Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • سال 2024:سندھ پولیس کی سالانہ رپورٹ پیش

    سال 2024:سندھ پولیس کی سالانہ رپورٹ پیش

    سندھ پولیس کی یکم جنوری تا دسمبر 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ پولیس نے یکم جنوری تا دسمبر 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پیش کردی ہے جب کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں گزشتہ سال کی نسبت واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کے قتل کے 98 کیسز میں 75 (77 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 112 ڈکیت گرفتار جب کہ 33 ہلاک ہوئے۔دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کیے جانے کے 321 کیسزمیں سے 226 (71 فیصد) مقدمات کو حل کرتے ہوئے 332 کریمنلز گرفتار جب کہ 36 ہلاک ہوئے۔سکھر، گھوٹکی، کشمور اور شکارپور کے کچہ ایریاز میں جاری آپریشنز کے نتیجے میں ڈاکوں سے 559 مقابلوں میں 73 ڈاکو ہلاک، 120 زخمی جب کہ 378 گرفتار کیے گئے۔ڈاکوئوں کے قبضے سے 436 کی تعداد میں مختلف اقسام کا اسلحہ و ایمیونیشن برآمد کیا گیا جب کہ ڈاکوں اور کریمنلز سے مقابلوں کے دوران 19 پولیس ملازمان شہید اور31 زخمی ہوئے۔پولیس نے انٹیلی جینس بیسڈ اطلاعات کے تحت 618 شہریوں کو ہنی ٹریپ سے بچایا۔ صوبے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 3864 پولیس مقابلوں میں 1782 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ 7383 کریمنلز کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر 342 ڈکیت اور کریمنلز ہلاک اور 21504 گرفتار ہوئے۔علاوہ ازیں 5 نوٹیفائیڈ ڈاکو ہلاک اور 08 گرفتار ہوئے، 3 ہائی ویز ڈکیت ہلاک اور 26 گرفتار ہوئے۔گرفتار و ہلاک کریمنلز کے قبضہ سے 02 ایل ایم جیز، 14 جی تھری رائفلز، 180 ایس ایم جیز کلاشنکوف، 644 رائفلز، شاٹ گنز، ریپیٹرز، ایم پی فائیو، 9400 پسٹلز، ریوالورز، ماذر، 42 ہینڈ گرنیڈز، 78748 رانڈز اور کارٹیرجز برآمد کیے گئے۔منشیات مافیاز کے خلاف 10692 چھاپوں کے تحت 12200 مقدمات درج کرتے ہوئے 14506 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جب کہ 117.378 کلو گرام آئس، 57.679 کلو گرام ہیروئن، 9096.411 کلو گرام چرس، 104.469 کلو گرام اوپیئم جب کہ 361544 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ریورس امیج فیچر کی تیاری

    کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

  • کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں ہفتے کے روز سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کی توقع ہے، آج ملک میں داخل ہونے والا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے، سسٹم کے بلوچستان سے اخراج کے بعد کراچی سرد ہواں کی زد میں آسکتا ہے۔
    کراچی میں اگلے دوروز کے دوران سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے، کم سے کم پارہ 13 ڈگری/ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، سردی کی نئی لہرایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے کہا کہ کراچی میں سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے، جنوری 1934 میں پارہ صفر ریکارڈ ہوچکا ہے.

    برآمدات میں 10.52 فیصد کا اضافہ

    پاک بحریہ کا کامیاب آپریشن، 1 ملین ڈالر کی منشیات برآمد

  • کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    کے الیکٹرک کی 4.98 روپے کمی کی درخواست

    کے الیکٹرک نے نومبر 2024 کیلئے ایف سی اے کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4.98 روپے کمی درخواست دی ہے جس پر نیپرا عوامی سماعت 15 جنوری کو کرے گی۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق پاور یوٹیلیٹی نے ایف سی اے میں 4.98 روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی ہے، نیپرا درخواست کی جانچ پڑتال کے بعد تحریری فیصلہ جاری کرے گی۔ترجمان نے کہا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا ایف سی اے ہے جس میں صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے،عوامی سماعت کے بعد نیپرا تھارٹی فیصلہ میں واضح کرے گی کہ ایف سی اے کس ماہ کے بل میں لاگو ہوگا، ایف سی اے کا انحصار عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھا اور جنریشن مکس ہونے والی تبدیلی پر ہوتا ہے۔

    نئے سال پر ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی

    جنوبی وزیرستان، بنوں میں بم دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 13 زخمی

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

    موٹروے بند، شہریوں کو سفر میں احتیاط کی ہدایت

  • کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی میں دھرنوں کا راج، لاکھوں شہری پریشان

    کراچی میں گزشتہ کئی روز سے دھرنوں کا راج ہے، آج مزید 60 مقامات پر دھرنے دیے گئے، چند ہزار مظاہرین کی وجہ سے لاکھوں شہری رُل گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔دھرنے لسبیلہ چوک، اورنگی اسلام چوک، ناگن چورنگی اور کورنگی 5 سمیت متعدد مقامات پر دیے گئے، جس سے شہر کی ٹریفک متاثر ہوئی۔مذہبی جماعت کے کارکنان نے صفورا گوٹھ کے قریب بھی احتجاج کیا، جس کے باعث اس علاقے کی ٹریفک متاثر ہوئی۔اسی طرح، بلوچ کالونی پل کے نیچے ہونے والے دھرنے کے باعث شارع فیصل کا ایک ٹریک بند ہوگیا، جس سے بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔شیرشاہ کے علاقے میں بھی احتجاج کیا گیا، جس کے باعث گلبائی سے شیرشاہ تک شدید ٹریفک جام ہوگیا۔کراچی کے دیگر علاقوں جیسے کہ شاہ فیصل کالونی اور اسٹار گیٹ پر دھرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے مظاہرین کو روکا۔اس کے علاوہ، بلوچ پل سے کارساز تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ملیر قائدآباد مرغی خانہ، برنس روڈ اور تیسر ٹاؤن روڈ پر بھی دھرنوں کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی، بشمول حسن اسکوائر، عیسیٰ نگری، عوامی مرکز اور یونیورسٹی روڈ، جہاں گاڑیوں کی روانی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کورنگی ایکسپریس وے، قیوم آباد اور کورنگی ندی پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھا۔پولیس نے نمائش چورنگی پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، جس پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔ ان دھرنوں کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    کراچی: نمائش چورنگی پر کشیدگی، مظاہرین نے موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی

    نئے سال پر پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ

  • دھرنے ختم ، شارعِ فیصل مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھل گیا

    دھرنے ختم ، شارعِ فیصل مکمل طور پر ٹریفک کیلئے کھل گیا

    کراچی کے مصروف ترین روڈ شارعِ فیصل کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شارعِ فیصل ڈرگ روڈ اور ملیر 15 کے مقام پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہوگیا جس کے بعد 26 دسمبر سے بند شارع فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔کراچی میں 10 مقامات پر مذہبی جماعت کے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا نمائش چورنگی پر مرکزی دھرنا جاری ہے، گلستان جوہر کامران چورنگی، ابو الحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنے دیئے گئے ہیں، انچولی، پاور ہاؤس چورنگی، عائشہ منزل، پرفیوم چوک، کورنگی نمبر ڈھائی پر بھی دھرنے جاری ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کیلئے متبادل راستے دیئے گئے ہیں جہاں ٹریفک کا دباؤ ہے، پولیس کی نفری سڑکوں پر موجود ہے۔واضح رہے کہ اہلسنت و الجماعت نے بھی کراچی میں 60مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن، ناگن چورنگی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ، کریم آباد، شاہراہ فیصل، لسبیلہ چوک، سوک سینٹر، گلشن چورنگی، موسمیات چوک، بلوچ کالونی، اختر کالونی اسٹاپ، ابو اصفہانی روڈ، سوک سینٹر پر دھرنا دیا جائے گا.

    جاسوسی سرگرمیاں، بھارت کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ

    دبئی: 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ کرنے والا گروہ گرفتار

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

  • اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں  دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت کا بھی کراچی میں دھرنوں کا اعلان

    اہلسنت و الجماعت نے بھی کراچی میں 60مقامات پر دھرنے دینے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق علامہ مولانا محمد احمد لدھیانوی اور علامہ اورنگزیب فاروقی کی ہدایت پر لیاقت آباد سپر مارکیٹ، ناظم آباد، حیدری مارکیٹ، سخی حسن، ناگن چورنگی، فور کے چورنگی، سہراب گوٹھ، کریم آباد، شاہراہ فیصل، لسبیلہ چوک، سوک سینٹر، گلشن چورنگی، موسمیات چوک، بلوچ کالونی، اختر کالونی اسٹاپ، ابو اصفہانی روڈ، سوک سینٹر پر دھرنا دیا جائے گا۔کورنگی نمبر 5، قیوم آباد چورنگی، اسٹار گیٹ، پونے 5چورنگی اورنگی ٹاؤن، اسلام چوک اورنگی ٹاؤن، ممن آباد ٹاؤن، فرنٹیئر موڑ، کٹی پہاڑی موڑ، کلمہ چوک، کے ڈی اے فلیٹ سرجانی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، بنارس چوک، عبداللہ کالج، حبیب بینک چورنگی، شیر شاہ چوک، غنی چورنگی، حبیب چورنگی، میٹروول، یوسف گوٹھ، ماڑی پور روڈ پر بھی دھرنا دیا جائے گا۔قائدآباد مرغی خانہ، داد چورنگی، منزل پمپ اسپتال چورنگی، پورٹ قاسم چورنگی، مانسہرہ کالونی گلشن حدید، گرومندر، جیل چورنگی، اللہ والی چورنگی، چار مینار چورنگی، برنس روڈ فرسکو چوک، آئی سی پل ماڑی پوڑ، ڈیفنس موڑ، تین تلوار، بوٹ بیسن میرا ناکہ پل، حسینی چورنگی، یونس چورنگی فیوچڑ موڑ، ایم نائن، چاول گودام موڑ اور بورڈ آفس پر بھی شرکا دھرنا دیں گے۔ ترجمان اہلسنت و الجماعت کے مطابق یہ دھرنے آج منگل سے شروع ہوں گے جن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

    جو بائیڈن کا یوکرین کیلئے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

    گداگری کیلئے سعودیہ جانے کی کوشش، 2 غیر مسلم خواتین گرفتار

    پراپرٹی ٹیکس کمی کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کا فیصلہ

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

  • کراچی شہر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی شہر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    کمشنر کراچی نے شہر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جو 31 دسمبر تا یکم جنوری 2025 تک نافذ العمل رہے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی پر پابندی ہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق شہر میں دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس اس وقت کے کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے بھی دفعہ 144 کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، فائرکریکر چلانے پر پابندی عائد رہے گی کجب کہ گزشتہ برس سال کی آمد کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے باعث 37 شہری زخمی ہوگئے تھے۔پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نئے سال کے آغاز کے موقع پر گزشتہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں سمیت 36 شہری زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے جناح، سول اور عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا تھا کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث شہر بھر سے مجموعی طور پر 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

    2024:سندھ میں 20 ہزار خواتین نے خلع کے دعوے دائر کیے

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

  • بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے،مرتضیٰ وہاب

    بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے میوہ شاہ اور اس کی ملحقہ شاہراہوں کے افتتاح کے موقع پر بات کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلی بار میوہ شاہ کے علاقے میں پیپلز پارٹی نیکام کرایا ہے، پیپلز پارٹی نے میوہ شاہ کے علاقے کی تقدیر بدلی ہے۔ جو لوگ قبرستان آتے تھے ان سے پوچھیں پہلے کیا حال تھا میوہ شاہ قبرستان روڈ کا یہ کام کسی اور جماعت نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی نے کیا۔میئر کراچی نے کہا کہ آج 35 کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح کیا ہے، کروڑوں کا پراجیکٹ عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے کے لیے کیا، عوام کی تکلیف دور کرنے کے لیے آر او پلانٹ بھی لگایا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ27 دسمبر کو لوگوں نے بڑی تعداد میں شہید بے نظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی، بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کراچی کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ہمیشہ سوال کیا عوام کے لیے کیا کر رہے ہو، بلاول بھٹو کا ایک ایک نمائندہ اس شہر کی خدمت میں مصروف ہے، بلاول بھٹو عوام کو مسائل سے نکالیں گے، وہ اور آصف علی زرداری ملک کا مستقبل ہیں۔شہر کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ترقی کا سفر اسی طرح سے جاری رہیگا، یوسی ٹائون اور کے ایم سی ہماری ہے شہر ہمارا ہے،شہر میں کام ہوتا نظر آرہا ہے اور مزید آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ہم کام کر رہے ہیں، کام کا سفر جاری رہے گا۔میئر کراچی نے کہا کہ ہم تفریق کی سیاست پر نہیں کام کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    پاراچنار معاملے پر سندھ میں سیاست کرنا ناانصافی ہے، شازیہ مری

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

  • کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی میں ٹرین حادثات،بچے سمیت دوافراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے قائدآباد اور ملیر میں ٹرین کے زد میں آکر ایک بچہ اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ، متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔متوفی کی شناخت 12 سالہ یاسین ولد عارف کے نام سے کی گئی ، متوفی بچہ مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب کا رہائشی تھا ، ریلوے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر کالا بورڈ نہال اسپتال کے سامنے ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی کی شناخت 58 سالہ محمد حنیف ولد عمر بلوچ کے نام سے کی گئی۔

    احتجاج ختم کیا جائے، کراچی کے شہریوں کی تکلیف سمجھے، ترجمان حکومت سندھ

    ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر 17 سال بعد گرفتار

    خواجہ اظہار الحسن کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب

  • کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

    کراچی میں 11 مقامات پر دھرنے جاری، ٹریفک نظام درہم برہم

    کراچی میں 11 مقامات پر مذہبی جماعت کے دھرنے جاری رہے جس کے باعث ٹریفک معطل رہی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی، شارع فیصل، ناتھاخان پر دھرنے دیئے گئے ہیں، شارع فیصل ناتھاخان پل اورملیر15پراحتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، نارتھ کراچی پاورہاؤس چورنگی، سرجانی کے ڈی اے فلیٹس کے قریب احتجاج کیا گیا۔رضویہ گولیماراورنارتھ ناظم آباد فائیو سٹار چورنگی پراحتجاج کے باعث ٹریفک جام رہی، ابوالحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن اور شارع پاکستان انچولی، عائشہ منزل پر احتجاج کیا گیا جس کے باعث سڑک بند رہی، یونیورسٹی روڈپرسفاری پارک کے قریب بھی احتجاج کیا گیا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔گلستان جوہر کامران چورنگی پر بھی دھرنے کے باعث ٹریفک جام رہی، کورنگی نمبر ڈھائی پر احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے پر شہری پریشان رہے، سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاٹریفک پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سڑکوں پرموجود رہی، ٹریفک کور متبادل راستوں گزارا گیا۔