Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

    ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک رہ سکتی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں 11 مئی سے ہیٹ ویو کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے-

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا کراچی میں آج 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ کراچی میں آج درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور دن میں ہوا 20 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مئی سے سندھ بھر میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والے سائیکلون کے باعث موسم گرم رہے گا۔

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے آج سے ہیٹ اسٹروک کی پیش گوئی کر دی ہے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو ڈاکٹر خطیر احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات پر الرٹ کر دیا گیا ہے اور ریسکیو کے اسٹیشنز 24 گھنٹے کھلے اور کنٹرول روم فعال رہیں گے۔

    ڈی جی ریسکیو نے ریسکیو ایمبولینسز میں کولر، پانی کی بوتلیں اور آئس بیگز رکھنے اور شہریوں کو دوپہر کے وقت غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی ہدایات دیں-

    انہوں نے کہا کہ عوام ہلکے کپڑوں، سر پر گیلا کپڑا اور پانی کا کثرت سے استعمال کریں جبکہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کریں۔

  • کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے

    کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے

    کراچی میں سی ویو پر سمندر میں 2 نوجوان ڈوب گئے دونوں کزنز تھے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق غوطہ خوروں نے ایک نوجوان سونو کی لاش نکال لی ہے جبکہ دوسرے نوجوان دانیال کی تلاش جاری ہے ڈوبنے والے دونوں افراد کا تعلق پپری سے ہے دونوں نوجوان اہل خانہ اوردوستوں کےہمراہ پکنک منانےآئےتھے۔

    کوہلو: تیز بارش کے باعث گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی ،بچے سمیت 3 افراد سوار

    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لانڈھی کا رہائشی 6 سالہ فیصل بھی سمندر میں ڈوب گیا جس کی تاحال تلاش جاری ہے۔

    سمندر میں ڈوبنے والے لڑکوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی جان بچائی جا سکتی تھی، ریسکیو ٹیموں کو اطلاع بھی دی گئی تھی لیکن انتظامیہ نے فوری ایکشن نہیں لیا۔

    عید کی شاپنگ کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی موت

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان سونو کی لاش ملی جبکہ لاپتا دانیال کی تلاش جاری ہے۔

  • اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کی کامیاب کارواٸی ،عوام کے ساتھ اے ٹی ایم مشین کے زریعے لاکھوں روپے کا فراڈ و وارداتیں کرنے والا ماسٹر ماٸنڈ گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : تھانہ شاہ فیصل کالونی پولیس نے انتھک محنت کے بعد اے ٹی ایم مشین کے زریعے عوام کے ساتھ رقم نکلوانے کے بہانے اکاٶنٹ بیلنس ٹرانسفر کرکے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

    سوشل میڈیا کے ذریعے "گھناؤنا کام” کرنیوالا ملزم گرفتار

    گرفتار ملزم مختلف طریقے و بہانے سے اے ٹی ایم مشین میں موجود شہریوں کے ساتھ داخل ہوجاتا اور اپنا کارڈ نہ چلنے کا بہانا بناکر شہریوں کے سامنے ہی نہایت چالاکی سے شہریوں کے اکاٶنٹ فریز کرکے اکاٶنٹ میں موجود تمام رقم اپنے اکاٶنٹ میں ٹرانسفر کرلیا کرتا تھا ۔

    شہریوں کی روز معمول کی شکایات پر ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے فوری ایکشن لیتے ہوۓ ایس پی شاہ فیصل ڈویژن سید وجاہت حسین کے زیر نگرانی ایک مونیٹرنگ ٹیم تشکیل دی گٸ ۔

    ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل سب انسپیکٹر منظور آراٸیں نے مونیٹرنگ ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکلی طریقوں کا استعمال کرکے آج مورخہ 02- مٸی- 2022 کو اے ٹی ایم کے زریعے واردات کرنے والے ماسٹر ماٸینڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    رقم کی غیر قانونی منتقلی پر بھارت کا چینی کمپنی پر 72 کروڑ کا جرمانہ

    گرفتار ماسٹر ماٸنڈ ملزم کے قبضہ سے نقدی 5,97000 مختلف اے ٹی ایم مشین سے لوٹی ہوٸی رقم اور زیر استعمال موباٸل فون برآمد کیا ۔

    گرفتار ملزم کے قبضہ سے زیر استعمال گاڑی نمبر 665 AXU نسان پروبکس پولیس تحویل میں لی گٸ ۔

    گرفتار ملزم کی شناخت نسیم اعجاز ولد رحیم بخش خان سے ہوٸی ملزم تحصیل (کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ) کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے کراچی کے معصوم شہریوں سے فراڈ کرکے ان کے اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی وارداتیں کرتا رہا ہے ۔

    ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ملزم کیخلاف بضابطہ کاروائی و اندراجِ مقدمہ کیلئے ایف آئی اے ساٸبر کرائم سرکل سے رابطہ کیا جارہا ہے ۔

    پولیس انسپکٹر کے بیٹے کا ملازمہ پر تشدد

  • بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے والا جوڑا گرفتار

    بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھیننے والا جوڑا گرفتار

    اسلام آباد: بحریہ سول سینٹر میں دو خواتین سے موبائل اور پرس چھین لیا گیا۔ موٹرسائیکل پر سوار ببلو اور ببلی نے بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کو تگنی کا ناچ نچا دیا۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے بچنے کیلئے ببلو نے اپنی ببلی کے ساتھ ہیوی موٹرسائیکل پر ہیلمٹ پہن کر سکیورٹی کو گلی گلی نچایا لیکن کرنل (ر) رفاقت کی نگرانی میں آخرکار بحریہ ٹاؤن سکیورٹی نے جوڑا گرفتار کر کے پولیس تھانہ لوہی بھیر کے حوالے کر دیا۔

     

    موبائل، پرس برآمد۔ ببلی ایک خوبصورت لڑکی کے روپ میں ہیجڑا نکلی۔ جمعرات کی رات کو بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کو کال موصول ہوئی کہ دو خواتین جو بحریہ ٹاؤن فیز فور میں واک کر رہی تھیں۔ ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک مرد اور عورت نے ان کے پرس اور موبائل چھین لئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی بحریہ ٹاؤن کے تمام گیٹ اور سکیورٹی سٹاف کو آگاہ کر کے گیٹ بند کر دئیے گئے اور تلاش شروع کر دی گئی۔بلال نامی شخص کی والدہ اور بہن نے بتایاکہ مرد نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور کافی لمبے بال تھے جبکہ لڑکی نے کالے رنگ کا لباس پہن رکھا تھا۔

     

     

    سی سی ٹی وی کیمروں سے اس موٹرسائیکل جوڑے کی انٹری سے لیکر ایک مسجد کی پارکنگ میں موٹرسائیکل چھوڑ کر بھاگنے کی تمام فوٹیج نکال لی گئیں۔مکان نمبر912 کے قریب ایک خالی پلاٹ سے وہ پرس خالی پڑا ہوا مل گیا جو چھینا گیا تھا۔ تھوڑی تلاش کے بعد کالے لباس میں لڑکی کو بھی پکڑ لیا گیا جو ببلی نامی ہیجڑا نکلی اس نے بتایا کہ اس کا ساتھی خطرناک گروہ کا سرغنہ ہے جو جڑواں شہروں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ اچانک ایک گھر کی چھت سے فائر ہوا۔

    سکیورٹی والوں کے جوابی فائرنگ کی تو فلمی انداز میں لمبے بالوں والے ڈکیت نے ایک سے دوسرے گھروں کی چھتیں پھلانگتے ہوئے فرار کی کوشش کی جسے بڑی جدوجہد کے بعد اور ملزم کے پاس گولیاں ختم ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اس ساری واردات اور ملزم کے ساتھ سکیورٹی سٹاف کی فائرنگ سے سینکڑوں رہائشی اپنے گھروں سے نکل آئے اور ایک خوف کا ماحول بنا دیا۔ دونوں ملزمان کو پولیس تھانہ لوہی بھیر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کمال خان نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تفتیش کے بعد یقینا ان وارداتوں کا بھی انکشاف ہوگا جو یہ کر چکے ہیں۔ گرفتارملزم ڈھوک رتہ کا رہائشی ہے۔

    بحریہ ٹاؤن نے کرنل (ر) رفاقت اور دیگر سکیورٹی سٹاف کی جرات اور بہادری کی تعریف کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سوک سنٹر میں مساج سنٹرز کے ساتھ دیگر غیراخلاقی سرگرمیوں کو بند کیا جائے تاکہ جرائم پیشہ افرادکا یہاں سے خاتمہ ہوسکے۔

    ادھرایس پی کے خلاف ایک خاتون پولیس اہلکار کو ہراس کرنے کی شکایت ہوئی تھی۔آئی جی اسلام آباد نے اس شکایت پرنوٹس لیا

    آئی جی اسلام آباد نے شکایت کی میرٹ اور شفاف انکوائری کے لیے پانچ افسران جن میں ایک خاتون افسر بھی شامل ہیں پہ مشتمل اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو مارک کی

    ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی سکیورٹی، ایس پی پیڈ کوارٹرز اور ڈی ایس پی لیگل پر مشتمل کمیٹی نے معاملے کی مکمل تحقیقات کیں اور ایس پی صاحب کے خلاف الزامات گو درست قرار دیا۔

    مذکورہ ایس پی انکوائری کمیٹی میں اپنے خلاف شکایات کا دفاع کرنے سے قاصر رہے۔

    انکوائری کمیٹی نے اپنے فیصلے میں ایس پی کو قصور وار ٹھہرایا جس پر ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کا تحرک کیا گیا ہے۔تمام پولیس افسران کو اپنے کنڈکٹ کے متعلق جوابدہ ہونا ہوگا،

    محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے افسران کو سخت محکمانہ احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،

  • کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری

    کراچی :کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟ شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق دوسرے مرحلے کیلیے 24 جولائی کو پولنگ ہوگی۔شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہونگے۔

    دوسرے مرحلے کیلیے کاغذات نامزدگی 8 سے11 جون تک جمع کروائے جاسکیں گے، جب کہ تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 جون کو آویزاں کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص ڈویژن میں 26 جون کو انتخابات ہونگے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شیڈول کو چلینج کر رکھا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بلدیاتی قانون میں ترمیم کا حکم دیا جائے۔

  • چین اورپاکستان یک قلب دوجان:ہم چین کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: شہزاد وسیم

    چین اورپاکستان یک قلب دوجان:ہم چین کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں: شہزاد وسیم

    اسلام آباد:چین اورپاکستان یک قلب دوجان ،چین اورچینیوں کودُکھ میں نہیں دیکھ سکتے ،اس حوالے سے سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہم چین کی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے چین کے سفارتخانے کی ناظم الاامور سے چینی اساتذہ کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا اور تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم چین کی عوام کے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں، اس دلخراش واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، اس طرح کے بزدلانہ اقدامات پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی نا کام کوشش ہے۔

    شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ اس طرح کی تخریبی کارروائیوں سے شرپسند عناصرپاک چین باہمی تعاون کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پاک چین دوستی ایک آہنی دوستی ہے اور یہ شر پسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔

    ادھر جامعہ کراچی حملے میں خود کش بمبار کو لانے والے رکشہ ڈرائیور بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مل گیا، تحقیقاتی اداروں نے رکشہ ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ، حملہ آور خاتون کو یونیورسٹی پہنچانے والا رکشہ ڈرائیور مل گیا۔تحقیقاتی اداروں نے بتایا کہ رکشہ ڈرائیور سے خاتون کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔تحقیقاتی اداروں کا کہنا تھا کہ خودکش دھماکے میں سی فور جیسا بارودی مواد استعمال کیا گیا جو دھماکے کے ساتھ ہی جل جاتا ہے، اس بارودی مواد کو آسانی سے بجھایا نہیں جاسکتا۔

    دوسری جانب جامعہ کراچی میں خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی سول لائن میں درج کرلیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں جائے وقوع سے2ٹانگیں ملی ہیں، ملنے والے ایک پیر میں لیڈیز جوتا تھا ، جو خودکش کا تھا۔پولیس کی تحقیقات جاری ہے اور 17 ڈی این اے سیمپلز لیے گئے ہیں ، سوشل میڈیا پر علیحدگی پسند کالعدم بی ایل اے نےذمہ داری قبول کی اور خودکش دہشت گرد کی شناخت شاری بلوچ کے نام سےہوئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ممکنہ طورپرپاکستان کےخلاف غیرملکی ایجنسی بھی ملوث ہوسکتی ہے۔

  • عمران خان کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس،پاکستان دشمنوں کی مذمت

    عمران خان کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس،پاکستان دشمنوں کی مذمت

    اسلام آباد:عمران خان کا کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر اظہار افسوس،پاکستان دشمنوں کی مذمت ،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی دھماکے کی مذمت کی ہے جبکہ عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

     

    عمران خان نے کہا کہ جامعہ کراچی کے چینی اساتذہ پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پاک چین اسٹریٹیجیک اشتراک کو نقصان پہنچانے کے خصوصی ایجنڈے کے تحت کیا گیا ایک اور حملہ ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اپنے دشمن کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو بہرصورت خاک میں ملانا ہے۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے قریب کھڑی ایک وین میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔

    دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوت گئے۔

    دھماکے کے فوری بعد جامعہ کراچی میں سیکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پہنچ گئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے اور اس میں برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے، چینی اساتذہ کونشانہ بنایاگیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں غیر ملکیوں میں دو خاتون ایک مرد شامل ہے، دھماکے کا تعین بم ڈسپوزیبل اسکاڈ نے کرنا ہے۔

  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے:پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے:پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ

    حلیم عادل شیخ نے جامعہ کراچی میں وین دھماکے واقعے پرمذمت کرتےہوئےکہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعاگو ہیں۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے۔

    اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

    واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں غیر ملکی اساتذہ کی وین میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    کراچی یونیورسٹی کے کامرس ڈیپارٹمنٹ اور کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ آف چائنیز لنگویج کے قریب کھڑی ایک وین میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہآں بڑی تعداد میں طلبہ اور اساتذہ موجود تھے۔

    دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ناصرف وین میں آگ بھڑک اٹھی بلکہ اطراف میں گھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوت گئے۔

    دھماکے کے فوری بعد جامعہ کراچی میں سیکیورٹی پر مامور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار پہنچ گئے۔

    دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتتقل کردیا گیا جہاں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، جس سے جانی نقصان میں مزید اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے اور اس میں برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہے، دھماکا تخریب کاری کا نتیجہ ہے، چینی اساتذہ کونشانہ بنایاگیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گاڑی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا اور کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا ایک بج کر 52 منٹ پر ہوا، دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین غیر ملکی باشندے شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں غیر ملکیوں میں دو خاتون ایک مرد شامل ہے، دھماکے کا تعین بم ڈسپوزیبل اسکاڈ نے کرنا ہے۔

     

    حکومتی دباؤ مسترد:امریکا میں سابق پاکستانی سفیر ڈٹ گئے:عمران خان کے موقف کی تائید…

  • دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

    دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں:مگرمعاملہ پھرپچیدہ

    کراچی :دعا زہرہ کیس:اہم پیش رفت: پولیس نے مبینہ نکاح خواں کو حراست میں لے لیا ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے الفلاح سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کیس میں اہم پیش رفت ہونے کی اطلاعات تھیں مگراس میں ایک موقع پر پھر ڈرامائی موڑ آگیا

    ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ سے پولیس نے مبینہ نکاح خواں حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا، نکاح نامے کے مطابق دعا زہرہ، ظہیر احمد کا نکاح غلام مصطفیٰ نے پڑھایا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ غلام مصطفیٰ سے نکاح نامے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں، نکاح خواں سے تحقیقات مکمل ہونے پر اصل حقائق سامنے لائیں گے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ نکاح جعلی ہے

    واضح رہے کہ اس سے قبل تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ دعا زہرہ کا مبینہ نکاح شیراکوٹ کے علاقے میں ہوا، نکاح مزنگ کےرہائشی حافظ غلام مصطفی نےکرایا۔ پولیس کونکاح نامہ کراچی پولیس سےموصول ہوا تھا۔

     

    اس سے قبل دعازہرہ کے والد کا کہنا تھا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کال آئی ہے لاہور پولیس بھی نہیں کہہ رہی کہ بچی انکے پاس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں جعلی معلومات درج ہیں سی سی ٹی وی بھی جعلی آئی تھی ، تمام خبریں بھی جعلی ہیں، سندھ اور پنجاب پولیس رابطے میں ہے مگر کلیم نہیں کر رہے۔

    خیال رہے کہ 10 روز قبل کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی دعا زہرہ لاپتہ ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے تھے تاہم پولیس اب تک دعا زہرہ کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

  • کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی سے ایک اور لڑکی مبینہ طور پرلاپتا

    کراچی میں دعا زہرہ اور نمرہ کے بعد ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پرلاپتا ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر سے دعا زہرا اور نمرہ کے لاپتا ہونے کے بعد اب کراچی سے ایک اور جواں سال لڑکی مبینہ طور پر لاپتا ہوگئی ہے-

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    اہلخانہ نے ڈسٹرکٹ شرقی کے تھانہ سولجر بازار میں درخواست دے دی ہے جس میں تحریری طور پر بتایا گیا کہ لاپتا ہونے والی لڑکی 22 اپریل کو شام 7 بجے گھر کے قریب ٹیوشن پڑھانے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی، لڑکی کا موبائل فون بھی بند ہے، لڑکی کو اپنے طور پر کافی تلاش کیا لیکن نہیں ملی-

    درخواست میں کہا گیا کہ لڑکی کو تلاش کرنے میں ہماری مدد کی جائے، فی الحال وہ قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتے اطلاع کے طور پر تھانے میں درخواست دی ہے۔

    دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے بتایا کہ پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد لڑکی کی تلاش شروع کردی ہے لیکن اب تک پولیس کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

    واضح رہے کہ کراچی سے گزشتہ 10 روز میں 3 لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتا ہوئیں 16 اپریل کو الفلاح تھانے کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے دعا زہرہ لاپتا ہوئی جس کا پتا چل گیا کہ اس نے لاہور میں نکاح کرلیا، 20 اپریل کو ملیر سعود آباد سے نمرہ کاظمی لاپتا ہوگئی جس نے ڈی جی خان میں نجیب شاہ رخ خان نامی لڑکے سے شادی نکاح کر لیا ہے اس کی شوہر کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    کراچی سے گمشدہ دوسری لڑکی نمرہ نے بھی پنجاب آ کر نکاح کر لیا

    جبکہ نمرہ کاظمی کا ایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے ویڈیو بیان نمرہ کے وکیل کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں نمرہ کا کہنا ہے کہ میرے بابا کا نام ندیم کاظمی ہیں، میں 17 اپریل کو نکلی اور 18 اپریل کو نکاح کیا، میں اپنی مرضی سے آئی ہوں،کسی نے اغوا نہیں کیا یں بہت خوش ہوں، میڈیا سے میری ساری ویڈیوز ہٹائی جائے۔

    علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر نمرہ کے نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ نکاح خواں کو اپنی عمر 18 سال بتارہی ہے جب کہ ایک اور ویڈیو میں اسے اپنے شوہر کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے نمرہ کی جانب سے ڈی جی خان کی مقامی عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اس کے والد اس کی شادی کسی بڑی عمر کے بزرگ سے کروا رہے تھے تاہم وہ نجیب شاہ رخ سے شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے یہ اقدام اٹھایا انہیں پولیس کی جانب سے تنگ کیا جارہا ہے، پولیس کو انہیں تنگ کرنے سے روکا جائے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی تحقیقات کے دوران پولیس کو ڈیرہ غازی خان سے ایک نکاح نامہ ملا ہے جس میں نمرہ اور شاہ رخ کے نام ہیں، نکاح نامے میں نمرہ کی عمر 18 سال بتائی گئی ہے جب کہ ایف آئی آر میں اس کی عمر 18 سے کم بتائی گئی تھی جبکہ ب فارم کے مطابق نمرہ کاظمی کی تاریخ پیدائش 6 جنوری2008 ہے اور اس کی عمر 14 سال ہے، تاہم نکاح نامے میں نمرہ کاظمی کی عمر18 سال لکھی گئی ہے-