Baaghi TV

Tag: چین

  • آرمی چیف سے چینی  سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس دوران باہمی اعتماد اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے بین الاقوامی اور علاقائی ماحول میں تبدیلیوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا، چینی جنرل ژانگ یوشیا کو جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی عسکری قیادت سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک چین تاریخی دوستی نے ہر مشکل وقت کا مقابلہ کیا ہے، یہ تاریخی شراکت داری مزید بڑھنے کے لیے تیار ہےجنرل ژانگ یوشیا نے اسٹریٹیجک پارٹنر شپ سے متعلق پاکستان کی ثابت قدمی کی تعریف کی جب کہ چینی سینٹرل ملٹری کمیشن نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    پاکستانی تاجر کا چینی کمپنی کو "چونا”11 کروڑ میں معدنیات کی ڈیل کر کے مٹی بھیج دی

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کوآپریٹو کرائم سرکل نے ایک بڑے دھوکہ دہی کے کیس میں کارروائی کرتے ہوئے چینی کمپنی کو معدنیات کے بجائے 11 کروڑ روپے کے عوض کنٹینرز میں مٹی اور بجری بھر کر بھیجنے کے الزام میں ایک تاجر کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق، یہ کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی جانب سے کی گئی، جہاں میسرز ڈنزو ٹریڈرز کے مالک سید ذیشان افضل بلگرامی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ یہ مقدمہ چینی درآمد کنندہ کمپنی میسرز ڈینزو ٹریڈرز کی خاتون نمائندہ مس کورائن چن کی شکایت پر فوجداری انکوائری کے بعد درج کیا گیا۔شکایت کے مطابق، ملزم سید ذیشان افضل بلگرامی نے چینی کمپنی جیانگسو پراونشل فارن ٹریڈ کارپوریشن کے ساتھ 17 جنوری 2024 کو ایک معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ڈنزو ٹریڈرز نے 1500 میٹرک ٹن کروم ایسک چین برآمد کرنا تھی۔ تاہم، 11 فروری کو کراچی کی بندرگاہ سے چین کی بندرگاہ تک بھیجی گئی کھیپ میں قیمتی معدنیات کی جگہ مٹی، بجری اور پتھر بھرے ہوئے تھے۔

    مقدمے میں مزید انکشاف کیا گیا کہ کھیپ چین پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں رکھے ایل سی کو دھوکہ دہی کے ذریعے کیش کرالیا۔ انہوں نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ اور بوگس دستاویزات جمع کروائیں تاکہ جعلسازی سے اپنے حق میں رقم حاصل کی جا سکے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے نہ صرف برآمدی دھوکہ دہی کا ارتکاب کیا بلکہ جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکنگ فراڈ بھی کیا۔ اس دھوکہ دہی سے چینی درآمد کنندہ کمپنی کو نقصان پہنچا اور ملک کی بدنامی کا سبب بھی بنا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ملزم ذیشان کو ان کے دفتر سے، جو آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع ہے، گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کروم ایسک ایک قدرتی معدنیات ہے جس میں کرومیم، آئرن اور آکسیجن شامل ہوتے ہیں، اور اسے اسٹین لیس اسٹیل میں استعمال ہونے والے اہم عنصر فیرو کروم کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

  • چینی مشن نے چاند کی پوشیدہ سمت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    چینی مشن نے چاند کی پوشیدہ سمت کے راز سے پردہ اٹھا دیا

    بیجنگ: چین کے چینگز سکس مشن کے ذریعے لائے جانے والے چاند کی زمین کے نمونوں کے تجزیے میں انکشاف ہوا ہے کہ چاند کی دور افتادہ جانب اربوں سال قبل آتش فشاں تھے جو پھٹتے رہتے تھے آتش فشاں کے دھماکے اِتنے شدید ہوتے تھے کہ زمین پر سے بھی دیکھے جاسکتے تھے۔

    باغی ٹی وی : چینی میڈیا کے مطابق چینی مون مشن اپنی نوعیت کا پہلا خلائی سفر ہے جس میں چاند کے دور افتادہ یا پچھلے حصے تک پہنچ کر مٹی اور پتھر کے نمونے لائے گئے ہیں محققین کی دو ٹیموں نے چاند کی مٹی اور پتھر کے نمونوں کا تجزیہ کیا اور دیکھا کہ اُن میں کم و بیش 2 ارب 80 سال پہلے کے آتش فشاں کے ذرات موجود ہیں ایک پتھر کا تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ 4 ارب 20 کروڑ سال پہلے کا ہے، اس سے اندازہ ہوا کہ چاند کی سطح پر 4 ارب سال سے بھی پہلے سے آتش فشاں متحرک رہے ہیں۔

    ’نیچر‘ اور ’سائنس‘ میں شائع چین کے لائے ہوئے چاند کے نمونوں کی بنیاد پر تحقیق میں یونیورسٹی آف ایریزونا کے کرسٹوفر ہیملٹن کہتے ہیں کہ ہمیں پہلی بار چاند کے اس حصے کے نمونے ملے ہیں جس کا ہمارے پاس کوئی ڈیٹا نہیں تھا اب ہم چاند کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے، نئی تحقیق سے چاند کی نوعیت کو سمجھنے میں مزید مدد ملے گی۔

    واضح رہے کہ امریکا اور دیگر ممالک کے مُون مشنز کی پوری توجہ چاند کےاُس حصے پر مرکوز رہی ہے جس کا رخ زمین کی طرف ہے، خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اپنے لیونر ریکینیژاں آربٹر کے ذریعے اس بات کی نشاندہی کردی تھی کہ چاند کے دوسری طرف آتش فشاں رہے ہیں، اب چین نے اس بات کو ثابت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

  • چین:ووکیشنل اسکول میں چاقو  حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی

    چین:ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی

    بیجنگ: چین کے ایک ووکیشنل اسکول میں چاقو حملے میں8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: چینی میڈیا کے مطابق چاقو حملے میں ہلاکتوں کا واقعہ مشرقی جیانگسو صوبے کے ووکیشنل اسکول میں پیش آیا پولیس کے مطابق حملے میں 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے پولیس نے 21 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور نوجوان ووکیشنل اسکول کا طالب علم تھا جو کہ امتحان میں ناکامی اور ڈپلومہ مکمل نہ ہونےکی وجہ سے مایوسی کا شکار تھا اس کے علاوہ مبینہ طور پر وہ اپنے انٹرن شپ معاوضے سے بھی مطمئن نہیں تھاحکام کی جانب سے مقتولین اور زخمیوں کے حوالے سےکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل ہی چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا تھا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے تھے چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا تھا جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا ، 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعد ناخوش تھا۔

  • چینی سفارتخانے کی  اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی خبروں کی تردید

    چینی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کیلئے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کی خبروں کی تردید

    پاکستان میں چین کے سفارتخانے نے چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کردی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے اسلام آباد سے سیکیورٹی ٹیمز بھیجنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا،بیجنگ کے لیے اپنے شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد پاکستان اور چین کے مشترکہ دشمن ہیں، چین پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کرتا ہے، اسلام آباد کے اندرونی معاملات اور سیکیورٹی امور میں مداخلت نہیں کرے گا۔چینی سفارتخانے کے ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی چیلنجز کے باوجود سی پیک اور بی آر آئی پر کام جاری رہے گا،پاکستان اور چین سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ فورمز پر رابطے میں ہے۔چین پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں چین پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، کوئی دشمن پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔واضح رہے کہ دو روز قبل غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر ہونے والے حملے کو چین نے ایک بڑی سیکیورٹی ناکامی قرار دیا تھا۔پاکستان میں چینی مفادات پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ تھا جس میں پاکستان میں پاور پلانٹ پر کام کرنے والے 2 چینی انجینئرز سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے، چینی انجینئرز تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس پہنچے تھے۔چین نے اپنے شہریوں پر حملے روکنے میں ناکامی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان پر مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مذاکرات پر زور دیا۔مذاکرات میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے بتایا تھا کہ چین نے ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہے تاہم اسلام آباد نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔اہلکار کے مطابق اس حوالے سے بیجنگ نے اسلام آباد کو تحریری تجویز بھیجی تھی جو پاکستانی ایجنسیوں کو بھیج دی گئی تھی اور وہ اس کا جائزہ لیں گے، اس میں ایک شق کا ذکر کیا گیا ہے جس کے تحت سیکیورٹی ایجنسیوں اور فوجی دستوں کو انسداد دہشت گردی کے مشنز میں مدد اور مشترکہ حملے کرنے کے لیے ایک دوسرے کی سرزمین پر بھیجنے کی اجازت دینا شامل ہے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن‘سندھ بھرمیں پیپلزپارٹی کامیاب

    غیرملکی کمپنی کی کراچی پورٹس پر ڈھائی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری

    کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 منشیات فروش خواتین گرفتار

  • بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں، ترجمان دفترخارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بیرون ملک کسی پاکستانی سے بدتہذیبی قابل قبول نہیں،

    ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ جسٹس فائز عیسی کے معاملے پر بھی برطانوی حکام سے رابطے میں ہے، اور خواجہ آصف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے،پاکستانی شہری دنیا میں کہیں بھی ہوں باعثِ احترام ہیں،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے باکو میں کاپ29 سربراہ اجلاس میں شرکت کی،ریاض میں عرب اسلامی سربراہ کانفرنس میں فلسطین پرپاکستان کے موقف سے دنیا کوآگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم کل سے متحدہ عرب امارات کا دور ہ کررہے ہیں۔ افغانستان سے متعلق روسی صدرکے نمائندہ خصوصی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

    پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔ترجمان دفترخارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ برس ہونے والی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی سے رابطے میں ہے،پاکستان دیگر ممالک میں ان کی انتظامیہ میں تقرریوں پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرتا، پاکستان آنےوالی امریکی انتظامیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے۔کشمیر میں سیاسی قیدیوں پر سنجیدہ تحفظات ہیں، اُن میں سے بہت سے سیاسی قیدیوں کو گنجائش سے زیادہ بھری جیلوں میں رکھا گیا ہے، بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر تحفظات ہیں، محمد ولی کے متلعق ہمارے پاس کوئی تفصیلات نہیں ماسوائے جو پولیس حکام نے شئیر کی۔ افغان حکام پاکستان کے صبر کا امتحان نہ لیں،

    چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ
    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹی خبریں ہیں، پاک چین دوستی کو ان پروپیگنڈہ سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے،چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، پاک چین دوستی اس طرح کی قیاس آرائیوں سے خراب نہیں ہو سکتی.

  • وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں  کے تحفظ کی یقین دہانی

    وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم کو چینی شہریوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    باکو: وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں کوپ 29 کے کلائمٹ ایکشن اجلاس کے موقع پر چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ ژوئی ژانگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے،حکومت چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، حکومت ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    اس موقع پر ڈنگ ژوئی ژانگ نے سیکیورٹی چیلنجز سے باہمی طور پر نمٹنے اور دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے پاک چین تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

    سگی بیٹی سے جنسی زیادتی،باپ کو 10 سال قید بامشقت کی سزا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو …

  • دہشتگردوں کا مقصد  پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک  کو روکنا ہے،احسن اقبال

    دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے،احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے-

    باغی ٹی وی:وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی ہمارے قومی مہمان ہیں چینی شہریوں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ہمارے قومی مہمان ہیں، گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعات منظم دہشتگردی کا نتیجہ ہیں، جن کا مقصد پاک چین تعلقات میں خلل ڈالنا اور سی پیک کو روکنا ہے، دونوں ممالک سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلئے رابطے میں ہیں اور ایسے فریم ورک پر اتفاق کریں گے جو دونوں ممالک کیلئے قابل قبول ہوگا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گے، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا جہاں ضروری ہوگا سیکیورٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں گے،پہلے سے منظور شدہ اسپیشل اکنامک زونز پر آئی ایم ایف کی شرائط عائد نہیں ہوتیں تاہم آئی ایم ایف کی شرائط نئے اکنامک زونز (اقتصادی راہداری) سے متعلق ہیں۔

  • چین کا ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور

    چین کا ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور

    چین کی جانب سے گزشتہ ماہ کراچی میں چینی انجینیئرز پر ہونے والے حملےکے بعد چین نے ایک بار پھر پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئےاپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ”روئٹرز“ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چین نے گزشتہ ماہ کراچی میں حملے کے بعد پاکستان میں اپنے باشندوں پر حملے روکنے میں ناکامی پر ناراضی کا اظہار کیا اور پاکستان کو مشترکہ سیکیورٹی مینجمنٹ سسٹم کے لیے مجبور کیا تھا، پاکستان کے پانچ سکیورٹی اور حکومتی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔

    چینی باشندوں پر حملے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان مذاکرات میں شریک ایک سرکاری اہلکار نے روئٹرز کو بتایا کہ چین کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان میں اپنی فورس تعینات کرنے پر زور دیا گیا ہے، لیکن پاکستان کی جانب سے ابھی تک اس سے اتفاق نہیں کیا گیایہ بات واضح نہیں ہوسکی کہ چین اپنے باشندوں کی سکیورٹی کیلئے اپنی فورسز پاکستان میں تعینات کرنا چاہتا ہے یا وہ اس کیلئے نجی سکیورٹی کانٹریکٹرز کی خدمات حاصل کرے گا۔

    دوسری جانب ابھی تک پاکستان یا چین کی جانب سے بھی دوطرفہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کا درست مقام تلاش

    روئٹز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ سکیورٹی مینجمنٹ سسٹم قائم کریں گے، لیکن اس بات پر اتفاق نہیں ہوسکا کہ چین کی سکیورٹی فورسز پاکستان میں تعینات ہوں، میٹنگ میں شریک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ پاکستان نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے بجائے پاکستان کو انٹیلیجینس اور سرویلنس کا نظام بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ ان مذاکرات کے حوالے سے کوئی علم نہیں رکھتے، تاہم چین پاکستان میں موجود اپنے باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پاکستان کے ساتھ اپنا سکیورٹی تعاون جاری رکھے گا۔

    روئٹرز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر اور وزارت داخلہ نے رابطہ کرنے پر ردعمل دینے سے گریز کیا۔

    جنوبی کوریا کے معروف اداکار نے خود کشی کر لی

    روئٹرز کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے چینی انجینیئرز پر حملے کو سکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ آور کو اندر سے مدد حاصل تھی سہولت کار کو یہ معلوم تھا کہ چینی انجینیئرز نے کب پہنچنا ہے اور کس روٹ کے ذریعے ایئرپورٹ سے باہر نکلیں گے چینی حکام نے حالیہ میٹنگ میں سکیورٹی معاملات پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی پروٹوکولز کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کیا، ’ان پروٹوکولز میں چینی باشندوں کی نقل و حرکت کے دوران بھاری سکیورٹی کی تعیناتی سمیت دیگر ایس او پیز شامل ہیں‘۔

    واضح رہے کہ چینی باشندوں کی سکیورٹی کیلئے پاکستان میں اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی فعال ہے، جس میں پولیس، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہیں، پاکستان میں چین کے اپنے اہلکار چینی سفارتخانے اور قونصل خانوں کی اندرونی سکیورٹی پر تعینات ہیں، تاہم مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے باشندوں کی سکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان پر ہے۔

    چینی شہریوں پر خود کش حملہ آور کے بارے میں نئے انکشافات

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کراچی ایئرپورٹ کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 چینی انجینیئرز سمیت 3 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے تھےخود کش حملہ آور نے 100 کلوگرام بارود سے بھرا ٹرک چینی انجینیئرز کی گاڑی سے ٹکرایا تھا، پاکستان میں پاور پلا نٹ پر کام کرنے والے یہ چینی انجینیئرز تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واپس پہنچے تھے۔

  • طلاق سے ناخوش  شخص نے  لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک

    طلاق سے ناخوش شخص نے لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک

    چین میں بیوی سے ہوئی طلاق سے ناراض ایک شخص نے اپنی تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑے شہریوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چین کے شہر زوہائی میں ایک اسپورٹ سینٹر کے اسٹیڈیم میں اُس وقت پیش آیا جب وہاں ورزش کرنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ تیز رفتار ایس یو وی گاڑی بیئرر کو توڑتے ہوئے اسپورٹ سینٹر میں داخل ہوئی تھی حادثے میں ہلاک اور زخمیوں میں نوعمر اور بزرگ بھی شامل ہیں،کار ڈرائیور کی شناخت 62 سالہ فین کے نام سے ہوئی جسے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا گرفتار ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    جنوبی کوریا کے معروف اداکار نے خود کشی کر لی

    واضح رہے کہ یہ حادثہ شہر میں سخت سیکیورٹی کے باوجود پیش آیا جہاں ایک بڑے سول اور ملٹری ایئر شو کی میزبانی کی جا رہی ہے،پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا، واقعے کے وقت اسٹیڈیم میں لوگوں کے کم از کم 6 گروپس چہل قدمی اور ورزش کر رہے تھے۔

    اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کا درست مقام تلاش