Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

    ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

    ایک سال میں 16 خواتین قتل،کاروکاری کے پانچ،گمشدگی کے سات کیس رپورٹ

    حیدرآباد سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن نے سال 2021 اور 2022 نے رپورٹ جاری کردی

    چیئر پرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن جسٹس ریٹائرڈ ماجدہ رضوی نے رپورٹ سالانہ رپورٹ پیش کی ،رپورٹ کے مطابق جنوری 2021 سے مارچ 2022 تک صوبے سے انسانی حقوق کی 738 شکایات موصول ہوئیں، صوبے کے 30 فیصد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سب سے زیادہ کیسز 221 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے حیدرآباد سے 49، سکھر سے 46 کیسز رپورٹ موصول ہوئیں 738 میں سے 251 کیسز پر ازخود نوٹس لیا خواتین کے حوالے سے 248 کیسز سامنے آئے

    سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کے قتل کے 16، کاروکاری کے 5 اور 7 گمشدگی رپورٹ ہوئیں گھریلو تشدد کے 21 کیس رپورٹ ہوئے جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں،سب سے زیادہ سندھ پولیس کیخلاف 447 شکایات موصول ہوئی پاکستان بیت المال، زکواة اینڈ عشر ڈپارٹمنٹ، کے الیکٹرک اور حیسکو کیخلاف بھی شکایات میں اضافہ ہوا

    سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن کی تقریب سے جسٹس ندیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہیومن رائیٹس کمیشن ایک اچھا ادارہ ہے اور اچھا کام بھی کر رہا ہے،صحت،چائیلڈ لیبر،ایجوکیشن سمیت بہت سے مسائل پر یہ ادارہ کام کر رہا ہے کمیشن کی چئیرپرسن ماجدہ رضوی صاحبہ کو پرانا جانتا ہوں وہ ایک اچھی اور باہمت خاتون ہیں،شہری اپنے مسائل کے حل کے لئیے ان تک آسانی تک پہنچ سکتے ہیں،

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

  • کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، حافظ نعیم الرحمان

    کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا، کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، حافظ نعیم الرحمان

    لاہور: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا –

    باغی ٹی وی: لاہورمیں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نےکہا ہمارے نمبرز کو آگے پیچھے کرنے کی کوشش کی گئی، ہم نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا،ہم نے تمام جماعتوں کو پیشکش کی ہے کہ سیاسی لڑائی لڑتے رہیں لیکن کراچی کی تعمیر و ترقی میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

    پاکستان اسلامی ریاست، اس کے خلاف مسلح کاروائی حرام ہے، پیغام پاکستان قومی کانفرنس

    انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہےاوروہاں لوگوں نے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے چلتی ہے، قرضوں اور سود کی ادائیگی حکمران نہیں کرتے، قوم کو اپنے حق کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا کوئی اب کراچی کا حق نہیں مار سکے گا، ہم اپنے اختیار سے زیادہ کام کریں گے، ہم لڑیں گے اور اپنا حق چھین لیں گے-

    قبل ازیں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا تھا کہ ایک سیٹ تو کیا اپنا ایک ووٹ بھی پیپلزپارٹی کے پاس نہیں جانے دیں گے، کراچی کے میئر حافظ نعیم الرحمان ہی ہوں گے، جماعت اسلامی کراچی کے امیر نے شہر کی بہتری اور ترقی کیلیے پیپزپارٹی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر فریقین کو بات چیت کی دعوت بھی دے دی۔

    حافظ نعیم الرحمان کا لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال

    سراج الحق نے کہا تھا کہ کراچی کے عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے اسے ہر گز چوری نہیں ہونے دیں گے اور اپنی ایک سیٹ تو کیا ایک ووٹ کو بھی پیپلز پارٹی کے پاس نہیں جانے دیں گے، پیپلز پارٹی یہ حقیقت جتنی جلدی تسلیم کر لے اتناہی اس کے حق میں بہتر ہے کہ کراچی کے میئر تو حافظ نعیم الرحمن ہی ہوں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی سے کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام نے ہمیں جو مینڈیٹ دیا اسے تسلیم کریں، پیپلز پارٹی بتائے سندھ میں آج بھی مظلوم غریب اور ہاری بنیادی سہولتوں سے محروم کیوں ہیں؟ اندرون سندھ کے عوام بد حال ہیں، پیپلز پارٹی ان کے حال پر رحم کرے اور اگر خدمت کرنی ہے تو اندرون سندھ میں کرے، کراچی میں ہمارا مینڈیٹ تو ہر صورت قبول کرنا پڑے گا خواہ ہنس کر قبول کیا جائے یا رو کر۔ کراچی کے مینڈیٹ کو کسی کو بھی ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح دو مرتبہ پڑھائے جانے کا انکشاف

  • فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو مقرر،نوٹیفکیشن جاری

    فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو مقرر،نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: کمشنر کراچی نے فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : کمشنر کراچی نے آٹے کی سرکاری قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق فلور ملوں کے آٹے کی ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو جبکہ خوردہ قیمت 98 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے-

    نوٹیفکیشن کے مطابق چھوٹی چکیوں کے لیے آٹے کی خوردہ قیمت 105 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے-

    مارکیٹ میں گندم کی سپلائی بہتر ہونے سے آٹے اور گندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے تاہم قیمتیں گزشتہ دو، تین ماہ کے مقابلے میں اب بھی زائد اور کم آمدن طبقہ کی پہنچ سے باہر ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں چکی کا آٹا 125 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ فائن آٹا 115 سے 120 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

    مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی،رانا ثناء اللہ

  • کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: دکان میں پراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے تاہم اب اس پر اسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی ہے-

    ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔

    دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جس نے واقعہ سے متعلق شواہد جمع کئے بعدازاں پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کو کلیئر کر دیا ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • ہماری پہلی چوائس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر چلنا ہے،سعید غنی

    ہماری پہلی چوائس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر چلنا ہے،سعید غنی

    پیپلزپارٹی کا وفد مسلم لیگ ن کے رہنماوں سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا

    پی پی وفد کی قیادت سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کی، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے پیپلز پارٹی کے وفد کا استقبال کیا ،ملاقات کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنماوں سے اچھے ماحول میں بات ہوئی،مسلم لیگ ن نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ جماعت اسلامی کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں، پولرائزیشن ختم کرکے کراچی کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،ہماری پہلی چوائس جماعت اسلامی کیساتھ ملکر چلنا ہے،کراچی نے مینڈیٹ پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کو دیا ہے،دونوں جماعتوں کو ملکرشہر کے مسائل کو حل کرنا چاہیے،اگرجماعت اسلامی میئر کیلئے دوسری جماعتوں سے بات کررہی ہے تو یہ ان کا حق ہے،

    ن لیگ کے رہنما شاہ محمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کیساتھ بات چیت چل رہی ہے،کراچی کی بہتری کیلئے پیپلزپارٹی کیساتھ ملکرچلیں گے،میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا اس پر اتفاق ہو گیا ہے،

    کراچی کے مسائل کیلئے شہری حکومت کون بنائے گا؟ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے بعد توڑ جوڑ،بات چیت، ملاقاتوں کے سلسلے جاری،پیپلز پارٹی 93 جماعت اسلامی 86 اور پی ٹی آئی کی 40 سیٹیں ہیں، میئر کراچی بننے کیلئے 2بڑی جماعتوں کا اتحاد لازمی ہے کیا پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر میئر کراچی لائے گی ؟کیا پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کے میئر پر راضی ہوجائے گی؟ کیا جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کے میئر پر راضی ہوجائے گی ؟ کیا جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرے گی ؟ یا پیپلزپارٹی ، پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر کراچی میں حکومت بنائے گی؟ اگر جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ایک ہوگئے تو ایم کیو ایم کا رد عمل کیا ہوگا ؟ دو بڑی پارٹی نہ ملیں تو کیا کوئی سرپرائز آئے گا؟ اب کیا ہوگا ؟ کیا توڑ جوڑ ہوگا ؟ کراچی کا کپتان کون ہوگا ؟ سب کی نظریں کراچی پر…کون بنے گا کراچی کا کپتان؟

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

  • پولیس کیپ اور جیکٹ پہن کر وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گینگ گرفتار

    پولیس کیپ اور جیکٹ پہن کر وارداتیں کرنیوالا ڈکیت گینگ گرفتار

    شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

    سرسید کی حدود میں 20 جنوری کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار ملزمان کے حوالے ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے ،مقابلے کے بعد ملزمان رحمان عرف سونو ، اسامہ عرف ڈھولا ، ندیم عرف ڈان اور ولید عرف خوف گرفتار ہوئے تھے ملزمان سے تحقیقات کے دوران انتہائی اہم انکشافات ہوئے اور انکی نشاندہی پر مزید برآمدگی ہوئی ہے ،ملزمان کی نشاندہی پر 100 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 100 سے زائد چھینے ہوئے پرس اور شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ موٹر سائیکل کے کاغذات اور ATM کارڈ برآمد کر لیے گئے ملزم رحمان عرف سونو گروہ کا سرغنہ ہے جبکہ ملزمان کے گروہ میں 12 سے زائد افراد ہیں ملزمان صبح سے لیکر 12 بجے تک تاجروں سبزی منڈی جانے آنے والے بیوپاریوں دوکاندار کو ٹارگٹ کرکے واردات کرتے تھے.

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

     پنجاب میں خواتین پر مظالم اور تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ

    ملزمان وارداتوں کے دوران حلیہ بدلتے تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس کیپ اور جیکٹ پہن کر واردات کرنے نکلتے تھے ملزمان کراچی، حیدرآباد، ٹنڈوآدم سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں واردات کرتے اور ٹنڈوآدم میں روپوش ہوجاتے تھے ملزمان نے 3 دن قبل بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5E اپنا لان کے قریب دورانِ ڈکیتی مزاحمت پر شہری عزیز کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا واقعہ کا مقدمہ درج ہے. ملزمان نے 2 دن قبل نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی حدود نمرہ ہسپتال پر سابقہ ایس آئی او سب انس شکیل کو لوٹا اور مزاحمت پر گولی مارکر زخمی کردیا تھا اور فرار ہوگئے تھے ملزمان سے نیو کراچی ڈویژن کی متعدد وارداتوں میں شناخت کا عمل جاری ہے اور مزید مقدمات میں گرفتاری متوقع ہے ملزمان نے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 200 سے زائد، ایسٹ میں 25 سے زائد کورنگی میں 50 سے زائد سرجانی یوسف گوٹھ میں 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں جیکٹ ہلمٹ اور لال 125 موٹر سائیکل سے شناخت کیا جا سکتا ہے ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کاروائی جاری ہے گرفتار ملزمان کو انکشاف کے بعد متعلقہ مقدمات میں بھی گرفتار کیا جارہا ہے

    معذور بچی کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    20 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے کیا گیا مسلسل دو روز گھناؤنا کام

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    شادی کے بعد سسر کرتا رہا نئی نویلی دلہن کے ساتھ مسلسل گھناؤنا کام

  • حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا

    کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کا شکار حدیقہ میمن کیس میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی،مزید پانچ سال جیل میں سزا دینے کا بھی حکم جاری، ملوث ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : حدیقہ میمن کے والد جاوید میمن نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سزا دے کر معزز عدالت نے مزید بچیوں کی زندگی کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے ایڈووکیٹ محمد خان شیخ نے کہا کہ سماج میں برائیوں کو ختم کرنے میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا-

    قصور: اوباشوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    تفصیلات کے مطابق دو سال قبل 12 جنوری 2021 کو میمن گوٹھ میں 14 سالہ بچی طالبعلم حدیقہ جاوید میمن سے محلے کے چار ملزمان سبحان، آرض، عدیل مزمل نے اجتماعی زیادتی کر کے سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیو بھی وائرل کی تھی جس کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا-

    اس سلسلے میں پہلے ملیر کورٹ اور بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت میں 18 ماہ تک کیس چلا جس کا عدالت نمبر 4 کے معزز جج الطاف اعوان نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو 25 سال عمر قید اور مزید 5 برس قید کی سزا سنائی اور فوری طور پر ملزمان کو سینٹرل جیل بھجوا دیا-

     سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا پڑوسی گرفتار

    کیس میں حدیقہ میمن کے وکیل محمد خان شیخ نے بتایا کہ میں نے کیس میں اس لیے محنت کی کے سماج میں سے برائیوں کو روکا جا سکے، لڑکی کے والد جاوید میمن کا کہنا ہے کہ اوباش لڑکوں نے میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی ہے لیکن عدالت نے انصاف کرکے دیگر بچیوں کی زندگی کو محفوظ بنا دیا ہے۔

  • سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    سندھ بلدیاتی انتخابات:نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوا،فافن

    انتخابی امور پر نظر رکھنے والی غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سےسندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہونے کے باوجود انتخابی نتائج میں غیرضروری تاخیر سے سارا عمل متاثر ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: سندھ مقامی حکومتوں کے انتخابات کے دوسرا مرحلے کے حوالے سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے رپورٹ جاری کی، جس میں کہا گیا ہے کہ نتائج میں غیر ضروری تاخیر نے پرامن اور منظم انتخابی عمل کو گہنا دیاکراچی اورحیدرآباد ڈویژن میں ووٹ ڈالے جانے کی شرح میں خاصا فرق رہا البتہ انتخابی عمل پرامن اور نسبتاً منظم رہا،تاہم سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابی نتائج میں تاخیر کی بنا پر لگائے جانے والے دھاندلی کے الزامات نے انتخابات کی شفافیت کو متاثر کیا ہے۔

    پیپلزپارٹی سےعملی اقدامات کےبعدہی مزیدبات چیت ہوسکتی ہے،حافظ نعیم

    فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے بائیکاٹ سے کراچی اور شہری حیدرآباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ کم رہا، عام انتخابات کے سال میں انتخابی عمل پر شکوک و شبہات کے تنازعات سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوگا، شکوک و شبہات سے پاک انتخابات کے ذریعے ہی ملک میں سیاسی استحکام آسکتا ہے جبکہ متنازع الیکشنز سے جمہوریت مزید کمزور ہوگی، اور شہریوں کا جمہوری عمل پر اعتماد متزلزل رہے گا۔

    رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ انتخابی قانون الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت خود کو حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے کے جائز خدشات کو دور ہر ممکن حد تک دور کرنے کی کوشش کرے تاکہ ایسے انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے جن میں تمام شہری شامل ہوں اور کسی جماعت کے انتخابی بائیکاٹ کی نوبت پیش نہ آئے۔

    فافن رپورٹ کے مطابق سیاسی تنازعات اور انتخابات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باوجود بدین، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ اور ملیر کے اضلاع میں ووٹروں کی ایک نمایاں تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا البتہ کراچی سینٹرل ، کراچی ایسٹ ، کراچی ویسٹ ، کراچی ساؤتھ، کورنگی، حیدرآباد اور کیماڑی کے اضلاع میں ووٹر ٹرن آؤٹ نسبتاً کم رہا۔

    تحریک انصاف کے مزید استعفے منظور ہونے کا امکان

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ 40 فیصد سے زائد رہا جبکہ کراچی میں ملیر کے علاوہ 20 فیصد سے بھی کم رہا۔ واضح رہے کہ 2015 کے مقامی حکومتوں کے انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ٹرن آؤٹ بالترتیب 36 اور 58 فیصد تھا۔

    فافن کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے پہلے مرحلے کے مقابلے میں حالیہ مرحلے کے دوران ووٹنگ کا عمل زیادہ منظم رہا تاہم پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ان کے اطراف میں انتخابی اشتہارات اور تشہیری مہم سے متعلق بے ضابطگیوں کے ساتھ ساتھ بیلٹ پیپر کے اجرا سے متعلق بے قاعدگیاں دوسرے مرحلے میں بھی برقرار رہیں۔ دوسرے مرحلے میں انتخابات کے دن کا ماحول بڑی حد تک پرامن رہا۔

    پولنگ کے دوران فافن کے مشاہدہ کاروں نے پولنگ اسٹیشنوں پر تلخ کلامی کے 14 واقعات رپورٹ کیے جبکہ پہلے مرحلے کے دوران تشدد کے 55 واقعات دیکھنے میں آئے تھے جن میں مسلح جھڑپیں بھی شامل تھیں۔

    دھاندلی کے الزامات کے باوجود کراچی ڈویژن کے عبوری نتائج دو دن کے اندر موصول ہو گئے تھے لیکن حیدرآباد ڈویژن کے مجموعی نتائج کا ابھی بھی انتظار ہے۔

    فافن کےمشاہدہ کاروں کے مطابق پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے تیار کردہ پولنگ اسٹیشن کے نتیجے کے فارموں ( فارم 11 ) میں کئی طرح کی خامیاں بھی دیکھنے میں آئی ہیں فافن کو موصول ہونے والے کئی فارموں میں پولنگ سٹیشنوں کے نام، رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ، مردوں اور عورتوں کے ووٹوں کی الگ الگ تعداد ، اور پریزائیڈنگ افسران کے دستخط سمیت اہم معلومات درج نہیں کی گئیں۔

    الیکشن کمیشن پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات کرانے کے لیے تیار

    حالیہ انتخابی عمل کے مشاہدے کی روشنی میں فافن کی سفارش ہے کہ الیکشن کے دن انتخابی مہم چلانے سے متعلق ضابطہ اخلاق کے سخت نفاذ کو یقینی بنایا جائے جبکہ ووٹروں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ بوتھوں کے لیے مناسب جگہ رکھی جائے۔

    فافن کی یہ رپورٹ 343 پولنگ اسٹیشنوں (کل تعداد کا چار فیصد) سے موصول ہونے والے مشاہدات پر مبنی ہے جن میں 225 مشترکہ، 61 مردانہ اور 57 زنانہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں فافن نے انتخابی عمل کے مشاہدے کے لیے کل 104 تربیت یافتہ شہری مشاہدہ کاروں کو تعینات کیا تھا جن میں 66 مرد اور 38 خواتین شامل تھیں۔

    رپورت کے مطابق مشاہدہ کاروں نے الیکشن کے دن 90 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ کے آغاز ، 953 پولنگ بوتھوں پر انتخابی عملے اور سامان کی دستیابی اور 74 پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کے عمل کا مشاہدہ کیا نیز 1,121 ووٹروں کی شناخت اور انہیں بیلٹ پیپر کے اجرا کے مراحل کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔

    بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،وقار مہدی

  • بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،وقار مہدی

    بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے،وقار مہدی

    پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے غیر متوقع نتائج پر حیران ہونے کے بجائے سنجیدہ سیاسی رویہ اپنانے

    سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں کراچی کی سب بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے کراچی کے میئر کا عہدہ اصولی طور پر پیپلزپارٹی کا حق ہے پیپلزپارٹی کی سیٹیں جماعت اسلامی سے زیادہ ہیں کراچی کے باشعور عوام نے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے پی ٹی آئی کراچی کی سیاست میں اپنے سازشی کردار سے باز رہے کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کا صفایا کر دیا ہے جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سازشی جال میں نہ پھنسے کراچی کے بہتر مستقبل کے لیے جماعت اسلامی بات چیت کا راستہ اختیار کرے کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کا پیپلزپارٹی پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے جماعت اسلامی دھاندلی کے بھونڈے الزام کی آڑ میں شہر کا امن خراب کرنے سے گریز کرے جماعت اسلامی کے سنجیدہ اور سینئر رہنما جماعت اسلامی کراچی کے ساتھیوں کو امن کا درس دیں

    سینیٹر وقار مہدی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے عوامی مینڈیٹ کو جماعت اسلامی کھلے دل سے تسلیم کرےمیں نہ مانوں والی روش جماعت اسلامی کی سیاست پر سوالیہ نشان ہے پیپلزپارٹی نے لاکھ تحفظات کے باوجود جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے ہم جماعت اسلامی کو مشورہ دیتے ہیں کہ بدامنی کے بجائے اصولی بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں

    دوسری جانب وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل میں کہا ہے کہ تحریک انتشار اپنی خفت مٹانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں جماعت اسلامی بھی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے عوام نے سندھ حکومت اور سابق ایڈمنسٹریٹر کی کارگردگی کی بنیاد پر ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیے سابق ایڈمنسٹریٹر نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں کراچی کا چہرہ تبدیل کردیا پیپلز پارٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے کبھی بھی فنڈ کی ناہوتی کا رونا نہیں رویا کراچی کی عوام کے مسترد کردہ جماعت کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے تحریک انتشار کے لوگوں کو سمجھ لینا چاہیں ان کی بیساکھیاں اب ہٹ چکی ہیں عوام اپنا مینڈیٹ چرانے کی اب کسی کو اجازت نہیں دینگے 2018 کے عام انتخابات میں عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے اب بھی خوش فہمی کا شکار ہیں کراچی کے عوام شرپسند عناصر کو احتجاج کی آڑ میں شہر کا امن برباد کرنے کی اجازت نہیں دینگے

    دوسری جانب کراچی دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ جماعت اسلامی کی دھاندلی سے متعلق درخواست پر الیکشن کمیشن میں کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا،الیکشن کمیشن 23 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا جماعت اسلامی نے چھ یونین کونسلز میں دھاندلی،اور غلط گنتی کی شکایات کی تھی ،جماعت اسلامی نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کاروائی کی درخواست کی تھی

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی صدر علی زیدی، بلال غفار،سعید آفریدی اور ساتھیوں پر مقدمہ،قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پورے سندھ میں جعلی مقدمے بنارہی ہے، جہاں تحریک انصاف جیتی وہاں نتائج تبدیل کرکے جیالوں کو جتوایا جارہا ہے، آواز اٹھانے والوں پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں، گزشتہ روز ڈی آر او آفیس پر علی زیدی اور ساتھیوں پر مسلح جیالوں نے حملہ کیا،چوری کرنا آصف زرداری کے جیالوں کی تربیت ہے پی ٹی آئی کی نہیں،الیکشن کمیشن، انتظامیہ، پولیس کی مدد سے سندھ پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن میں ہی پیپلزپارٹی قیادت کو اندازہ ہوچکا ہوگا عوام ان سے کتنی نفرت کرتی ہے، ایڈیشنل آئی جی، آئی جی بننے کی خواہش میں بھرپور غلامی کررہے ہیں، جو افسران اور انتظامیہ زیادتیاں کررہے ہیں انہیں بھولیں گے نہیں،

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

  • وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    وزیراعلیٰ سندھ کا حافظ نعیم کو فون،یقین دہانی کروا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ ہوا ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ کے جو بھی جائز خدشات ہیں ، ان کو دور کیا جائے گا، جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر الیکشن کمیشن سے رابطہ کریں،جو مسائل سندھ حکومت سے ہیں، ان کو حل کرنے میں سندھ حکومت غیر جانبدارانہ کردار ادا کرے گی

    قبل ازیں پیپلزپارٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، سعید غنی کا کہنا تھا کہ مئیر کس جماعت کا ہو،بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے،کراچی میں موجود ہرسیاسی شخص کومہذب اندازمیں بات کرنی چاہیئے ۔ ہم جماعت اسلامی سے ترجیحی بنیادوں پر بات کرنا چاہتے ہیں،

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، مولانا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ ہم کراچی اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن جیتے ہیں ، کراچی والوں نے جمہوریت والا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے ساتھ تمام جماعتوں کو بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں ،پیشگی شرائط کے ساتھ بات چیت کی بات کرنا مناسب نہیں ہے،کراچی بلدیاتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ،

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟