Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • سونے کی قیمت  تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ  گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہ ہو گئی ہے ،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے سے 2757 ڈالر فی اونس ہے-

    اسرائیل کا حالیہ ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں فیصلہ کن منصوبہ تیار

    انٹر بینک مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، بین الاقوامی سطح پر بدھ کے روز امریکی ڈالر ڈھائی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا کیونکہ سرمایہ کاروں نے شرح سود میں بتدریج کمی اور صدارتی انتخابات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 194 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    چین 2050 میں رہ رہا ہے،خریداری پر پام پیمنٹ ٹیکنالوجی کا ا ستعمال

    آج کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1024 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس کی نئی بلند ترین سطح 87 ہزار 309 پوائنٹس بنی بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے 26 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 66 ارب بڑھ کر 11 ہزار 418 ارب روپے ہےآج کاروباری روز کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 87 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا۔

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    سونے کی قیمت میں اضافہ،نئی قیمت نے تمام ریکارڈز توڑ دیئے

    کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپےکا اضافہ ہوا ہے،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونےکی قیمت 772 روپے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔

  • سونے کی  قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے 277900روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کے اضافے سے 238254روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2682ڈالر کی بلند سطح پر آ گئی۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار گاڑی متعارف کرادی

    ٹیسلا نے اپنی مکمل خودکار گاڑی متعارف کرادی

    ایلون مسک کی کپمنی ٹیسلا نے مکمل طور پر خود کارگاڑی متعارف کرادی ہے۔

    باغی ٹی وی :عالمی میڈیا کے مطابق ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے کار کو پیش بھی کیا ہے اور اس میں خود بھی ڈرائیو لی ہے دو دن قبل ایلون مسک نے مکمل خود کار ٹیکسی کی مدد سے سفر کیا اُن کا تجربہ بھرپور کامیابی سے ہم کنار ہوا، اس ٹیکسی میں اسٹیئرنگ وھیل ہے نہ پیڈل یہ مکمل طور پر سینسرز کی مدد سے لیتی ہے۔

    یہ گاڑی 30 ہزار ڈالر کی ہے اس برقی گاڑی میں وائر لیس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے یہ سہولت انڈکٹیو ٹیکنالوجی کی مدد سے فراہم کی گئی ہے ایلون مسک کا دعوٰی ہے کہ یہ گاڑی انسانوں کے ذریعے چلائی جانے والی گاڑیوں سے دس سے بیس گنا محفوظ ہے۔

    دوسری جانب محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب گاڑیوں کے لیے من پسند نمبر پلیٹ سکیم کا اجراء کرنے جا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فیصل فرید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی منظوری کے بعد سکیم کا باقاعدہ اجراء کر دیا جائے گا من پسند نمبروں کااجراء کمپیوٹرائزڈ نیلامی کے ذریعے ہو گا من پسند نمبروں کی3 کیٹگریز رکھی گئی ہیں۔ کارپوریٹ کیٹگری کے تحت نمبر پلیٹ پر کمپنی کا نام لکھوایا جاسکے گا پلاٹینم کیٹگری کے تحت اپنا یا کسی بھی پیارے کا نام لکھوایا جا سکے گا جبکہ گولڈ کیٹگری کے تحت3 من پسند حروف اور3 ہند سے لکھوائے جا سکیں گے، نمبر پلیٹ کے لیے مذہبی سیاسی یا سماجی منافرت پر مبنی لفظ یا ہندسہ الاٹ نہیں ہو گا مزید معلومات محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی

    کراچی:ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے 271200 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429روپے کی کمی سے 232510 روپے کی سطح پر آگئی،علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2613ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    دوسر ی جانب ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    پنجاب کی طرف سے برآمدات پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ ٹھیک نہیں،چیئرمین ایف بی آر

  • پاکستان  اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی، فی تولہ سونا سستا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی، فی تولہ سونا سستا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی-

    باغی ٹی وی: 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے آغاز میں 513 پوائنٹس کے اضافے کے بعد پہلی بار 85 ہزار 423 پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کی،کاروبار کےدوران 100 انڈیکس میں 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 85 ہزار 717 کی نئی سطح عبور کرگیا، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 753 پوائنٹس اضافے سے 85 ہزار 663 پر بند ہوا، 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 4600 پوائنٹس بڑھ چکا ہے، شیئر بازار میں آج 50 کروڑ شیئرز کے سودے 33 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 94 ارب روپے بڑھ کر 11172 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ سونا سستا ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کمی ہوئی ہےایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہے ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے کم ہو کر 235511 روپے ہےدوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    کراچی: آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 35 ہزار 254 روپے ہو گئی،اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 11 ڈالرز کی کمی کے بعد سونا فی اونس 2 ہزار 642 ڈالرز ہو گیا۔

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،آج کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 980 پوائنٹس کے اضافے سے 82947 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    آرٹیکل 63 اے:پی ٹی آئی کی عدالتی کارروئی سے علیحدگی

    واضح رہے کہ کچھ دنوں سے پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس حوالے سے معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں سے چیدہ چیدہ آئی ایم ایف سے معاہدہ، شرح سود میں کمی اور سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد ہو سکتا ہے۔

    ڈی چوک پر پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج،راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار اہلکار تعینات …

  • ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں میں گھریلو اور کمرشل دونوں سلنڈروں کے لیے 7.31 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہو گا اوگرا کے ماہانہ جائزے میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سعودی آرامکو-سی پی میں 3.84 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا، جو کہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایک معیار ہے۔

    مزید برآں، اوسط ڈالر کی شرح مبادلہ میں معمولی کمی نے قیمت کی مجموعی ایڈجسٹمنٹ میں اہم کردار ادا کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق، 11.8 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ستمبر میں 2879.10 روپے سے بڑھ کر 2965.38 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ماہانہ 86.28 روپے کا اضافہ ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں اضافے امکان ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔تاہم، ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے لیکن حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے، حکومت 16اکتوبر 2024 سے شروع ہونے والے اگلے 15 دن میں معمولی ایڈجسٹمنٹ کر سکتی ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

    کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کی معمولی کمی آئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 256 روپے کم ہونے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 226 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو ڈالرز کی کمی ہونے سے فی اونس قیمت 2663 ڈالرز ہو گئی ہے۔

    علاوہ ازیں قیمتی پتھروں اور زیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ (جولائی تااگست) میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 1.479 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا،یہ زرمبادلہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 137 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2024 کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو 0.625 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

    اگست میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.464 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 1.016 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.122 ملین ڈالر تھا،اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں جیولری کی برآمدات کا حجم 2.362 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 73 فیصد زیادہ ہے۔

    مالی سال 2024کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو 1.367 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا، اگست میں جیولری کی برآمدات کا حجم 0.690 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 1.672 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 0.907 ملین ڈالر تھا۔