Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیف مراد سونی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ذیشان حبیب، خرم، سہیل، عقیق اقبال، محمد امین اور دیگر اراکین شریک تھے۔وفد نے پولیس چیف سے ملاقات میں کراچی میں قیامِ امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور پولیس کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف علاقوں میں درپیش سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سی پی کے چیف مراد سونی نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے تجاویز پیش کیں، جن پر ایڈیشنل آئی جی نے غور کرنے کا عندیہ دیا۔

    انہوں نے اعتراف کیا کہ سی پی کے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں نے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے میں مدد فراہم کی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ایس فور پروجیکٹ کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    سیف علی خان برطانیہ جانے کے خواہشمند،انڈرورلڈ سے تعلق

    پنجاب پولیس کو 43 ارب روپے کے فنڈ جاری

  • کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

    کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک نے 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔کمپنی کی جانب سے پیش ہونے والے حکام نے کہا کہ کے الیکٹرک کے پاورپلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹ 6،7 روپے ہے اور بجلی کی طلب سالانہ بنیاوں پر 13 فیصد بڑھی ہے جب کہ گھریلو شعبے کی جانب سے بجلی کی طلب زیادہ بڑھی ہے۔دوران سماعت ممبر نیپرا مقصود انور نے کہا کہ کے الیکٹرک کا زیادہ انحصار این ٹی ڈی سی پر ہے۔ کیوں نہ ہم کے الیکٹرک کو جنریشن کا لائسنس ہی دے دیں۔ممبرا نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ اگلے 5، 6 سال میں گروتھ کس طرح دیکھ رہے ہِیں؟۔ سولر اور دیگر چیزوں کو دیکھ کر گروتھ سے متعلق کیا کہیں گے؟، جس پر کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ کیپٹو پلانٹس شفٹ ہونے سے گروتھ بڑھے گی۔

    سماعت کے دوران کے الیکٹرک حکام نے بریفنگ دی کہ نومبر میں ہم نے این ٹی ڈی سی سے 62 فیصد بجلی خریدی۔ این ٹی ڈی سے بجلی زیادہ لی ہے جو ہمیں کافی سستی بڑی ہے۔ نومبر میں ایل این جی سے 21 فیصد، فرنس آئل سے 13 فیصد بجلی بنائی گئی۔ نومبر میں اکتوبر کے مقابلے ہماری اوسطاً ڈیمانڈ 2300 سو میگاواٹ رہی۔حکام نے بتایا کہ اکتوبر میں ہماری اوسطاً بجلی ڈیمانڈ 2600 میگاواٹ تھی۔ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں بجلی کی ڈیمانڈ میں 12 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے ہماری ڈیمانڈ 2000 میگاواٹ تھی۔

    بعد ازاں کے الیکٹرک کےنومبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے98 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ اس سے قبل اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 49 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔کے الیکٹرک حکام کے مطابق نومبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت صارفین سے مزید 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزیدکم چارج کیا جائے گا۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین ، پری پیڈ صارف، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی

  • کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

    شہرِ کراچی میں تیز ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ شب جناح ٹرمینل پر درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ، گلستان جوہر میں درجہ حرارت 11.9 جبکہ شارع فیصل پر 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجہ حرارت 14.5 اور بن قاسم میں 13.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیرکو کم سے کم درجہ حرارت 10.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے اورشہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں پچھلے 6 سے 7 دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 رہا ہے کراچی میں سردی کی موجودہ لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ کراچی میں شمال مشرق سے چلنے والی ہواں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

    روہت شرما چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان آسکتے ہیں

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    سندھ کابینہ میں توسیع‘ مزید 8 ترجمان اور 12 معاون خصوصی مقرر

  • مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    مکان کا تنازعہ،سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹ دیا

    کراچی کے علاقے احسن آباد میں مکان کے تنازع پر باپ نے 28 سال کے بیٹے کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے بیٹے کا گلا کاٹا اور لاش گھر میں ہی دفنا دی، ملزم فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔اس حوالے سے باپ کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسد کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد میرے پہلے شوہر کا بیٹا تھا، توقیر سوتیلا باپ ہے۔عباسی شہید اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملزم توقیر سے میں نے 15 سال قبل شادی کی تھی۔مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں میرا پیسہ لگا ہے، گھر میری ماں کے نام کرو۔انہوں نے کہا کہ میں گھر میں آئی تو گھر میں کوئی نہیں تھا، گھر خالی دیکھ کر مجھے شک ہوا۔اسد کی والد کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں ریتی پڑی ہوئی تھی، ریتی میں کمبل دبا ہوا دیکھا، کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول اسد 6 روز پہلے ہی رحیم یار خان سے میرے پاس آیا تھا۔

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال یورپی یونین کو برآمدات میں 18.62 فیصد اضافہ

    زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں اردو کا دسواں نمبر

    پی ایس ایل 10: سرفراز احمد کا کسی ٹیم نے انتخاب نہیں کیا

    وزیر اعظم ہاوس کے بجلی چوروں کے خلاف احکامات کرپٹ افسران نے ہوا میں اڑا دیے

  • کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

    کراچی، زہریلا دودھ پلانے کے الزام میں 5 ملزمان گرفتار

    کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں دودھ میں زہر ملانے کے الزام میں پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی میں زہر ملا دودھ پینے سے 6 افراد بے ہوش ہوگئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے دودھ میں زہر ملاکر جانور چوری کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان باڑے کے ملازمین ہی ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھی بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق میڈیکولیگل رپورٹ میں بھی دودھ میں زہر ملے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب زیلا دودھ پینے والے تمام 6 افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    پی آئی اے خریدنے کا خواہشمند نیوز چینل مالی بحران کا شکار

    ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف

  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک دن میں 3 شہری قتل

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ایک دن میں 3 شہری قتل

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی ضیا کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،ڈاکو گلی میں بیٹھے طارق کو قتل کرنے کے بعد فون اور اس کا والٹ لیکر فرار ہوگئے۔دوسری جانب سپر ہائی وے غازی گوٹھ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، 45 سالہ جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے کورنگی اور غازی گوٹھ میں فائرنگ سے ہونے والی اموات کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا۔ادھر تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود میں ڈاکوؤں نے مارکیٹ کی کئی دکانوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے عارف نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔وقوعہ کے بعد شہریوں نے اسٹیل ٹاؤن پولیس کے خلاف مین نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا جس سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    ریڈ لائن منصوبے میں تاخیر یوٹیلٹیز منتقلی کی وجہ سے ہوئی، شرجیل میمن

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت

    پاکستانی بینک 2024 میں بہترین کارکردگی والے بینکوں میں شامل

    حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

  • کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

    کراچی میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

    شہر قائد میں ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ ہے، یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی سپلائی لائن لیک ہوگئی ، جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن لیک ہوگئی۔پانی کی لائن لیک ہونے سے شہر میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ نیپا چورنگی پر پانی کے باعث پرانی سبزی منڈی کے قریب سڑک تالاب بن گئی ، جس سے سوک سینٹرسے کشمیرپارک تک کا سفرمشکل بن گیا۔سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جبکہ بس منصوبے کی وجہ سے پہلے ہی ٹریفک روانی متاثرہوتی ہے، جس کے باعث دفاتر ، دکانوں اور اپنے کاموں پر جانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔لائن لیک ہوئے کئی روز گزرنے گئے لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔

    ملک میں انٹرنیٹ کی بندش: انٹرنیشنل کمپنیوں نے آپریشنز بیرون ملک منتقل کرنا شروع کردیئے

    میکسیکو:فلسطین زندہ باد کا نعرہ لگا کر ایک شخص نےاسرائیلی وزیراعظم کا مجسمہ توڑ دیا

    پنجاب حکومت کی گندم کے حوالے سے کسانوں کیلئے بُری خبر

  • ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    ٹیکس دینے والوں میں کراچی اس بار بھی سر فہرست

    رواں سال بھی ٹیکس دینے والوں میں کراچی ہر بار کی طرح اس بار بھی سر فہرست رہا جہاں سے ایف بی آر نے دو ہزار 522 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔

    ایف بی آر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال 2023-24 کے دوران جغرافیائی اعتبار سے ٹیکس وصولیوں کی مرتب کردہ رپورٹ میں یہ بتایا ہے کہ ملک کے کون سے شہر نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں پہلا نمبر کراچی کا ہے جبکہ ٹیکسوں کی ادائیگیوں کی فہرست میں دوسرا نمبر لاہور اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی کے لارج ٹیکس آفس نے مجموعی طور پر 2 ہزار 522ارب روپے سے زائد مالیت کا ٹیکس جمع کیا، لارج ٹیکس آفس کراچی نے زیر تبصرہ مدت کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں 1ہزار 360ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی ہیں جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایل ٹی او کراچی کی وصولیوں کا حجم 13کروڑ 63لاکھ روپے رہا۔رپورٹ کے مطابق سیلز ٹیکس کی مد میں ایل ٹی او کراچی نے 1ہزار ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کیں۔ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ایل ٹی او لاہور نے زیرتبصرہ مدت کے دوران مجموعی طور پر 1ہزار 402ارب روپے سے زائد مالیت کے محصولات وصول کیے جبکہ اسلام آباد لارج ٹیکس آفس نی1ہزار 164ارب روپے کا مجموعی ٹیکس جمع کیا۔

    اخراجات کمی،قطر ایئرویز کے پاکستان بھر میں دفاتر بند

    پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ کا کراچی میں انعقاد

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

  • کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

    کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کے سبب گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ٹھنڈ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے ملیں جو ناقابل شناخت ہیں، بیشترلاشوں کی تدفین کردی گئی،جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی بتائے جاتے ہیں۔چھیپا فائونڈیشن کے ترجمان چوہدری شاید حسین نے بتایا کہ دسمبر 2024 سے لے کر تاحال شہر قائد میں نشے کی زیادتی کے سبب 43 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں 42 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان جاں بحق افراد میں 13 سے زائد افراد ایسے ہیں جو ممکنہ طور ٹھنڈ لگنے کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں،یہ جاں بحق افراد نشے کے عادی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سردی سے بچا کے لیے ان افراد کے پاس کوئی لحاف گدا کمبل یا بستر نہیں تھا، یہ افراد ٹھنڈ سے بچنے کے لیے مقدار سے زیادہ نشہ کرتے ہیں اور اس لیے کسی پل، فٹ پاتھ یا محفوظ مقام پر جاکر سونے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ان کے پاس کوئی گرم کپڑے یا بستر نہ ہو تو نشہ کرنے کے باوجود ان کو سردی زیادہ لگتی ہے، سردی کے ساتھ نشہ کی زیادتی ممکنہ طور پر ان افراد کی وجہ موت بنتی ہے۔ترجمان چھیپا نے بتایا کہ اس لیے سردی کے موسم میں شہر کے فٹ پاتھوں پر لاوارث اور ناقابل شناخت لاشیں ملتی ہیں، ان لاوارث میتوں کی تدفین ادارہ اپنے وسائل سے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی میں سردی زیادہ پڑرہی ہے، سیکڑوں بے گھر افراد فٹ پاتھوں، کھلے مقامات اور پلوں کے نیچے رات کو سوتے ہیں جن میں اکثریت کے پاس گرم کپڑے اور بستر کمبل و لحاف نہیں ہوتا۔چوہدری شاہد حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے بستر کمبل اور لحاف عطیہ کریں، چھیپا ان بے گھر افراد کو سردی سے محفوظ بنانے کے لیے اقدام کررہا ہے جس کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔

    انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

    صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

    وزیراعظم، بلاول بھٹو کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید

  • کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    کراچی انٹر بورڈ کا اسکروٹنی فیس میں 50 فیصد رعایت کا اعلان

    کراچی انٹر بورڈ نے رزلٹ کی اسکروٹنی کرانے والے طلبا کو فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کی سہولت اور ان پر مالی بوجھ کم کرنے کیلئے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کیلئے پرچوں کی اسکروٹنی فیس پچاس فیصد کم کردی گئی ہے۔طلبہ اس سے پہلے اسکروٹنی کیلئے فی پرچہ ایک ہزار روپے فیس جمع کرواتے تھے جسے کم کر کے 500 روپے کردیا گیا ہے، پچاس فیصد کم فیس کا اطلاق صرف انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سالانہ امتحانات برائے 2024 سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس پرائیویٹ اور آرٹس پرائیویٹ گروپس پرچوں کی اسکروٹنی پر ہوگا۔اسکروٹنی فارم بروز پیر 3 فروری 2025 تک وصول کیے جائیں گے۔طلبا اسکروٹنی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کرسکتے ہیں۔چیئرمین انٹربورڈ کراچی سید شرف علی شاہ کی ہدایت پر طلبہ کی آسانی کیلئے انٹربورڈ میں واقع سہولت مرکز پر خصوصی کانٹر قائم کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ اپنے اسکروٹنی فارم اور فیس جمع کروائیں گے۔انٹربورڈ نے طلبا کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBL کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہے۔طلبا اسکروٹنی فارم اور فیس واچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈان لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکانٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 500 روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں۔جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واچر اور اپنا فارم بروز پیر3 فروری سے قبل سہولت مرکز میں قائم خصوصی کانٹرز پر جمع کروانا ہوگا۔

    کرم امن معاہدے کے خلاف نفرت انگیز تقاریر پر 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج

    پاکستان جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش

    وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر رانا تنویر کی نیو سندھ سیکریٹریٹ میں ملاقات