Baaghi TV

Tag: چین

  • جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، امریکا، چین، روس، ایران، ترکیہ اور یورپی یونین کی شدید مذمت

    دنیا بھر سے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، امریکا، چین، ایران، ترکیہ، روس کے بعد یورپی یونین نے بھی دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امریکا نے ٹرین دہشت گردی اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی مذمت کی ہے، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔امریکی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کو امریکا نے عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہوا ہے، امریکا متاثرہ افراد سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

    چین نے بھی جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور سیکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہیں۔

    روس کی جانب سے بھی دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان میں روس کے سفارت خانے نے جاری بیان میں کہا کہ وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتےہیں۔یورپی یونین کی سفیر ریناکونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر واقعے کی مذمت کی ہے۔سفیر یورپی یونین ریناکونیکا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

    دریں اثنا، پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے بھی ٹرین پر دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی سفارتخانہ دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔فرانسیسی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مزید کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز (11 مارچ) دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، اور جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے 400 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا۔اگرچہ دور دراز علاقے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا، سیکیورٹی فورسز نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈھاڈر کے علاقے میں بولان پاس میں یرغمالیوں کو بچانے کے لیے ایک بڑے آپریشن کا کیا تھا، جس میں گزشتہ رات تک کم از کم 16 حملہ آور ہلاک کیے جاچکے تھے۔

    آج پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گیا، تاہم آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ آپریشن مکمل، 33 دہشتگرد جہنم واصل، 21 مسافر، 4 ایف سی جوان شہید

  • چین نے  پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں  توسیع  کردی

    چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی

    اسلام آباد:چین نے پاکستان پر واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے اور اس سلسلے میں چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی ہے۔

    چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی وزارت خزانہ کی جانب سے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی گئی ہےاعلامیے کے مطابق چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

    سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

    ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کے ٹکٹس چرا نے والے ہیکرز گرفتار

  • چینی صنعت کاروں کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    چینی صنعت کاروں کے وفد کی شرجیل میمن سے ملاقات

    کراچی:الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے شرجیل میمن سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاچینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اپنی کمپنی کی جدید ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ سسٹمز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے چینی صنعت کاروں کو حکومت سندھ کی جانب سے سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیاں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے وفد کو سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کرنے میں مکمل تعاون کی پیشکش بھی کی۔

    مصطفیٰ عامر قتل کیس : ایف آئی اے ٹیم ملزم ارمغان کے گھر پہنچ گئی

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

    یو اے ای سے گرفتار 7 خطرناک اشتہاری ملزمان پنجاب پولیس کے حوالے

  • امریکہ کا کینیڈا ، چین  ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    امریکہ کا کینیڈا ، چین ،میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا عندیہ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے سے کینیڈا، چین، اور میکسیکو پر 25 فی صد ٹیرف لگانا کا عندیہ دے دیا جبکہ دو طرفہ ٹیرف اپریل سے لگانے کا منصوبہ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف اگلے منگل 4 مارچ سے لاگو ہوں گے۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کہا کہ امریکا میں منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے ٹیرف کی ضرورت ہے۔ ہم اس لعنت کو امریکا کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف عائد کیے جائیں گے "جب تک کہ یہ رک نہیں جاتا، یا اس میں کمی نہیں ہوجاتی ۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بڑے تجارتی شراکت داروں پر باہمی ٹیرف، جن کی انہوں نے اس ماہ کے شروع میں دھمکی دی تھی، 2 اپریل سے نافذ ہونے والے ہیں ۔

    یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میں کینیڈا اور میکسیکو پر ڈیوٹیز کی پہلی تجویز کے چند دن بعد صدر نے اعلان کیا کہ وہ ان دونوں ممالک سے مراعات حاصل کرنے کے سگنل کے بعد انہیں 30 دنوں کے لیے معطل کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے کچھ فوائد، جن میں میکسیکو کی طرف سے فوجیوں کی تعیناتی اور کینیڈا کے لیے نئی انسداد منشیات کی پالیسی شامل ہے، اس سے کہیں کم اہم تھی۔اس ماہ کے شروع میں اعلان کردہ اسٹیل اور ایلومینیم ٹیرف کی تجویز بھی 4 مارچ سے نافذ العمل ہونے والی تھی – لیکن ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ان ڈیوٹیز کا ذکر نہیں کیا۔ابھی حال ہی میں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آٹوز، کمپیوٹر چپس اور فارماسیوٹیکل پر ٹیرف کا مطالبہ کیا۔

    ڈیڈلاک ختم، اسرائیل نے 456 فلسطینی قیدی رہا کردیے، 97 مصر جلاوطن

    صدر مملکت سے ابوظہبی کے ولی عہد کی ملاقات، نشان پاکستان کا اعزاز

    یوکرین جنگ میں پاکستان کی مداخلت کے کوئی ثبوت نہیں ملے، روس

  • چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت

    چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت

    چینی محققین نے چمگادڑوں میں ایک نیا کورونا وائرس دریافت کیا ہے، جسے HKU5-CoV-2 کا نام دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی میڈیا کے مطابق تحقیق سیل سائنٹیفک جرنل (Cell scientific journal) نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کی قیادت ایک اعلیٰ چینی سائنسدان وائرولوجسٹ نے کی جن کا نام شی زینگلی ہے، جسے ”بیٹ وومین“ بھی کہا جاتا ہے، اسے اس لیے کہا گیا ہے کیونکہ اس نے چمگادڑوں میں پائے جانے والے کورونا وائرس پر کافی تحقیق کی ہے۔ یہ مطالعہ گوانگزو لیبارٹری میں کیا گیا۔

    چین میں سائنسدانوں نے چمگادڑوں میں HKU5-CoV-2 نامی ایک نیا وائرس پایا۔ اگرچہ یہ ممکن ہے کہ یہ وائرس انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن یہ سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی جا رہی ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں کیسے پھیل سکتا ہے،اگرچہ سینکڑوں کورونا وائرس موجود ہیں،لیکن صرف چند ہی انسانوں کو متاثر کر سکتے ہیں، یہ HKU5 کرونا وائرس کی ایک نئی قسم ہے-

    محققین کے مطابق HKU5-CoV-2 نیا وائرس ہانگ کانگ میں چمگادڑوں میں پائے جانے والے ایک کورونا وائرس سے پیدا ہوا۔ یہ وائرس کے ایک گروپ سے تعلق رکھتا ہے جس میں وہ بھی شامل ہے جو MERS کورونا وائرس کی ایک قسم کا سبب بنتا ہے۔

    سائنسدانوں نے تحقیق میں پایا کہ چمگادڑ میں چھپے وائرس HKU5-CoV-2 میں ایک عجیب خصوصیت ہے جو اسے COVID-19 وائرس کی طرح خلیوں میں داخل ہونے میں مدد دیتی ہے یہ خصوصیت وائرس کو سیل کی سطحوں پر پروٹین سے منسلک کرنے کی اجازت دیتی ہے، جس سے وائرس کے لیے خلیات کو متاثر کرنا آسان ہو جاتا ہے۔

    محققین نے کہا کہ چمگادڑوں کے نمونوں سے الگ تھلگ وائرس انسانی خلیوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ چمگادڑوں کے وائرس براہ راست یا واسطہ کاروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہونے کا بہت بڑا خطرہ ہیں، نئے HKU5-CoV-2 وائرس میں مختلف انواع کو متاثر کرنے کی زیادہ صلاحیت ہو سکتی ہے لیکن ابھی اس حوالے سے گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

  • چینی نیوی ہیلی کاپٹر کی فلپائنی طیارے کے قریب خطرناک اڑان

    فلپائن کے گشتی جہاز کے قریب چینی نیوی ہیلی کاپٹر کی خطرناک اڑان پر امریکہ نے شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی نیوی ہیلی کاپٹر نے اسکاربا شول، جنوبی چینی بحریہ کے علاقے میں فلپائن کے گشتی جہاز سے صرف تین میٹر کے فاصلے پر خطرناک پرواز کی جس کی فلپائن اور امریکہ دونوں نے شدید مذمت کی ہے چینی نیوی ہیلی کاپٹر نے علاقہ چھوڑ نے کے فلپینی جہاز کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی اڑان جاری رکھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ جہاز میں سوار صحافی اور میڈیا کے نمائندگان نے 30 منٹ جاری رہنے والا تنازعہ ملاحظہ کیا،فلپینی حکام نے چین کے غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک ردعمل پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

    پولیس والوں کے روپ میں جعلسازی کی نئی لہر ، حکومتی ایڈوائزری جاری

    رپورٹ کے مطابق منیلا کے کوسٹ گارڈ نے ایک خوفناک واقعے کی اطلاع دی جہاں چینی بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر فلپائن کے سرکاری طیارے کے انتہائی قریب پرواز کر رہا تھا چینی ہیلی کاپٹر کی اس حرکت سے پائلٹوں اور مسافروں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر 3 میٹر کے قریب فاصلے پر آیا جو ہوا بازی کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:بنگلادیش کی بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    دوسری جانب چین نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کا طیارہ بغیر اجازت اس کی فضائی حدود میں داخل ہوا فلپائن میں امریکہ کے سفیر کی جانب سے چینی ہیلی کاپٹر کی خطرناک حرکات پر شدید مذمت کی گئی۔

  • چین فلسطینیوں  کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین فلسطینیوں کے لیے سلامتی کونسل میں بول پڑا

    چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارہ سیاسی سودے بازی کے لیے بارگیننگ چپ نہیں ہے بلکہ فلسطینیوں کا وطن ہے اور چین مشرق وسطی میں دو ریاستی حل کا حامی ہے۔

    غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ژی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے تنازع کا دو ریاستی حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارہ فلسطین کے لوگوں کا وطن ہے اور سیاسی سودے بازی کے لیے ایک بارگیننگ چپ نہیں ہے، فلسطینیوں کی حکمرانی میں فلسطین ایک لازمی اصول ہے جس پر غزہ کشیدگی کے بعد حکومت کے حوالے سے عمل درآمد کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا اور تجویز دی تھی کہ اردن اور مصر غزہ کے شہریوں کو پناہ دے جبکہ اردن اور مصر نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

    کرم کشیدگی: اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن گاؤں خالی کرانے کا فیصلہ
    پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد
    شاہد آفریدی کا چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ پر اعتراض
    سعودی عرب کا پاکستان کو مؤخر ادائیگی پر پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ

    بلدیاتی الیکشن میں بار بار تاخیر پر حکومت پنجاب کو نوٹس جاری

  • چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا،  آصف علی زرداری

    چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، آصف علی زرداری

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں، چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے۔

    باغی ٹی وی: چین کے نشریاتی ادارے کو دیئے گئےانٹرویو میں صدر مملکت نے کہا کہ پاک -چین دوستی صرف اچھے وقتوں کی نہیں بلکہ سدا بہار دوستی ہےپاکستان اور چین قریبی ہمسائے ہیں، تمام حالات میں دوست رہیں گے،پاکستان چین کی ترقی اور اپنے جغرافیہ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کا خواہاں ہے، چینی عوام سے محبت رکھتے ہیں، چین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ چینی صدر مضبوط اور مستقل مزاج ہیں، عالمی حالات کا ادراک رکھتے ہیں، پاک چین تعلقات تاریخی ہیں، نسلوں پر محیط ہیں،صدر شی جن پنگ کے سیاسی فلسفے اور طرز حکمرانی کا معترف ہوں، چین نے صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، چین کی ترقی دنیا کیلئے خوش آئند ہے۔

    ایف بی آر کے اختیارات کم کرنا ملکی مفاد میں ہے، بزنس کمیونٹی

    آصف علی زرداری نے کہا کہ چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، چین دوسرے ملکوں میں مداخلت نہیں کرتا، چین کی ترقی سے خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے، چین کے ساتھ لازوال دوستی پر یقین رکھتے ہیں، چین کے ساتھ روابط، سڑکیں اور مواصلات مزید بہتر اور پائیدار بنانے کی ضرورت ہے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ چین زرعی شعبے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے، پاکستان کے زرعی شعبے کی فی ایکڑ پیداواری صلاحیت چین کے مقابلے میں کم ہے، پاکستان میں چین کیلئے خصوصی انڈسٹریل پارکس پر کام کررہے ہیں، ماحولیات، آبپاشی سمیت مختلف شعبوں میں ملکی ترقی کیلئے چین کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں۔

    حماس نے مزید 3 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیئے

    صد مملکت نے کہا کہ چین کی ترقی خطے کے مفاد میں ہے، چین کی خلائی شعبے میں ترقی نئی نہیں، پاکستان چین کے ساتھ خلائی شعبے میں اپنی استعداد کار بڑھا رہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم خطے کی ترقی میں کردار کرے گی، ہماری توجہ پاکستان کے استحکام پر مرکوز ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں،چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک مل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

    فراڈ‌کیس میں قید ملزم کا جیکولین کوویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ

  • غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین

    بیجنگ: چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو غزہ سے جبری بے دخل کرکے کسی دوسرے ملک بسانے کے منصوبے کو مسترد کرد یا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے امریکی صدر کی غزہ سے متعلق نئی پالیسی کے بارےمیں پوچھا جس پر چینی ترجمان گو جیاکون نے کہا کہ غزہ صرف اور صرف فلسطینیوں کا ہےیہ ان کی آبائی سرزمین ہے، غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جبری منتقلی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم سے نیتن یاہو واشنگٹن میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں اپنا منصوبہ پیش کیا تھا،کہا تھا کہ وہ غزہ کی تعمیر نو کریں گے تاہم فلسطینیوں کو وہاں سے دوسرے ممالک میں بسائیں گے ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ تجویز بھی رکھی تھی کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسایا جائے گا کیوں یہ ممالک امریکا سے مالی امداد لیتے ہیں اس لیے آمادہ ہوجائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کے اس منصوبے کو فلسطینی، حماس، عرب ممالک،پاکستان، اقوام متحدہ اور دیگر ممالک بھی مسترد کرچکے ہیں۔

    پنجاب:4 نئی جیلیں تعمیر کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی: مالکان کے تشدد سے گھریلو ملازمہ کی ہلاکت:ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج،دفعہ 302 سمیت 7 دفعات شامل

    پاکستانی سیاست میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے.تابش قیوم

  • 2025 کیلئے دنیا کے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری

    2025 کیلئے دنیا کے طاقتورترین ممالک کی فہرست جاری

    فوربس نے 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے، جس میں امریکا نے پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے جبکہ چین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ درجہ بندی صلاحیت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، عالمی اتحاد اور فوجی طاقت جیسے اہم عوامل کے جائزے پر مبنی ہے۔ یہ مطالعہ وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین اور بی اے وی گروپ کے محققین نے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے تعاون سے تیار کیا ہے۔فوربس کی 2025 کی فہرست میں سرفہرست 10 طاقتور ترین ممالک ان کے جی ڈی پی اور آبادی کے مطابق پہلے نمبر پر امریکا ہے جس کی جی ڈی پی 3.34 ٹریلین ڈالر جبکہ آبادی 34.5 کروڑ ہے دوسرے نمبر پر چین ہے جس کی جی ڈی پی 19.35 ٹریلین ڈالر اور آبادی 141.9 کروڑ ہے تیسرے نمبر پر روس ہے جس کی جی ڈی پی 2.2 ٹریلین ڈالر اور آبادی 8.4 کروڑ ہے چوتھے نمبر پر برطانیہ ہے جس کی جی ڈی پی 3.73 ٹریلین ڈالر اور آبادی 6.9 کروڑ ہے پانچویں نمبر پر جرمنی ہے جس کی جی ڈی پی 4.92 ٹریلین ڈالر اور آبادی 8.54 کروڑ ہے ۔

    چھٹے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کی جی ڈی پی 1.95 ٹریلین ڈالر اور آبادی 5.17 کروڑ ہے اسی طرح ساتویں نمبر پر فرانس ہے جس کی جی ڈی پی 3.8 ٹریلین ڈالر اور آبادی 6.65 کروڑ ہے۔ آٹھویں نمبر پر جاپان ہے جس کی جی ڈی پی 4.39 ٹریلین ڈالر اور آبادی 12.37 کروڑ ہے۔نویں نمبر پر سعودی عرب ہے جس کی جی ڈی پی 1.14 ٹریلین ڈالر اور آبادی 3.39 کروڑ ہے آخری اور دسویں نمبر پر اسرائیل موجود ہے جس کی جی ڈی پی 0.55 ٹریلین ڈالر اور آبادی محض 0.938 کروڑ ہے۔

    فوربس کے مطابق، درجہ بندی کا ماڈل BAV گروپ نے تیار کیا ہے، جو کہ عالمی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کمپنی WPP کی اکائی ہے۔ یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹن اسکول کے پروفیسر ڈیوڈ ریبسٹین نے تحقیقی ٹیم کی قیادت کی۔ اس فہرست کو بنانے کے لیے پانچ پیرامیٹرز استعمال کیے گئے، جن کی بنیاد پر ممالک کو لیڈروں، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی اثر و رسوخ، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور مضبوط فوج کے لحاظ سے درجہ بندی کیا گیا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    صدر زرداری کی پرنس رحیم سے ملاقات، پرنس کریم کے انتقال پر تعزیت