Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا

    کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا

    کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنے والا بھارتی طیارہ مرمت کے بعد دہلی چلا گیا۔

    باغی ٹی وی : سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیارے کا نقص قومی ائیر لائن کے انجینئرز نے دور کیا جس کے بعد کراچی سے دہلی کیلئے اسپائس جیٹ کے طیارے نے پرواز SG-9922 کے طور پر اڑان بھری۔

    ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی سے صبح 3:24 پر ٹیک آف کرکے طیارہ 5:35 پر دہلی میں لینڈ کرگیا۔

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    واضح رہے کہ اسپائس جیٹ کی پرواز SG-11 نے منگل کی صبح کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد مسافروں کو کراچی ائیرپورٹ کے لاؤنج میں ٹھہرایا گیا اور ان کی خاطر تواضع کی گئی مسافروں کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کھانا اور سہولیات کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    بعد ازاں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے انجینیئرز نے بھارتی طیارے کو اگلی پرواز کیلئے ’ان فٹ‘ قرار دے دیا تھا جس کے بعد مسافروں کو لینے متبادل فلائٹ بھارتی ائیر لائن ’اسپائس جیٹ‘ کی پرواز ایس جی 9911 ممبئی سے کراچی شام 4:42 پر پہنچی تھی جو بوئنگ 737 طیارہ کراچی میں 8 گھنٹے سے پھنسے 138 مسافروں کو دبئی لے کر رات 9:15 پر دبئی روانہ ہوئی-

    بھارتی طیارے کی کراچی ائیر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

    پی آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے انجینیئرز نے بھارتی طیارےکے کاکپٹ کا معائنہ کیا، بھارتی طیارے کے کیپٹن نےطیارے میں موجود فیول کا لیول چیک کرایا، بھارتی کیپٹن نےطیارے کی مرمت بھارتی انجینیئرز سے کرانے کا کہا۔

    ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے کے عملے سمیت 138 مسافر متبادل پرواز سے 12 گھنٹے بعد دبئی چلے گئے تھے جب کہ مرمت کیلئے بھارتی طیارہ 18 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود رہا۔

    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بوئنگ طیارہ محض تین سال پرانا ہے اور اس نے دسمبر 2018 میں پہلی اڑان بھری۔

    شہروز کاشف اور فضل علی نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ

  • کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ،مسافر متبادل جہاز پر دبئی روانہ

    فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارت کی نجی ایئرلائن کا طیارہ 11 گھنٹے بعد روانہ ہوگیا۔

    دہلی سے دبئی جانے والے بھارتی طیارے بوئنگ 737 کے کپتان نے فنی خرابی کے باعث کراچی ائیرپورٹ کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے جناح ٹرمنل رن وے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔

    اجازت ملنے پرکپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا تھا، بھارتی طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ تاہم ابتداء میں مسافروں کو طیارے سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ہنگامی و تیکنیکی لینڈنگ کے بعد پی آئی اے انجینئرز نے کاک پٹ میں جاکر انجن اور آلات کی خرابی کی نشاندہی کرنے والے آلات کا معائنہ کیا۔

    بھارتی اسپائیس جیٹ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپائس جیٹ B737 ہوائی جہاز آپریٹنگ فلائٹ SG-11 (دہلی – دبئی) کو انڈیکیٹر لائٹ کی خرابی کی وجہ سے کراچی کی طرف موڑ دیا گیا تھا جہاں طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

    کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایک متبادل طیارہ کراچی بھیجا جا رہا ہے جو مسافروں کو دبئی لے جائے گا تاہم متبادل طیارہ وقت پر نہ پہنچ سکا اور طیارے کی مرمت میں بھی ممکنہ تاخیر ہوئی تو بھارتی مسافروں کو لاونج میں منتقل کیا گیا۔تمام مسافروں کی روایتی انداز میں مہمان نوازی کی گئی، سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کو کھانا اور سہولتوں کا دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ شام 6 بجے ایک متبادل طیارے نے کراچی ائرپورٹ پر لینڈ کیا تھا اور لگ بھگ 11 گھنٹے بعد بھارتی پرواز کے 138 مسافر متبادل پرواز کے ذریعے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگئے۔

  • معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں

    لاہور:معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ امبردانش بھی باغی ٹی وی ٹیم کا حصہ بن گئیں،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی 35 سالہ امبر دانش جوکہ سوشل میڈیا کی ایک سرگرم اورمقبول ترین کارکن ہیں کافی عرصے سے پاکستان کی سیاسی صورت حال پربہترین رائے اورتبصرہ کرتی ہوئی نظرآتی ہیں‌

    اس کے علاوہ امبر دانش سوشل میڈیا چینلز پر اپنے مختصر بلاگز کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی جس میں اس وقت پاکستان کو درپیش مختلف سیاسی اور سماجی مسائل کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا۔

    تاہم، اس کی توجہ پاکستان کے سب سے بڑے آمدنی پیدا کرنے والے شہر کراچی کے معاشی، سماجی اور سیاسی مستقل پر ہے۔ امبر دانش نے پچھلے کچھ سالوں سے کراچی کے شہریوں میں ان کے حقوق، ملک کے ٹیکس نیٹ میں ان کے تعاون اور اس کے مقابلے میں حاصل ہونے والے منافع کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ حالات حاضرہ کے بارے میں امبردانش کا نقطہ نظرایک قابل فہم حد تک اثرات رکھتا ہے ،

    امبردانش مقامی حکومت کو بااختیار بنانے اور کراچی کے روایتی، غیر موثر گورننگ ڈھانچے کی خستہ حالی اور دیگرامور پربہت زیادہ فوکس کئے ہوئے ہیں – ایک ایسا شہر جو کئی دہائیوں سے بدامنی کا شکار ہے ، اس شہر کے حالات سے امبردانش اچھی طرح واقف ہیں اور ایک بہتر رائے رکھتی ہیں

    امبر دانش کا دعویٰ ہے کہ وہ اس وقت کسی سیاسی جماعت سے وابستہ نہیں ہیں۔ اس کے برعکس، وہ کراچی میں کام کرنے والی تمام مروجہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں رہی ہیں، ان کو ایک بڑے مقصد کے لیے متحد کرنے اور عام آدمی کی آواز کو حکام تک پہنچانے کی کوشش میں جو کراچی شہر میں حقیقی تبدیلی کو تحریک دے سکتی ہے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں

    امبر دانش نے باغی ٹی وی میں ماہر تجزیہ کار کے طور پر شمولیت اختیار کی اور باغی پر باقاعدگی سے ٹالک شوز کریں گی ۔ باغی ٹی وی ٹیم ان کی آمد پران کو خوش آمدید کہتی ہے

  • ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

    ایم کیو ایم رہنما بابر غوری وطن واپسی پرکراچی ایئر پورٹ سےگرفتار

    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر خان غوری کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق بابر غوری کے خلاف کرپشن اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ تاہم پولیس حکام کے مطابق بابر غوری کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔حکام کے مطابق بابر غوری کی وطن واپسی سے متعلق پولیس کو الرٹ کیا ہوا تھا۔بابر خان غوری رات پونے 10 بجے امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 سے کراچی پہنچے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا، بابر غوری کو ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، وہ کرپشن مقدمات میں نیب کو مطلوب ہیں۔ جیسے ہی بابر غوری کراچی پہنچے تو انہیں پولیس نے ائیرپورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ مختلف تھانوں میں بابر غوری کےخلاف دہشت گردی کے مقدمات ہیں، بابر غوری کو کل عدالت میں پیش کیا جائےگا۔

    خیال رہے کہ بابر غوری 2008 میں بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومت کا حصہ تھے اور انہوں نے حکومت کی اتحادی جماعت کے سینیٹر کی حیثیت سے وفاقی وزیر کا قلم دان سنبھالا تھا۔

    بابر غوری کو وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ بنایا گیا تھا تاہم 2013 میں مرکز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنی اور کراچی میں رینجرز نے آپریشن شروع کیا اور بعد ازاں بابرغوری ملک سے باہر چلے گئے تھے، جس کے بعد وہ لوٹ کر دوبارہ پاکستان نہیں آئے تھے۔واضح رہے کہ چند سال قبل قومی احتساب بیورو نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما بابر غوری سمیت 3 افراد کو مفرور قرار دینے کے لیے اشتہارات دیے تھے۔

    گزشتہ ماہ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر غوری نے کہا تھا کہ پاکستان واپسی کا ارادہ مؤخر نہیں کیا جلد واپس آکر کیسز کا سامنا کروں گا۔ عدالت کی اجازت ملنے پر پہلی فلائٹ سے آجاؤں گا، وطن واپسی ميں کوئی رکاوٹ ہوئی تو سامناکروں گا۔ کيا ميرا قصور یہ ہے کہ میں اپنے وطن واپس آناچاہتاہوں؟ کیا عدلیہ کے آگے سرنڈر کرکے اپنے بے گناہی ثابت کرنا میرا قصور ہے۔ ميرے دور ميں اتنا کام ہوا جتنا75سال ميں نہيں ہوا جہاں تک کیسز کا تعلق ہے جے آئی ٹی نے 2016 ميں مجھےکلين چٹ دی تھی۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں تو وطن آرہا ہوں جتنا پوچھ گچھ کرنا ہے کرلیں، یہ عجیب بات ہے کہ جس وقت بیرون ملک گیا تو کہا گیا کہ بھاگ گیا ہوں اب جب واپس آرہاہوں تو مجھے روکا جارہا ہے۔ مارچ2015 ميں پاکستان سے نکلا تو ميرے پيچھے کيسز بنے، میرا ضمیر مطمئن ہے اسلئے تو واپس آرہا ہوں۔

    بابر غوری کا کہنا تھا کہ میرا کسی سے کوئی سیاسی رابطہ نہیں ہے، فی الحال سياست ميں آنے کا کوئی ارادہ بھی نہيں مگر ایم کیو ایم یا پی ایس پی میں سے کسی پارٹی نے رابطہ کیا تو پھر سوچوں گا۔ سابق گورنر سندھ عشرت العباد سے رابطہ ہوا ہے لیکن کوئی سياسی بات نہيں ہوئی، نہ انہوں نے کی نہ میں نے سیاسی بات کی۔

  • کراچی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

    کراچی صارفین کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آج کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں کے الیکڑک کے لیے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی-

    باغی ٹی وی : اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا کے مطابق اعداد وشمار کا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے جس سے صارفین پر 22ارب 64 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں مزید اضافہ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا

    حکام کا کہنا ہے کہ 380 ارب روپے وصول کرنے ہیں، کے الیکٹرک کو سستی بجلی لینے کے لیے نیپرا کی ضرورت ہوتو حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    واضح رہے کہ کے الیکٹرک نےمئی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپراکو درخواست جمع کرائی تھی جس میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 11روپے 34پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ کے الیکٹرک نے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی میں چندروز قبل5.27 روپے مہنگی کی تھی جو اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی تھی۔

    فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

  • وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

    وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ایف ای ڈی وصولی کا حکم معطل کردیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف اے ڈی) وصولی کا نوٹس لے لیا۔

    وزیراعظم نے فضائی مسافروں سے ایف اے ڈی وصولی کو غیر قانونی قرار دیا اور اس حوالے سے جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

    شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔انہوں نے اس فیصلے کی تحقیقات کا حکم دیا اور کہا کہ کابینہ کی بغیر منظوری ایف اے ڈی کی وصولی کیسے؟ اور کیوں ہوئی بتایا جائے۔

    وزیراعظم نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو حکم دیا کہ فوری تحقیقات کی جائے اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔شہباز شریف نےوزیر خزانہ کوہدایت کی کہ جن ذمےداروں کی وجہ سےمسافروں کو پریشانی ہوئی، انہیں عہدوں پر رہنےکا کوئی حق نہیں انہوں نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ جن مسافروں سےایف ای ڈی وصول کی گئی، انہیں رقوم واپس کی جائیں۔

    وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

     

    یاد رہے کہ ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیاتھا ، اس سلسلے میں  ایمرٹس ایئرلائنز نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ ایف بی آر نے فضائی مسافروں پرلاگوآرجی ٹیکس میں اضافہ کردیا تھا جو  یکم جولائی 2022 سےنافذ العمل ہے

    اس حوالے سے جاری اعلان میں کہا گیاہے کہ آرجی ٹیکس جو کہ اس سے قبل 10ہزارروپے تھا بہت زیادہ بڑھا کر50 ہزارکردیا گیا ہے اور یہ دونوں قسم کے مسافروں یعنی فرسٹ کلاس اوربزنس کلاس دونوں پر لاگو ہے

    اس حوالے سے ایمرٹس ایئرلائنز کی طرف سے یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردی یہ سرکلرتمام ایئرلائنز پرلاگو کیا گیاہے اوراس حوالےسے جومسافر بھی ٹکٹ لے گا اس کو اس ضمن میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی ، اس حوالے سے جاری پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام ایئرلائنزاب اس فیصلے پرعملدرآمد کرنے کی پابند ہوںگی

    ادھر یاد رہےکہ پاکستان میں ٹیکس کولیکشن میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا۔

     

    ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کیا، مالی سال 2022-2021 کے دوران 6129 ارب روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا۔

    گزشتہ ماہ ایف بی آر نے763 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 580 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی تھیں۔

    اعلامیے کے مطابق جون کی ٹیکس وصولیاں پچھلے سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہیں، جون 2022 میں ٹیکس دہندگان کو 39 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 27 ارب روپے کے ریفنڈزجاری کئے گئے تھے، جون کے ٹیکس ریفنڈز پچھلے سال کی نسبت 44 فیصد زیادہ ہیں۔

    ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے تجاوز کرگئیں۔

    رواں مالی سال میں ایل ٹی یو کراچی کی ٹیکس وصولیاں 1595 ارب روپے سے تجاوز کرگئیں جبکہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 6 ہزار 100 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف دیا تھا۔

  • مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    کراچی:سندھ میں مون سون کی ممکنہ بارشوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی خصوصی ڈیوٹیز لگا دی گئی، وزراء معاون خصوصی ، مشیران متعین کردہ اضلاع میں فرائض دیں گے۔

    سندھ کابینہ میں شامل وزراء معاون خصوصی اور مشیر مختلف اضلاع میں بارش کے دوران اضلاع کی سطح پر انتظامیہ کے ہمراہ مانیٹرنگ کریں گے، کراچی ضلع جنوبی میں صوبائی وزیر مکیش چاولہ، شرقی میں صوبائی وزیر سعید غنی، کورنگی میں صوبائی وزیر تیمور تالپور، وسطی میں شہلا رضا رین ایمرجنسی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر میں صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، غربی میں معاون خصوصی وقار مہدی اور کیماڑی میں معاون خصوصی لیاقت آسکانی کی ڈیوٹیاں لگا دی، صوبائی وزیر سردار شاہ میرپور خاص ڈویژن کے تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

    ٹنڈو الہیار میں صوبائی وزیر ضیا عباس شاہ، ٹنڈو محمد خان میں معاون خصوصی قاسم نوید قمر، حیدر آباد میں صوبائی وزیر جام خان شورو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، مٹیاری میں صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں، دادو جامشورو میں مشیر فیاض بٹ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں معاون خصوصی پارس ڈیرو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    سکھر ڈویژن میں نواب وسان، اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ دیکھیں گے، صوبائی وزراء، مشیر اور معاون خصوصی رین ایمرجنسی سے متعلق تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ سندھ کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی ہاؤس سے مون سون کی ممکنہ طوفانی بارشوں سے متعلق رین ایمرجنسی ڈیوٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    کراچی:پولیس مقابلوں میں منشیات فروش ہلاک ،ایک زخمی

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے میں منشیات فروش ہلاک جبکہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ انڈس پلازہ گراؤنڈ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گیا ملزم کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور ساڑھے 8 ہزار روپے نقد برآمد ہوئےملزم کی شناخت امین اللہ عرف گانو ولد میر عالم کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم منشیات فروش تھا۔

    جی ٹی روڈ پشاور پر ٹرک سے 132 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

    یونیورسٹی روڈ حکیم سعید گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا اس کےقبضے سے اسلحہ اور 2 چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیےگرفتار ملزم کے 2 ساتھی موقع سے فرارہو گئے،ملزم کی شناخت دانیال عرف حنیف کے نام سے کی گئی –

    علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے جن میں سچل تھانے کےعلاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر واقع گلشن ویواپارٹمنٹ میں فائرنگ 25 سالہ سراج ولد خان ولی،بہادر آباد تھانے کے علاقے دھوراجی کالونی میں فائرنگ سے 38 سالہ امام بخش ولد شمس زخمی ہوئے-

    پشاور:ایس ایچ او کانسٹیبل بیٹے کیساتھ منشیات امگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

    جبکہ سرجانی جانی ٹاؤن خداکی بستی کے قریب واقع راضی گوٹھ میں فیضان مدینہ مسجد کے پاس فائرنگ سے دکان کا مالک اور ملازم راشد ولد مہردین اورویسم ولد رحیم اللہ زخمی ہوئے –

    قبل ازیں قبائلی ضلع خیبر پولیس کے حاضر سروس ایس ایچ او اور اس کےکانسٹیبل بیٹے کو 12 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ پیر زکوڑی پل پشاور کے قریب سے پکڑا گیا تھا سی سی پی او محمد اعجاز خان کے مطابق حاضر سروس ایس ایچ او محمد شعیب اور اس کے کانسٹیبل بیٹے عابد اللہ گاڑی کے ذریعے ہیروئن اسمگل کر رہے تھے۔

    پولیس کے مطابق باپ بیٹے کا تعلق بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ سے ہے سی سی پی او نے ایس ایچ او اور اس کے کانسٹیبل بیٹے کو معطل کردیا تھا اور پولیس نے ملزمان کےخلاف فوجداری مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی ہے۔

    کراچی میں جوابی فائرنگ کےنتیجے میں 3 ملزمان جان کی بازی ہار گے۔

  • پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں

    پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پہنچ گئیں

    کراچی: پیپلز بس سروس کی مزید 30 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی ہے-

    شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے تحت 250 بسوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں 16 لاڑکانہ شہر جبکہ 234 بسیں شہرِ قائد میں چلائی جائیں گی۔


    انہوں نے کہا کہ کراچی کے باسی تیار رہیں سندھ حکومت شہریوں جلد مزید خوشخبریاں دہتے ہوئے سفری سہولیات مہیا کرے گی۔ شرجیل میمن شہریوں سے درخواست کی کہ بسوں کا خیال رکھنا اب آپ کا کام ہے۔

    کورونا وائرس کا پھیلاؤ،محکمہ داخلہ سندھ نے پابندیاں عائد کرنے کا حکم جاری کر دیا

    دوسری جانب کراچی کی مصروف شارع فیصل کے اسٹاپس پر صبح دفاتر اور کام پر جانے کیلئےشہریوں کی بڑی تعداد مقررہ وقت پراسٹاپ پہنچی تو پیپلز بس سروس نہیں آئی دفاتر جانے والی شہری بس کے انتظار میں تاخیر سےمنزلوں کو روانہ ہوئےشہریوں کا کہنا تھا کہ پونا گھنٹہ انتظار کیا مگر ایک بھی بس نہ آئی روٹ 1 پر چلنے والی 25 میں سے ایک بس بھی نہیں روٹ پر نہیں تھی-

    واضح رہے کہ حکومت سندھ کے اعلامیے کے مطابق کراچی کے لیے 7 روٹس بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی پیر 27 جون کو ماڈل کالونی سے ٹاور تک پیپلز بس سروس کا افتتاح کیا گیا تھا، جب کہ یکم جولائی کو روٹ 2 کا بھی افتتاح کیا گیا ان بسوں کے ذریعے لاکھوں افراد روزانہ کی بنیاد پر اپنی منزلوں کو پہنچیں گے۔

    پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 1 ماڈل کالونی ملیر سے براستہ شاہراہ فیصل، میٹروپول اور آئی آئی چندریگر روڈ سے ہوتا ہوا ٹاور پر ختم ہوتا ہے جبکہ پیپلز بس سروس کا روٹ نمبر 2 ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، سی او ڈی، ڈریگ روڈ اسٹیشن، کالونی گیٹ، شاہ فیصل کالونی، انڈس اسپتال، سنگر چورنگی اور لانڈھی کے درمیان چلایا جا رہا ہے۔

    ایئرکنڈیشن اور آرام دہ بسوں کا کرایہ 25 سے 50 روپے کے درمیان ہے پیپلز بس سروس کا باقاعدہ آغاز 27 جون کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔

    بلوچستان بلدیاتی انتخابات:خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے پر قانونی کارروائی کی جائے…

  • پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے:مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے دو ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 98 روپے کا ہوشربا اضافہ غریب مٹانے کی سازش ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتی ہے اور حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہوا ہے کیونکہ تنخواہوں میں اضافہ ہوا نہیں لیکن اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ہوچکا ہے نتیجتاً والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہورہے ہیں۔ غریب اور متوسط طبقہ تو اب بیمار ہونے سے بھی خوفزدہ ہوگیا ہے۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھاکہ حکمران صرف صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بدعنوانیاں روک لیں تو حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ سابقہ اور موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث تبدیلی تباہی میں بدل گئی، عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان تو پہلے ہی چھن گیا تھا اب ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ دینے والوں کی زندگیاں داؤ پر لگا کر انہیں خودکشی پر مجبور کر دیا ہے۔ غریب و متوسط طبقہ ہی نہیں کاروباری اور صنعتکار طبقہ بھی شدید ذہنی و معاشی دباؤ کا شکار ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کاروباری اخراجات پورے کرنا مشکل امر بن گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے اشیاء خورد و نوش سمیت خام مال کی قیمتیں بھی مستحکم نہیں۔ جس سے کاروباری لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے، کئی صنعتکار دیگر ممالک کا رخ کر چکے ہیں اور انکو دیکھ کر مزید پاکستان سے باہر جانے کا ذہن بنا چکے ہیں، باہر سے انویسٹمنٹ لانے کی کوششیں اور دعوے کرنے والے موجودہ انویسٹرز کا کاروبار اور صنعتیں اجاڑ رہے ہیں۔ نوکری پیشہ طبقے کیلئے دو وقت پیٹ بھر کر کھانے کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ جب سے حکومت آئی ہے تب سے آئے روز کبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر آتی ہے اور کبھی بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے کی۔ اگر سارا بوجھ عوام پر ہی منتقل کرنا تھا تو مہنگائی کا ڈھول پیٹ کر اقتدار میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے بلدیاتی امیدواروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر انیس قائم خانی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ مشکل فیصلوں کے نام پر عوام کی گردن پر چھری پھیرنا بند کرئے۔ بھوک و افلاس کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی، انارکی پھیلے گی، حالات بے قابو ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔