Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جس سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل کی قیمت میں 0.23 ڈالر یا 0.26 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 87.06 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    دوسری جانب برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 0.61 ڈالر یا 0.65 فیصد اضافے سے 94.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی اماراتی تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 2.42 ڈالر یا 2.39 فیصد بڑھ کر 103.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے،عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھی اور 0.040 ڈالر یا 1.46 فیصد اضافے کے بعد 2.773 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل کیا جاتا ہے، اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

  • اضافی چینی بھارت برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے پر عبدالباسط برس پڑے

    اضافی چینی بھارت برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرنے پر عبدالباسط برس پڑے

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (PSMA) کی جانب سے اضافی چینی برآمد کرنے کے اصرار پر عوامی سطح پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، جبکہ حکومت نے بھی مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھنے کے خدشات کے پیش نظر اس مطالبے کو تا حال محتاط انداز میں موخر کیا ہوا ہے.

    جرمنی میں پاکستان کے سابق سفیر نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ وہ اسلام آباد سے چینی کی ملوں کو اضافی چینی بھارت برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی ہے، ان کی ہوس کی کوئی حد نہیں،انہیں اصولوں کی ذرا بھی پروا نہیں امید ہے کہ اسلام آباد اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا۔

    پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اس بات پر شرم آنی چاہیے کہ وہ اسلام آباد سے چینی کی ملوں کو اضافی چینی بھارت برآمد کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی ہے، ان کی ہوس کی کوئی حد نہیں، انہیں اصولوں کی ذرا بھی پروا نہیں، امید ہے کہ اسلام آباد اپنے مؤقف پر ڈٹا رہے گا-

    واضح رہے کہ بھارت میں چینی کی قلت کے باعث پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے بھارت کو تقریباً 600 ملین ڈالر مالیت کی اضافی چینی فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے، جبکہ بھارتی حکام اس پیشکش پر غور کر رہے ہیں۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 137 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 700روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 71ہزار 936روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی،جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 11ہزار 746روپے بڑھ کر 4لاکھ 04ہزار 609روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 317روپے کے اضافے سے 7ہزار 169روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317روپے کے اضافے سے 6ہزار 146روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکی خام تیل 85.70 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا، قیمت میں 0.76 ڈالر یعنی 0.89 فیصد اضافہ ہوا ہے،برطانوی خام تیل 0.60 ڈالر اضافے کے بعد 91.62 ڈالر فی بیرل جبکہ اماراتی مربن خام تیل 0.74 ڈالر اضافے سے 98.49 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے،قدرتی گیس کی قیمت بھی 1.84 فیصد اضافے کے بعد 2.827 ڈالر پر پہنچ چکی ہے، واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پاکستان کے مقامی پیٹرو لیم نرخوں پر بھی پڑتا ہے۔

    واضح رہےکہ حکومت نے 19 اگست 2026 کے لیے پٹرول کی قیمت میں 3.34 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5.27 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، نئے نرخوں کے مطابق پٹرول 334.54 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 395.69 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

    آج حکومت عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دینے جا رہی ہے جس کا باقاعدہ اعلان اوگرا کرے گا وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

    پاکستان میں صارفین جو قیمت پیٹرول پمپ پر ادا کرتے ہیں، اس میں صرف عالمی خام تیل کی قیمت شامل نہیں ہوتی بلکہ پیٹرولیم لیوی، کسٹمز ڈیوٹی، کلا ئمیٹ سپورٹ لیوی اور دیگر اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں،حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پٹرول پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز تقریباً 114 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر تقریباً 100 روپے فی لیٹر تک ہیں، جن میں پٹرول پر 80 روپے اور ڈیزل پر 77.28 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی شامل ہے۔ دونوں مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ چارج بھی عائد ہے۔

  • ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

    ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نےکہا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کا اعلان آج کر دیا جائےگا۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں جنگ کی وجہ سے جس قسم کے مسائل اور تکلیف ہمارے معاشرے کے اندر آئی ہوئی ہے، حکومت کو اس کا پوری طرح احساس ہے، اس تکلیف کو مدھم کرنے کے لیے حکو مت اپنے محدود وسائل کے اندر جو بھی کوشش کرسکتی ہے، وزیراعظم شہبازشریف ایک منٹ ضائع کیے بغیر اس کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے ذریعے بھی ریلیف فراہم کیا گیا، جبکہ مشکل وقت ضرور ختم ہوگا اور حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہےبین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ تیل پیدا کرنے والے ملک روس کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر آئل ریفائنریز کے حکام کے ساتھ دو تین نشستیں ہوچکی ہیں، جن میں ڈیزل کی قیمت میں کمی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ آئل ریفائنریز نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 30 سے 32 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہےعلی پرویز ملک نے حکومت کے ساتھ تعاون پر آئل ریفائنریز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

    وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے آج ہونے والے اجلاس میں آئل ریفائنریز کے ساتھ مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم کی واضح ہدایت ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے اوگرا کی جانب سے آج ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے کاشت کاروں اور ٹرانسپورٹرز کو ریلیف ملے گا خطے میں جنگ کے باعث دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ آئندہ دنوں میں عوام کو مزید خوش خبریاں ملیں گی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ کردیا اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے مقرر کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے میکنزم کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 334 روپے 54 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 395 روپے 69 پیسے مقرر کردی گئی ہےپیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 19 اگست 2026 کے لیے ہو گا-

    واضح رہے حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا تھا اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 331 روپے 20 پیسے اور 390 روپے 42 پیسے کردی تھی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں  میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 395 ڈالر کی سطح پر آگئی،جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 61ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے بڑھکر 3لاکھ 96ہزار 035روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 7ہزار 029روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 69روپے کے اضافے سے 6ہزار 026روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی، مرکزی بینکوں کی مالیاتی پالیسیوں اور امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی تبدیلی بھی مقامی صرافہ بازار میں قیمتیں متاثر ہوتی ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل کے باعث آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا جائزہ جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد ویک اینڈ کے دوران موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں پیر 17 اگست تک موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی، جبکہ قیمتوں پر دوبارہ نظرثانی 18 اگست کو کی جائے گی-

    اس سے قبل 14 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 45 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ملک میں پیٹرول 325 روپے 43 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

    واضح رہے کہ 20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی جبکہ 8 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 6 مرتبہ کمی ہوئی، جب کہ 11 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

    پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

    پاکستان میں اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 324 روپے 98 پیسے ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے،اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 248.72 روپے ہے-

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے 13 اگست کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 94 پیسے کی معمولی کمی کی ہے جبکہ دوسری طرف ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 54 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہےاس سے قبل پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 325 روپے 92 پیسے تھی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 382 روپے 25 پیسے تھی۔

    اگر 20 جولائی سے لے کر اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے مجموعی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور پر10 بار کمی کی گئی اور 7 بار اضافہ کیا گیااس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اس پورے عرصے کے دوران 6 بار کمی کی گئی جبکہ 10 بار اس کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی بیرل ہوگئی،امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 1.30 ڈالر کم ہوکر 81.97 ڈالر فی بیرل پر آگئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ 2026 میں عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی بتائی گئی ہے۔

    پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں نے عالمی طلب پر اثر ڈالا ہے،اوپیک نے بدھ کو جاری ماہانہ آئل مارکیٹ رپورٹ میں 2026 کے لیے عالمی تیل کی طلب میں اضافے کی پیشگوئی کم کرکے 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کردی ہے۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ اسے رواں سال عالمی تیل کی کھپت میں 16 لاکھ بیرل یومیہ کمی کی توقع ہے، جبکہ گزشتہ ماہ یہ تخمینہ 10 لاکھ بیرل یومیہ تھا۔ ادارے کے مطابق جنگ کے باعث ایندھن کی محدود فراہمی اور بلند قیمتوں نے طلب کو متاثر کیا ہے۔

    امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) کے مطابق 7 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران امریکا کے تجارتی خام تیل کے ذخائر میں 1 کروڑ 74 لاکھ بیرل کا غیرمتوقع اضافہ ہوا، جو جنوری 2023 کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔ مجموعی ذخائر بڑھ کر 42 کروڑ 44 لاکھ بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ ماہرین نے 14 لاکھ بیرل کمی کی توقع ظاہر کی تھی۔