Baaghi TV

Tag: چیئرمین سینیٹ

  • سینیٹ آف پاکستان کے قیام کی گولڈن جوبلی،اجلاس میں اہم فیصلے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے ایوان بالا ء میں پارلیمانی رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ہے۔

    اس اہم کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹرز سلیم مانڈوی والا، اعظم نذیر تارڑ، انوار الحق کاکڑ، مشتاق احمد، سردار محمد شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ، مولانا عبدالغفور حیدری، دلاور خان اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ آف پاکستان کے قیام کی گولڈن جوبلی منانے کے حوالے سے منعقد ہونے والی خصوصی تقریبات کے بارے میں پارلیمانی رہنماؤں سے تفصیلی مشاورت کی۔ چیئرمین سینیٹ نے آگاہ کیا کہ ایوان بالاء کا 50سالہ سفر جمہوری اقدار کو فروغ دینے، وفاقی اکائیوں کے حقوق اور بھر پور نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے کردار تاریخی اور قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اجلاس میں تجویز دی کہ سینیٹ کی گولڈن جوبلی تقریبات جو کہ ملک بھر میں بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا کو ملک کے معاشی حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محدود کیا جائے تا کہ اُن تقریبات کے انعقاد پر آنے والے اخراجات کو حتیٰ لامکان کم سے کم کیا جائے۔ اجلاس میں شریک پارلیمانی رہنماؤں نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی تجویز کو سراہتے ہوئے اتفاق کیا کہ صوبائی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات کی بجائے صرف وفاقی دارلحکومت میں مختصر اور پُر وقار تقریب کا انعقاد کیاجائے۔ اس سلسلے میں 15 سے 17مارچ 2023 تک ایوان بالا کا خصوصی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا جائے گا۔ جس میں تمام اراکین سینیٹ کو اپنے اظہار خیال پیش کرنے کا بھر پور موقع دیا جائے۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں سابق اراکین سینیٹ سمیت غیر ملکی مہمانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالاء کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ایوان بالاء کی تاریخی اور مثالی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اس جمہوری سفر میں جمہوری پارلیمانی نظام اور قانون کی حکمرانی کے فروغ دینے کے ایوان بالاء کے نصف صدی پر محیط کردار کو احسن طریقے سے اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گاکہ تقریبات پر اخراجات کم سے کم صرَف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں معاشی سطح پر مسائل ہیں وہاں سیلاب متاثرین کی بحالی کاکام بھی جاری ہے اور اس ضمن میں بہتر ہوگا کہ کفایت شعاری پر عمل کرتے ہوئے اخراجات کو کم کیاجائے۔ چیئرمین سینیٹ نے تجویز پر اتفاق کے سلسلے میں تمام پارلیمانی رہنماؤں کاشکریہ بھی اد ا کیا۔

  • سینیٹ اجلاس، قومی حکومت کی گونج،چیئرمین سینیٹ نے سی وی مانگ لی

    چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    سینیٹر مشاہد حسین نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور واقعہ میں ہماری نالائقی اور نااہلی ہے،حکومت تو آنی جانی ہے، یہ حکومت تو لولی لنگڑی ہے،وقت آگیا ہے کہ اب ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں،ہم آمر کے خلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر آج بھی ان کو فالو کرتے ہیں ،سابق صدر ضیا الحق نے کہا تھا کہ جب مثبت نتائج ائیں گے تب الیکشن کروائیں گےکیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں کہ ریفارمز کریں ،سری لنکا آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا خود ہی اپنے پاوں پر کھڑا ہوا،

    سینیٹر مشاہد حسین اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی میں مکالمہ ہوا،مشاہد حسین سید نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں،چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے کہا کہ آپ اپنی سی وی دے دیں، مشاہد حسین سید نے کہا کہ میری ایک ہی صفحہ کی سی وی ہے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ہم نے آپس میں نہیں ،دشمن سے لڑنا ہے ،ہم نے غربت اور مسائل سے لڑنا ہے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں 400 ڈرون حملے ہوئے عمران خان کےدور میں ایک بھی ڈرون حملہ نہیں ہوا ،مشاہد حسین کاسچ بات کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ہمیں آئین کے ساتھ جڑ کر رہنا ہے اور جمہور کو سننا ہے پاکستان میں تمام طبقات احتجاج کررہے ہیں، پاکستان آج انصاف کے لیے پکار رہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہو رہا ہے پاکستان میں بڑھ رہی ہیں،

    سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پولیس لائن دھماکہ بدترین دہشتگردی اور درندگی ہے مذمت کیلئے الفاظ نہیں ہیں،ہماری فرسٹ ڈیفنس لائن خیبرپختونخوا پولیس سے تعزیت، غیرمعمولی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد کی نجف اشرف اور کربلا معلی میں حاضری

    چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وفد کی نجف اشرف اور کربلا معلی میں حاضری

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں وفد نے نجف اشرف اور کربلا معلی میں امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور سید الشہدا حضرت امام حسینؓ کے روضہائے اطہر کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

    وفد نے سب سے پہلے نجف اشرف میں امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے روضہ اطہر پر حاضری دی اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔ بعد ازاں وفد نے کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے روضہ پاک کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا اور اہلبیت عصمت و طہارت تئیں اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے دعا کی۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امام اعظم ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر بھی حاضری دی۔

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ نے عراقی فقہ اکیڈمی کا دورہ بھی کیا۔ اکیڈمی پہنچنے پر اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر احمد حسن الطہٰ نے وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے اسکالرز، مفکرین اور ماہرین کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔

    رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد
    آٹا بحران کیس؛ پشاور ہائیکورٹ کا سیکریٹری فوڈ و دیگر کو مارکیٹ کا دورہ کرنیکا حکم
    لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
    نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
    عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • قبائلی عوام اپنے اداروں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں،قائمقام چیئرمین سینیٹ

    قبائلی عوام اپنے اداروں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں،قائمقام چیئرمین سینیٹ

    قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی سے قبائلی عمائدین اور مشران کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ا ور فاٹا کے انضمام کے بعد پیدا ہونے والے مسائل،سماجی واقتصادی مشکلات اور دیگر اہم امور پر آگاہ کیا۔

    قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے وفد کا استقبال کرتے ہوے کہا کہ قبائلی روایات اور ثقافت میرے دل سے بہت قریب ہے اور اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میرا اپنا تعلق قبائلی علاقہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمائدین کا یہ دورہ ان کے لئے کافی حوصلہ کا باعث ہے اور یہ اس بات کا عکاس ہے کہ قبائلی عوام اپنے اداروں پر بھرپور اعتماد رکھتے ہیں۔ وفد کی قیادت سابق سینیٹر اورنگ زیب خان اورکزئی اور سینئر پارلیمنٹرین جی جی جمال کر رہے تھے۔

    قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اگر چہ فاٹا کا انضمام صوبہ خیبر پختونخواہ کے ساتھ ہو چکا ہے تاہم اصلاحاتی عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اب بھی طویل سفر طے کرنا باقی ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ مقامی سطح پر انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنایا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ اس ضمن میں انضما م شدہ اضلاح کی شفاف مردم شماری ازحد ضروری ہے کیونکہ اس کی مدد سے مستقبل کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنے اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈا کی بدولت سابقہ فاٹا میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور جن مسائل کی عمائدین اور مشران کے وفد نے نشاندہی کی ہے ان کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرحلہ وار اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ دیر پا ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ قائمقام۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالاء نے ہمیشہ پسماندہ طبقات کیلئے آواز اٹھائی اور صوبوں کے ساتھ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہا۔

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ قبائلی عوام نے فاٹا کے بقا کی جنگ لڑی ہے اورپاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم قبائلی عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ فاٹا کے غیو ر عوام نے دہشتگردی اور ملک دشمن قوتوں کے خلاف آہنی دیورا بن کر مقابلہ کیا ہے۔قبل ازیں،عمائدین اور مشران کے وفد نے اپنے علاقوں کے مسائل کے بارے میں قائمقام چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔ سینیٹر اورنگزیب خان نے کہا کہ فاٹا کے عوام نے ہر دور میں ملک کی خاطر قربانی دی ہے۔ انہوں نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کی توجہ مسائل کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ مردم شماری بنیادی ایک مسئلہ ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام اور ادارے حکمت عملی واضح کریں تاکہ مستقبل کی پلاننگ میں مدد ملے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے خصوصی طور پر سینیٹر اورنگزیب اور کزئی اور جی جی جمال کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

  • اسلامو فوبیا مسلمانوں کے لیے بدستور سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

    اسلامو فوبیا مسلمانوں کے لیے بدستور سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انڈونیشیا میں عالمی عوامی مشاورتی اسمبلی فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے۔ دنیا میں بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا مسلمانوں کے لیے بدستور سنگین نتائج کا باعث بن رہا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ پوشیدہ جغرافیائی سیاسی ایجنڈوں کے ساتھ خرافات اور غلط فہمیاں میڈیا پر حاوی رہتی ہیں اسلام کے دشمن مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر نشانہ بناتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ” تنازعات کے حل” اور "تجارت کے فروغ ” کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے عالمی پارلیمانوں کو تجویز پیش کی تا کہ ان مسائل کے حل کیلئے موثر فورم قائم کیا جا سکے۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ مسلم ممالک ایک اکائی کے طور پر کام کرنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں۔ فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظالم و بربریت ا نسانیت سوز ہیں اور روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران اور افغانوں کی بحالی کے لیے مسلسل آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل و دیگر اہم فورمز کو ان مظلوموں کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جسے پاکستان نے OIC کی جانب سے پیش کیا تھااور ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن کے طور پر منائیں جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔چیئر مین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلم ممالک کے مسائل کے حل کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار جانی و مالی قربانیاں دیں ہیں۔ تقریباً ایک لاکھ پاکستانی دہشتگردی کی جنگ کی نظر ہوئے اور 126 بلین ڈالر کا مالی نقصان اٹھایا۔

    تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ہے،ڈاکٹر فیصل سلطان مان گئے

    تمباکو نوشی کے استعمال کے خلاف مہم،ویب سائٹ کا افتتاح

     تمباکو نوشی کے خلاف کرومیٹک کے زیر اہتمام کانفرنس :کس کس نے اور کیا گفتگو کی تفصیلات آگئیں

    تمباکو سیکٹر میں سالانہ 70 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

    جب حکمران ٹکٹ ہی ان لوگوں کو دیں جن کا کاروبار تمباکو اور سگریٹ سے وابستہ ہو تو کیا پابندی لگے گی سینیٹر سحر کامران

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی انتھک کاوشوں کی بدولت ہم امن کے دشمنوں کو شکست دے کر دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ افواج میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج دنیا میں کسی بھی چیلنج کو قبول کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی۔انہوں نے کہا کہ جنگ اور امن کے دوران اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی مسلح افواج کا کردار اس بات کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے تجویز دی کہ غیرجانبدارانہ طریقے سے پرامن مذاکرات کے ذریعے مسلم ممالک کے درمیان موجودہ تنازعات کو ختم کرنے کے لیے کام کر سکتے ہیں اور او آئی سی کے اراکین کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے لائحہ عمل اختیار کریں اور اس کیلئے مستقل سیکرٹریٹ قائم کیا جائے۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں حالیہ دنوں میں سیلاب کی صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سیلاب کے بعد ایک بڑے انسانی بحران کا شکار ہے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ آئی ٹی کے حوالے سے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان، ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی جانب سے نوجوانوں کیلئے معاونت کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریہ انڈونیشیا کی عوامی مشاورتی اسمبلی کو او آئی سی، او آئی سی کی پارلیمانی یونین اور مسلم ورلڈ لیگ کے ساتھ اس اہم کانفرنس کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار کانفرنس کے مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے

  • پاکستان سعودی عرب کے دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے،سعودی سفیر

    پاکستان سعودی عرب کے دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے،سعودی سفیر

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم حرمین شرفین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور مدد اور حمائت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے خادم حرمین شرفین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یکجہتی اور بھر پور مدد کرنے پرتشکر کا اظہار بھی کیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خادم حرمین شرفین کے دلوں میں پاکستان کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا جذبہ موجود ہے اور انہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں۔ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پرمشتمل ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد قابل تعریف ہے۔ مسلم اْمہ کے قائد کی حیثیت سے خادم حرمین شرفین کے کردار کو سراہتے ہیں۔ حکومت پاکستان اور عوام کے دل میں خادم حرمین شریفین اور سعودی قیادت کے لیے بے پناہ عزت و احترام ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، سرمایہ کاری و دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ سی پیک خطے کیلئے مستقبل کا گیم چینجر ثابت ہوگا۔ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے موجود مواقعوں سے مستفید ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ادارہ جاتی سطح پر پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانیوں کی کثیر تعداد سعودی عرب کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سعودی قیادت کا کردار قابل تحسین ہے۔

    سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے پاکستان میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر شدید دکھ ہواہے اورمشکل کی اس گھڑی میں بھر پور تعاون کیا جارہا ہے۔ پاکستان سعودی عرب کے دوست ممالک میں سے اہم ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں وسیع سرمایہ کاری پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے اور باہمی تعلقات کی مضبوطی سے حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ پاکستان کی ایوان بالاء اور سعودی شوریٰ کونسل کے مابین ادارہ جاتی تعاون پر مزید پیش رفت ہونی چاہیے

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

    سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

  • پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں،چیئرمین سینیٹ

    پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں،چیئرمین سینیٹ

    پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے حبیب بینک لمیٹڈ کے چیئر مین اور آغا خان فنڈ برائے اقتصادی ترقی کے ڈائریکٹر سلطان علی الانہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات، ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز کرنے میں سماجی تنظیموں نے موثر کردار ادا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سیلاب متاثرین کے لیے دس ملین ڈالر امدادکے اعلان پر آغا خان اور انکے ادارے کا شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹر فنڈ نے بتایا کہ ان میں سے پانچ ملین ڈالر حکومت پاکستان کے ریلیف سے متعلق فنڈ میں دیئے جائیں گے جبکہ 5ملین ڈالرز آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے سے ریلیف اور بحالی کے کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کو بتایا گیا کہ حبیب بینک لمیٹیڈ نے بھی سماجی ذمہ داری کے تحت عوامی بھلائی کیلئے سیلاب سے متاثر علاقوں میں ریلیف کے عمل میں مناسب شمولیت کی ہے اور بلوچستان کے متاثرین کو ریلیف فراہم کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیہی ترقی کے لیے آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کوششیں کریں تاکہ بحالی کے کاموں کو تیز تر کیا جا سکے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی وتعمیر نو کے لئے بڑے پیمانے پروسائل درکار ہیں اور ہم سب کو مل کر اتحاد کے ساتھ اس مشکل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ صاحب حیثیت لوگ سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات کریں پریشان حال لوگ ہر طرح کی امداد کے منتظر ہیں

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے پارلیمنٹ ہاوْس میں ملاقات کی۔

    ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کا باہمی مفاد کیلئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اسٹریٹجک تعاون شراکت داری ” پاک – چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گی اور دونوں برادر ممالک ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے قومی مفاد کے بنیادی امور”ون چائنا پالیسی“ پر چین کی حمایت کرتا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے بنیادی قومی مفاد کے امور، جموں و کشمیر تنازعہ اور ایف اے ٹی ایف پر چین کی حمایت کو سراہا اور پاکستان پاک -چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست ہے، چین دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے اور چین کے تجربات پاکستان کی سماجی اور معاشی خوشحالی میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چین علاقائی امن کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور تائیوان کا مسئلہ سنگین ہونے کی صورت میں علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اور دنیا کے دیگر خطوں میں جاری تنازعات کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی اور نیا تنازعہ اگر پیدا ہوتا ہے تو اس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    بعد ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹوگو کے وزیر خارجہ پروفیسر رابرٹ ڈو سے نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ چیئرمین سینیٹ نے مارچ 2022 میں اسلام آباد میں ہونی والی او آئی سی-سی ایف ایم کانفرنس میں ٹوگو کے وزیرخارجہ کی شمولیت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران مشترکہ اقدار، اور باہمی احترام پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی پر باہمی تعاون کی تعریف کی اور علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں بشمول او آئی سی، اے یو، یو این اور ایکو واس(ECOWAS)میں ٹوگو کا تعاون قابل ستائش ہے۔ ملاقات میں دو طرفہ سیاسی، تجارتی اور دفاعی تبادلوں کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وزیر خارجہ کو مشترکہ بزنس کونسل کے قیام کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ صحت، انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور ٹوگو کے وزیرخارجہ کی دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ٹوگو کے وزیرخارجہ رابرٹ ڈوسے نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ نے ٹوگو کے وفد کو ایوان بالا اور قانون سازی کے کام کے طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔ ملاقات میں ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ادارہ برائے پارلیمانی خدمات ٹوگو کی پارلیمان کے سٹاف اور اراکین پارلیمنٹ کے لئے معاونت فراہم کر سکتا ہے اور پارلیمانی استعداد کار کو بڑھانے سے بہتر قانون سازی اور پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بہتر رابطہ کاری اورعوامی سطح پر روابط کو بڑھانے کیلئے پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز نصیب اللّہ بازئی، ذیشان خانزادہ, فدا محمد اور سیکرٹری سینیٹ قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

    علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یو این او سی ایچ اے ہیڈ آف سیکشن ایشیاء-پیسیفیک مس رتھ مکوانا سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی دنیا بالخصوص پاکستان کو درپیش چیلنجز اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی،تخفیف غربت اور مہاجرین کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور مقامی،علاقائی اوربین الاقوامی معاونت کے ذریعے ہی ان مسائل کو حل کرنے میں مددملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ ملکر ایک کمیٹی بنائی ہے اور یواین او سی ایچ اے کے ساتھ بھی اسی طرز پرکمیٹی بنانے کے خواہاں ہیں اور یہ کمیٹی، پپس اور یو این او سی ایچ اے کے اشتراک سے سیمینار ز اور ورکشاپس کا انعقاد کرے گی۔

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ وبائی امراض کے حوالے سے آگاہی پھیلانی کی ضرورت ہے اور پانی کی بڑھتی قلت اور فوڈ سیکیورٹی بڑے چیلجز ہیں جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان ایک سپریم ادارہ ہے،موثرقانون سازی کے ذریعے بھی ان چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنج سے نمٹنے کیلئے مل کر کوششیں کرنی ہوگی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تحفیف غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر چیلنجز پر قابو پانے کیلئے پارلیمان کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں پارلیمان کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ مشکلات سے نمٹنے اور ایمرجنسی صورتحال میں یواین او سی ایچ اے کا کردار انتہائی اہم ہے۔ معزز مہمان نے چیئرمین سینیٹ کو یو این او سی ایچ اے کے کام اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ مس رتھ مکوانا نے کہا کہ ملاقات میں سامنے آنے والی تجاویز کو زیر غور لانے کے ساتھ ساتھ رابطہ کاری کے عمل کو جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں سیکریٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان اور اعلی حکام موجود تھے

  • سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    سپیکر،چیئرمین سینیٹ کا پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ

    اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ نے پٹرول پر اٹھنے والے اخراجات پر 40 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے بجٹ اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے جاری اجلاسوں اور قانون سازی پر بات چیت کی گئی ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات سے دوچار ہے، بحران سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا وقت کی ضرورت ہے،عوام کے نمائندے ہیں، ان کے تکلیف کو محسوس کرتے ہیں ،مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنانا ناگزیر ہے،

    پٹرول کی مد میں 40 فیصد کٹوتی کا اطلاق اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر پرہوگا 40فیصد کٹوتی کا اطلاق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و دیگر عہدیداروں پر بھی ہوگا،

    پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،اسکے باوجود کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ فروری میں کیا تھا.

    قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پرسبسڈی ناقابل برداشت ہے ،پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،عمران خان نے پیٹرول پر 30روپے لیوی عائد کیا جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 5 ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتی، جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی،

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • چاغی واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ د اران کا تعین کیا جائے،چیئرمین سینیٹ

    چاغی واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ د اران کا تعین کیا جائے،چیئرمین سینیٹ

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے چاغی کے واقعہ پر تشویش اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سےاپنا کردار ادا کرے اور واقعہ کی جامعہ تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ د اران کا تعین کیا جائے تا کہ مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا تدارک ممکن ہو۔ چیئرمین سینیٹ نے عوام سے اپیل کی کہ امن امان کے قیام کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ محمد صادق سنجرانی نے زخمی شہریوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے علاج معالجے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ھدایات دیں

    قبل ازیں چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا اور جی او سی میجر جنرل سلمان معین پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں قتل ہونے والے ڈرائیور حمیداللہ بلوچ کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس موقع پر سوگوار خاندان کی مالی معاونت بھی کی گئی۔

    دوسری جانب بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ جب تک چاغی واقعے پر تحقیقاتی کمیشن نہیں بنایا جاتا ہم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گے دالبندین میں نہتے اور پرامن مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ وحشیانہ اقدام ہے جس کے خلاف ہم نے قومی اسمبلی سے بھی واک آؤٹ کیا تاکہ حکومت کے نوٹس میں اس مسئلے کو لایا جاسکے اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے

    نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی ہم نے واک آؤٹ کیا تاکہ حکومت کے نوٹس میں اس واقعے کو لایا جائے شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہم تمام سیاسی جماعتوں،پی ڈی ایم کی جدوجہد سے وزیراعظم بنے ہیں اس لئے گورنمنٹ کا حصہ ہوتے ہوئے ہم نے حکومت سے تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جاسکے سابق دور حکومت میں بارڈر ٹریڈ پر پابندی لگائی گئی تھی چمن سے لیکر جیونی تک کوئی انڈسٹری نہیں لوگوں کا ذریعہ معاش بارڈر ٹریڈ سے وابستہ ہے چاغی میں جس طرح محنت کشوں کو نشانہ بنایا گیا اس کے بعد دالبندین میں نہتے مظاہرین پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے

    انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی بہت سے واقعات رونما ہوچکے ہیں اس لئے ہم نے وزیراعظم کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تاکہ اس کیلئے تحقیقاتی کمیشن بنائی جائے تاکہ اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزاد ی جاسکے گزشتہ 70برسوں میں حکمران بلوچستان میں انڈسٹری تو نہیں لگا سکے صرف نہتے لوگوں پر گولیاں ہی برسائی جارہی ہیں ہم نے سپریم کورٹ میں 6نکات پیش کیے جس میں بلوچستان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ پر احتجاج جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس چالیس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین کے رکن قادر علی نائل کی صدارت میں شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے احمد نواز بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈرپر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چاغی اور رخشان ڈویژن میں انسانی حقوق کی پامالی کے مسلسل واقعات ہورہے ہیں گزشتہ دنوں نوکنڈی میں جو واقعہ رونما ہوا تھا اس کیخلاف گزشتہ رو زجب ایک ریلی نکالی گئی تو ایک بار پھر فورسز کی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں حکمران عوام کو روزگار تو فراہم نہیں کرسکتے مگر ان پر گولیاں برسائی جاتی ہیں

    مارچ میں تحریک لبیک نے بھی ایک بار پھر "مارچ” کا اعلان کر دیا

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    اگر معاہدہ پورا نہ ہوا تو یہ قافلہ آگے روانہ ہوگا تحریک لبیک کی شوریٰ کا اعلان

    خون کی ہولی کھیلی گئی،مولانا فضل الرحمان بھی تحریک لبیک کے حق میں بول پڑے

    کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ مذاکرات کے حوالہ سے نئی پیشرفت

    وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد،حافظ سعد رضوی نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    قیادت نا اہلوں سے نکل کر ناقابل اعتبار لوگوں کے ہاتھ آ گئی،حافظ سعد رضوی

    ہرمظلوم کا ساتھ دیں گے، ہم ہر ظالم کا ہاتھ روکیں گے،حافظ سعد رضوی کا اعلان