Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    امریکی صدر کی جانب سے ایران پر مجوزہ حملہ مؤخر کرنے کے فیصلے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری کے باعث منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان لوٹ آیا۔

    کاروبار کے آغاز کے چند ہی منٹوں میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 2300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاایک موقع پر انڈیکس 2,357.02 پوائنٹس یعنی 1.46 فیصد اضافے کے ساتھ 164,162.04 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پاور جنریشن کے شعبوں میں نمایاں خریداری دیکھی گئی،اٹک ریفائنریز لمیٹڈ، حبکو، ماری انرجیز، او جی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سمیت انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ گرشتہ روز یعنی پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید فروخت کے دباؤ کا شکار رہی تھی،کے ایس ای 100 انڈیکس 3,791.05 پوائنٹس یعنی 2.29 فیصد کمی کے بعد 161,805.02 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق  نوٹیفکیشن جعلی قرار

    اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی قرار

    ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار بدستور پہلے سے نافذ پالیسی کے مطابق رہیں گے اور اس حوالے سے کسی نئی تبدیلی کا کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور عوام اس پر توجہ نہ دیں، اگر مستقبل میں کاروباری اوقات کار میں کوئی تبدیلی کی گئی تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100 انڈیکس میں 1,000 پوائنٹس کا اضافہ

    اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جہاں انڈیکس میں ابتدائی لمحات کے دوران تقریباً 1000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی لوٹ آئی جس کے نتیجے میں جمعرات کو کاروبار کے ابتدائی سیشبن کے دوران ہی 100 انڈیکس میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا صبح بینچ مارک انڈیکس 998.01 پوائنٹس یا 0.60 فیصد اضافے سے 168,449.14 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

    مارکیٹ کے اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ ، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیا ں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، حب پاور کمپنی، ماری انرجیز، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک،مسلم کمرشل بینک اور میزان بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونیوالے بڑی کمپنیوں کے شیئرز مثبت زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ بدھ کو اسٹاک ایکسچینج مندی کی زد میں رہی کیونکہ جاری سفارتی مذاکرات میں کسی ٹھوس پیش رفت کی عدم موجودگی اور امریکہ و ایران کے درمیان بدلتی صورتحال پر برقرار غیر یقینی کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیے رکھا گزشتہ روز100 انڈیکس 1,465.09 پوائنٹس یا 0.87 فیصد کی کمی سے 167,451.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو مثبت رجحان دیکھا گیا۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث جنوبی کوریا کی کمپنی ایس کے ہائینکس کے شیئرز میں نمایاں اضافہ ہوا،عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات پر مرکوز رہی،عالمی سطح پر جاپان کے نکی انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح حاصل کی، جبکہ ایشیا پیسیفک شیئرز انڈیکس بھی ریکارڈ سطح کے قریب رہا۔

    تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور تیل کی بلند قیمتیں مستقبل میں دوبارہ مہنگائی کے خدشات کو بڑھا سکتی ہیں۔

  • سونا سستا چاندی کی قیمت میں اضافہ

    سونا سستا چاندی کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کی کمی سے 4ہزار 690ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 91ہزار 362روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کم ہو کر 4لاکھ 21ہزار 263روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 231 روپے کے اضافے سے 9ہزار 139 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 198روپے کے اضافے سے 7ہزار 835روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے اور چاندی کی  قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ہوا ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 41ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 701ڈالر کی سطح پر آگئی ،جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4100 روپے کا اضافہ ہوگیا،ملک میں فی تولہ سونا 4100 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4لاکھ 92ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی،فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار 516روپے بڑھ کر 4لاکھ 22ہزار 206روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 36 روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 395 روپے کے اضافے سے 8ہزار 906 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 339روپے کے اضافے سے 7ہزار 637روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے کی  قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی –

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے کی سطح پر آ گیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روہے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 691 روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 660 ڈالر کا ہو گیا۔

    دوسری جانب آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 8513 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

  • زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

    ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے کے دوران 21.293 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،جس کے بعد ملک کے کل زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 29 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 15.850 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ ذخائر 5.442 ارب ڈالر تک پہنچ گئے جس کے بعد مجموعی ملکی ذخائر 21.293 ارب ڈالر ہو گئے زیر جائزہ ہفتے کے دوران اس کے ذخائر میں 23 ملین ڈالر کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا، جس سے مرکزی بینک کے ذخائر بڑھ کر 5.850 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری اور استحکام کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی ومقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز کے اضافے سے 4744 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کے اضافے سے 8ہزار 445 روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 320روپے کے اضافے سے 7ہزار 240روپے کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے بڑھی تھی۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے 4ہزار 555ڈالر کی سطح پر آگئی،جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 77ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 801روپے گھٹ کر 4لاکھ 09ہزار 689روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 65 روپے کی کمی سے 7ہزار 849 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 55روپے کی کمی سے 6ہزار 729روپے کی سطح پر آگئی۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ ، 79 ہزار 962 روپے ہو گئی،اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ، 257 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ ، 11 ہزار 490 روپے کا ہو گیا،جبکہ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 576 ڈالر پر آ گئی ہے۔

    سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 7ہزار 914روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 86روپے کی کمی سے 6ہزار 784روپے کی سطح پر آگئی۔