Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    قبائلی اضلاع کیلئے مختص ہونے والی رقم کہاں ہے ؟

    خیبر پختونخوا حکومت مالی سال 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے دوران صوبہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لیے مختص ترقیاتی فنڈز کا صرف 0.11 فیصد حصہ قبائلی اضلاع میں استعمال کیا ،

    خیبر پختونخوا حکومت نے جاری مالی سال 20- 2019 کے لیے 7 قبائلی اضلاع اور فرنٹیئر ریجن علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے 83 ارب روپے کے فنڈز مختص کیے تھے تاہم پہلی سہ ماہی کے اختتام پر ترقیاتی بجٹ کا حجم بڑھا کر95 ارب روپے کردیا گیا ہے جس میں سے 23 ارب 56 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے اور اخراجات11 کروڑ 23 لاکھ تک محدود رہے۔

    صوبائی حکومت کے ریکارڈ کے مطابق زراعت کے شعبہ میں 66 لاکھ ،عمارات پر ایک کروڑ 16 لاکھ، فراہمی و نکاسی آب ایک کروڑ 76 لاکھ ، ابتدائی و ثانوی تعلیم 57 لاکھ ، صحت 2 کروڑ 76 لاکھ، داخلہ ایک لاکھ، اطلاعات 9 لاکھ، ملٹی سیکٹر ڈیویلپمنٹ ایک لاکھ، ریلیف بحالی 2 لاکھ ، سڑکوں کے شعبے میں 2 کروڑ36 لاکھ،سماجی بہبود 7 لاکھ جب کہ شعبہ آب میں ایک کروڑ 76 لاکھ روپے کے اخراجات کیے گئے۔

    پہلی سہ ماہی کے دوران 10 سالہ ترقیاتی حکمت عملی ،ٹرانسپورٹ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وانفارمیشن ٹیکنالوجی، مذہبی واقلیتی امور، بورڈ آف ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، خوراک، لیبر، قانون وانصاف، معدنیات، بہبود آبادی اور غریب پرور اقدامات کے شعبوں کے لیے فنڈز کا اجراء نہیں کیا جاسکا جب کہ کھیل و سیاحت، بلدیات، صنعت ،شہری ترقی، انرجی اینڈ پاور، ماحولیات، خزانہ،جنگلات اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کے لیے فنڈز جاری ہونے کے باوجود یہ محکمے اخراجات شروع نہ کرسکے۔

    مزید پڑھیں
    ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

  • ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک کیساتھ معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک سماجی فلاح و بہبود کے منصوبے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20 کروڑ ڈالر دے گا ، حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

    ایشائی ترقیاتی بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر زیونگ ینگ اور اکنامک افیرز ڈویژن کے سیکرٹری نور خان نے معاہدے پر دستحط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افیرز حماد اظہربھی موجود تھے، بینطیر انکم سپورٹ پروگرام موجودہ حکومت کے شروع کردہ منصوبے احساس پروگرام کا اہم حصہ ہے، یشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ امداد کی بدولت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ کار مزید پھیلانے اور موجودہ نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

    یادرہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ہی 2013 میں شروع کیا گیا تھا اور تب 885000 گھرانوں کو اس پروگرام کیساتھ منسلک کیا گیا تھا جو کہ اب تک اس پروگرام کیساتھ مستفید ہو رہے ہیں
    مزید پڑھیں
    ادویہ سازی کی برآمدات کو بڑھا کر کتنے ارب ڈالر تک لایا جا سکتا ہے؟ ڈریپ حکام نے بتا دیا

  • پاکستان میں تجارتی ماحول کی بہتری کا اعتراف برطانیہ نے بھی کرلیا

    پاکستان میں تجارتی ماحول کی بہتری کا اعتراف برطانیہ نے بھی کرلیا

    کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائک نیتھا وریناکس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہو رہا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں،

    ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر کیا، اس موقع پر کاٹی کے صدر شیخ عمر ریحان ، عبدالحسیب خان، سی ای او کائٹ زبیر چھایا، مسعود نقی، اکرام راجپوت، اور واجد حسین نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کیا،
    مائیک نیتھا وریناکس نے کہا کے پاکستان بالخصوص کراچی کی سکیورٹی کی صورت حال میں غیر معمولی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں،برطانیہ پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے، اس کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر کام کرنے کی ضرورت ہے

    مزید پڑھیں
    وزیر ایکسائز سندھ کا ایکسائز دفتر میں پیپلز پارٹی کے جھنڈے ملنے کا نوٹس

  • ٹویوٹا موٹرز نے ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کیلئے کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟

    ٹویوٹا موٹرز نے ٹیسلا کا مقابلہ کرنے کیلئے کونسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی ؟

    ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے جمعہ کے روز ایک مکمل طور پر نئی ڈیزائن شدہ ہائیڈروجن فیول سیل سے چلنے والی کار کی رونمائی کردی جس کی امید ہے ٹیسلا کی بنائی ہوئی کاروں کا مقابلہ کر سکے گی اور آٹو موبائل انڈسٹری کے مرکزی دھارے میں شامل ہوجائے گی۔

    24 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو سے پہلے ، ٹویوٹا نے اسی پلیٹ فارم پر تعمیر کردہ ہائیڈروجن سیڈان کی ایک پروٹو ٹائپ کی نقاب کشائی کی کیونکہ یہ ایک لگژری لیکسس برانڈ کا ایل ایس کے جیسی بھی نظر آتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل "میرائی” کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ایندھن کے سیل اسٹیک اور ہائیڈروجن ٹینکوں کے باعث طویل ڈرائیونگ رینج کا حامل ہے۔
    میرائی کار کے چیف انجنئیر یوشی کازو تناکا نے کہا ہے کہ "ہم ایک ایسی کار بنانا چاہتے تھے جو صرف ماحول دوست نہ ہو بلکہ کسٹمر اس کو چلاتے وقت لطف اندوز ہو”
    اس کار میں ایک اور بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ایک بار بیٹری چارج کرنے بعد نان سٹاپ 700 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتی ہے جو کہ ٹویوٹا کے اس ماڈل کامیابی تصور کی جا رہی ہے

    مزید پڑھیں
    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

  • جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    جرمنی اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا

    پاکستان جرمنی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان اور جرمنی کے درمیان سماجی تحفظ اور لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہتر بنا نے کیلئے 23.4 ملین یورو مالیت کی ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

    اکنامک افیئرز ڈویژن کے سیکرٹری نور احمد اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن نے معاہدے پر دستحط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اکنامک افئیرز حماد اظہر بھی موجود تھے، پاکستان جرمنی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دونوں باہمی تجارت اور سماجی خوشخالی کے مختلف پروگرام چلائیں گے،
    سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی
    اس معاہدے کے تحت جرمنی کی طرف سے فراہم کردہ ٹیکنیکل سپورٹ کو پاکستان میں فنی تعلیم عام کرنے اور اس میں بہتری لانے، ٹیکسٹائل انڈسڑی میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے اور پاکستانی لیبر کیلئے آسانیاں پیدا کرنے جیسے منصوبوں تک بڑھایا جائے گا ،
    وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز حماد اظہر نے جرمن حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان شعبوں پر سرمایہ کاری کو ممکن بنایا جن کی نشاندہی حکومت پاکستان کی طرف سے کی گئی تھی،
    کراچی چیمبر کی مشیر تجارت کو کے سی سی آئی کے دورے کی دعوت

  • سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 447 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 34475 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے اور پچھلے کچھ عرصے میں سٹاک مارکیٹ کی ریکارڈ ہونے والی یہ بلیند ترین سطح ہے جو کہ اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کار کا اعتماد اور کاروباری حضرات کا کاروبار تیزی سے بحال ہو رہا ہے،
    کل بروز جمعرات سٹاک مارکیٹ میں کمپنیوں کے بکنے والے شئیرز کی تعداد 237,676,960 تھی جبکہ آج کے دن کاروبار کا آغاز ہی تیزی سے ہوا جو کہ احتتام کاروبار تک قائم رہی ، آج کے دن کمپنیوں کے بکنے والے شئیرز کی تعداد 261,561,220 تھی ، 400 کمپنیوں میں سے 247 کمپنیوں کے شئیرز کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ 132 کمپنیوں نے شئیرز کی قیمتوں کو کم کیا، اور 21 کمپنیاں اپنی پرانی قیمتوں پر مستحکم نظر آئیں،
    مزید پڑھیں
    ہیروں سے مزین،کروڑوں روپے کی مالیت کی گھڑی چوری ہوگئی

  • نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

    نیپرا نے بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھا دیں

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بدھ کے روز جولائی میں استعمال ہونے والی بجلی کے لئے ایندھن کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لئے بجلی کے نرخوں میں 1.78 روپے فی یونٹ اضافے کی اجازت دی ہے۔

    نیپرا کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلہ اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

    حالیہ اضافے کے بعد ، صارف 24.60 ارب روپے اضافی مالی بوجھ برداشت کرے گا۔ اس دوران ، اجلاس میں اتھارٹی کی جانب سے صرف 13 پیسے کی امداد کا اعلان کیا گیا۔ جون میں استعمال ہونے والی بجلی کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے یہ امداد دی گئی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حساب سے صارف کو 1 ارب 60 کروڑ روپے کی ریلیف ملے گی۔

    مزید پڑھیں
    ایف بی آر سے مذاکرات کی ناکامی پر تاجروں نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا
    جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کیا جائے، ڈی سی کا الٹی میٹم

  • سنگاپور نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    سنگاپور نے امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

    ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ملک سنگاپور نے دنیا کی نمبر ون معیشت امریکہ کو میکرو اکنامک استحکام ، جدت ، لیبر مارکیٹ اور اسٹرکچر کی بہتری میں امریکہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ،
    ورلڈ اکنامک فورم نے سالانہ معاشی استحکام کی رپورٹ جاری کی ہے اور اس میں سنگاپور نے دنیا کی طاقتور ترین معیشت امریکہ کو افراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کی مدد سے لائی جانے والی جدت کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا ، سنگاپور اور ویتنام نے اس سال امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ کی بدولت جزوی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ایشیائی معیشتیں "تجارتی موڑ کے ذریعے عالمی تجارتی تناؤ سے فائدہ اٹھاتی دکھائی دیتی ہیں۔” گذشتہ سال کے مقابلے میں ویتنام 10 مقامات ترقی کر کے 137 ممالک میں 67 ویں نمبر پر آگیا۔
    رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ویتنام سے امریکی درآمدات میں 35 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ، کیونکہ کمپنیاں چین سے ویتنام اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں مینوفیکچرنگ منتقل کررہی ہیں تاکہ کھڑے نرخوں سے بچ سکیں۔
    تجارتی جنگ سنگاپور کے لئے ایک صاف کامیابی نہیں ہے ، جو برآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے اور چین کو اپنا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار مانتی ہے۔
    سنگاپور نے رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر کمی کی اطلاع کے بعد اگست میں جی ڈی پی کی نمو کے لئے اپنی پیش گوئی کو کم کردیا۔ یہ 2009 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے اپنی کمزور ترین سالانہ نمو کی طرف گامزن ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    مشرق وسطیٰ‌ میں‌ جانا تاریخ کی بدترین غلطی، وہاں کوئی تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں تھے، ٹرمپ کا اعتراف
    پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں، وزیراعظم کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین سے گفتگو

  • ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    ایف بی آر نے فیصل آباد میں جعل سازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیرمین شبر زیدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایف بی ار فیصل آباد کی ٹیم کو میں مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے جعلی رسیدیں بنانے والے دو جعلسازوں کو بے نقاب کیا ہے اور انہیں جسمانی ریمانڈ کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ، لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے خوشیار رہیں ، جعلسازی کے معاملات میں ملوث تمام افراد کیساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا ، اور آٹو میٹڈ انوائسنگ کی وجہ سے ایسے جعلسازوں تک پہنچنا بہت آسان ہو گیا
    مزید پڑھیں
    نیب نے وزیراعظم پر بھی کیس بنایا، وفاقی وزیر نے کیا انکشاف

  • پاکستان کی دھاتی مصنوعات کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ

    پاکستان کی دھاتی مصنوعات کی برآمد میں ریکارڈ اضافہ

    رواں مالی سال (2019۔20) کے پہلے دو ماہ کے دوران ملک سے دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی برآمدات میں 35.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق زیر جائزہ مدت کے دوران دھاتوں کی برآمدات اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 115.044 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 84.827 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں ، جس میں 35.62 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جن اشیا نے مثبت نمو میں حصہ لیا ہے اس میں تانبا اور اس کے مصنوعات شامل تھیں ، اس دوران اس کی برآمدات گذشتہ سال 28.295 ملین ڈالر سے بڑھ کر 77.044 ملین ڈالر ہوگئیں ، جس میں 172.28 فیصد کا اضافہ دکھایا گیا ہے۔ ایلومینیم اور اس کے سامان کی برآمدات 52.24 فیصد اضافے سے 5.742 ملین $ سے 8.742 ملین ڈالر ہوگئی جبکہ ٹولز ، اوزار ، کٹلری ، چمچ اور کانٹے کی برآمدات بھی 10.86 فیصد اضافے کے ساتھ 12.080 ملین ڈالر سے 13.393 ملین ڈالر ہوگئی۔ دوسری مختلف دھاتی مصنوعات کی برآمدات بھی 8.57 فیصد اضافے سے 0.373 ملین ڈالر سے 0.405 ملین ڈالر ہوگئی۔