Baaghi TV

Tag: کراچی

  • تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نو سالہ بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نو سالہ بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    تاوان کیلئے اغوا ہونے والا نو سالہ بچہ پولیس نے کروایا بازیاب

    13 ستمبر کو تاوان کیلئے اغواہ ہونے والا 9 سالہ عبداللہ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی نے پہلوان گوٹھ بازیاب کرا لیا۔

    پولیس کارروائی کے دوران تین اغواء کار گرفتار، تاوان کی رقم کے مطالبہ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ اغواہ کاروں نے 9 سالہ عبداللہ ولد شفیق اللہ کو سرجانی کے علاقے نزد بلال مسجد سیکٹر 4A سے 13 ستمبر کو اغواء کیا جس کا مقدمہ نمبر 1438/2022 نامعلوم ملزمان کئخلاف درج کر لیا گیا۔اغواء کاروں کیجانب سے 14 ستمبر کو 25 لاکھ تاوان کی رقم کا مطالبہ کیا گیا اور گزشتہ روز تاوان کی مد میں 30 لاکھ کی رقم کیلئے کال کی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کراچی کی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تین روز میں اغواء برائے تاوان میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔

    تاوان کی رقم کے مطالبے کیلئے استعمال ہونے والا فون بھی برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔گذشتہ روز تھانہ شیر شاہ کی حدود سے 2021 میں اغواء ہونے والے 15 سالہ مغوی کو ٹیکنیکل سپورٹ سسٹم سے نوشہرو سے بازیاب کرایا گیا۔15 سالہ مغوی کی بازیابی کیلئے معزز عدالت ہائی کورٹ سندھ میں بھی مقدمہ چل رہا تھا۔

    علاوہ ازیں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے (ڈیجیٹل انٹیلیجنس سیل) کی مدد سے ٹیکنکلی بنیاد پر موباٸل ٹریسنگ اورسی سی ٹی وی فوٹیج کلیکشن کی مدد سے قتل کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان رکنی ڈکیت گروہ کا اہم حصہ ہیں, ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن , 8 مختلف اقسام کے چھینے ہوۓ موباٸل فون اور نقدی رقم برآمد کی ۔ گرفتار ڈکیت ملزمان کی شناخت رضوان عرف (رجبی) ولد محمد ایوب اور محمد حسین ولد حمید حسین کے نام سے ہوٸی ۔ ابتداٸی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے کورنگی اور ملیر کے مختلف مقامات پر درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے ۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کے دیگر مقدمات میں جیل جاچکے ہیں ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید انٹیروگیشن کیلۓ تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ۔

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

  • کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کر گئے

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ پیدا ہونے والے تمام 6 بچے انتقال کر گئے

    کراچی کے جناح اسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے چھ جڑواں بچوں میں سے بچ جانے والے پانچ بچے بھی انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : جناح اسپتال کراچیمیں کالاپل کی رہائشی خاتون حنا زاہد کے ہاں ایک ساتھ چھ جڑواں بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک مردہ حالت میں تھا جبکہ پانچ بچے زندہ تھے گائنی وارڈ کی انچارج ڈاکٹر عائشہ وارث کے مطابق تمام بچے نارمل ڈلیوری سے پیدا ہوئے جن میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ تھیں۔

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے زچہ بچوں کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت کے پیش نظر قومی ادارہ صحت برائے اطفال منتقل کرنے کا کہا تھا تاکہ بچوں کو انکیوبیٹر میں انتہائی نگہداشت میں رکھا جاسکے بچوں کا وزن انتہائی کم تھا جس کے باعث تمام بچے انتقال کر گئے۔

    دوسری جانب قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر سلیم کے مطابق جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں جڑواں پیدا ہونے والے بچے پیدائش کے وقت سے ہی انتہائی تشویشناک حالت میں تھے بچے 300 سے 350 گرام وزن کے لگ بھگ تھے، ایسے بچوں کے زندہ رہنے کی شرح دنیا بھر میں انتہائی کم ہے۔

    ملک بھرمیں سیلا ب سےجاںبحق افراد کی تعداد ایک ہزار486 ہوگئى

    ڈاکٹر ناصر نے بتایا کہ دو بچوں کا انتقال جناح اسپتال میں ہی ہوگیا تھا جبکہ مزید 2 بچے جناح اسپتال سے این آئی سی ایچ منتقل کرنے کے دوران انتقال کر گئے تھے، باقی دو بچوں کو ادارہ قومی ادارہ صحت برائے اطفال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر حیات بوزدار کے زیر علاج رکھا گیا تھااور اب ان دونوں بچوں کا بھی انتقال ہو گیا ہے۔

  • ڈریپ کا کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ،بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

    ڈریپ کا کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ،بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر بخار کی ڈھائی لاکھ سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بخار ادویات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون جاری ہے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے بخار کی دوا ذخیرہ کرنے والے ڈرگ ڈیلر کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    عمران خان کے قافلے کی گاڑی میں آگ لگنے کے واقع کی تحقیقات شروع

    ڈریپ نے کراچی کی میڈیسن مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی کے دوران ذخیرہ کی گئی بخار کی دوا کی 2 لاکھ سے زائد گولیاں تحویل میں لے لیں، ذخیرہ اندوزی کے باعث بازار سے دوا کی مصنوعی قلت پیدا ہوگئی تھی۔

    کراچی ڈریپ کی ٹیم نے جے ار لیب پلاث نمبر ایف 516 پر چھاپا مارا، جس کے دوران نیوٹرا سیوٹیکل پروڈکٹس کی ناقص ماحول میں تیار کی گئی دوا قبضے میں لی گئی۔

    ترجمان وزارت صحت کے مطابق ذخیرہ اندوزی سے مارکیٹ میں بخار کی گولیوں کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی، سندھ کے ڈرگ انسپکٹرز نے لاہور سے آنے والی جعلی ادویات کی کھیپ پکڑ لی ادویات میں جان بچانے والے اینٹی بائیوٹک دوا بھی شامل ہے۔

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    پروڈکٹس بغیر فارم سیون اور ٹیکنیکل افراد کی غیر موجودگی تیار کی جارہی تھی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ نے کہا کہ ایک دوا پرومول جو کہ پیرا سیٹامول کے مشابہ ہے بنا رہے تھے، خدشہ ہے پیرا سیٹامول کی قلت کا فائدہ اٹھا کر جعلی پیرا سیٹا مول بنائی جارہی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دوا کے نمونے لیکر لیبارٹری بجھوا دیئے ہیں،مزید براں ان میں ملوث افراد کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ،ملوث افراد کے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جو مافیا ان گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی،عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے،پورے ملک میں نیشنل۔ٹاسک فورس کاروائیاں کر رہی ہے، عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید خان نے ڈریپ حکام کو 3 ہفتوں تک مارکیٹ میں بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار جاری، مریضوں میں اضافہ

  • کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش

    کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا 25 سالہ خاتون کی پہلے بھی ایک اولاد ہے-

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے، یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں جناح اسپتال کے شعبہ گائنی کی ڈاکٹر عائشہ وارث نے بچوں کی زچگی کی۔

    ڈاکٹر عائشہ وارث کا کہنا ہے کہ بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش اتوار کی رات ہوئی، جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔

    ڈاکٹر عائشہ کا کہنا تھا کہ بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے۔

    خاتون حنا نظام جڑواں بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں جڑواں بچوں کی پیدائش پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے اور جناح اسپتال خصوصا ڈاکٹر عائشہ وارث کا شکریہ ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عائشہ نے بہت اچھے سے ان کا کیس ہینڈل کیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، اللہ ان کو بہت ترقی دے۔

  • ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کاروائیاں جاری

    ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی کاروائیاں جاری

    کراچی :ریجنل ڈائریکٹوریٹ، اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، اندرونی و بیرونی ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی تفصیلات کے مطابق اے این ایف اور گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے الا آصف اسکوائر سہراب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ظفر اللہ ولد غلام دین، شکیرہ ولد غلام دین، صادقہ ولد احسان اللہ نقیب اللہ، حمیدہ بی بی زوجہ حسن اللہ اور صدف کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 32.400 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی

    گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ اے این ایف اور تھانہ کلفٹن پولیس نے المحمود ڈائیو بس اڈا سپر ہائی کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم عبدالرحیم ولد عبدالرشید کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 4 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

    ایک اور کارروائی میں اے این ایف سندھ اور تھانہ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بیرون ملک بہرین جانے والے دو مسافروں سے منشیات برآمد کرلی، گرفتار ملزم زاہد عباس ولد دوست محمد چاۓ کے ٹی بیگ میں 735 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو اے این ایف نے ناکام بنادیا، جبکہ دوسرا ملزم رومی خان ولد شیر افضل ٹارلی بیگ میں 984 گرام آئس اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا جسکو ناکام بنادیا گیا، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،

    اسی طرح اے این ایف سندھ اور حیدرآباد پولیس نے میر محلہ ٹنڈو جام میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے حافظ حسین ولد نیاز حسین کو گرفتار کرکے 2 کلوگرام چرس برآمد کرلی لی گئی جبکہ دوسری کارروائی ہالہ ناکہ حیدرآباد میں کرتے ہوئے محمد احسن ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے 25 گرام آئس، 20 گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہیں

  • سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا

    سندھ پولیس کی جانب سے ڈی جی رینجرزسندھ کو الوداعی ظہرانہ :ڈی جی رینجرز کی خدمات کو سراہا گیا

    کراچی :صوبہ سندھ میں اپنی خدمات انجام دینے والے ڈی جی رینجرزسندھ،میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کے اعزاز میں سندھ پولیس کی جانب سے الوداعی ظہرانہ دیا گیا۔

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی جی رینجرز سندھ کی سی پی او آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا اور انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے بحیثیت ڈی جی رینجرز سندھ،صوبے میں استحکام امن، جرائم کیخلاف اٹھائے جانیوالے مجموعی اقدامات میں ہر سطح پر پولیس سے تعاون سمیت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ورکنگ پر انھیں اور انکی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی۔

    اس موقع پر میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوکہا کہ بطور ڈی جی رینجرز سندھ میری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ میں قیام امن جیسے اقدامات کو سندھ پولیس،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں واسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے تقویت اور فروغ دوں جسکا مقصد حقیقی معنوں میں پرامن معاشرے کی تشکیل اور شہریوں میں احساس تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنا تھا۔الحمدااللہ میری تمام تر ترجیحات میں سندھ پولیس کے علاوہ قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز میرے شانہ بہ شانہ تھے جس پر میں باالخصوص سندھ پولیس اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ پولیس کو ایک متحد اور ڈسپلن فورس کی حیثیت سے شہریوں کے تحفظ جیسے اقدامات سمیت امن وامان کی صورتحال پر کنٹرول کے حوالے سے ہراول دستے کے طور پر ہمیشہ مستعد اور الرٹ پایا۔اپنے تمام تر اقدامات میں پولیس ہمیشہ قابل فخر،لائق تعریف اور ستائش ہے۔

    الوداعی ظہرانے کے اختتام پر سندھ پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ نے سابقہ ڈی جی رینجرز سندھ کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر،ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی/ اسٹیبلشمنٹ کے علاوہ ہیڈکوارٹرز سندھ،ٹی اینڈ ٹی، انویسٹی گیشن/سی بی، اسٹیبلشمنٹ،آئی ٹی، ٹریننگ،آرآرایف/اسپیشل برانچ، ساؤتھ،ایسٹ،ویسٹ، ٹریفک کراچی،سی آئی اے کراچی،ایس اینڈ ای ایس ڈی کراچی،ایس پی یو/ سی پیک،ایڈمن/ایس آر پی،سی ٹی ڈی اور ڈرائیونگ لائنسنس برانچ،کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے161،اسلام آباد میں128 کیسز رپورٹ

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے161،اسلام آباد میں128 کیسز رپورٹ

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 161 اور اسلام آباد میں 128 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹے میں161 کیسز رپورٹ ہو ئے ضلع وسطی 48 کیسز، ضلع شرقی میں36، ضلع کورنگی میں 32 ، ضلع جنوبی میں 25 اور غربی میں 4 کسیز سامنے آئے ہیں۔

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں…

    محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 434 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سال ڈینگی سے9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 128 کیسز سامنے آ گئے محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کےدیہی علاقوں میں 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئےاسلام آباد کے شہری علاقوں میں 53 افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 553 ہو گئی ۔

    اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 318 ہو گئی ہے اسلام آباد میں اب تک ڈینگی سے 4 افراد انتقال کرچکے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق اس وقت پولی کلینک اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ 14 مریض زیر علاج ہیں۔

    شیخوپورہ: 10 افراد قادیانیت چھوڑکر دائرہ اسلام میں داخل

    حکومت کی ہدایت پر اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے خصوصی طور پر وارڈز بنائے گئے ہیں۔ پمز اسپتال اسلام آباد میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 56 مریض زیر علاج ہیں۔

    پمز اسپتال اسلام آباد میں ڈینگی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر شجیع صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے مزید بیڈز کی ضرورت ہے ترجمان ڈاکٹر شفاعت خاتون کا کہنا ہے کہ ڈینگی بچوں اور حاملہ خواتین میں بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    کوہاٹ پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

  • سیلاب سے مزید 54 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1481 ہوگئی:کراچی میں پھربارشیں شروع

    سیلاب سے مزید 54 افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1481 ہوگئی:کراچی میں پھربارشیں شروع

    اسلام آباد:سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1481 ہوگئی ہے، زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی۔

    این ڈی ایم اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سندھ میں 44، بلوچستان میں مزید 8 اور آزاد کشمیر میں 2 مزید افراد سیلاب سے جاں بحق ہوئے، سیلاب اور بارشوں سے مجموعی طور پر سب سے زيادہ 638 اموات سندھ میں ريکارڈ کی گئیں، بلوچستان میں 278، خيبرپختونخوا میں 303، پنجاب میں 191، آزاد کشمیر میں 48 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد زندگى کى بازى ہار گئے۔

    دوسری جانب ملک بهر میں 11 لاکھ 85 ہزار 481 گھروں کو جزوى نقصان پہنچا جبکہ 5 لاکھ 69 ہزار 800 گھر مکمل تباہ ہو ئے، 390 پل اور 12 ہزار 418 کلومیٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئیں، ملک بھر میں 9 لاکھ 8 ہزار 137مويشی بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔

    ادھر کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو ہونے والی بارش نے جل تھل کردیا۔ دو روز کے دوران کئی ملی میٹر بارش نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی۔دوپہرکے وقت نیوکراچی، گلشن معمار، ناظم آباد، سعدی ٹاؤن، نارتھ کراچی میں بارش رپورٹ کی گئی۔سپرہائی وے، موسمیات، بفرزون، نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف بارش نے موسم خوشگوار بنادیا۔لیاقت آباد ،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد،گلزارہجری، بہادرآباد،طارق روڈ،شارع فیصل میں بھی بارش کا ہوئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ 46 ملی میٹر بارش صدر میں ہوئی۔ ائیرپورٹ پر 34.2 ملی میٹر، یونی ورسٹی روڈ پر29.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گلشن حدید میں 27 ملی میٹر، فیصل بیس پر 26 ملی میٹر، مسرور بیس پر24ملی میٹر،قائد آباد میں 17.5 ملی میٹر،نارتھ کراچی میں 15.2 ملی میٹر،جناح ٹرمینل پر 14.4ملی میٹر بارش ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں

    کراچی میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ایک بار پھر سڑکیں زیر آب آگئیں۔کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل سے ایئرپورٹ جانے والے راستے میں سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے رکاوٹ ہوگئی ہے۔

    اسی طرح ملیر اور کورنگی کی اہم سڑکوں پر بھی بارش کے پانی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔تین ہفتوں کے وقفے کے بعد شہر قائد میں گزشتہ روز بھی موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں زیر آگئی تھی جبکہ مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کے ساتھ ساتھ گھنٹوں تک ٹریفک کی روانی بھی معطل رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    گزشتہ روز ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی موسلادھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، مختلف علاقوں سے شہریوں نے یہ بھی شکایات کیں کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی چلی گئی جس کو بحال ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔قبل ازیں، محکمہ موسمیات نے کراچی کے بعض علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

    محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ دوپہر سے شام کے درمیان چند مقامات پر گردوغبار/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بارش اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    تقریباً 3 ہفتوں کے وقفے کے بعد گزشتہ روز شہر میں بارش ہوئی جس سے سڑکیں زیر آب آگئیں اور بجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں گھنٹوں ٹریفک جام ہوگیا۔تازہ ترین پیش گوئی میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ بھارتی گجرات کے اوپر کم دباؤ وسطی بھارت پر موجود کم دباؤ میں ضم ہوگیا جس کی وجہ سے سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سانگھڑ، خیرپور اور میرپورخاص میں چند مقامات پر وقفے وقفے سے 15 ستمبر تک تیز آندھی کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح حیدرآباد، ٹنڈو الہیار، مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو محمد خان، سجاول اور ٹھٹہ کے اضلاع میں آج اور کل بھی اسی طرح بارش متوقع ہے۔

    گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں سب سے زیادہ بارش پرانے ایئرپورٹ کے علاقے میں 32.2 ملی میٹر یا 1.26 انچ ریکارڈ کی، اس کے بعد یونیورسٹی روڈ پر 28.3 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 24 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 25 ملی میٹر، گلشن حدید میں 23 ملی میٹر، قائد آباد میں 17.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل میں 13.2 ملی میٹر، کیماڑی میں 11.5 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 10.6 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 10.4 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 8.7 ملی میٹر، ناظم آباد میں 3.2 ملی میٹر اور کورنگی میں 3.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی۔

    وقفے وقفے کے ساتھ مسلسل ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بارش کے سبب کئی نشیبی علاقے اور اہم سڑکیں زیر آب آگئی تھیں، کئی علاقوں میں مکینوں نے شکایت کی کہ بارش کی پہلی بوند کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور کئی گھنٹوں بعد بحال ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی  تعداد  743  ہوگئی

    کراچی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ،7 افراد جاںبحق،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 743 ہوگئی

    کراچی میں ڈینگی سے ایک دن میں7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے115کیسزرپورٹ ہوئے، پینتیس کیسز کے ساتھ ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثر رہا، رواں سال اب تک نو اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    کراچی میں ڈینگی سے مزید 2 اموات

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کراچی کے ضلع شرقی میں35،ضلع وسطی میں 32،کورنگی میں17،جنوبی میں 21، غربی میں 3، ملیرمیں 4اور کیماڑی میں3کیسزرپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق مجموعی طور پر کراچی سے رواں سال اب تک 3 ہزار 273 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    رواں سال ڈینگی جاں بحق 9 افرادمیں سے 6کا تعلق ضلع شرقی سے ہےجبکہ ضلع وسطی، جنوبی اور ملیر میں ایک ایک اموات رپورٹ ہوئی-

    دوسری جانب ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹے کےدوران ڈینگی سے ایک مریض کا انتقال ہوا،جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی-

    ترکش اداکار سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کراچی پہنچ گئے

    قو می ادارہ صحت کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 75 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد 743 ہوگئی-

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 478 مریض ہیں، شہری علاقے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 265 مریض ہیں-

    اسلام آباد کے دیہی علاقے میں ڈینگی سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،پمز اسپتال میں 24گھنٹے کےدوان 12افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی،پمز اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 92 ہوگئی، پولی کلینک میں ڈینگی کے 14 ، کیپٹل اسپتال میں 15 مریض زیر علاج ہیں-

    پاکستان میں سیلاب،آئرن برادر کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے،چین