Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو بہکانے میں مکمل ناکام

    اسلا بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ناکام احتجاجی مظاہرے، بلوچ یکجہتی کمیٹی غیور بلوچوں کو اپنی باتوں میں بہکانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 20 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو خضدار، تربت اور پنجگور کے عوام نے یکسر مسترد کردیا۔بلوچستان کے غیور عوام پر اب ماہرنگ اور سمی دین جیسے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبرداروں کی حقیقت کھل چکی ہے جسکا ثبوت انکے مظاہروں کی ناکامی سے واضح ہوتا ہے، 26 اکتوبر بروز ہفتہ کوئٹہ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تقریباً 250 افراد نے شرکت کی، یاد رہے کہ اسی سال جولائی کے مہینے میں بلوچ اتحاد کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والی ریلی میں تقریباً 12 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام حالیہ جلسوں میں چند لوگوں کی شرکت بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مقبولیت میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے، یہ صورتحال اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جھوٹے دعوؤں سے تنگ آ چکے ہیں اور ان جیسے ضمیر فروشوں کی آوازوں کو سننے کے لیے تیار نہیں ہیں.

  • اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف کی کارروائیاں،17 ملزمان گرفتار،97 کلو سے زائد منشیات برآمد

    اے این ایف نے منشیات فروشوں کیخلاف 15کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 97 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات فروشی و منشیات سمگلنگ کیخلاف ملک گیر 15 کارروائیوں کے دوران 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 94.806کلو منشیات برآمد کر کے 17ملزمان گرفتارکر لئے۔ترجمان کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں یونیورسٹی کے قریب سے 6کلو گرام چرس برآمدکرکے 3ملزمان کو گرفتارکیا گیا، اسلام آباد میں جاپان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300گرام آئس اور 25نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں،راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200گرام چرس برآمدکی گئی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانیوالے مسافر سے 706گرام ہیروئن،لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر سے 900گرام آئس جبکہ ملائیشیاء جانیوالے مسافر سے 2کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی،ایم ون اسلام آباد کے قریب تین کارروائیوں میں دو خواتین سمیت ملزم سے 10کلو 800گرام چرس برآمدکی گئی۔موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 48کلوگرام چرس اور 14کلو 400گرام افیون،موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتارکیا گیا،رنگ روڈ پشاور کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے 1کلو ہیروئن اور2کلو 400گرام چرس برآمدکی گئی۔جی ٹی روڈ ملتان پر دو ملزمان سے 1کلو گرام آئس،کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سی20 کتابوں میں جذب شدہ 14کلو 500گرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی ،کراچی بلوز نے کوئٹہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ فریئرہال، باغ ابن قاسم، خالقدینا ہال اور کراچی کی دیگر تاریخی جگہوں پر شہریوں کے لئے ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باغ ابن قاسم کلفٹن میں بحیثیت مہمان خصوصی چوتھے کراچی بائنل (کے بی) فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چوتھے کراچی بائنل فیسٹیول میں ملک و بیرون ملک سے فنکاروں اور عمائدین کی بڑی تعداد میں شرکت خوش آئند ہے، بہت جلد شہریوں کے لیے ان تاریخی مقامات پر ہفتے میں تین دن ساز و آواز سننے کے مواقع مہیا کئے جائیں گے جس سے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوگا، کراچی بائنل ٹرسٹ کی مینیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ ،کیوریٹر وحیدہ بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل پارکس جنید اللہ خان کے علاوہ غیر ملکی سفارتکار، آرٹسٹ اور ممتاز شہری بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں سے کہا کہ چوتھے کے بی فیسٹیول میں اپنی فیملی سمیت شرکت کرکے اپنے شہر کو اون کریں اور اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ کراچی زندہ دل لوگوں کا شہر ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوتھا کے بی فیسٹیول باغ ابن قاسم، فریئر ہال، این ای ڈی یونیورسٹی سمیت پانچ مختلف جگہوں پر منعقد ہونے سے شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والوں کو اس فیسٹیول سے محظوظ ہونے کا موقع ملے گا ،اس ایونٹ سے فنکاروں، مصوروں اور فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی اور نئے فنکاروں اور مصوروں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے فیسٹیولز، علمی و ادبی کانفرنسز، کلچرل فیسٹیول اور سماجی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے امیج کو بہتر بنانے اور شہر کی رونقوں میں اضافے کے لئے منعقد کئے گئے پروگرامز میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔اس موقع پر کراچی بائنل ٹرسٹ کی منیجنگ ٹرسٹی نیلوفر فرخ نے بتایا کہ کراچی بائنل میں پیش کیا جانے والا بینڈ اسینڈ ایک صدی پرانا ہے اور 1920 سے اس کے تحت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے ذریعے عصری فنون کو تاریخی مقامات کے امتزاج کے ساتھ شہریوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس فیسٹیول میں شرکت کرنے والے شہریوں کے ذہنوں میں طویل عرصے تک یہ یادیں محفوظ رہیں اور وہ ان سے ہمیشہ محظوظ ہوتے رہیں، انہوں نے بتایا کہ اس فیسٹیول میں 10 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے مصوروں کے 40 سے زائد فن پارے شامل کیے گئے ہیں جسے شہریوں اور فن کے دلدادہ شائقین نے بے حد سراہا ہے اس کے علاوہ یہاں پیش کیے جانے والی ویڈیوز اور موسیقی سے بھی شہریوں نے بھرپور لطف اٹھایا ہے اور ان کے ذریعے شہریوں کو دیئے جانے والے پیغام کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائی کورٹ کے توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ ودیگر کو نوٹس جاری

    سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی ای) میں معزور افراد کے کوٹہ پرنوکریوں کے حکم پرعمل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پرحکومت سندھ، کے ڈی اے اوردیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں معزور افراد کے کوٹہ پر نوکریوں کے حکم پرعمل نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 28 اپریل 2021 کو عدالت نے دونوں معزور افراد کو نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم پر عملدرآمد ناکرنے پر توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔ عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔عدالت نے حکومت سندھ کے ڈی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 4 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 7 روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری اعلامیہ کےمطابق افتتاحی تقریب ایس ایم بی فاطمہ جناح سکول گارڈن ویسٹ کراچی میں منعقد کی گئی ،جس میں وزیر اعلیٰ سندھ،صوبائی وزرا اور میئر کراچی نے بچوں کو انسداد پولیو کےقطرے پلائے ،تقریب میں صوبائی وزرا جام اکرام اللہ دھاریجو، جام خان شورو، سردار شاہ، ذوالفقار شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، سیکرٹری سکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکرٹری صحت ریحان بلوچ اور انچارج ای سی او سندھ کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر اور گلوکار شہزاد رائے بھی موجود تھے۔وزیراعلی نے کہا کہ سندھ کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر تا 3 نومبر تک جاری رہے گی،مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پانچ ماہ تا چھ سال کے 95 لاکھ بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے کے لئے وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی،انسداد پولیو مہم میں 81 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے، سکیورٹی کے لئے 19 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحت مند معاشرے کی مضبوط بنیاد رکھی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نےوالدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،پولیو کے خاتمے کے لیے میڈیا، سول سوسائٹی اور علماکرام عوام کو آگاہی فراہم کریں۔

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

    کراچی:گاڑی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق، ڈمپر نے نوجوان کچل دیا

  • پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

    پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

    وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کا بھارت نواز چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ کراچی میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی ریلی پی ٹی آئی نے سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی حریت کانفرنس کی ریلی کے موقع پر پی ٹی آئی نے نان ایشو پر ہلڑ بازی کی۔ دعوت کے باجود یکجہتی کشمیر ریلی میں شامل نہ ہو کر پی ٹی آئی نے بیرونی آقاؤں کو خوش کیا۔وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے انتشار پھیلانے کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی قومی یکجہتی کا موقع آنے نہیں دیا تھا۔وقار مہدی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، آج تحریک انصاف کا بھارت نواز چہرہ بےنقاب ہوگیا ہے۔واضح رہے آج 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقعہ پر حریت کانفرنس کی ریلی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتوں نے شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی نے پابندی کے باوجود پریس کلب پر نام نہاد احتجاج کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی.

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر

  • کراچی :سینٹرل  پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    کراچی کے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں شاہین فورس کااسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے بتایا کہ پولیس مقابلہ نزد سخی حسن پُل کے نیچے بالمقابل سرینا مال حدود تھانہ شاہراہ نور جہاں میں ہوا۔دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 اسٹریٹ کریمنل ہلاک جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا. ہلاک ڈاکو کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ہلاک ڈاکو کے قبضے سے 2 عدد ضرب 30 بور پستول بمعہ راؤنڈ لوڈ میگزین، 02 عدد موبائل فون برآمد ہوئے،برآمدہ پستول اور موبائل فون قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ ہلاک ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے. دوسری طرف گلبہار پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا. مین گلبہار روڈ ناکہ بندی کے دوران گلبہار پولیس نے دو مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روکا جن کی چیکنگ کرنے پر ان کے پاس سے 02 غیر قانونی پسٹل برآمد ہوئے جن میں ملزم عظمت ولد قیمت خان کے قبضے سے 30 بور پسٹل لوڈ میگزین بمعہ 04 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ طارق ولد لطیف کے قبضے سے ایک ریوالور 32 بور لوڈ میگزین بمعہ 03 زندہ راؤنڈ برآمد ہوئےـ انٹیلیجنس ذرائع سے معلوم ہوا کہ ملزم عظمت ولد قیمت خان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ حال ہی میں کریم آباد فلائی اوور پر ڈکیتی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا جسکا مقدمہ الزام نمبر 254/2024 بجرم دفعہ 353/324/34 لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 404/405/2024 جرم دفعہ A (1) 23 سندھ آرمز ایکٹ کا مقدمہ قائم کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سندھ پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت کا معمہ،ملزم گرفتار کرلیا گیا

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

  • سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر

    سندھ میں درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر،کالجوں میں لیبس کا عمل متاثر

    سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے درسی کتب کی اشاعت میں تاخیر کی روایت اب بھی برقرار ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کے آغاز میں رواں برس 4 ماہ کی تاخیر کے باوجود اب بھی کچھ سائنسی مضامین کی کتابیں ناپید ہیں اور کالج کے ہزاروں طلبہ کی دسترس سے باہر ہیں ان درسی کتابوں میں بوٹنی ، بیالوجی اور فزکس کے مضامین کی پریکٹیکل بکس سمیت کچھ اور مضامین کی پریکٹیکل بکس بھی شامل ہیں جبکہ ان ہی مضامین کی تھیوری کی درسی کتابیں بھی محدود تعداد میں بازار میں آئی تھیں جو اب بآسانی بازار میں موجود نہیں ہیں ادھر سرکاری کالجوں میں سیشن تو شروع ہوچکا ہے تاہم متعلقہ درسی کتب کی عدم دستیابی کے سبب کالجوں میں لیبس کے نام سے ہونے والی پریکٹیکل کلاسز شروع نہیں ہوپائی ہیں یا جن کالجوں میں لیبس کے نام پر پریکٹیکل کرائے جارہے ہیں وہاں پرانے نصاب سے ہی لیبس لی جاری ہیں جبکہ تھیوری کی کلاسز میں بھی تمام طلبہ کے پاس درسی کتب موجود نہیں ہیں۔سرکاری کالج کے شعبہ نباتیات کے ایک استاد نیاس ضمن میںبتایا کہ "کچھ روز قبل بوٹنی سرکل کے نام سے اساتذہ کے لیے ایک پریزینٹیشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں سیکنڈ ایئر کی تھیوری اور پریکٹیکل کا نصاب اس لیے ڈسکس نہیں ہوسکا تھا کہ نصاب کی تبدیلی کے بعد یہ کتابیں مارکیٹ میں موجود نہیں ہیں "ایک اور کالج ٹیچر جو سپلا کراچی ریجن کے رہنما بھی ہیں نے کہاکہ "تقریبا تمام مضامین کی پریکٹیکل بکس اس سال پرنٹ ہوکر نہیں آئیں تاہم تھیوری بکس کا مسئلہ کچھ حد تک حل ہوگیا ہے البتہ کالجوں میں پریکٹیکل ابھی شروع نہیں ہوسکے "اردو بازار ایسوسی ایشن کے صدر ساجد یوسف نے واضح کیا کہ اب کیمسٹری کی پریکٹیکل بکس تو آئیں ہیں لیکن فزکس اور بیالوجی کی کتابیں ہمیں فراہم نہیں کی گئی ان کا کہنا تھا کہ جو کتابیں فروخت کے لیے دی گئی ہیں وہ بھی ڈیمانڈ سے کم ہیں ان کا کہنا تھا ہمارے پاس طلبہ اور والدین آتے ہیں اور پوچھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ خود سندھ بک بورڈ اسکولوں اور کالجوں کے ڈائریکٹرز سمیت چیئرمین ایگزامینیشن بورڈز کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پریکٹیکل بکس پر مشتمل نئی درسی کتابوں کا ایک حوالہ جاری کرچکا ہے جس کے سبب کالجز میں بھی نئے اور پرانے پریکٹیکلز کے حوالے سے اس سلسلے میں ایک قسم کی کنفیوژن موجود ہے۔سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو کی جانب سے نصاب میں تبدیلی اور سائنسی مضامین کی نئی پریکٹیکل بکس کے حوالے سے 5 ستمبر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں تمام ڈائریکٹر کالجز اور چیئرمین بورڈز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ بورڈ کی جانب سے نئے نصاب سے سیکنڈ ایئر فزکس ، سندھی لازمی فرسٹ اینڈ سیکنڈ ایئر پریکٹیکل جرنل کیمسٹری فرسٹ ایئر اور پریکٹیکل جرنل بائیولوجی سیکنڈ ایئر تیار اور پبلش کیا گیا ہے۔لہذا یہ ٹیکسٹ بک ہی تدریس اور امتحانات کے لیے اکیڈمک سیشن 2024/25 میں استعمال ہوں گی۔ جس کے بعد اگلے ہی روز 6 ستمبر کو اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تمام سرکاری و نجی کالجوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں انھیں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے مذکورہ نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا سندھ ٹیکسٹ بک کے نوٹفکیشن کے تحت رواں سال تدریس و امتحانات مذکورہ درسی کتب سے ہوں گے۔
    قائم مقام ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اس ضمن میں بتایاتاحال مذکورہ پریکٹیکل بکس دستیاب نہیں ہوسکی ہیں لہذا ان کی تدریس و پریکٹیکل بھی نہیں ہورہے ہیں ایسی صورت میں امتحانات کیسے ہوں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ” یہ بات ہمارے علم میں بھی ہے ہم اکتوبر کے آخر میں اپنی کریکولم کمیٹی کی میٹنگ کریں گے اگر اس وقت تک متعلقہ درسی کتب طلبہ تک نہیں پہنچ سکیں تو کریکولم کمیٹی پرانے نصاب سے ہی پریکٹیکل امتحانات لینے کا فیصلہ کرسکتی جس کے لئے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن جاری ہوسکتا ہی”یاد رہے ہیں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے رجسٹرڈ پبلشرز میں سے کچھ آپس کے اختلافات کے سبب عدالت میں چلے گئے تھے اور کچھ کیسز تاحال عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جس کے باعث اس بار ایک نہیں تین بار ٹینڈر جاری کیے گئے اور کتابوں کی چھپائی کا عمل تاخیر کا شکار ہوتا چلا گیا اسی اثنا میں سیشن 2024/25 بھی 15 اپریل سے، پہلے یکم اگست اور ازاں بعد 15 اگست کیا گیا۔علاوہ ازیں اس سلسلے میں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ علیم لاشاری نے کہا کہ” میری معلومات کے مطابق تمام پریکٹیکل بکس مارکیٹ کو دے دی گئی ہیں لیکن میں پھر بھی چیک کرکے صبح کو بتادوں گا صبح انھیں یاددہانی کے لیے واٹس ایپ کیا لیکن جواب موصول نہیں ہوا۔”

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    کراچی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

  • پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتار

    کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیا۔فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب آئے تھے۔تحریک انصاف کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں جمال صدیقی، فزہ زیشان، راجہ اظہر،حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دھاندلی کے ساتھ یہ آئینی ترمیم پاس کی گئی ہے، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، پاکستان کے اندر مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، یہاں چادر اور چار دیواری کے پامال کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں دفعہ 144 کے تحت 5 افراد سے زیادہ افراد کےجمع ہونے اور جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہے علم ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے آج پریس کلب کے باہر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا قانون کی خلاف ورزی پر پولیس حرکت میں آئی اور عالمگیر خان کو گرفتار کیا گیا.

    کراچی میں انتہائی مطلوب 6 رکنی موٹرسائیکل لفٹنگ گروہ گرفتار

    میہڑ: گندے پانی میں گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

    حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

  • کراچی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا

    کراچی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا

    کراچی میں پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگیا۔پولیس کے مطابق کورنگی عوامی کالونی تھانے کا اہلکار دورانِ ڈیوٹی انتقال کر گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار تنویر خان کی طبیعت دورانِ گشت خراب ہوئی تھی۔واضح رہے کہ پاکستان میں دل کے امراض چار گنا بڑھ گئے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان بھی دل کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی وجہ غیرصحت بخش غذاؤں اور ورزش سے دوری ہے۔امراض قلب کے ماہرین نے اس بات پرتشویش کا اظہارکیا ہے کہ دنیا میں دل کی بیماریاں کم ہورہی ہیں جبکہ پاکستان میں بالخصوص جوانوں میں امراض قلب میں اضافہ ہورہا ہے،غیرصحت بخش غذا کوبڑی وجہ قراردیتے ہوئے ماہرین کی جانب سے جسمانی ورزش پرزوراورتمباکونوشی سے دور رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ریلی ایم کیو ایم سمیت دیگرپارٹیوں کی شرکت

    مسلم امہ کی پستی دین سے دوری صف بندی کرنا ہوگی علامہ ابتسام الہی ظہیر

    کے الیکٹرک کا 3روپے فی یونٹ اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ْمنعم ظفر خان

    پولیو مہم کا آغاز، سندھ کے ایک کروڑ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے