Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے

    پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے

    پاکستان نے 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کر دیئے،جو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بین الاقوامی بانڈ ہے-

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے دو ٹرینچز میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کر دیئے ، پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کرنے کی پیشکشیں موصول ہوئی ہیں، ملک کو پہلی بار 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ یکمشت جاری کرنے کا موقع ملا، یورو بانڈ کا کامیاب اجرا پاکستان پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے، پا کستان کے قرض واپس کرنے کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہونے کی وجہ سے یورو بانڈ کا کامیاب اجرا ممکن ہوا۔

    پاکستان نے ساڑھے پانچ سالہ یورو بانڈ سے 1.75 ارب ڈالر حاصل کیے، جس پر سود کی شرح 7.50 فیصد ہو گی جبکہ 10 سالہ یورو بانڈ سے پاکستان نے 1.25 ارب ڈالر حاصل کیے، جس پر 7.90 فیصد سود ادا کرنا پڑے گا، بانڈز میں عالمی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور طلب جاری رقم سے تقریباً دوگنا رہی۔

    سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا گرفتار،پسٹل برآمد،مقدمہ درج

    پہلے پانڈا بانڈ کی کامیابی سے اجرا کے بعد پاکستان نے نئے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت پہلی بار بانڈ جاری کیا، جو عالمی کیپیٹل مارکیٹس سے مختلف ذرائع کے ذریعے مالی معاونت حاصل کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔

    اس اقدام کا مقصد صرف مزید قرض حاصل کرنا نہیں بلکہ پاکستان کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت قرضوں کے مؤثر اور فعال انتظام کو یقینی بنانا ہے،اس حکمت عملی میں مالی معاونت کے ذرائع کو متنوع بنانا، قرض کی مدت بڑھانا، ری فنانسنگ اور قرضوں کی تجدید سے وابستہ خطرات کم کرنا اور معاشی طور پر فا ئدہ مند ہونے کی صورت میں قلیل مدتی اور مہنگے قرضوں کی جگہ طویل مدتی اور مسابقتی شرح پر حاصل کی گئی فنانسنگ لانا شامل ہے۔

    نیویارک کے سرکاری اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک اے آئی کے استعمال پر پابندی

    یورو بانڈ بنیادی طور پر ایسا بانڈ ہوتا ہے جسے کوئی حکومت یا ادارہ اپنی مقامی کرنسی کے بجائے کسی غیر ملکی کرنسی میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے جاری کرتا ہے پاکستان کے معاملے میں یہ بانڈ امریکی ڈالر میں جاری کیا جاتا ہے حکومتیں یورو بانڈز کے ذریعے عالمی سرمایہ منڈیوں سے براہ راست مالی وسائل حاصل کر سکتی ہیں، جس سے انہیں مقامی ذرائع کے علاوہ بیرونی سرمایہ کاری تک رسائی ملتی ہے۔

    گزشتہ روز مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے بتایا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 5 سالہ اور 10 سالہ مدت کے دو مختلف ڈالر بانڈز پر مشتمل ڈوئل ٹرانچ یورو بانڈ پیش کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے عالمی سرمایہ کاروں سے فنڈز حاصل کیے جائیں گے،یورو بانڈ کا اجرا پاکستان کی عالمی سرمایہ مارکیٹ تک دوبارہ رسائی کی جانب اہم قدم ہے۔ بانڈ کے اجرا کا فیصلہ عالمی مارکیٹ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہےمعاشی استحکام اور مضبوط میکرو اکنامک اشاریوں کے باعث عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ یورو بانڈ کا اجرا عالمی مالیاتی نظام میں پاکستان کی دوبارہ مؤثر شمولیت کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 113ڈالر کی کمی سے 4ہزار 315ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 11ہزار 300روپے کی بڑی کی کمی سے 4لاکھ 54 ہزار 036روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح ی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9ہزار 688روپے کی کمی سے 3لاکھ 89ہزار 262 روپے کی سطح پر آگئی۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 70سینٹس کی کمی سے 63ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 270روپے کی کمی سے 6ہزار 859روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 231روپے کی کمی سے 5ہزار 880روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گئی،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر کا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں قریباً ایک ڈالر فی بیرل اضافہ ہوگیا۔

    رائٹرز کے مطابق منگل کو برینٹ خام تیل کے سودے 1.05 ڈالر یا 1.2 فیصد اضافے کے بعد 91.54 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.27 ڈالر یا 1.5 فیصد بڑھ کر 87.03 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    گزشتہ روز بھی برینٹ کی قیمت میں 2.7 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ برینٹ ایک موقع پر 25 اگست کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی نے 21 اگست کے بعد بلند ترین سطح دیکھی۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے پیر کو ایران کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے خلیج میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

  • سونے کے قیمت میں مزید کمی،چاندی مہنگی

    سونے کے قیمت میں مزید کمی،چاندی مہنگی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم جبکہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 18ڈالر کی کمی سے نئی قیمت 4ہزار 436ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقا می صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 800روپے کی کمی سے 4لاکھ 66 ہزار 136روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 414روپے کی کمی سے 3لاکھ 99ہزار 636روپے کی سطح پر آگئی۔

    جبکہ ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 67روپے کے اضافے سے 7ہزار 179روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 57روپے کے اضافے سے 6ہزار 154روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں2.13 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی،اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.44 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا مربان خام تیل کی قیمت 3.72 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی قیمت96 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے،خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کے نتیجے میں امریکی خام تیل، برینٹ اور مربان سمیت مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں گزشتہ سطح کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہیں۔

    واضح رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کا تعین مختلف اقسام کے خام تیل کے بین الاقوامی نرخوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ امریکی خام تیل کو عالمی مارکیٹ میں ایک اہم بینچ مارک سمجھا جاتا ہے جبکہ برینٹ خام تیل بھی عالمی سطح پر قیمتوں کے تعین کے لیے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    پاکستان کے صرافہ بازاروں میں ہفتے کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 151ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4ہزار 454ڈالر کی سطح پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ سونے کی قیمت 15ہزار 100روپے کی بڑی نوعیت کی کمی سے 4لاکھ 67 ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 12ہزار 946روپے کی کمی سے 4لاکھ 01ہزار 179روپے کی سطح پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 3ڈالر 97سینٹس کی کمی سے 66ڈالر 33سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 397روپے کی کمی سے 7ہزار 112روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 340روپے کی کمی سے 6ہزار 097روپے کی سطح پر آگئی۔

  • یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

    یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

    یوگنڈا نے پاکستانی سرمایہ کاروں کو زراعت، معدنیات، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے 25 سال تک کی شاندار ٹیکس چھوٹ کی پیشکش کر دی ہے۔

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں ہونے والے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور یوگنڈا کے تعلقات اب محض سفارتی خیر سگالی تک محدود نہیں رہنے چاہییں بلکہ انہیں مضبوط تجارتی شراکت داری میں بدلنا ہوگا۔

    یوگنڈا کے ناظم الامور سفیر متتا تواہانے ہفتے کے روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستانی تاجروں کو سرمایہ کاری اور براہ راست تجارتی روابط قائم کرنے میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    اس موقع پر یوگنڈا میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر بلال محسن نے بتایا کہ یوگنڈا کی جانب سے 10 سالہ ٹیکس ہالیڈے کی پیشکش کی جا رہی ہے، جبکہ گرین فیلڈ منصوبوں کے سرمایہ کار 25 سال تک کی ٹیکس مراعات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    یوگنڈا کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ دیرینہ سفارتی بنیادوں کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات کو وسیع تر تجارت اور سرمایہ کاری میں بدلنے کی ضرو رت ہے پاکستانی تاجروں کا ایک وفد اکتوبر میں یوگنڈا کا دورہ کرے، جہاں وہ ایک ہفتے کے بزنس فورم میں شرکت کے علاوہ چائے، کافی، کوکو اور کپا س کے فارمز کا براہ راست جائزہ لے، یوگنڈا کی ‘اقتصادی و کمرشل ڈپلومیسی حکمت عملی 2025’ کے تحت ان کا مشن دوست ممالک کے ساتھ تجارتی و معا شی تعاون کو فروغ دے رہا ہے۔

    انہوں نے اسلام آباد یا کمپالا میں پہلی پاک یوگنڈا تجارتی نمائش منعقد کرنے اور دونوں ممالک کے چیمبرز کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کے لیے باضابطہ میکانزم بنانے کی تجویز دی کہا کہ سفارتکاری دروازے کھولتی ہے مگر گزرنا کاروبار کو پڑتا ہے۔

    آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ افریقہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اب ایک متحرک تجارتی، تکنیکی اور معاشی شراکت داری کی طرف لے جانا ہوگا پاکستان سے چاول، ادویات، ٹیکسٹائل، سرجیکل آلات، کھیلوں کے سامان اور انجینیئرنگ مصنوعات کو برآمدات کے لیے بہترین قرار دیا، جبکہ یوگنڈا سے کافی، چائے اور زرعی اجناس درآمد کی جا سکتی ہیں،سفارت کاری دروازے تو کھول سکتی ہے، لیکن ان دروازوں سے گزر کر اصل منزل تک کاروبار ہی پہنچتا ہے۔

    سابق صدر آئی سی سی آئی ظفر بختاوری نے اجلاس میں بتایا کہ چیمبر ہمیشہ سے پاک افریقہ تعلقات کی مضبوطی کا حامی رہا ہے اور اسی مقصد کے تحت ہر سال ‘افریقہ ڈے’ منایا جاتا ہے انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی رابطے قائم کرنے اور اسلام آباد میں یوگنڈا کا باقاعدہ سفارتی مشن قائم کرنے پر بھی زور دیا تاکہ مستقبل میں تجارتی اہداف کو باآسانی اور تیزی سے حاصل کیا جا سکے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز سونے کی قیمتوں میں 35 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 605 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی،جبکہ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4لاکھ 83 ہزار 36 روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی،اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار ایک روپے گھٹ کر 4لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 7ہزار 329 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے کے اضافے سے 6ہزار 283 روپے کی سطح پر آگئی۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

    پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-

    برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.23 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کمی کے بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 29 منٹ پر 93.16 ڈالر فی بیرل پر آگئے، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.36 ڈالر، یعنی 1.6 فیصد کمی کے ساتھ 85.70 ڈالر فی بیرل رہی۔

    دونوں اہم معاہدوں میں گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری ہفتہ وار تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور قیمتیں 5 فیصد سے زائد بڑھی تھیں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہونے کے بعد آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی تیل سپلائی گزرتی ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ آج بروز پیر پریس کانفرنس میں ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران کے تجارتی شراکت داروں پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں-

    ایران نے امریکی پابندیوں کے منصوبے کی مذمت کی ہے، صدر مسعود پزشکیان نے سفارتی حل پر زور دیا ہے، تجارتی ذرائع کے مطابق چینی خریداروں کو ایرانی خام تیل کی پیشکشیں کم ہوگئی ہیں اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے دوسری جانب ایران نے بغداد کی بار بار درخواستوں کے بعد عراقی تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی ہے۔