Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج

    کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج

    کراچی کے علاقے بن قاسم کے قریب لائن سے تیل چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    پولیس کے مطابق تیل کمپنی کی جانب سے لائن سے تیل چوری کی کوشش کا مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں لکھا ہے کہ نامزد 4 ملزمان ماضی میں بھی تیل چوری میں ملوث رہے ہیں۔متن میں مزید لکھا ہے کہ ملزمان نے تیل چوری کے لیے 9 فٹ گہری اور 3 فٹ چوڑی سرنگ کھود تھی، کھودی گئی سرنگ کا فاصلہ پائپ لائن سے 20 فٹ کے قریب تھا۔پولیس نے نامزد ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔مقدمے میں لطیف سیال، مرتضیٰ سیال، عارف، اعتزاز پٹھان ودیگر پانچ نامعلوم صورت شناس ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق پیر کے روز معمول کے گشت پرتھے کہ سیکورٹی دیکھ کر 2 ویگو ڈالوں میں کچھ لوگ فرار ہوئے، شبہ ہونے پر ہم پلاٹ کے اندر گئے جہاں تازہ مٹی موجود تھی اور سرنگ کھدی ہوئی تھی۔

    کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

  • کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس نے شہر میں ہزاروں وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا اور کہا آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ایس ایس پی سینٹرل ،ایس ایس پی ملیر اور شرقی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں پولیس نے شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں ، رواں سال ضلع وسطی 572 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا اور رواں سال ضلع وسطی میں 324 انکانٹر ہوئے جن میں 32 کرمنلز مارے گئے ہیں۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں 298 کرمنلز زخمی ہوئے ہیں جبکہ 233 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیرمیں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے 508 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جبکہ کراچی میں دیگرشہروں کیمقابلیمیں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں۔ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلے میں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، کراچی کی آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔رپورٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں رواں سال 945 واقعات ہوئے ہیں ، ضلع شرقی میں 696 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ضلع شرقی سے چھینے گئے 117 موبائل اور 24 لاکھ سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ، ملزمان سے 28 موٹر سائیکل اور 20 لیپ ٹاپ ریکور کرائے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    بچوں کی اسمگلنگ، صارم برنی کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتار ی معطل

  • لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار

    لاہور کے بعد کراچی کی فضا انتہائی مضر صحت قرار

    لاہور کے بعد کراچی کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبرپرآگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منگل کوکراچی اور لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت رپورٹ ہونے کے بعد دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی پانچویں نمبرپر آگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں لاہور 404 ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی)کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں پہلے، ملتان 304 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کراچی 207 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، پشاور 203 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپررہا۔دوسری جانب پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد حفاظتی اقدامات میں نرمی کی جارہی ہے، لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ پنجاب بھر میں اسموگ کے باعث بند کیے گئے اسکول آج سے کھل گئے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کےجاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہوٹل، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنےکی اجازت ہوگی جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے اور ٹیک اوے کی سہولت بھی رات 10 بجے تک کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم آؤٹ ڈور اسپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی جب کہ حد نگاہ کم ہونے سے مختلف مقامات پر موٹرویز بھی بند کی گئیں۔

    شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    پی ٹی آئی کا 24 نومبراحتجاج:پولیس کو آنسو گیس شیل، ربڑ کی گولیاں اور اینٹی رائٹ کٹس مہیا

  • بلاول بھٹو سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی، گورنر خیبرپختونخوا نےبلاول ہاوس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بلاول ہاؤس کراچی میں میں ملاقات کی ہے ۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوخیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔انہوں نے پارٹی چیئرمین کو خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے سے آگاہ کیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے بھی آگاہی دی۔بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا سے وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔ دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو کراچی کے میئر مرتضی وہاب نے ضلع وسطی میں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونی ورسٹی کا درجہ دینے سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب تھا۔کراچی میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کے درجنوں طلبا کو اسکالر شپس بھی دی ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کراچی کے ضلع وسطی میں میٹروپولیٹن یونی ورسٹی کا قیام خوش آئند ہے۔کراچی کے ضلع وسطی میں عباسی شہید اسپتال کا معیار بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے اس اسپتال سے متعلق وژن کے مطابق کیا جائے۔

    شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

  • شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    شرجیل میمن کا پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح

    سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کردیا ۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے دفتر D-43 بلاک 2، کلفٹن میں قائم کیا گیا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے پیپلز بس سروس کے آپریشنز کی مانیٹرنگ، لائیو ٹریکنگ ہو سکے گی۔افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے سندھ بھر میں چلنے والی پیپلز بس سروس کی مناسب نگرانی اور بروقت ضروری ہدایات بھی دی جاسکیں گی، یہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پیپلز بس سروس کے مسافروں کی سہولت اور ان کی لائیو وڈیوز کو مانیٹر کرے گا اور اسٹاف کے کنڈکٹ کو مانیٹر کرے گا، اگر کوئی شکایت ہے یا کرایہ زیادہ لیا جا رہا ہے تو شکایت کر سکتے ہیں، کسی مسافر کی کوئی چیز چوری یا غائب ہو تو وہ بھی کیمرے میں آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلی بار اس طرح کا جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم قائم کیا گیا ہے، جس سے پیپلز بس سروس کے تمام آپریشنز پر نظر رکھی جا سکے گی، اس کے ساتھ شکایات کے نمبرز بھی دیئے گئے ہیں جن پر سروس سے متعلق کوئی بھی شکایت کی جاسکتی ہے، کسی کو کوئی شکایت ہوگی تو اس کا بھی بروقت ازالہ کیا جا سکے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ سہولت ترقی یافتہ ممالک میں تھی، حکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں ترقی یافتہ ممالک جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اس سے قبل پیپلز بس سروس کی ٹکٹ خریداری کیلئے کارڈ سسٹم لایا جاچکا ہے جس سے مسافروں کو بہت آسانی ہوئی ہے۔
    انشااللہ سندھ حکومت اپنی عوام کیلئے جلد ہی مزید سہولتیں لیکر آئے گی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 24 نومبر پر احتجاج کی کال دینے والا وہی ٹولہ ہے جو ملک میں انارکی اور انتشار پھیلانا چاہتا ہے، ملکی معیشت میں بہتری آ رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے لیکن کوئی قوت ہے جو چاہتی کہ پاکستان کی معیشت کا پہیہ نہ چلے، یہ لوگ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ابھی بشری بی بی کے اس طرح کے بیانات بھی سامنے آئے ہیں کہ ہر شخص پانچ پانچ ہزار آدمی لے کر اسلام آباد کی طرف یلغار کرے، سیاستدانوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے کہ جو 24 نومبر کو 5 ہزار افراد نہیں لائے گا اس کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہیں دیا جائے گا، یہ وہی یرغمالی ٹولہ ہے جو ملک کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ ٹولہ چاہتا ہے کہ ملک میں انارکی ہو ، افراتفری ہو خدانخواستہ 9 مئی جیسے ہولناک واقعات ہوں، 9 مئی کوئی معمولی دن نہیں تھا یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک ا ندوہناک سانحہ تھا، ایسے واقعات کو وہ لوگ دوبارہ دہرانا چاہتے ہیں اور ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، گذشتہ بار جب علی امین گنڈاپور اسلام آباد آئے تو ان کی جانب سے سول لوگ ریاستی مشنری کے وسائل استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس کے شیل پھینک رہے تھے۔اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ بندوق یا بدمعاشی کے زور پر ریاست سے اپنی باتیں منوا لونگا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ بیووقوفی ہے ، کل کو دہشتگرد تنظیمیں بھی اس طرح کر سکتی ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے معاملے پر حکومت سندھ کو شدید تحفظات ہیں، سندھ پہلے سے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے، اس معاملے پر ہمارا موقف اٹل ہے۔وی پی این پر پابندی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور نوجوانوں کو صحیح راہ ملے، ہر چیز کا اچھا اور برا استعمال ہوتا ہے، بدقسمتی سے برا استعمال کرنے والوں نے اچھی چیزوں کو بھی برا بنا دیا ہے، پی ٹی آئی کے لوگوں نے اس وقت اپنے لیڈر کے کہنے پر سوشل میڈیا پر ڈجیٹل دہشتگردی شروع کر رکھی ہے، وہ وی پی این جیسی ہی چیزوں کو متنازعہ بنا رہے ہیں، ایسی چیزوں کا مثبت استعمال ہونا چاہئے، ایسی چیزوں کو متنازعہ اور اداروں کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم ہمیشہ آزادی صحافت کی بات کرتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے، جب بھی پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں رہی ہے، اس کا بدترین میڈیا ٹرائل ہوا ہے، لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی بھی کسی بھی میڈیا پر پابندی عائد نہیں کی، 2008 کی حکومت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹارگٹڈ میڈیا ٹرائل کا نشانہ بنایا گیا، لیکن ہم نے کبھی کسی کو پریشان نہیں کیا، نہ ہی کسی قسم کی کوئی پابندی عائد کی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے اتحادی نہیں ہیں، لیکن ہم نے غیر مشروط طور پر حکومت کی حمایت کی تھی تاکہ جمہوری نظام آگے چلے، پیپلز پارٹی کی سی ای سی میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہم ہر جماعت سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، تب پی ٹی آئی کی جانب سے پیغام آیا کہ ہم کسی بھی جماعت سے مذاکرات کے لئے تیار نہیں، اگر پیپلز پارٹی بھی چپ ہو کر بیٹھ جاتی تو نہ اسمبلی ممبران حلف اٹھا سکتے نہ ہی وہ چل سکتیں، اس لئے پیپلز پارٹی نے پاکستانی عوام کے حق میں مطالبات رکھ کر وفاقی حکومت کی حمایت کی۔حیدآباد سکھر موٹر وے کی پورے پاکستان کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ رستہ پورے پاکستان کو پورٹ سے منسلک کرتا ہے جس کو وفاق کی جانب سے ترجیح نہیں دی جارہی تھی، یہ پورے پاکستان کا حق ہے، جس پر ہم اپنا موقف اٹھا رہے ہیں اور ہم اپنے جائز حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے منشیات کے خلاف آپریشن ،پارٹی قیادت کی ہدایات پر شروع کیا ہے اور یہ آپریشن پوری سختی سے جاری رہے گا، صدر آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور اور خاص طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خاص ہدایات تھیں کہ منشیات کا خاتمہ ہو، شخصیات کے تبدیل ہونے سے حکومت کی پالیسیز نہیں بدلتی۔ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں آئیڈیاز کی بڑی اہم نمائش چل رہی ہے، اس طرح کے ایونٹس سے پوری دنیا کو پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، آئیڈیاز نمائش کی وجہ سے پیپلز بس سروس کے روٹس عارضی طور پر تبدیل کئے گئے ہیں جو نمائش کے فورا بعد بحال کر دیئے جائیں گے ، مزید بسز آنے والی ہیں، کراچی کے لئے ڈبل ڈیکر بسز بھی ہم خرید کر رہے ہیں، کراچی میں ڈبل ڈیکر بسز بھی چلنا شروع ہو جائیں گی۔ افتتاحی تقریب موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ سید اسد ضامن ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال حکیم دایو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ملکی آبادی میں سالانہ اوسطا 2.55 فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ

    بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،خواجہ آصف

    بچوں کی اسمگلنگ، صارم برنی کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتار ی معطل

  • حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    حساس ادارے کی کاروائی،لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ گرفتار

    ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی حساس ادارے کے ہمراہ کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم آصف عرف دبئی کو یونائٹڈ کالونی میوہ شاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ کے کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروپ سے ہے۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری غیرقانونی پستول اور ایک کلو سے زائد منشیات (چرس و آئس) برآمد ہوئی۔ ملزم کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا.ملزم نے سن 2011.میں لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ میں شمولیت اختیار کی۔ملزم 2014 میں کراچی آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ملزم حال ہی میں کراچی واپس آکر گینگ وار نیٹ ورک فعال کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔ملزم ماضی میں بھتہ، قتل، قدام قتل، ڈکیتی، کار و موٹر سائیکل چھننے کی وارداتوں میں ملوث رہ چکا ہے۔ملزم اس سے قبل بھی درج ذیل مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔1. مقدمہ الزام نمبر 166/14 بجرم دفعہ .381/A تھانہ پاپوش نگر۔2. مقدمہ الزام نمبر 595/14 بجرم دفعہ.381/A تھانہ گلشن اقبال۔3. مقدمہ الزام نمبر۔۔ بجرم دفعہ.23(1)/A تھانہ نیو کراچی۔ملزم کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    بچوں کو ٹیکنالوجی کے ذریعے استحصال اوربدسلوکی سے بچانا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ

    عالمی اردو کانفرنس 5 تا 8 دسمبر آرٹس کونسل کراچی میں ہو گی

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

  • مالی سال 24 20 میں ملکی سمندری تجارت میں کمی

    مالی سال 24 20 میں ملکی سمندری تجارت میں کمی

    پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی مالی سال 24 میں ملک کی کل سمندری تجارت میں کمی ہوئی ہے.

    رپورٹ کے مطابق938,876 میٹرک ٹن کی کل ڈیڈ ویٹ ٹنیج کی صلاحیت کے ساتھ، کارپوریشن نے مالی سال 24 میں تقریبا 9.94 ملین ٹن کا کارگو اٹھایا جو کہ مالی سال23 میں 10.83 ملین ٹن تھا، جو کہ 130 فیصد کے مقابلے میں زیر جائزہ سال میں تقریبا 10.31 فیصد کے برابر ہے.95 ملین ٹن سمندری تجارت تھی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس تنازعہ اور بحیرہ احمر کے بحران کے نتیجے میں پی این ایس سی کے فائدہ کے باوجود، دنیا میں بگڑتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کی وجہ سے شپنگ انڈسٹری کو فطری طور پر کئی خطرات کا سامنا ہے. کارپوریشن کو منڈیوں میں شدید مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ اضافی صلاحیت، کم مال برداری کی شرحوں اور بڑے تجارتی خطرات کے طور پر صاف ایندھن کی طرف منتقلی کے لحاظ سے شپنگ میں بڑی ریگولیٹری تبدیلیاں تھیں ان کی کمائی کا براہ راست تعلق عالمی منڈی کے اتار چڑھاﺅ سے ہے مزید برآںپی این ایس سی کو بلک حصوں میں زیادہ سپلائی، تیل اور بنکر کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ، بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات، صنعتی اصولوں کے بدلتے ہوئے اور غیر ملکی ادائیگیوں میں ممکنہ رکاوٹ جیسے عوامل کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے.پی این ایس سی کے حکام نے بتایا کہ تمام شپنگ کمپنیوں کے ساتھ، کارپوریشن کو بڑے حادثات یا تیل کے اخراج کے ہمیشہ سے موجود خطرے کا سامنا ہے ان واقعات کے ماحولیات، مقامی کمیونٹیز اور کمپنی کی ساکھ کے لیے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں پی این ایس سی کے ڈائریکٹر ذیشان صدیقی نے کہاکہ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے پی این ایس سی عملے کی سخت تربیت، سخت حفاظتی پروٹوکول پر عمل درآمداور اپنے بیڑے کو اعلی ترین معیار تک برقرار رکھنے جیسے بہت سے اقدامات اٹھاتا ہے.انہوں نے کہا کہ باقاعدگی سے دیکھ بھال اور معائنے سے آلات کی ناکامی کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ سپل ریسپانس پلانز اور ہنگامی طریقہ کار کسی واقعے کی صورت میں فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بناتے ہیں انہوں نے کہا کہ گروپ کے ڈرائی کارگو سیگمنٹ میں اس سال 48 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ واقعات کی وجہ سے اوسط چارٹر ریٹ میں 39 فیصد اور آپریشنل دنوں میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے اور کمی کی وجہ سے کم سرکاری سامان کی وجہ سے سلاٹ چارٹر میں 33 فیصدہے.انہوں نے کہا کہ بحری بیڑے کے اخراجات میں کردار ادا کرنے والے بڑے عوامل میں ڈرائی ڈاکنگ کے اخراجات مرمت اور دیکھ بھال کے اخراجات میں نمایاں اضافہ اور عمر رسیدہ بیڑے کے لیے درکار وسیع مرمت اور دیکھ بھال کی وجہ سے استعمال ہونے والے اسٹورز اور اسپیئرز اور تنخواہوں کے سلیب اور لنکنگ میں نظرثانی ہے. انہوں نے کہاکہ پی این ایس سی نے موثر اور موثر مالیاتی انتظام کے ایک حصے کے طور پر اعلی کائبورشرحوں کے چیلنجنگ ماحول کے باوجود، ستمبر 2023 میں 10.5 بلین روپے کے طویل مدتی قرض کی کامیابی سے ادائیگی کی، جس کے نتیجے میں مالیاتی اخراجات کم ہوئے گروپ نے گزشتہ سال 3,039 ملین روپے کے غیر معمولی ایکسچینج نفع کے مقابلے میں 188 ملین روپے کا ایکسچینج نقصان ریکارڈ کیا مزید یہ کہ گزشتہ سال اسی مدت میں، گروپ نے ایم ٹی کراچی کو 3,337 ملین روپے کا منافع حاصل کیا تاہم گروپ نے قلیل مدتی سرمایہ کاری پر 7,032 ملین روپے حاصل کیے.

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

  • پارکنگ پر جھگڑا، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    پارکنگ پر جھگڑا، گارڈ نے رکشہ ڈرائیور کی جان لے لی

    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں جھگڑے کے دوران سیکیورٹی گارڈ کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں شادی ہال کے باہر پارکنگ پر جھگڑا کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق 50سالہ رکشہ ڈرائیور محبوب مکا لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ رکشہ ڈرائیور محبوب کو تشدد کرکے قتل کرنے والے ملزم ولید کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مذکورہ ملزم ولید خان اسی شادی ہال میں سیکیورٹی گارڈ ہے۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ میرا نام ولید خان ہے، پرانی سبزی منڈی کا رہائشی ہوں، میں نے رکشہ ڈرائیور کو گاڑی ہٹانے کا کہا بات نہ ماننے پر تلخ کلامی ہوئی۔ملزم ولید نے پولیس کو بیان دیاکہ جھگڑے کے دوران پہلے میں نے دھکا دیا پھر محبوب نے مجھے لات ماری، جواب میں میں نے مقتول کے سینے پر مکا مارا تو وہ زمین پر گرگیا، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    ہوٹلز ،گیسٹ ہائوسز کیخلاف کریک ڈائون ، 9غیر ملکی باشندےگرفتار

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

  • آئیڈیاز 2024 نمائش کا آغاز : پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات

    آئیڈیاز 2024 نمائش کا آغاز : پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات

    بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے لئے پولیس کے 4 ہزار 800 جوان سیکیورٹی پر تعینات کردیئے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز کا باقاعدہ آغاز ہوگیاہے، کراچی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیںکراچی پولیس کے 4ہزار 800جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام ددے رہے ہیںجبکہ سیکیورٹی پر پولیس آفیسر،آفیشل اور لوکل پولیس تعینات کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ایس ایس یو کمانڈوز،ریپڈ رسپانس فورس اور اسپیشل برانچ بھی فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف اہم مقامات پر تعینات کیئے گئے ہیں۔ایکسپو سینٹر کے اطراف عمارتوں پر بھی نشانہ بازوں کو تعینات کیا گیاہے ، ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے ایکسپو سینٹر تک بھی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔چار روزہ نمائش کے دوران صبح سات سے شام سات بجے تک ایکسپو سینٹر سے منسلک سڑکیں بند رہیں گی جبکہ ایکسپو سینٹر کی حدود میں موجود تعلیمی ادارے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔حسن اسکوائر فلائی اوور سے نیشنل اسٹیڈیم سڑک اور فلائی اوور بندکردیاگیاہے جبکہ ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم سگنل سے دائیں جانب حسن اسکوائرجانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ نیپا سے ایکسپو سینٹر کے بائیں جانب جانیوالی سڑک بھی بند ہوگی جبکہ شاہراہِ فیصل سے ہیوی اور کمرشل گاڑیوں، واٹر ٹینکر کا کارساز روڈ پر داخلہ بند ہوگا۔یاد رہے دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کے موقع پر حفاظتی نکتہ نظر کے تحت کراچی بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 7دن کیلئے کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 18 نومبر سے 24 نومبر تک ہوگا، ان ایام میں جلسے، جلوس، ریلیاں نکالنے پر سخت پابندی ہوگی۔

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

  • وسیم اختراچانک منظرعام پر ، گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    وسیم اختراچانک منظرعام پر ، گورنر سندھ سے اہم ملاقات

    سیاسی منظر نامے سے کئی ماہ سے غائب اور غیر فعال سابق مئیر کراچی وسیم اختر اچانک منظر عام پر آگئے۔

    ذرائع کے مطابق وسیم اختر کئی ماہ بعد منظر عام پر آنے کے بعد رات گئے گورنر ہائوس کراچی پہنچے اور کامران ٹیسوری سے ملاقات کی ،جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اور وسیم اختر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔وسیم اختر نے گورنر سندھ کے منصوبوں اور عوامی فلاح کے لیے شروع کیے گئے کاموں کا جائزہ لیا اور اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ سابق میئر کراچی نے گورنر سندھ پر اعتماد کا اظہار بھی کیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کئی ماہ سے غیر فعال اور سیاسی منظر نامے سے غائب تھے۔واضح رہے کہ سابق مئیر کراچی وسیم اختر ملکی سیاست سے کافی وقت سے غائب تھے.

    سندھ حکومت کا چائلڈ پروٹیکشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد