Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام آج 27 اکتوبر "یوم سیاہ کشمیر” کی مناسبت سے کراچی آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ممبر رکن مرکزی کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی امین الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 77 سالوں سے بھارت کے غاصبانہ قبضہ میں کربناک زندگی گزار رہے ہیں، بھارتی افواج کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ کے قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ مظلوم کشمیریوں کو مودی سرکار کی ظلم و زیادتیوں سے آزادی دلوائی جا سکے۔متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں ارشاد ظفیر، ارشد احسن اور شکیل احمد سمیت کارکنان و ذمہ داران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

  • مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    معروف عالم دین علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا ہے کہ مسلم امہ کی پستی کی وجہ دین سے دوری ہے وقت تقاضہ ہے اللہ تعالی اور آخری نبی حضرت محمد مصطفیﷺ کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ق)کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا۔ علامہ ابتسام الہی کا کہنا تھا ا ازسرنو صف بندی کرکے ہی اپنا کھویا ہوا وقار و مقام حاصل کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں اسکے لئے ہر مسلمان کو متحد و منظم ہوکر قرآن و سنت پر عمل کرنا ہوگا .اسں موقع پر معروف مذہبی اسکالر علامہ قاری ڈاکٹر خلیل الرحمان جاوید نے کہا کہ اللہ رب العزت کی وحدانیت اور عشق مصطفیﷺ کامل ایمان کی دلیل ہے اسں موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ بلاتفریق علما و مشاخ سے رابطہ رکھا ہے مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں تعمیر وطن کے لئے تمام طبقات سے رابطوں کو مزید موثرکریں گے۔اسں موقع پر پاکستان مسلم لیگ کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا کہ مسلم لیگ قومی جماعت ہے اور تعمیر وطن۔ ترقی و خوشحالی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ اور علما مشائخ کے ساتھ مل جلکر مسلم لیگ کو مضبوط کرینگے۔ اسں موقع پر مسلم لیگ اسپورٹسں ونگ کے صدر سید مشرف علی۔ کامران شیخ اور دیگر موجود تھے۔

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

  • کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

    کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لیے ماہ جولائی 2024کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر 3روپے 3پیسے فی یونٹ اضافے کی اجازت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بجلی قیمتوں میں اس اضافے اورکے الیکٹرک کو ڈالر کی بنیاد پر 7سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری مسترد کر دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منعم ظفر خان کا کہناہے کہ یہ کراچی کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے،عوام اس ظالمانہ اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے ، اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔کے الیکٹرک کا جنریشن لائسنس منسوخ اور کراچی کو این ٹی ڈی سی کے ذریعے سستی بجلی فراہم کی جائے ۔ منعم ظفر خان نے کہاکہ حکومت ایک طرف آئی پی پیز کے معاہدوں سے Take or Pay کی شرائط ختم اور 5آئی پی پیز کے پرانے پلانٹس بند کر کے ڈالر کی بنیاد پر منافع ختم کررہی ہے جب کہ دوسری جانب کے الیکٹرک کو آئی پی پیز کی طرز پر ڈالر کی بنیاد پر منافع مینٹی نینس چارجز اور بجلی بنائے بغیر Take or Pay کیپی سٹی چارجز کے ساتھ 7سالہ جنریشن ٹیرف کی منظوری دے رہی ہے ، اس ٹیرف کی بنیاد پر کے ا لیکٹرک کو 14فیصد منافع بھی پاکستانی روپوں کے بجائے ڈالر میں ادا کیا جائے گا اور یہ ساری رقم کراچی کے شہریوں سے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جائے گی۔یہ اہل کراچی کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے، حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کے خلاف شیطانی اتحاد بنایا ہوا ہے، نیپرا کے الیکٹرک کے لیے ربڑ اسٹیمپ کا کام کر رہاہے ،کے الیکٹرک سوئی سدرن گیس کمپنی کا 200ارب روپے کا نا دہندہ ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کے الیکٹرک کو 174ارب روپے کی سالانہ سبسیڈی دے رہی ہے،حیرت انگیز طور پر ملک میں اضافی و سستی بجلی ہونے کے باوجود صرف کے الیکٹرک کو نوازنے کے لیے ملک کے معاشی و اقتصادی حب کراچی کو کے الیکٹرک کی مہنگی ترین بجلی فراہم کرکے ملک کی معیشت کو بھی دانستہ نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے ایک مافیا کی شکل اختیار کر گئی ہے ،موجودہ حکومت سمیت ماضی کی ہر حکومت اور تمام حکمران پارٹیوں نے کے الیکٹرک کی حمایت اور سرپرستی کی ہے ۔ کے الیکٹرک کراچی کے عوام کو بلا تعطل اور سستی بجلی دینے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے ، اس نے پیداواری صلاحیت میں اضافے اور ترسیلی نظام میں بہتری کے لیے عملاًکچھ نہیں کیا ، لائین لاسز بھی سب سے زیادہ کے الیکٹرک کے ہیں ، لوڈشیڈنگ روز کا معمول اور گرمی کے موسم میں عوام بدترین اور طویل لوڈشیڈنگ کا عذاب جھیلتے ہیں ، اووربلنگ کی شکایات بھی عام ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی ۔جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کے ظلم اور لوٹ مار کے خلاف ہمیشہ مؤثر اور توانا آواز اُٹھائی ہے اور اہل کراچی کی حقیقی ترجمان ثابت ہوئی ، نیپرا کی سماعت میں جماعت اسلامی اہل کراچی کا مقدمہ پورے دلائل اور حقیقی اعداد و شمار کے ساتھ لڑتی ہے جبکہ نیپرا سماعتوں میں کوئی پارٹی آج تک شریک نہیں ہوئی ۔

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    اوچ شریف: یومِ سیاہ کشمیر پر خاموشی، عوامی و ادارہ جاتی بے حسی ،کوئی ریلی یا تقریب منعقد نہ ہوئی

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

  • پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    ملک بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جائے گی جس میں سندھ کے 30 اضلاع کے ایک کروڑ چھ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

    ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق سات روزہ مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال تک کے 95 لاکھ بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیے جائیں گے۔ای او سی سندھ کے مطابق میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر میں یہ مہم دیگر اضلاع سے تین روز قبل ہی شروع کی جا چکی ہے۔اس مہم کے لیے 81,000 پولیو ورکرز متحرک کیے گئے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ ان ورکرز کی حفاظت کے لیے 19,000 سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات ہیں۔کوآرڈی نیٹر ای او سی سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔مہم میں رہ جانے والے بچوں کے والدین ای او سی کی ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔رواں سال اب تک سندھ 12 جبکہ کراچی سے 4 پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال حیدرآباد، کیماڑی اور جیکب آباد سے پولیو کے دو، دو کیسز جبکہ شکارپور، سجاول، سانگھڑ، میرپورخاص، کراچی ضلع شرقی اور ملیر سے ایک، ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    اوچ شریف: یومِ سیاہ کشمیر پر خاموشی، عوامی و ادارہ جاتی بے حسی ،کوئی ریلی یا تقریب منعقد نہ ہوئی

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

  • کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی‘ فیڈرل بی ایریا میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق

    کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایل پی جی کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث آ گ بھڑک اٹھی، آگ کے باعث دکان میں موجود دیگر سامان بھی جل گیا۔آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے دو ٹینڈر جائے وقوعہ پہنچے۔ کچھ دیر کی کوشش کی بعد آگ پر قابو پالیا گیا، آگ بجھانے کے بعد دکان کے معائنے کے دوران جلنے والے ملبے سے 2 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔پولیس کے مطابق لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم فوری طور پر ہلاک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کی وجہ اور ہلاک افراد کی شناخت کیلئے معلومات حاصل کی جارہی ہے.

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

  • کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاون میں خاتون اور بچوں کے گلے کاٹنے والاملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں خاتون اور بچوں پر سفاکانہ حملے کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم سمیر علی خاتون کے شوہر کا کزن ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 3 روز قبل خاتون اور 2 بچوں کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا، سات سال کا زخمی بچہ دم توڑ گیا تھا۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے دست درازی میں مزاحمت پر خاتون اور بچوں پر حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ اورنگی تھانے میں زخمی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مدعی کے مطابق زخمی بیوی نے بتایا تھا کہ میرا ماموں زاد سمیر گھر آیا تھا، اس نے اہلیہ سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر استری سے اہلیہ کو زخمی کر دیا، سمیر نے میرے بیٹے کے سر پر استری ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

  • چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی کے رہنما و سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کے لیے 100 ارب سے زائد کا ایک بڑا اور اہم منصوبہ یلو لائن شروع کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن21 کلو میٹر کا طویل روٹ ہے، بسیں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی، کوشش کریں گے کہ بسوں کو ای وی بسز میں کنورٹ کریں، اس حوالے سے ورلڈ بینک سے بات کریں گے۔اٴْنہوں نے کہا کہ مزید ای وی بسز لے کر آ رہے ہیں، یہاں پر ٹھیکیدار نے کہا ہے کہ 18 ماہ میں یہ کام مکمل کریں گے لیکن ہم نے اسے جلد مکمل کرنے کا کہا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بہتر سے بہتر ٹرانسپورٹ مہیا کریں، یہ ریپڈ ٹرانسپورٹ ایک نعمت ہے، پی پی ہر سیکٹر میں کام کر رہی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہیلتھ، ہاؤسنگ سمیت دیگر محکموں میں بھی کام ہو رہا ہے، چاہتے ہیں کہ دعوے کم اور کام زیادہ کر کے دکھائیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے عالمی سطح پر لابنگ ہو رہی ہے، اٴْن کو 2018ء میں بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ ہوئی۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بات چیت کے دروازے بند نہیں کرتے۔

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

  • کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا  نظام درہم برہم

    کراچی ریلوے عملے کی مبینہ لاپرواہی ،ٹرینوں کا نظام درہم برہم

    کراچی ڈویژن ریلوے میں عملے کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث ٹرینوں کی روانگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہونے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر معمول بن گئی ہے، محکمہ کا سارا نظام چوپٹ ہوگیا۔قراقرم ایکسپریس کی تاخیر کی وجہ سے اندرون ملک جانے والی گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں، پشاور جانے والی خیبرمیل کی روانگی میں2گھنٹے 30منٹ تاخیر سامنے آئی ہے۔اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیرکے بعد روانہ ہوئی جبکہ سکھر ایکسپریس کو بھی ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ کیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق پشاور جانے والی خیبر میل 2گھنٹے تاخیر اور اسلام آباد جانے والی پریمیم ٹرین گرین لائن میں 2گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔ٹرینوں کی کئی کئی گھنٹے تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ٹرینیں گھنٹوں تاخیر اور منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں اور محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ پاک بزنس اور کراچی ایکسپریس بھی 2سی3 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، گرین لائن پریمیم ٹرین کو روک کر سرسید ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا، مسافر ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر پر شدید احتجاج بھی کیا۔واضح رہے کہ ٹرین کا سفر دنیا بھر میں آمدو رفت کا سستا اور محفوظ ترین ذریعہ ہے۔پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ 78ہزار افراد ٹرین پر سفر کرتے ہیں۔

    کائونٹر پر آکر ٹرین چلنے کا وقت کیوں پوچھا ، کراچی اسٹیشن عملے کا نوجوان پر تشدد

  • ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے حکم کا خیرمقدم

    ایم کیو ایم کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کے حکم کا خیرمقدم

    متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے شفاف اور دوبارہ انعقاد کے حکم کا زبردست خیرمقدم کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے ایم ڈی کیٹ کے جعلی ٹیسٹ کے انعقاد اور انتظامیہ کی نااہلی پر مہر ثبت ہوگئی، سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ 2024ء کے ٹیسٹ کو کالعدم قرار دینا حق پرستی کی جیت ہے، سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست عوامی نمائندگان، لیگل ایڈ کمیٹی طلبہ اور ان کے والدین کی محنت کا نتیجہ ہے، ترجمان ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے نوجوانوں کا حق کسی مافیا اور متعصب انتظامیہ کو چھیننے نہیں دے گی ایم کیو ایم نے ہر ممکن فورم پر ایم ڈی کیٹ کے متاثرہ طلبہ کی جنگ لڑی ہے، سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے پر تمام متاثرہ طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ایم کیو ایم ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ عدالتی حکم کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے نئے ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کو یقینی بنائے۔

    بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

    ٴْداؤد یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر

    جیل خانہ جات سندھ کے افسران کی تنخواہوں میں اضافہ

  • بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

    بجلی، گیس موبائل سمز کی بندش سے بچنے کیلئے فائلرز تیزی سے بڑھنے لگے

    ایف بی آر کی جانب سے بجلی، گیس کنکشن اور موبائل سمز کی بندش کی دھمکی کام کر گئی۔قانونی چارہ جوئی سے بچنے کیلئے انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائلرز کی تعداد 100 فیصد اضافے کے ساتھ ا48 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق اب تک گوشواروں کے ساتھ 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس بھی جمع کرایا گیا ہے جو پچھلے سال سے 66 ارب روپے زیادہ ہے۔ٹیکس گوشوارے کی توسیع شدہ دوسری ڈیڈلائن ختم ہونے میں پانچ روز باقی ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس گوشواروں میں 24 لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوگیا، ان میں سے 18 لاکھ 20 ہزار 484 افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی، مجموعی ٹیکس گوشواروں میں سے 38 فیصد نے قابل ٹیکس انکم صفر ظاہر کی۔انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 123 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوا، پچھلے سال اسی مدت کے دوران گوشواروں کے ساتھ 56 ارب 55 کروڑ ٹیکس ملا۔ گوشواورں کے ساتھ ٹیکس وصولی میں 66 ارب یعنی 17.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جولائی 2023 سے اب تک 16 لاکھ 90 ہزار 303 نئے افراد ٹیکس فائلر بنے، ان میں سے 10 لاکھ 70 ہزار 732 نئے افراد نے قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کی۔

    ٴْداؤد یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف درخواست دائر

    برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ