Baaghi TV

پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے ،فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں اتحادی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں اور اس حوا لے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے بھی ہو رہے ہیں،سیاست میں ملاقاتیں ایک معمول کی بات ہوتی ہیں اور مولانا سے بھی رابطہ برقرار ہے پا کستان پیپلز پارٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی مضبوط سیاسی حیثیت قائم کر لی ہے اور صوبے میں پارٹی کے سب سے زیادہ منتخب نمائندے اسی علا قے سے تعلق رکھتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر کہا کہ پارٹی کے کچھ افراد وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے خواہاں تھے، اور جب قیادت کو اپنے اندر موجود ‘میر جعفر’ اور ‘میر صادق’ کا علم ہوا تو تبدیلی عمل میں آئی، کچھ عناصر ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم حکومت اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جو شخص ایک بار تحریک انصاف سے الگ ہو جائے، اس کی واپسی مشکل ہو جاتی ہے۔

More posts