Baaghi TV

Tag: ڈیرہ اسماعیل خان

  • پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے ،فیصل کریم کنڈی

    پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے ،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوا لے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی ہو رہے ہیں،سیاست میں ملاقاتیں ایک معمول کی بات ہوتی ہیں اور مولانا سے بھی رابطہ برقرار ہے پا کستان پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے اور صوبے میں پارٹی کے سب سے زیادہ منتخب نمائندے اسی علا قے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر کہا کہ پارٹی کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی، کچھ عناصر ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جو شخص ایک بار تحریک انصاف سے الگ ہو جائے، اس کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چوکی ٹکواڑہ کی بکتر بند گاڑی بارودی مواد کے حملے کا نشانہ بنی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور سات زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی کے ہتھالہ گلوٹی روڈ پر کڑی ملنگ کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں نے امپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (IED) کے ذریعے بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے میں پولیس اہلکار سیف الرحمن اور رمضان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق زخمیوں میں کفایت، شاہد، محبوب عالم اور آصف رحمان سمیت سات اہلکار شامل ہیں۔ چار زخمیوں کو سی ایم ایچ ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا، جبکہ تین اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

    دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے

    امریکا کا سعودی عرب کو کم ترجیحی ایف-35 طیارے دینے کا منصوبہ

    ٹرائی سیریز: زمبابوے کی سری لنکا 67 رنز سے شکست کا شکار

    ٹرائی سیریز: زمبابوے کی سری لنکا 67 رنز سے شکست کا شکار

  • ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ، تین ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کیا، دہشتگردوں نے گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی۔

    سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے تین دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دھماکا انتہائی زور دار تھا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی اور قریبی گھروں کی دیواریں بھی لرز اٹھیں۔دھماکے اور فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز، کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیاں کیں جن میں 43دہشت گردوں کی ہلاکت، ان کے ٹھکانوں کی تباہی اور کئی افراد کے اغوا کے واقعات سامنے آئے۔

    نئی دہلی میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس میں خواتین صحافیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

  • ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    ڈی آئی خان آپریشن: 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ڈرابن میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 13 بھارتی سپانسرڈ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ہلاک ہونے والے خوارج خودکش حملوں، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ گروہ دسمبر 2023 میں ڈرابن خودکش حملے میں سہولت کاری میں بھی ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دو ماہ میں بینکوں سے 1 کھرب روپے سے زائد نکلوا لیے گئے

    ترکی کا امریکہ سے 20 سالہ ایل این جی معاہدہ

    ایران کا پاک–سعودی دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے تین افغان اور دو خودکش بمبار سمیت 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو انڈین پراکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیاعلاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے 7 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، 7 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خوارجیوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، شرپسندوں کے ٹھکانے تباہ

    خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ کھوئی بہارہ کے قریب سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ شرپسند عناصر کی جانب سے روڈ کو توڑ کر بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جس کا مقصد فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آئی ای ڈی (دیسی ساختہ بم) برآمد کر کے ناکارہ بنایا اور شرپسندوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔واقعے کے بعد پاک فوج اور پولیس کی نگرانی میں مذکورہ سڑک کی دوبارہ تعمیر کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جس پر مقامی آبادی نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

    مقامی افراد کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے سڑک کو تباہ کرنے کے باعث انہیں آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا، تاہم سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے نہ صرف ممکنہ جانی نقصان سے بچاؤ ہوا بلکہ علاقے میں اعتماد کی فضا بھی بحال ہوئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔

    ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت امن کی پیشکش،جنگ نہیں، تجارت کریں

    بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

    جنگ کوئی بالی وڈ فلم نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف کی میڈیا پر کڑی تنقید

    آئی پی ایل میں سیکیورٹی خدشات برقرار، ، بھارتی بورڈ کا کھلاڑیوں پر واپسی کے لیے دباؤ

  • ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان، خفیہ اطلاع پر آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدّی میں خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد واصلِ جہنم ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران مادرِ وطن کا ایک بہادر سپوت ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ سپاہی باسط صدیق دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خطرات کے تدارک کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے، اور ہمارے جوانوں کی ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    جی ڈی اے نے عمرکوٹ کےضمنی انتخابات کا رزلٹ مسترد کردیا

  • ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان: انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد مختلف حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔آپریشن کے دوران پاک فوج کے بہادر افسر کیپٹن حسنین اختر دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔ترجمان پاک فوج نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

    کیپٹن حسنین کا تعلق 143 ویں لانگ کورس (PMA) سے تھا اور وہ پاک فوج کے اسپیشل سروس گروپ (SSG) کی تھرڈ کمانڈو بٹالین ’پوونداہ‘ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کا تعلق پنڈ دادنخان، جہلم سے تھا۔ وہ ریٹائرڈ حوالدار اختر حسین کے اکلوتے بیٹے اور اپنی تین بہنوں کے واحد بھائی تھے۔کیپٹن حسنین نے اپنی چار سالہ سروس کے دوران بے شمار کامیاب آپریشنز میں حصہ لیا اور ہمیشہ دشمن کے خلاف ہراول دستے میں موجود رہے۔ قوم ان کی عظیم قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، اور وہ ہمیشہ ایک ہیرو کے طور پر زندہ رہیں گے۔

    کوہلی، روہت، بمراہ کیلئے بُری خبر،بھارتی بورڈ نےصاف انکار کر دیا

    شرجیل میمن کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں پر سندھ پولیس کی تعریف

    ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سی ڈی اے کے 4 افسران گرفتار

    بجلی 4.84 روپے سستی ہونے کا امکان، فیصلہ محفوظ

    فرانسیسی صدرکا محمد بن سلمان سے رابطہ، غزہ اور یوکرین جنگ پر بات چیت

  • خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں7 خارجی ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 7 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 3 خارجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    کے ایم سی کی تمام پارکنگ مفت کرنے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

    ضلع لکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے مطابق ضلع لکی کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں خانہ کلہ کے قریب پل کے نیچے نصب آئی ای ڈی بم کی موجودگی کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر(ڈی پی او) محمد جواد اسحاق کی ہدایت پر پولیس نے کارروائی کی۔ مقامی تھانہ تجوڑی پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بی ڈی ایس اہلکاران نے انتہائی حکمت عملی سے بارودی مواد آئی ای ڈی بم کو کامیابی کے ساتھ برآمد کر لیا۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بم کو محفوظ طریقے سے ناکارہ کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔پولیس کے مطابق شرپسندوں کا مقصد سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا تاہم بی ڈی ایس اسکواڈ نے 15 کلو بم ناکارہ بنا کر شرپسندوں کی بزدلانہ حرکت اور منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

    بلاول بھٹو نےپھر وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا

    ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    اخراجات کمی،قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد