Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:امن وامان کی خراب صورتحال اور ہرروزدھماکے ،شہر قائد میں دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ رونما ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ پیش آیا، اس بار ایک موٹر سائیکل بم دھماکے کے ذریعے کراچی کے باسیوں کو ہدف بنایا گیا، اس صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں، ہمیں ہر صورت میں اس دہشت گرد گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کے امن کی ہم سب نے قیمت ادا کی ہے، اب ایک بار پھر شہر اور شہریوں کو کسی صورت یرغمال بننے نہیں دوں گا۔

    گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، جس میں وزیر اعلیٰ کی طلبی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکا کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو تھوڑا وقت دیں، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صدر اور یونیورسٹی واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں، ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 3 اہل کار شامل ہیں، یہ دھماکا اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا، پولیس موبائل، رکشہ اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

    بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا، بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔

  • کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی میں‌ مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا

    کراچی:مسلسل دھماکے اور سی ٹی ڈی کا کردارسامنےآگیا،اطلاعات کے مطابق شہر قائد میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ماضی کی طرح انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا طرز عمل وہی رہا، ہر واقعے کے بعد وہ جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایک طرف کراچی دہشت گردی کے واقعات کی زد میں آ گیا ہے، اور دوسری طرف انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب جائے وقوعہ پر صرف مشہوری کے لیے حاضری دینے کا رویہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

    چند دن قبل صدر دھماکے کے بعد بھی انچارج سی ٹی ڈی جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچے تھے، اور گزشتہ رات بولٹن مارکیٹ دھماکے میں بھی راجہ عمر خطاب تاخیر سے مشہوری کے لیے پہنچے، انھوں نے پریس کانفرنس کی اور چلتے بنے۔

    میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب تھا، اور پولیس موبائل ٹارگٹ تھی، آج کے اور صدر دھماکے میں مماثلت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میں بولٹن مارکیٹ میمن مسجد کے قریب اقبال کلاتھ مارکیٹ میں دھماکے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 2 اہل کار شامل ہیں، دھماکے میں کھارادر تھانے کی موبائل تباہ، کئی موٹر سائیکلوں اور رکشے کو نقصان پہنچا، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں کراچی میں دہشت گرد متحرک ہو رہے ہیں، یہ دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ ہے، پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں۔

  • کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

    کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا،1 خاتون جاں بحق 12 افراد زخمی

    کراچی: بولٹن مارکیٹ کے قریب ایک گودام میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد گودام میں آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 12 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر تقریباً 21 برس بتائی گئی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکا کھارا در تھانے کے قریب بولٹن مارکیٹ کے علاقے میں ہوا ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے دھماکے سے کچھ دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول اسپتال میں خاتون سمیت 12 زخمی پہنچائے گئے ہیں۔

    اسلحہ سے بھرا ٹرک پاکستان منتقلی کی کوششیں ناکام بنا دی گئی

    خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا اور ایڈیشنل آئے جی کراچی اور کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر سائوتھ کو جائے وقوعہ پھچنے کی ہدایت کی-

    چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے اور زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائےسیکریٹری صحت کو سول اور جناح اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی-

  • کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: سخت گرمی میں‌ میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    کراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،اطلاعات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 دن کے اندر دو کھلاڑی جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے ایک کرکٹ گراؤنڈ میں دو کلب کے درمیان نمائشی میچ ہو رہا تھا جس میں کرکٹر عمر خان زینت اسپورٹس کی نمائندگی کر رہے تھے۔

    34 سالہ عمر خان کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ پر بولنگ کرتے ہوئے گرگئے، عمر نے میچ کی آخری گیند کروائی جو اُن کی زندگی کی بھی آخری گیند ثابت ہوئی، انہیں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

    دو روز قبل لیاری میں فٹبال میچ کے بعد ولی محمد ہیٹ ویو کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، ولی محمد کا تعلق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار سے تھا اور وہ شبیر میموریل فٹبال کلب کی نمائندگی کرتے تھے۔

    دوسری جانب فٹبالر ولی محمد لیاری میں فٹبال میچ کھیل کر گھر واپسی پر ہیٹ ویو کا شکار ہوگیا تھا۔

  • کراچی میں بجلی کا تعطل برقرار، شہری 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے اذیت میں مبتلا

    کراچی میں بجلی کا تعطل برقرار، شہری 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے اذیت میں مبتلا

    کراچی:کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم ہوگئے، 12 گھنٹوں سے زائد طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کام کاج پر جانے والے شہری اور گھریلو خواتین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    کراچی کو بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کیلئے چیلنج بن گئی۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بارہ گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔ صبح دفاتر، سکول اور کام کاج پر جانے والےشہری بجلی کی بار بار بندش سے تنگ آگئے۔

    کے الیکٹرک کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر میں بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں کے الیکٹرک کی جانب سے ہزاروں روپے کےبلز تو بھیج دیے جاتے ہیں مگر بجلی فراہم نہیں کی جا رہی۔

    کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق کراچی میں 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ طلب 3500 اور رسد 3100 میگاواٹ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے بجلی کی فراہمی بلوں کی ادائیگی سے مشروط ہے۔

    ادھرملک کے بیشترعلاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، میدانی علاقے ہیٹ ویو کے زیر اثر رہیں گے، رات کو خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

    موسم کا حال بتانے والوں نے ملک میں ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے، لاہور میں درجہ حرارت 46 اور فیصل آباد میں سینتالیس، بہاولپور، ڈی جی خان ،سرگودھا ،ساہیوال میں پارہ اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

    سندھ میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے، موہنجو داڑو، دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت پچاس سے بھی اوپر جانے کا امکان ہے، بلوچستان کے علاقے سبی میں بھی پارہ پچاس تک جانے کی توقع ہے۔

  • پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

    پولیس حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی

     

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی حیدر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ پولیس اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔

    اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اطلاع دی کہ سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کے گھر کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

    علی زیدی کے مطابق بظاہر پولیس کمانڈوز کے ساتھ 6 موبائل موجود ہیں۔

     

     

    دوسری جانب فواد چوہدری نے بھی علی زیدی کے ٹویٹ کی تصدیق کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ پولیس موبائلز حلیم عادل شیخ کے گھر انہیں گرفتار کرنے پہنچی ہیں۔

    اس حوالے سے حلیم عادل شیخ نے بھی کئی ٹویٹس کی ہیں۔ جن میں اس اقدام کو سندھ حکومت کی دہشت گردی قرار دیا گیا ہے۔

     

     

    اپوزیشن لیڈر سندھ کا کہنا ہے کہ ہم غیر محفوظ ہیں، ہمارے گھروں پر ریڈ ماری جارہی ہے۔

     

     

     

     

    خیال رہے کہ   انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی ہیں۔

    عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا ۔

    عدالت  نے  ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، ساتھ ہی پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کیا۔

    پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔

    عدالت نے پولیس کو حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

    عدالت نے ملزمان کو 50، 50 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا، عدالت نے پراسیکیوٹر اور پولیس سے 21 مئی کو جواب طلب کرلیا۔

    پولیس کے مطابق حلیم عادل شیخ و دیگر پر 40 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف گلشن معمار تھانے میں نیا مقدمہ درج کیا گیا۔

  • ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں خون سفید ہو گیا۔ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور سے سگے ماموں نے ملزمان کے سات مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کو اغواء کر لیا۔

    مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ادھر صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔

    پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سےخریداری کرنےصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بےہوش ہوگئیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔

  • کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    کراچی کےعلاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں،محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہے، شہر موسم گرم اور مرطوب رہے گا ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے درجہ حرارت کی شدت زیادہ محسوس ہو رہی ہےجبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو بھی چھوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی، اس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے کراچی کے علاوہ ملک کے مختلف حصے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں بالائی اور وسطی سندھ، بالائی اور وسطی جنوبی پنجاب کے علاوہ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت معمول سے زائد ہے ہیٹ ویو 15 مئی تک رہ سکتی ہے درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے-

    کہاں ہوگی بارش؟ کہاں چلیں گی گرم ہوائیں؟

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر کا درجہ حرارت دن میں معمول سے7 سے9 ڈ گری زائد ہوسکتا ہے خان پور، رحیم یار خان، ڈی جی خان میں درجہ حرارت 45 ڈگری یا اس سےزائد بھی جاسکتا ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سے زائد رہنےکا امکان ہے 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ ،سکھرمیں درجہ حرارت 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر…

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا کہ 11 مئی سے گرمی زیادہ شدت کے ساتھ سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر اور دیگر علاقوں میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دیگر اضلاع میں پارہ 45 ڈگری تک جاسکتا ہے 12 سے 14 مئی کے دوران کراچی میں درجہ حرارت 40 یا اس زیادہ ہونے کا خدشہ ہے سندھ میں گرمی کی لہر 16 مئی تک برقرار رہنے کا امکان ہے-

  • عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ پاکستان نازک حالات سے گزر رہا ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ نازک حالات کے باوجود پاکستان چل رہا ہے،پاکستان آج جس دور سے گزر رہا ہے، اس نے ماضی کے ریکارڈز توڑ دیئے، ہم نے پی ٹی آئی کی حکومت جانے سے پہلے اصولی بات کی گزشتہ حکومت عدم اعتماد سے ختم کی گئی، سب عوام کے سامنے ہوا،پی ٹی آئی نے جو بیانیہ بنایا ہے، اسے دنیا بھر میں پھیلا رہے ہیں پہلے وہ امریکہ کا لیٹر لے آئے کہ دھمکی دی گئی ہے پھر کہا گیا سیاستدان اس سازش کا حصہ ہیں،

    پاکستان کے لیے زیادہ خطرناک عمران خان ہے ہم نے حکومت جانے سے پہلے اخلاقی حمایت کا اعلان کیا تھا ،اب مجھ سے کہا جاتا ہے کہ میں ان کی سپورٹ کر رہا ہوں عمران خان کے پاس وفا نہیں ہے، عمران خان کے پاس کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ وہ عوام کو بتا سکیں، آج چار سال تک کسی پراجیکٹ پر وفاق کی جانب سے ایک انچ کام نہیں ہوا،عدم اعتمادکی تحریک آئین میں ہے کوئی غیرآئینی کام نہیں ایم کیوایم حکومت میں رہتے ہوئے زرداری،شہبازشریف سے ملاقاتیں کرتی رہی،

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    سندھ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض علی وزیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمان محسن داوڑ، منظورپشتین اورڈاکٹر جمیل کو گرفتار کرنے کی کوشش نہیں کی گئی جب کہ مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی ضمانت کو بھی چیلنج نہیں کیا گیا

    رکن قومی اسمبلی علی وزیر پر اشتعال انگیز تقاریر کے الزام میں تین مقدمات درج ہیں جن میں سے دو میں ان کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔علی وزیر کے خلاف مقدمات شاہ لطیف اورسہراب گوٹھ کے تھانوں میں درج ہیں

    علی وزیر پر پی ٹی ایم کے کراچی میں پروگرام کے بعد سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر ، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا،علی وزیر جیل میں ہیں،

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ

    محسن داوڑ اور علی وزیر کا سی ٹی ڈی نے ریمانڈ مانگا تو عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر پر غداری کا مقدمہ بنایا جائے،ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ایک بیان کی بنیاد پر کیسے کسی کو نااہل کر دیں؟ علی وزیر نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس