Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

    کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

    کراچی پولیس نے کئے 17 مطلوب ملزمان گرفتار،کرتے تھے گھناؤنا دھندہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے قتل, اسٹریٹ کرائمز, موٹر سائیکل لفٹنگ اور منشیات فروشی میں پولیس کو مطلوب 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا.: ملزمان میں 1 قاتل, 2 اسٹریٹ کریمنلز, 2 موٹر سائیکل لفٹرز , 9 منشیات فروش اور 2 جوا چلانے کھیلنے والے ملزمان شامل ہیں.ملزمان سے 1 پستول بمعہ راؤنڈز 2 چوری شدہ موٹر سائیکلز,2 کلو سے زائد چرس, 180 گرام آئس, 365 گرام ہیروئن, 20 گرام کرسٹال, جوا کی رقم 5 ہزار اور تاش وغیرہ برآمد کیا گیا. قتل میں ملوث ملزم, اسٹریٹ کریمنلز اور موٹر سائیکل لفٹرز کو علاقہ تھانہ کلری اور نیپئر سے گرفتار کیا گیا.منشیات فروشوں کو نبی بخش, بغدادی , کلاکوٹ , چاکیواڑہ کھارادر , اور نیپئر جبکہ جواریوں کو علاقہ تھانہ کلری کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

    ملزمان میں جاوید, یاسر, ناصر, کرن, راہل, فتح محمد عرف فتح, عدنان, ارباز, خان ذرین, شاہ جہاں, اکرم عرف خلیفہ, محمد یاسر, کامران غفور, اکبر علی, عبدالقاسم, نور محمد اور عمران شامل ہیں. ملزمان عادی پیشہ ور ہیں اور اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNU-5592 کا مقدمہ تھانہ چاکیواڑہ میں درج ہے. برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KEA-7173 کا مقدمہ تھانہ نبی بخش میں درج ہے. ملزم ارباز چھینا جھپٹی کے مقدمہ مفرور ملزم بھی ہے اور اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے. ملزم اکرم عرف خلیفہ, عدنان اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے 3 مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے.ملزم خان ذرین مختلف شہروں سے منشیات لاکر کراچی میں سپلائی کیا کرتا تھا. ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں،

    ایٹمی اثاثوں کو محفوظ بنانے بارے پاکستان محفوظ‌ ترین ریاست، درجہ بندی میں‌بھارت پیچھے رہ گیا

    بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

    لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

    لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

  • چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 15 سے 18 نومبر کو ہو گی

    چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 15 سے 18 نومبر کو ہو گی

    کراچی ایکسپو سینٹر میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش 15 سے 18 نومبر کو ہو گی

    انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار جنوبی ایشیا کا ایک اہم ایونٹ ہے ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے تحت کیا جاتا ہے گزشتہ سال انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار کورونا کے باعث نہیں ہو سکا تھا ڈیفنس ایگزی بیشن 4 سال کے تعطل کے بعد منعقد کی جا رہی ہے، آغاز2000 میں ہوا تھا .ایگزی بیشن دفاعی شعبہ میں اشتراک عمل کو فروغ دینے کا اہم ایونٹ بن کر اُبھرا ،ڈیفنس ایگزی بیشن 11ویں ایڈیشن ٹیکنالوجی کے تبادلے اور فروغ کیلئے عزم کی ترجمانی کرتا ہے

    ایونٹ عالمی امن، استحکام اور توازن کے مشترکہ مقاصد کو حاصل کرنے میں معاون کردارادا کرے گا ایونٹ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، چین ،چیک ری پبلک ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اُردن، پولینڈ، روس، جنوبی کوریا، ترکیہ نے ملکی پویلین قائم کیے تھے متحدہ عرب امارات، یوکرین، امریکہ اور میزبان پاکستان جیسے ممالک نے ایکسپو سینٹر میں پویلین قائم کیے تھے

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

  • دوران پرواز خاتون کو دل کا دورہ، پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دوران پرواز خاتون کو دل کا دورہ، پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    دوران پرواز خاتون کو دل کا دورہ، پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    استنبول سے فلپائن جانے والی ترکش ایئرلائن کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے ترکش ائیرلائن کی پرواز میں خاتون کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد کپتان نے کراچی ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، اور کراچی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ملی جس کے بعد پرواز نے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا، اس دوران طبی عملے کو طلب کیا گیا، طبی عملے نے خاتون کا چیک اپ کیا، اور تصدیق کی کہ خاتون کی موت ہو گئی ہے، ترکش خاتون کی میت جہاز میں ہی فلپائن روانہ کر دی گئی،

    آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

    ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

    زرتاج گل نے مہلت مانگ لی،کیوں نہ ذمہ داروں کو جانوروں کے پنجروں میں بند کر دیں؟ عدالت

    قدرت نے جانوروں کو انسانوں کی انٹرٹینمنٹ کے لیے پیدا نہیں کیا،عدالت

    جانوروں کے مسائل اجاگر کرنیوالی این جی اوز اپنے رشتے داروں کا بھی خیال رکھیں،عدالت میں کس نے ایسا کہا؟

  • کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد گرفتار

    کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد گرفتار

    کراچی پولیس کو ملی بڑی کامیابی،سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں کلینک میں فائرنگ ہوئی کراچی پولیس اور خفیہ اداروں کی کوششوں سے ملزم گرفتارکیا گیا ،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کلینک پر فائرنگ سے چینی باشندہ ہلاک اور 2زخمی ہوئے تھے،سی سی ٹی وی فوٹیج سے لوگوں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا ، 100سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے دہشت گرد کوگرفتار کیا گیا ،گرفتار دہشت گرد سے واردات میں استعمال کیا گیا موٹرسائیکل برآمد کیا گیا گرفتار دہشت گرد ساتھیوں سے رابطے میں تھا،گرفتار دہشت گردکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےاہلکار سرگرم ہیں، دہشت گرد وں کا مقصد پاکستان میں ترقی کو روکنا اور امن کو نقصان پہنچانا ہے،سی ٹی ڈی،حساس ادارے اور پولیس کی کوششیں قابل تعریف ہیں،چند روز قبل پولیس مقابلے میں داعش کے دہشت گرد مارے گئے ،کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سندھ پولیس ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھی پاکستان پرامن ملک ہے ،یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں،

    گذشتہ دنوں صدر میں ڈینٹل کلینک پر فائرنگ میں ملوث سندھ ریولوشن آرمی کا کارندہ گرفتارکیا گیا ہے، واقعہ میں دوہری شہرت کا حامل شخص قتل جبکہ ڈاکٹر اور انکی اہلیہ زخمی ہوئی تھیں گرفتار ملزم "وقار خشک” کو ذوالفقار خاصخیلی نے ٹاسک دیا تھا اصغر علی شاہ گروہ کا سرغنہ ہے،

    کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو ڈینٹل کلینک پر فائرنگ ہوئی تھی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار ملزم نے کلینک میں داخل ہوکرفائرنگ کی تھی،فائرنگ میں ایک چینی شہری ہلاک اور 2 چینی نژاد پاکستانی زخمی ہوئے تھے

    انسداد دہشت گردی عدالت میں صدر میں ڈینٹل کلینک پر چینی نژاد پاکستانیوں پر حملہ کے کیس میں پولیس نے حملہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قراردیا تھا، کراچی پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ حملہ سندھو دیش پیپلز آرمی کے دہشت گردوں نے کیا دہشت گرد تنظیم پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنا چاہتی ہے دہشت گرد حملے کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے کر مذموم مقاصد کے حصول اور اپنی تنظیم کی تشہیر کی گئی حملے کی ایف آئی آر دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کی گئی

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

     ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ 

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پر ایک اور مقدمہ درج

    مارگلہ کی پہاڑیوں پر تعمیرات پر پابندی عائد

  • کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی:6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی

    کراچی: ڈیفنس فیز 7 میں 6 سالہ بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی ، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔

    درخشاں کے علاقے فیز 7 میں کمسن بچی سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے بروقت کاروائی کی زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کر لیا، درخشاں کے علاقے فیز 7 میں چھ سالہ بچی ایشال کے ساتھ گھر میں زیادتی کا واقعہ پیش آیا واقعے کے دوران بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا والدین کے گھر پہنچے تو بچے کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کے لیے فوری طور پر تھانے پہنچے واقعے کی اطلاع پاکر درخشاں پولیس نے فوری اور نہایت حکمت عملی سے کاروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد عبد الرحیم کے نام سے ہوئی جبکہ متاثرہ بچی میڈیکل چیک اپ اور رپورٹ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے

    قبل ازیں یکم ستمبر 2022 گلستان جوہر بلوچ آئسکریم پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی اور یاسر عرف گوگو شامل ہیں، مورخہ 22-09-01 کو دونوں ملزمان نے اس واقعہ سے قبل شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود میں واردات کی۔ شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے موبائل فون اور نقدی رقم لیکر فرار ہو گئے۔مورخہ 22-10-04 انوسٹی گیشن ایسٹ نے ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزم یاسر عرف گوگو کو گرفتار کیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن مرکزی ملزم جوہن کے ہمراہ گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنےکا اعتراف کیا۔مرکزی ملزم جوہن عرف جوہنی تھانہ عزیزآباد کےڈکیتی مقدمات (1) مقدمہ نمبر 1202 (2) مقدمہ نمبر 1204 میں ضمانت پر تھا۔ مورخہ 22-09-26 کو ازخود عدالت میں اپنی ضمانت منسوخ کرا کر پیش ہو گیا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے آلہ قتل ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ دو راؤنڈ برآمد کی۔متاثرہ زیشان کی اہلیہ نے بھی عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران دونوں ڈکیتوں کو شناخت کر لیا ہے۔مرکزی ملزم جوہنی کے خلاف ڈکیتی اور سنگین جرائم کے تین مقدمات تھانہ بہادرآباد اور عزیز بھٹی میں درج ہیں۔جبکہ ملزم یاسر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گلستان جوہر اور شاہراہ فیصل میں درج ہیں۔

    سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی

    قبل ازیں پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش کھیوں سے ملی-

    جتوئی : ٹی ایچ کیو ہسپتال سے 18 دن کی بچی اغواء والدہ غم سے نڈھال

    ہولیس حکام کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا-

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

  • ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

    کراچی : ڈاکوؤں کو چھینے گئے موبائل فون سے سیلفی اور ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا –

    باغی ٹی وی : موبائل فون سے بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو موبائل فون کے مالک کے گوکل آئی ڈی پر لوڈ ہوگئیں جس میں دکھائی دینے والے ڈاکوؤں کو دکاندار نے بھی شناخت کرلیا۔

    ٹھٹھہ : ور کے قریب 2 موٹر سائیکلوں میں ٹکر ایک جاں بحق تین زخمی،ایک اور واقعہ میں منشیات برآمد ملزم…

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ڈکیتی کرنے والے 2 ڈاکو غیر ملکی ایئر لائن سے قطر روانہ ہوئے تو ملزمان نے جہاز میں بیٹھ کر لینڈنگ کے موقع پر چھینے گئے موبائل فون سے ویڈیو اور جہاز کے اندر اور ایئر پورٹ پر سیفلیاں بھی بنائیں۔

    دونوں ڈاکوؤں ںے رواں سال 3 اگست کو بہادر آباد میں قائم دکان سے گھڑیاں ، پرفیومز اور 2 موبائل فون چھینے تھے جبکہ واردات کی فوٹیج میں بھی ڈاکوؤں کو اسلحے سمیت دکان میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    دکاندار نے گوگل آئی ڈی پر آنے والی تصاویر سے ڈاکوؤں کو شناخت کرلیا اور ملزمان کی واضح تصاریر پولیس کو بھی فراہم کر دیں۔

    ٹھٹھہ : گٹکہ فیکٹری چھاپہ 4 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب بغدادی تھانے کی پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈیفنس کے علاقے میں چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب بھتہ خور عتیق کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ایس ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے مختلف موبائل فون کمپنیز کی 900 سمز، 18 گرے ٹریفک سسٹم ، 7 ہارڈ ڈسک ، کیمرا ، اسلحہ ، 20 شناختی کارڈز، 3 لیپ ٹاپ ، 4 وائی فائی ڈیوائسز ، 4 ٹیبلیٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم پیشہ ور بھتہ خور ہے جو کہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ، جو تاجروں اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کو کال کر کے بھتہ طلب کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے

    کراچی پریس کلب میں امراض درد کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد:صحافیوں کی کثیرتعداد کے بیمارہونے کا انکشاف

  • ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری

    اسلام آباد: کراچی میں ہونے والے بلدیاتی اور گیارہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے وزارت داخلہ نے رینجرز، فوج اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا، جاری کردہ مراسلہ کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پاک فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہوگی رینجرز یا ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔

    وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے تعیناتیاں 15 تا 17 اکتوبر تک ہونگی، الیکشن کمیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق اہلکار فراہم کئے جائیں گے۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    مراسلہ کے مطابق کراچی ڈویژن کے تمام 7 اضلاع میں 23 اکتوبر کو شیڈول بلدیاتی انتخابات کے لئے بھی فوج کیو آر ایف پر ہو گی، سندھ رینجرز کے اہلکار کراچی ڈویژن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے، الیکشن کمیشن اجلاس میں وزارت دفاع اور افواج پاکستان کے نمائندے نے فوج ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    یاد رہے کہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 237 ملیر کراچی ، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔

  • کے الیکٹرک کا سخت احتساب کیا جائے:علامہ صادق جعفری

    کے الیکٹرک کا سخت احتساب کیا جائے:علامہ صادق جعفری

    کراچی :کے الیکٹرک کی نجکاری سے ملک و قوم کم و پیش اتنا ہی نقصان پہنچاہے جتنی تکفیری دہشتگردی سے ملک و قوم کو پہنچا ہے کے الیکڑک حکومت کی چھتری تلے کراچی کے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہے،لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگ رہی اب بھی وقت ہے کہ ملک اور وقوم کو مزید  تباہی سے بچانے کے لیے کے الیکڑک کا سخت سے سخت احتساب کیا جائے  امپورٹڈ حکومت کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوئے دھرے کے دھرے رہے گئے،

    ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شیخ مولانا صادق جعفری  نے وحدت میڈیا سیل کے نمائندگان کی تربیتی نشت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صارفین سے زائد بلنگ کے زریعے بھاری رقوم بٹورنا کارخانوں کی بجلی منقطع کر کے عوام کو بے روزگار کرنے کا کے الیکٹرک کا وتیرہ ہے

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسے حساس شہر میں کے الیکڑک  نے  طبقاتی کنکشن میں نہایت خاموشی سے خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے جس کے تحت پوش علاقوں میں بجلی چوری  کی وارداتوں کے باوجود لوڑشیڈنگ نہیں کی جاتی جبکہ وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے والے مڈل کلاس صارفین کو کئی گھنٹے لوڈشیدنگ کے آذاب سے گزرنا پڑتا ہے

  • جعلی بھرتیوں کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم بڑھے:حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی

    جعلی بھرتیوں کی وجہ سےاسٹریٹ کرائم بڑھے:حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس میں جعلی بھرتیوں کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

    ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں جعلی بھرتیاں کی گئی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ آپ خود کچھ نہیں کرتے اور کراچی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہیں۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ الیکشن کو صاف شفاف بنانے کے لیے رینجرز کی تعیناتی ضروری ہے۔ میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے۔ آج خبریں پھر سن رہے ہیں،پی پی پی کا کہنا ہے کہ دو مراحل میں کراچی میں الیکشن کروائے جائیں۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    امیر جماعت کا کہنا تھا کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 120 دن میں ہونے چاہییں۔ الیکشن کمیشن کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے لوگ اپنے مسائل کو بڑھا چڑھا کر بتاتے ہیں، اگر لوگ کچرا نہ پھینکیں تو ہمیں اُٹھانے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ سعید غنی یہ بتائیں آپ نے 14 سال میں کراچی کو کیا دیا؟۔ اب اندرون سندھ بھی آپ سے الگ ہوگا۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہمیں 5 ہزار ارب روپے کے بجٹ کا حساب چاہیے۔ آپ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کراچی کو تقصان پہنچایا۔ کسی ملک کا شہر جو 54فیصد ایکسپورٹ کرتا ہو،اس کا یہ حال ہو سکتا ہے کیا؟۔ ہمیں بتائیں کہ آپ نے اس شہر کو تباہ برباد کیوں کیا ہے؟۔

  • پولیس حراست میں 24 سالہ نوجوان کی ہلاکت،والدین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    پولیس حراست میں 24 سالہ نوجوان کی ہلاکت،والدین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا

    سندھ ہائیکورٹ میں 24 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں والدین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس حراست میں 24 سال کے نوجوان کی ہلاکت کے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے 24 سال کے دکاندار کو کھوڑی گارڈن سے حراست میں لیا تھا-

    جائیداد کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں،باپ بیٹی قتل، ملزم فرار

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ نوجوان شکیل کو 24 اپریل 1990کو گرفتار کر کے سی آئی اے سینٹر لایا گیا تھا، پولیس کے بدترین تشدد سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی تھی کیس کی جوڈیشل انکوائری میں پولیس اہلکاروں کو نوجوان کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

    عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم کاٹ کر مقتول کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم دینےکا حکم دیا۔

    اسٹیٹ بینک نے سندھ حکومت کے اکاؤنٹ سے رقم کاٹ کر چیک ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرا دیا۔

    راولپنڈی: دومختلف واقعات میں 3 خواتین قتل

    دوسری جانب کھپرو کے قریب تین ماہ سے لاپتا شخص کی گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق واقعہ کھپرو کے صحرائی علاقے اچھڑو تھر میں پیش آیا، خاتون نے اپنے دوست کی مدد سے شوہر کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا اور لاش پرانے کنویں میں پھینک کر لاپتا ہونے کا ڈرامہ کیا۔

    پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو خاتون نے اعتراف جرم کرلیا اور خاتون اور اس کے دوست کو عدالت میں بیانات کے بعد جیل روانہ کردیا گیا ملزمہ کو ویمن جیل حیدرآباد جبکہ اسکے دوست کو ڈسٹرکٹ جیل سانگھڑ بھیجا گیا ہے۔

    تہران: پولیس تشدد سےہلاک لڑکی کی ماں نے بےبسی دیکھ کرخودکشی کرلی