Baaghi TV

Tag: کاروبار

  • تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل 93 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، ڈبلیو ٹی آئی تقریباً 90 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، ماہرین نے اس اضافے کی وجہ ایران اور امریکا کے درمیان متوقع ڈیل کا نہ ہونا قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے، پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے، سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.66 سے بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، اسپیشل 95 پیٹرول 3.55 سے بڑھ کر اب 3.83 درہم فی لیٹر کا ہو گیا ہے-

  • سونا مزید مہنگا، چاندی کی قیمت میں کمی

    ہفتے کو ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اب ایک تولہ سونا 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 538 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی جس کےبعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے فی تولہ ہو گئی،فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 75.29 ڈالر ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹ میں 21 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی 8013 روپے اور فی 10 گرام چاندی کے نرخ 18 روپے کی کمی سے 6869 روپے کی سطح پر آ گئے۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی بازار میں سونا مہنگا ہونے کی بنیادی وجوہات ہیں، اور موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

    امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اتار چڑھاؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی مسلسل کمی بیشی دیکھی جا رہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیچیدہ مذاکرات کے باعث عالمی تیل مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے بدھ کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1 اعشاریہ 42 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 98 اعشاریہ 16 ڈالر ہوگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1 اعشاریہ 66 ڈالر کم ہو کر 92 اعشاریہ 23 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

    واضح رہے کہ منگل کو امریکی فوج کی جانب سے جنوبی ایران میں حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جبکہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امیدوں کو بھی دھچکا پہنچا تھا۔

    دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بعض ایل این جی ٹینکرز کے حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اطلاعات کے بعد مارکیٹ میں یہ توقعات بڑھ گئی ہیں کہ اہم بحری گزرگاہ جلد دوبارہ مکمل طور پر کھول دی جائے گی، جس سے عالمی سطح پر تیل و گیس کی سپلائی میں بہتری آسکتی ہے۔

  • سونےاور چاندی  کی قیمتوں میں کمی

    سونےاور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جبکہ مقامی سطح پر فی تولہ سونا تقریباً 2400 روپے سستا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کی کمی سے 4ہزار 530ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کی کمی سے 4لاکھ 75ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 57روپے کی کمی سے 4لاکھ 7ہزار 546روپے کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت ایک ڈالر 53سینٹ گھٹ کر 76ڈالر 33سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 153روپے کی کمی سے 8ہزار 117روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 131روپے کی کمی سے 6ہزار 959روپے کی سطح پر آگئی۔

    ملائیشیا کی جانب سے سونے کی کچھ بارز پر 10 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد ایشیائی بلین مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی مئی کے آغاز سے ہی بعض سونے کی درآمدی کھیپوں پر اضافی ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس سے جنوب مشرقی ایشیا کی گولڈ ٹریڈ شدید متاثر ہونے لگی ہے۔

    تاجروں اور ڈیلرز کا کہنا ہے کہ نئی ڈیوٹی کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور تجارت میں سست روی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پہلے ہی سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا ہے اور اب ملائیشیا کے اس اقدام نے سرمایہ کاروں کو نئی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا بھر میں معاشی بے یقینی، جنگی کشیدگی اور ڈالر کی صورتحال کے باعث سرمایہ کار بڑی تعداد میں سونے کا رخ کر رہے ہیں۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ ریکارڈ ہوگیا۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 554ڈالر کی سطح پر آ گئی،آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 943 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے تک پہنچ گئی۔

    علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 2ڈالر 36سینٹ بڑھ کر 77ڈالر 86 سینٹس کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 236روپے کے اضافے سے 8ہزار 270روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 203روپے کے اضافے سے 7ہزار 90روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اور عالمی معاشی تبدیلیاں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امید پر اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں انڈیکس ابتدائی منٹوں میں ہی 3600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔

    ایک موقع پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 171,456.12 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 3,611.88 پوائنٹس یعنی 2.15 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہےمارکیٹ میں تقریباً تمام اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیاں شامل ہیں، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ماری انرجیز، میزان بینک اور حبکو پاور کمپنی جیسے انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

  • امریکا  ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    امریکا ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    درمیان ممکنہ امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

    عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی برینٹ کروڈ کی قیمت 4 اعشاریہ 55 فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر 83 سینٹ فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4 اعشاریہ 73 فیصد سستا ہو کر 92 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    دونوں اہم آئل بینچ مارکس سیشن کے دوران 7 مئی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بھی پہنچے مارکیٹ میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں کے باعث سامنے آئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن معاہدے پر ’’بڑی حد تک مذاکرات مکمل‘‘ ہوچکے ہیں ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ جنگ سے قبل دنیا بھر میں تیل اور ایل این جی کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی تھی۔

    تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

    مارکیٹ تجزیہ کار ساؤل کاوونک کا کہنا ہے کہ اگرچہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق اب بھی کئی خطرات اور خدشات موجود ہیں، لیکن صورتحال میں بہتری کی امید نے قلیل مدت کے لیے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کردیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    گزشتہ روز سونے کے فی تولہ نرخ میں 6 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی ، آج پھر سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4ہزار 530 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ،جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5000 روپے کے اضافے سے 4لاکھ 75ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 4287روپے بڑھ کر 4لاکھ 7ہزار 546روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے کے اضافے سے 8ہزار 034 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 51روپے کے اضافے سے 6ہزار 887روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونا 68 ڈالر کی کمی سے 4480 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 6800 روپے کم ہونے سے 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے فی تولہ اور 5830 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آگیا تھا۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کمی ہو گئی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 6800 روپے کمی کے بعد 470,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5830 روپے کمی کے بعد 403,269 روپے کا ہو گیا ہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 369,667 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 25سینٹس کی کمی سے 74ڈالر 90 سینٹس کی سطح پر آگئی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 125روپے کی کمی سے 7ہزار 974روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 107روپے کی کمی سے 6ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے جلد ختم ہونے کے بیان کو قرار دیا جا رہا ہے۔

    مارکیٹ کے آغاز میں ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،صبح ایک موقع پر انڈیکس 163,459.05 کی سطح پر تھا، جو 562.37 پوائنٹس یعنی 0.35 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

    مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور پاور جنریشن سیکٹرز میں خریداری دیکھی گئی۔ بڑے انڈیکس شیئرز جیسے حبکو، ماری، پی پی ایل، ایف ایف سی اور ایفرٹ بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوتے رہے۔

    گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مضبوط ریکوری دکھائی تھی، جب امریکہ اور ایران مذاکرات سے متعلق جغرافیائی سیاسی خدشات میں کمی اور عالمی تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا اس روز کے ایس ای-100 انڈیکس 1,091.66 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 162,896.68 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔