Baaghi TV

Tag: کراچی

  • پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان

    پولیس چیف کا ڈاکوؤں سے مقابلے دوران زخمی ہونیوالے پولیس افسران کیلیے انعام کا اعلان

    نارتھ کراچی بلال کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سرسید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس کا نارتھ کراچی سیکٹر 7-A بلال کالونی میں مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سرسید کی کلائی پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    کندھ کوٹ : ضلع بھر میں ڈاکو راج ،مبینہ طور پر ایس ایچ او اغواء ،پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا

    ہلاک ہونے والے ملزم کو چھیپا ایمبولینس اور زخمی ایس ایچ او کو پولیس موبائل میں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔

    زخمی ہونے والے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج نے بتایا کہ وہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کی پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں کومبنگ آپریشن میں مصروف تھے کہ اطلاع ملی کہ بلال کالونی میں ایک گھر کی چھت پر ڈاکو بیھٹے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر انہوں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ اس گھر کا محاصرہ کر لیا۔

    جس کے بعد ملزم نے ایس ایچ او پر فائر کیا جس کے نتیجے میں گولی ان کی کلائی پر لگی اور زخمی ہوگئے جبکہ انہوں نے اسی حالت میں ملزم کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی تنگ گلیوں اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت بائیو میٹرک کے ذریعے 28 سالہ آدم خان ولد اکبر خان کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والے ملزم سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ ہلاک ملزم ڈسٹرک سینٹرل کے مختلف تھانوں سرسید، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا، گبول ٹاؤن اوردیگرتھانوں کی پولیس کو اسٹریٹ کرائم، گھروں میں ڈکیتی اور بینک سے رقم لےکرآنےوالے افراد سے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

    ترجمان کراچی پولیس نے کہا ہے کہ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے بہادری سے ڈاکوؤں سے مقابلے میں زخمی ایس ایچ او سرسید ٹاؤن اور سب انسپکٹر سید شاہد تاج کے لیے 20 ہزار روپے نقد اور تعریفی اسناد کا دینے اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نارتھ کراچی سیکٹر سیون اے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایس ایچ او سرسید ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا تھا ، ترجمان کے مطابق پولیس نے ہلاک ڈاکو کے ساتھی کو بھی گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی ہیں ۔

    جعلی بریگیڈیئر بھتہ خور اپنے کارندوں سمیت گرفتار

  • سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

    سکول میں گیس کا اخراج، کمسن طلبا و طالبات بہوش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے سکول میں گیس کے اخراج کے بعد بچے بیہوش ہو گئے

    لیاری بغدادی تارا بھائی کریم جی روڈ کے قریب ایچ ایم کے اسکول میں گیس کا آخراج ہوا جس کے بعد سکول میں موجود متعدد بچے بیہوش ہو گئے، بیہوش ہونیوالے بچوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا،موسی کالونی لیاری میں موجود سکول میں گیس کا اخراج کیسے ہوا وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے’ سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجلی نہیں تھی، جنریٹر چل رہا تھا جنریٹر کا دھواں جمع ہوا جس کی وجہ سے بچے بیہوش ہوئے ،پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،

    گیس کے اخراج کے بعد بیہوش ہونے والے بچوں کی شناخت زین عمر نو برس، حنان عمر 15 سال، ادریس عمر 11 سال، زین عمر نو سال، دانش عمر سات سال، عابدہ عمر نو سال، آمنہ عمر 11 سال ،فہمیدہ عمر 12 سال کے طور پر ہوئی، بچوں کے والدین بھی سکول اور ہسپتال پہنچ گئے ہیں

    لیاری نیاآباد میں اسکول کے اندر جنریٹر کے دھویں سے بے ہوش ہونے والے طلبہ و طالبات کا معاملہ.15 مددگار کی کال موصول ہوتے ہی علاقہ پولیس کلری اور بغدادی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسکول بلڈنگ میں پھنسے ہوئے بچوں کو فوری ریسکیو کرتے ہوئے سول ہسپتال کراچی منتقل کیا, مجموعی طور پر 11 بچوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جو کہ تمام خطرے سے باہر ہیں.

    ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کے وقت اسکول میں 200 سے زاد بچے موجود تھے اور یہ واقعہ مسلسل جنریٹر چلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دھواں کے باعث پیش آیا, اسکول میں بہتر وینٹیلیشن نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر کا دھواں جمع ہوا جس کے باعث دھواں کلاسوں تک پہنچ گیا, دھویں سے بے ہوش اور حالت غیر ہونے والے طالبعلموں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے,

    طالبعلموں کے نام
    1. زین ولد سعید عمری 9 سال.
    2. ہنان ولد اشرف عمری 10 سال.
    3. ادریس ولد سلیم عمری 11 سال.
    4. زین ولد شیر محمد عمری 9 سال.
    5. دانش ولد خرم عمری 7 سال.
    6. حزرہ دختر محمد حنیف عمری 9 سال.
    7. آمنہ دختر عمران عمری 11 سال.
    8. فاطمہ دختر شفیع عمری 12 سال.
    9. قاسم ولد احمد حسین عمری 8 سال.
    10. کرن عمری 16 سال.
    11. امہ ہانی.

    مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے. ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے سول ہسپتال اور جائے وقوعہ کا وزٹ کیا. ایس ایس پی سٹی کی جانب سے بروقت ریسکیو کرنے والے پولیس افسران و جوان بشمول 15 مددگار پولیس کو شاباشی دی.

    10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

  • 14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    14 سالہ بچے نے والدین کیجانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پرخودکشی کرلی

    کراچی میں 14 سالہ بچے نے والدین کی جانب سے پڑھائی کیلئے سختی کرنے پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بچے کی خودکشی کا کراچی کے علاقے عزیز آباد فدائی اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں گھر سے 14 سالہ بچے کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔

    جنوبی کوریا: ہالووین کےہجوم میں بھگدڑ سے 120 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچے کی شناخت 14 سالہ عثمان کے نام سے کی گئی ہے، جس کے اہل خانہ پڑھائی کے معاملے پر اس پر سختی کرتے تھے۔

    اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفی اسکول کے بجائے اکثر کہیں چلا جاتا تھا، اسی لیے پڑھائی کےلیے سختی کرتے تھے بچے نے گھر کے کمرے میں خود کو لٹکالیا، جب ہم لوگ کمرے میں گئے تو بچے کی پھندا لگی لاش ملی۔

    پولیس نے بچے کی خودکشی کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

    قبل ازیں سال 2020 میں کراچی کے علاقے کیماڑی میں والدین کی جانب سے پنجاب ساتھ نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوکر 12 سالہ بچے نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی تھی-

    12 سالہ عبیداللہ نے بہن کے ڈوپٹے سے خود کو پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، خود کشی کے وقت بچے کی چھوٹی بہن گھر پر موجود تھی جبکہ بچے کے والدین کسی عزیز کی میت کے لئے پنجاب گئے ہوئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے بچے کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا اور بچے کی چھوٹی بہن اور کزن کا بیان لے لیا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین کراچی واپسی کے لئے پنجاب سے روانہ ہوگئے ہیں اور والدین کے کراچی پہنچنے پر مزید تفتیش بھی کی جائے گی۔

    چونیاں: اتائی ڈاکٹروں نے درجنوں میڈیکل سٹور بنا لئے جوعلاج کے نام پر موت بانٹنے…

  • کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گلستان جوہر تھانے میں تعینات اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :واقعہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے ، جہاں زخمی اہلکار کئی سال تعینات رہ چکا ہے اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کروا چکا ہے-

    ہزاروں ایکڑاراضی پرناجائزقبضہ:دوست مزاری کو اینٹی کرپشن پنجاب نےلاہورسےگرفتارکرلیا

    پولیس کے مطابق اے ایس آئی غلام مصطفیٰ سادہ کپڑوں میں نیپا چورنگی سے گزر رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا زخمی اہلکار گلستان جوہر تھانے میں تعینات ہے-

    پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان اہلکار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے زخمی اہلکار واقعہ سے متعلق بیان نہیں دے سکا، بیان لینے کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے گا زخمی اہلکار اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں زیر علاج ہے-

    دوسری جانب کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ کے حکم پر مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کر کے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد تشدد میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا-

    سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کےقتل کا ملزم گرفتار:قتل کے پیچھے بڑے ملک کا نام…

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں مچھر کالونی میں جنگل سائیڈ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران پولیس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلہ میں ایک مسلح ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کی شناخت محمد شریف عرف شرفو کے نام سے ہوئی، گرفتار زخمی ملزم کو فوٹیجز میں نجی ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کرنے والے دیگر مسلح ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، اب تک مقدمے میں مطلوب 37 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں زخمی ملزم سمیت 6 ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں۔

    عمران خان مشکل میں پھنس گئے: ایف آئی اے نے عمران خان کو پیرکو کراچی طلب کرلیا

  • ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن، غیر ملکی ماہرین کا دورہ

    ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن، غیر ملکی ماہرین کا دورہ

    کراچی :ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن،اطلاعات کے مطابق ورلڈ بینک کے تحت حب کینال کی اپ گریڈیشن کیلئے غیر ملکی ماہرین نے دورہ کیا ہے۔

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ حب ڈیم سے کراچی کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی حب کینال کی ورلڈ بینک کے تحت اپ گریڈیشن کے سلسلے میں کینال کا تفصیلی معائنہ اور جائزہ لیا گیا جس کیلئے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم میں حب کینال کا دورہ کیا۔

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    ترجمان واٹر بورڈ کے وضاحتی بیان مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قومی اور بین الاقوامی بڈرز حب کینال کا تفصیلی جائزہ لینے آئے تھے, اس موقع پر ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے آئی ایف سی نے حب کینال کا تفصیلی معائنہ بھی کیا۔

    ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم:عمران خان لانگ مارچ کوکامیاب بنانےکےلیےکارڈ…

    اسد اللہ خان کے مطابق بین الاقوامی برڈز کو کینال کا مکمل جائزہ لینا تھا تاکہ اس کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں کیونکہ مرمتی کام کے سلسلے میں پہلے حب کینال کا مکمل معائنہ اور تفصیلی جائزہ لینا ضروری تھا جس کی وجہ سے حب کینال سے شہر کو پانی کی معطل کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حب کینال کے ایک چوتھائی ایریا کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔

  • الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ سے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی

    کراچی: الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی-

    باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کردیے گئے تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں کراچی ڈویژن میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    اسلام آباد کے ہوٹلز میں لانگ مارچ شرکا کو رہائش فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی

    خط میں کہا گیا کہ اس سے پہلے سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی اور سیکیورٹی کی کمی کی وجہ سے سندھ حکومت کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے تھے لہذا یکم نومبر 2022 تک الیکشن کمیشن کو تفصیلی رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ پولنگ کے لیے تاریخ کا جائزہ لیا جاسکے۔

    الیکشن کمیشن کے اسی طرح کے خطوط سیکریٹری داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو بھی لکھے گئے ہیں اور ان سے بھی تفصیلی رپورٹ مانگی ہے۔

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

     

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی درخواست پر کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 15 دن بعد اس حوالے سے دوبارہ اجلاس کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں صوبائی حکومت اور دیگر امن و امان قائم کرنے والے اداروں سے تجاویز و آرا لی جائیں گی تاکہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا جلد از جلد اور پُرامن انعقاد یقینی بنایا جائے اور الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کیا جاسکے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ ضلع کرم کےحلقہ این اے 45 میں پولنگ مورخہ 30 اکتوبر 2022 کو ہی ہوگی، اس ضمن میں تمام اداروں کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔

    سندھ حکومت کا مؤقف تھا کہ انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جب کہ اسے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کو یہ بتانے کی ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے 16 ہزار اہلکار فراہم کرسکتا ہے یا نہیں۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اہلکاروں کی فراہمی کی یقین دہانی انتخابات کا انعقاد ممکن بنا سکتی ہے جب کہ سیکریٹری دفاع پہلے ہی اہلکاروں کی تعیناتی کے لیے فوج اور رینجرز اہلکار فراہم کرنے سے متعلق معذوری کا اظہار کر چکے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی کی ضرورت ہے جب کہ مقامی حکومت کے انتخابات کے لیے ووٹرز میں زیادہ جوش پایا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات تیسری مرتبہ ملتوی کیے گئے ہیں 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات 20 جولائی کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ملتوی کرکے 28 اگست کو کرانےکا اعلان کیا تھاتاہم بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی ملتوی کردیے گئے تھے اور 23 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا جسے بعد میں ملتوی کر دیا گیا تھا-

    سیلاب سے 36 لاکھ سے زائد پاکستانی مزدور بے روزگار ہوئے. ساجد حسین طوری

    اس سے قبل 26 جون کو پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔

  • ایران سے جرمنی پہنچنے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

    ایران سے جرمنی پہنچنے طیارے کے پہیوں سے لاش برآمد

    ایران سے فرینکفرٹ پہنچنے والی لفتھانزا ایئرلائن کے طیارے کے پہیوں سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی لفتھانزا ایئرلائن کی پرواز ایل ایچ- 601 سے مسافروں کے اترنے کے بعد طیارے کو ہینگر میں منتقل کیا گیا۔

    امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ،ملزم گرفتار

    فرینکفرٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے ملازمین نے جمعرات کی صبح ایک ہوائی جہاز میں ایک مرد کی لاش دریافت کی جو ایرانی دارالحکومت سے مقامی وقت کے مطابق صبح 5:30 بجے معمول کی دیکھ بھال کی جانچ کے دوران آیا تھا۔

    ایئرپورٹ کا عملہ طیارہ کو اگلی پرواز کے لیے تیار کرنے کے لیے معمول کی مرمت اور صفائی کا کام کررہا تھا کہ اس دوران نچلے حصے سے جہاں پہیے بند ہوتے ہیں ایک شخص کی لاش ملی۔

    لاش ملنے کے بعد طیارے کی اگلی پرواز کو منسوخ کردیا گیا اور لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔ تاحال مردہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی جرمنی کی پولیس اور ایئرلائن کمپنی نے واقعے پرفوراً کسی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا تھا-

    تاہم سی این این کے مطابق جرمن ایئر لائن کیریئرلفتھانزا کی جانب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گزشتہ روز فرینکفرٹ میں لینڈنگ کے بعد لفتھانزا ائیر بس کی معمول کی چیکنگ کے دوران، طیارے کے لینڈنگ گیئر بے میں ایک لاش ملی۔

    فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ ذمہ دار حکام فی الحال کمپنی کے ماہرین کے ساتھ مل کر پس منظر کی چھان بین کے لیے سائٹ پر موجود ہیں۔ ہم جاری تحقیقات کے پس منظر میں مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کر سکتے-

    لفتھانزا کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اس روٹ پر براہ راست پرواز میں ساڑھے پانچ گھنٹے لگتے ہیں۔ لفتھانزا کی ویب سائٹ نے بتایا کہ دریافت کے بعد جمعہ کی باقاعدہ پرواز منسوخ کر دی گئی۔

    خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مسافر نے غیر قانونی طور پر جرمنی آنے کے لیے کسی طرح طیارے تک رسائی حاصل کی اور موقع ملتے ہی نچلے حصے میں چھپ گیا تاہم ممکنہ طور پر ہوائی دباؤ اور دم گھٹنے کے باعث موت واقع ہوگئی۔

    یہ واقعہ ایران میں ملک گیر مظاہروں کے درمیان سامنے آیا ہے جس نے 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک کو ہفتوں سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت میں دسیوں ہزار مظاہرین گزشتہ ہفتے کے روز برلن کی سڑکوں پر نکل آئے۔

    پادری اور راہبائیں بھی پورن دیکھتی ہیں:پوپ فرانسس کا اعتراف

    جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ جرمنی ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایرانی شہریوں کے داخلے پر پابندیاں عائد کرنے سمیت مزید پابندیوں کے اقدامات اپنائے گا۔

    نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ایران کی وزارت خارجہ نے تہران میں جرمنی کے سفیر ہانس اُدو موزیل کو طلب کیا اور برلن پر اسلامی جمہوریہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا۔

    جرمنی کی وزارت خارجہ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ اس نے برلن میں جمعرات کو ایرانی سفیر کو ایک باہمی اقدام میں طلب کیا ہے۔

    جرمنی کی وزارت خارجہ کی ترجمان آندریا ساس نے بتایا کہ دونوں صورتوں میں بات چیت وزیر خارجہ اینالینا بیرباک کی جانب سے بدھ کے روز پیش کردہ اقدامات کے پیکج پر مرکوز تھی جس میں ہم ایران کے ساتھ اپنے ہی لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد کی روشنی میں اپنے تعلقات کو ایڈجسٹ کر رہے ہیں مذاکرات میں ایران میں جرمن سیکورٹی سہولیات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی-

  • کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    کراچی :مچھر کالونی کے شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو مبینہ اغوا کار قرار دے کر تشدد کرکے ہلاک کردیا ہے۔کراچی کےعلاقے ماڑی پور مچھر کالونی میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں شہریوں نے نجی کمپنی کے دو ملازمین کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق دو ملازمین کار پر سوار تھے، جنہیں مشتعل افراد نے اغوا کار قرار دے کر تشدد کا نشانہ بنایا، اور کار کو بھی آگ لگا دی۔ جب کہ دونوں مقتولین کو بچاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار بھی شدید زخمی ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ڈی آئی جی جنوبی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی کو انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

  • کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی: کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) حکام نے شہر کے 4 اضلاع سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی آمدن کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو رپورٹ کی روشنی میں دلائل کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) نے شہر کے 4 اضلاع کی گاڑیوں کی پارکنگ کی رپورٹ پیش کی۔

    کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں موٹر سائیکل اور کار پارکنگ سے سالانہ ساڑھے 8 کروڑ آمدنی ہوتی ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے اور کار کی پارکنگ فیس 30 روپے ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں روز اوسطاً 6214 موٹرسائیکلیں پارک ہوتی ہیں، چاروں اضلاع میں موٹر سائیکل پارکنگ کی مد میں روز 62 ہزار روپے آمدنی ہوتی ہے جب کہ ان چاروں اضلاع میں کار پارکنگ کی مد میں یومیہ ایک لاکھ روپے اوسطاً آمدنی ہوتی ہے ضلع ساؤتھ میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار اور ضلع ایسٹ میں یومیہ 2041 کاریں پارک ہوتی ہیں۔

    قبل ازیں رواں برس جنوری میں سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے-

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا تھا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

    عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا تھا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹی فکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا-

    کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

  • کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف یہ مقدمہ مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، معروف صنعتکار کے خلاف درج اس مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔

     

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سے شواہد یہ بتاتے ہیں کہ میرے بیٹے کواغوا کسی اور نے نہیں بلکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کروایا ہے اوروہ ہی اس گھنوئنے جرم کے پیچھے ہے

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا۔

    دوسری طرف ابھی تک عقیل کریم ڈھیڈی کی طرف سے اس واقعہ کے متعلق ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ،جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کا اس اغوا کے پیچھے ہاتھ نہیں ہے ،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار