Baaghi TV

Tag: چین

  • چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    بیجنگ: چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز،اطلاعات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں مہلک وائرس کے 2500 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اس سے ایک دن پہلے یہاں اس مہلک وائرس سے متاثرہ 1,787 نئے لوگ پائے گئے تھے۔جمعہ کو سامنے آنے والے نئے کیسز میں سے شمال مشرقی صوبے جیلن میں، شنگھائی میں اور شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں یہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے 43 نئے لوگ بھی کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے بیرون ملک سے یہاں آنے والے 40 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

    یہاں جمعہ کو اس وبا سے 4,307 مریض شفایاب ہو ئے ہیں ۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج کووڈ-19 مریضوں کی تعداد 27,128 ہے، جن میں سے 58 کی حالت نازک ہے۔جمعہ کو یہاں کووڈ-19 سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,638 پر مستحکم ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق چینی حکومت نے پاکستانی طرز کا سمارٹ لاک شروع کررکھا ہے اورحکومت کا کہنا ہے کہ سمجھ سے باہر ہےکہ بہت زیادہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے کے باوجود بھی کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے ،

    ادھر عالمی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگریہ معاملہ قابو میں نہ آیا تودنیا ایک بارپھربحرانوں کا شکارہوجائے گی اورپھریہ کورونا ایک نئی شکل میں تباہی مچاسکتا ہے جس کی روک تھام کےلیے مل بیٹھ کرکوششیں ضروری ہیں‌

  • میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے

    اسلام آباد:میں نہیں مانتا:میں نہیں مانتا:شہبازشریف نےپاکستان میں امریکی مداخلت کےچینی ثبوت مسترد کردیئے،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ہے اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں۔

    متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ قومی اسمبلی وقفہ سوالات میں عدم اعتماد پر ووٹنگ کی بات کی گئی، قوم نے دیکھا کہ اجلاس کس طرح ملتوی کیا گیا، اسپیکر نے آج پھر اسمبلی قوانین کو بالا طاق رکھا، آج پھر آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کی خواہش پر تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، آزاد عدلیہ بھی دیکھ رہی ہے اور قوم بھی پریشان ہے کہ کیا ہو رہا ہے، ہم نے طے کیا تھا آج کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے کے لیے آئینی طریقہ کار اختیار کیا ہے، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے ہمارے ممبران پورے تھے۔

    قائد حزب اختلاف نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانا چاہتی ہیں، متحدہ اپوزیشن نے دکھایا کہ آج 172 ارکان پورے موجود تھے، کیا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس کوئی آئینی و قانونی جواز رہ گیا ہے، وزیر اعظم اور اسپیکر بھی آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں، اسپیکر نے اپنا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے درج کرا دیا ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ کہا گیا نواز شریف نے پاکستان میں مداخلت کے لیے رابطےکیے، کہا گیا کہ نواز شریف اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں سے ملتے ہیں، ہم بھی بتا سکتے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ کے ڈونرز کون ہیں، پی ٹی آئی نے غیر ملکیوں سے فنڈ لیے اور اسے چھپایا، بدزبانی تو آپ کا تکیہ کلام ہے لیکن اب الزامات لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فرنٹ پرسن ایک خاتون ہیں جنہوں نے اربوں کی کرپشن کی، الزامات لگانا آسان ہے لیکن انہیں ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، ریاست مدینہ کے نام پر سب الٹا کیا گیا۔

    مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ خط کو پارلیمان میں لایا جائے، خط جھوٹا ہے ہم اس کو نہیں مانتے، کس ملک نے پاکستان میں مداخلت کی ثبوت سامنے لائیں، عمران خان آئینی و قانونی طور پر ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

    شہازشریف نے چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں مداخلت کے بیان کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے
    یاد رہےکہ شہبازشریف کو چینی وززارت خارجہ کی طرف سے پاکستان میں ہونے والی امریکی مداخلت کے حوالے سے سٹیٹمنٹ بھیجی گئی ہے جسے انہوں نے سیاسی دباو کی وجہ سے ماننے سے انکار کردیا ہے

     

  • چین: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

    چین: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات

    چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہوانگ شان میں چینی سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ نے چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے آج چین کے شہر ہوانگ شان کے تونسی ڈسٹرکٹ میں دو طرفہ ملاقات کی ملاقات میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر معین الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے-

    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت اور چین تشریف آوری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا-

    دونوں وزرائے خارجہ نے اس سے قبل 21 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ،عالمی وباء، افغانستان میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی –

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی مرکزی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے، "پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

    وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے، چین کی "ون چائنہ” پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سیاسی استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے مسلسل حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے دورہ چین اور سٹیٹ کونسلر وانگ یی کے دورہ اسلام آباد کا تذکرہ کرتے ہوئے، وزیر خارجہ نے پاک چین تعلقات کی بڑھوتری کی رفتار کو خوش آئند قرار دیا ۔

    دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سی پیک فیز II کے اعلیٰ معیار، صنعتی ترقی، زرعی شعبہ میں جدت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں دو طرفہ تعاون، کثیرالجہتی شراکت داری کا مظہر ہےوزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیر خارجہ نے ملک میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے اور سی پیک کی افغانستان تک توسیع کے ذریعے علاقائی روابط کو آسان بنانے کے لیے پاکستان، چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے دیگر پڑوسیوں کے درمیان گہرے روابط کے تسلسل پر زور دیا۔

  • چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

    چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

    شنگھائی :چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی کو انتہائی بڑے کووڈ لاک ڈاؤن کا سامنا ،اطلاعات کے مطابق چین نے اپنے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں کووڈ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا ہے۔ یہ سن 2020 کے بعد سب سے بڑا لاک ڈاؤن قرار دیا گیا ہے۔

    چین کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کورونا نے پھرسے سراُٹھا لیا ہے،اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ چینی حکومت نے ملک کے مالیاتی مرکز سمجھے جانے والے چھبیس ملین کی آبادی والے شہر شنگھائی میں وبائی مرض کووڈ انیس کے پھیلاؤ کے بعد لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا ہے۔ شہر کے لوگوں کو گھروں تک محدود کر دیا گیا ہے تا کہ مختلف علاقوں میں وبا کے پھیلاؤ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

    وسطی چینی شہر ووہان میں نومبر سن 2019 میں کورونا وائرس نے افزائش پائی تھی اور پھر اوائل سن 2020 میں کووڈ انیس نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ گیارہ ملین آبادی کے اِس شہر کو انتہائی سخت لاک ڈاؤن کا سامنا رہا تھا۔ ووہان کو حکام نے چھہتر ایام تک مکمل طور پر بقیہ ملک سے کاٹ کر رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد اب شنگھائی میں قریب قریب ویسے ہی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ کورونا سے انکاری، مظاہروں کے پیچھے کون ہے؟

    حکام کا کہنا ہے کہ شنگھائی کو دو مرحلوں میں لاک ڈاؤن میں رکھا جائے گا۔ اس دوران وسیع پیمانے پر لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں شنگھائی کے مشرقی علاقے پوڈونگ کو بقیہ شہر سے پوری طرح کاٹ دیا جائے گا۔ پوڈونگ میں لاک ڈاؤن جمعے تک رہے گا۔ اس کے بعد زیادہ گنجان آباد علاقے پوکسی میں لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہواہےکہ چین نے پاکستان میں ایک خاص قسم کے لاک ڈاون کی طرز پرلاک ڈاون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں معاشی سرگرمیاں بھی چلتی رہیں اور اس خطرناک وبا سے جان بھی چھوٹ جائے

  • تباہ ہونےوالےطیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں

    تباہ ہونےوالےطیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں

    بیجنگ: دنیا میں حادثات کی خبریں تو آرہی ہیں ، لیکن چین میں ہونے والے حادثے نے فضائی سروس سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو حیران کردیا ہے ، اطلاعات ہیں کہ تباہ ہونے والے طیارے کا دوسرا بلیک باکس:اہم معلومات سامنے آگئیں ، پیر کو چین میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس مل گیا ہے۔

    اس طیارے حادثے کے بارے میں چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چائنا ایسٹرن ایئرلائن کا مسافر بردارطیارہ 737-800، 132 افراد کو لے کر صوبہ یونان سے اڑا اور مشرقی ساحلی علاقے کے صنعتی مرکز گوانگ ژو کی جانب محو پرواز تھا۔جس دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دوران سفر اس طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا اور جنوبی چین میں حادثے کا شکار ہوا جبکہ طیارے نے تقریباً ایک گھنٹے پرواز بھری تھی۔حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایم یو 5735 کے طیارے میں 123 مسافروں کے ساتھ ساتھ 9 عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔

    ادھر چینی فضائی حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس جائے حادثے کی تلاشی کے دوران چائنا سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کو طیارے کا پہلا بلیک باکس گذشتہ روز مل گیا تھا تاہم اب دوسرا بلیک باکس بھی مل گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز ملنے والے بلیک باکس کی ریکارڈنگ محفوظ ہے جس کے تجزیے کے لیے اسے دارالحکومت بیجنگ بھیج دیا گیا ہے۔

    چین حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن انہوں نے امریکا کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے کیونکہ طیارہ امریکی کمپنی کا ڈیزائن کردہ تھا۔

    بین الاقوامی فلائٹ کا ڈیٹا رکھنے والی ویب سائٹ ’’فلائٹ ریڈار 24‘‘ کی جانب سے طیارے کے گرنے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں اہم انکشاف کیا گیا ہے۔

    فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق تقریباً 6 بج کر 20 منٹ 59 سیکنڈ پر طیارے کی بلندی تیز سے کم ہونا شروع ہوئی اور 6 بج کر 22 منٹ 35 سیکنڈ پر طیارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

    اس طرح طیارہ صرف 1 منٹ اور36 سیکنڈ میں 31 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے زمین پر گرا جوکہ بہت تیز رفتار ہے۔ یاد رہے کہ حادثے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔

  • چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    چینی وزیرخارجہ غیراعلانیہ دورے پرکابل پہنچ گئے : وزیرخارجہ نےاستقبال کیا

    کابل: چینی وزیر خارجہ غیر اعلانیہ دورے پر کابل پہنچ گئے،وزیرخارجہ نے استقبال کیا،اطلاعات کے مطابق چینی اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی جمعرات کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچ گئے۔

    افغانستان کی سرکاری باختر نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالواحد ریان نے چینی وزیر خارجہ کی افغانستان کے دارالحکومت آمد کی تصدیق کی۔

    چین کے وزیر خارجہ نے یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب ایک ہفتے بعد ہی 30 اور 31 مارچ کو بیجنگ، افغانستان کے پڑوسی ممالک کی دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا جس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ طالبان حکومت کی مدد کیسے کی جائے گی۔اس سے قبل پاکستان اور ایران، طالبان کے افغانستان میں اقتدار میں آنے کے بعد ہمسایہ ممالک کے ایسے ہی اجلاسوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔

     

     

    اگست میں طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد سے یہ کسی سینئر چینی رہنما کا پہلا دورہ افغانستان ہے جو تین روزہ دورہ پاکستان کے بعد وہاں پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

    افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے پر چینی وزیر کا استقبال کیا۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین اہم امور پر بات چیت کریں گے جس میں ملکی استحکام و ترقی میں چین کے کردار پر خصوصی گفتگو کی جائے گی۔

    وزیر خارجہ وانگ یی نے آخری بار جون 2017 میں کابل میں بڑے ٹرک بم دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کے بعد کابل کا دورہ کیا تھا جبکہ مئی 2017 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کی تھی۔

    چینی وزیر خارجہ کے دورے سے طالبان حکومت کو سفارتی سطح پر مدد مل سکتی ہے کیونکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کسی بھی ملک نے افغان حکومت کو تسلیم نہیں کیا۔

    2014 میں امریکا کی جانب سے اپنی زیادہ تر افواج کے انخلا کے بعد چین، افغان امن عمل کا حصہ بنا تھا اور طالبان کے سیاسی نمائندے گزشتہ چند سالوں میں چین کے کئی دورے کر چکے ہیں۔

  • پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    پاک فوج زندہ باد :پاکستان درست سمت آگےبڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سےگفتگو

    راولپنڈی :چین پاک فوج کی صلاحیتوں کا معترف ہے:پاکستان درست سمت آگے بڑھ رہا ہے:چینی وزیرخارجہ کی آرمی چیف سے گفتگو،اطلاعات کے مطبق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے وزیرخارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چین کے وزیرخارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    اس موقع پر چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاک چین تعلقات خیالات کی ہم آہنگی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، دنیا کو علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں تسلیم کرنا چاہیے۔

  • جناب وزیراعظم:آپ 2ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن:سعودی وزیرخارجہ کا وزاعظم  کوخراج تحیسن

    جناب وزیراعظم:آپ 2ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن:سعودی وزیرخارجہ کا وزاعظم کوخراج تحیسن

    اسلام آباد:جناب وزیراعظم:آپ 2ارب مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن:سعودی وزیرخارجہ کا وزاعظم کوخراج تحیسن ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی اور آو آئی سی کے پلیٹ فارم سے جس طرح عالم اسلام ،ختم نبوت،دین اسلام کا دفاع، فلسطین ، کشمیراور دیگربین الاقوامی مسائل کے حل کے لیے کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی۔

    ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

    اکتوبر 2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا

    عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم کو اسلامی دنیا کے مقاصد کے لیے اہم پلیٹ فارم میں آگے بڑھانے کے لیے مملکت کے قائدانہ کردار کو سراہا اور امت کو درپیش بے شمار چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے،اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت پر زور دیا

    انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے مملکت کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، شہزادہ فرحان نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم نے پاک سعودی تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات قریبی برادرانہ تعلقات، تاریخی روابط اور مجموعی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔

     

    آپ پاکستان نہیں عالم اسلام کے لیڈر ہیں ، امہ مسلمہ آپ کے ساتھ کھڑی ہے ، عراقی وزیرخارجہ
    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے عراقی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا۔

    وزیراعظم نے عراق کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی جڑیں مشترکہ عقائد، مشترکہ اقدار اور ثقافتی وابستگیوں میں گہرے ہیں۔

    عمران خان نے عراق کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

     

    جناب وزیراعظم صاحب:حکومت چین اور چینی قوم آپ کے ویژن سے بہت متاثر ہیں :چینی وزیرخارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات پرگفتگو
    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے چینی طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وانگ یی کا پاکستان میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا اور گزشتہ روز ہونے والے چینی طیارے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دُکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کی رفتار اور بدلتے علاقائی، بین الاقوامی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

    دونوں رہنماؤں نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، پائیدار مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے بارے میں بتایا۔

    عمران خان نے بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل کے نام نہاد "حادثاتی” میزائل کے بارے میں چینی وزیر خارجہ کو بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی طرف سے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جائے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

    انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کو افغانستان میں امن و استحکام کو فروغ دینے اور وہاں انسانی بحران کو روکنے کے لیے گہرے تعلقات کو جاری رکھنا چاہیے ۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی، زراعت اور معلومات جیسے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کے ساتھ اقتصادی ترقی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تقویت دے گا۔

  • چین نے کیسے عروج پایا،مسلم دنیا بالخصوص پاکستان کوکیا کرناچاہیے؟ویبنار میں گفتگو

    چین نے کیسے عروج پایا،مسلم دنیا بالخصوص پاکستان کوکیا کرناچاہیے؟ویبنار میں گفتگو

    اسلام آباد : اسلام آباد میں ہونے والی او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر، جس میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی، اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک، پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ (پی سی آئی) کی کلیدی تقریر کے ساتھ ایک تاریخی دورہ کیا۔ ایک خصوصی ویبنار کا انعقاد کیا جس میں OIC میں چین کی شمولیت کا خیرمقدم کیا گیا اور اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر کہ چینی نظام نے غربت کے خاتمے سے لے کر گڈ گورننس تک اپنے لوگوں کے لیے کس طرح ڈیلیور کیا ہے۔ ‘فرینڈز آف سلک روڈ’ کے بینر تلے منعقد ہونے والا ویبنار جس کا موضوع تھا ‘

    ذرائع کے مطابق پورے عمل کی عوامی جمہوریت: چینی نظام کو سمجھنا’، پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کے افتتاحی کلمات کے ساتھ شروع ہوا۔ اور سینیٹ کی دفاعی کمیٹی، جس میں انہوں نے "تاریخی پہلے” کے طور پر او آئی سی میں چین کی شمولیت کا خیرمقدم کیا، جہاں مسلم دنیا میں چین کا داخلہ امریکہ کے اخراج کے ساتھ موافق ہے، جنوب مغربی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے امریکی چھانٹی کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

    سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی ہم آہنگی کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے او آئی سی میں چین کو دعوت دی گئی، جو چین کے دیرینہ تعلقات اور مسلم دنیا کی حمایت کا اعتراف تھا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب قریبی تعاون کی یاد تازہ کرتا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ رشتہ جس نے 1974 میں لاہور میں پاکستان میں پہلی کامیاب OIC سربراہی کانفرنس کو قابل بنایا۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاست کے تناظر میں کہا کہ چین مسلم دنیا میں ایک کلیدی کھلاڑی کے طور پر ابھر رہا ہے اور پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے اس کردار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی ملکی اور غیر ملکی پالیسیوں میں تزویراتی تبدیلی، خاص طور پر سعودی معاشرے، معیشت، ثقافت میں کھلے پن اور مذہبی انتہا پسندی کو روکنے اور خواتین کے حقوق کے فروغ کی پالیسیوں کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری کی تعریف کی۔ ترکی سینیٹر مشاہد حسین نے پاکستان، چین اور سعودی عرب کے درمیان ایک ’’اسٹرٹیجک تکون‘‘ کے ابھرتے ہوئے دیکھا جو مسلم دنیا میں اتحاد، اقتصادی ترقی اور روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تزویراتی تبدیلی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان (ایم بی ایس) کی روشن خیال قیادت کی وجہ سے ہوئی ہے اور اب سعودی عرب اور چین کے درمیان امریکی ڈالر کے بجائے چینی کرنسی RMB میں تیل فروخت کرنے پر بات چیت بھی ہو رہی ہے۔ جبکہ 2022 کے موسم گرما میں صدر شی جن پنگ کا سعودی عرب کا دورہ کرنے کا امکان ہے اور سعودی ولی عہد ایم بی ایس کا پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

    چین میں جمہوریت کے معاملے کے حوالے سے سینیٹر مشاہد حسین سید نے دو سروے کا حوالہ دیا جو امریکہ میں کرائے گئے تھے، ایک ہارورڈ یونیورسٹی نے جولائی 2020 میں اور دوسرا ایک امریکی عالمی پی آر کنسلٹنسی ایڈل مین ٹرسٹ بیرومیٹر کی طرف سے جنوری 2022 میں کیا گیا تھا۔ جس میں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ‘چینی حکومت پچھلی 2 دہائیوں کے دوران کسی بھی وقت کے مقابلے میں زیادہ مقبول تھی’، جو کہ چینی عوام میں ان کی حکومت سے 80 فیصد سے زیادہ اطمینان کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ عوام کے اس اعلیٰ اطمینان کی وجہ اچھی حکمرانی اور بہتر معیار زندگی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی نظام کی ساکھ کا ایک اہم جزو عوامی توقعات پر پورا اترنے کی صلاحیت ہے، جو چین نے کی تھی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےچین میں 6 سال خدمات انجام دینے والے سابق سفیر مسعود خالد نے کہا کہ چین نے عالمی بہترین طرز عمل اپناتے ہوئے قانون پر مبنی ریاستی طرز حکمرانی کا اپنا ماڈل تیار کیا ہے جس میں جمہوریت خوشحالی اور مشاورتی عمل پر مشتمل ہے۔ . انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ بدستور مقبول ہیں کیونکہ چینی عوام کی زندگیوں میں روزانہ کی بنیاد پر بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    صدر شی جن پنگ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پر کتابیں لکھنے والے سلطان حالی نے عوام پر مبنی ترقی کے ذریعے چین کی غیر معمولی تبدیلی کا حوالہ دیا جس نے لاکھوں چینیوں کی زندگیوں کو تبدیل کر دیا ہے، خاص طور پر 800 ملین چینی لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ 3 دہائیوں سے زیادہ. انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام چین کے مطابق ہے

    کیتھ بینیٹ، جو لندن میں مقیم ‘فرینڈز آف سوشلسٹ چائنا’ کے شریک ایڈیٹر ہیں، نے کہا کہ چینی نظام ایک جامع، غیر مخالف جمہوری اخلاقیات کے ساتھ، ہزار سالہ چینی دانشمندی، ہم آہنگی اور اتفاق رائے پر مبنی ہے۔ چین میں کل وقتی سیاست دان نہیں ہے یہاں تک کہ صفائی کے کارکن اور بس ڈرائیور بھی پارلیمنٹ کے رکن بن سکتے ہیں۔

    ایک پاکستانی صحافی اور محقق محترمہ زون احمد خان، جو اب بیجنگ میں سنٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن میں ریسرچ فیلو ہیں، نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور ان کی سماجی آزادی چین کی کامیابی کی کہانی کا ایک اہم جزو ہے جس نے چین کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اتنے کم وقت میں اتنا. انہوں نے سی پی سی کی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘پارٹی چین میں عام لوگوں کو ہیرو بناتی ہے’۔

    لاہور سے تعلق رکھنے والے سماجی سائنسدان اور پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر رضا نعیم نے چینی سیاسی نظام کی مختلف جہتوں پر توجہ مرکوز کی، جس میں چین کے عوام کے لیے جمہوری جوابدہی اور ڈیلیوری کا مظاہرہ کیا گیا، خاص طور پر کورونا وائرس وبائی مرض کا تجربہ جہاں چین نے ‘ سب سے پہلے لوگ. انہوں نے چینی عوام کی لچک کو سراہتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں چین کے عروج سے تشکیل پائے گی۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں

    پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں

    او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے انعقاد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے استقبال کے لیے پارلیمنٹ کی راہداری میں ریڈ کارپیٹ بچھا دیے گئےسینٹ اور قومی اسمبلی ہالز کو برقی قمقموں اور پھولوں سے آراستہ کر دیا گیا پارلیمنٹ کو دیدہ زیب بنانے کے لیے تزین و آرائش مکمل ہو گئی-

    دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کی وزارتِ خارجہ آمد پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب کا خیر مقدم کیا دونوں وزرائے خارجہ کے مابین تہنیتی جملوں کا تبادلہ ہوا-

    اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس دوران پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے

    ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جسے پی ٹی وی براہ راست نشر کرے گا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں او آئی سی اجلاس کے انتظامات کے بعد کی تصویری جھلکیاں