے سب سے خوبصورت لوگوں کے وطن، روس میں ہوں جو رقبے کے لحاظ سے کرہ اراض کا سب سے بڑا ملک بھی ہے۔یقیناروس فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے جس کی خوشگوار یادیں ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ روسی پرچم سفید، نیلے اور سرخ رنگ سے مزین ہے جو آزادی انصاف اور بہادری کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح روسی قومی ترانہ بھی حب الوطنی، طاقت اور قومی عظمت کے حصول کی جدوجہد کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ پہلا دورہ روس دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہو رہا ہے جو خوشی کاباعث ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات کا سلسلہ طویل عرصے پر محیط ہے۔ بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہمارے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مزید پختہ ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک کے یہ دوستانہ تعلقات مشترکہ اہداف کی نئی راہیں متعین کریں گے۔ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقعے موجود ہیں اور ہماری تاجر برادری بھی تجارتی فروغ میں خاصی دلچسپی کا اظہار کررہی ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ روس کے باشندوں نے دفاع وطن کے لئے شاندار معرکے لڑے۔ لینن گراڈ آج بھی پاکستان کے دفاع وطن کے ناقابل تسخیر کے عزم کے طور پر محاورے اور علامت کی حیثیت سمجھا جاتا ہے۔ اس عظیم معرکے کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر روسی عوام اور فوج کی بے مثال جرات و بہادری اور ناقابل فراموش قربانیوں کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارے ملک کے نامور عظیم شاعر فیض احمد فیض کو لینن ایوارڈ سے نوازا گیا جو قابل فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے ایوان بالا میں پاک روس دوست گروپ کی سربراہی ایک سابق وزیراعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی کی سپیکر کا 2013 میں پاکستان کا دورہ ہمارے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس سے فروغِ تعلقات کے نئے امکانا ت پیدا ہوئے۔ پارلیمانی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موثر سفارتکاری اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے بہتری لائی جا سکتی ہے۔پاکستان کی پارلیمنٹ باہمی فرینڈ شپ گروپس، انٹر پارلیمنٹری یونین، کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن اور ایشیئن پارلیمنٹری اسمبلی جیسے اہم ترین پارلیمانی فورمز کے ذریعے روابط کے فروغ میں نہایت متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔رواں برس ہی پاکستان سینیٹ کی شاندار گولڈن جوبلی تقریبات منعقد کی گئیں جس میں مختلف ممالک کے سفراء نے خیالات کا اظہار کیا جن میں روسی سفیر بھی شامل تھے۔

    چیئرمین سینیٹ نے روس کی فیڈریشن کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ ملکی نظم ونسق چلانے،عوامی مفادات اور ملک کی ترقی کے لئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ بجٹ، مالی معاملات کی نگرانی جیسے اہم فرائض سرانجام دیتی ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ روس کی فیڈریشن کونسل کا آج کا یہ اجلاس انتہائی اہم فورم ہے جو دنیا کو اقتصادی زوال، موسمی تغیرات، انتہا پسندی، دہشت گردی، اسلام فوبیا و دیگر غیر روایتی خطرات و آفات سے نجات دلانے میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقننہ عوام کا نمائندہ اور بالادست ادارہ ہونے کی حیثیت میں قومی، علاقائی اور عالمی سطح پر قیادت کا رول ادا کرتے ہوئے تعمیری اور با مقصد رابطوں کے ذریعے باہمی وابستگی کا نہایت مضبوط ذریعہ بن سکتی ہے۔ اقوام عالم کے منظر نامے کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ موثر کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔موجود دور کے چینلنجز کو پیش نظر رکھتے ہوئے پاک روس تعلقات لا محدود امکانات رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات نہ صرف پاکستان بلکہ روس کے قومی مفادات کیلئے بھی ناگزیز ہیں بلکہ یہ علاقائی،عالمی استحکام، معیشت اور سلامتی کے لئے بھی نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کے سفارتی حل کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔فلسطین اور بالخصوص کشمیرکے دہائیوں پرانے تنازعات کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انسانی حقوق کا تحفظ ہم سب کی اولین ترجیح ہونا چاہیے۔

    پارلیمانی روابط کے فروغ کے حوالے سے محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک روس پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ہمارے رابطوں، تعلقات اور مکالمے کو فروغ ملا ہے اور باہمی اتحاد اور احترام کے احساسات میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے ثمرات دونوں ممالک کی عوام کوملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاک روس تعلقات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں جو خوشی اور تسکین کا باعث ہیں۔ تعلقات کو فروغ دینے کی مخلصانہ خواہش اور جذبہ دونوں اطراف موجود ہے۔ روس کے ساتھ تجارت، معیشت، سیکورٹی،دفاع، انسداد دہشت گردی، تعلیم،ثقافت و دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کی گنجائش موجود ہے۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ صدر پیوٹن کا دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کردار قابل تحسین اور حوصلہ افزاء ہے۔ پاکستانی قوم صدر پیوٹن کی تجارت اور تعلقات بڑھانے کی کاوشوں کی مشکور ہے۔انہوں نے کہاکہ 5 مئی2023 کا دن بھی ہمارے لئے خصوصی اہمیت کا حامل ہے جب روس اور پاکستان کے درمیان مال بردرا شپنگ کا باضابطہ افتتاح ہوا اور اسی دن سینٹ پیٹرز برگ جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری،اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے مواقعوں کی زبردست گنجائش موجود ہے۔ روس کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان نہایت سازگار اور پرکشش ملک ہے۔ ایشیاء پر روس کی خصوصی توجہ روس کے صدر کے ویژن اور شاندار پالیسیوں کانتیجہ ہے۔ روس کی یورپ اور ایشیاء کے درمیان رابطہ کاری ہم سب کے لئے ترقی وخوشحالی کا نیا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔ پاکستان اور روس نے اقوام متحدہ کے اصول کی ہمیشہ پاسداری کی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور لوگ صدر پیوٹن کے اصولی موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کے لبادے میں مقدس شخصیات اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی ہر گز قابل قبول نہیں۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ کسی بھی مذہب کے خلاف اس کی بے مہار آزادی کی اجازت نہیں دے سکتا۔ روس کا یہ عزم ہم سب کے لئے قابل تحسین ہے کہ وہ تمام طبقات کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھنے والا وسیع البنیاد معاشرہ تشکیل دینے کے لئے کوشاں ہے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مشترکہ ترقی و خوشحالی، امن و استحکام اور ہمہ گیر باہمی تعاون کے ایک نئے سفر کا ہم سب آغاز کریں جو علاقائی امن و استحکام، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے۔ روسی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے آخر میں انہوں نے دعا کی کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات ثابت قدمی کے ساتھ تابناک روشن مستقبل کی جانب گامزن رہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی پائیدار اور مزید استوار ہو جو آکاش کی نئی بلندیوں کو چھوئے اور ہماری یہ دوستی خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کا عملی نمونہ ثابت ہو۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے روس کی فیڈیشن کونسل سے خطاب کے بعدکریملن کی دیوار (Kremlin Wall)گمنام سپاہیوں کی یاد گار پر گئے اور پھول چڑھائے۔ چیئرمین سینیٹ نے گمنام سپاہیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر ز منظور احمدکاکڑ، دلاور خان،محترمہ روبینہ خالد، محترمہ نزہت صادق، عبدالغفور حیدری، عبدالقادرودیگر بھی شریک تھے۔بعدازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین وی وی ولودین سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ماسکو کیتھیڈرل مسجد کا دورہ بھی کیا جہاں چیئرمین سینیٹ کا استقبال روس کے مفتی اعظم گینوت الدین نے کیا انہوں نے سینیٹ کے پارلیمانی وفد کو اس عظیم اور تاریخی مسجد کی تاریخ اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ روس میں اسلام کے کردار اور عالم اسلام کے ساتھ روس کے قریبی تعلقات کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے تمام مذاہب کے احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی پر روس کے موقف کو سراہا۔

  • پاکستان ایران کے مابین تعلقات میں مزید استحکام ضروری،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان ایران کے مابین تعلقات میں مزید استحکام ضروری،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں الوداعی ملاقات۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطے کی ترقی، امن اور خوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کوشاں ہے اورخطے کی ترقی ہمارا مشترکہ ویژن ہے۔ دونوں ملکوں کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی مماثلتیں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مستحکم بنیادیں فراہم کرتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین پارلیمانی روابط، تجارتی تعاون اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں مزید استحکام ضروری ہے۔ عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے پارلیمانی سفارتکاری سے بھر پور استفادہ کرنا ہوگا۔

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی سطح پر تعاون قابل تعریف ہے۔پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ ان تعلقات کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی سطح پر مزید مستحکم کیا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ ایران کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کیلئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان اور ایران نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ بین الاقوامی فورمز پر تعاون کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مزید تجارتی راستے کھولنے اور سرحدی منڈیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایرانی سفیر کی پاک-ایران تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے سلسلے میں کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے ایران کی مجلس شوریٰ کے اسپیکر کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کی

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے راہنما سینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی سربراہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے وفد کی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بھی موجود تھے۔سینیٹر حاجی ہدایت اللّہ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں سینیٹر منظور احمد کاکڑ اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کواے این پی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔اے این پی کے وفد نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جناب عبدالقدوس بزنجو کے نام اے پی سی میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا۔دعوت نامہ سینیٹر منظور کاکڑ اور خالد مگسی نے وصول کیا۔بلوچستان عوامی پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور سینیٹ میں باپ کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر منظور احمد کاکڑ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اے این پی کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔اے این پی کے وفد نے اس موقع پر اے پی سی کے اغراض و مقاصد بارے وفد کوتفصیلی آگاہ کیا۔ملاقات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی خالد مگسی، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر منظور کاکڑ، پرنس احمد عمر احمد زئی اور دیگر نے شرکت کی

  • یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور سمیت دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا ذریعہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ابھی بھی مزیدمعاشی تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ملاقات میں اقتصادی سفارت کاری اور سرمایہ کاری میں نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کو موجودہ سطح سے مزید بڑھایا جا سکتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، تجارتی، صنعتی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانی ایک اثاثہ ہیں جو دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے امداد اور ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کے معاملات میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی ہے جو قابل تحسین ہے۔ملاقات میں اسلاموفوبیا جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیر یوں پر جاری بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی کی ملاقات

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی