Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • گورنرسندھ  5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    گورنرسندھ 5 روزہ غیر ملکی دورے پرروانہ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 5 روزہ دورے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق کامران خان ٹیسوری برطانیہ اور یورپی ممالک کا دورہ کریں گے، اس دوران برطانیہ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ برطانیہ میں گورنر آئی ٹی انیشییٹو سے متعلق اہم پیش رفت کا بھی امکان ہے۔قبل ازیں معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے گورنر ہاؤس کراچی میں آئی ٹی سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کی باتیں سنیں جو انقلابی نوعیت کی تھیں، میں نے یہ کام خود دیکھنے کی خواہش کی اور آج یہاں آیا ہوں۔دوسری طرف گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبوں کی ترقی میں وفاق کے کردار، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے لیے وفود کے تبادلے روشن مستقبل کی دلیل ہیں، صوبے کی ترقی میں وفاق کا کردار قابل تحسین ہے۔ وفاقی فنڈنگ سے جاری ترقیاتی منصوبے عوامی مشکلات میں اہم ثابت ہوں گے، معاشی حب کراچی میں وفاق کی بھرپور دلچسپی خوش آئند ہے۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاق کا بھرپو ر تعاون جاری ہے، گورنر اینیشیٹو کے تحت جاری منصوبے قابل تقلید ہیں۔

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کا امتحان 8 دسمبر کو دوبارہ ہوگا

  • کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس،کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کی کوشش ناکام

    کپڑوں کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس،کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کی کوشش ناکام

    انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے برآمدی لنڈے (استعمال شدہ کپڑوں)کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر ایل سی ڈیزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کلکٹرکسٹمزانفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کے مطابق حساس ادارہ کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ممکنہ طور پر انٹرپورٹ شپمنٹ کی آڑ میں غیر ملکی سگریٹس اور کمپیوٹر ایل سی ڈی اسمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر کلکٹر انفورسمنٹ معین الدین وانی نے اس ممکنہ اسمگلنگ کے تدارک کے لئے ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ اے ایس اوسید محمد رضا نقوی کو خصوصی ہدایات جاری کیں ان ہدایات کی روشنی میں اے ایس اوکی مختلف ٹیموں کو کراچی پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرز خصوصی طور پر کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمنل(کے آئی سی ٹی) سے نکلنے والے کنٹینرز کی چیکنگ کے احکامات جاری کئے اور اے ایس اوکو پٹرولنگ میں اضافہ کرنے اور(ریڈ الرٹ)رہنے کے احکامات جاری کئے گزشتہ روز اینٹی اسمگلنگ کی پٹرولنگ ٹیم نے آر سی ڈی ہائی وے کے قریب بحریہ ٹرانس شپمنٹ ٹرمنل کے قریب کے آئی سی ٹی ٹرمنل سے نکلنے والے ایک ٹرالر رجسٹریشن نمبر JU-2401 جس پر 40 فٹ کنٹینر نمبر INKU -6417040 لوڈ تھا روک کر اس کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی تو کاغذات میں استعمال شدہ امپورٹڈ استعمال شدہ کپڑا(لنڈا)ظاہر کیا گیا تھا اور جس کو انٹرپورٹ شپمنٹ کے تحت منتقل کیا جارہا تھا پٹرولنگ ٹیم نے کاغذات میں ظاہر کردہ وزن اور پہلے سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پرکنٹینر کو کھول کر چیک کیا تو کنٹینر سے استعمال شدہ کپڑوں (لنڈا)کے بجائے 2720 کمپیوٹرایل سی ڈیزاور 20200 ڈنڈا(404000)غیر ملکی سگریٹس جن کی کل مالیت 7 کروڑ 87 لاکھ 90 ہزار روپے ہے برآمد ہوئے جن کو اے ایس او اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے کر ضبط کرلیا ہے۔
    ضبط شدہ غیر ملکی سگریٹس اور ایل سی ڈی مانیٹرزکواے ایس اوکے گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے مزید تحقیقات جاری ہیں.

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  • مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    مراد علی شاہ کا مشترکہ مفادات کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئین کی دفعہ 154 (4) کے تحت ہر نوے روز میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔ 9 ماہ ہو چکے ہیں اور مشترکہ مفادات کونسل کا ایک اجلاس بھی نہیں بلایا گیا، انہوں نے نشاندہی کی کہ آئین کی رو سے اب تک تین اجلاس ہو جانے چاہئیں تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت کو ہر صورت میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانا چاہیے۔ دسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے پروبیشنری آفسرز نے بھی ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے افسران کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطالعاتی دورے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے افسران کے مستقبل کے بارے میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تاہم واضح کیا کہ کیریئر میں پروفیشنلزم اور ایمانداری اہم ہے۔ ہمارے ملک کو باصلاحیت آڈٹ و اکاؤنٹس افسران کی ضرورت ہے اور یقین ہے آپ اس پر پورا اتریں گے۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف ، ریکٹر اکیڈمی سمینا فیاض، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری مالیات فیاض جتوئی، پیپلز ہاؤسنگ کے سی ای او خالد شیخ اور دیگر حکام شریک تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کو حکومت سندھ کے کئی اقدامات کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ کا سالانہ ترقیاتی پروگرام493.09 ارب روپے کا ہے جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کا حصہ76.97 ارب روپے ہے۔ 334 ارب روپے کے بیرونی امدادی منصوبے ہیں جبکہ ضلعی ترقیاتی پروگرام کےلیے 55 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کی ترجیحات بتاتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ابتدائی تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تربیت اور سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی دوبارہ تعمیر اولین ترجیحات ہیں۔ صحت کے میدان میں حکومت سندھ کی توجہ بنیادی صحت اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کی سہولیات پر ہے۔ مراد علی شاہ نے اپنی انتظامیہ کی ترجیحات کے اہم شعبوں پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ سماجی تحفظ ، خواتین کو بااختیار بنانے، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کےلیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ توانائی کے شعبے کے بارے میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت کئی منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی 2025 تک تکمیل متوقع ہے۔ کم آمدن والے گھرانوں کو سولر ہوم سسٹم کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وی پی این کے متعلق اسلامی کونسل کا فتویٰ نہیں آیا،راشد سومرو

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    اسپیکر سندھ اسمبلی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

  • مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    مالی تنگدستی،نارتھ کراچی میں 2 بچوں کے باپ کی خود کشی

    نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی ون میں گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

    باغی ٹی وی کو ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری ثاقب خان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 30 سالہ کامران کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا ہے۔ایس ایچ او خواجہ اجمیرنگری کے مطابق متوفی 2 بچوں کا باپ اور مستقل روزگار نہ ملنے کی وجہ سے مالی تنگدستی کا شکار تھا جبکہ اس کا اہلیہ سے بھی جھگڑا رہتا تھا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔واضح رہے گزشتہ دو سال سے بجلی اور پیٹرول سمیت اشیا مہنگی ہونے اور بے روزگاری سے سے دیہاڑی دار طبقہ پس کر رہ گیا ہے جس کے باعث لوگ ایک دوسرے کی جان تک لینے پر آ گئے ہیں.

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    اٹک: بلال فارمیسی کی فوارہ چوک پر نئی برانچ کا افتتاح

  • اسپیکر سندھ اسمبلی سے ترکی کے سفیر  کی ملاقات

    اسپیکر سندھ اسمبلی سے ترکی کے سفیر کی ملاقات

    اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ترکی کے سفیر ایرفان نزیروغلو نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے پر توجہ دی گئی، جبکہ اہم موضوعات میں سندھ میں تجارت اور سرمایہ کاری، قانون سازی کے عمل اور بین الپارلیمانی تعاون شامل تھے، اسپیکر سید اویس قادر شاہ نے ترکی سفیر سے ملاقات میں نوجوان پارلیمنٹیرینز کی تربیت اور ان کی قانون سازی کی مہارت کو بڑھانے کے منصوبوں پر بات کی۔اس موقع پر ایرفان نزیروغلو کے ہمراہ کراچی میں ترکی کے قونصل جنرل،Cemal Sangu بھی موجود تھی.انہوں نے ای-پارلیمنٹ پروگرام کے لییArtificial Intelligenc کی اہمیت پر زور دیا اور ملاقات میں سفیر ایرفان نزیروغلو نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کرنے اور سندھ اسمبلی کے اسٹریٹجک پلان پر بات کی، جبکہ گفتگو میں مستقبل میں ثقافتی اور پارلیمانی تبادلوں کے پروگرامز کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔اسپیکر اویس قادر شاہ نے ترکی کے وفد کو تاریخی سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی، جس پر ترکی کے سفیر نے صوبائی اسمبلی سندھ کے دورے کی دعوت پر اسپیکر سید اویس قادر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسپیکر نے ریلیف، ترقی، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترکی کی حمایت کو سراہا۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے ترکی کے سفیر اور قونصل جنرل کو سندھی ٹوپی، اجرک، اور سندھ اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  • ڈائو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع

    ڈائو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع

    ڈائومیڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی افیئر اور سابق رجسٹرار لیاری یونیورسٹی کرنل(ر)قائم الدین کے خلاف وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کو اس حوالے سے ڈائو یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ وائس چانسلر ڈاکٹرسعید قریشی کی ہدایت پر وڈیو اسکینڈل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جو تین سے چار روز میں مکمل ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وڈیوز جاری ہوئیں جن میں کرنل(ر) قائم الدین کو کراچی یونیورسٹی کے جنگل میں سرکاری کار کے ساتھ جامعہ کراچی کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑا ہوا تھا کار میں اگلی نشست پر خاتون بھی بیٹھی ہوئی تھیں، جامعہ کراچی کے ایڈوائزر کیمپس افیئر پروفیسر سلمان کے مطابق جب کار کو جامعہ کراچی کے ویران اور سنسان جگہ پر کافی دیر سے کھڑے دیکھا گیا تو سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے تو اس میں ایک صاحب اور صاحبہ موجود پائے گئے جنھوں نے بار بار پوچھنے پر بھی اپنی شناخت نہیں بتائی چنانچہ دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔بعد ازاں سوشل میڈیا کی وڈیو سے پتہ چلا کہ موصوف ڈائو کے ڈائریکٹر سیکیورٹی افیئر ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کار پر جو نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی وہ اصل میں لیاری یونیورسٹی کی سرکاری سیاہ رنگ کی کار کی ہے۔ کرنل(ر)قائم الدین نے کہا کہ جامعہ کراچی کے گارڈز کی جانب سے یہ گمراہ کن اور جھوٹا الزام ہے، میں اپنی فیملی کے ساتھ تھا۔یہ مجھے اور میرے خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، گارڈز نے بدتمیزی کرکے سائبر کرائم کیا ہے۔ میں نے اپنا جواب عدالت میں جمع کردیا ہے۔

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  • واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    کراچی میں جاری آئیڈیاز 2024 کے دوران پاکستان کی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ترکیہ کی ریپکان کے درمیان 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں اسلحے کی نمائش کے حوالے سے آئیڈیاز 2024 جاری ہے جہاں مختلف ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں واہ انڈسٹریز اور ریپکان کے درمیان بھی اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدرے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے اورمعاہدے کے تحت 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر ترکیہ بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ایکسپو سینٹر کراچی میں 19 تا 22 نومبرتک جاری رہے گی، نمائش میں دنیا کے 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں ۔آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  • صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

    جمہوریہ بلغاریہ کے صدر رومن جارجو رادیومختصر دورے پر کراچی پہنچے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرصوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر بلغاریہ کے صدر کا استقبال کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلغاریہ کے صدر کے ہمراہ وفاقی وزراء، کابینہ اراکین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیںجبکہ اس موقع پرڈی جی فارن افیئرزبرائے پریزیڈینسی عرفان سومرواور وزارت خارجہ کے دیگر حکام بھی موجودتھے ۔بلغارین صدر کو ایئرپورٹ پہچنے پر بچوں کی طرف سے گلدستے پیش کیے گئے۔کراچی ایئرپورٹ پربلغارین صدررومن رادیواور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔بلغارین صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان خطے کا ایک اہم ملک اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔بلغاریہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پربلغارین صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات اور بلغاریہ کے دورے کا بھی پیغام دیا۔صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے بلغارین صدر رومن رادیو، وفاقی وزرااور سیکرٹریز کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تجارتی ثقافتی، سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
    صوبائی وزیر نے کہاکہ بلغارین سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں،سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دور سے بلغاریہ کیساتھ دوستانہ تعلق میں مزید بہتری آئی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی چاہتے ہیں کہ بلغاریہ میں موجود پاکستانی مزدوروں کو سہولیات فراہم کی جائے۔صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات اور دعوت پر بلغارین صدر کے مشکور ہیں.

    کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑدیا، 9 بچوں کا باپ قتل

  • کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑدیا، 9 بچوں کا باپ قتل

    کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑدیا، 9 بچوں کا باپ قتل

    سچل کے علاقے اسکیم 33 جمالی پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 9 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا، رواں سال ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 101 ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اسکی شناخت 61 سالہ سید محمد انورشاہ ولد شاہت شاہ کے نام سے کی گئی جو مکان نمبر 887 دستگیر کالونی لطیف آباد حیدر آباد کا رہائشی اور9 بچوں کا باپ تھا۔مقتول انورشاہ کے برادرنسبتی سید ظفرشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اوران کا مقتول بہنوئی جمالی پل بندو خان ہوٹل کے قریب موجود ورکشاپ کی بالائی منزل پرسوئے ہوئے تھے، صبح چاربج کر20 پرورکشاپ کے باہرکسی کی موجودگی محسوس کرکے مقتول نے آوازلگائی تومیں بھی اٹھ گیا ورکشاپ کے باہرممکنہ طورپرچوری یا ڈکیتی کی غرض سے آئے 2 ملزمان موجود تھے۔مسلح ملزمان نے انہیں نیچے اترکرآنے کا کہا توبہنوئی نے چھت پرپڑا پتھر مسلح ملزمان کومارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث بہنوئی کوایک گولی بازوکوچھوتی ہوئی پیٹ میں جا لگی اوروہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مسلح ملزمان لوڈنگ رکشہ اپنے ساتھ لائے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقتول انورشاہ 6 نومبرکو حیدر آباد سے ملازمت کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، مقتول کے برادرنسبتی نے پولیس اوراعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے اورواقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کرانہیں گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایس ایچ اوسچل اورنگزیب خٹک کے مطابق جائے وقوع سے تیس بور پستول کے 2 خول ملے ہیں جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ورکشاپ میں اوزار اور لوہے کے علاوہ کوئی سامان موجود نہیں ہے اور نہ ہی مقتول اوراس کے برادر نسبتی سے کوئی لوٹ مار ہوئی، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر ڈاکووں کی فائرنگ ہوسکتی ہے تاہم پولیس کوواقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ زیادہ لگتا ہے، پولیس اس حوالے سے مختلف پہلووں پر تفتیش کررہی ہے۔

    بچے مستقبل ہیں، آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لائیں گے ،کامران ٹیسوری

    کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج

    سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ مل گئے

  • بچے مستقبل ہیں،  آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لائیں گے ،کامران ٹیسوری

    بچے مستقبل ہیں، آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لائیں گے ،کامران ٹیسوری

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس روزانہ آئی ٹی کے 3 سیشن ہوتے ہیں جن میں 50 ہزار سے زائد بچے شرکت کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ جگہ جنگل تھی ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا ہے، یہاں بچوں کو جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں، ان کورسز کے ذریعے بچے اب پیسے کما رہے ہیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہماری حکومتوں نے ان بچوں کے لیے روزگار کے مواقع نہیں دیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ کہا کرتے تھے حکومت میں آ کر گورنر ہاؤس کی دیواریں گرا دیں گے، ہم نے یہاں آئی ٹی سینٹر بنایا اور بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان بچوں کو جامعہ کراچی اور گوگل سے سرٹیفکیٹ ملے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، یہ آئی ٹی سے ملک میں پیسہ لے کر آئیں گے۔کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ آج مفتی تقی عثمانی صاحب یہاں موجود ہیں، ان کا یہاں آنا ہمارے لیے باعث برکت ہے۔

    سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کو آئی فون اور لیپ ٹاپ مل گئے

    کراچی: لائن سے تیل چوری کی کوشش، مقدمہ درج