Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    صرف وہ چند مقامات جہاں پارکنگ چاردیواری کے اندر واقع ہے، وہاں پارکنگ فیس بدستور وصول کی جائے گی۔میئر کراچی نے رواں سال فروری میں شہریوں کو پارکنگ فیس سے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب باضابطہ عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ماضی میں کے ایم سی کو پارکنگ فیس کی مد میں سالانہ 4 سے 5 کروڑ روپے حاصل ہوتے تھے، تاہم اب بلدیہ عظمیٰ مالی طور پر خودکفیل ہو چکی ہے اور اس آمدنی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایم سی کی حدود میں واقع 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس ایسی ہیں جہاں اب شہری مفت میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

    صدر مملکت کی فنانس بل 26-2025 کی منظوری ، آج رات سے اطلاق ہوگا

  • کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی

    کراچی: کھارادر میں عمارت کی چھت گرگئی

    کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی۔

    کراچی کےعلاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کا زینہ اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں عمارت میں موجود تین خاندان پھنس کر رہ گئے ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ افراد کو بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے نچلے فلورز منہدم ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان تیسری، چوتھی اور پانچویں منزل پر رہائش پذیر تھے۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

    نیتن یاہو کیخلاف کرپشن ٹرائل مؤخر

    ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ عمارت میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے اسنارکل پہنچادی گئی اور کرین کی مدد سے بھی لوگوں کو نکالا جارہا ہے، بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جب کہ حادثے میں تاحال کسی رہائشی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے،اس کے علاوہ راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،4 زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور شدید زخمی 2 افراد کو اسپتا ل منتقل کیا گیا۔

    فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان، بھارتی پراکسیزکی دہشتگردی کےناقابل تردیدشواہد

  • کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے

    کراچی میں 13 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے

    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں ایک تاجر کے گھر پر 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ثابت ہوئے ہیں۔

    تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان کی پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے ساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ اس مقدمے میں بہن بھائی سمیت کل 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی رقم اور قیمتی اشیاء کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز بھی مل چکی ہیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری سالک گھر کے باہر اپنی گاڑی پر کپڑا ڈال رہا ہے جب کالے رنگ کی گاڑی میں ملزمان اس کے قریب پہنچتے ہیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دو برقعہ پوش خواتین اور دو مرد مسلح حالت میں تاجر سالک کے گھر داخل ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایک برقعہ پوش خاتون کے ہاتھ میں خالی بیگ بھی دیکھا گیا ہے۔ ملزمان نے اہلِ خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی اور واپس جاتے وقت بھرا ہوا بیگ بھی لے جاتے دکھائی دیے۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور دیگر ملوث افراد کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    7 مئی کو پاک فضائیہ نے بھارتی جنگی جہاز مار گرائے،بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

    کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    فیلڈ مارشل سے ایرانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کے عوام کا شکریہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھاندلی، سیاست، فاٹا انضمام اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

    ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ،کے الیکٹرک کو تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا

  • کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، بجلی کا کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک جبکہ بچی سمیت 4 زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے 30 سالہ راجہ زخمی ہوا، جبکہ شاہ لطیف ٹاؤن ریلوے پھاٹک کے قریب گھر میں نامعلوم سمت سے فائرنگ سے 4 سال کی بچی زخمی ہوئی۔ اورنگی ٹاؤن 4 نمبر کے علاقے میں بھی 8 سالہ بچی گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔

    سائٹ ایریا میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، جب کہ لیاری کھڈہ مارکیٹ میں کرنٹ لگنے سے پیپلز پارٹی رہنما جاوید ناگوری کے بھائی عبداللّٰہ ناگوری جاں بحق ہو گئے۔ اسی طرح کلفٹن پارک لینڈ اسپتال کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک 30 سالہ شخص دم توڑ گیا۔

    جہانگیر آباد کے ندی میں ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوا، ابراہیم حیدری میں سمندر کنارے سے ایک لاش برآمد ہوئی، جبکہ ہاکس بے کے ٹرٹل بیچ پر نہاتے ہوئے 22 سالہ ثاقب ولد علی عمر بھی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔پولیس حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے، اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

    فیلڈ مارشل سے ایرانی آرمی چیف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان کے عوام کا شکریہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا دھاندلی، سیاست، فاٹا انضمام اور فلسطین پر دو ٹوک مؤقف

    ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ،کے الیکٹرک کو تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا

    ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ،کے الیکٹرک کو تاحال نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا

  • کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

    کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

    کراچی کے ساحلی علاقوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود شہری بڑی تعداد میں اتوار کو سینڈزپٹ بیچ پہنچ گئے تاکہ موسم سے لطف اندوز ہو سکیں، تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔

    سینڈزپٹ انٹری پوائنٹ پر پولیس اہلکار تعینات رہے۔تفریح کے لیے آنے والی فیملیز اور افراد کو واپس موڑ دیا گیا۔پابندی کے باعث ساحل کے راستوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔کچھ شہریوں نے پولیس سے بحث کی، لیکن زیادہ تر کو واپس جانا پڑا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیراکی اور دیگر تفریحی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد ہے، جو عوام کی حفاظت کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مون سون کے سیزن میں کراچی کے ساحلی مقامات پر اونچی لہروں کے باعث حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ساحل پر جانے سے گریز کریں۔

    گیس قیمتوں میں اضافہ، فیصل ندیم نے فیصلہ عوام دشمن قرار دے دیا

    اسلام آباد: 1 ہزار 427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ

    ملک بھر میں بجلی سستی ہونے کا امکان، گھریلو صارفین کے لیے ٹیرف میں کمی کی تجویز

  • کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے دوران 7 افراد جاں بحق

    کراچی میں مون سون کی پہلی بارش جہاں موسم کو خوشگوار بنانے کا پیغام لائی، وہیں مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتیں ٹریفک حادثات، کرنٹ لگنے، دیوار گرنے اور ندی میں ڈوبنے کے واقعات کے باعث ہوئیں۔سپر ہائی وے کلہاڑی چوک پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق،لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں کے الیکٹرک کی گاڑی ہوٹل پر چڑھ گئی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی،جناح کارڈیو کے قریب تیز رفتار سوزوکی پلر سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔

    سائٹ ایریا لیبر اسکوائر میں ایک کمپنی کا 22 سالہ ملازم کامران کرنٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں 21 سالہ نوجوان احمد گھر میں کرنٹ لگنے سے دم توڑ گیا۔لیاری بکرا پیڑی پل کے قریب دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق،لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب ایک شخص ندی میں ڈوب کر جاں بحق، متوفی گلشن اقبال سے سہراب گوٹھ جا رہا تھا۔

    ریسکیو حکام کی اپیل
    ریسکیو اداروں نے بارش کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مون سون کے دوران حادثات میں اضافہ معمول بن چکا ہے۔

    پاکستان اوور 40 کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کی میزبانی کرے گا، کراچی میں تیاریاں شروع

    وزیراعظم کا بارشوں کی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے سے رابطہ

    آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

  • تیونس کی لڑکی کی خود کشی کی کوشش، سسرالیوں کا بھی بیان سامنے آ گیا

    تیونس کی لڑکی کی خود کشی کی کوشش، سسرالیوں کا بھی بیان سامنے آ گیا

    پاکستان کے علاقے لیاری کے نوجوان عامر سے پسند کی شادی کرنے والی تیونس کی لڑکی کے سسرالیوں کا بیان سامنے آگیا۔

    عامر کے اہلخانہ نے بتایا ہے کہ تیونس سے پاکستان آنے سے وہ سندا کو بار بار منع کرتے رہے کہ وہ اس کے اخراجات برداشت نہیں کر سکیں گے مگر لڑکی نے ہر طرح کے حالات میں رہنے کا یقین دلایا اور بضد ہو کر پاکستان پہنچی،اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے بعد لڑکی عجیب و غریب حرکات کرتی رہی، وہ بات بات پر عامر سے لڑتی تھی اور اس پر تشدد کرنے لگی، گھر کا سکون برباد ہو گیا تھا،بالاخر علیحدگی پر بات ختم کی، سندا کسی کی نہیں سنتی تھی، وہ اکثر بہکی بہکی باتیں اور حرکتیں کرتی ہے، دوپٹے اور چپل کے بغیر گھر سے باہر نکل کر کھڑے ہو جاتی ہے، وہ اس سے عاجز آچکے ہیں اور کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

    جنوبی پنجاب کے اضلاع کو ای بسیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ

    ادھر تیونس کی لڑکی نے مبینہ طور پر بے وفائی اور گھریلو تشدد کے سبب خودکشی کی کوشش کی، جسے ناکام بنانے کے بعد لڑکی کو پولیس تک پہنچا دیا گیا تیونس سے تعلق رکھنے والی سندا ایاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر نہ توجہ دیتا تھا اور نہ ہی میرا خیال رکھتا تھا، میں ٹکٹ لونگی اور واپس چلی جاؤں گی،میں نے عامر کی کوئی چیز کھڑکی سے پھینکنے کی کوشش کی لیکن باہر نہیں گئی وہیں موجود رہی، اس پر وہ اتنا غصہ ہو گیا کہ اس نے میرے منہ پر تھپڑ مار دیے اور جب میں نے جواب میں اسے تھپڑ مارا تو اس نے میرے ہاتھ موڑے دیے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عامر نے اس کے بعد مجھ پر مزید تشدد کیا، اس میں عامر کے والد بھی شریک ہوگئے اور انہوں نے بھی مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب میں نے عامر سے کہا کہ اپنے والد کو اس معاملے سے دور رکھے تو انہوں نے میرے منہ پر لاتیں برسا دیں، ہمارے درمیان جب بھی جھگڑا ہوتا تو ہم خود اسے ختم کرتے ہیں لیکن عامر کی والدہ مجھے بہت برے الفاظ بول رہی تھی، میں بہت ہی افسردہ ہوگئی کیونکہ میرا شوہر بھی کچھ نہیں کر رہا تھا، اس کے بعد عامر نے مجھے طلاق دے دی پھر مجھے نہیں پتہ کیا ہوا، میں اپنے حواس میں نہیں تھی، حواس بختا ہوکر میں نے کھڑکی سے کود کر اپنی جان لینے کی بھی کوشش کی، جس کے بعد سب جمع ہوگئے اور مجھے ہی برا بھلا کہہ رہے تھے۔

    محبت کی شادی،تیونس سے لڑکی آئی کراچی،چند ماہ کی شادی کے بعدطلاق

    واضح رہے کہ تیونس کی 19 سالہ سندا 28 نومبر 2024ء کو کراچی آئی تھی، بعدازاں نیا آباد لیاری کے رہائشی عامر سے 29 نومبر 2024ء کو شادی کی۔ تاہم عامر نے 7 ماہ بعد سندا کو طلاق دے دی جبکہ سندا کا 90 روزہ ویزا 18 فروری 2025ء کو ختم ہو چکا ہے،پولیس اس سلسلے میں عورت ہونے کے ناطے اسے شیلٹر دے رہی ہے اور اس کی واپسی کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

  • کراچی میں کار شوروم مالک کے گھر 13 کروڑ کی ڈکیتی

    کراچی میں کار شوروم مالک کے گھر 13 کروڑ کی ڈکیتی

    کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار شوروم کے مالک کے گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات سامنے آئی ہے، جس میں ڈاکوؤں نے 13 کروڑ روپے نقدی، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، لیپ ٹاپس اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واردات فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع بلاک 2 میں ہوئی، جہاں نامعلوم مسلح افراد اور برقعہ پوش خواتین نے ایف آئی اے جیسا یونیفارم پہن کر کار شوروم مالک محمد سالک کے گھر دھاوا بولا۔مدعی محمد سالک کے بیان کے مطابق وہ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے 3 بجے گھر پہنچے تو ایک سیاہ گاڑی ان کی گاڑی کے سامنے آ کر رکی، جس میں سے 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین باہر نکلیں۔ ایک شخص نے ایف آئی اے کی وردی سے ملتی جلتی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ایف آئی اے کا مونوگرام بھی لگا تھا۔

    ملزمان نے پستول نکال کر سالک کو یرغمال بنایا اور ان کے ساتھ گھر میں داخل ہوگئے۔ گھر کی تلاشی کے دوران 13 کروڑ روپے نقدی، 9 قیمتی موبائل فونز (جن میں آئی فون اور گوگل پکسل بھی شامل)، 20 گھڑیاں، ایک اسمارٹ واچ، 2 لیپ ٹاپس، اور 25 قیمتی پرفیومز لوٹ کر لے گئے۔پولیس نے متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 25/678 فیروزآباد تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ واردات کا طریقہ واردات ظاہر کرتا ہے کہ یہ منظم اور پیشہ ور گروہ ہے، جس میں خواتین کی شمولیت غیرمعمولی ہے۔

    ٹرمپ کا ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ، دوبارہ حملوں کا عندیہ

    سندھ میں مون سون بارشوں سے فضائی آپریشن متاثر، پروازوں کے روٹس تبدیل

    حویلیاں ندی میں 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں مل گئیں

    غیرقانونی تارکین وطن کے بچوں کو پیدائشی شہریت نہیں ملے گی،امریکی سپریم کورٹ

  • کراچی:  تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

    کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 2 بچیوں کا باپ جاں بحق

    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، 50 سالہ محمد ہاشم کام پر جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا۔

    ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار محمد ہاشم کو کچل ڈالا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جو دو بچیوں کا باپ تھا۔ حادثے کے بعد لاش کو پہلے جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور بعد ازاں چھیپا سرد خانے بھیج دیا گیا۔متوفی کے بھائی کے مطابق ہاشم صبح 7 بجے نجی کمپنی میں ڈیوٹی کے لیے روانہ ہوا تھا، حادثے کی اطلاع صبح 11 بجے ملی۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک کراچی میں 428 افراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 135 افراد ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ہلاک ہوئے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر سخت کنٹرول کیا جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو۔

    ٹرمپ کا دعویٰ امریکی میڈیا نے جھوٹا قرار دے دیا

    وزیراعظم کا قطری سفیر سے رابطہ، ایران کے میزائل حملے پر تشویش کا اظہار

    اسرائیلی جارحیت نے بھارت کو پاکستان کے خلاف خطرناک حکمت عملی اپنانے پر اُکسایا

  • کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    کراچی میں یکم جون سے اب تک 57 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی اور سربراہ نیشنل سونامی سینٹر امیرحیدر لغاری نے کہا ہے کہ لانڈھی میں موجود زلزلہ فالٹ کی حالیہ فعالیت کے سبب 57 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

    امیرحیدر لغاری نے کہا کہ 30 سال کے بعد لانڈھی فالٹ لائن شدت سے فعال ہوئی ہے، 2009 میں لانڈھی فالٹ لائن پر 4 ماہ کے دوران 36 زلزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں ماضی کے ان زلزلوں کی شدت زیادہ سے زیادہ 3.6 اور کم سے کم 2.7 ریکارڈ ہوچکی ہے، لانڈھی فالٹ کے حالیہ فعالیت کے سبب 57 ز لزلے ریکارڈ ہوچکے ہیں، جن میں 4 زلزلے بتدریج 3.8 اور 3.7 جبکہ 2 زلزلے 3.6 شدت کے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 2009 کے مقابلے میں موجودہ حالات بہت مختلف ہیں، 16 برسوں کے دوران بے ہنگم تعمیرات نے مسائل کو کئی گنا بڑھا دیا، کراچی میں بالخصوص فالٹ لائن ایریاز میں تعمیرات کے لیے خصوصی بلڈنگ اتھارٹی ہونا چاہیےحالیہ زلزلوں کو ایک سبق سمجھ کر اس سے سیکھنے کی ضرور ت ہے، فالٹ لائن زیرزمین انرجی کے بعد دوبارہ متوازن ہوجائے گا، امکان ہے کہ جب یہ زلزلے تھم جائیں تو پھر اگلے کئی برسوں تک اس فالٹ لائن پر کسی سرگرمی کے امکانات نہیں رہیں گے ۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

    چیف میٹرولوجسٹ نےکہا کہ ریتی، بجری، پانی کا زمین سے نکالنا ایک وجہ تو ہوسکتی ہے مگر زلزلے کی مکمل وجہ نہیں ہے، ایکو سسٹم کو کسی بھی شکل میں نقصان کے اثرات عموما غیر معمولی شکل میں ہی نمودار ہوتے ہیں زلزلوں کی صورت میں ہنگامی اخراج کا انعقاد محکمہ موسمیات کی جانب سے سن 2016 سے کروایا جاتا ہے، اس سلسلے میں کراچی کے ریڑھی گوٹھ کے علاوہ بلوچستان کے ساحلی مقامات پر ڈرلز کی جاچکی ہیں، حالیہ زلزلوں کے دوران بھی عوامی آگاہی کی اشد ضرورت ہے۔

    سفارت کاری ناکام ہو گئی تو تشدد اور تباہی ناقابلِ تصور حد تک بڑھ سکتی ہے،رافیل گروسی