Baaghi TV

Tag: کراچی

  • دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    کراچی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کا معاملہ ،دوران تفتیش گرفتار مبینہ دہشتگردوں نے اہم حقائق سے پردہ اٹھا دیا ،

    سی ٹی ڈی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں کی لسانی بنیاد پر مکلی ٹھٹھہ میں تاجر پر قاتلانہ حملہ کی ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئیں،گرفتار مبینہ دہشتگردوں کے گروہ کو معشوق کمرانی اور اصغر شاہ بیرون ملک سے فنڈنگ کرتے ہیں،مبینہ دہشتگرد کراچی سے حب کو بجلی سپلائی کرنے والی جو ہائی ٹینشن لائن اڑانا چاہتے تھے اس کی بھی تصاویر سامنے آ گئیں ،تصاویر میں ہائی ٹینشن پول کے اطراف نصب بارودی مواد واضح دیکھا جاسکتا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزموں نے غیرملکیوں اور حساس ادارے کے افسران کی ریکی کرنے کا بھی اعتراف کر لیا، حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے گذشتہ دنوں تین مبینہ دہشتگردوں کو مواچھ گوٹھ،دو کو ایمپریس مارکیٹ سے گرفتار کیا تھا

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے نیو کراچی خمیسو گوٹھ کے گھر میں فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کا واقعہ، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی شخص پولیس افسر ہے ،واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا،پولیس حکامپولیس افسر سب انسپکٹر شکیل کو مکان کے تنازع پر رشتہ داروں سے جھگڑا ہوا،پولیس افسر کو ٹانگ میں گولی ہے، شعبہ انوسٹی گیشن تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا میں تعینات ہے

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    علاوہ ازیں اورنگی ٹاون گلشن بہار کے گھر میں مبینہ طور پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، آٹھ ملزم مبینہ طور پر جدید اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو لوٹ کر فرار ہوگئے ،متاثرین کا کہنا ہے کہ مسلح ڈاکو گھر سے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لیکر فرارہوئے،واردات کرنے والے تین ملزموں کے پاس چھوٹے ہتھیار تھے،دیگر کے پاس بڑا اسلحہ موجود تھا،ملزموں نے واردات کے دوران اہل خانہ کو باندھ کر کمرے میں بند کردیا تھا، ،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات علی الصبح پیش آئی،پولیس کا کرائم سین یونٹ پہنچ گیا،تحقیقات جاری ہیں،

    علاوہ ازیں کورنگی عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص کے زخمی ہونے کا واقعہ،پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرپیش آیا،ڈاکؤوں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوا فائرنگ میں ملوث دو مبینہ ڈاکؤوں کو اطراف میں موجود شہریوں نے پکڑ لیا ،بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،مشتعل ہجوم کے درمیان موجود شہری نے دونوں ڈاکؤوں کو بھی گولیاں ماردیں،ملزم شدید زخمی ہو گیا،عوامی کالونی پولیس واقعے کی اطلاع پر پہنچ گئی ،زخمی مبینہ ڈاکؤوں اور شہری کواسپتال روانہ کر دیا گیا،

  • بیرون ملک سے چھٹی پر آئے دو بچوں کے باپ کوکزن نے ذبح کر دیا

    بیرون ملک سے چھٹی پر آئے دو بچوں کے باپ کوکزن نے ذبح کر دیا

    کراچی: بن قاسم کے علاقے میں بیرون ملک سے مختصر چھٹی پر اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے آنے والے شخص کو کزن نے ذبح کردیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اللہ بخش حمائتی گوٹھ فٹبال گراؤنڈ کے قریب گھر سے ایک شخص کی ذبح شدہ لاش ملی، جس کی شناخت 32 سالہ صغیر بختی ولد غلام شبیر کے نام سے کی گئی مقتول 2 بچوں کا باپ اور 15 روز قبل ہی عمان سے ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیوی بچوں سے ملنے آیا تھا۔

    کراچی:کاریں چوری کرنےوالے پکڑے گئے

    پولسی کے مطابق مقتول کو اس کے کزن مظفر ولد عاشق نے گھریلو جھگڑے کے دوران گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جس نے خود کو گھر کے غسل خانے میں چھپا لیا تھا۔

    مقتول کا آبائی تعلق جیکب آباد سے تھا قتل کے الزام میں حراست میں لیا جانے والا ملزم مظفر مقتول کے گھر کے قریب ہی رہائش پذیر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی اہلیہ یا کوئی اور رشتے دار اگر مقدمہ درج کرانے نہیں آیا تو پولیس سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی ۔

    قصور:گذشتہ روز اغواء ہونے والے تاجر کی کنگن پور کی حدود سے لاش برآمد

  • مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں،مرتضیٰ وہاب کا جماعت اسلامی کو مشورہ

    مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں،مرتضیٰ وہاب کا جماعت اسلامی کو مشورہ

    موجودہ صورتحال اور جماعت اسلامی رہنماوں کے الزامات پر مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو تعمیر و ترقی کی ضرورت ہے تخریب کی نہیں۔ دھرنے ہنگامے کی سیاست سے کراچی کی خدمت نہیں ہوگی۔ جماعت اسلامی قیادت کو مشورہ ہے کہ وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔جماعت اسلامی رہنماوں کے الزامات اور تقسیم کی سیاست سمجھ سے بالاتر ہے۔آٙئیں ملکر کراچی کی تعمیر کے بےنظیر ویژن کا حصہ بنیں۔

    علاوہ ازیں لیاقت آباد ٹاؤن میں گریجویٹ فورم کی تقریب سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حلقہ بندیوں والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کردیا اور اب سڑکوں سے کراچی چلا کر دکھائیں گے، بلدیاتی الیکشن میں شکست جمہوری نظام کو ہوئی ہے اور حکمرانوں کا لاڈلا کلب جیت گیا ہے وقت ثابت کرے گا کہ جن ایوانوں میں ہم نہیں ان کی کوئی اوقات نہیں یہاں سچ بھی پورا نہیں بول سکتے کیونکہ پاکستان میں ہمیشہ سچ سینسر ہو جاتا ہے، اپنے حصّے سے زیادہ قربانی دے چکے ہیں اگر اب بھی ہمیں صحیح نہیں گنا گیا تو تولنا پڑ جائے گا،عمران خان جو کُچھ کہہ رہے ہیں اگر وہ سب ہم کہہ دیں تو ہماری مائیں ہمیں ڈھونڈتی پھریںہمیں قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تھا لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں رہنا پڑ رہا ہے جاگیردارانہ جمہوریت اور خاندانی نظام جمہوریت پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے،

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    دوسری جانب جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے احتجاج کر رہی ہے،کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی اور نتائج میں تبدیلی کے خلاف اسلام آباد، پشاور،ملتان اور لاہور میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر اور ملک بھر میں احتجاج کیا۔پشاور میں احتجاجی ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج لاحق نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے

  • اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر آج دن 3 بجے تک فیصلہ نہ ہوا تو تمام اضلاع میں ڈی آر او آفس پر دھرنا دیں گے۔

    باغی ٹی وی:ادارہ نور حق میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے نتائج میں تاخیر پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسز کے باہر دھرنے دیئے ہیں، جنہیں فی الحال ختم کیا جارہا ہے، اگر دھاندلی سے نتائج تبدیل کرنے کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو بدھ سے ملک گیر احتجاج اور دھرنا ہوگا اور ضرورت پڑی تو پورے ملک کی سڑکیں جام کریں گے۔

    سندھ بلدیاتی انتخابات کےنتائج میں تاخیرکا معاملہ ایوان بالا پہنچ گیا

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تاریخی کم بیک کیا، شہریوں نے اپنی سیاسی وابستگیوں کو چھوڑ کر جماعت اسلامی کو منتخب کیا، الیکشن کمیشن جان بوجھ کر معاملات خراب کررہا ہے، ہمیں ہروا کر پی پی کو جتوایا گیا، الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے آر اوز نے نتائج تبدیل کیے، پی پی اور الیکشن کمیشن نے مل کر کارروائی کی۔

    نعیم الرحمان نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کو جتوایا گیا ہے، پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کا مینڈیٹ چرا کر جشن منا رہی ہے پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ساری کارروائی ڈالی، ہم کراچی کے شہریوں کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے نہیں دیں گے، الیکشن کمشنر بتادیں وہ پی پی کیخلاف کچھ نہیں کرسکتے، چیف الیکشن کمشنر کو کراچی آناچاہیے تھا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 20 تاریخ کو کراچی پہنچیں گے جس کے بعد ہم یوم تشکر کے ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کریں گے۔

    کراچی بلدیاتی انتخابات نتائج میں ہیرا پھیری کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر میں…

    انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے ووٹ پیپلزپارٹی کے ووٹوں سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں، پی پی سو سال بھی لگا دے تو کراچی میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، ضرورت پڑی تو پورے ملک کی شاہراہیں جام کردیں گے۔

    نعیم الرحمان نے کہا کہ تین چار بار الیکشن ملتوی کروائے گئے، ووٹر لسٹیں درست نہ ہونے پر بھی ہم الیکشن میں گئے، حلقہ بندیوں میں پڑتے تو الیکشن مزید تاخیر کا شکار ہوتے، عوام کے حقوق کیلیے ہر موقع اور مرحلے پرآواز اٹھائی، شہریوں کیلیے جدوجہد کی اور کرتے رہیں گے اگر کسی نے ہمارے لوگوں اور شہر کا میںڈیٹ چرایا تو اُسے گھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔

    الیکشن کمیشن نے 25 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی

  • کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی: شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی ۔

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے…

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ، شہر میں ہلکی دھند ہے،حد نگاہ 3.5 کلو میٹر ہے جبکہ شمال اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج رات بھی کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

  • حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

    کراچی: صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں لہٰذا اگر کوئی شکایت ہے تو اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنرسندھ اعجاز انورچوہان نےکہا ہےکہ الیکشن کمیشن نےاپنی آئینی ذمہ داری پوری کی ہے، کراچی کی تاریخ میں پرامن پولنگ ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں نے بھرپورحصہ لیا، اس ماحول میں الیکشن کا انعقاد اچھا رہا، الیکشن کمیشن نے بہتر اقدامات کیے جبکہ ہمارے متعلقہ افسران نے بہترین انداز میں مانیٹرنگ کی۔

    الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر میں الیکشن کمیشن کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا گیا کہ حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے فارم 11 اور 12 سے متعلق شکایات کی گئی جس کے بعد فوری ہم نے احکامات دیے، کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ہمیشہ شکایت آتی رہتی ہیں کہ ان کے ایجنٹ کو فارم نہیں دیا گیا، اورنگی ٹاؤن سے کچھ شکایت آئی تھیں کہ ان کو نتائج میں فرق تھا لیکن اس کی شکایت الیکشن کمیشن کو واضح نہیں ملی تاہم اتنا بڑا انتخابی عمل مکمل پرامن رہا۔

    عجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے خاص طور پر حافظ نعیم الرحمٰن سے گزارش ہے کہ الزامات نہ لگائیں، کسی کو کوئی شکایت ہے تو اس پر ہم مکمل تحقیقات کریں گے اور شکایات کا ازالہ کیا جائےگا،سیاسی جماعتوں اور امید واروں کو شکایت ہو تو وہ الیکشن کمیشن آفس آکر درخواست دیں، کوئی بھی افسر دھاندلی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 11 ار 12 فوری دیا گیا لیکن رزلٹ بنانے میں وقت لگا ہے، پریزائیڈنگ افسر 48 گھنٹوں سے کام کر رہے تھے، سیاسی جماعتوں نے دھاندلی قرار دیا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔

  • دھاندلی کر کے جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،حافظ نعیم الرحمان

    دھاندلی کر کے جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا ہے کہ دھاندلی کر کے جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا،شہر بھر میں بھی اس ڈاکے کے خلاف احتجاج کی کال دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے خلاف خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی، بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی شہر کی نمبر ون پارٹی بن کر سامنے آئی ہے اور ہم سادہ اکثریت کی جانب جا چکے ہیں لیکن ہماری واضح اکثریت کو کم کرنے کے لیے آر اوز کے دفاتر میں نتائج تبدیل کیے گئے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ 95یوسی میں ہمارے امیدواروں کے فارم 11 اور 12 ہمارے پاس موجود ہیں لیکن ان میں سے 9یوسیز کے نتائج میں آر او آفس میں سازش کے ذریعے غلط اعلان کر کے ہمیں ہارا ہوا ظاہر کیا گیا ہے، ان یوسیز میں اورنگی ٹاؤن کے یوسی نمبر 8,7,6,3 منگوپیر معمار یوسی 12، گلشن اقبال یوسی 1، مومن آباد یوسی 3اورماڈل کالونی یوسی 8،یوسی 1 صفوراٹاؤن شامل ہیں، اس کے علاوہ 10یوسیز میں ہم نے دوبارہ گنتی کی درخواست بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن نے الزام لگایا کہ ہماری نشستیں کم کر کے 86کر دی گئی ہیں اور خود کو اوپر لایا گیا ہے کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور بائیکاٹ کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ترازو کے نشان پر مہر لگا کر مینڈیٹ دیا اگر ہمارے مینڈیٹ پر شب ِ کون ختم نہ کیاگیا تو ہم ایسے تمام آر اوز کے دفاتر پر دھرنادیں گے جہاں دھاندلی کر کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور شہر بھر میں بھی اس ڈاکے کے خلاف احتجاج کی کال دی جائے گی۔

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ریٹرننگ آفسر منتخب نمائندوں کو نتیجہ دینے کے بجائے دھوکے بازی کرتے ہوئے خاموشی سے دیوار پر چسپاں کرکے چلا گیا جو سراسر دھاندلی اور اکثریت کو کم کرنے کی سازش ہے، اس کی تحریری شکایت ہم نے صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

    حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ صوبائی الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کی اس دھاندلی کے خلاف جماعت اسلامی شدید مزاحمت کرے گی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے استعمال کرے گی، ہم عدالتوں میں بھی جائیں گے اور سڑکوں پر بھی عوام قوت و طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کہ اگر ہمارا میئر آنے سے روکا گیا تو پھر ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شہر میں سب سے بڑی سیاسی و انتخابی قوت بن کر سامنے آئی ہے اور عوام نے ہماری حق دو کراچی تحریک پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم اہل کراچی سے بھرپور اظہار تشکر کرتے ہیں کہ جنہوں نے الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے شدید ابہام اور گومگو کے باوجود گھروں سے نکل کر ایک معقول تعداد ووٹ دیا، ترازو کو کامیاب کروایا اور مسترد کر دیا ان عناصر کو کہ جو چاہتے تھے کہ کوئی گھر سے ہی نہ نکلے۔

  • بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش،پی ٹی آئی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس کھولنے کی کوشش پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: فردوس شمیم نقوی نے یو سی 2 تحصیل میونسپل کمیٹی جناح میں بیلٹ باکس کی سیلیں کھول کر دکھائی تھیں فردوس شمیم نقوی کا اعتراض تھا کہ یہ سیلیں توڑے بغیر کھولی جا سکتی ہیں، فردوس شمیم نقوی کی بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

    بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیا اور اب ان کے خلاف خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی پریزائیڈنگ افسر کی مدعیت میں سولجر بازار تھانے میں کی گئی۔

    واضح رہے کہ لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے تھے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

  • نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے، ہماری اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے

    باغی ٹی وی : حافظ نعیم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورپیپلزپارٹی دھاندلی نہ کرے، ہمیں فارم 11 اور 12 نہیں دیا جارہا تھا، ہم 100 نشستوں پرجیت چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی 70 سے 75 سیٹیں ہیں۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    حافظ نعیم نے کہا کہ مکمل نتائج جاری ہونے کے بعد پارٹی کا اجلاس بلالیا ہے، ہمیں ہروایا گیا ہے، پہلے ہمیں نمبر ون پارٹی تسلیم کریں پھربات چیت ہوگی، جو نتائج جاری ہوئے ہیں اس پر ہم پیپلزپارٹی سے بات نہیں کریں گے پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی، آج ہی الیکشن کمشنر سندھ کے پاس جارہے ہیں۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جماعت اسلامی کے تحفظات ہیں تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں جیتنے والے سڑک پر کھڑی ایم کیو ایم کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن پر سوالیہ نشان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں حلقہ بندیاں درست نہیں، کراچی میں کل 74 یوسیز کم کی گئیں اور جن علاقوں میں ایم کیو ایم مقبول ہے وہاں حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں حلقہ بندیوں کو لے کر 5،6 مہینے ضائع کیے گئے، حکومت سے نکلنے کا نہیں سوچ رہے مگر ہمارے پاس یہی آپشن ہے، اگر ہمیں لگا کہ اس ایوان سے ہمیں کچھ نہیں ملے گا تو پھر ایسی حکومت میں رہنے کا فائدہ نہیں۔

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

    ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہبازشریف نے ہمیں اعتماد دیا تو ہم انہیں اعتماد کا ووٹ دیں گے، شہباز شریف کے بہت سے مسئلے حل نہیں ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے معاہدے کی گارنٹر پی ڈی ایم کی پوری قیادت تھی ہماری آبادی 25 سے16 فیصد کم کردی گئی، 2013 میں نوازشریف کو ایم کیو ایم کی ضرورت نہیں تھی تو ہم نہیں گئے، کل سے سڑکوں پر نکلیں گے ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کے لیے نہیں جمہوریت کیلئے اتحاد کیا، باجوہ صاحب نے ملاقات میں کہا ہم نیوٹرل ہیں آپ اپنے فیصلے خود کریں۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 یوسیز پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ ن نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہےمہاجر قومی موومنٹ ایک یوسی پر اور آزاد امیدوار3 یوسیز پرکامیاب ہوئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے جبکہ 10 نشستوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوئے، ایک نشست پر پیپلزپارٹی کا چیئرمین پینل بلا مقابلہ جیت چکا ہے۔

  • جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، کراچی میں تیسرے نمبر پر آنے والی جماعت تحریک انصاف نے تاخیر کو دھاندلی کا حربہ قرار دیا ہے اور یہی موقف دوسرے نمبر پر نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اسلامی کا بھی ہے۔

    کراچی کا میئر جیالا ہی ہو گا، سندھ کے صوبائی وزیر کا باغی ٹی وی کو انٹرویو

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات کے بعد جماعت اسلامی نے نتائج فوری جاری کرنے کے مسلسل مطالبے اور عمل درآمد نہ ہونے پر بالآکر کل ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دے۔

    یہ کال جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے دی گئی ہے جس کے مطابق نتائج میں تاخیر اور ردو بدل کے خلاف کل ملک بھر میں جگہ جگہ مظاہرے کیے جائیں گے۔

    اسلام کا عادلانہ نظام ہی تمام مشکلات کا حل ہے، حافظ محمد ادریس

    قبل ازیں لیکشن کمیشن نےکراچی کی تمام 235 یونین کونسلز(یوسیز) کےنتائج جاری کیے ہیں نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 93 یوسیز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے جب کہ جماعت اسلامی 86 یوسیز میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبرپر ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو کراچی ڈویژن میں 40 سیٹوں پرکامیابی ملی ہے جب کہ مسلم لیگ نے7، جمعیت علمائے اسلام نے 3 اور تحریک لبیک نے 2 ایم کیو ایم نے 1 اورآزاد امیدواروں نے 3 نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے-

    کراچی بلدیاتی الیکشن کے مکمل نتائج ، پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا