Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی میں بارش: پی آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ سے جانے والی تین پروازیں منسوخ

    کراچی:شہرقائد میں بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی ملکی اور غیر ملکی ائیر لائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، بارش کے باعث کراچی ایئر پورٹ سے جانے والی تین پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 چار گھنٹے تاخیر سے شام 7:36 بجے روانہ ہوئی، پی آئی اے کی کراچی سے نجف کی پرواز پی کے 219 ساڑھے پانچ گھنٹے تاخیر سے 9 بجے شیڈول ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ فلائی دبئی کی کراچی سے دبئی کی پرواز FZ-336 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوئی، ایرسیال ایرلاین کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز PF 125 بھی 53 منٹ تاخیر سے شام 7:53 بجے روانہ ہوئی۔

    ایربلو کی کراچی سے لاہور کی پرواز PA 406 ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے رات 10:35 بجے شیڈول ہوئی، پی آئی اے کی رات 10 بجے کی پشاور کی پرواز کو رات ایک بجے شیڈول کردیا گیا۔

    سیرین ایر کی کراچی سے لاہور کی پرواز ER524 منسوخ کردی گئی، پی آئی اے کی کراچی سے فیصل آباد کی پرواز PK340 بھی منسوخ کردی گئی۔امارات ایرلاین کی کراچی سے دبئی کی پرواز EK-609 منسوخ کردی گئی۔

    سی اے اے ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر موسلا دھار بارش کے باعث پی آئی اے کی کوئٹہ سے کراچی کی پرواز کو ملتان ایئرپورٹ لینڈ کی ہدایت کی گئی، پرواز میں 120 سے زائد مسافر سوار ہیں۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر بھی بارش کے باعث پرواز پی کے 311 کو ملتان لینڈنگ کی ہدایت کی گئی، پی کے 311 کو سہ پہر 2:55 پر کراچی لینڈ کرنا تھا لیکن پرواز تاحال ملتان ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

    سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو رات 9 بجے ملتان سے کراچی لینڈنگ کا نیا وقت دے دیا گیا ہے۔

  • بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے:حکومت بھی ناکام ہوگئی:عمران اسمٰعیل

    کراچی:بارشوں سے ہونےوالی تباہی پربہت دُکھ ہوا ہے،اطلاعات کےمطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بارشوں کی صورتحال پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصان پر افسردہ ہیں، کراچی میں بارشوں کے بعد انتظامیہ اور سندھ حکومت غائب ہوچکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر پانی جمع ہے، لوگ ٹریفک پھنسے ہوئے ہیں، کئی نالے الٹے بہنا شروع ہوچکے ہیں، شہر کراچی پر سیاست کرنے والے گھروں میں چھپ کر بیٹھے ہیں۔

    عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی کے نالے صاف کروائے جس سے عوام کو رلیف ملا، سندھ حکومت نے ان نالوں کی دوبارہ صفائی نہیں کرائی، کراچی کے لوگوں کو پیپلزپارٹی ووٹ نہ دینے کی سزا دے رہی ہے۔

    سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سڑکیں تالاب بن چکی ہیں مگر نااہل ایڈمنسٹریٹر اور انتظامیہ غائب ہے، سندھ حکومت صرف شہر کراچی سے بھتہ کلیکشن کا کام احسن طریقے سے کرسکتی ہے۔

    بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا،کراچی میں مون سون کے پہلے اسپیل میں آج بھی بادل خوب برسے اور شہر بھر میں صبح سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس، کلفٹن، حسن اسکوائر، جیل روڈ، شارع فیصل، بہادرآباد، طارق روڈ، ملیر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ناظم آباد، آئی آئی چندریگرروڈ، گلشن حدید، قومی شاہراہ سپرہائی وے، کاٹھوڑ پر ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

    دوسری جانب کراچی میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

    کراچی میں شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ ، راشد منہاس روڈ، میلینم، لالو کھیت کی طرف حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک ، ایکسپو ٹرننگ جانب اسٹیڈیم ، حسن اسکوائر پل کی جانب اسٹیڈیم، (دونوں اطراف)، عصر شیریں کے قریب بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ بدترین ٹریفک جام ہے۔

    ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ان تمام مقامات پر پانی روڈ پر جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے لہذا تمام گاڑیوں والے اور بائیک والوں سے گزارش ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

    ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کازوے روڈ سیلابی ریلے کے بائث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، کازوے روڈ پر ایک بڑا گھڑا بن چکا ہے ، ٹریفک کی آمد و رفت کو سیلابی ریلے کے بائث بند کیا گیا ہے ، کازوے روڈ پر کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے ، اعلی افسران سے متعلقہ اداروں کو درخواست لکھنے کی استدا کی ہے۔

  • عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

    عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے

    عبدالستار ایدھی کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے.
    ابائے انسانیت عبدالستار ایدھی کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔ عبدالستار ایدھی نے اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزاری ملک کے مختلف شہروں میں عبد الستار ایدھی کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جارہی ہے.ایدھی ہومز میں رہنے والے بچوں کا کہنا کہ رنگ ونسل،عقیدے اور مذہب سے بالاتر، انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد جیسے ان کے سروں سے باپ کا سایہ ہی اٹھ گیا ہو ۔

    ایدھی ہومز کی انتظامیہ بھی عبدالستار ایدھی کی جدائی میں غمگین ہے۔ وہ کہتے ہیں ایدھی صاحب کی سماجی خدمات کوہمشہ یاد رکھا جائے گا ان کی وفات کے بعد ایسا خلا پیدا ہوا ہے جس کو کوئی پُر نہیں کر سکتا ۔عبدالستار ایدھی وطن عزیز کا ایک بہت بڑا نام ، جو شاید دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے ہی پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے انسانوں کی خدمت کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنائے رکھا۔ ایدھی جیسی ہستی کی یاد ہر دل میں کسی کسک کی طرح موجود رہے گی

    عبدالستار ایدھی کی ایمبولینس سروس آج نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے جو فلاحی کاموں کے لئے استعمال ہوتی ہے، ایدھی نے ہمیشہ یتیموں کی پرورش اور لاوارثوں کی کفالت کی،ایدھی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا

    عبدالستار ایدھی نے 1957 میں پہلی بار بڑے پیمانے پر لوگوں کی مدد کی جب شہر میں فلو کی وبا پھیلی اور متعدد لوگ متاثر ہوئے۔ عبدالستار ایدھی نے متاثرین کے لیے رقوم جمع کیں اور نہ صرف ان کے علاج معالجے کا انتظام کیا بلکہ شہر کے مضافات میں خیمے بھی لگائے بعد ازاں جس عمارت میں انہوں نے ڈسپنسری کھولی اسے خرید لیا اور وہاں میٹرنٹی ہوم اور نرسوں کی ٹریننگ کا ادارہ قائم کیا جس سے ایدھی فاؤنڈیشن کا آغاز ہوا عبدالستار ایدھی نے بعد ازاں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا، ایک ایمبولینس سے شروع ہونے والی ایمبولینس سروس آج دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروسز میں سے ایک ہے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ 1987 کے مطابق اس وقت ان کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس تھی 2006 میں انہوں نے ایدھی انٹرنیشنل ایمبولینس فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کیا، جس کے تحت دنیا کے کسی بھی ملک کو ایمبولینس عطیہ کی جاتی ہیں اور انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ پانچ سال تک انہیں استعمال کرنے کے بعد انہیں فروخت کر دیں اور حاصل ہونے والے رقم کو سماجی خدمات کے لیے استعمال کریں

    عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کے صلے میں انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا تھا،عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 کو 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف میں پورے سرکاری اور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا۔ان کو 19 توپوں کی سلامی دی گئی اور میت کو گن کیرج وہیکل کے ذریعے جنازہ گاہ تک لایا گیا اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عبدالستار ایدھی کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مارچ 2017 میں پچاس روپے کا یادگاری سکہ بھی جاری کیا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے مخلوق کی خدمت کرکے اللہ رب العزت کی خوشنودی حاصل کی، اللہ تعالیٰ انسانیت کے اس بے لوث خادم پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے عبدالستار ایدھی فخر پاکستان ہیں جنہوں نے تمام عمر انسانیت کی پرخلوص خدمت میں گزار دی یتیموں، بے سہاروں کا سرپرست بن کر انہوں نے معاشرے کو بے آسرا ہونے سے بچایا اور بے سہاروں کا سہارا بنے ،مرحوم عبدالستار ایدھی اور مرحومہ بلقیس ایدھی کا خدمت خلق کا مشن جاری ہے جو ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بابائے خدمت عبدالستار ایدھی کی برسی پر پیغام جاری کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی چھٹی برسی پر خراج عقیدت ہیش کیا ہے اور کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کا استعارہ ہیں عبدالستار ایدھی ایک سوچ اور ایک راستہ ہیں ایدھی صاحب نے ثابت کیا، خلوص و خدمت سب سے زیادہ طاقتور اور لازوال ہوتے ہیں ایدھی صاحب نے ہمیں سکھایا کہ بہترین زندگی اپنے آپ کو ایک کاز کے لیے وقف کرنے کا نام ہے

    خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

     

  • گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغاز

    کراچی: گلگت ائیرپورٹ پر پرندوں کے خطرے سے آگاہی مہم کا آغازوقت کی ضرورت بن کررہ گیاہے ، ادھر اطلاعات کے مطابق اس شعبے سے منسلک افراد اورتنظیموں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایئرپورٹس پرپرندوں کے خطرات کے حوالے سے جب تک آگاہی مہم نہیں چلائے جائے گی اس وقت تک اس سےمتعلق اقدامات بھی بے معنی ہوں گے، اس لیے کراچی سے لیکرگلگت تک یہ مہم چلائی جارہی ہے

    اس حوالے سے کراچی میں مہم کا آغاز کرتے ہوئےلوگوں کا کہنا تھا کہ عوام کی آگاہی کے لیے نمایاں مقامات پر پینافلیکس کی نمائش سے بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے ، یہ پینا فلیکس شہرکی بڑی شاہرات پرلٹکائے گئے ہیں‌

    اس کے علاوہ اے پی ایم کے ذریعے ہوائی اڈے کی قریبی مسجد میں مقامی لوگوں کے لیے آگاہی سیشنز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے،کراچی سے ذرائع کےمطابق اس مقصد کے تحت ملحقہ مقامی مارکیٹ میں شہریوں میں فلائیرز کی بھی تقسیم کیئے گئے

    اے پی ایم کا کہنا تھا کہ تعلیم اور آگاہی کی غرض سے ملحقہ علاقوں میں تعینات ٹیم کی طرف سے فلائر تقسیم کرنے کی سرگرمی عید تک جاری رہے گی۔

     

     ادھر اسی حوالے سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص حکمت عملی کے باعث بڑے ایئر پورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سی اے اے نے طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے، جنوری 2018 سے مئی 2022 تک کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ساڑھے 4 سالوں میں ایئر پورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 662 واقعات رونما ہوئے، ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز دونوں کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    لاہور ایئر پورٹ پر سب سے زیادہ 198 واقعات رپورٹ کیے گئے، دوسرے نمبر پر کراچی ایئر پورٹ پر 192 واقعات رپورٹ ہوئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر 100 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    سیالکوٹ ایئر پورٹ پر 53، پشاور ایئر پورٹ پر 40، ملتان ایئر پورٹ پر 26 حادثات، فیصل آباد ایئر پورٹ پر 22 اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر 17 حادثات رپورٹ ہوئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 60 فی صد حادثات مون سون کے سیزن میں رپورٹ ہوئے، جون، جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینوں میں حادثات میں اضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ سال 2021 میں 142 حادثات رپورٹ ہوئے، جنوری 2022 سے مئی 2022 تک 48 حادثات رپورٹ ہو چکے ہیں، سی اے اے کے مطابق حادثات کے باعث ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

  • ضمانت کیلئے بابر غوری نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا

    ضمانت کیلئے بابر غوری نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی: متحد قومی موومنٹ کے رہنما بابر غوری نے ضانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بابر غوری نے ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش نہ ہوئے، عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے بابر غوری کے طبی معائنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

    عدالت نے بابر غوری کا آئندہ سماعت تک طبی معائنہ نہ کرانے کی صورت میں وجوہات سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے بابر غوری کی درخواست ضمانت پر سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

    خیال رہے کہ بابر غوری کو پولیس نے 4 جولائی کو امریکہ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، بابر غوری کے خلاف سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے، بابر غوری پر ملک مخالف اور اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ عدالت نے بابر غوری کو 12 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دیا ہے۔

  • مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ

    مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود میں 1.25 فیصد اضافہ

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود میں 1 اعشاریہ 25 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد بنیادی شرح سود 14 فیصد ہوگئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ عمومی مہنگائی غیر متوقع طور پر اپریل میں دو سال کی بلند ترین سطح 15 فیصد تک پہنچ گئی، مہنگائی دیہی اور شہری علاقوں میں مزید بڑھ کر بالترتیب 11.5 فیصد اور 11.1 فیصد ہوگئی، جب کہ زری پالیسی کمیٹی مہنگائی، مالی استحکام، اور نمو کے وسط مدتی امکانات پر اثر انداز ہونے والی تبدیلیوں کی محتاط نگرانی برقرار رکھے گی۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مانیٹری اور اقتصادی پالیسی سے طلب کو پائیدار کرنا ہوگا، مہنگائی کی توقعات اور بیرونی خدشات کم کرنے کی ضرورت ہے، مہنگائی کی صورتحال بیرونی اور اندرونی حالات سے متاثر ہوئی ہے، رواں مالی سال کی اقتصادی پالیسی، انرجی سبسڈی پیکیج سے طلب بڑھی۔

  • پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان:کرائے کی تفصیلات بھی آگئیں

    کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے حالیہ دنوں میں متعارف کرائی گئی پیپلز بس سروس کے تیسرے اور نئے روٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سرجیل انعام میمن کے مطابق نئے اور تیسرے روٹ میں بس میٹروپول ہوٹل سے سی ویو روڈ تک چلے گی۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ تیسرے روٹ پر بسیں میٹروپول سے براستہ تین تلوار، عبداللہ شاہ غازی مزار سے ہو تے ہوئے سی ویو روڈ پہنچیں گی۔

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ ماہ 27 جون کو پہلے اور بعد ازاں 30 جون کو دوسرے روٹ پر پیپلز بس سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔پہلا روٹ ماڈل کالونی سے ٹاور تک، جب کہ دوسرا روٹ نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال لانڈھی روڈ تک جاتا ہے۔ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا یک طرفہ کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے۔

    یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے پیپلز بس سروس کے نام سے پبلک ٹرانسپورٹ کا افتتاح کیا ہے۔

    پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔اس کے تحت شہر کے 7 مختلف روٹس پر مجموعی طور پر 240 بسیں چلیں گی۔ ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں  وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام ،رواں سال 6 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز کر گئیں جبکہ سال 2021 کے چھ ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 38ہزار 779وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع سی پی ایل سی کےمطابق اسٹریٹ کرائم کی یومیہ وارداتوں کی شرح236 تک جا پہنچی گزشتہ سال کے چھ ماہ میں یومیہ وارداتوں کی شرح 214 تھی گذشتہ سال کی نسبت رواں سال اسٹریٹ کرائم کی 4 ہزار وارداتیں زیادہ رپورٹ ہوئیں۔

    گلبرگ سے برقع پوش گینگ گرفتار، کرتا تھا گھناؤنا کام

    ذرائع سی پی ایل سی کےمطابق رواں سال 6 ماہ میں اسلحےکے زور پر 14ہزار435 موبائل فونز ،2431 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں۔سال 2022 کے 6 ماہ میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں 24ہزار 730 تک جا پہنچیں۔

    کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

    رواں سال چھ ماہ میں گاڑی چھیننے کی81،چوری کی 1089وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔سال2021 کی نسبت گاڑی چوری میں 34 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں سال گاڑیاں چھیننے کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی اس سال33 فیصد وارداتیں کم ہوئیں-

    کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    دوسری جانب رواں سال موبائل فونزچھیننے کی وارداتیں 16 فیصد بڑھ گئیں گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس موٹر سائیکل چھیننے میں 11 فیصد جبکہ چوری میں 6 فیصد اضافہ ہوا۔

  • مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو،چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن میں این اے 240 کراچی میں بدامنی اور بیلٹ پیپر چوری کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ پیپرز چوری ہوجائیں اور پریذائیڈنگ افسر کہے دھیان کہیں اور لگا دیا گیا، پریذائیڈنگ افسر سے پولیس تفتیش اور انکوائری رپورٹ پر جواب طلب کر لیا گیا ،وکیل پی ایس پی نے کہا کہ پولیس رپورٹ کہتی ہے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا گیا، مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج ہوا کوئی دہشتگردی نہیں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر نے وکیل پی ایس پی کو ہدایت کی کہ تمام باتیں دلائل میں کریں تو فائدہ ہوگا،تحقیقاتی افسر تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،جائزہ لینگے تفتیش درست ہو رہی یا نہیں، مصطفٰی کمال کو بتائیں اس بار پیار محبت سے الیکشن ہو، فوج اور رینجرز کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز پر تعینات ہوگی، ووٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات میں سیکیورٹی سخت ہوگی، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ این اے 240 کے الیکشن کے روز کراچی میں پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی ،بیلٹ پیپر چوری ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے تھے، ایک شخص کی موت بھی ہوئی تھی، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی تھی،اس حلقے سے ایم کیو ایم جیت گئی تھی ، بعد ازاں بدامنی،بیلٹ چوری کے حوالہ سے الیکشن کمیشن میں درخواستیں دائر کی گئی تھی جن پر سماعت آج ہوئی ہے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن میں پی پی 167 لاہور ضمنی انتخاب بد امنی کیس کی سماعت ہوئی،سی سی پی اور لاہور نے ضمنی انتخاب بد امنی سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی الیکشن کمیشن کی جانب سے اگلی سماعت پر رپورٹ سے متعلق ن لیگ اور پی ٹی آئی سے دلائل طلب کر لئے گئے،الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 19جولائی کو واقعے میں ملوث افراد اپنے دلائل دینگے،

    عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

    توہین مسجد نبوی ٫عمران خان۔ شیخ رشید٫فواد چودھری پر مقدمہ درج

    تمام مکاتب فکرکو اکٹھا کرکےعمرانی فتنے کا خاتمہ کرنا ہوگا،جاوید لطیف

  • ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    ایکنک کا اجلاس؛ کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری

    اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے منعقدہ اجلاس میں کراچی کیلئے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں کراچی کے اورنگی نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ کر لیا گیا، منصوبے پر 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔

    اجلاس میں کراچی کے گجر نالے کی بحالی کا نظرثانی منصوبہ بھی منظور ہو گیا جس پر 14 ارب 85 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، دونوں منصوبے 21 ماہ کے عرصے میں مکمل کئے جائیں گے۔

    منعقدہ اجلاس میں سکھر موٹروے کا نظر ثانی منصوبہ جس پر پر 308 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی، وہ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سیالکوٹ موٹروے کا نظر ثانی منصوبے کے ساتھ اربن لین سسٹم سے متعلق منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر 25 ارب پچاس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ایکنک کے اجلاس میں بلوچستان میں منگی ڈیم کا نظرثانی منصوبہ اور وارسک روڈ سے ناصر باغ روڈ پشاور کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا جس پر پر 16 ارب 49 کروڑ