Baaghi TV

Tag: کراچی پولیس آفس

  • کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس کی گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، 4 ملزم گرفتار

    کراچی پولیس نے گٹکا ماوا اور منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں سامان سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورنگی نمبر½2 کے قریب گودام پر چھاپے کے دوران دو ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے گٹکا ماوا بنانے کا سامان اور سپلائی میں استعمال ہونے والی لوڈنگ سوزوکی بھی برآمد ہوئی.ملزمان سے140 کلوچھالیہ،پتی کے پیکٹ، پاؤڈر،چونا،مضر صحت کیمیکل اور کافی مقدار میں تیار گٹکا ماوا بر آمد کیا گیا.گرفتار ملزمان کی شناخت گل حسن اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ شہر کے مختلف حصوں میں گٹکا ماوا سپلائی کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزمان سے برآمد ہونےوالی گاڑی اور سامان کو ضابطے کےتحت قبضہ پولیس میں لیاگیا۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ دوسری کاروائی میں ضلع کورنگی , تھانہ لانڈھی پولیس نے کاروائی کرتےھوئے لال مزار ایریا لانڈھی نمبر½5 گٹکا ماوا ڈیلر گرفتار کر لیا۔گرفتار شدہ ملزم کا نام حماد عرف مون ولد محمد سلیم ہے۔ملزم پہلے بھی متعدد بار گٹکا ماوا فروشی کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ملزم انتہائی مطلوب گٹکا ماوا فروشوں کی لسٹ میں نامزدتھا۔ملزم کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج۔ملزم کو مزید تفتیش کے لئے شعبہ تفتیش کے حوالے کیاگیا۔ تیسری کاروائی کے دوران ڈسٹرکٹ ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے میانوالی کالونی میں کاروائی کرکے ملزم نواب خان ولد بختی عمر کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد چرس (510 گرام) اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

    حکومتی غفلت کی وجہ سے سندھ میں غربت و افلاس اور ڈاکوئوں کا راج ہے،اسداللہ بھٹو

    منعم ظفرنےلیاقت آباد میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

    26ویں آئینی ترمیم منظوری کے بعد پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات

  • سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے

    سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر افسران کے تبادلے کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او نواز گوندل کو ایس ایچ او تھانہ نیو کراچی تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او شوکت اعوان کو ایس ایچ او تھانہ پاپوش نگر تعینات کردیا گیا،لایس ایس پی عبدالغفور لاکھو کو ایس ایس پی سکھر آر آر ایف تعینات کردیا گیا،ایس ایس پی توحید رحمان میمن کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ سٹی تعینات کردیا گیا.ایس ایس پی فتح محمد شیخ کو ایس ایس پی آپریشن ایس پی یو ڈسٹرکٹ حیدرآباد تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی صفدر مشوانی کو ڈی ایس پی سی ٹی ڈی تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی عبدالخالق وگن کو ڈی ایس پی بلدیہ ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ڈی ایس پی جاوید سکندر کو ڈی ایس پی عزیز آباد تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او اخلاق احمد کو ایس ایچ او تھانہ بن قاسم تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد خان بوہڑ کو ایس ایچ او تھانہ اسٹیل ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او چوہدری عامر رفیق کو ایس ایچ او تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد وکیل کو ایس ایچ او تھانہ عوامی کالونی تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او اکسیر عباسی کو ایس ایچ او تھانہ سول لائن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او غلام رسول سیال کو ایس ایچ او تھانہ لیاقت آباد تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او بشارت خان کو ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او نعیم راجپوت کو ایس ایچ او تھانہ گلشن اقبال تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او عقیل گجر کو ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاؤن تعینات کردیا گیا.ایس ایچ او محمد انیس کو ایس ایچ او تھانہ پی آئی بی تعینات کردیا گیا.

  • کراچی،صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

    کراچی،صدر میں ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 مشکوک افراد گرفتار

    کراچی کے علاقے صدر میں اسپشل انویسٹیگیشن یونٹ(ایس آئی یو)پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کی چیکنگ کے دوران 6 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی یوپولیس کی جانب سے ہوٹل وگیسٹ ہاسزکے خلاف کارروائی کے دوران صدر کے علاقے میں واقع 2 ہوٹل نیوالمدینہ اورڈی پیرس میں چیکنگ کے دوران ایس ایس او پیز کی بے ضابطگی پائی گئی۔ہوٹل نیوالمدینہ میں عارضی رہائش اختیار کرنے والی3 افراد اورایک جوڑے کودستاویزات مکمل نہ ہونے پرقانونی کارروائی کے لیے صدرپولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ہوٹل ڈی پیرس سے ایک شخص کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ و شناختی کارڈ برآمد ہوئے۔ اس شخص کو بھی قانونی کارروائی کے لیے صدر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ تمام افراد سے پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے ۔

    کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

    ملکی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات کو اہمیت کی سوچ خطرناک ہے، سعید غنی

    مولانا فضل الرحمان کل ٹنڈوالہیار سے امن کارواں کی قیادت کریں گے

  • چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف

    چینی شہریوں کو ہرممکن فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی، کراچی پولیس چیف

    کراچی پولیس چیف نے چینی باشندوں اور انجینئرز کی سیکیورٹی کو ہر ممکن فول پروف بنانے کیلیے سینئر افسران کو اہم ہدایت جاری کردی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے سندھ بوائز اسکاوٹس آڈیٹوریم میں ماتحت افسران سے خصوصی خطاب کیا ، اس موقع پر ڈی ائی جی ایڈمن ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی ائی جی ٹریفک ، تینوں زونل ڈی ائی جیز ، ڈی ائی جی انویسٹی گیشن ، ضلعی ایس ایس پیز ، ایس پیز انویسٹی گیشن ، ایس ایس پیز اے وی ایل سی ، ایس آئی یو ، اے وی سی سی ، ایس ایچ اوز ، ایس آئی اوز اور ٹریفک کے سیکشن آفیسرز (ایس اوز)نے شرکت کی۔
    اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں جرائم اور دہشت گردی کے خلاف موثر حکمت عملی کو مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔کراچی پولیس چیف نے چائنیز کی سیکیورٹی کو ہر ممکن طور پر فول پروف بنانے کی تاکید کرتے ہوئے سینئر افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیں گے اور وہاں پر موجود افسران و اہلکاروں کو مکمل آگاہی بھی فراہم کرینگے۔کراچی پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے خاتمے کے لیے کومبنگ آپریشن اور پیٹرولنگ میں اضافے سمیت دیگر آپریشنل کاروائیوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اندرونی و خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں اضافہ اور انٹیلیجنس نیٹ ورک کو متحرک کرنے کے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

    پاکستان کی فضائی حدود سے اوورفلائنگ کرنے والی پروازوں میں اضافہ

    ایم کیو ایم پاکستان کے زیرِ اہتمام حیدرآبادمیں یوتھ کنونشن کا انعقاد

    جرمن سائنسدانوں کے وفد کا آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا دورہ

  • مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

    مبینہ بھارتی جاسوس کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں پیش کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مبینہ بھارتی جاسوس کو گزشتہ روز اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے ماڑی پور سے گرفتار کیا ہے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم سے محکموں کے سروس کارڈ اور مختلف ناموں سے حاصل کیے گئے پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں۔تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزم سلیم سے منوڑہ اور چائنا پورٹ کے نقشے اور دیگر دستاویز بھی برآمد ہوئی ہیں، جو براستہ نیپال، بھارت کا سفر بھی چکا ہے۔تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کے خلاف دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی الزام ہے۔عدالت نے ملزم سلیم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سے چینی انجنیئرز پرحملے کی مذمت

  • کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

    کراچی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی .

    انسداد جرائم کی کامیاب کارروائیوں کے دوران ایک ہفتے کے دوران ضلعی پولیس نے ڈاکوئوں سے 25مقابلے کئے، فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک جبکہ 32زخمی ڈاکوئوں سمیت 43ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 35مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 17موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس نے گزشتہ ہفتے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 917سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 42کلو 973 گرام چرس، ایک کلو 92گرام آئس،کرسٹال اور ہیروئن ،146اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کرلیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 53موٹرسائیکلیں اور 2گاڑی بھی برآمد کیں ہیں۔

    ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والامسافر گرفتار

  • کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس

    کراچی پولیس چیف کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ سے متعلق اجلاس

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ ، چیف ٹیکنیکل آفیسر ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی رینج ، اے ڈی آئی جی ایڈمن اور پروجیکث ڈائریکٹر و دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون میں ریڈ زون ایریا اور ایئر پورٹ کوریڈور میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اس موقع پر کراچی پولیس چیف نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری جملہ امور و اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات بھی جاری کیں۔

    جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس؛ جامعہ کراچی نے اپنا جواب جمع کروا دیا

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پیپرکتنے لاکھ میں لیک ہوا؟طلبا کا انکشاف سامنے آ گیا

  • کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ا یڈیشنل آئی جی

    کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہترکیا جارہا ہے، ا یڈیشنل آئی جی

    کراچی پولیس ہیڈ آفیس میں تفتیش کو بہتر بنانے کے لئے ٹریننگ سیشن ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماسٹر ٹرینرز میں پولیس افسران کے علاوہ، خصوصی طور پر یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے آن لائین ٹریننگ سیشن کیا۔یونیورسٹی آف کیمبرج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنی ( Dr.Susan Gurney) نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت، اورکیریئر کی روشنی میں، قتل، زنا و دیگر کیسز میں فارنزک، بیلسٹک، فائبر اور فنگر پرنٹ کی تفتیش کے جملہ امور، اہمیت اور سامنے آنیوالے نتائج پر ٹریننگ سیشن میں شریک سندھ پولیس کے تمام 30 یونٹس کو آن لائن لیکچر دیا۔
    پروفیسر ڈاکٹر سوزن گرنے نے بین الاقوامی طور پر ہونے والی نئی تحقیق، شواہد اور ثبوتوں کے اعلی معیار برقرار رکھنے، اور چین آف کسٹڈی کے معیارات جیسی ضروری تفصیلات کا اپنے لیکچر میں احاطہ کیا اور شرکاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے جیسی تفتیشی تیکنیکس کے بارے میں بتایا۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ، مختلف پروگراموں کے ذریعے، کراچی میں تفتیش کے معیار کو مزید بہتر کیا جارہا ہے۔

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    اس کے ایک یونٹ کے طور پر، انویسٹیگیشن آفیسرز کو، تفتیش کے تمام پہلوئوں پر ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سابق آئی جی نیاز احمد صدیقی، فوزیہ طارق، سابقہ ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذوالفقار علی مہر، ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک نے بھی تیکنیکی مسائل، اور کورٹ پروسیجر کے حوالے سے نکات بیان کئے۔اس موقع پر سیشن میں شریک تفتیشی افسران، اور کرائم سین یونٹ کے افسران نے تفتیش سے متعلق تیکنیکی اور قانونی امور پر سوالات بھی کیئے۔
    واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے، لاء از ماء پروٹیکٹر این جی او کے ساتھ ایک ایم او یو کے تحت، انٹرنیشنل ماسٹر ٹرینرز کی سہولت حاصل کی ہے۔ آئی جی سندھ کی ہی ہدایات کے تحت، سندھ کے تمام اضلاع کے متعلقہ تفتیشی پولیس آفیسرز نے اس ٹریننگ سیشن میں "آن لائن” شرکت کی۔#

  • پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    پولیس اہلکار کی نشے میں دھت ہوکر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل

    کراچی سول لائن انوسٹی گیشن انچارج عبدالرشید کی گرفتار ملزم پر تشدد کی وڈیو سامنےآنے کے بعد معطل کر دیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس آئی او نے ملزم کی والدہ کو فون کرکے بیٹے کی چیخ وپکار سنائی اور تھانہ پیسے لانے کاکہا.جس پر ملزم کی والدہ تھانہ پہنچی تو ایس آئی او عبدالرشید پہلے ہی شراب کے نشے میں دھت تھا نے ملزم کی ماں کاہاتھ پکڑ کر تشدد کیا اور کپڑے پھاڑ دیئے.ملزم کی ماں نے چیخ وپکار کی تو پولیس اہلکار ایس آئی او کے کمرے میں پینچے اور ملزم کی ماں خود کوبچاتے ہوئے تھانہ سے باہر نکل آئی، تاہم ایس آئی او کی جانب سے شراب کے نشے میں دھت ہونا اور تھانہ آنا روز کا مامول بن چکاہے۔تھانہ کا عملہ بھی ایس آئی او کے حرکتوں سے پریشان آگیا.

    محکمہ ایکسائز کانمبر پلیٹس کے لیے بولی کا اعلان

    اس موقع پر ملزم کی والدہ گلناز بی بی نے کہا کہ میرے بیٹے نے جرم کیاہے تو پولیس نے کارروائی کی۔جس کی مجھے کوئی شکایت نہیں۔مگر پیسے کہاں سے لاکر انہیں دوں۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ساوتھ عبدالرحیم شیرازی سے درخواست کرتی ہوں کہ خدارا رحم کریں اور شرابی پولیس افسر کے خلاف ایکشن لیں۔وڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساوتھ سید اسد رضا کی جانب سے سخت نوٹس لیا گیا اورسول لائن انوسٹی گیشن انچارج SIOعبدالرشید کو معطل کر دیا، انکوائری میں واضح بتایا گیاہے کہ ایس آئی او عبدالرشید شراب کے نشے میں تھا.

  • کراچی پولیس کی منشیات  فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں

    کراچی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرائم کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس دوران متعدد ملزمان گرفتار کر لیے گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائداباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا.پولیس نے دوران گست داود چورنگی نزد ٹریفیک چوکی کے قریب سے ملزم کو گرفتار کیا.گرفتار ملزم کی شناخت زاہر خان ولد نور فروش خان کے نام سے ہوئی .ملزم کے قبضے سے ایک غیر قانونی 30 بور پسٹل بمعہ راونڈز برامد ہوئی.گرفتار ملزم تھانہ قائداباد کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے اورملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا اغاز کر دیا گیا ہے.

    دوسری کاروائی میں ضلع ایسٹ پولیس نے دورانِ گشت گلشنِ اقبال بلاک 10 کے قریب کارروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 02 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کے زیرِ استعمال موٹرسائیکل 70 کو بھی ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے.گرفتار ملزمان میں محمد عمیر عرف شاکا ولد محمد عمر اور نقیب اللہ عرف افغانی ولد محمد موسیٰ شامل ہیں۔

    تیسری کاروائی میں تھانہ مومن آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔1. ملزم علی زیدی تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 124/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ 2. ملزم باقر ولد ذاکر تھانہ مومن آباد کے مقدمہ الزام نمبر 112/2024 میں مفرور و مطلوب تھا۔ ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔