Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    سندھ پولیس نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل ملیر جیل سے فرار ہوئے قیدی کو ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی نے ملیر جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی۔ اور دیوار پر چڑھنے کے لیے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا تھا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے قیدی کے فرار ہونے پر بڑا ایکشن لیتے ہوئے 7 اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزاد اور ندیم شامل ہیں۔اس کے بعد کراچی کی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اور فرار قیدی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے بتایا کہ قیدی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا۔پولیس کے مطابق 5 روز قبل ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث محمد جاوید قیدی فرار ہو گیا تھا۔ جسے سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

  • وزیراعلیٰ سندھ سے  سپریم کورٹ  بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد کی سربراہی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شہزاد شوکت ، جنرل سیکریٹری سید علی عمران، ایگزیکٹیو ممبر مس سامعہ اور دیگر شریک ہوئے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ وزیر قانون ضیا ء الحسن لنجار ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ، صدر پیپلزلائرز فورم کےقاضی بشیر شریک تھے.ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سپریم کورٹ کونسل کے وفد نے کراچی میں لائر ہوسٹل کے لیے زمین کی درخواست کی،
    وزیراعلیٰ سندھ نے لائر ہوسٹل کے لیے زمین کا بندوبست کرنے کی یقین دہانی کروائی .وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر قانون ضیاء لنجار کو ہدایت دی کہ زمین کے حصول کے لیے نشاندہی کر کے رپورٹ پیش کریں ۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

  • کراچی کے بڑے کالجز کا میرٹ 25 برس میں پہلی بار ریکارڈ حد تک گرگیا

    کراچی کے بڑے کالجز کا میرٹ 25 برس میں پہلی بار ریکارڈ حد تک گرگیا

    کراچی کے بڑے کالجز کا میرٹ 25 برس میں پہلی بار ریکارڈ حد تک گرگیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے انٹر سال اول کے داخلوں میں کراچی کے اکیڈمک آئیکن یا بینچ مارک سمجھے جانے والے بڑے اور معروف سرکاری کالجوں کا میرٹ 25 برس میں پہلی بار ریکارڈ حد تک گرادیا اور ان بڑے کالجوں کو معمولی درجے کے کالجوں کے مقابل لاکھڑا کیا ہے۔یہ حقیقت محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے یکے بعد دیگرے مسلسل تین مختلف میرٹ/پلیسمنٹ لسٹ کے اجرا کے بعد سامنے آئی ہے اور معلوم ہوا ہے کہ بعض بڑے یا معروف سرکاری کالجوں کا میرٹ گزشتہ برس کے مقابلے میں مختلف فیکلٹیز میں 40 سے 90 مارکس تک گر گیا ہے۔واضح رہے کہ مرکزی داخلہ کمیٹی کی تاریخ میں یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کالجوں کی میرٹ لسٹ ایک نہیں تین بار جاری کی گئی ہے اور ہر بار میرٹ کو تبدیل کرکے گزشتہ لسٹ کے مقابلے میں کم کردیا گیا جس سے بڑے کالجوں کا میرٹ بھی متاثر ہوا اور گزشتہ برسوں کی نسبت کافی حد تک کم ہوگیا، متعلقہ زیادہ تر کالجوں میں پری میڈیکل کے داخلے اے گریڈ میں بند ہوئے ہیں۔شہر کے معروف آدم جی سائنس کالج میں رواں سال تیسری پلیسمنٹ لسٹ میں پری میڈیکل 435 پر ، پری انجینئرنگ 465 اور کمپیوٹر سائنس پر بند ہوا ہے جبکہ گزشتہ برس 2023 میں اسی کالج کا میرٹ پری میڈیکل میں 497، پری انجینئرنگ 485 اور کمپیوٹر سائنس 496 پر بند ہوا تھا، اس طرح تینوں فیکلٹیز کا میرٹ بالاترتیب 62 مارکس، 20 مارکس اور 33 مارکس تک کم کردیا گیا۔علاوہ ازیں ڈی جے سائنس کالج میں پری میڈیکل کا 2023 کا میرٹ 476 تھا جسے اس سال 2024 میں 415 کیا گیا، پری انجینئرنگ کا میرٹ 456 سے 448 اور کمپیوٹر سائنس کا میرٹ 480 سے 430 کیا گیا، گورنمنٹ دہلی کالج میں پری میڈیکل کا میرٹ 471 سے 385 ، پری انجینئرنگ کا 450 سے 410 جبکہ کمپیوٹر سائنس کا 488 سے 390 تک گرایا گیا۔گورنمنٹ کالج برائے طلبا ناظم آباد میں پری میڈیکل کا میرٹ 2023 میں 467 سے کم کرکے اس سال 390 کیا گیا پری انجینئرنگ میں 439 سے 408 جبکہ کمپیوٹر سائنس میں 475 سے 400 کیا گیا۔اسی طرح طالبات میں پی سی ایچ ایس گرلز کالج کا میرٹ پری میڈیکل میں 497 سے 471 ، پری انجینئرنگ میں 487 سے 462 جبکہ کمپیوٹر سائنس میں 484 سے 440 تک گرایا گیا، سینٹ لارنس گرلز کالج کا میرٹ پری میڈیکل میں 492 سے 412 ، پری انجینئرنگ میں 479 سے 388 جبکہ کمپیوٹر سائنس 474 سے 390 کیا گیا، خاتون پاکستان گرلز کالج میں پری میڈیکل کا میرٹ 480 سے 411 ، پری انجینئرنگ میں 460 سے 385 جبکہ کمپیوٹر سائنس میں 471 سے 385 کیا گیا۔سرسید گرلز کالج میں پری میڈیکل کا میرٹ 479 سے 467، پری انجینئرنگ کا 474 سے 430 جبکہ کمپیوٹر کا 477 سے 435 تک گرایا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر نوید رب کے مطابق چونکہ اس بار مرکزی داخلہ پالیسی میں زونل سسٹم کے تحت بہتر گریڈز کے حامل طلبہ نے اپنے اپنے زونز میں ہی داخلے لیے جس کے بعد اکثر کالجوں میں 70 فیصد نشستیں خالی تھیں جس کے سبب دوسری اور پھر تیسری پلیسمنٹ لسٹ جاری ہوئی جس میں نسبتا کم گریڈ کے حامل طلبہ بھی ان کالجوں میں آگئے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ انھیں ایڈجسٹ کرنے کے لیے کم پرسنٹیج کے طلبہ کو داخلہ دیا گیا یہ ایک طرح کی reshuffling ہے جس میں اچھے گریڈ کے طلبہ دیگر کالجوں میں بھی گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے اب اساتذہ کا بھی ایک امتحان ہوگا کہ وہ کس طرح بہتر اور کم بہتر گریڈز کے بچوں کو ایک ہی وقت میں پڑھاتے ہیں۔واضح رہے کہ اسی طرح شہر کے معروف اور "کو ایجوکیشن” کالجوں کا میرٹ بھی گرایا گیا، ملیر کینٹ کا میرٹ بوائز پری میڈیکل میں 468 سے 385، بوائز پری انجینئرنگ میں 456 سے 407 اور بوائز کمپیوٹر سائنس میں 490 سے 425 کیا گیا، اسی کالج میں گرلز پری میڈیکل کا میرٹ 486 سے 464، گرلز پری انجینئرنگ 472 سے 380 جبکہ گرلز کمپیوٹر سائنس میں 486 سے 396 کیا گیا ایس آر ای مجید میں گرلز پری میڈیکل میں 472 سے 413، گرلز پری انجینئرنگ میں 451 سے 390 اور گرلز کمپیوٹر سائنس میں 442 سے 410 تک گرایا گیا۔

    کراچی میں انتہائی سرگرم موٹرسائیکل لفٹر و ڈکیت گروہ گرفتار

    کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

  • کراچی میں انتہائی سرگرم موٹرسائیکل لفٹر و ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی میں انتہائی سرگرم موٹرسائیکل لفٹر و ڈکیت گروہ گرفتار

    کراچی میں انتہائی سرگرم چار رکنی بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر و ڈکیت گروہ کورنگی پولیس نے گرفتار لیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان سے شہر کراچی کے علاقوں سے چوری اور چھینی جانے والی 12 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ملزمان سے موٹرسائیکلوں کو کھولنے والی الیکٹرونک مشینیں، ٹول کٹ اور چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان کو تکنیکی بنیاد پر کورنگی اے وی ایل سی پولیس نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔برآمد کی جانے والی موٹرسائیکلز میں تین ہانڈا 125 اور چھ 70 سی سی موٹرسائیکلز شامل ہیں۔گرفتار عادی جرائم پیشہ ملزمان کا گروہ انتہائی سرگرم اور پولیس کو مطلوب تھا۔ملزمان کا گروہ اپنے دیگر مفرور ساتھیوں کے ہمراہ اسلحے کے زور پر بھی وارداتیں کرتا تھا۔ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری، موبائل چھیننے اور غیر قانونی اسلحے کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت اسرار، اظہر، احمد نواز اور مزمل کے نام سے ہوئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے موٹرسائیکل کے پارٹس حب کے علاقے میں بیچے جانے کا انکشاف کیا۔ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے۔

    کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

  • عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی پی پی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلفٹن میں واقع ڈائریکٹوریٹ آف سوشل میڈیا کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو اسرائیل کا ایجنٹ نہیں کہوں گا بلکہ یہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کا جھگڑا پاکستان اور اس ملک کے نقشے سے ہے، عوام دھوکے میں نہ آئیں، پی ٹی آئی کارکنان کا احترام ہے، لیکن کو پتہ نہیں کہ ان کا لیڈر کس مشن پر لگا ہوا ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے ہم سے لڑنے کے لئے ان کے ہتھیار ان کے کام نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی والے ڈجیٹل دہشت گردی کر رہے ہیں، پی ٹی آئی والے ملک کے اندر انتشار اور تقسیم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کی بہن بیوی کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی خوش نہیں ہوتی، ہماری لیڈر فریال تالپور کو عید کی رات گرفتار کر لیا گیا، مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، ہم بھی کبھی کسی کے اہل خانہ کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی گہما گہمی بہت عرصے سے جاری تھی اب انجام کو پہنچی ہے، چیئرمین بلاول اور صدر زرداری کی پہلے ہی ہدایات تھیں کہ عوامی فلاح و بہبود، عوام کو ریلیف دینے کے لیے کام کریں، سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے حالیہ دنوں میں ایک ہی دن 6 اسکیموں کا افتتاح کیا ہے۔ کراچی سینٹرل جیل کو بھی مکمل طور پر سولرائز کر دیا گیا ہے، وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ بھی پوری محنت سے کام کر رہے ہیں، مختلف اضلاع میں سولرائزیشن کا کام جاتی ہے، سول اسپتالوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، 656 اسکولز اور 211 رورل ہیلتھ سینٹرز کو سولرائز کیا جا رہا ہے، سندھ میں دو لاکھ خاندانوں کو سولر سسٹم دیئے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ تمام عمر اِن لوگوں کو بل ادا کرنے نہیں پڑیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منفیت ہائی لائٹ ہوتی ہے، ملک میں جو ٹھیک کام گرائونڈ پرہو رہا ہے اس کو بھی ہائی لائٹ کیا جانا چاہیے، چیئرمین بلاول بھٹو نے ہاری کارڈ جاری کیا، گزشتہ حکومت میں مزدور کارڈ جاری کیے گئے۔شرجیل میمن نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم بہت بڑی مشاورت کے بعد پاس ہوئی، پی ٹی آئی کا رویہ 26ویں آئینی ترمیم میں مثبت تھا اور رضا مندی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے، عدلیہ کے چند جج صاحبان نے پیپلز پارٹی سے تاریخ کا بدترین انتقام لیا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے کبھی عدلیہ کے خلاف مہم نہیں چلائی نہ حملہ کیا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی گئی جبکہ بین الاقوامی طور پر پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلائی جا رہی ہے، یہ سب کچھ مشن اسرائیل اور مشن گولڈ اسمتھ کا حصہ ہے۔

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

  • ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 115 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 24 افسران و اہلکاروں کے بیانات لیے گئے۔اس رپورٹ میں 10 سے زائد گواہان اور ورثا کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں اور رپورٹ وزیرِ داخلہ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔رپورٹ 2 ڈی آئی جیز اور 2 ایس ایس پیز پر مشتمل 4 رکنی انکوائری کمیٹی نے تیار کی ہے۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گای ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو عمر کوٹ پولیس نے کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کیا اور ایس ایس پی عمر کوٹ کی ہدایت پر میر پور خاص میں پولیس کے حوالے کیا۔رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی سے واضح ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کو ایس ایس پی میر پور خاص کی گاڑی میں منتقل کیا گیا، ان کی حوالگی میر پور خاص میں جمڑاو چیک پوسٹ پر کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہنواز کی حوالگی کے ڈیڑھ گھنٹے بعد سندھڑی میں انہیں قتل کر دیا گیا۔یاد رہے کہ 18ستمبر کو سندھڑی میں ڈاکٹرشاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ کی صنعتوں سے 22 ارب روپے جمع کیے لیکن ہمیں نہیں دیے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

  • ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

    سندھ فوڈ اتھارٹی کی ویجلنس ٹیم نے سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک بڑی مصالحہ ساز فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں سے 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت مصالحہ برآمد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ معائنے کے دوران 400 سے زائد خراب مصالحے کی بوریاں برآمد ہوئیں، جو حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔فوڈ سیفٹی آفیسر محبوب علی بھٹی کی سربراہی میں سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کا معائنہ کیا اور فیکٹری کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران پتا چلا کہ مصالحوں میں کیڑے، کون فلور اور چوکر شامل کرکے ملاوٹ کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر فیکٹری کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ فیکٹری کے پیداواری علاقے میں کاکروچ، بلیاں اور مکڑیوں کے جالے پائے گئے، جو فیکٹری کی صفائی کی ناقص حالت کو ظاہر کرتے ہیں۔غیر معیاری اور مضر صحت مصنوعات کی فروخت پر فیکٹری پر 4 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کو فوری طور پر سیل کر دیا اور تمام غیر محفوظ مصنوعات کو تلف کرنے کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی جاری رہے گی، تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔

  • کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    کراچی میں اتوار تک شدید گرمی اور موسم خشک رہے گا

    شہر قائد میں تین دن تک شدید گرمی اور موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 3روز کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے ۔اسی سلسلے میںاتوار تک کراچی کا موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے ۔اِس دوران شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 تا 39 ڈگری رہنے کی توقع ہے جب کہ دن کے پہلے نصف میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر غیرفعال رہ سکتی ہیں۔ بلوچستان کی گرم وخشک ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز رہ سکتی ہیں ۔ہفتہ و اتوار کے روز نمی کا تناسب 40 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

  • محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ،پاک ایران جیل میں قیدیوں کی منتقلی پر غور

    محکمہ داخلہ سندھ کے آفس میں ہونیوالے اجلاس میں قونصل جنرل ایران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ معاہدے کے تحت سندھ کے جیلوں میں قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے جملہ ضروری امور و اقدامات کا احاطہ کیا گیا اور ضروری فیصلے کیئے گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کا انعقاد چند روز قبل قونصل جنرل ایران اور وزیراعلی سندھ کے درمیان ہونیوالی ملاقات کے تناظر میں کیا گیا۔قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے منعقدہ اس خصوصی اجلاس کی سربراہی پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری محمد اقبال میمن جبکہ ایران کی جانب سے کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کی۔ایڈیشنل چیف سیکیریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ جیلز میں موجود سزایافتہ قیدیوں کی ایران منتقلی کے حوالے سے دو طرفہ معاہدہ انتہائی خوش اسلوبی سے طے ہوگیا ہے اور جلد ہی عملدرآمدی اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ کی جیلوں میں قید سزایافتہ مجرمان کی ایران منتقلی کا طریقہ کار اور ضروری اقدامات کا احاطہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہونیوالے دو طرفہ معاہدے سے مشروط کیا گیا ہے۔اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی جیلز نے بھی شرکت کی۔

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ؛ رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد 41 ہوگئی

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

  • کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی طالبہ تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں

    پرانے استعمال شدہ موبائل فون کو مارکیٹ میں فروخت کرنے سے قبل چند احتیاطی تدابیر آپ کی زندگی کو نقصان ہونے سے بچا سکتی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیکڑوں کیسز سامنے آتے ہیں جن میں کسی صارف کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردی جاتی ہیں۔ایک حالیہ کیس منظر عام پر آیا جب ایک خاتون پرانے موبائل فون کو فروخت کر کے مشکلات سے دو چار ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق کراچی کی پرائیوٹ یونیورسٹی کی 24 سال کی طالبہ حنا ہمدانی نجی تصاویر لیکس کا شکار ہوگئیں۔ اس حوالے سے حنا کو ان کی دوست نے بتایا کہ کسی فیس بک اکائونٹ سے ان کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔طالبہ نے فوری طور پر یہ اطلاع اپنی سینئرٹیچر کو دی جس کے بعد انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔حنا نے یہ معاملہ اپنے والد سے بھی شیئر کیا جس کے بعد انہوں نے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی۔حنا کے والد اور ان کے اہل خانہ نے سائبر کرائم ونگ کی مدد سے تین ماہ کی محنت اور کوشش کے بعد اِس اکائونٹ کے بارے میں پتا لگا لیا۔معاملہ یہ ہوا تھا کہ حنا نے نیا موبائل فون خریدا اور پرانا فون اپنے بھائی کو دکان پر فروخت کرنے کیلیے بھیج دیا،انہوں نے موبائل سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا تھا اور موبائل فیکٹری ری سیٹ بھی کردیا تھا۔تاہم آج کے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ملزم کے لیے موبائل فون سے ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ری کور کرنا مشکل کام نہیں تھا۔اس طرح موبائل میں موجود حنا اور ان کی دوستوں کی تصاویر اور ڈیٹا اس شخص کے ہاتھ لگ گیا اور اس نے ایک جعلی آئی ڈی بنا کر وہاں یہ تصاویر شیئر کردیں۔مشہور آئی ٹی ماہر شمیم ردا کے مطابق ڈیٹا ریکوری کے سوفٹ ویئر اس لیے بنائے گئے ہیں تاکہ ان کا مثبت استعمال کرتے ہوئے کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے تاہم وقت کے ساتھ ساتھ بعض افراد اس کا غلط استعمال کرنے لگے ہیں۔ان کے مطابق کئی واقعات میں اس سوفٹ ویئر نے لوگوں کو بڑے نقصان سے بچایا ہے تو بعض واقعات ایسے بھی سامنے آئے ہیں کہ اس سے لوگوں کو پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ایک اور آئی ٹی کے ماہر تجویز پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ موبائل فون کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کے بجائے اپنے استعمال میں ہی رکھیں،یا پھر انہیں ناقابل استعمال بنا کر پھینک دیں۔

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر