Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا  کی شرکت

    آئیڈیاز 2024 میں پہلی بار نادرا کی شرکت

    نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی نے اپنی جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز کو پہلی بار کراچی میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پیش کیا ہے .

    باغی ٹی وی کے مطابق نادرا کے سٹال پر جدید بائیومیٹرک رجسٹریشن اور تصدیق کے آلات پیش کئے گئے ہیں جو نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کئے گئے ہیں۔ان میں مقامی طور پر اسمبل کی گئی آل ان ون ہینڈ ہیلڈ بائیومیٹرک ٹیبلٹ، موبائل انرولمنٹ کٹس، سیلف انرولمنٹ کیوسک اور ایک کانٹیکٹ لیس آئرس کیمرہ شامل ہیں۔ یہ آلات جدید قومی شناختی نظام کی معاونت، بارڈر کنٹرول کے میکانزم کو مضبوط بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو موثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جن میں استعمال کی آسانی، سکیورٹی، پائیداری اور کم لاگت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ان آلات نے بین الاقوامی اور ملکی وفود کی جانب سے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے۔یاد رہے کہ آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔

    احتجاج میں بشریٰ بی بی کی شرکت کا ان سے پوچھیں ،علیمہ خان

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    عارف علوی کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

  • رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    رینجرز،پولیس کی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 3 ملزما ن گرفتار

    پا کستان رینجرزسندھ اور سرجانی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سرجانی نزداٹک پٹر ول پمپ،ناردرن بائی پاس سے دوران اسنیپ چیکنگ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث3 ملزما ن شبیر، جمشید اور گل باز کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین عدد30بور پسٹل بمعہ ایمونیشن،تین عدد چوری شدہ موبائل فونز اور ایک عدد جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکل برآمد ہواہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، راہ چلتے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر نقدی اور موبائل فون چھیننے کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرزدرج ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    9 مئی: 4 افغان سمیت 10 ملزمان کو 6 سال قید، جرمانے

    پرتھ ٹیسٹ:بھارت کے بعدآسٹریلیا مشکلات سے دوچار

    سیالکوٹ: ناجائز اسلحہ اور ہوائی فائرنگ، تھانہ کوتوالی کا کریک ڈاؤن

  • جمعیت سندھ کا اجلاس، آل پارٹیز کانفرنس سے آگاہی

    جمعیت سندھ کا اجلاس، آل پارٹیز کانفرنس سے آگاہی

    جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہوا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے 23نومبر کو کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا ، اس موقع پر صوبائی رہنما مفتی سعود افضل، ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا محمد رمضان پھلپوٹو، مولانا محمد اسحاق لغاری، سلیم سندھی بھی موجود تھے۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ دریائے سندھ سے 6کینال نکالنے اور سندھ کے پانی کی چوری کے خلاف 23نومبر کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں حکمران جماعتوں سمیت تمام سیاسی و قومپرست جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ کے بنیادی مسائل پرغور کیا جائے گا خصوصاً دریائے سندھ پر ڈاکے کے خلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، راشد محمود سومرو نے کہا کہ جے یو آئی سندھ کے پانی پر ڈاکے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اس کے لیے ہر محاذ پر جدوجہد کریں گے، اس موقع پر جے یو آئی کے صوبائی ترجمان ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کی میڈیا کوریج کے لیے تمام صحافیوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ صحافی سندھ کے مسائل پر ہونے والی کانفرنس کو مکمل کوریج کرکے ہماری آواز پوری قوم اور اقتدار میں بیٹھے حکمرانوں تک پہنچائیں ۔

    سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات تھے،عمران خان

    افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

    ننکانہ: لائیو اسٹاک کارڈ کے تحت کسانوں کو مالی معاونت اور ونڈا ڈیلرز سے معاہدے

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

  • افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

    افغان مہاجرین کی بے دخلی ،سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

    سندھ ہائی کورٹ نے نگران دور حکومت میں سندھ سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف درخواست پردرخواستگزاراور وکیل درخواست گزار کو طلبی کا نوٹس جاری کرئے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نگران دور حکومت میں سندھ سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران درخواستگزاراور وکیل غیر حاضر رہے ۔عدالت نے درخواستگزار اور وکیل درخواست گزار کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔درخواست شیما کرمانی اور دیگر نے افغان باشندوں کی بے دخلی کیخلاف دائر کی تھی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عدالت حکومت سندھ سے پوچھ سکتی ہے کہ افغان شہریوں کی بیدخلی کیلیے کیا میکنزم بنایا گیا ہے۔ سندھ حکومت نگران ہے وہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔ افغان مہاجرین کو سننے کا حق دینا چاہئے، سندھ ہائیکورٹ حکم نامہ جاری کرسکتی ہے۔

    غیر سیاسی خاتون کے پاکستان پر حملے سے حیران رہ گئی، مریم نواز

    سعودی عرب کے خلاف زہر آلودہ بات کی معافی نہیں، وزیر اعظم

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

  • اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    اسلام آباد احتجاج، کراچی سے پولیس نفری روانہ

    کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز کے زیر تربیت جوان اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے موقع پر سیکیورٹی ڈیوٹی دینے کے لئے روانہ ہوگئے ہیں.

    وفاقی حکومت نے 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر سندھ حکومت سے نفری مانگی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے پولیس کی نفری مہیا کرنے کی درخواست کی تھی۔وفاقی حکومت کی درخواست پر سندھ کے مختلف ٹریننگ سینٹرز سے 13 سو 50 سے زائد زیر تربیت جوان اسپیشل ٹرین کے زریعے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگئے ہیں۔شاہد حیات ٹریننگ سینٹر سے 263 اہلکار روانہ ہوئے ہیں، رزاق آباد ٹریننگ سینٹر سے 228 اہلکار اسلام آباد جارہے ہیں جبکہ حیدر ا?باد ٹریننگ سینٹر سے 315 اہلکار اور خیرپور سے 544 جوان اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔نفری کے ہمراہ اینٹی رائٹس کٹس، 1 ہزار لانگ 1 ہزار شارٹ شیل بھی ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

  • چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

    چیمپئینز ٹرافی بلدیہ عظمی کراچی کے صدر دفتر پہنچ گئی

    آئی سی سی کے تحت دورہ پاکستان کے آخری مرحلے میں کراچی میں موجود چیمپئینز ٹرافی کا کپ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر پہنچا دیا گیا۔

    باغٰ ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ٹرافی کا استقبال کیا، اس موقع پر کے ایم سی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے حوالے سے بھرپور امید کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاتر جائے گا۔صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے عالمی دورے پر نکلی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، ہماری عوام کرکٹ کے کھیل سے گہرا شغف رکھتی ہے۔قبل ازیں آئی سی سی کے تحت چیمپئینز ٹرافی کو کلفٹن کے علاقے میں نجی تعلیمی درسگاہ لے جایا گیا، اس موقع پر چیمپینز ٹرافی 2017 کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ 25 نومبر تک چیمپئینز ٹرافی کا کپ کراچی میں رہے گا .

    چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت

  • کراچی : تین بڑے اسپتالوں کے تنازعات حل کیلئے کمیٹی کا اجلاس

    کراچی : تین بڑے اسپتالوں کے تنازعات حل کیلئے کمیٹی کا اجلاس

    کراچی کے تین بڑے اسپتالوں کے تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین کو شریک نہیں کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق محکمہ صحت نے جناح اسپتال ،این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کے ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔پانچ رکنی کمیٹی کے چیئرمین سیکرٹری ہیلتھ کو بنایا گیا تھا ۔دیگر ممبران میں وفاقی حکومت ،ایگزیکٹوڈائریکٹر جی پی ایم سی ،این،آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی شامل ہیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری ایس اینڈ جی ڈی اور فنانس بھی بطور ممبر شامل ہیں ۔سیکرٹری صحت نے 15 نومبر کو ملازمین کے حل کے لیے میٹنگ طلب کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کا نوٹس جے پی ایم سی ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کو ارسال ہی نہیں کیا گیا ۔اسٹاف کو میٹنگ سے دور رکھنے کی وجہ سے نوٹس نہیں جاری کیا گیا تاکہ ملازمین میٹنگ میں اپنے خدشات اور مسائل سے آگاہی نہ دیں۔چند ملازمین کو اس وقت میٹنگ میں شریک کیا گیا جب وفاقی حکومت کا نمائندہ میٹنگ سے جا چکا تھا۔

    گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس،کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کی کوشش ناکام

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

  • سڑکوں پرکچرا پھیلانے یا نالوں میں ڈالنے پر قانونی کاروائی کا عمل جاری

    سڑکوں پرکچرا پھیلانے یا نالوں میں ڈالنے پر قانونی کاروائی کا عمل جاری

    مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پرکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے دکانداروں، ریسٹورنٹ اور ایک کمرشل بینک کو جرمانے کے نوٹس دئیے گئے۔

    منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی سربراہی میں ٹیمیں علاقوں کا اور بالخصوص کمرشل ایریاز، فوڈ اسٹریٹ کا دورہ کررہی ہیں جبکہ کچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری ہے ضلع وسطی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آکاش کمار نے دورے کے دوران ایک کمرشل بینک کے سامنے سڑک پر کچراپھیلانے پر کاروائی کرتے ہوئے بینک پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے چالان جاری کیا، اس کے علاوہ ضلع جنوبی بورڈبیسن پر ڈپٹی ڈائریکٹر منظور شیخ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرکے کاروائی کرتے ہوئے چار دکانداروں کو 25,25 ہزار کے چالان کئے جبکہ 12 دکانداروں کو تنبہہ کے نوٹس بھی جاری کئے گئے۔ہر زون میں کچرامحفوظ طریقے سے ڈسٹ میں ڈالنے، جبکہ سڑکوں اور نالوں میں کچرا نہ پھینکنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے بالخصوص کمرشل ایریا اور فوڈ اسٹریٹ پردکانوں اور ریسٹورنٹس میں جا کر سوشل موبالائزرزاور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران وعملہ شہریوں کو آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی ہدایت پر آگاہی کی فراہمی اورکچرا پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا عمل جاری رہے گا۔ شہریوں سے التماس ہے ایسے عناصر جو شہرمیں کچرااور گندگی پھیلا رہے ہیں انکی نشاندہی 1128 پر کریں تاکہ انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    نیدر لینڈ نیتن یاہو کے گرفتاری وارنٹ پرعمل کرنے کیلئے تیار

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

  • چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت

    چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو ، شائقین کی بھرپور شرکت

    آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کراچی پہنچ گئی جہاں برنس روڈ پر اسکا فوٹو شوٹ بھی ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کاکراچی میں جگہ جگہ شو کیا گیا، شائقین کی بھرپور شرکت ہوئی۔جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھا گیا،شائقین بھرپورٹرافی کی زیارت کرتے اور نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔فینز کی بڑی تعداد برنس روڈ پر ٹرافی دیکھنے جمع ہوگئی، فینز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔ٹرافی کا برنس روڈ پر واقع ایک قدیم بلڈنگ کی بالکونی میں بھی فوٹو شوٹ کیا گیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اسلام اباد، ٹیکسیلا، خانپور، ایبٹ آباد، گلیات، ٹھنڈیانی اور مری کا دورہ بھی کرچکی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو آج دوپہر کراچی پہنچایا گیا تھا۔ یہ ٹرافی 25 نومبر تک کراچی میں رہے گی۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہائبر ماڈل کو مسترد اور پاکستان میں ہی چیمپئنز ٹرافی کروانے کے اپنے سخت موقف پر ڈٹا ہوا ہے جس کے باعث شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔ براڈ کاسٹرز ، اسپانسرز اور کمرشل پارٹنرز نے پاک – بھارت میچ کے بغیر شیڈول کا اعلان مسترد کر دیا ہے۔آئی سی سی نے اگر وقت پر شیڈول کا اعلان نہیں کیا تو براڈ کاسٹر، اسپانسر اور کمرشل پارٹنرز قانونی کارروائی بھی کر سکتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کا اعلان انتہائی مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی قانونی کارروائی کے لیے صلاح مشورے شروع کر دیے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    اسپیکر سندھ اسمبلی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

  • سندھ حکومت نے کراچی میں یوتھ کلب قائم کرلیا

    سندھ حکومت نے کراچی میں یوتھ کلب قائم کرلیا

    سندھ حکومت کے محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز نے نوجوانوں کے لیے گلستان جوہر کراچی میں یوتھ کلب قائم کرلیا ہے جس میں اسپورٹس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی سہولیات موجود ہیں۔

    سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس عبدالعلیم لاشاری نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ محکمے کے وزیر سردار محمد بخش خان مہر کی ہدایات پر یوتھ ڈولپمنٹ کمپلیکس کا نام تبدیل کرکے اس کو یوتھ کلب بنایا گیا ہے جہاں ملٹی پرپز اسپورٹس ہالز ہیں جس میں مختلف گیمز کھیلی جا سکتی ہیں،ابھی ہم نے یوتھ کلب میں واکنگ ٹریک، ریکریئشنل کارنرز، لائبرری, پوڈکاسٹ سینٹر اور فری لانسنگ یسٹ بھی بنایا ہے جہاں نوجوان اپنی تخلیقی و تعمیری صلاحیتوں کو فروغ دینے کی سرگرمیوں میں مصروف رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو ہر کلب میں والدین ممبر بنتے ہیں اور بچے ان کے ساتھ جاتے ہیں لیکن یوتھ کلب میں نوجوان ممبر بنیں گے اور ان کے والدین کو بچوں کی ممبرشپ کے حساب سے انٹری ملی گی عبدالعلیم لاشاری نے بتایا کہ یوتھ کلب میں 15 برس سے 29 برس کے نوجوانوں کو ممبرشپ دی جائے جو کہ یوتھ کلب کی تمام سہولیات سے فائدہ اٹھا سکیں گی. ہم یوتھ کلب بہت جلد تائی کوانڈو سمیت مختلف کھیلوں کے لیے کوچنگ کا آغاز بھی کریں گے۔

    گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس،کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کی کوشش ناکام

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو