Baaghi TV

Tag: کراچی شہر

  • جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے، میئرکراچی

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے جاپان کے قونصل جنرل ہتھوری مسارو نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔مرتضی وہاب نے 26 ویں آئینی ترامیم کی افادیت سے متعلق قونصل جنرل جاپان ہتھوری مسارو کوبھی آگاہی دی۔انہوں نے کہاکہ 26 ویں ترمیم کا مقصد اداروں میں توازن پیدا کرنا ہے۔میئرکراچی نے کہاکہ جاپان کے ادارے جائیکا کے زیر اہتمام کراچی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جائیکا نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے، جاپان کی مصنوعات کو پاکستان میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے۔قونصل جنرل جاپان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نومبر میں ہونے والے میلہ جاپان میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی مختلف ملکوں کی تہذیبی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کو سراہتی ہے، جاپان فریئر ہال میں ثقافتی پروگرام منعقد کرے، کے ایم سی بھرپور تعاون کرے گی۔

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

  • پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ کا تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان

    پیپلز پارٹی سندھ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی خوشی اور حق میں 28 اکتوبر پیر کو سندھ کے تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے جمعے کے روز اپنے ایک جاری پالیسی بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان 26 ویں ترمیم کی منظوری کے حق اور خوشی میں پیر کو سندھ بھر کے تمام ڈویزنل ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں نکالینگے۔ریلیاں کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، شھید بینظیرآباد،سکھر اور لاڑکانہ میں ریلیاں نکالی جائینگی۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی کی تمام اضلاع کی تنظیمیں اپنے اپنے ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں نکالی جانی والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ آئینی ترمیم کی منظوری تمام جمھوری قوتوں اور جمھوریت کی فتح اور غیر جمھوری سوچ رکھنے والوں کی شکست ہے اور آئینی ترمیم کی منظوری میں جمھوری کردار ادا کرنے پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سب سے بڑے جمھوری لیڈر ثابت ہوچکے ہیں۔اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیراعظم بننے کا وقت قریب آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیامنٹ مزید مضبوط ہوئی ہے اور ججز تقرری میں پارلیامنٹ کے کردار سے جوڈیشل ایکٹوزم میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کے آئینی بئنچ کے قیام سے سپریم کورٹ پر کیسز کا دباؤ کم ہوگا اور صوبائی اسمبلی کی قرارداد سے صوبے میں بھی آئینی بئنچ قائم ہوگی جو صوبے کے آئینی اشوز کو سن سکے گی۔انہوں نے کہا کے ماضی میں عدلیہ نے نظریہ ضرورت کو جنم دیا اور مارشل لاؤں کو تحفظ بھی اسی عدلیہ نے دیا تھا جبکے ماضی میں اعلی عدلیہ نے ملک کو متفقہ آئین دینے والے کو پہانسی پر چڑھایا اور آئین توڑنے والے آمر کی مارشل کو تحفظ دے کر آمر کو آئین میں ترمیم کا بھی اختیار دیا۔انہوں نے کہا کے ہم چاہتے ہیں کے اختیارات کا توازن ہو اور جوڈیشل ایکٹوزم نہیں ہونا چاہئے۔نثار کھوڑو نے کہا کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترمیم کی منظوری میں لیڈنگ کردار ادا کرکے بینظیر بھٹو کے مشن اور سی او ڈی کے ایک اور نقطے پر عملدرآمد کرایا ہے اب ٹرتھ اینڈ ری کنسیلیئیشن کمیشن کا قیام بھی عمل میں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کے ملک جمھوریت کے علاوہ کسی اور نظام کا متحمل نہیں ہوسکتا اور تمام جمھوری قوتیں جمھوریت کے تسلسل کے لئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کے ایک غیر جمہوری سوچ رکھنے والہ لیڈر اب جیل سے نکلنے کے لئے رو رہا ہے ہم انہیں مشورہ دیتے ہیں کے سازشوں سے دور رہیں اور جمھوری اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

  • پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی کا عمران خان کی بہنوں کی رہائی پر اظہار تشکر

    پی ٹی آئی کراچی کی ترجمان فوزیہ صدیقی نے کہا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔لیکن ان کے عمران خان کی بہن ہونے کی وجہ سے اور عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانے کی کوششوں کی بنا پر انہیں ناجائز طور پر قید کیا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی فیملی نے ان کے مؤقف پر ثابت قدمی دکھانے کی وجہ سے بے پناہ ظلم سہا ہے۔عمران خان کی اہلیہ، بشریٰ بی بی، کا بھی سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا، مگر ان پر توشہ خانہ اور عدت کیسز میں تذلیل کی گئی، حالانکہ یہ کیسز بنتے ہی نہیں تھے کیونکہ بشریٰ بی بی کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا۔ پچھلے دو سالوں میں پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں خواتین کی بے حرمتی کی ایسی مثال نہیں ملتی جتنا اس دور میں ظلم ہوا۔ آج بھی کئی خواتین، جیسے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر سیاسی خواتین، جیلوں میں قید ہیں۔ کبھی عدالتوں سے ججز غائب ہو جاتے ہیں، کبھی قانونی پیچیدگیاں پیدا کر دی جاتی ہیں، لیکن ان شائ اللہ، طویل رات کی سیاہی ختم ہونے والی ہے۔ پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، جلد ہی عمران خان بھی رہا ہوں گے اور پاکستان بہتر سمت میں ترقی کرے گا۔

    قیدیوں کی گاڑی پر حملہ،تین پی ٹی آئی ارکین اسمبلی سمیت کئی کارکنان فرار

  • سندھ میں کتے بےقابو، رواں برس 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

    سندھ میں کتے بےقابو، رواں برس 2 لاکھ سے زائد شہریوں کو کاٹ لیا

    سندھ میں آوارہ کتوں کی بہتات کے باعث کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں رواں سال ستمبر تک کتوں کے کاٹنے سے 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔رواں برس 12 شہری کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز سے انتقال کر گئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے جنوری میں 27 ہزار 333، فروری میں 27 ہزار 473، مارچ میں 29 ہزار 426 واقعات رپورٹ ہوئے۔اپریل میں 25 ہزار 514، مئی 25 ہزار 311، جون میں 22 ہزار 305 کتوں کے کاٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔علاوہ ازیں جولائی میں 22 ہزار 558، اگست میں 22 ہزار 575 اور ستمبر میں 24 ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے واقعات سامنے آئے۔دوسری جانب کراچی میں انچارج ڈاگ بائٹ کلینک سول اسپتال کا کہنا ہے کہ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ یومیہ 120 افراد آتے ہیں، بچے، بزرگ کتوں کے سامنے کم مزاحمت کر پاتے ہیں اس لیے وہ زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ڈاکٹر رومانہ نے بتایا ہے کہ کتے کے کاٹنے پر فوری متاثرہ جگہ کو ڈیٹرجنٹ صابن سے کم از کم 15 منٹ دھونا چاہیے اور اینٹی ریبیز ویکسین اور حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرنا چاہیے۔

    عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات اور مسجد میں جمعہ پڑھنے کی درخواست

    کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے 6 ورکنگ ڈے بحال کرنے کا مطالبہ

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

  • عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات اور مسجد میں جمعہ پڑھنے کی درخواست

    عزیر بلوچ کی اہلخانہ سے ملاقات اور مسجد میں جمعہ پڑھنے کی درخواست

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی رینجرز کسڈی ختم کرنے، نماز جمعہ کی ادائیگی اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور جیل سپرٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو گینگ وار سربراہ عزیر جان بلوچ نے رینجرز کی کسٹڈی ختم کرنے، نماز جمعہ کی ادائیگی اور اہلخانہ سے ملاقات کی سہولیات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔عزیر بلوچ نے کہا کہ میٹھا رام میں مجھے اہلخانہ سے ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، مسجد ہونے کے باوجود نماز جمعہ کی ادائیگی بھی نہیں کرنے دی جاتی۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ یہ معاملہ ہم دیکھ لیتے ہیں. یہ رینجرز اہلکار یہاں کیوں ہوتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہائی پروفائل کیس ہے جس کی وجہ سے آپ کو سیکورٹی دی گئی ہے۔عدالت نے عزیر بلوچ کی درخواست پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور جیل سپرٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کردیئے اور 4 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عزیر بلوچ کو ہفتے میں ایک بار اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ملی، لیکن اس کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے ملاقات نہیں کرائی جاتی۔ بطور والد اور شوہر عزیر بلوچ کا اپنے بیوی بچوں سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔ عزیر بلوچ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کرنے بھی نہیں دی جاتی۔ نماز کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے۔ استدعا ہے سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے۔

    کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے 6 ورکنگ ڈے بحال کرنے کا مطالبہ

    کراچی کی خاتون پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ ہائیکورٹ جا پہنچیں

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

  • کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے 6 ورکنگ ڈے بحال کرنے کا مطالبہ

    کراچی چیمبر کا وزیراعظم سے 6 ورکنگ ڈے بحال کرنے کا مطالبہ

    کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد جاوید بلوانی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ماتحت تمام متعلقہ اداروں اور محکموں کے لیے فوری طور پر 6 ورکنگ ڈے بحال کرے تاکہ معیشت کی بہتری کے ساتھ صنعت و تجارت کا حجم بھی بڑھ سکے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیجے گئے خط میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ 2011 کے بعد سے وزارتوں، سرکاری محکموں، اسٹیٹ بینک، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مالیاتی اور بینکنگ اداروں کی اضافی ہفتہ وار تعطیل کے باعث کاروباری و صنعتی برادری کو مسلسل شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    شپنگ کمپنیاں بھی بغیر کسی سروس کو مہیا کیے ہفتے کو چھٹی مناتی ہیں جس کی وجہ سے برآمدی و درآمدی کنسائنمنٹس کو سنبھالنے میں دشواری ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں بھاری ڈیمررج اور ڈیٹینشن چارجز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے کو بینکنگ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوتی ہیں اور جی سی سی ممالک کے ساتھ کام کرنے والے کاروباری افراد کو بھی بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ ممالک جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کرتے ہیں لہٰذا ایسی صورتحال میں جی سی سی ممالک کے ساتھ ہفتے بھر چار دن مالی لین دین کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔صدر کراچی چیمبر نے کہا کہ ملک بھر کے تجارتی مراکز، ریٹیل اور ہول سیل کے نیٹ ورک کو بھی ہفتے کے روز بینکنگ سروسز کی عدم دستیابی کی وجہ سے نقد رقم جمع کرنے سے قاصر ہوتے ہیں جس سے سیکیورٹی کے خطرات لاحق ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں دو ہفتہ وار تعطیلات کے دوران اپنی رقوم کو محفوظ رکھنا پڑتا ہے اور یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ہفتے کے روز نقدی چھیننے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔جاوید بلوانی نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت نے 13اکتوبر 2011 کو فی ہفتہ پانچ ورکنگ ڈے کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کیونکہ اٴْس وقت ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا تھا جس کے نتیجے میں طویل لوڈ شیڈنگ اور کئی گھنٹوں کے لیے بریک ڈاؤن ہوا کرتے تھے۔ 2024 میں ہمارے ملک میں اب توانائی کی کوئی کمی نہیں اور وفاقی وزارت برائے توانائی نے بھی وقتاً فوقتاً باور کیا کہ ملک کو ضرورت سے زیادہ بجلی میسر ہے جبکہ حکومت آئی پی پیز کو غیر فعال صلاحیت کی ادائیگیاں دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات صنعتوں، تجارتی گھروں اور تجارتی مراکز کو اپنی بہترین سطح پر چلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بجلی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن یہ عملی طور پر اس وقت ممکن ہوگا جب حکومت چھ ورکنگ ڈے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔جاوید بلوانی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے موجودہ پانچ ورکنگ ڈے کی بدولت سرکاری ملازمین بمشکل پورے ہفتے 40گھنٹے کام کرتے ہیں اور اکثر سرکاری ملازمین نماز جمعہ کے بعد اپنے دفاتر کا رخ ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہفتہ وار کام کرنے کا دورانیہ مزید کم ہوکر 36گھنٹے رہ جاتا ہے لہٰذا یہ ضروری ہے کہ ہفتے میں چھ دن کام کرنے کو مطلع کیا جائے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تمام وزارتیں، محکمے اور اتھارٹیز ہفتہ وار 48 گھنٹے خدمات پیش کریں۔

    کراچی کی خاتون پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ ہائیکورٹ جا پہنچیں

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

  • کراچی کی خاتون پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ ہائیکورٹ جا پہنچیں

    کراچی کی خاتون پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ ہائیکورٹ جا پہنچیں

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں پڑوسی کی مرغیوں کے شور سے تنگ خاتون عدالت جا پہنچیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کلفٹن کنٹونمنٹ کے علاقے میں گھر میں مرغیاں پالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ وکیل سے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک اس حوالے سے قوانین کیوں نہیں بنائے، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہی درخواست گزار خاتون نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ کیا یہ مرغیاں دکانوں میں فروخت کررہے ہیں یا گھروں میں پالے ہوئے ہیں، کیا آپ کا کوئی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہی خاتون نے کہا کہ بغیر لائسنس پڑوسی نے گھر پر مرغیاں پال رکھی ہیں، مرغیوں کے شور سے تنگ ہوتے ہیں، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ نے بتایا ہے یہ غیر قانونی ہے۔سی بی سی کے وکیل نے کہا کہ کوئی مرغی رکھے یا نہ رکھے ایسا کوئی قانون نہیں۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ میں نے ثبوت کی طور پر ویڈیوز بھی فراہم کی تھیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

  • رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کمانڈر کوسٹ کا عہدہ سنبھال لیا

    رئیر ایڈمرل فیصل امین نے کراچی میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے دوران کمانڈر کوسٹ کے فرائض سنبھال لیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائس ایڈمرل راجہ رب نواز نے پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ ریئر ایڈمرل فیصل امین کو سونپی۔ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے 1992 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔وہ رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز (برطانیہ)، آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج (کوئٹہ)اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (اسلام آباد)سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئر ایڈمرل فیصل امین ایک شاندار بحری کیریئر رکھتے ہیں جس میں مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ ہے۔ ان کی اہم تقرریوں میں کمانڈر 18 ڈسٹرائر سکواڈرن، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکریٹری، وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکریٹری-III، اور نیول سیکریٹری کا تجربہ شامل ہے۔ ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

  • حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    حریت وفد کی ہیومن رائٹس کونسل، ایم کیو ایم اور فلسطین فاؤنڈیشن کے عہدیداروں سے ملاقاتیں

    کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے کراچی میں ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان کے عہدیداران اور کارکنان سے بھی ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی جائے گی۔ دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے وفد نے پاکستان ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ۔کنوینر غلام محمد صفی کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم رہنمائوں انیس قائمخانی، شمشاد صدیقی، شبیر قائمخانی، ارشاد ظفیر، عادل عسکری سے ملاقات میں کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ایم کیو ایم رہنمائوں نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ حق پر مبنی اس جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انیس قائمخانی نے کہا ھے کہ کشمیر نہ صرف کشمیریوں کا بلکہ ہر پاکستانی کا مسئلہ ھے اور پاکستان اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک کشمیریوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خود ارادیت نہ دیا جائے۔ ایم کیو ایم قیادت نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کی ریلی میں قیادت اور کارکنان سمیت شرکت کی بھی یقین دہانی کرائی۔ حریت وفد میں غلام محمد صفی کے علاوہ جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد،سید اعجاز احمد، شیخ عبدالماجد اور عبد الحمید لون شامل تھے۔دریں اثنا ء غلام محمد صفی کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے 5 رکنی وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے دفتر کراچی کا دورہ بھی کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا ۔ اس ملاقات میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب میں فلسطین اور کشمیر کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری جدوجہد کو ہندو اور صہیونی طاقتیں ایک جیسی ظالمانہ حکمت عملیوں کے تحت دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور عالمی برادری کو کشمیریوں کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عالمی برادی کو چاہیے کہ وہ انہیں حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ فلسطین فاؤنڈیشن اور علماء و مشائخ نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر کراچی آرٹس کونسل پر منعقد ہونے والی ریلی میں اپنے کارکنان سمیت بھرپور شرکت کا یقین دلایا۔

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

    مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست

  • جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    جماعت اسلامی سندھ کے نئے امراء اضلاع کے تقرر کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے ارکان جماعت اسلامی سے استصواب رائے اور جماعتی مصالح کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی منظوری کے بعدسیشن2024 تا 2026 کے لیے کراچی تاکشمور سندھ کے 35 تنظیمی اضلاع میں امرائے اضلاع کا تقرر کردیا ہے۔

    صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق آئندہ دوسال کے جن امراء اضلاع کا تقررکیاگیا ان میںلاڑکانہ ڈویژن سے ابوبکرسومرو،ضلع جیکب آباد سے غلام مصطفی میرانی، ضلع کشمور/کندھکوٹ سے عبدالسمیع بھٹی،ضلع شکارپور سے حافظ منصورابڑو،قمبرشہدادکوٹ سے ایڈووکیٹ نادرکھوسہ،لاڑکانہ سے عبدالرحمان منگریو، سکھر ڈویژن سے زبیرحفیظ شیخ ،ضلع سکھر سے تشکیل احمد،ضلع گھوٹکی سے نعیم احمد کمبوہ،ضلع نوشہروفیروز سے امتیاز حسین سہتو، نواب شاہ ڈویژن سے طارق جاوید،ضلع شہید بینظیرآباد سے رفیق احمدمنصوری،حیدرآباد ڈویژن سے حافظ طاہر مجید ،ضلع حیدر آباد سے حافظ لعل محمد، ضلع ٹنڈو محمد خان سے آصف یاسین ،ضلع ٹنڈو الہ یار سے سید علی مردان شاہ،ضلع بدین سے ایڈووکیٹ عبد المجیدسموں،ضلع ٹھٹھہ سے فقیر محمد لاکھو،ضلع مٹیاری سے مولانا عمر خان،میر پور خاص ڈویژن سے حافظ سلمان خالد، ضلع میر پور خاص سے خلیل احمد کھوکھر،ضلع عمر کوٹ سے یاسین لطیف مغل،کراچی ڈویژن سے سید مفخرعلی،ضلع ملیرسے عرفان احمد،ضلع گڈاپ سے مرزا فرحان بیگ،ضلع کورنگی سے چوہدری محمد اشرف،ضلع ایئر پورٹ سے نعیم اختر، ضلع شرقی سے انجینئر عبدالعزیز ،ضلع قائدین سے سفیان دلاور، ضلع جنوبی سے فضل احد حنیف، ضلع کیماڑی سے ڈاکٹر نور الحق، ضلع غربی سائٹ سے مدثرانصاری،ضلع غربی سے وجیہہ حسن،ضلع وسطی سے کامران سراج اورضلع گلبرگ سے طارق مجتبیٰ شامل ہیں۔

    آئی جی سندھ کی زیرصدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں اہم اجلاس

    مالکن کو بیہوش کرکے ملازمہ سوا کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑی

    کے-الیکٹرک کی 16 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست