Baaghi TV

Tag: کراچی

  • حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن حکومت پر تنقید کی جاتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو شہریوں کو چاہیے اس پر عمل کرے، حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن جب پانی میں پھسنتے ہیں تو حکومت پر تنقید کی جاتی ہے-

    کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کل شدید بارش ہوئی، شہر میں 180 سے 185 ملی میٹر کے قریب بارش ہوئی جب کہ ممبئی میں کراچی سے 10 گنا زیادہ بارش ہوتی ہے اور اس وقت ممبئی مکمل ڈوبا ہوا ہے اور لاہور بھی بارش سے ڈوب گیا تھا، جب بھی اتنی بارش ہوتی ہے تو فلڈنگ ہوتی ہے لیکن کل بارش کے دوران ہی تنقید کی گئی کہ سڑکوں پر پانی ہے، میڈیا پر بھی کہا گیا کہ انتظامیہ تیار نہیں تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر نالے صاف نہیں ہوتے تو یہ پانی کہاں جارہا ہے، کیا نالے راتوں رات صاف کرلیے گئے، یہ نالے صاف تھے، تبھی پانی اس سے گزرا ہے ورنہ کل یہ جگہ ڈوبی ہوئی تھی لیکن رات کو 12 سے ساڑھے 12 کے درمیان میں نے خود دیکھا کہ روڈ کلیئر تھا اور پانی نکل چکا تھا اسی مقام پر 2020 میں بارش کے 4 سے 5 گھنٹوں بعد میں آیا تھا لیکن آگے نہیں جاسکا تھا اور اس وقت گھروں کی چھتوں تک پانی تھا، لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہے، یہ ہمارا کام ہے، ہم اپنی ذمہ داری بخوبی سمجھتے ہیں، اس لیے کل بھی انتظامیہ نکلی ہوئی تھی اور میں اس وقت بھی شارع فیصل پر کھڑا ہوا ہوں۔

    آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ،رضوان اور شاہین کی تنزلی

    انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر بیٹھے اینکرز نے کہا کہ سڑکوں پر کوئی انتظامیہ دکھائی نہیں دے رہی جس پر شرجیل میمن نے انہیں جواب دیا ہم تو سڑکوں پر ہی لیکن آپ کے رپورٹرز دکھائی نہیں دے رہے، ابھی بھی ٹی وی چینل کل والے مناظر دکھاکربولیں کہ شہر پورا ڈوبا ہوا ہے اور وزیراعلیٰ یہاں پریس کانفرنس کررہا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ رات کو ہمیں بریفنگ دی گئی کہ اگلے دن تیز بارش ہونے کا امکان ہے جس پر ہم نے پہلے صرف اسکولوں کی چھٹی اور پھر عام تعطیل کا اعلان کیا، لیکن آپ مجھے بتائیں کیا اس وقت شہر میں عام تعطیل ہے، عام تعطیل کے باوجود سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں سڑکوں پر دکھائی دے رہی ہیں، ان سب کو گھروں میں ہونا چاہیے تھا لیکن ہمارے شہریوں کو احساس نہیں۔

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    مراد علی شاہ نے کہا کہ اب جیسے ہی بارش شروع ہوئی لوگ دفاتر سے بھاگنا شروع ہوگئے ہیں، اگر خدانخواستہ بارش تیز ہوگئی تو یہ لوگ سڑکوں پر پھنس جائیں گے اور پھر یہ حکومت اور اتنظامیہ کو کہیں گے، بارش کا پانی منٹوں میں تو نہیں نکلے گا، سب کو اس بات کا احساس کرنا چاہیے، حکومت اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو شہریوں کو چاہیے اس پر عمل کرے، حکومتی فیصلے پر عمل نہیں ہوتا لیکن جب پانی میں پھسنتے ہیں تو حکومت پر تنقید کی جاتی ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے میں اس سے انکار نہیں کررہا لیکن شہریوں کو بھی احساس کرنا چاہیے۔

    وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ

  • کراچی ،18 اگست سے مون سون  کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    کراچی ،18 اگست سے مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 18 اگست سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی راجستھان پر موجود سائیکلونک سرکولیشن کے اثرات 18 اگست کی شام یا رات کو کراچی میں داخل ہوں گے، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 اگست کو دن کے وقت موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور درجہ حرارت 37 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

    ادارے کے مطابق 20 اور 21 اگست کو گرج چمک کے ساتھ تیز اور موسلا دھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    ٹیرف تنازع، امریکا بھارت تجارتی مذاکرات منسوخ

    پاکستان میں سیلاب پر روس، ترکیہ اور مصر کا اظہارِ افسوس

    غزہ میں شہادتوں کی تعداد 61 ہزار 897 تک پہنچ گئی

  • کراچی،  خاندانی دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی، خاندانی دشمنی پر فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق، 5 زخمی

    کراچی کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں خاندانی دشمنی کے باعث فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محمد ربانی اور اس کا بیٹا جلال ربانی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 9 اور 12 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث تین ملزمان ملک فتح اور اس کے بیٹے ملک عاصم و ملک وقاص کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

    شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری، 90 سے زائد فلسطینی شہید

    کراچی اور حب میں ڈوبنے کے واقعات، 5 افراد کی تلاش جاری

    کویت میں زہریلی شراب سے13 ہلاک، 21 نابینا

  • کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ سے  بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ سے بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

    کراچی میں یومِ آزادی کی شب ہوائی فائرنگ کے واقعات میں،بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    یومِ آزادی اور نئے سال کی تقریبات کے موقع پر ماضی میں پابندیوں کے باوجود ہوائی فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں، جن میں اکثر درجنوں لوگ زخمی ہو جاتے ہیں،پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے ہوائی فائرنگ میں گولی لگنے سے زخمی 109 افراد کو 3 بڑے ہسپتالوں میں لایا گیا، جن میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

    عزیز آباد بلاک 8 میں 7 سالہ بچی اپنے گھر کی دوسری منزل کی گیلری سے یومِ آزادی کی آتش بازی دیکھ رہی تھی کہ ایک گولی اس کے سر میں جا لگی، اس کے ماموں نے اسے قریبی نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا، بعد ازاں لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کے سر سے گولی نکالی گئی، پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے دو 9 ایم ایم پستول برآمد کر لی ہیں، جنہیں فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ پتہ چل سکے کہ آیا یہ ہتھیار قتل میں استعمال ہوئے تھے یا نہیں۔

    دوسری جانب، عوامی کالونی پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ کورنگی نمبر 3 کے ماڈل فیملی پارک میں ایک 35 سالہ شخص کو اندھی گولی لگی جس سے وہ ہلاک ہو گیا، لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دی گئی، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    تیسرا واقعہ کلری کے علاقے میں ابراہیم مسجد کے قریب آگرہ تاج کالونی میں پیش آیا، جہاں ضلع جنوبی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) سید اسد رضا کے مطابق 70 سالہ شخص اپنے گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اسے اندھی گولی لگ گئی، انہوں نے بتایا کہ زخمی کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا، مگر وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

  • کے فور منصوبے پر وزیر اعظم  سے امیدیں وابستہ کی تھیں،بلاول بھٹو

    کے فور منصوبے پر وزیر اعظم سے امیدیں وابستہ کی تھیں،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ وزیراعظم صاحب پنجاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلوبن جاتے ہیں-

    نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 ملین گیلن (ایم جی ڈی) پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ڈسٹرک سنٹرل، ایسٹ اور کیماڑی کو پہنچے گا، منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنےکے لیے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔

    انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف حب کنال منصوبے میں 100 ایم جی ڈی پانی کے اضافے کی منظوری دلاتے ہیں تو اگلے سال تک ہم کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دینے کے منصوبے کو بھی مکمل کر نے کے قابل ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے 4 منصوبے پر کیے گئے وعدوں کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس،میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ،کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وزیراعظم صاحب پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں سکتا ہے کہ آپ لاہو رکے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلیے شہباز سلو بن جائیں،پانی کراچی والوں کا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، پرانی حب کنال کی تزئین و آرائش جاری ہے،سندھ اور بلدیاتی حکومت کے ایک ساتھ مل کر کام کرنے سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش :آصفہ بھٹو نے معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا

  • جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب،  ٹریفک پلان جاری

    جشن آزادی: کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب، ٹریفک پلان جاری

    کراچی:جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل کانسرٹ کی تقریب کے انعقاد کے پیش نظر ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 78 ویں جشن آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میوزیکل نائٹ کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہےتقریب کے پیش نظر ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے خصوصی ٹریفک پلان و پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، جن گاڑیوں کو اسٹیکر جاری ہوئے ہیں وہ نیشنل اسٹیڈیم میں گیٹ نمبر1 اور گیٹ نمبر11 سے داخل ہوں گی، تقریب میں آنے والے شرکاء کے لیے ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتطامات کیے گئے ہیں۔

    ضلع وسطی حسن اسکوائر پل سے اتر کر ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر 1 سے اندر داخل ہوکر شہری اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کریں گے اور بذریعہ شٹل بس سروس انہیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچایا جائے گاضلع جنوبی، ضلع شرقی اور ملیر کے رہائشی براستہ کارساز، نیوٹاؤن اور راشد منہاس روڈ، ملینئیم مال سے جانب اسٹیڈیم روڈ سے چائنا گراؤنڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی گاڑی و موٹر سائیکل کھڑی کرکے تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں۔ سر شاہ سلیمان روڈ، نیشنل اسٹیڈیم روڈ، حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ اور کارساز روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہوگا،پروگرام میں شرکت کے علاوہ حضرات سے گزارش ہے کہ وہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

    ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ جاری

    ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور سے شارع فیصل جانے والے شہری حسن اسکوائر فلائی اوور سے یونیورسٹی روڈ سے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں،کارساز سے لیاقت آباد جانے والے شہری راشد منہاس روڈ اور نیپا کا ر استہ اختیار کریں یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے جانب کارساز سے شارع فیصل جانے کے لیے شہید ملت روڈ کا راستہ اختیار کریں،ضلع وسطی، شرقی، ملیر، جنوبی اور غربی والے شہری لیاری ایکسپریس وے مرزا آدم خان چوک، ماڑی پور سے سہراب گوٹھ دونوں جانب استعمال کر سکتے ہیں بس، منی بس اور دیگر کمرشل گاڑیوں کو کارساز، ڈرگ روڈ، ملینئیم مال، ایکسپو سینٹر ٹرننگ اور نیو ٹاؤن سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب بھیجا جائے گا۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس:اراکین کے درمیان سخت بحث و تکرار

    سہراب گوٹھ سے جانب نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، پی پی چورنگی سے یونیورسٹی روڈ ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگاٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں، دی جانے والی ہدایات پر عمل کریں اپنی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں،کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس رہنما 1915 ملائیں جہاں ہمارے نمائندے آپ کی رہنمائی کے لیے موجود ہیں۔

  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

    کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

    کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ پر ٹرالرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے، ٹرک ڈرائیورکو گرفتارکر لیا گیا ہے،دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میر خان گوٹھ میں موٹرسائیکل کی ٹکر سے 5 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ موٹر سائیکل سوا ر فرار ہو گیا۔

    علاوہ،ازیں،بلال کالونی کے علاقے نارتھ کراچی سمامہ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیاجسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    بھارت میں سروگیسی اور بچوں کی اسمگلنگ کا بڑا اسکینڈل سامنےآگیا

    ترجمان ایدھی عظیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ وسیم ولد رفیع کے نام سے کی گئی ، حادثہ موٹرسائیکل گڑھے میں لگنے سے گر کر ہوا ، جاں بحق ہونے والے نوجوان کے سر زمین سے لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔متوفی نارتھ کراچی دومنٹ چورنگی کے قریب فائزہ اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا ، متوفی بریانی سینٹر میں نائٹ دیوٹی کرتا تھا اور واقعے کے وقت اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر ناشتہ لینے جا رہا تھا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

    ایک اور واقعہ میں فیروزآباد تھانے کی حدود شاہراہ فیصل نرسری کے قریب علی الصبح نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاجاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موکوام کی شناخت 22 سالہ سہیل احمد ولد نوید احمد کے نام سے کی گئی، پولیس حادثے کی ذمے دار گاڑی کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے ۔

  • کراچی میں جشن معرکہ حق ، خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح

    کراچی میں جشن معرکہ حق ، خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح

    کراچی میں جشن آزاد معرکہ حق کے سلسلے میں خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔

    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے فیتہ کاٹ کر خصوصی آزادی ٹرین کا افتتاح کیا ، صوبائی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈیزرٹ ٹرین پہلے سے چل رہی ہے ، خصوصی آزادی ٹرین مفت چلائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی کامیابی کو جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، ہماری فورسز نے معرکہ حق میں بھارت کو دھول چٹائی، بھارت کو اپنی ٹیکنالوجی پر بہت غرور تھا، ہمیں اپنے اختلافات بھلا کر تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، سندھ حکومت نے ہمیشہ غریب عوام کی بات کی ہے، سندھ حکومت ہر شعبے میں بہتری کی جانب گامزن ہے، عوام کو صرف سیاسی نعرے نہیں چاہئیں۔

    پاکستان امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہماری افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کیے، ہم صرف امن چاہتے ہیں، پاکستان ایک متحد قوم ہے ہمیں یہ پیغام دنیا کو دینا ہے، بلاول بھٹو نے نریندر مودی جیسے دہشت گرد کو دنیا بھر میں ایکسپوز کیا بلاول بھٹو نے دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا۔ پوری بھارتی عوام آج مودی پر تنقید کر رہی ہے، اختلافات ختم کر کے ہمیں ایک قوم بن کر چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام سیاسی جماعتوں کو اجلاس میں بلایا۔

    ناروے نے اسرائیل میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ختم کردی

    پاکستان امریکا کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • کراچی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو  دہشت گرد گرفتار

    کراچی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار

    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)، وفاقی حساس ادارے اور مقامی پولیس نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ”فتنۃ الخوارج“ کے دو دہشت گردوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالوکیل اور اجمل کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کالعدم تنظیم "فتنہ تل خوارج” (ٹی ٹی پی) سے ہےجو افغانستان میں عسکری تربیت حاصل کرچکے ہیں اور انتہائی مطلوب دہشت گرد شریف اللہ کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں۔

    ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق قلعہ عبداللہ بلوچستان سے ہیں اور ملزمان کو شہر کراچی میں کسی کارروائی کے غرض سے بھیجا گیا تھا اور انہیں ٹارگٹ دینا تھا، گرفتار ملزمان کو مزید انٹیروگیٹ کیا جا رہا ہے اور تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں کراچی میں مقدمات قائم کیے جائیں گے، تاکہ ان کے نیٹ ورک اور مزید منصوبہ بندی سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔

    ایران سے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع

    دین اسلام عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے، محسن نقوی

    ہیوسٹن، پاکستانی خاتون پر مبینہ مذہبی منافرت کے تحت تشدد

  • کراچی: گروپوں کے تصادم میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی: گروپوں کے تصادم میں فائرنگ، بچی سمیت 6 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر چمن اقبال کالونی میں دو گروپوں کے درمیان معمولی تنازع پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران فائرنگ بھی ہوئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت رحمٰن، اکبر، نزیر، وریشہ، سلمان اور عمر کے ناموں سے ہوئی ہے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

    جاپان کی آبادی میں ریکارڈ کمی ، 2024 میں 9 لاکھ سے زائد افراد کم

    بھارت میں ٹرمپ کے 50 فیصد ٹیرف کا منفی اثر، تامل ناڈو میں کئی کپڑا کمپنیوں نے روکی پروڈکشن

    سرکاری حج اسکیم 2026: پہلے مرحلے میں 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع