Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت کراچی سے کاروبار کو باہر منتقل کروایا گیا، ہماری کوششوں سے دنیا بھر سے سرمایہ کار اور کاروباری لوگ کراچی آئیں گے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں اٹھارہویں بلڈ ایشیا نمائش کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں حکومت تاجربرادری کو سہولیات فراہم کرے، جدیدٹیکنالوجی سے تاجروں کوسہولتیں فراہم کی جاسکتی ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں،تاجروں کوقابل اعتمادماحول فراہم کرناہے۔ملک میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،پاکستان قدرتی مائنزاورمنرلز سے مالامال ہے، حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کیلیے ویزاپالیسی نرم کی گئی ہے، وفاقی اور سندھ حکومت کی ترجیح ہے کہ ہر شعبے میں سرمایہ کاری ہو، غیرملکی سرمایہ کاروں کوکاروبار،رہائش کے لیےسہولیات دیناہوں گی تاکہ ان کے اعتماد میں اضافہ ہو تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، حکومت سندھ کی جانب سے بھی تھرپارکر کے کوئلے کے لئے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو دعوت دی گئی ہے، چین سمیت کئی ممالک کیوفود نے پاکستان کیدوریکیے ہیں، پاکستان میں مثبت تبدیلیاں لیکرآنی ہیں، کراچی:اپنیرویوں اورطرزحکمرانی میں بھی تبدیلی لانی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں، ہم اپنی چیزوں کو بہتر طریقے سے بین الاقوامی مارکیٹ تک لے کر جا سکتے ہیں، سندھ حکومت بڑا سرپرائز لارہی ہے،اعلان جلد ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں رہنے والے ہر آدمی کو ہم سندھی سمجھتے ہیں، اردو بولنے والے بھائیوں کو بھی ہم سندھی سمجھتے ہیں، ہم خود کہتے ہیں کہ وہ ہمارے اردو بولنے والے سندھی ہیں۔ایک اور سوا ل کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کی یہ ترجیح ہے کہ سرمایہ کاروں کو اعتماد بڑھایا جائے، یوٹونگ کی جانب سے سندھ میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی یقین دہانی کروائی ہے، جب پلانٹ لگے گا تو یہاں کے لوگوں کو روزگار ملے گا، سرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا گیا، یہ پاکستان کا جدید ترین اسپیشل اکنامک زون ہے اور یہ واحد اکنامک زون ہے جو سی پیک کا حصہ ہے، یہ سی پیک کے خالق صدر آصف علی زرداری کا ویژن ہے اور اس ویژن کے تحت پاکستان کا پہلا اسپیشل اکنامک زون قائم ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ایک بہت بڑا میگا پروجیکٹ لے کر آرہی ہے، یہ پاکستان کا جدید ترین منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ شروع کرنے جارہی ہے، یہ ایک بہت بڑا سرپرائز ہوگا، کاروباری افراد کے لئے بھی اس میں بہت بڑی خوشخبری ہوگی، اس پروجیکٹ کے بعد پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ سے سرمائے کو باہر منتقل کرنے کے لئے یہاں فسادات کروائے گئے، دہشتگردو سمیت دیگر بڑے جرائم پر حکومت سندھ نے قابو پالیا ہے، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ایسا ماحول ہو کہ جو کاروباری ادارے باہر چلے گئے تھے وہ واپس آئیں، پنجاب ہو یا کے پی ہمیں پورے پاکستان میں کہیں بھی سرمایہ کاری پر اعتراض نہیں لیکن ہر کاروباری شخص یہ سمجھتا ہے کہ آج بھی پاکستان بھر میں فیکٹری لگانے کی سب سے موزون جگہ کراچی، دھابیجی یا نوری آباد ہے، کسی بھی چیز کو ایسکپورٹ کرنے کے لئے پورٹ کراچی میں ہے۔

    جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ ،بابراعظم کوٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    قومی انتخابات 2024، فافن کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں ، جماعت اسلامی

    بلاول بھٹو کی مسیحی کمیونٹی کو کرسمس مبارک باد

  • کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نوجوان زخمی

    کراچی: ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، نوجوان زخمی

    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے ایک شخص جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا ۔متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 47 سالہ بلال کے نام سے کی گئی جبکہ 22 سالہ زخمی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔دوسری جانب ڈیفنس میں کورنگی روڈ اختر کالونی سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ عبدالمالک کے نام سے کی گئی جو کہ راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

  • چابی کی کاپی سے دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    چابی کی کاپی سے دوست کی گاڑی چوری کرنے والا ملزم گرفتار

    اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چابی کی کاپی کی مدد سے اپنے ہی دوست کی چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم عباس کو گرفتار کر کے 5 لاکھ روپے تاوان کے لئے چوری کی گئی کار بر آمد کر لی۔پولیس کے مطابق 29 اکتوبر 2024 کو مدعی مقدمہ نے اپنی کار نمبر AMJ-665 چوری ہونے کی ایف آئی آر تھانہ سچل میں درج کرائی تھی جس کی تفتیش اے وی ایل سی گڈاپ ڈویژن کے سپرد کی گئی۔اے وی ایل سی گڈاپ نے تفتیش کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خفیہ معلومات اور تکنیکی ذرائع سے ملزم عباس کو گرفتار کر کے مزکورہ گاڑی بر آمد کرلی۔ملزم نے سرقہ شدہ کار جیکب آباد بھیج کر اپنے ذرائع سے واپس دلانے کے لئے اپنے ہی دوست سے ساڑھے پانچ لاکھ روپے وصول کئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

  • دوران ڈکیتی نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

    دوران ڈکیتی نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

    بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے وارداتوں کے دوران نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، بینک کیش ڈکیتیوں کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر کے قتل و زخمی کرنے والے گینگ کے سرغنہ حمزہ عرف موسی کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار ملزم حمزہ عرف موسی کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے، ملزم سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزم موسی نے 2 اگست 2024 کو نیو کراچی الیون ای گلزار مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے مسجد کی چھت پر کھڑے نمازی 30 سالہ نذیر احمد کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 317/2024 زیر دفعہ 302/397/34 تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔دو اگست کو واقعے کے بعد ایس پی نیو کراچی فیصل نور نے بتایا تھا کہ علی محمد گوٹھ گلزار مدینہ مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی نذیر احمد گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔
    زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول گدھا گاڑی بان تھا جبکہ اس کی واقعے سے دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔گرفتار ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں راحیل عرف چکی، حمزہ عرف چنٹو، عمیر عرف مالک کے ساتھ مل کر بینک سے کیش لے کر آنے والے شہری شفاقت کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس سے مسجد کی پہلی منزل پر موجود نمازی کو گولی لگی جو موقع پر دم توڑ گیا تھا۔گرفتار ملزم 6 رکنی گینگ کا سرغنہ جبکہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گرفتار ملزم موسی اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ملزم نے انکشاف کیا کہ وارداتوں میں اسلحہ اور موٹر سائیکل فراہم کرنا، واردات کا تعین کرنا اور حصہ پتی کرنا میری ذمہ داری ہوتی تھی۔ گرفتار ملزم موسی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بینک کیش کی وارداتوں کا مرکزی ملزم جبکہ چھ رکنی گروہ کو آپریٹ کر رہا تھا۔دوران تفتیش ملزم نے بلال کالونی، نیوکراچی ، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، ایف بی انڈسٹریل ایریا اور گبول ٹاؤن تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کے انکشافات کیے ہیں۔گرفتار ملزم حمزہ عرف موسی بینک کے اندر 5 ہزار کا نوٹ لے کر چینج کروانے کے بہانے جاتا تھا جہاں وہ رقم نکلوانے والوں کی ریکی کرتا تھا، زیادہ رقم نکال کر لے جانے والے شہریوں کی انفارمیشن اپنی بیک اپ ڈکیت ٹیم کو فراہم کرتا تھا۔بینک سے رقم نکال کر لے جانے والے شہری، کاروباری افراد سے اپنے گھر، دفتر اور دکان پہنچنے سے پہلے ہی ملزمان کے ہاتھوں لٹ جایا کرتے تھے۔ملزمان ہدف بنا کر ٹارگٹ کیا کرتے جبکہ مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہریوں کو نشانہ بنا کر فرار ہو جاتے تھے۔ ملزم نے بلال کالونی سندھی ہوٹل نیو کراچی کے قریب بینک الحبیب سے نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کیا ہے۔

    پی ایس ایل: کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے ڈرافٹ پک آرڈر کا اعلان

    ایف بی آر نے اسلام آباد کےبڑے ہوٹل سیل کر دیے بھاری جرمانے عائد

    62 ہزار سے زائد غیر قانونی پاکستانی ایران نے گرفتار کیے

    چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

  • کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد مکمل ہو۔ کے فور منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انہوں خیالات کا اظہار انہوں نےکراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) کا اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ سید خالد حیدر شاہ، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم، سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن صلاح الدین، چیف آپریٹنگ آفیسر کے ڈبلیو ایس سی اسد اللہ خان موجود تھے۔ اجلاس میں کے فور منصوبے کی اوگمینٹیشن سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہونا چاہیے کہ کے فور منصوبہ جو اس وقت کراچی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں اہم اہمیت کا حامل ہے اس کو جلد از جلد پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

    9 مئی مقدمات میں شہریوں کی سزاؤں پربرطانیہ کاردعمل آگیا

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    کراچی کو ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں پانی دیا جائے ، منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں فراہم کیا جائے.

    باغی ٹی وی کے مطابق امیرضلع شرقی نعیم اختر کے ہمراہ واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی و نا اہلی اور شہر میں پانی کے بحران کے خلاف نیپا ہائیڈریٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہاکہ کراچی کے شہریوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں فراہم کیا جائے ، پانی کی لائنوں کے ٹوٹ بھوٹ کی ذمہ داری براہ راست واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہے ،آئے روز پانی کی لائن کی خرابی کے باعث پانی بند کردیا جاتا ہے ،عوام مسائل کے حل کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیںاور جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں،فارم 47 کی پیداوار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔گزشتہ 19 برس سے وفاق میں شامل جماعتوں کی نااہلی کی وجہ سے آج تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا ۔مسلم لیگ ن کو کراچی سے کوئی غرض نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم آپس میں نورا کشتی کرتے ہیں اور شہریوں کو بجلی و پانی سے محروم رکھتے ہیں۔ملیر کینٹ سے جیل چورنگی تک ریڈ لائن نے عوام کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 16 سال سے اندرون سندھ سمیت کراچی کے عوام کے ساتھ استحصال کررہی ہے۔جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مکمل کرنے کے بعد کے فور منصوبہ پیش کیا اور اس کے لیے بجٹ بھی منظور کروالیا۔اس کے بعد مصطفی کمال آئے اور اپنے کمالات دکھا کر شہر سے اربوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے لیکن کے فور منصوبہ مکمل نہیں کیا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فوری طور کے فور منصوبہ مکمل کیا جائے،کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر بحال کیا جائے۔مظاہرے کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی دشمنی بند کرو، پانی دو پانی دو، ہمیں ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں پانی دو،97فیصد ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم، ذمہ دار قابض مئیر مرتضی وہاب، پانی دو، جینے دو، ٹینکر مافیاکی حکومتی سرپرستی ختم کرو، واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو ‘ سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے۔مظاہرین نے قابض میئر اور واٹر بورڈ کی نااہلی پر زبردست نعرے لگائے ،نامنظور نامنظور ٹینکر مافیا نامنظور،پانی دو پانی دو کراچی کے عوام کو پانی دو، گلی گلی میں شور ہے قابض مئیر چور ہے۔مظاہرے سے نائب امیر ضلع شرقی سید قطب احمد،جے آئی یوتھ کراچی کے جنرل سیکرٹری اسماعیل بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔منعم ظفر خان نے مزیدکہاکہ آج نیپا چورنگی میں جماعت اسلامی و اہل محلہ بڑی تعداد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ 2 ہفتوں سے اہلیان کراچی پانی کے سنگین مسئلے سے پریشان ہیں۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایم ڈی ٹی وی شو میں کہہ رہے تھے کہ آج رات سے پانی کی سپلائی ہوسکے گی۔یہ بیان انہوں نے دو دن قبل بھی دیا تھا کہ جمعرات تک پانی پہنچ جائے گا۔ گزشتہ اعلان کے مطابق آج تک شہریوں کو نلکوں میں پانی نہیں مل سکا۔ قابض مئیر کی نااہلی ہے کہ 15 دن قبل پانی کی لائن ٹوٹنے کے باعث شہری پانی کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں۔جب پانی کی لائن درست کی گئی اور پانی کھولا گیا تو پھر سے پانی کی لائن میں مسئلہ آگیا۔ پھر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں مینٹیننس کے نام پر پانی کی لائن بند کردی گئی۔ شہر کراچی میں ہائیڈریٹ مافیا اور ٹینکر مافیا کا راج ہے۔ جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ لڑررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ایک جانب سب سے زیادہ ریونیودیتا ہے اور دوسری جانب سب زیادہ ایکسپورٹ شہر کراچی کرتا ہے اس کے باوجود شہریوں کو پانی سے محروم کیا ہوا ہے اور ٹینکرز مافیا کے ذریعے ہزاروں روپے کا پانی فروخت کیا جارہا ہے۔ایم ڈی واٹر بورڈ کہتے ہیں کہ گزشتہ سال ٹینکروں کے ذریعے 1 ارب 62 کروڑ منافع کمایا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے لیے شرم کا مقام ہے کہ شہریوں کو نلکوں میں پانی دینے کے بجائے ٹینکروں کے ذریعے مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی 16 سال سے برسر اقتدار ہے لیکن کراچی کو کچھ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ نعیم اختر نے کہاکہ گلشن اقبال گلستان جوہر اور صفورہ کے عوام پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج ہیں۔پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ دنیا کا وہ کون سا شہر ہے جہاں ٹینکروں سے تو پانی ملتا ہو لیکن نلکوں میں پانی نہ آتا ہو۔ کراچی کا شہریوں کا واضح مطالبہ ہے کہ ٹینکروں میں نہیں بلکہ نلکوں میں پانی چاہیے۔ اسماعیل بلوچ نے کہاکہ فارم 47 کے پیداوار آپس میں ملے ہوئے ہیں اور وفاق میں ایک دوسرے کی سرپرستی فراہم کرتے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نے 19 برس میں کراچی کے لیے ایک بوند پانی کا اضافہ نہیں کیا۔جس طرح کراچی کے دیگر منصوبوں کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہوتی اسی طرح کے فور منصوبہ کی کوئی ڈیڈلائن نہیں ہے۔ کے فور منصوبہ میں 650 ملین گیلن پانی تھا جسے 260 ملین گیلن کردیا گیا اور وہ بھی نہیں دیا جارہا۔ عوام نکلیں گے تو مسائل حل ہوں گے، عوام جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں۔

    چینی قونصلیٹ لاہور کے زیر اہتمام فرینڈشپ ایوارڈ تقریب 2024 کا انعقاد

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار جاری

    شہر قائد میں رواں سال ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

    غیر سرکاری فلاحی ادارے چھیپا فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 771 افراد جاں بحق اور 8014 زخمی ہوئے۔مرنے والوں میں 601 مرد، 88 خواتین، 61 بچے اور 21 بچیاں شامل ہیں، اسی طرح زخمی مردوں کی تعداد 6714، زخمی خواتین کی 1064، زخمی بچوں کی 290 اور بچیوں کی 79 رہی۔چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال جنوری میں 69، فروری میں 51 ، مارچ میں 32، اپریل میں 51، مئی میں 39، جون میں 59، جولائی میں 26، اگست میں 33، ستمبر میں 60، اکتوبر میں 53، نومبر میں 68 اور دسمبر میں اب تک 60 ٹریفک حادثات رونما ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ سڑکوں کی بدحالی ، ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کے باعث کراچی شہر میں روزنہ درجنوں حادثات پیش آ رہے ہیں.اسی سلسلے میں ٹریفک پولیس نے متعدد سخت پابندیوں کا اعلان بھی کیا ہے.

    ایف بی آر کی نئی پاسورڈ پالیسی جاری
    یونان کشتی حادثہ، مزید 15 انسانی اسمگلروں کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

  • اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

    بن قاسم ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی لوہا اور تانبہ چوری کرنے والے گروہ کے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے اسٹیل ملز سے قیمتی دھاتیں چوری میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمان کی شناخت سرور، صدام علی، غلام مصطفی، سید وقاص، عرفان، صدام، اور مجنوں کے طور پر کی ہے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین بجلی کے کھمبے برآمد کر لیے ہیں۔ ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انہیں شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کافی عرصے سے اسٹیل ملز سے دھاتوں کی چوری میں ملوث تھے اور ان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کیے جا چکے ہیں۔فرار ہونے والے دو ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد انہیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

    عراق میں ہزار وں پاکستانی غیر قانونی طور پر مقیم ، دونوں ممالک میں تناو

  • ملکی ترقی میں ملازمت پیشہ خواتین برابر کا کردار ادا کر رہی ہیں، مراد علی شاہ

    ملکی ترقی میں ملازمت پیشہ خواتین برابر کا کردار ادا کر رہی ہیں، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں ملازمت پیشہ خواتین برابر کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مراد علی شاہ کا ملازمت پیشہ خواتین کے قومی دن پراپنےپیغام میں کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کے جمہوریت اور معیشت کے لیے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملکی ترقی میں ملازمت پیشہ خواتین برابر کا کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت سندھ ملازمت پیشہ خواتین کے کردار کو ناگزیر سمجھتی ہے، حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کےلیے پورے ملک سے زیادہ اقدامات کیے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملازمت پیشہ خواتین کے لیے فرسٹ ویمن بینک کا آغاز کیا، پیپلزپارٹی حکومت نے خواتین کو زرعی زمین، گھروں کی اسناد اور بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے بااختیار بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ملازمت پیشہ خواتین کےلیے پنک بس کا آغاز کیا گیا،صوبے میں ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے الگ محتسب مقرر کیا ہے، خواتین کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں ، خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

    پاراچنار رستے بند، ادویات قلت، 50 بچے انتقال کرگئے

    پاکستان سپر لیگ 10 ،فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

    بھارتی شہر اندور میں نئے سال سے بھکاریوں کو خیرات دینے پر پابندی

  • پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    پانی بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی میں مظاہرے

    سندھ حکومت ،قابض میئر اور واٹر کارپوریشن کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہر بھر میں جاری پانی کے شدید بحران کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں 15مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈرز اُٹھائے ہوئے تھے جن پر کراچی دشمنی بند کرو، پانی دو پانی دو، ہمیں ٹینکروں میں نہیں نلکوں میں پانی دو،97فیصد ٹیکس دینے والا شہر پانی سے محروم، ذمہ دار قابض مئیر مرتضی وہاب، پانی دو، جینے دو، ٹینکر مافیاکی حکومتی سرپرستی ختم کرو، واٹر کارپوریشن کے چیئرمین مرتضیٰ وہاب استعفیٰ دو ‘ سمیت دیگر نعرے اور مطالبات درج تھے.فریسکو چوک برنس رو ڈ پر ہونے والے مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، امیر ضلع جنوبی سفیان دلاور و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔منعم ظفر خان نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کراچی کے شہریوں کو مہنگے داموں ٹینکروں کے بجائے نلکوں میں پانی دیا جائے، ٹینکر مافیا کو ختم اور حکومتی سرپرستی بند کی جائے ، کے فور منصوبہ فوری مکمل کیا جائے ، کراچی کے عوام نے شہر کے 15 مختلف مقامات پر پانی کی عدم فراہمی کے خلاف سراپا احتجاج کر کے سندھ حکومت اور قابض میئر سے پانی دینے کا مطالبہ کیا ہے ،پانی کی فراہمی شروع نہ کی گئی تو ہم مشاورت کے بعد بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے۔ 15 دنوں سے کراچی کے شہری پانی کی عدم فراہمی کے کے باعث پریشان ہیں۔حکومت نے ریڈ لائن کے نام پر سڑک کو کھود کر چھوڑدیا اور 84 انچ کی لائن کی صحیح سے مرمت بھی نہیں کی جارہی ، کراچی پورے ملک کی معیشت چلاتا ہے، صوبے کے بجٹ کا 95فیصد حصہ دیتا ہے لیکن اس کے باوجود کراچی کے عوام کو نلکوں میں پانی نہیں دیا جاتا۔صوبائی حکومت اور کے ایم سی عوام سے ٹیکس پورا وصول کرتی ہیں ۔کراچی کے عوام کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور سندھ پر 16سال سے قابض حکمرانوں کے خلاف اپنے گھروں سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 19 برس گزر گئے، نعمت اللہ خان نے کے تھری منصوبہ مکمل کر کے کے فورمنصوبہ پیش کیا اور اہل کراچی کویومیہ 650 ملین گیلن پانی ملنا تھالیکن انتہائی شرم کا مقام ہے وفاقی و صوبائی اور قابض مئیر کے لیے جو ابھی تک کے فور منصوبہ مکمل نہیں کرسکے۔حکمرانوں کی ملی بھگت سے ٹینکر مافیا کا کاروبار ترقی کررہا ہے لیکن کے فور منصوبہ مکمل نہیں ہورہا،واٹر اینڈ کارپوریشن کے ایم ڈی کہتے ہیں کہ کراچی کو 5500 ٹینکرز سے پانی فراہم کرتے ہیں۔وہ بتائیں کہ کراچی کے عوام کو نلکوں کے بجائے ٹینکرز کے ذریعے مہنگے داموں پانی کیوں فروخت کیا جارہا ہے۔ سفیان دلاور نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر پانی سمیت بنیادی ضروریات سے محروم ہے۔جو پانی کے ٹینکر 2 ہزار میں ملا کرتے تھے وہ اب 7 ہزار کے ملتے ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی کے ذمہ دار قابض مئیر اور وزیر اعلی سندھ ہیں۔ قابض مئیر نے پہلے مئیر شپ پر قبضہ کیا اور اب شہریوں سے پانی بھی چھین لیا ۔علاو ہ ازیں شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ ، کالا پل ، کورنگی کراسنگ ، مین نیشنل ہائی وے ، ناظم آباد نمبر 7بس اسٹاپ ، مین سپر ہائی وے ، پاور ہائوس چورنگی ، اورنگی ٹائون پانچ نمبر چورنگی ، شیر شاہ پراچہ چوک ، نورانی کباب ہائوس چورنگی ، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان ، مین حب ریور روڈ ، ڈالمن مال نزد حیدری مارکیٹ ، جوہر موڑ پر بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع و دیگر ذمہ داران نے خطاب کیا ۔

    علاج کے نام پر پاکستان آنیوالی افغان خاتون امریکا روانگی کے وقت گرفتار

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    برازیل میں ٹریفک حادثہ، 32 افراد ہلاک

    نادرا میں جدت، چہرہ شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف