Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    کراچی: غیر ملکیوں کو پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، وزیراعلی کا نوٹس

    کراچی میں غیر ملکیوں کو مبینہ طور پر پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔

    ڈی ایچ اے حکام کے مطابق واقعہ دو روز قبل ڈیفنس خیابان مجاہد کے قریب پیش آیا۔ڈی ایچ اے حکام کے مطابق پولینڈ سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں نے بیان میں بتایا کہ پولیس جیسی وردی میں کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے ہمیں روکا اور 1080 ڈالرز لوٹ لیے۔حکام نے بتایا کہ خاتون سمیت تین غیر ملکیوں کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹا گیا، جن کے پاس نہ ہی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی انتظامیہ کو آگاہ تھا۔درخشاں تھانے کی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے غیر ملکی باشندوں کے بیانات لے لیے ہیں اور واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کےلیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں غیرملکیوں سے لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو لوٹنا اور زد و کوب کرنا نہایت حوصلہ شکن واقعہ ہے۔ غیرملکیوں کو لوٹنے سے ملکی وقار خراب ہوتا ہے۔ حکومت کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کی وجہ سے سیاح آ رہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف کو ہدایت کی کہ مجرموں کو گرفتار کر کے سخت دی جائے۔ انھوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ مقامی لوگوں کو بھی تحفظ فراہم کریں، گلی محلوں اور اہم شاہراؤں کی نگرانی کیلئے سیف سٹی پروجیکٹ کو یقینی بنائیں۔

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، موسم آج بھی گرم اور مرطوب

    شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں مگر موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہا ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 25.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دن کے اوقات میں پارہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے تاہم شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔واضح رہے گزشتہ دو روز سے کراچی شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے .

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

  • وزیر داخلہ سندھ  کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

    وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اجلاس، چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی کا جائزہ

    ‏وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں چائنیز شہریوں کی سیکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ڈی آئی جیز،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ اور سی پیک/ایس پی یو سمیت قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ پر مشتمل تفصیلات میں چائنیز باشندگان، ماہرین و دیگر عملے کو مختلف پروجیکٹس پر فراہم کردہ سیکیورٹی سے متعلق بتایا گیا۔ اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ سی پیک،نان سی پیک سے وابستہ چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر سطح پر مربوط اور مؤثر بنایا جائے۔سندھ میں جاری سی پیک،نان سی پیک پروجیکٹس پر سیکیورٹی سے متعلق نے تمام تر ضروری اقدامات پر مشتمل ایس او پی کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔حکومت سندھ کی باقاعدہ سپورٹ اور تعاون سے سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس سے وابستہ غیرملکیوں/چائنینز کی سیکیورٹی کے مجموعی امورکو مذید غیرمعمولی بنایا جائے۔نان سی پیک منصوبوں پر سندھ میں مصروف غیرملکی ماہرین/اسٹاف کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام چیمبرز/ صنعتی زونز کے نمائندگان و عہدیدارن سے شیڈول اجلاس ترتیب دیں۔سندھ میں غیرملکیوں کی آمد و انکی سیکیورٹی کے حوالے سے اسپانسرز کی بھی ذمہ داریوں کا احاطہ کیا جائے۔

    کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

  • کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

    کراچی کے شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کا سامنا

    کراچی میں آج انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا،نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس ہوئی،دن کیوقت ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج شہرمیں ایک اورگرم دن ریکارڈ ہوا،جس کے دوران اکتوبرمیں جون،جولائی جیسی صورتحال رہی،دن کیوقت گذشتہ کئی روز سے مختصروقت کے لیے بند سمندری ہوائوں نے جزوی طورپربحالی کے دوران نمی کے تناسب کوبڑھادیا،جس کی وجہ سے دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلیاورہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔واضح رہے کہ گذشتہ کئی روزکیدوران شہرکا موسم بلوچستان کی گرم صحرائی ہواوں کی وجہ سے گرم وخشک رہا،جس کے دوران نمی کا تناسب قدرے کم رہا،محکمہ موسمیات کیمطابق پیرکوشہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37.6ڈگری رہا،تاہم ہوامیں نمی کاتناسب 56فیصد تک بڑھنے اورتیزدھوپ کی وجہ سیاصل درجہ حرارت سے کئی ڈگری اضافی(46ڈگری کے قریب)گرمی کی شدت محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبرکا مہینہ عموما دوموسموں کے درمیان منتقلی کا مہینہ کہلاتاہے،جس کے دوران گرمی کی صورتحال بھی پیدا ہوتی ہے، اسی وجہ سے ہرسال مئی اورجون کے علاوہ اکتوبرکوبھی گرم مہینوں میں شمارکیا جاتا ہے،تاہم رواں سال گرمی کی شدت زیادہ رہی۔چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکیمطابق مجموعی طورپراکتوبرکے مہینے میں اوائل سے ہی گرم موسم کا آغازہوا،6 اکتوبرسے شروع ہونے والی گرمی کی مختلف لہروں کے دوران زیادہ گرمی محسوس کی گئی،چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق مالدیپ اوربھارتی،راجستھان کے قریب بننے والے ہواکے کم دبائو جو بعدازاں عمان اوریمن کی جانب منتقل ہوئے،ان سرگرمیوں نے سمندری ہواں کاراستہ روکا،جس کی وجہ سے شہرمیں غیرمعمولی گرمی کی صورتحال پیداہوئی جبکہ شہر کے نچلی اوراوپری سطح کی فضائوں میں ہواکے زیادہ دبائو نے بھی گرم موسم کا راستہ ہموارکیا۔
    حالیہ ہواکے زیادہ دبائو کی وجہ سے ان دنوں شہرمیں گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے،تاہم یہ سلسلہ اب پیرکوبتدریج مشرقی بھارت کی جانب منتقل ہونا شروع ہوگیا ہے،یہی وجہ ہے کہ پیرکوسمندر کی بند ہوائیں کھلنے پرنمی کی شدت بڑھی،جس کے سبب موسم گرم ومرطوب رہا،تاہم آنے والے دنوں میں یہ امکان ہے کہ گرمی کی شدت میں معمولی کمی واقع ہوگی۔خنک وسرد موسم کی صورت میں موسم کی تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرمی کی موجودہ لہرمزید پانچ روزتک جاری رہ سکتی ہیجبکہ یہ سلسلہ نومبرکے پہلے ہفتے تک درازہوسکتا ہے، جس کے بعد یہ امید ہے کہ موسم میں بتدریج بہتری آناشروع ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی سندھ کے مختلف اضلاع وکراچی میں اکتوبرکے اوسط درجہ حرارت سے کئی ڈگری زیادہ گرمی رہی،جس کے دوران دن کے درجہ حرارت میں اضافے کے علاوہ رات کا درجہ حرارت بھی 4سی6 ڈگری اضافی رہا۔

  • کراچی:ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر، سابق پولیس افسر جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی:ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر، سابق پولیس افسر جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی کے مضافاتی علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں زیر تعمیر ہسپتال کی دیوار گرنے سے ڈاکٹر اور سابق پولیس افسر جاں بحق جبکہ ایک راہگیر خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 کے عہدیدار حسن خان نے بتایا کہ ہسپتال کے مالکان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں ہسپتال سے ملحقہ ایک پلاٹ حاصل کیا تھا جہاں اس کی توسیع کے لیے تعمیراتی کام جاری تھا۔حسن خان نے کہا کہ تعمیراتی کام کے دوران دیوار اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں قریب میں موجود 3 لوگ زخمی ہوئے اور 65 سالہ ڈاکٹر رسول بخش ابڑو اور ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر 65 سالہ خادم حسین لاشاری جاں بحق ہو گئے۔حسن خان نے تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے دونوں شہری نجی ہسپتال کے مالک تھے، حادثے میں ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئیں جن کی شناخت رقیہ عرفانی کے نام سے ہوئی۔حسن خان نے کہا کہ خاتون کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) لے جایا گیا، جہاں ان کی ایک ٹانگ کاٹ دی گئی اور ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ زخمی خاتون کے نابالغ بچے کو چوٹیں آئیں اور اسے جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔حسن خان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی منصوبہ بندی کے ہسپتال کی تعمیر کے باعث حادثہ پیش آیا، انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی ایک دیوار کے ذریعے توسیع کی جا رہی تھی اور اسے موجودہ اسٹرکچر سے جوڑا جا رہا تھا جس کے دوران دیوار گرگئی۔

    بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے باہر نکال دیا

    ساری رات ڈانس کروانا اور ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر پھیرنا، کیا یہ اخلاقیات ہے؟عبدالقادر پٹیل

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

  • مولانا فضل الرحمن ترامیم میں فعال کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں ،  ڈاکٹر نصیر سواتی

    مولانا فضل الرحمن ترامیم میں فعال کردار پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، ڈاکٹر نصیر سواتی

    جمعیت علماء اسلام نے آئینی ترامیم میں بھرپور کردار ادا کرنے ، سود کے خاتمے، دینی مدارس کی رجسٹریشن اور آرٹیکل 8 میں انسانی حقوق کا بھرپور دفاع کرنے پر آج یوم تشکر منایا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے ممبر مولانا ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ،مومن آباد ٹاون کے واٸیس چیرمین استاد عبداللہ بلوچ ،مولانا عبدالرحمن نعمانی اور دیگر رہنماؤں نےیوم تشکرکے موقع پر جمعیت علماء اسلام سندھ کونسل کے ممبر جرنیل جمعیت قاری طلحہ زبیرسواتی کی طرف سےمقامی فام ھاٶس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہاہےکہ قاٸد جمعیت مولانا فصل الر حمن صاحب مبارک باد کے مستحق ہیں کہ ملک کو بڑے بحران سے بچالیا ہے خصوصن ملک سے سودی نظام کے خاتمہ کیلۓ تاریخ تعین کرنا اور دینی مدارس کے ریجسٹرین کے حوالے پیچدگیاں ختم کرکے آٸین میں شامل کیا گیا جوکہ پوری قوم پر قاٸد جمعیت کا احسان ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ جی یو آٸی نے ہمیشہ آٸین میں اسلامی دفعات کی دفاع کی ۔قاٸد جمعیت تمام مذھبی جماعتوں کیلۓ جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے مذید کہاہے کہ آج پوری قوم قاٸدجمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب ۔شیخ السلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کی اپیل پر یوم تشکر منارہے ہیں ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلا م کے مرکزی، صوباٸی، ضلعی ممبران،مولانا ثناءاللہ عباسی ،ڈاکٹر نصیر، ظہورخان آفریدی ،مولانا عنایت الرحمن عثمانی ،محمدشریف گبول ،مولانا عبدالرحمن ترندی ،مفتی دوست محمد قاسمی ،مولانا عبداللہ صافی ڈاکٹر مفتی محمدعلی ،مولانا عبدالغنی ملک ،مولانا امان کاکڑ،حبیب الرحمن باجوڑی ،مولانا بختیار کاکڑ،عیداجان مسعود،مولانا روح اللہ ،مولانا داٶد،مولانا فیاص الرحمن چنہ ،قاری علی محمد درویش،صلاح الدین سواتی ،حافظ انور ابڑو اور رہنماء کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

    ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو نشتر پکڑنا بھی سکھائیں، خالد مقبول صدیقی

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

  • اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کو کراچی کے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش

    اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے شہر کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر گہری تشویش کا اطہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے نارتھ کراچی میں آج صبح ڈمپر کی ٹکر سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ہر روز ٹریفک حادثات میں شہری زخمی اور جاں بحق ہو رہے ہیں،شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات پر فوری اقدامات ضروری ہیں، کراچی میں ٹریفک کے مسائل ایک سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہیں، ناقص منصوبہ بندی اور تجاوزات ٹریفک مسائل کی بڑی وجوہات ہیں،حکومت ٹریفک قوانین کے سخت نفاذ اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کا نظام متعارف کرائے تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے. واضح رہے آج ہی کراچی دو مختلد حادثات میں نجی ٹی وی کے کارکن سسمیت دو افراد جان کی بزی ہار گئے.

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

  • کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    کیماڑی پولیس کا منشیات اڈے پر چھاپہ،لیاری گینگ کمانڈر ساتھیوں سمیت گرفتار

    ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے جہان کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارنے کے دوران لیاری گینگ وار کمانڈر عبدالصمد کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کی شناخت 1- عبدالصمد، 2- غلام علی، 3- سرباز خان اور 4- عابد علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے 4 عدد پستول اور سات کلو سے زائد منشیات (چرس، آئس و کرسٹال) برآمد کرلی گئی۔ ملزمان کو انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد محمود نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان جہاں آباد،پرانا گولیمار، سعید آباد اور لیاری کے علاقوں میں منشیات سپلائی میں ملوث ہیں۔ملزمان ریکارڈ یافتہ عادی کریمنل جوکہ متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ و منشیات فروشی کی دفعات کے تحت 24 مقدمات درج ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کر کے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

  • کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار  کاروائیوں  کی رپورٹ

    کراچی پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف ہفتہ وار کاروائیوں کی رپورٹ

    کراچی پولیس کی ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ منظر عام پر آ گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 21 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ڈاکو ہلاک جبکہ 21 زخمی ڈاکوؤں سمیت 25 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 23 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں مجموعی طور پر 651 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو 678 گرام چرس، 10 کلو 660 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔گرفتار ملزمان سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 113 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 46 موٹرسائیکلیں اور 05 گاڑی برآمد کی۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

  • کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    کراچی:اسٹیل ٹائون انسپکٹر کے اغوا کا مقدمہ درج، چھالیہ کے گودام سیل ، ملزم گرفتار

    اسٹیل ٹائون تھانے کے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کے اغوا کا مقدمہ اسٹیل ٹائون تھانے میں درج کر لیا، مقدمہ ایس ایچ او اسٹیل ٹائون سب انسپکٹر محمد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ الزام نمبر 706/2024 بجرم دفعہ 365/34 کے تحت درج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او اسٹیل ٹائون معہ ملازمان پرائیوٹ گاڑی میں ہفتے کو انسداد جرائم علاقہ گشت میں مصروف تھے کہ کہ تقریباً دوپہر ایک بجکر 45 منٹ پر انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ میں نے ولی ٹائون کمپائونڈ نشتر آباد گوٹھ کے قریب ایک ڈمپر روکا ہے جس کے اوپر ریتی لوڈ ہے نیچے چھالیہ کے گٹے موجود ہیں یہ لوگ مجھ سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کر رہے ہیں جس پر میں معہ ملازمان ولی ٹائون کمپائونڈ کے قریب تقریباً 2 بجے پہنچا تو وہاں پر تھانہ اسٹیل ٹائون مین تعینات شعبہ تفتیش کے کانسٹیبل صابر گجر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو 4 ملزمان اسلحہ کے زور پر انہی کی سفید رنگ کی آلٹو کار میں میں زبردستی ڈال کر اغوا کر کے مین روڈ نیشنل ہائی وے کی طرف لے گئے ہیں جس پر میں معہ ملازمین فوراً نیشنل ہائی وے کی طرف آیا تو مجھے پی ة ایس او پیٹرول پمپ کراچی ٹو ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے پر انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کی کار کھڑی مل گئی، معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ اس کار سے حبیب اللہ شاہانی کو اتار کر ایک سفید رونگ کی ویگو گاڑی میں ڈال کر چار مسلح ملزمان شہر کراچی کی طرف فرار ہوگئے، اس واقعے کی اطلاع فوری طور پر افسران بالا پولیس کو دی گئی اور تلاش معلومات کرتا رہا مگر کچھ پتہ نہ چل سکا۔واضح رہے انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی کو اغوا کر کے لے جانے والے ملزمان نے کچھ دیر بعد ہی مغوی انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حب چوکی کے قریب چھوڑ دیا اور خود بلوچستان حب کی جانب فرار ہوگئے تھے ، انسپکٹر حبیب اللہ شاہانی نے اپنے افسران کو اغوا اور چھوڑے جانے کی اطلاع کی ، افسران کی ہدایت پر انہوں نے جب چوکی تھانے میں اپنے اغوا اور پھر چھوڑے جانے کی انٹری کرائی اور پرائیوٹ ٹیکسی کے ذریعے تھانہ اسٹیل ٹائون پہنچ گئے تھے.اسی دوران اسٹیل ٹاون تھانے کی بھاری نفری نے ولی ٹائون میں واقعے چھالیہ کے گودام پر چھاپہ مار کر گٹکے ماوے کی سپلائے کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا تھا۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس نے بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائے و فروخت میں ملوث 2 ملزمان ابرار اور ولی جان کو ولی ٹاؤن پر واقع خفیہ مقام سے گرفتار کر کے گودام سے 640 بوریاں جس کا ون 70 ہزار 650 کلو چھالیہ ، 60 کلو سے زائد تیار شدہ گٹکا ماوا اور 60 پیکٹ اداب گٹکا برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان چھالیہ و گٹکا ماوا کراچی شہر سمیت اندورن سندھ میں مختلف خفیہ مقامات پر گاڑیوں کے ذریعے سپلائے و فروخت کرتے تھے، اسٹیل ٹاون پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گودام جس کا ہے اس کے بارے میں علاقے کا بچہ بچہ جانتا ہے تاہم پولیس نے گودام میں کام کرنے والے دو مزدورں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ گودام کے مالک کا کہیں بھی تذکرہ نہیں کیا گیا۔

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی