Baaghi TV

Tag: کراچی

  • سانحہ بلدیہ کیس،ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل، نوٹسز جاری

    سانحہ بلدیہ کیس،ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل، نوٹسز جاری

    سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس ،ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی

    سندھ حکومت کی سابق وزیر داخلہ روف صدیقی و دیگر کی بریت کے خلاف اپیل پر بھی سماعت ہوئی،سندھ حکومت کی اپیل پر رؤف صدیقی و دیگر پری ایڈمیشن نوٹسز جاری کر دیئے گئے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ میں 260 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ،کیس میں 6ملزمان کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی ہیں رحمان بھولا اور زبیر چریا نے سزا موت کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے چار ملزمان نے عمر قید کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے اپیلوں میں پراسکیوشن کے 400 گواہ شامل ہیں ،کیس میں ملزمان کی جانب سے گواہ پیش نہیں ہوئے ہیں فریقین سے گواہان کو بیجز میں تقسیم کرنے پر اتفاق ہوا ہے وقوعہ کے وقت موجود گواہوں کا الگ بیچ بنایا جائے گا لاشوں کی شناخت،پوسٹ مارٹم کرنے والوں کا الگ الگ بیچز بنائے جائیں ، عدالت نے مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

    سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

    واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنا دی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

    اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 8سال بعد سنایا،آگ لگانے کی اہم وجہ فیکٹری مالکان سے مانگا گیا بھتہ تھا،رحمان عرف بھولا اورزبیر چریا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہوا،2014میں فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ،شاہد بھائیلہ اورعبدالعزیز دبئی چلے گئے

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کے قریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

  • شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

    شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

    کراچی: شوہر نے پہلی بیوی اور سالی کے ساتھ مل کر دوسری اہلیہ کو قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے فریئر تھانے کی حدود سے گزشتہ رات 27 سالہ خاتون عمیرا کی لاش جناح اسپتال لائی گئی تھی، مقتولہ عمیرا کی لاش اس کا شوہر خرم خالد اسپتال لایا اور پھر اسٹریچر پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

    ٹھٹھہ : نہ اساتذہ ،نہ فرنیچر،کھنڈر بنتی سکول کی عمارت،طلباء و والدین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

    جناح اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی اطلاع فریئر پولیس کو دی گئی جس پر تحقیقات شروع کی گئیں پولیس ذرائع کے مطابق عمیرا کو قتل کیا گیا تھا اور قتل کی اس واردات میں مقتولہ کا شوہر، اس کی پہلی بیوی اور سالی ملوث تھی-

    پولیس کی جانب سے مقتولہ عمیرا کے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو تکنیکی ذرائع کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ دہلی کالونی کے رہائشی ہیں قتل میں ملوث ملزمان کی شناخت خرم خالد مسیح، فائزہ خرم اور ماہ جبین دختر شریف رضا سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    سائبر کرائم، 3 برسوں میں 3060 مقدمے.124 افراد کو سنائی گئی سزا

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے مقتولہ کو بیہوشی کا انجکشن لگایا اور پھر مقتولہ کے ہاتھ پکڑ کر منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا، قتل کے بعد ملزم خرم خالد مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال لایا اور ڈاکٹر سے خاتون کی وجہ موت پیٹ میں درد بتا کر فرار ہوگیا۔

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے ملزمان کو تفتیشی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے-

    چچی سے ناجائز تعلقات لیک،بھتیجے نے چچا کی جان لے لی

  • کراچی بلدیہ عظمیٰ :نئےایڈمنسٹریٹرنے ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام کرنے کے احکامات جاری کردئیے

    کراچی بلدیہ عظمیٰ :نئےایڈمنسٹریٹرنے ہفتہ وار تعطیل میں بھی کام کرنے کے احکامات جاری کردئیے

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کام کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

    باغی ٹی وی : نئے ایڈمینسٹریٹر کے جاری کردہ احکامات کے مطابق کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ کے تمام فیلڈ آفسز ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی نے اس ضمن میں سرکلر بھی جاری کر دیا جس کے مطابق محکمہ کے تمام ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور فیلڈ اسٹاف ہفتے اور اتوار کو بھی اپنے آفس میں موجود ہوں گے۔

    قومی کرکٹر سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ قرار

    دوسری جانب تعطیل کے روز کام کرنے کے احکامات پر افسران اور ملازمین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    افسران و ملازمین کا کہنا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر تعطیل کے دن کام کرانے کا اختیار نہیں رکھتے، چھٹی کے روز ملازمین سے زبردستی کام کرانا غیرقانونی ہے، اسی لیے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ اقدام ملازمین کے حقوق کی پامالی ہے، ایسے احکامات کو کے ایم سی کے تمام ملازمین مسترد کرتے ہیں-

    دفتر محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار

    افسران کا کہنا ہے کہ موجودہ ایڈمنسٹریٹر اس پہلے بھی کے ایم سی کے مختلف عہدوں پر تعینات رہے چکے، ایڈمنسٹریٹر کی کارکردگی سے پورا ادارہ واقف ہے، وہ پہلے خود کچھ کرکے دیکھائیں پھر دیگر ملازمین کیلئے احکامات جاری کریں۔

  • عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    عالمی کتب میلہ میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت ، سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
    کتابوں کے شوقین کو لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے پہلی بار دیکھا گیا
    آج بروز پیر نمائش کا آخری دن ہے،اسٹالرز میں کتابوں کی رعایتی سیل لگاد ی گئی ہے
    کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے میں اتوار کو طلباءوطالبات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑدئیے۔ آج بروز پیر نمائش کا آخری دن ہے۔ عوام نے کتاب دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے آج چوتھے روز بھی ہجوم کو برقرار رکھا جس کی وجہ سے ایکسپو سینٹر میں تل دھرنے تک کی جگہ نہ تھی ۔کتب میلے میں طلبا ءکی معلومات میں اضافے کے علاوہ ان کی تربیت سے متعلق کتابیں بھی موجود ہیں۔کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری کراچی انٹرنیشنل بک فیئرمیں ہر جنس، عمر اور سوچ کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہیں۔ کتابیں خریدنے والوں کو لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے پہلی بار دیکھا گیا ۔ اتوار کی صبح سے ہی ایکسپو سینٹر میں کتب بینی کے شوقین لوگوں کا رش تھمنے میں نہیں آرہا تھا۔کراچی علم و ادب، شعور و آگہی، مذہبی مراکز، سیر و تفریح نیز ہر مزاج اور ذوق رکھنے والوں کے یکساں کشش رکھتا ہے۔کتاب سے محبت کرنے والوں، کتابوں سے دوستی رکھنے والوں اور علم کے متوالوں کے لیے یہ پانچ روزہ کتب میلہ جس کا انتظار عاشقانِ کتب بے چینی سے کررہے ہوتے ہیں۔ پاکستان کا سب ست بڑا کتب میلہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر کا انعقاد 2005 سے ہورہا ہے۔ اس نمائش سے ایک ہی چھت تلے مختلف موضوعات پرکتابیں مناسب قیمت پر دستیاب ہیں جس سے کتب بینی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے ۔اس نمائش کا مقصد لوگوں میں کتابوں کی اہمیت، قدر و قیمت کو اجاگر کرنا ہے کہ آج کل کی نوجوان نسل کتابوں سے دور ہے اور موبائل یا کمپیوٹر پر آن لائن پڑھنے کو ترجیح دیتی ہے۔یہ صرف ایک کتاب میلہ نہیں ہوتابلکہ اس میں پریشانیاں، تفکرات، ایڈونچر، ادیبوں سے ملنے کی خوشی سمیت کئی جذبات شامل ہوتے ہیں۔آج اس نمائش کا آخری روز ہے،8 تا 12 دسمبر 2022 ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 1، 2 اور 3 میں کتابوں کے ملکی اور غیر ملکی پبلشرز اور تقسیم کنندہ ادارے اپنے، اپنے اسٹال سجائیں بیٹھے ہیں جہاں سے کتب بینی کا ذوق رکھنے والے اپنے شوق اور دلچسپی سے متعلق کتب رعایتی قیمتوں میں حاصل کررہے ہیں۔ اس عالمی کتب میلہ کی ایک انفرادیت یہ بھی ہے کہ یہاں بچوں، بڑوں اور خواتین سب کی ہی دلچسپیوں کے مطابق کتابیں دستیاب ہیں اور خصوصاً بچوں کے لیے رسائل، کتابیں ذہنی مشقوں کے کھیل کا مواد اور تعلیمی تحائف بڑے پیمانے تقسیم ہورہے ہیں۔

    ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی لاکھوں عاشقان کتب اس نمائش میں شرکت کررہے ہیں۔ کتب میلے میں خیر پور سے آئے ایک شہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سالانہ تھکن اتارنے کے لیے اس دربار میں شامل ہوتے ہیں۔ جہاں گھٹن زدہ ماحول کے برعکس چند آزاد سانسیں لینے کا موقع ملتا ہے۔ کتابوں کے آخری صدی ہونے کی بات یہاں آ کر دم توڑ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کتاب میلے کا حاصل قیمتی کتابیں اور مشہور لکھاری، سوشل میڈیا کے ہردلعزیز شخصیت، روایتی اور مزاح سے بھرپور تصنیفات کے مصنفوں سے ملاقات ہوجاتی ہے۔اورنگی ٹاﺅن سے آئی ہوئی ایک خاتون نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کی کتب میں دلچسپی قابلِ دید و فخر، قوم کے معماروں کی تربیت کی کوشش کرنے والے تمام افراد اور اداروں کو سلام ہے،دور جدید میں کتب سے زیاد ہ انٹر نیٹ کو اہمیت دی جارہی ہے مگر کتاب سے دوری حقیقت میں علم سے دوری ہے۔شہر میں ہر سو تاریکی نظر آتی ہے جو لوگ کتاب کا ذوق رکھتے ہیں ان کے لیے یہ میلہ امید کی کرن ہے۔بچوں میں بھی کتب بینی کا شوق پروان چڑھانے کی ضرورت ہے، ہر دو ماہ بعد اسکولز اور کالجز سطح پر کتب میلہ کاانعقاد ہونا چاہیے۔ایک اور شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی انٹرنیشنل بک فیئر میں جانے کا موقع ملا، بہت خوشی ہوئی کہ کراچی میں اتنے سارے پبلشرز اور کتابیں ایک جگہ جمع ہیں۔ خوشی اس بات کی بھی تھی کہ کراچی کے مرد خواتین اور بچوں نے بک فیئر کا شاندار استقبال کیا ہے اور ایک جم غفیر بک فیئر سے مستفید ہونے کیلئے موجود ہے۔ گذشتہ کئی سال سے یہ سالانہ بک فیئر دسمبر کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے۔ اور اس ایونٹ کا مجھ سمیت میرے گھر والوں کو بے چینی سے انتظاررہتا ہے۔ میں نے پانچ گھنٹے بک فیئر میں گذارے لیکن وقت گذرنے کا احساس ہی نہ ہوا۔

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ اختتام پذیر 

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    جورڈن(اردن) انٹرنیشنل برج فیسٹول میں باغی ٹی وی کی ٹیم شرکت 

    محکمہ تعلیم سرکاری اسکولوں کی لائبری دوبارہ فعال کریگا،اکبر لغاری
    جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام کی کتابوں سے رغبت کم نہ ہوئی،ڈاکٹر فاروق ستار
    درآمد کاغذ پر عائد ڈیوٹی کم کرانے میں تجارتی انجمن بھی اپنا کردار ادا کریگی،فراز الرحمن
    کتب میلے کے دورہ کے موقع پر سیکریٹری اسکول، سیاسی اورکاروباری شخصیات کی گفتگو
    سندھ حکومت سرکاری اسکولوں کی لائبری کو دوبارہ فعال کریگی ، جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی عوام کی کتابوں سے رغبت کم نہ ہوئی، پاکستان میں کتابوں کی صنعت کو بچانے کیلئے درآمد کاغذ پر عائد ڈیوٹی کو کم کرانے میں تجارتی انجمن بھی اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری ،سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فراز الرحمن نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری5روزہ عالمی کتب میلے کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے علیحدہ علیحدہ گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔نمائش کے چوتھے دن مختلف ممالک کے سفارتکارں ، علمی و ادبی شخصیات نے بھی دورہ کیا اور اپنے پسند کی کتابوں میں دلچسپی ظاہر کی ۔پاکستان پبلیشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد، کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین ، ڈپٹی کنوینئر ناصر حسین، ندیم مظہر، ندیم اختر، کامران نورانی اور وسیم عبدالحسن نے مہمانو ں کا استقبال کیا ۔ سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ عالمی کتب میلہ کراچی کی شناخت بنتا جارہا ہے جس کو کوئی کتاب کہیں نہیں ملتی یہاں وہ کتاب دستیاب ہوتی ہے۔ لڑکیاں بھی تعلیم حاصل کریں اوراپنا مستقبل روشن بنائیں۔

    اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلا م اکبر لغاری کا کہنا تھا کہ یورپ میں سب سے زیادہ کتابیں چھپتی ہیں مگر وہاں لوگوں کی آسانی کے لیے الیکٹرانک بک متعارف ہوچکی ہیں پاکستان میں ہر شخص کتاب نہیں پڑھتا مگر پڑھنے والے اب بھی کتابیںپڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتب بینی کو فروغ دینے کیلئے سرکاری اسکولوں میں قائم پرانی لائبریریوں کو فعال کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور نئی سرکاری اسکولوں کی عمارتوں میں ہال بھی تعمیر کر ہے ہیں جس میں ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ کتابوں کا مطالعہ بھی کیا جا سکے گا ۔ گورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری ( کاٹی ) کے صدر فراز الرحمن نے نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سے کاغذ کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا مگر کاغذ کی قیمتوں میں کمی کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں جہاں یہ سمجھا جارہا تھا کہ کتابوں کا رجحان کم ہوگیا ہے لیکن کتب میلے میں آکر ایسا لگتا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کتابیں کاروباریہ طبقہ کی بھی ضرورت ہیں کیونکہ اسی کتانوں کے ذریعے وہ اچھے بزنس مین بنے ہیں اس لئے وہ بھی کتابوں سے اپنا رشتہ جوڑے رکھنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہاگر کاغذ کی قیمتیں کم نہ ہوئی یا درآمدی کاغذ پر عائد ٹیکس میں کمی نہ کی گئی تو اندیشہ ہے کہ مستقبل میںکتابیںناپید ہو جائیں گی۔بعد ازاں اہم سیاسی ،کاروباری ،علمی و ادبی شخصیات نے نمائش کا دورہ کیااور اپنی پسندیدہ کتابیں بھی خریدیں ۔

  • نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس،متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف اپیلیں مسترد

    نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس،متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف اپیلیں مسترد

    نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس، متحدہ کارکنان کی بریت کیخلاف سرکاراور رینجرز کی اپیلیں مسترد کر دی گئیں

    سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم مرکزنائن زیرو سے دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس کا فیصلہ سنا دیا ،فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان مُلا اور دیگرکی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل مسترد کردی گئی سندھ ہائیکورٹ نے 13 ملزمان کی سزاؤں میں اضافے کے لیے رینجرز کی درخواستیں بھی مسترد کردیں، پراسیکیوشن نے کہا کہ اے ٹی سی نے ایم کیوایم کے 13 کارکنوں کو مختلف سزائیں بھی سنائی تھیں،غیر قانونی اسلحہ کیس میں سزاوں میں اضافے اور بریت کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھیں عدالت نے ملزم فیصل موٹا کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی عدالت نے ملزم فرحان شبیر عرف مُلا ، عبید کے ٹو اور عابد کو 8 ،8 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی

    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کارکنوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیوایم نائن زیرو پر چھاپے کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

    لندن کی عدالت نے الطاف حسین کو معصوم عن الخطا کیوں قراردیا؟مبشرلقمان نے ساری حقیقت بتادی

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا

  • گورنرسندھ کی کراچی میں لگے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت

    گورنرسندھ کی کراچی میں لگے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اب کراچی میں رات اور دن ترقیاتی کام نظر آئیں گے-

    باغی ٹی وی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کے ساتھ الہ دین پارک کا دورہ کیا اور پودا لگایا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نے کہا کہ الہ دین پارک کی جگہ دوبارہ پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیا جائےگا۔

    سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے الہ دین پارک کو اصل شکل میں بحال کرنے کا حکم جاری کیا تھا، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے چارج لینے کے بعد سے ہی کام شروع کردیا ہے، یہاں خوبصورت پارک بنے گا جسے جناح پارک کا نام دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں رات اور دن ترقیاتی کام نظر آئیں گے ایڈمنسٹریٹر آنے والے وقت میں کراچی کو روشنیوں کا شہر ضرور بنائیں گے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایڈورٹائیزرز کو شہر میں لگے آڑے ٹیڑھے بل بورڈ ایک ہفتے کے اندر ہٹانے کی ہدایت بھی کی

    اس سے قبل انہوں نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ہر فرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔

    دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے دی نالج سکول علامہ اقبال کیمپس میں سائنسی نمائش

  • کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    کراچی کے علاقے گبول ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ جن کی لاشوں کوعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیامقتولین کی شناخت نذر محمد، سعید محمد اورخیال محمد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق مرنے والے تینوں سگے بھائی ہیں سہراب گوٹھ مچھر کالونی کے رہائشی تھے-

    گوجرہ :ریلوے پھاٹک چوک کے قریب ایک نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری تحقیقات اور شواہد کیلیے جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے تفتیشی حکام کو نائن ایم ایم کے 14 اور تیس بور کے 12 خول ملے ہیں۔

    پولیس نے واقعے کو بظاہر ذاتی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی بیان جاری کیا جائے گا۔

    پولیس کے حکام کے مطابق تینوں بھائی چوکیداری کا کام کرتے تھے اور پیدل واپس گھر سہراب گوٹھ جارہے تھے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ تینوں بھائیوں کی ندی کے قریب بیٹھے منشیات فروشوں سے تلخ کلامی ہوئی جس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    تونسہ : تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2 نوجوان جاں بحق

    اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف عثمان نے بتایا کہ ندی میں نالے کی تعیمر کا کام چل رہا تھا جبکہ جاں بحق ہونے والے 2 بھائی وہاں پر چوکیداری کرتے تھے اور تیسرا ان سے ملنے آیا ہوا تھا۔

    عباسی شہید اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی اور نہ کبھی کسی سے کوئی تلخ کلامی ہوئی تھی تینوں مقتولین چوکیداری کرتے تھے 6 سے 7 ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے اور ان کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تھا جس میں سید محمد شادی شدہ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا معلوم ہوتا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    اوکاڑہ : خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل…

  • کتب میلہ باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے،کامران ٹیسوری

    کتب میلہ باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے،کامران ٹیسوری

    کراچی :گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہرفرد اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائے تاکہ نسلوں کی تربیت اچھی ہو، اچھی کتابیں نوجوانوں کو مجرم بننے نہیں دیتیں۔ اس کتب میلہ لوگوں کے درمیان باہمی روابط کو گہرا کرنے کا بڑا ذریعہ ہے اگر یہ پلیٹ فارم نہ ہوتا تو ایک دوسرے سے ملاقات کا موقع بھی نہیں ملتا۔ نمائش میں لوگوں کا بڑا جو ش و خروش دیکھ رہا ہوں۔ کتاب سے محبت انقلابی تبدیلی لاتی ہے۔ اگر اسی جو ش و جذبہ سے کتب میلہ لگا رہا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ شہر دوبارہ روشنیوں کا شہر بن جائے گا، ہر فردکراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانے میں مدد کرے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کوکراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5روزہ عالمی کتب میلے کے تیسرے دن دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن، سابق چیئرمین ضلعی میونسپل کارپوریشن ضلع وسطی ریحان ہاشمی، پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد،کراچی انٹر نیشنل بک فیئر کے کنوینئر وقار متین،ڈپٹی کنوینئرناصر حسین،ندیم مظہر،ایم اقبال غازیانی،اقبال صالح محمد،ندیم اختر،کامران نورانی اورسلیم عبد الحسین بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ اسی جگہ پر ایک ماہ قبل اسلحہ کی نمائش آئیڈیاز منعقد ہوئی اسلحہ نمائش کی اہمیت اپنی جگہ ہے مگر دنیا کی کوئی بھی تہذیب یافتہ قوم کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کر سکتی کیونکہ کتابیں ذہنوں اوردلوں کو روشن کرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کتب میلے میں بڑی تعداد میں چھوٹے بڑے نوجوانوں، اساتذہ کرام و ادبی شخصیات میں اتنی بڑی تعداد میں شرکت نے مجھے حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس نمائش میں دنیا بھر کے پبلشرز موجود ہیں اور ان کی کتابوں میں شہری دلچسپی لے رہے ہیں

    انہوں نے پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداراوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ اتنے شاندار انداز میں بک فیئر کا اہتمام کیا۔ قبل ازیں گورنر سندھ گورنر سندھ اور ایڈمنسٹریٹرکراچی نے ایک گھنٹہ تک کتب میلے کا دورہ کیا۔ شہریوں کے ساتھ گھول مل گئے۔ شہریوں کے ساتھ تصاویر اور سیلفی بنوائی۔

  • کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان کے چارج سنبھالنے کے پہلے ہی دن بڑے اعلان

    کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرسیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن بڑے اعلان کردیئے۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمان کے نئے فیصلوں کے مطابق کراچی میں چارج پارکنگ کی دوبارہ نیلامی تک پارکنگ فری ہوگئی۔

    لاہور: نازیبا ویڈیوز اور تصویریں بنا کر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    دوسری جنب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اعلان کے بعد بلدیہ عظمیٰ نے کراچی میں چارج پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    سوک سینٹر کے اطراف یونیورسٹی روڈ، سر شاہ سلیمان روڈ پر پارکنگ مفت ہوگئی۔ناظم آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ، نیپا، ابن سینا اسپتال اور کرسٹل کورٹ کلفٹن پر بھی چارج پارکنگ ختم کردی گئی۔

    ایم اے جناح روڈ پر کوثر میڈیکل اسٹور سے ٹاور تک تک اب پارکنگ کیلئے کوئی فیس نہیں دینا پڑے گی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں نئی پارکنگ سائٹس بنانے پر پابندی لگا دی گئی۔

    تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم…

    ایڈ منسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کی 28 بڑی سڑکوں کی فوری مرمت ہوگی 75سے زائد خستہ حال پیڈسٹرین برجز کی بھی فوری مرمت کی جائے گی کراچی کے فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے آمدن بڑھانے کیلئے کے ایم سی کی دکانوں کے کرائے بڑھائے جائیں گے۔

    لینڈڈیپارٹمنٹ تمام جائیدادوں اور مکانات کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرے گا۔اورنگی ٹاؤن پراجیکٹ کا تمام ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا پرائیویٹ سلاٹرہاؤس چلانے اور بھوسہ منڈی ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

    آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 7جنوری تک

  • ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزمیں اہم سیکیورٹی اجلاس

    ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرزمیں اہم سیکیورٹی اجلاس

    ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیرصدارت شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اہم سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سی آئی اے اور ٹریفک)،پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی اور اینٹی کرپشن کے عہدیداران، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اورسیکیورٹی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لیا گیاجبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل منظور کیا گیا۔

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم