Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    سندھ کے اکنامک زونز چینی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گئے

    چین کے اعلی سطحی کاروباری وفد نے سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) کے دفتر کا دورہ کیا اور سندھ میں صنعتی، انفراسٹرکچر اور طبی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کا جائزہ لیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس کی صدارت سیکریٹری انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ راجہ خرم شہزاد عمر نے کی جنہوں نے چینی سرمایہ کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور سازگار ماحول کی یقین دہانی کرائی۔ دھابیجی اکنامک زون کو سی پیک منصوبے کے تحت تیزی سے ترقی دی جا رہی ہے جبکہ خیرپور اکنامک زون مکمل طور پر تیار ہے اور سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین جگہ ہے۔ چینی وفد نے الیکٹرک وہیکل (EV) مینوفیکچرنگ، خاص طور پر تین پہیوں والے الیکٹرک وہیکل کی مینوفیکچرنگ میں فوری دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس منصوبے میں مقامی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اشتراک کے خواہشمند ہیں۔طبی شعبے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں نے سندھ حکومت کے میڈیکل سٹی منصوبے میں سرمایہ کاری کے ساتھ بیماریوں پر تحقیق و ترقی (R&D) کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا جبکہ الیکٹرانک مصنوعات کے پلانٹ کے قیام میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ جدید چینی مصنوعات پاکستانی عوام کو متعارف کرائی جا سکیں۔ چینی وفد نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت تعاون اور مراعات فراہم کرے تو وہ سندھ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ پاکستان خطے کے ممالک کو جوڑنے والا ایک اہم ملک ہے۔سیکریٹری انویسٹمنٹ راجہ خرم شہزاد عمر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری سے نہ صرف صنعتی ترقی ہوگی بلکہ روزگار کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی۔ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے ایک شفاف اور سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری سے صوبے کی معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

    پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت

    اوگر کی منظوری، گیس کی قیمتوں میں 25.78 فیصد تک اضافہ

    سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ایاز صادق

    سندھ پبلک سروس کمیشن نے سی سی ای-2021 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا

  • کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی

    کراچی پولیس نے ایک ہفتہ کے دوران کارروائیوں پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر رکھتے ہوئے پولیس نے کامیاب کارروائیاں کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 12 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 23 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔کراچی کے ایسٹ،ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 631 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کی جانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 30 کلو 88 گرام چرس، آئس اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 83 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 44 موٹرسائیکلیں اور 2 بڑی گاڑیاں برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے.

    ترکی میں زہریلی شراب سےہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

    سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات کیلئے آن لائن فیڈ بیک فارم کا اجرا کر دیا

    سوشل میڈیا صارفین کی تعداد سے متعلق اعداد و شمار جاری

  • بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    بنو قابل نوجوانوں کے لیےروشن مستقبل کی نوید ہے،منعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ نو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے لیے امید اور روشن مستقبل کی نوید ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جماعت اسلامی ضلع کیماڑی و الخدمت کے تحت بلدیہ ٹان فٹ بال گرانڈ میں بنوقابل اپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ 4.0 کے ہزاروں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ مفت تعلیم دینا حکومت و ریاست کی ذمہ داری تھی لیکن یہ کام الخدمت اپنے پلیٹ فارم سے کررہی ہے۔ ملک کی آبادی میں 66فیصد نوجوان ہیں جو 30 سال کی عمرکے ہیں،، نوجوان مایوس نہ ہوں دل لگا کر محنت کریں اور آگے بڑھیں۔ہم نوجوانوں کو پڑھائیں گے، کراچی کے نوجوانوں کی قسمت میں صرف فوڈ پانڈہ اور خواتین کے لیے چنگ چی رکشے نہیں،ظلم کی سیاہ رات ختم ہوگی اور عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔ بلدیہ ٹاون کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا سرد رات میں بھی تعلیم کے حصول کے لیے جمع ہونا خوش آئندہے۔تقریب سے سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ،امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف، پروفیسر سلیم مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکریٹری ضلع کیماڑ ی بلال جمیل اور مرزا ثوبان بیگ نے ادا کیے، تقریب میں ورلڈ باکسنگ چیمپئین نادر بلوچ، ملائشیا میں جمپنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نوعمر ماورا کامران، بلیک بیلٹ حافظ عبد الحنان، پی ٹی وی کے ینگ اسٹار رپورٹر اویس شہزاد،تائی کوآنڈو کے چیمپئین راحت اللہ لکی و دیگر بھی موجود تھے۔خطاب سے قبل قائدین کے ہمراہ ہزاروں طلبہ و طالبات نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ ٹیسٹ میں شریک طلبہ وطالبات سے ایک گھنٹے کا تحریری ٹیسٹ لیا گیا،منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ نعمت اللہ خان کہا کرتے تھے کہ بلدیہ ٹان شہر کے ماتھے کا جھومر ہے۔ بلدیہ ٹان کے عوام محنت مزدوری کرتے ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے ہیں۔ ہم نے اہل بلدیہ کے جوانوں کا ہاتھ تھام لیا ہے۔
    ہم بلدیہ ٹان کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو پڑھائیں گے اور آگے بڑھائیں گے۔ ہم نے نوجوانوں سے وعدہ کیا ہے کہ مایوسی کے اندھیروں میں بھٹکنے نہیں دیں گے۔ 2 سال کے مختصر وقت میں تقریبا50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی اسکلز دی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ اقبال کے خواب اور قائد اعظم کی قیادت میں صرف کلمہ کی بنیاد پر 7 سال کے عرصے میں برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن حاصل کیا، وطنِ عزیز کے حصول کے لیے ہمارے آبااجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں اور ان کا صرف ایک ہی نعرہ تھا کہبٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان، وطن عزیز کی آزادی کو 77 سال گزر گئے ہیں لیکن افسوس کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولے اور طبقہ اشرافیہ کی وجہ سے یہ ملک اپنے مقصدِ وجود سے دور رہا ہے،پاکستان کی ممتاز حیثیت ہے کہ یہاں بے شمار معدنیات اور وسائل بھی ہیں،ہمیں ایسے حکمرانوں کی ضرورت ہے جو امانت دار اور ظلم کے نظام کا خاتمہ کرنے والے ہوں۔سی ای او الخدمت کراچی و ڈائریکٹر بنوقابل پاکستان نوید علی بیگ نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن کا ویژن ہے کہ شہر کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھائیں۔ بنوقابل پروگرام پہلے صرف کراچی کے لیے تھا اب پورے پاکستان کے لیے ہے۔ ہم نوجوانوں کا ہاتھ نہیں چھوڑیں گے آگے مزید پڑھائیں گے۔الخدمت و جماعت اسلامی کے تحت تمام کورسز مفت کروائے جا رہے ہیں، AI کے کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ہم نوجوان طلبہ و طالبات سے فیس نہیں لیں گے لیکن ہم معاوضے میں صرف یہ کہتے ہیں کہ آپ تعلیم پور ی کریں اور دل لگا کر پڑھیں۔ ہم تقریبا 50 ہزار طلبہ و طالبات کو کورسز کرواچکے ہیں جو ماہانہ 300 ڈالر کمارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے تعلیم اور روزگار مواقع مسدود کردیے گئے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں میں بھی ایک سیمسٹر کی فیس لاکھوں روپے ہے۔کراچی میں 5 لاکھ بچے میٹرک کے بعد آگے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے۔ پاکستان سے چھوٹے ممالک بھی آئی ٹی کے میدان میں پاکستان سے 10 گنا زیادہ کام کررہے ہیں۔ بد قسمتی سے پاکستان میں آئی ٹی کی فیلڈ میں صرف 3.2 بلین ایکسپورٹ کی جارہی ہے۔ جب بنوقابل 1.0 شروع کیا تو اس وقت 5 کورسز اور 8 کمپس تھے۔ آج بنوقابل 4.0 میں 28 کورسز اور 55 مراکز قائم ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی مولانا فضل احد حنیف نے کہا کہ بلدیہ ٹان و ماڑی پور کے ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کے لیے بلدیہ ٹان میں نئے کمپس کا قیام کیا گیا ہے،انہیں فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ بلدیہ ٹان کو کچی آبادی سمجھ کر تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ سمیت بنیادی ضروریات سے محروم رکھا گیا ہے۔ جماعت اسلامی عوام کو ان کا حق دلوائے گی۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ فرانس میں سفیر تعینات

    نیول چیف کی بحرینی ولی عہد اور وزیراعظم سے ملاقات

    گھریلو صارفین کوسردیوں میں گیس فراہمی کا شیڈول جاری

    لاہور ہائیکورٹ کی 25 آسامیوں کیلئے 47نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

    پاک سعودی ٹاسک فورس کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

  • کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    کراچی: 3 کروڑسے مرمت پائپ لائن چار روز بھی نہ چل سکی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 3 کروڑروپے کی لاگت سے چند روز قبل مرمت کی گئی پانی کی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی جس کے بعدپانی کی سپلائی 3 روز کے لیے بند کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق چیف انجینئر واٹر بورڈ ظفر پلیجو کا کہنا تھا کہ لائن میں معمولی لیکج ہوسکتی ہے تاہم مرمت کےکام کا دورانیہ بتانے میں کچھ وقت لگےگا۔ترجمان واٹربورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطرکی مرکزی لائن کا مرمتی کام پیر سے شروع کیا جائے گا جس میں 3 روز لگ سکتے ہیں۔ کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ قطر کی پائپ لائن ٹوٹنے کے باعث شہر کے 60 فیصد علاقے کے لاکھوں شہریوں کو دھابیجی سے پانی کی فراہمی 72 گھنٹے کے لیے بند کردی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن بدھ کی شام تک شہر میں پانی کی فراہمی بحال کرنےکےلیےکوشاں ہے۔ترجمان واٹر بورڈ نے بتایا کہ کراچی کو مجموعی طور پر 650 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) پانی فراہم کیا جاتا ہے، شہر کو 500 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔واضح رہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 10 مرکزی لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جاتا ہے، ان میں 9 لائنیں 40 سال پرانی ہو چکی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

    راولپنڈی،اسلام آباد، لاہور کے تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان

    پولیو وائرس ملک کے 8 اضلاع میں موجود

    شام میں تعلیمی ادارے کھل گئے، طلبا کا جشن

    فرانس میں فائرنگ سے5 افراد ہلاک

  • کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

    شہر قائد میں تیز ہواوں کا سلسلہ تھم گیا، آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر قائد میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔کراچی میں آج رات درجہ حرارت 12.2 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہر تیز ہواوں کی لپیٹ میں تھا جس سے سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا تھا شہریوں نے گرم کپڑے اور لحاف اوڑھ لیے تھے.

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ گرفتار

  • وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے عالمی کتب میلے کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19ویں کراچی بین الاقوامی کتب میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے علم ، ثقافت اور تخیل کا میلہ قرار دیا۔

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پانچ روزہ 19واں بین الاقوامی کراچی کتب میلہ ایکسپو سینٹر میں جاری ہے۔ فیتہ کاٹنے کے موقع پر وزیر تعلیم سید سردار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، صدر آرٹس کونسل پاکستان احمد شاہ ، آرگنائزر متین خان اور عزیز خالد وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ میلے کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کتب میلے نے قومی اور بین الاقوامی پبلشرز کو ایک ہی چھت تلے جمع کیا ہے جس سے خیالات کے تبالے اور کتب کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔کتب بینوں، لکھاریوں اور پبلشرز کو ایک ہی چھت تلے جمع کرنے والے اس پروگرام کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے پبلشرز، کتاب فروشوں اور لائبریریز کی کوششوں اور ادبی حلقوں کے درمیان تعاون کو سراہا۔کتب میلے میں مصنفین کو پبلشرز اور قارئین کے ساتھ تبادلہ خیال کا موقع ملتا ہے جس سے تخیلیقی مکالمہ اور تنقیدی سوچ پروان چڑھتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے میلے کی کامیابی کیلیے وقار متین کی قیادت میں آرگنائزر اور انتظامی کمیٹی کی محنت کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادب کے فروغ اور کتابوں سے پیار کا جذبہ قابل قدر ہے۔اس سال میلے میں 17 ممالک کے 40 ادارے شریک ہیں جو پاکستان کیلیے ادبی اور ثقافتی سنگ میل ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ملک کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کو اعزاز قرار دیا اور کہا کہ یہ بھی ہمارے کراچی کا ہی اعزاز ہے کو حال ہی میں 17ویں اردو کانفرنس ہوئی اور ہمارے کراچی میں ہی دنیا کا سب سے بڑا کلچرل فیسٹیول بھی ہوا۔کتب میلے میں لوگوں کے ہجوم پر بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر دل خوش ہوا ہے۔میں کوشش کروں گا کہ اگلے چار روز کے دوران یہاں دوبارہ آوں اور میلے کا لطف اٹھاؤں۔ انہوں نے لوگوں کو پڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ہر کتاب میں ایک دنیا ہے جو دریافت کی منتظر ہے۔ ہر صفحہ ایک سفر اور ہر پڑھنے والا اپنی کہانی خود بناتا ہے۔ کراچی بین الاقوامی کتب میلہ تخیلقی سوچ، فکری گفتگو اور ثقافتی پذیرائی کا اہم ذریعہ ہے اور ہر سال اس کے دائرے میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیرتعلیم سید سردار شاہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈیجیٹل دور میں بھی کتاب کی لافانی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کتابوں کی دنیا میں اپنی اہمیت ہے لیکن کتاب کو ہاتھ میں لینے اور ورق گردانی کا جو مزہ ہے وہ بے مثال ہے۔ سردار شاہ نے علم اور تحقیق کے میدان میں مسلمانوں کے تاریخی کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ مسلمانوں نے جدید تعلیم کو آگے بڑھانے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔جامعہ القراوین 859 عیسوی میں مراکش میں قائم کی گئی اور بغداد کا بیت الحکمت نویں صدی میں علم کا مرکز تھا۔ اس کے مقابلے میں آکسفورڈ یونیورسٹی 12 ویں صدی میں قائم کی گئی۔ سردار شاہ نے بتایا کہ پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں پر فکری اور علمی زوال آگیا۔ ہمیں اپنے علمی اور تخلیقی ورثے کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیرتعلیم نے زور دیا کہ تعلیم کو اہمیت دیں، نئی نسل میں پڑھنے اور سیکھنے کے کلچر کو عام کریں۔

    بھارتی فرنچائز کا مالک میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

  • سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    سندھ سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، شرجیل میمن

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پروپیگنڈے کے باوجود بیرونی سرمایہ کار کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار ہیں، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا ہے۔میڈیکل سٹی سے 50 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں گی، خواتین کیلئے سفر میں سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سولر انرجی کے مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، پاکستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے۔ہم سندھ میں ماحول دوست ٹیکسی سروس متعارف کروارہے ہیں، سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 ایم اویوز پر دستخط ہوئے ہیں، چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں میں توانائی وزراعت منصوبوں کی یادداشت ناموں پر دستخط ہوئے۔ الیکٹرک کار لوکل اسمبلنگ، سولر پینل لوکل مینوفیکچرنگ کے یادداشت ناموں پر دستخط کیے گئے، پاکستانی تاجروں کو چینی سرمایہ کاروں کے قریب لانا چاہتے ہیں، سندھ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بڑے منصوبے مکمل کیے گئے۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ چائنہ اور پاکستان کی مثالی دوستی ہے، صدر مملکت آصف زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی، سندھ حکومت چینی سرمایہ کاروں کی معاونت کرے گی۔ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں، سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا، چین مختلف انڈسٹری زون بنانے میں مدد فراہم کررہا ہے، حکومت صنعت کے شعبے میں اقدامات کررہی ہے۔ ہم نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں.

    کراچی سے دبئی جانے والے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

    سیالکوٹ: کم از کم اجرت پر عمل درآمد کے لیے خصوصی مہم کا آغاز

    ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس،دلائل مکمل، فیصلہ 20 دسمبر کو سنایا جائے گا

  • فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    فورتھ شیڈول خلاف ورزی،مولانا اورنگزیب فاروقی کی ضمانت منظور

    کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کے کیس میں مولانا اورنگزیب فاروقی کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دئیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے کیس کی سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کر دی۔اس سے قبل مولانا اورنگزیب فاروقی نے سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی تھی۔سندھ ہائی کورٹ نے 10 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔پولیس کے مطابق مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا، ان کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس نے مقدمے کی سی کلاس رپورٹ جمع کرائی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام نکال دیا گیا ہے۔

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    تین روز میں فی تولہ سونا 6 ہزار300 روپے مہنگا

    عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملک میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی پھر بڑھ گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 971 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5487 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔نئی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھنے کے بعد فی اونس سونا 2 ہزار 716 ڈالر کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالرز قرض تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔

    اسرائیل نے جنوبی لبنان سے فوج کا انخلا شروع کر دیا

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    جوبائیڈن کا امریکی تاریخ میں ایک دن میں سب سے بڑی معافی کا اعلان

    کسٹم کی بحریہ ٹاون میں کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

  • مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کا مقابلہ حسن قرآت 14دسمبرکو ہوگا

    مرکزی مسلم لیگ کے تحت مقابلہ حسن قرآت کے دوسرے مرحلے کا انعقاد 14دسمبرکو ہوگا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حسن قرآت مقابلے کے لیے ملک بھر سے سینکڑوں امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔ مختلف مراحل اور اسکرٹنی کے بعد 80 سے زائد قرا نے فائنل ایڈیشن میں جگہ بنائی۔ فائنل ایڈیشن کی تقریب مرکزی مسلم لیگ ہاس، شاہراہ فیصل میں منعقد ہوئی، جہاں ممتاز قرا نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔فائنل ایڈیشن میں 20 بہترین قرا کو منتخب کیا گیا ہے، جوآل پاکستان مقابلہ حسن قرآت میں اپنی آواز اور تلاوت میں مہارت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔آل پاکستان حسن قرت کا یہ مقابلہ کل بروز ہفتہ14دسمبر گلشن اقبال بلاک 7 کی جامع مسجد تقوی میں ہوگا۔مقابلہ حسن قرآت کی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ اور ممتاز قرا بھی شریک ہوں گے، جو اپنی تلاوت سے اس روحانی محفل کو مزید دلنشیں بنائیں گے۔علماومشائخ ونگ کراچی کے صدرثقلین اسحاق کا کہناتھاکہ آل پاکستان حسن قرآت مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں قرآن کی محبت کو اجاگر کرنا ہے۔سوشل میڈیا نے جونوان نسل کو قرآن سے دور کردیاہے۔ہمیں مسائل کے حل کیلیے بھی قرآن و حدیث پر عمل پیراہوناہوگا.

    سندھ حکومت نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل کر دیے

    36 کروڑ کی کینسر ادویات چوری اسکینڈل بے نقاب کرنے والے پرحملہ

    ایم ڈی کیٹ پرچہ لیک کرنے کا مقدمہ درج، تین ملزمان گرفتار