Baaghi TV

Tag: کراچی

  • بدھ بازار سے ایک ساتھ 10 موٹر سائیکلیں چوری

    بدھ بازار سے ایک ساتھ 10 موٹر سائیکلیں چوری

    کراچی: نیو کراچی یوپی کے بدھ بازار سے ایک ہی جگہ سے 10 موٹر سائیکلیں چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہر بدھ اور اتوار کو یوپی کے بازار سے مسلسل درجن بھر سے زائد بائیک چوری ہورہی ہیں مگر نیوکراچی پولیس خاموش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، لوٹ مار کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ گاڑیوں اور بائیک کی چوری اپنی عروج پر ہے، مختلف گروہ مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں جو گاڑیاں اور بائیک چوری کرکے فوری طور پر انہیں کھول کر چھپا دیتے ہیں۔

    میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی کروں گا. محمد شفیق

    اسی طرح تھانہ نیوکراچی کی حدود میں بدھ اور اتوار کو لگنے والے یوپی کے بازار سے بائیک چوری کرنے کے لیے گروہ مسلسل سرگرم ہے، سندھ گورنمنٹ اسپتال کے اردگرد سے ہر بدھ اور ہر اتوار کو بازار آنے والے درجن بھر سے زائد شہری اپنی موٹر سائیکلوں سے محروم ہورہے ہیں۔

    آن لائن فراڈ اور غیر قانونی ڈیٹا منتقلی کے خلاف ایف آئی اے متحرک

    ایک روز قبل بدھ کو یوپی کے بازار میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے مرکزی دروازے کے پاس نالے کے قریب پارکنگ سے دس کے قریب موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں، شہری کافی دیر تک پہلے تو اپنی اپنی موٹر سائیکلیں ڈھونڈتے رہے پھر تھک ہار کر 15 پر انٹری کرانے کے بعد تھانہ نیو کراچی چلے گئے جہاں انہوں ںے شکایات درج کرائیں۔

     

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیک چوری ہونے کے واقعات کا سرکاری سطح پر مسلسل اندراج ہورہا ہے، شہری بائیک چوری ہوتے ہی 15 پر سب سے پہلے انٹری کراتا ہے اور پھر تھانہ نیو کراچی کا چکرلگاکر بائیک چوری سے پولیس کو مطلع کرتا ہے، ہربدھ اور اتوار کو بائیک چوری کے مسلسل اتنے کیسز سامنے آنے کے باوجود تھانہ نیو کراچی پولیس کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

  • نئےایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پی پی میں اتفاق،  ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے

    نئےایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پی پی میں اتفاق، ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے

    نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں اتفاق ہوگیا ،ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بن گئے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ایڈ منسٹریٹر کراچی کے لیے گریڈ 20 کے افسر ڈاکٹر سیف الرحمان کا نام فائنل کر لیا گیا ہے سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    پی ٹی آئی حکومتیں جرائم کی روک تھام،لوگوں کوریلیف دینے میں ناکام ہوگئیں، شرجیل میمن

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی وزیر ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، وزیر محنت سعید غنی اور وزیر خوراک مکیش چاولہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے سیف الرحمان اور عبدالوسیم کے نام دیے گئے تھے رہنما ایم کیو ایم عبد الوسیم رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف الرحمان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے ہے اور وہ اس وقت گورنرسندھ کےپرنسپل سیکریٹری ہیں ڈاکٹر سیف الرحمان بلدیہ عظمیٰ کراچی میں میٹروپولیٹن کمشنر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈاکٹر سیف الرحمان ضلع وسطی، شرقی کے ڈپٹی کمشنر سمیت بلدیہ وسطی کے ایڈمنسٹریٹر رہ چکے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور بلوچستان میں کمشنر ژوب بھی تعینات رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ایم کیو ایم کا نامزد کردہ افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گا۔

    کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

  • وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی عمران سے لاتعلقی کا اظہار کریگی،ناصر شاہ

    وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی عمران سے لاتعلقی کا اظہار کریگی،ناصر شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما،سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران نیازی پنجاب اورخیبرپختونخوا سمبلیوں کی عمارتیں توڑنے کی بات کررہے تھے،

    سید ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اگر واقعی عمران خان اسمبلی توڑنا چاہتے تو وہ تو ایک سمری پر دستخط کا کام ہے، عمران نیازی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی حکومت کو نہیں پرویزالہٰی اور محمود خان کو دے رہے پی ٹی آئی کے دوست بتاتے ہیں کہ پرویزالہٰی اور محمودخان عمران خان کا کوئی کام نہیں کرتے،عمران نیازی کی سیاسی یتیمی ان سے غلطیاں اور غیر سیاسی فیصلے کروا رہی ہے، عمران خان ایسے دعوے کیوں کرتا ہے جس کا بوجھ اپنی پارٹی اور اتحادی بھی اٹھانے کو تیار نہیں وہ دن دور نہیں جب پی ٹی آئی ان سے لاتعلقی کا اظہار کریگی

    سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں توسیع سے عمران کے اسیمبلی توڑنے والے بیانہ کا جنازہ نکل گیا۔پنجاب کابینہ میں توسیع کرکے چوہدری پرویز الہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے منہ پر تھپڑا مارا ہے۔ عمران خان نے استعفوں کا اعلان کیا، استعفے دینے کی بجائے پرویز الہیٰ نے کابینہ میں اضافہ کر دیا، عمران خان کو اس سے سبق ملنا چاہئے

     اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    کہتے ہیں میں کسی سے نہیں ڈرتا پھر وہ اتوار کو ضمانت کرا لیتے ہیں

  • کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

    کراچی: نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی میں نیا ایڈ منسٹریٹر آج تعینات ہونے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ایم کیو ایم کے نامزد کردہ سیاسی یا سرکاری ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی، سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر رہنماء ایم کیو ایم عبد الوسیم کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

    چترال : لوٹکوہ سڑک کشادگی اور مرمت ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری افسر کو ایڈمنسٹریٹر بنانے کی صورت میں ڈاکٹر سیف الرحمان کا انتخاب ہو سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر ایک ضلعی میونسپل ایڈمنسٹریٹر کو بھی آج تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ میں ایم کیو ایم کا نامزد کردہ افسر ایڈمنسٹریٹر مقرر ہو گا۔

    دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان نے تین اضلاع کے لیے ضلعی ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل بھی دے دی ہے

    ذرائع کے مطابق ضلع وسطی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شریف خان کا نام فائنل کیا گیا ہے جبکہ ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر شکیل احمد کا نام فائنل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلع کورنگی کے ایڈمنسٹریٹر کے لیے سرکاری افسر فرقان اطیب کا نام فائنل کیا گیا ہے یہ نام گزشتہ روز ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں فائنل کیےگئے۔

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے…

    ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ضلع شرقی کے ایڈمنسٹریٹر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

    قبل ازیں سندھ کے لیبر منسٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں ایڈمنسٹریٹر صرف چند دنوں کیلئے آئے گا، پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے بعد میئر کراچی ہی شہر کا نظام چلائے گا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ مرتضیٰ وہاب نے بہت کام کیا لیکن اگلا ایڈمنسٹریٹر ایم کیو ایم سے مشاورت کے بعد ہی تعینات کیا جائے گا، ایم کیو ایم سے معاہدہ کوئی مک مکا نہیں بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے بعد میئر بااختیار ہوگا۔

    جبکہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کو ان پر اعتراض ہے، ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ جس کے پاس بھی ہوگا اس پر اعتراض کیا جاتا رہے گا، جب تک سندھ حکومت کہے گی کام کرنے کو تیار ہوں۔

    آپ کے وزیر بننے کا تو مجھے علم ہی نہیں تھا، عمران خان کا پنجاب کے نئے وزیرسے…

  • ہم کسی کو بھی عوام کا حق نہیں مارنے دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    ہم کسی کو بھی عوام کا حق نہیں مارنے دیں گے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کیلئے آواز نہیں اٹھاتی پیپلزپارٹی اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کررہی،

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مردم شماری کیوں نہیں کروارہی ہے ،ہر شہری کو اپنے ووٹ کو چیک کرنے کی سہولت دی جائے،جب تک مردم شماری نہیں ہوگی ہم سمجھیں گے یہ فراڈ کررہے ہیں،ہم کسی کو بھی عوام کا حق نہیں مارنے دیں گے،یہ مردم شماری کے اعداد و شمار دیں ہم انہیں چیک کریں گے،مردم شماری کے نام پر دھوکہ دہی نہیں کرنی چاہیے،سرکاری اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی کمی ہے پہلے مرحلے میں پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ ایک ہزار لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں،آبادی بڑھ رہی ہے اور کراچی کے لوگ چنگچی میں سفر کر رہے ہیں،ہماری مائیں بہنیں، طلبا کس طرح سفر کرتے ہیں، سب کے سامنے ہے

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس لوٹ مار کے نظام میں ایم کیو ایم چاہتی ہے ہمیں بھی حصہ مل جائے،لوگوں نے اگر جماعت اسلامی کو مینڈیٹ دیا تو ہم کراچی کا مقدمہ لڑیں گے جماعت اسلامی کراچی کے لوگوں کے ساتھ مل کر اس شہر کو آئی ٹی سٹی بنائے گی۔،کراچی میں موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،کراچی کی کوئی سڑک سلامت نہیں رہی؟ جب الیکشن قریب آتے ہیں تو ہر جماعت کام کرنا شروع ہوجاتی ہے۔ پچھلے تین چار برس سے سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں ہورہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت اپنا اثرورسوخ استعمال کرے گی  کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ 15جنوری کو اپنا لیڈرمنتخب کریں۔ وہ لیڈر جو اس شہر کے لیے کام کرے

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

     بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے ،

  • جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سےکراچی کوبجلی فراہم کرنےوالے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور کو اڑانے کی کوشش

    جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایک اور ٹاور کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہےکہ اہم تنصیبات کو بم اڑانے کے واقعات تخریب کاری ہیں 500 کے وی کےاین کے آئی سرکٹ میں جامشورو سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ٹاور 463 میں دھماکا ہوا۔

    اسلام آباد میں پشاورموڑ پرواقع اتوار بازارکےاسٹالزمیں آگ لگ گئی،متعدد دکانیں جل گئیں

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 800 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، دہشت گردوں نے ٹاورکے پلرکے ہر حصے میں 200 گرام بارود مواد نصب کیا تھا ،گذشتہ رات بھی دہشت گردوں نے ایک ٹاور کو بم سے اڑانے کی کوشش کی تھی-

    پولیس حکام کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب بھی دہشت گردوں نے ٹاور 467 کو بھی دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی تھی جس میں 400 گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    واپڈا حکام کے مطابق ٹاورز کے پلر انٹیکٹ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آیا۔

  • کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی:خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا

    کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے مبینہ طور پر خاتون سے نومولود بچی چھینے جانے کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

    تازہ ترین: پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون نے بچی چھینے جانے کا بے بنیاد دعویٰ کرکے پولیس کو گمراہ کیا، دعویٰ کرنے والی خاتون نے بچی اپنی سابقہ کرائے دار سے لی تھی جسے وہ اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی، جھوٹا دعویٰ کرنے پر خاتون اور اس کے اہلخانہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

    منگل کو مدینہ کالونی تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن روبی موڑ کے قریب سے مشرف کالونی کی رہائشی خاتون عینی بیگم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی 11 روز کی نومولود بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد مغوی بچی کے اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے بچی کو تلاش کیا گیا لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا تھا جس پر پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے دعویٰ کرنے والی مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم زوجہ شاہد کی مدعیت میں بچی کےاغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    مغوی بچی کی مبینہ والدہ عینی بیگم نے پولیس کو بتایا تھا کہ نومولود بیٹی کو اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس لیکر گئی تھی، واپسی میں بس میں سوار ہو کر بلدیہ روبی موڑ کے قریب بس سے اتری تو نومولود بیٹی سدرہ سلیپنگ بیگ میں موجود تھی اور بیگ میرے ہاتھ میں تھا، اسی دوران موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان میری نومولود بچی کو چھین کر فرار ہوگئے۔

    ڈی ایس پی بلدیہ ٹاؤن مصرور احمد جتوئی نے بتایا کہ رات گئے جب پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کی تو پولیس کو کہیں سے بھی بچی کے اغوا کے شواہد نہیں ملے، جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور جب تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا کہ بچی کی ولادت ایک دائی کے گھر پر ہوئی ہے اور جب پولیس اس دائی کے گھر پہنچی تو دائی نے بھی انکار کر دیا کہ ایسی کسی بچی کی ولادت نہیں ہوئی ہے جس سے یہ یقین ہوگیا کہ خاتون نے جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

    ڈیجیٹل سگنیچر کیلئے سرٹیفیکیشن اتھارٹی کا اجرا

    ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس جب خاتون کے گھر پہنچی تو خاتون عینی بیگم کی والدہ نے ساری حقیقیت بتا دی اور مزید بتایا کہ بچی ان کی امبرین نامی خاتون کی تھی اور عینی نے امبرین سے بچی گود لی تھی اور چند روز گھر میں رکھنے کے بعد منگل کو ہی بچی اس کی حقیقی ماں کو واپس کر آئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق خاتون عینی بیگم کے شوہر شاہد نے دوسری شادی کر رکھی ہے اور شوہر دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ دعویٰ کیا، پولیس نے خاتون اور اس کی والدہ کا ویڈیو بیان حاصل کرلیا ہے، ویڈیو بیان میں خاتون کی والدہ نے من و عن تمام واقعہ بتایا ہے۔

    بعدازاں پولیس نے امبرین نامی خاتون، عینی بیگم، شوہر شاید اور ساس کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔

    تھانے میں امبرین نامی خاتون نے بتایا وہ عینی بیگم کی سابقہ کرائے دار ہے اور چار ماہ کرائے پر رہ کر جا چکی ہے۔ خاتون نے بتایا کہ انھوں نے اپنی بچی خود عینی کو دی تھی اور منگل کو انہیں بچی کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے اپنی بچی واپس لے لی انہیں اس بات کا علم نہیں ہے کہ عینی نے اپنے شوہر کو کیا بتایا تھا۔

    قتل، اندھے قتل، تیزاب گردی اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 25 ملزمان گرفتار

    عینی بیگم کے شوہر شاہد نے بتایا کہ 11 روز قبل بیوی عینی نے فون کال کر کے بتایا کہ اس کی طبعیت خراب ہے اور آپ رقم کا بندوبست کرلو اور کچھ گھنٹے کے بعد دوبارہ بیوی عینی بتایا کہ بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور ہم گھر آگئے ہیں جس کے بعد میں گھر پہنچا اور بچی کو دیکھ کر میں خوش ہوگیا، دوسرے دن بازارجا کر بچی کے لیے کپڑے اوردیگر سامان خریدا، تقریباً 10 سے 11 بجے نومولود بچی میرے گھر میں رہی، منگل کو بچی گھر میں موجود تھی اور بچی کو دیکھ کر گھر سے کام پر نکل گیا تو سوا بارہ بچے کے قریب بیوی عینی کا فون آیا کہ فوری روبی موڑ آجاؤ ہماری جان کو خطرہ ہے اور جب میں روبی موڑ پہنچا تو بیوی رو رہی تھی اور بتایا کہ دو نامعلوم ملزمان بچی چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

    شوہر شاہد نے بتایا کہ سارا واقعہ بیوی اورساس کے علم میں تھا، میں اورسسر معاملے سےلا علم تھےانھوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر روزانہ آیا کرتے تھے اور بیوی بتاتی تھی اس کی طبیعت خراب ہے تو اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ بیوی کو ڈاکٹر کے پاس بھجوا دیا کرتا تھا۔

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    عینی بیگم نے بتایا کہ چند روز قبل امبرین کا نکاح ہونے والا تھا اور نکاح سے پہلے امبرین سے فون کال کرکے بتایا کہ وہ بہت پریشان ہے، میرے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے تو میں نے امبرین سے کہا کہ یہ بچی میری گود میں ڈال دو تو امبرین نے رضا مندی ظاہر کر دی اور بچی میری گود میں ڈال دی تھی-

    عینی بیگم نے بتایا کہ امبرین جس شخص سے نکاح کر رہی تھی اس شخص سے امبرین یہ بات چھپائی تھی کہ اس کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اور امبرین کا رشتہ جس خاتون نے کروایا تھا امبرین نے یہ بات اس خاتون سے بھی چھپائی تھی انھوں نےبتایا کہ امبرین کی عزت بچانے کے لیے انھوں نے بچی گود لی اور اپنے شوہر سے جھوٹ بول کر غلطی کی۔

    عینی بیگم نے بتایا کہ انہیں بعد میں معلوم ہوا کہ امبرین کا تیسرا نکاح تھا، امبرین نے ان کے ساتھ ایسا کیوں کیا مجھے نہیں معلوم، جس دن امبرین کا نکاح ہوا تھا اسی دن بچی کی ولادت ہوئی تھی۔ امبرین نے بچی واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچی واپس تمہارے پاس پہنچ جائے گی اس لیے میں نے جھوٹا ڈراما رچایا جو کہ میری غلطی تھی۔

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا

  • کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی میں 12 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل،پولیس چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں

    کراچی:12 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا معاملہ،پولیس مفرور چچا کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے-

    باغی ٹی وی : جناح اسپتال میں 12 سال کی بچی کی لاش لائی گئی ہے جس سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جناح اسپتال کے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ لاش کو بریگیڈ تھانے کی حدود سے لایا گیا، پوسٹ مارٹم میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی-

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

    پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش دوپہر دوبجے بریگیڈ تھانے کا انویسٹی گیشن آفیسر اسپتال لایا بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، ڈی این اے کیلئے بچی کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی خودکشی کی اطلاع موصول ہوئی تھی، پوسٹ مارٹم کرانے پر زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچی کا والد پارک میں چوکیدار ہے-

    بچی کی بڑی اور چھوٹی بہن اسکول گئی ہوئی تھی، بچی گھرمیں اکیلی تھی، بچی کا قتل ہونے کے بعد سے چاچا بھی غائب ہے، مقتولہ بچی کے چاچا کی گرفتاری کیلئے کوشش کررہے ہیں۔

    پولیس کو انتہاٸی مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار

    قبل ازیں گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کابچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

    گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

    دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

    بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا-

  • کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    کراچی :ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈاکو خاتون سے شیر خوار بچی چھین کر فرار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ خاتون نے بیگ میں 11 روز کی بچی کو رکھا ہوا تھا خاتون کا کہنا ہے کہ بچی بیمارتھی سردی سے بچانے کیلئے بیگ میں رکھا تھا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر میں اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، خاتون بیگ کے ساتھ بس سے اتری تو نامعلوم افراد بیگ چھین کر فرار ہوگئے-

    واقعے کی جگہ کےقریب کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ، واقعہ دوپہر ساڑھے 12 سے ایک بجے کے درمیان پیش آیا۔

    دوسری جانب گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کابچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیا۔

    ڈی جی خان: بلیک لسٹ ٹھیکیدارپرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی کرم نوازی ، کام کرنے سے قبل ہی 13کروڑ نکلوا لئے

    گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔

    دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔

    بچے کا نام محمد ہے اور اس کی عمر3 سال تھی ملزم نے پولیس کے سامنے اعترا ف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے بچے کے ساتھ زیادتی کر لی تھی جس پر اسے خدشہ تھا کہ اس کا راز کھل جائے گا تو اس نے راز کو چھپانے کیلئے پہلے اسے گلا دبا کر قتل پھر موٹر سائیکل سے پٹرول نکال کر بچے پر گرایا اور آگ لگا دی اور موقع سے بھاگ گیا تھا-

    ماموں زاد نے کزن کے ساتھ کی بدفعلی،قتل کر کے پٹرول چھڑک کر لاش کو لگائی آگ

  • کراچی میں ریسٹورینٹ کے باہر بھکاری بچے کا قتل؛ عدالت کا شفاف تحقیقات کا حکم

    کراچی میں ریسٹورینٹ کے باہر بھکاری بچے کا قتل؛ عدالت کا شفاف تحقیقات کا حکم

    کراچی: کراچی میں ریسٹورینٹ کے باہر بھکاری بچے کا قتل؛ عدالت کا شفاف تحقیقات کا حکم بھی سامنے آگیا ہے ، اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں بھیک مانگنے والے بچے کو قتل کرنے کے مقدمے میں ایس پی انوسٹیگیشن کو غیرجانبدارتفتیشی افسر مقرر کرنے اور شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

    روس اور اوپیک ممالک کا تیل کی موجودہ پیداوار کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کے روبرو بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں بھیک مانگنے والے بچے کو قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

    آن لائن کمیٹی:پاکستانی خواتین کے 42 کروڑ روپے ڈوب گئے

    درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 14 نومبر کو کلفٹن میں واقع ہوٹل کے سیکورٹی گارڈ نے بھیک مانگنے والے 8 سالہ بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔درخواستگزار نے کہا کہ بوٹ بیسن تھانے کے تفتیشی افسر کیس کی درست تحقیقات نہیں کررہا تھا۔ خدشہ ہے کہ تفتیشی افسر کیس خراب کردے گا۔ بچے پر فائرنگ کرنے والا ملزم سیکورٹی گارڈ 20 دن سے زائد دن گذرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

    کراچی: پولیس شہرقائد کوجرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سرگرم ،کامیاب کارروائیاں

    عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے ایس پی انوسٹیگیشن کو غیرجانبدارتفتیشی افسر مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے غیر جانبدار تفتیشی افسر مقرر کرکہ کیس کی شفاف تحقیقات کرنیکا حکم دیدیا۔