Baaghi TV

Tag: کراچی

  • وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے

    کراچی:وفاقی وزیر رہنما پی ٹی آئی علی حیدر زیدی کے والد محترم سید سجاد زیدی انتقال کر گئے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی دنیا فانی سے کوچ کرگئے ہیں

    وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمارا دوست اور رہنما تھے ہمیں کھڑے ہونے اور ہمیشہ صحیح کام کرنے کی ترغیب دی۔ اپنے بچوں کو اپنی بنیاد پر کھڑا ہونا سکھایا۔ دعاؤں کی ایک چھتری جو ہمیشہ میری اور ہمارے خاندان کی حفاظت اور رہنمائی کرتی ہے۔ اللہ انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

     

     

     

     

    اس حوالے سے اس متعلق افسوس ناک خبر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، اُن کا کہنا تھا کہ علی زیدی کے والد اب ہم میں نہیں رہے۔

    ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کے والد متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باعث ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج تھے،جہاں ان کا علاج جاری تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کہا کہ علی زیدی کے والد کی انتقال کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین

    سید سجادزیدی کی نمازجنازہ آج بعدنماز مغرب ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ مسجد وامام بارگاہ یثرب ڈی ایچ اے فیز 4 میں ادا کی جائےگی۔

  • ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا

    کراچی :ارسلان محسود کو کس کی ایما پر قتل کیا گیا ؟اہم انکشافات نے اہم شخصیات کو بے نقاب کردیا،اطلاعات کے مطابق ارسلان محسود قتل کیس میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں پیش کردیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزمان نے سابقہ ایس ایچ اواعظم گوپانگ کی ایماپر ارسلان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ارسلان محسود قتل کیس پر سماعت ہوئی، سماعت میں پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا۔

    چالان میں بتایا گیا کہ ملزم انٹیلی جنس اہلکار توحید اور دوست عمیر نے سابقہ ایس ایچ او اعظم گوپانگ کی ایما پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر ارسلان کو قتل کیا۔

    چالان میں کہا کہ زخمی نوجوان یاسر اور عینی شاہدین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو ملزمان کو شناخت کیا، فارنسک رپورٹ میں جائے وقوعہ سے ملنے والے خول ملزم توحید کے اسلحے سے میچ کرتے ہیں۔

    عبوری چالان کے مطابق سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ نے ذاتی ملکیت کا پستول اور تین خول جائے وقوعہ پر رکھ کر مقابلہ ظاہر کیا اور ذاتی پستول رکھ کر واقعے کا رخ تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس نے چالان کہا کہ ملزم اعظم گوپانگ کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم توحید اور سابق ایس ایچ او اعظم گوپانگ کے اسلحے لائسنس کی تصدیق کے لئے بلوچستان اور کے پی خطوط تحریر کئے ہیں، اسلحہ لائسنس کی تصدیق اور پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوسکی ہے۔

    خیال رہے 7 دسمبر کو تھانہ اورنگی کی حدود میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے سولہ سالہ ارسلان محسود جاں بحق جبکہ دوست یاسر زخمی ہوا تھا،ارسلان اور یاسر ٹیوشن سے واپس گھر جارہے تھے۔

  • چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کی تعیناتی:ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

    چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کی تعیناتی:ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا

    کراچی :چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کی تعیناتی:ہائی کورٹ نے بڑا حکم سنا دیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے ہٹانے اور قواعد کے مطابق نیا چیئرمین تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔آغا سہیل پٹھان کی تعیناتی کے خلاف پرویز احمد بلوچ نے دراخوست دائر کی تھی۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مئی 2021 میں سندھ کابینہ نے تین سال کے لیے پرویز احمد بلوچ کو چیئرمین مقرر کیا تھا، چیف سیکریٹری سندھ نے تین سالہ مدت پوری ہونے سے پہلے ہی آغا سہیل کو نیا چیئرمین مقرر کردیا۔

    درخواست گزار نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری سندھ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا لہذا آغا سہیل پٹھان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    وکیل سندھ حکومت نے کہا کہ درخواست گزار پرویز احمد بلوچ کو سندھ حکومت سینئر مینجمنٹ کورس پر بھیج رہی ہے، درخواست گزار نے بھی اس حوالے سے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔وکیل سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پرویز احمد بلوچ کی جانب سے دائر درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے۔

    عدالت نے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ آغا سہیل پٹھان کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے عہدے پر تعیناتی کی جائے، جب تک مستقل چیئرمین تعینات نہ ہو جائے کسی کو بھی عارضی طور پر بطور چیئرمین تعینات نہ کیا جائے۔عدالت نے سندھ حکومت کو دو ہفتوں میں تمام امور مکمل کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

  • پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

    پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل

    پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اس وقت حکومت کا حصہ ہے،انکا گورنر 2016 تک رہا ہے،انہوں نے وزارتیں گورنر شپ نہیں چھوڑی،عوام کے مسائل حل نہیں کئے،6 اپریل 2017 کو کالے قانون کے خلاف نکات بنائے، ہم کالے قانون کے خلاف سڑکوں پر آئے ہیں سندھ کے عوام کیلئے 18 روز تک دھرنے میں بیٹھے رہے ،اٹھارہ دن ہم گھر نہیں گئے،خواتین ، مرد بچے تھے، پولیس نے حملہ کیا، مجھے گرفتار کیا گیا، رات بھر حوالات میں رکھا گیا یہ تاریخ ہے،

    شہر قائد کراچی میں پاک سر زمین پارٹی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ہم کراچی کے عوام کیلئے 18 روز تک دھرنے میں بیٹھے رہے ، کچھ جماعتیں مجبوری میں ہمارے ساتھ ہم آواز ہو رہی ہیں ، ہم پانچ سال سے سندھ کے عوام کے اختیارات کی بات کر رہے ہیں ۔ ہم میئر کراچی کیلئے اختیارات کا مطالبہ کر رہے ہیں ،ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر شپ خون مارا سال 2013 میں ایم کیو ایم حکومت میں تھی تو قانون پاس ہوا تھا ۔ سپریم کورٹ فیصلے میں درخواست گزار نے جو نہیں مانگا تھا وہ بھی واضح کیا گیا وفاق کی جانب سے صوبوں کو 52 فیصدحصہ دیا جاتا ہے ۔

    قبل ازیں پاک سرزمین پارٹی کے فوارہ چوک پر جاری دھرنے کے تیسرے روز جماعت اسلامی کے وفد کی جماعت اسلامی کراچی کے نائب صدر مسلم پرویز کی سربراہی میں اظہار یکجھتی کیلیئے آمد ہوئی چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائمخانی سے ملاقات کی

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

  • کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی

    کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی

    کراچی:جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا دھندہ عروج پرسندھ حکومت خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوس کے ڈبوں میں مہلک ترین نشہ سپلائی کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، شاہ لطیف پولیس نے آئس سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ عوامی احتجاج پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر صالح محمد گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے جوس کےڈبوں میں چھپائی گئی 820 گرام آئس برآمد کرلی۔

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل سے رابطہ کاروں کی معلومات حاصل کررہےہیں، گرفتار ملزمان نے آئس سیمپل کے طور پر خریداروں کیلئے لانے کا انکشاف کیا، سیمپل پاس ہونے پر زیادہ مقدار میں آئس کی سپلائی ہونا تھی۔

    عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے برآمدہ آئس نوجوان خریداروں کو بیچنے کا بھی انکشاف کیا، ملزمان کے گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایک اور کارروائی میں 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 2کلو سے زائد چرس ،موبائل فونز برآمد ہوئی۔

    عرفان بہادر نے کہا کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان میں خادم حسین، غلام نبی، ذیشان اور خالد شامل ہیں۔

    ادھر عوام الناس کا کہنا ہےکہ جبتک سڑکوں پر آکر احتجاج نہ کریں حکومت ہوش میں نہیں آتی ، شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ حکومت کی عدم دلچسپی پر بڑے پریشان ہیں

  • حکومت سندھ کے افسر کے رویے کے خلاف یوم سیاہ،جامعہ کراچی میں کلاسز کا بائیکاٹ

    حکومت سندھ کے افسر کے رویے کے خلاف یوم سیاہ،جامعہ کراچی میں کلاسز کا بائیکاٹ

    کراچی:حکومت سندھ کے افسر کے رویے کے خلاف یوم سیاہ،جامعہ کراچی میں کلاسز کا بائیکاٹ اطلاعات کے مطابق جامعہ کراچی میں صورت حال سنگین ہو گئی ہے، احتجاج کرنے والے اساتذہ نے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا مطالبہ کر دیا ہے۔

     

    ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ نے حکومت سندھ کے سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کی جانب سے جامعہ کراچی کے سلیکشن بورڈ کے اجلاس کو منسوخ کیے جانے کے خلاف کلاسوں کا بائیکاٹ کر دیا ہے، جس کی وجہ سے نئے تعلیمی سال میں پہلی مرتبہ تعلیمی عمل معطل رہا، اور ہزاروں طلبہ تدریسی عمل سے محروم رہے۔

    انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے یونیورسٹی میں آج یوم سیاہ منایا گیا، صبح کی کلاسز کے بعد جامعہ کراچی میں آج شام کی کلاسیں بھی معطل رہیں گی، اساتذہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو برطرف کیا جائے۔

    آج اساتذہ کی جانب سے جامعہ کراچی میں ریلی بھی نکالی گئی اور زبردست احتجاج کیا گیا، اس دوران جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات بند رہے، سائنس، آرٹس، اور کامرس فکیلٹیز کے تمام کوریڈورز میں ویرانی چھائی رہی اور کلاسیں خالی تھیں۔

    ادھر یہ بھی خبریں آرہی ہیں کہ کراچی کی انجمن اساتذہ کی جانب سے 3 فروری کو جنرل باڈی اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    سیکریٹری انجمن اساتذہ محسن علی کے مطابق یونیورسٹی میں یوم سیاہ سیکریٹری بورڈز اینڈ یونیورسٹی کے رویے کے خلاف منایا جا رہا ہے، سیکریٹری نے سلیکشن بورڈ کے دوران جامعہ کے قوانین ماننے سے انکار کیا، اور سلیکشن بورڈ منعقد ہونے نہیں دیا، 6 ماہ بعد ہونے سلیکشن بوررڈ کے اجلاس کو قواعد کے برعکس سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے منسوخ کر دیا۔

    ان کا مؤقف ہے کہ سیکریٹری بورڈز نے اساتذہ کے ساتھ نامناسب رویہ بھی اختیار کیا، حکومت سندھ جامعہ کے اختیارات ختم کرنا چاہتی ہے، تاہم اختیارات پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

    انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر نے پریس کانفرنس میں کہا سلیکشن بورڈ کو جس طرح روکا گیا وہ وائس چانسلر اور اساتذہ کی تضحیک کے مترادف ہے، اگر سیکریٹری کو کوئی اعتراض تھا تو وہ تحریری طور پر لکھ دے سکتے تھے، سندھ بھر کی جامعات میں ایکٹنگ وائس چانسلر کا ناٹک ختم ہونا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ فوری نوٹس لیں، کیا اب سلیکشن بورڈ کے لیے کیا وزیر اعلی سے اجازت لینی پڑے گی۔

    انھوں نے کہا 2018 میں ایکٹ کے ذریعے سارے کے سارے آفیسر جامعات میں شامل ہو گئے ہیں، جامعات کا اپنا ایکٹ ہوتا ہے، جو لیٹر جاری ہوا اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے، یہ سیکریٹریز آتے جاتے رہیں گے اور جامعات قائم رہیں گی۔

    انھوں نے مزید کہا اب احتجاج میں نان ٹیچنگ اسٹاف کو بھی شامل کر رہے ہیں ، کلاسز کا بائیکاٹ جاری رہے گا اور اب فیصلہ گورننگ باڈی کے ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

  • بڑی مچھلیوں کیخلاف کاروائی کیوں اجتناب کیا جارہا ہے؟ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت کے ریمارکس

    بڑی مچھلیوں کیخلاف کاروائی کیوں اجتناب کیا جارہا ہے؟ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت کے ریمارکس

    بڑی مچھلیوں کیخلاف کاروائی کیوں اجتناب کیا جارہا ہے؟ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت کے ریمارکس

    سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے ملزمان کی اپیلوں کی درخواستوں پر سماعت 2 ماہ تک ملتوی کر دی گئی

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف اپیل کیوں دائر نہیں کی گئی اس کا جواب دیا جائے،ملزمان کے متعلق کسی کی مرضی نہیں چلے گی،بڑی مچھلیوں کے خلاف کارروائی سے کیوں اجتناب کیا جارہا ہے؟ گزشتہ سماعت پر بھی رپورٹ طلب کی گئی تھی لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا،جائزہ لیا جائے ملزمان کو بری کیا گیا، اپیلوں کے لیے کیا مواد ہے؟وکلا نے معاونت نہیں کی تو عدالت اپنے طور پر تمام مواد کا جائزہ لے گی،

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا،رحمان بھولا ،زبیر چریا کو سزائے موت، ایم کیو ایم رہنما بری

    سانحہ بلدیہ فیکٹری ،مجرموں نے سندھ ہائی کورٹ میں سزا چیلنج کردی

    سانحہ بلدیہ،لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا گیا ہے، عدالت

    واضح رہے کہ 22 ستمبر کو اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ سنایا تھا،رحمان عرف بھولا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہو گیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنادی گئی اے ٹی سی کراچی نے ایم کیو ایم کے رہنما روَف صدیقی کو بری کردیا،سانحہ بلدیہ کیس میں 400گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے

    عدالت نے ادیب خانم ،علی حسن قادری ،عبد الستارکو بھی بری کردیا ،اس کے علاوہ باقی چار ملزمان کو سہولت کاری میں سزا سنائی گئی ہے،سزا پانے والے سہولت کاروں میں ارشد محمود ، فضل، شاہ رخ اورعلی احمد شامل ہیں

    اے ٹی سی کراچی نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 8سال بعد سنایا،آگ لگانے کی اہم وجہ فیکٹری مالکان سے مانگا گیا بھتہ تھا،رحمان عرف بھولا اورزبیر چریا پر فیکٹری کو آگ لگانے کا الزام ثابت ہوا،2014میں فیکٹری مالکان ارشد بھائیلہ،شاہد بھائیلہ اورعبدالعزیز دبئی چلے گئے

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260 کے قریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔ بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔ عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی،

  • اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات وفاق سے صوبے میں آئے ،

    پاک سرزمین پارٹی کا فوارہ چوک کے قریب ہونے والا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں پی ایس پی کے کارکنان کے علاوہ پارٹی سربراہ مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خزانے کا 44 فیصد وفاق رکھتا ہے،سندھ کو 10 سال سے 27 فیصد پیسہ مل رہا ہے ،جب سندھی ،بلوچ حق مانگتےہیں تو بولتے ہیں وفاق حق نہیں دے رہا،ہمیں ادارے نہیں پیسے بھی چاہیے،اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاق کو صوبے سے ملنے والے اختیارات آگے جانے چاہئے،مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں آنے والے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہمارا دھرنا پرامن طور پر جاری رہے گا، ہم مذاکرات بھی کریں گے جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ہم یہاں بیٹھے رہیں گے، اپنی زمینوں کو چھڑوانے کے لئے مسائل کے حل کے لئے ہم یہان بیٹھے ہیں، عوام کو پانی کیوں نہیں مل رہا، مسائل کیوں حل نہیں ہو رہے، کھلے آسمان تلے ہزاروں لوگ موجود ہیں، ہمیں کرسی نہیں چاہئے مسائل کا حل چاہئے،

    مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوتے اپنی فیملی کے ہمراہ فوارہ چوک پر قیام کروں گا، جو جیسا کرے گا اسکے ساتھ ویسا ہی ہوگا

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سی مصطفیٰ کمال اسٹیج پر بستر بچھا کر بیٹھے جس کے ساتھ ہی پاک سرزمین پارٹی کا جلسہ دھرنے میں بدلا، دھرنے کا اسٹیج وائلڈ لائف میوزیم کے سامنے لگایا گیا ہے اور شرکا فوارہ چوک تک موجود ہیں ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث دین محمد وفائی روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

    @MumtaazAwan

    خاموشی سے نسلوں کی نسل کشی ہوتے نہیں دیکھ سکتے، مصطفیٰ کمال پھٹ پڑے

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    کراچی اور سندھ کی تباہی کے ذمے داروں کا کل یوم احتساب ہوگا، مصطفیٰ کمال

    حکومت 5 سال پورے کریگی؟ خالد مقبول صدیقی بھارت کے ایجنٹ، مصطفیٰ کمال کے اہم انکشافات

    پراسیکیوشن کا کمال. مصطفیٰ کمال کے خلاف کرونا پازیٹو مریض بطور گواہ عدالت میں پیش کردیا

    نواز شریف یہ نہیں کہتے کہ میرے کونسلرز کو کیوں نکالا؟ مصطفیٰ کمال

    مصطفی کمال کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سندھ کے شہری علاقوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کی نااہلی کی درخواست پر عدالت نے سنایا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کو ہنی مون کا زیادہ وقت نہیں ملے گا، مصطفیٰ کمال

    مینڈیٹ کا سودا کر کے ہم وزارتیں نہیں مانگیں گے، مصطفیٰ کمال کی ایم کیو ایم پر تنقید

    دس منٹ میں حکومت کون گرا سکتا ہے؟ مصطفیٰ کمال کا انکشاف

    مذاکرات ہوں یا عدالت جانا پڑے،سارے راستے اپنائیں گے، مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان

    جے یو آئی اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ہو کر چلنے کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال اہم ہوگئے، اہم شخصیات کے رابطے

    مصطفیٰ کمال کا اہم شخصیت سے رابطہ،ملاقات بھی متوقع

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

  • پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب

    پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب

    کراچی :پیپلز پارٹی ادارے تباہ کرکے وسائل ہتھیانا چاہتی ہے: مصطفیٰ کمال کا ریڈزون میں دھرنے سے خطاب ،اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف ریڈ زون میں دھرنا دے دیا۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کراچی میں بلدیاتی ایکٹ کے خلاف فوارہ چوک گورنر ہاؤس کے قریب احتجاجی جلسے کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وزیراعلیٰ نہیں سنتے ہم یہیں بیٹھیں گے ہم وزیراعلی ہاؤس نہیں جا رہے یہیں دھرنا دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے آنے سے پہلے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی تھی ہم کوئی غلط بات نہیں کریں گے،ہماری باتیں ماننی ہوں گی صوبوں کوقومی آمدن سے56فیصدملتاہے، 18ویں ترمیم کےبعدسےپیپلزپارٹی سندھ کےپیسےاپنےپاس رکھ رہی ہے 2017 میں انہی مسائل پر 18دنوں تک دھرنا دیا تھا۔

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 16نکات پیش کیے،وہ یہی تھےبااختیاربلدیاتی حکومتیں ہونی چاہئیں اس وقت لوگ ہماری باتوں پر مذاق اڑاتے تھے آج تمام جماعتیں وہی بات کررہی ہیں جوہم 6سالوں سےکرتےآرہےہیں، 2013 کےقانون کےخلاف مظاہرےشروع کیےتو 2021کاقانون آگیا کراچی:ہم دونوں بلدیاتی قانون کونہیں مانتے۔

    چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ پارک، ڈسپنسری، سڑکوں، گٹرلائنوں، ٹرانسپورٹ کا انچارج وزیراعلیٰ ہے آج تک کوئی شخص وزیراعلیٰ تک نہیں پہنچ سکا وزیراعلیٰ کےکانوں میں عام آدمی کی آواز نہیں آتی۔

  • جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل تیسری شکست کاسامنا

    جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزکومسلسل تیسری شکست کاسامنا

    لاہور: ثابت ہوگیا:جیت کاتعلق شخصیات سےنہیں،مقدرکی بات ہے:بابراعظم کی قیادت میں کراچی کنگزپھرہارگئی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز نے روایتی حریف لاہور قلندرز کو فتح کے لیے رنز کا ہدف دیا تھا ۔جسے لاہور قلندرز نے آخری اوور میں آسانی سے پورا کرکے کراچی کنگز کوشکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل ) کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ۔

    کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کپتان بابر اعظم 41 جبکہ جوئے کلارک 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 شکار کیے جبکہ شاہین آفریدی،راشد خان ،زمان خان اور محمد حفیظ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے جارحانہ 60 گیندون پر 106 رنز کی اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 12 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،محمد حفیظ 24 جبکہ سامٹ پٹیل 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نبی اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    فخر زمان کو شاندار سینچری بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    اس سے پہلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اوپنرز بابر اعظم اور شرجیل خان نے اپنی ٹیم عمدہ آغاز فراہم کیا اور نصف سنچری شراکت قائم کی۔شرجیل نے جارحانہ انداز اپنایا اور سمیت پٹیل کو چھکا لگا کر 33 گیندوں پر ففٹی مکمل کی۔

    اوپنرز نے کراچی کنگز کو دس اوورز میں 84 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی تجربہ کار محمد حفیظ کو باؤلنگ کے لیے لائے جنہوں نے پہلی گیند پر شرجیل کو بولڈ کر کے اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلا دی، شرجیل نے 39 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 60رنز بنائے۔

    بابر نے محمد نبی کے ساتھ مل کر ٹیم کی سنچری مکمل کرائی لیکن افغانستان سے آئے محمد نبی بھی صرف 15 رنز بنا کر چلتے بنے۔کراچی کنگز کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابراعظم بھی 41 رنز بنانے کے بعد راشد خان کی وکٹ بن گئے۔

    آل راؤنڈرز عامر یامین اور لوئس گریگوری بھی کچھ خاص کارکرددگی نہ دکھا سکے تاہم دوسرے اینڈ سے جو کلارک نے متاثر کھیل کا سلسلہ جاری رکھا۔

    حارث رؤف نے آخری اوور میں دو وکٹیں لیں لیکن اس کے باوجود کراچی کنگز کی ٹیم 13رنز بٹورنے میں کامیاب رہی اور کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے۔

    جو کلارک نے 24 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور گزشتہ میچ کی ٹیم کو برقرار رکھا ہے البتہ کراچی کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    کراچی نے اپنی فائنل الیون میں صاحبزادہ فرحان اور عمید آصف کو شامل کیا ہے۔

     

     

    کراچی کنگز اننگز

    کراچی کنگز کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پہلا اوور کرایا۔

    لاہور قلندرز سکواڈ

    سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

    کراچی کنگز سکواڈ

    سکواڈ میں کپتان بابراعظم، شرجیل خان، جو کلارک، محمد نبی، صاحبزادہ فرحان، لوئس گریگوری، عماد وسیم، عامر یامین، عمید آصف، محمد طہٰ خان اور محمد الیاس شامل ہیں۔

    قبل ازیں آج کے روز پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹ کی شکست سے دوچار کیا۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے جلد وکٹیں لیں، خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

    کپتان کراچی کنگز بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنےکو مل رہی ہے، پچھلے میچز میں جو غلطیاں ہوئی کوشش ہوگی کو ان کو نہ دہرائیں۔