Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • سندھ  پبلک اکائونٹس کمیٹی کا آر بی او ڈی ٹو منصوبے پرکام بند پڑے ہونے کا نوٹس

    سندھ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا آر بی او ڈی ٹو منصوبے پرکام بند پڑے ہونے کا نوٹس

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے 62 ارب روپے کی روائیز اسکیم کے تحت 2001ع میں شروع کئے جانے والے 273 کلو میٹر طویل آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر 2015ع سے کام بند پڑے ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر کام بند ہونے اور وفاق سے فنڈنگ کا اجرا نہ ہونے پر واپڈا چیئرمین اور واپڈا حکام کو آئندہ اجلاس میں بریفنگ کے لئے طلب کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق پی اے سی نے محکمہ آبپاشی سندھ کو آر بی او ڈی منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے فنڈنگ اور فنی معاملات واپڈا اور وفاقی حکومت سے فوری ٹیک اپ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ پی اے سی نے آر بی او ڈی منصوبے کے ریکارڈ کی حوالگی کے متعلق نیب،محکمہ آبپاشی،محکمہ روینیو کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو 15 دنوں میں ریکارڈ وصول کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین قاسم سراج سومرو،خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب کے ڈاریکٹر عبدالحفیظ صدیقی، سیکریٹر آبپاشی ظریف کھیڑو، سیکریٹری فنانس فیاض جتوئی سینیئر میمبر بورڈ آف روینیو بقا اللہ انڑ نے پی اے سی کو آر بی او ڈی منصوبے کے متعلق بریفنگ دی۔
    ڈاریکٹر نیب عبدالحفیظ صدیقی نے پی اے سی کو بتایا کے آر بی او ڈی منصوبے پر نیب کے پاس 4 تحقیات چل رہی تھی جس میں آر بی او ڈی منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کے متعلق 400 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی تحقیات میں صرف نیب نے ریکارڈ لیا تھا جو کے نیب ترامیم کی وجہ سے اب نیب کے دائرے میں نہیں آتا جس کو نیب ھیڈکوارٹر ریفر کیا گیا ہے اور اب نیب ھیڈکوارٹر سے منظوری ملنے کے بعد یہ معاملہ احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت منتقل ہوجائے گا اور نیب نے زمین کی خریداری کے متعلق تحویل میں لیا گیا ریکارڈ رواں ماہ 2 جنوری کو ٹھٹہ اور جامشورو کے روینیو افسران کے حوالے کردیا ہے اور نیب صرف آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر 5 ارب کی انکوئری کر رہا ہے جس انکوئری میں بھی نیب نے کوئی ریکارڈ تحویل نہیں لیا ہے اس لئے نیب کے پاس اب آر بی او ڈی منصوبے کے متعلق کوئی ریکارڈ تحویل میں نہیں ہے اور نیب نے جب سے اس منصوبے پر انکوائری کی ہے تب سے نیب نے محکمہ آبپاشی کو منصوبے پر کام کرنے سے نہیں روکا ہے۔

    اس موقعے پر ڈی سی جامشورو اور ایس ای ٹھٹھہ نے پی اے سی کو بتایا کے نیب کی طرف سے ہمیں کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ جس پر کمیٹی رکن خرم کریم سومرو نے محکمہ آبپاشی سے استسفار کیا کے اگر نیب نے محکمہ آبپاشی کو آر بی او ڈی منصوبے پر کام بند کرنے کی کوئی ہدایت نہیں کی تھی تو پہر منصوبے پر کام بند ہونے کا ذمیدار کون ہے جس پر محکمہ آبپاشی کے سیکریٹری نے بتایا کے ریکارڈ کے بغیر آر بی او ڈی منصوبے پر کیسے کام آگے بڑھاسکتے تھے۔کیمٹی رکن قاسم سراج سومرو نے کہا کے آر بی او ڈی میں 10 ارب کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی وجہ سے یہ منصوبہ 10سالوں سے بند پڑا ہے اب اس منصوبے کی۔لاگت 400ارب تک پہنچ گئی ہے تو اب وفاقی حکومت کہاں سے 400 ارب دے گی۔پی اے سی نے ریکارڈ کی حوالگی کے لئے نیب ، محکمہ آبپاشی اور بورڈ آف روینیو کے افسران پر۔مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے دی جو کمیٹی ریکارڈ کے حصول کے بعد 15 دن کے اندر ریکارڈ وصول ہونے کی رپورٹ پی اے سی کو فراہم کرے گی۔

    اجلاس میں محکمہ آبپاشی کیجانب سے آر بی او ڈی ٹو منصوبے پر 40 ارب روپے خرچ کئے جانے کے باوجود آر بی او ڈی ٹو منصوبے کو ناقابل عمل منصوبہ قرار دے دیا۔سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو نے پی اے سی کو بتایا کے آر بی او ڈی منصوبہ جس طرح ڈزائین ہے اگر اسی طرح بنا تب بھی آر بی او ڈی کا زھریلہ پانی سمندر کو تباہ کرے گا اور سیلاب کا پانی کے نقصان سے بچا بھی مشکل ہوگا اسلئے یہ منصوبہ فزیبل نہیں ہے اور اس منصوبے کی پی سی ون روائیز ہوگی جو کے 400 ارب سے زائد تک جائے گی اس لئے آر بی او ڈی کے فنی معاملات اور فنڈنگ کے لئے واپڈا اور وفاقی حکومت سے بات کی جائے۔سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی نے پی اے سی کو بتایا کے 2001ع میں 14 ارب سھ شروع ہونے والہ یہ منصوبہ دو مرتبہ روائیز ہوکر 2016ع میں 61.985 ارب تک پہنچا یہ منصوبہ وفاق کا تھا جس کو واپڈا نے شروع کرنا تھا اور واپڈا نے محکمہ آبپاشی سندھ کو اس منصوبے پر کام شروع کرنے کی ذمیداری دی تھی۔ اس منصوبے پر وفاق کا حصہ 54.98ارب روپے تھا اور سندھ حکومت نے ذمے 7 ارب رکھے گئے تھے اس منصوبے پر سندھ حکومت 4 ارب جاری کر چکی ہے اور وفاقی حکومت نے 2019ع میں صرف 5 ارب روپے جاری کئے مگر 2021ع سے وفاق نے آر بی او ڈی پر کوئی رقم جاری نہیں کی ہے۔

    اس منصوبے پر 39 ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ چیئرمین پہ اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے آر بی او ڈی منصوبہ اگر فزیبل نہیں ہے تو پہر 40 ارب روپے کیوں خرچ کئے گئے۔آر بی او ڈی منصوبہ سندھ کی ضرورت ہے اس منصوبے پر کام بند پڑا رہنا ہماری ناکامی ظاہر کررہا ہے۔منصوبے میں 10 ارب کی بے ضابطگیوں کی نیب یا اینٹی کرپشن کی تحقیات کی وجہ سے پورے منصوبے کو ناقابل عمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے مزید کہا کے اگر آر بی او ڈی منصوبہ 40 ارب خرچ ہونے کے بعد اب فزیبل نہیں ہے تو پہر محکمہ آبپاشی کے پاس دوسرا کیا آپشن ہے۔آر بی او ڈی منصوبے پر 10 سالوں سے کام بند پڑا ہے سندھ کو آر بی او ڈی منصوبے پر کام شروع چاہئے۔آر بی او ڈی منصوبہ اگر مکمل ہوتا تو وہ پانی سمندر میں چھوڑا جاتا جس وجہ سے منچھر اور سندھو دریا کا پانی زھریلہ نہ ہوتا۔اجلاس میں محکمہ آبپاشی کیجانب سے آر بی او ڈی منصوبے پر کام۔شروع کرنے کے لئے منصوبے کی پی سی ون روائیز ہونے سے منصوبے پر لاگت 400 ارب تک پہنچنے کا انکشاف ہوا جس پر چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت کو آر بی او ڈی منصوبے پر فنڈنگ کرنی پڑے گی اس لئے یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے ٹیک اپ کیا جائے گا۔ محکمہ آبپاشی منصوبے کے متعلا فنی معاملات اور منصوبے کو روائیز کرانے کے لئے فوری واپڈا اور وفاقی حکومت کو لکھے۔سندھ آر بی او ڈی منصوبے سے دستبردار نہیں ہوگی یہ منصوبہ سندھ کی ضرورت ہے اس لئے منصوبے پر کام چاہئے۔

  • کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی کی پہلی میراتھون پشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی

    کراچی میں ہونے والی فل میراتھون 42 اعشاریہ ایک نو پانچ کلو میٹرپشاور کے اسرار خٹک نے جیت لی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسرار خٹک نے فل میراتھون میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جنہوں نے فاصلہ دو گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈز میں طے کیا۔فل میراتھون میں بہاولپور محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، محمد ریاص نے فاصلہ دو گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔ہاف میراتھون ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، محمد اختر نے 21 اعشاریہ پانچ کل2میٹر ایک گھنٹے 12 منٹ آٹھ سیکنڈ میں فاصلہ طے کیا۔ہاف میراتھون میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں طے کیا۔جب کہ اٹک کے محمد عثمان نے تیسری پوزیشن لی، انہوں نے فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کیا۔ہاف میراتھون گرلز میں گلگت کی ممتاز نعمت نے ٹائٹل جیت لیا۔ممتاز نعمت نے 21 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 43 منٹ میں طے کیا۔

    کیپ ٹاؤن ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار

    اوچ شریف:حکومت چولستان کے عوام کو بھول گئی،چولستانی پانی کی بجائے زہر پینے پر مجبور

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

  • کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کراچی، 2024ء میں پکڑے گئے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز باعزت بری

    کراچی میں سال 2024 میں پکڑے جانے والے ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز کو سزائیں نہ ہونے اور عدالت سے باعزت بری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناقص تفتیش اور ناکافی شواہد کے باعث ہزاروں اسٹریٹ کرمنلز رہا کردیئے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں اسٹریٹ کرائم کے 4571 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا، 5 ضلعی عدالتوں میں محض71 کیسز میں ہی پراسکیویشن الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہی، عدم شواہد کی بنا پر عدالتوں نے 4500 ملزمان کو باعزت بری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ملزمان کی بریت کا تناسب 92.5 فیصد اور سزاں کا تناسب محض 8.5 فیصد رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں ضلع جنوبی کی عدالتوں نے 527 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 14 ملزمان کو سزائیں ہوئیں جبکہ 513 ملزمان باعزت بری ہوئے۔کراچی کی ضلع شرقی کی عدالتوں نے 1609 کیسز کا فیصلہ سنایا، جن میں سے صرف 37 کیسز میں سزائیں ہوئیں جبکہ 1572 ملزمان رہا ہوئے۔ضلع عربی کی عدالتوں سے 318 کیسز کا فیصلہ سنایا گیا اور محض 5 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں ہوسکیں اور 313 رہا کردیئے گئے۔اسی طرح ضلع وسطی کی عدالتوں نی717 کیسز کا فیصلہ سنایا، جہاں سے صڑف 7 کیسز میں ہی سزا سنائی جاسکیں اور 700 ملزمان رہا ہوئے۔ضلع ملیر کی عدالتوں نے سب سے زیادہ 1400 کیسز کا فیصلہ سنایا اور صرف 8 کیسز میں ہی ملزمان کو سزائیں دے سکی، جبکہ 1392 ملزمان باعزت بری ہوئے۔رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں اسٹریٹ کرائم کے 3 ہزار کے قریب کیسز زیر التوا ہیں جن کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    سیالکوٹ نے قائداعظم ٹرافی جیت لی

    کرم میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ، نوٹیفکیشن جاری

  • کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    کراچی :پولیس موبائل میں شہری اغوا ، 9 کروڑ روپے لوٹ لیے

    کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے شخص کو پولیس موبائل میں اغوا کرکے 9 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں پولیس موبائل میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور شہری شکار ہوگیا۔ اغوا کاروں نے شہری کے موبائل فون سے اس کے اکائونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز مختلف اکائونٹس میں منتقل کردیے، جس کی پاکستانی روپے میں مالیت 9 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔منگھوپیر پولیس نے کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرنے والے ارسلان نامی شخص کی مدعیت میں اغوا برائے تاوان کی دفعہ 365 اے 34 کے تحت 4 نامزد ، ایک نامعلوم اور بغیر نمبر پلیٹ کی پولیس موبائل میں سوار 5 سادہ لباس نامعلوم مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واردات کی تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو منتقل کر دی گئی ہے۔متاثرہ شہری ارسلان کے مطابق وہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے فور کا رہائشی اور کرپٹو کرنسی کا کاروبار کرتا ہے۔منگھوپیر میں قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اس کا آفس ہے۔ 25 دسمبر کی رات ڈیڑھ بجے کے قریب پولیس موبائل میں سوار سادہ لباس 5 مبینہ پولیس اہلکار رہائشی سوسائٹی میں داخل ہوئے اور مجھے چہرے پر چادر ڈال کر صدر پاسپورٹ آفس لے گئے۔مدعی کے مطابق مبینہ پولیس اہلکاروں نے اسلحہ کے زور پر میرے موبائل فون کی مدد سے اکائونٹ میں موجود 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر اپنے مختلف اکائونٹس میں منتقل کیے اور میرے موبائل فون کو ری سیٹ کر کے مجھے واپس کر دیا جب کہ میری جیب میں موجود 8 ہزار روپے بھی چھین لیے۔ بعدازاں مجھے مزار قائد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے بعد وہ صبح 4 بجے کے قریب گھر پہنچا۔

    پاراچنار میں امن معاہدے کے باوجود مظاہرین کا دھرنا جاری

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

  • کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میں یخ بستہ ہوائیں، سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی میںیخ بستہ ہوائیں چل پڑیں، جس کے نتیجے میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہر پرمغربی ہواؤں کے اثرات نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور شمالی/ شمال مغربی سمت کی 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے یخ بستہ ہوائیں چل پڑی ہیں۔ اس صورت حال کے زیر اثر کل بھی شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔تیز ہواؤں کے سبب کم سے کم درجہ حرارت ہفتہ و اتوار کو 6 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جب کہ سردی کی نئی لہر کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ درجہ حرارت گرنے اور تیز ہواؤں کی وجہ سے صوبے بھر میں کل سے سردی کی نئی لہر متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر اضلاع میں رات کا درجہ حرارت 4 تا 7 ڈگری تک کم ہوسکتا ہے جب کہ بالائی اضلاع میں رات گئے اور صبح سویرے دھند پڑ سکتی ہے۔

    اسلام آباد: تھانہ آئی 9 کے باہر دھماکے کے بعد راکٹ برآمد

    کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے نتائج متنازع

    پہلا دن، جنوبی افریقا کے 4وکٹوں کے نقصان پر316رنز

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

  • ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر مقابلے کے بعد گرفتار

    پولیس نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم ٹاسک فورس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا، پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت آصف عرف گوگا اور نواز کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار زخمی ملزم آصف عرف گوگا کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم آصف ٹارگٹ کلنگ، قتل، چوری، ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس افسر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، ملزم آصف کی فائرنگ سے پولیس افسر شدید زخمی ہوا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کورنگی مہران ٹان میں 8 رکنی ڈکیت گینگ چلا رہا تھا، ملزم اپنے گینگ کے کارندوں کو ڈکیتی وارداتوں کیلئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم ساتھیوں کے ہمراہ کورنگی صنعتی ایریا اور ندی سے گزرنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    لنڈی کوتل: لیڈز پبلک ہائی سکول میں 95 طلبہ و طالبات کی دستار بندی کی روح پرور تقریب

    ڈیرہ غازی خان: قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن، 50 سال بعد سرکاری اراضی واگزار

    دھند اور خراب موسم، ٹرینیں تاخیر کا شکار

  • نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید 2 حملوں کے متاثرین سامنے آگئے،متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے سولجر بازار پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ایس ایچ او اورپولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اورمحافظ پر بھی حملہ کیاگیا۔مبینہ طورپرنمائش چورنگی کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسرعبد الخالق انصاری اورمحافظ پرتشدد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وارسے سب انسپکٹرثاقب اورکانسٹیبل جنید زخمی ہوئیتشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا بدھ کو نمائش چورنگی کے اطراف ڈی ایس پی کھارادر چوہدری شبیرکی پولیس موبائل سمیت 2 موبائلوں پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراو کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس موبائلوں کونقصان ہوا تھا۔ پولیس نے تمام واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جن کی روشنی میں مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

  • مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کا ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان

    مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کرم ضلع کے راستے بند تھے، جس سے یہ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھا۔ ادویات کی فراہمی رک جانے سے لوگ مر رہے تھے اور علاقے کا منظر غزہ جیسا بن چکا تھا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے بتایا کہ حکومتوں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں مل رہی تھی، اس لیے احتجاج کا آغاز کیا گیا، جس کے دوران کراچی سے لے کر گلگت بلتستان تک دھرنے جاری تھے۔عالمی سطح پر بھی ان مظاہروں کی آواز سنی گئی، جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے بھی حصہ لیا، انہوں نے کراچی میں امن پسند لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کی۔سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ شبیہ حیدر زیدی سمیت کسی کا خون ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے اہل تشیع اور اہل سنت کے ساتھ ساتھ میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے نیو ایئر نائٹ پر جشن منانے کی بجائے لاشیں گرائیں، اور کوہاٹ میں دونوں فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔آخر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کے روز ستر سے اسی گاڑیاں راشن اور ادویات لے کر کرم جائیں گی اور پہلا کانوائے پہنچنے تک لوگ دھرنے پر بیٹھے رہیں گے۔

    سندھ نے وفاقی اداروں سے پانی کے 20 ارب مانگ لیے

    دُھند کا راج برقرار، موٹر وے سیکشنز بند

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

  • کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین کے پولیس کے ساتھ تصادم کامقدمہ سولجربازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 5 نامزد اور300 نامعلوم افرادکے خلاف ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، بلوہ، انسداد دہشت گردی اور پولیس پرحملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پولیس پرلاٹھیوں اورپتھروں سے حملہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ شرپسندوں نے سب انسپکٹر راجا خالد سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ تصادم کے دوران پتھرا سے پولیس موبائل کونقصان ہوا، اور متعدد موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔دوسری طرف پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی.عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا.تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی .

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

    نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب

  • نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب

    نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا اور عوام کے دیرینہ مسائل اس سال حل ہوں گے اور شہر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا.

    کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں اور کئی منصوبوں کے ٹینڈرز جاری کئے جاچکے ہیں جن پر کام کا آغاز اس ماہ کے آخر تک شروع ہوگا، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے باغ ابن قاسم کلفٹن میں ثقافتی پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے، نئے سال کا آغاز ہوتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے پروگرام میں موجود ہزاروں شہری محظوظ ہوئے، میئر کراچی نے کہا کہ عوام کراچی کو بہتر ہوتا ہوا دیکھنا چاہتی ہے جہاں روشنی ، محبت ، رواداری، موسیقی، ہلا گلا ہو اور لوگ زندگی کی خوشیوں سے لطف اندوز ہوں، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے دعائوں کے ساتھ ساتھ کوششیں بھی کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام میں مختلف قومیتوں کو لوگ موجود ہیں اور کراچی ایک ایسا گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ و نسل کے پھول موجود ہیں اور یہی اس شہر کی پہچان ہے، میئر کراچی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنانا ہے ، روشنیوں کا شہر بنانا ہے، اخوت، مساوات، بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام نے پیپلزپارٹی پر جو اعتماد کیا ہے، اس پر ہم انشاء اللہ پورا اتریں گے اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، میئر کراچی نے کہا کہ اس سال کے ایم سی مالی لحاظ سے اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی اور جو ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں ان کے فنڈز ہمارے پاس موجود ہیں اور ان منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل بھی کریں گے، انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کا فیز ون اسی ماہ شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا، اسی طرح اس سال میں حب سے کنال کے ذریعے پانی کی سپلائی بھی شروع ہوجائے گی اور ضلع غربی اور وسطی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال میں نمایاں اضافہ ہوگا، کریم آباد انڈرپاس پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا ہے تاکہ وہ وقت مقررہ پر مکمل ہوسکے، میئر کراچی نے اس موقع پر پروگرام میں موجود ہزاروں شہریوں کو اپنی جانب سے نئے کی مبارکباد پیش کی ، پروگرام میں مختلف فن کاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا۔

    سال 2024:سندھ پولیس کی سالانہ رپورٹ پیش

    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

    اسکیننگ کے بعد واٹس ایپ پر ریورس امیج فیچر کی تیاری