Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

    کراچی : لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 5 منزلہ عمارت منہدم ، 7 افراد زخمی

    کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں کپڑے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 منزلہ عمارت منہدم ہو گئی ، جس میں 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ کپڑوں کی فیکٹری میں لگی تھی، جس کے بعد وہ تیزی سے پھیل کر دیگر قریبی عمارتوں تک جا پہنچی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والے مزدوروں کو عمارت سے نکال لیا فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ اطراف کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروا لیا گیا ہے، آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلے-

    ٹرمپ روسی صدر سے براہ راست ملاقات کریں گے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری پانچ منزلہ ہے، جہاں سے لٹک کر نکلنے کے دوران ممکنہ حادثہ کسی ملازم کی جان بھی لے سکتا تھا۔

    ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوی جھوٹا نکلا

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہےاب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاکاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھاگزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

  • کراچی :ہوٹلوں کو ہدف بنانے کا خطرہ،امریکی حکومت کے اہلکاروں پرعارضی پابندی عائد

    کراچی :ہوٹلوں کو ہدف بنانے کا خطرہ،امریکی حکومت کے اہلکاروں پرعارضی پابندی عائد

    کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کو ہدف بنانے کے خطرے کی اطلاع ملی ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کے اہلکاروں کے لیے کراچی کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کے دوروں پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیوں کہ انہیں خطرے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

    ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں واقع امریکی قونصل خانہ کو شہر کے اعلیٰ درجے کے ہوٹلوں کو ہدف بنانے کے خطرے کی اطلاع ملی ہے کراچی میں امریکی قونصل خانے نے سرکاری امریکی عملے کے ان ہوٹلوں کے دوروں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے، وہ بعض اوقات بیرونی ممالک کے مخصوص علاقوں، جیسے کہ سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، بازاروں، شاپنگ مالز اور ریستورانوں کو سرکاری امریکی اہلکاروں کے لیے خطرات کی بنیاد پر ممنوع قرار دے دیتا ہے۔

    لکی مروت:مارٹر گولا پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق،11 شدید زخمی،حالت تشویش ناک

    سیکیورٹی الرٹ میں امریکی حکام کو ان علاقوں اور ہجوم سے دور رہنے، کم پروفائل رکھنے اور ان جگہوں پر چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جو سیاحوں اور مغربی ممالک کے شہریوں میں مقبول ہیں،محکمہ خارجہ نے اس وقت پاکستان کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر رکھا ہے، جس میں امریکی شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور ممکنہ مسلح تصادم کے خطرے کے پیش نظر پاکستان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

    بھارت کو ایشیائی کھیلوں کی سیاست میں بڑا دھچکہ، پاکستان کی سفارتی فتح

  • سی ویو سے مرد و خاتون کی  لاشیں برآمد، ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا قتل

    سی ویو سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد، ریٹائرڈ پولیس اہلکار کا بیٹا قتل

    کراچی میں ساحل سمندر کے قریب سے نا معلوم مرد و خاتون کی لاشیں برآمد، فوری طور پر دونوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی سید اسد رضا نے کہا ہے کہ،مرنے والے مرد اور عورت کی عمریں تقریباً 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں، لاشوں پر گولیاں لگنے کے نشانات موجود ہیں، موقع سے 9 ایم ایم کے دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں، کرائم سین سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں، ملنے والی مرد کی لاش سے موبائل فون برآمد ہوا ہے،مقتولین کی شناخت اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے، لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

    پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، واقعہ قتل ہے یا کوئی حادثہ، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا مشکل ہے، ابتدائی تفتیش اور لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق معلوم ہوسکیں گے۔

    تنقید کرنے والی اداکارائیں شوبز چھوڑ کیوں نہیں دیتیں،وہ اس فیلڈ کا حصہ کیوں ہیں؟ محسن گیلانی

    ادھر گارڈن، جمن شاہ مزار کے قریب سے ملنے والی لاش کی شناخت ریٹائرڈ پولیس اہلکار کے بیٹے کے نام سے ہوئی ہے،پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مقتول عبداللہ کا والد پولیس میں اکاونٹنٹ تھا، مقتول عبداللہ کو نامعلوم افراد اس کے گھر گارڈن ہیڈ کوارٹر سے بلاکر لے گئے تھے، 12گھنٹے بعد عبداللہ کی گولی لگی لاش ملی۔

    اسرائیلی وزیر کی ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظم کے 2ملزمان گرفتار

    کراچی:سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بن قاسم تھانے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا گیا، آپریشن علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے شرپسند ملزم عطاء اللہ شر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لایا گیا۔

    آپریشن کے نتیجے میں علیحدگی پسند کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان زاہد علی مگسی اور عبدالغفور کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کر لیا گیا گرفتار ملزمان 27 اپریل اور 22 جون 2025 کو دوران احتجاج سرکاری املاک اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

    شیخ حسینہ نےعوامی مظاہروں کے دوران براہ راست فائرنگ کی اجازت دی،تحقیقاتی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    ترجمان کے مطابق ملزمان 27اپریل اور 22 جون 2025 کو احتجاج کے دوران کاٹھور لنک روڈ پرپولیس کی گاڑی کو آگ لگانے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے مزید 6ساتھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں،گرفتار ملزمان کو مع برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    جنگ میں ناکامی کے بعد بھارتی فوج میں نئی بریگیڈ کی تشکیل

  • سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،شرجیل انعام میمن

    سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،شرجیل انعام میمن

    کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں،یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔

    عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر شرجیل میمن نے وفد کو یلو لائن بی آر ٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی شرجیل انعام میمن نےکہا کہ یہ منصوبہ شاہراہِ نورجہاں سے کورنگی انڈسٹریل ایریا اور لانڈھی تک محیط ہوگا جس سے روزانہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔

    مون سون بارشوں کا نیا اسپیل کل سے شروع ہو گا

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یلو لائن بی آر ٹی میں صرف الیکٹرک بسیں چلیں تاکہ یہ منصوبہ مکمل طور پر ماحول دوست ہو، ہم نے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسیں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس متعارف کروائیں جو اب کامیابی سے چل رہی ہیں، ای وی بسوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی، فیول اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت ہوگی،ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ای وی اسکوٹر اسکیم لا رہے ہیں، اب تک 8 ہزار سے زائد خواتین نے درخواست دی ہے، ایک فوڈ چین کمپنی بھی تربیت میں ہمارے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ خواتین کو مکمل طور پر تیار کیا جائےیہ صرف ٹرانسپورٹ نہیں، یہ سماجی انقلاب کی بنیاد ہے۔

    ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، ان کی ترقی اورخوشحالی چاہتے ہیں، اسحاق ڈار

    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور کراچی تا سکھر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے پر بھی کام جاری ہے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہم نے اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے ہیں جہاں سرمایہ کاروں کو دس سال تک ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی لاگت میں فرق ضرور آیا ہے، لیکن حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے 7 طیارے گرائے، انیل چوہان کا اعتراف

  • نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف

    نوعمر بچوں کو نشے کا عادی بنا کر وارداتیں کروانے کا انکشاف

    کراچی میں نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کے نشے کا عادی بنا کر ان سے وارداتیں کروانے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ پولیس نے نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو تین ساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا۔

    سچل پولیس نے خفیہ اطلاع پر غازی گوٹھ اسکیم 33 کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نوعمر ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے پسٹل مع ایمونیشن، اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون، نقدی رقم اور ملزمان کے زیرِاستعمال بغیر نمبر پلیٹ لگی موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔

    ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق ملزمان میں رضوان ولد رمضان، اظہار ولد ذوالفقار، یاسین ولد محمد ہاشم اور غلام محمد ولد مدد علی شامل ہیں، گروہ کا سرغنہ غلام محمد نوعمر بچوں کو چرس اور آئس کا عادی بنا کران سے وارداتیں کروایا کرتا تھا،گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش غازی گوٹھ، سکندر گوٹھ اور اطراف کے علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے –

    اداکارہ عمارہ چوہدری کا اکیلے رہنے کے حوالے سے ذاتی اور خوفناک تجربہ

    بلوچستان دہرا قتل کیس: بانو کو اپنی ”غلطی“ کا احساس ہوگیا تھا اور وہ خود اپنی جان لینا چاہتی تھی،بہن

    سینیٹ میں اسرائیلی پارلیمان کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

  • کراچی: شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد سےکوما میں جانیوالی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی

    کراچی میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔

    پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق شوہر کے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 19 سالہ شانتی 23 جولائی کی صبح 10 بج کر 45 منٹ پر سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی،متاثرہ لڑکی کو ایک اور ہسپتال میں آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی میڈیکل معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد ملے تھے۔

    بغدادی تھانے کے ایس ایچ او مجید علی نے بھی لڑکی کی موت کی تصدیق کی، ان کے مطابق شانتی کی شادی 15 جون کو اشوک نامی شخص سے ہوئی تھی اور دو دن بعد شوہر نے ان پر غیر فطری انداز میں جنسی تشدد کیا، جس سے ان کی طبیعت بگڑ گئی لڑکی کے بھائی کی شکایت پر 5 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

    امریکی صدر نے پانچ طیارے گرانے کا بیان ایک بار پھر دہرا دیا

    واضح رہے کہ مذکورہ متاثرہ لڑکی کو رواں ماہ 7 جولائی کو کوما کی حالت میں ٹراما سینٹر لایا گیا تھا، جنہاں وہ تقریبا دو ہفتوں تک زیر علاج رہیں لیکن بد قسمتی سے 23 جولا ئی کو انتقال کر گئیں بغدادی تھانے میں 5 جولائی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 376-B اور 324 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق شکایت کنندہ سیّو ں چانگو نے کہا کہ وہ لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین کا رہائشی ہے، اس کی چھوٹی بہن (شانتی)، جس کی عمر 19 سال ہے، کی شادی 15 جون 2025 کو اشوک مو ہن سے ہوئی تھی۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 30 جون کو بہن کی طبیعت بگڑنے پر وہ اسے واپس گھر لے آئے جہاں اس نے والدین کو بتایا کہ 17 جولائی کو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ ’غیر فطری جنسی عمل‘ کیا، ملزم شوہر نے مبینہ طور پر اس کے نازک اعضا میں ’آہنی پائپ‘ ڈال دیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

  • کراچی میں ٹریفک حادثہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق،  8 افراد زخمی

    کراچی میں ٹریفک حادثہ، 5 سالہ بچہ جاں بحق، 8 افراد زخمی

    کراچی میں قائد آباد کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 5 سالہ بچہ جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

    قائد آباد میں ایک تیز رفتار کار بےقابو ہو کر سڑک کنارے موجود راہگیروں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کار سوار افراد سمیت کل 8 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں شامل 5 سالہ بچہ عقیل دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق کار ڈرائیور سڑک عبور کرنے والے ایک شخص کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران گاڑی بے قابو ہو کر راہگیروں پر چڑھ گئی۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ڈرائیور سے واقعے کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

    ایشیا کپ ہاکی: سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا بھارت نہ جانے کا فیصلہ

    خاتون و مرد قتل کیس میں قبائلی سردار دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد میں موسلادھار بارش، گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

  • کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، دوخطرناک دہشتگرد  ہلاک، تفصیلات آگئیں

    کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، دوخطرناک دہشتگرد ہلاک، تفصیلات آگئیں

    کراچی کے علاقے موچکو میں 17 جولائی کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی میں دو خطرناک دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، اسلحہ اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے، جو بم اور خودکش جیکٹ تیار کرنے کا تربیت یافتہ ماہر تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق طاہر خیبرپختونخوا میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اس کی گرفتاری پر کے پی حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔ طاہر کا تعلق کالعدم تنظیم فتنہ الخوارج سے بتایا گیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دوسرے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا نام کاشف ہے، جس کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے حیران کن انکشاف ہوا کہ وہ پہلے ہی افغانستان میں ہلاک ہو چکا ہے، تاہم اس کا قومی شناختی کارڈ پاکستان میں اب بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

    سی ٹی ڈی حکام نے کاشف کی فیملی سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ وہ بھی فتنہ الخوارج کا رکن تھا اور اس کی تدفین افغانستان میں کی گئی تھی۔ اس کے شناختی کارڈ کے پاکستان میں استعمال کی تحقیقات جاری ہیں، اور اس کی مکمل شناخت کے لیے دیگر صوبوں سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں مارے گئے۔ جائے وقوعہ سے ایک خودکش جیکٹ، دستی بم، خودساختہ دھماکہ خیز مواد اور جدید اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں دہشتگردی کی روک تھام کے لیے یہ کارروائی اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جب کہ سی ٹی ڈی اور حساس ادارے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    آر ایس ایس سے منسلک کانوریوں کا بھارتی فوجی پر بہیمانہ تشدد، مودی حکومت خاموش

    بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا سفاکانہ قتل، ویڈیو وائرل