Baaghi TV

Tag: کراچی

  • بلوچستان سےہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بلوچستان سےہزاروں کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع ملنے پر بھوسے سے لدے ٹرک سے اسمگل شدہ 4ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔کلکٹر کسٹمز باسط عباسی کے مطابق 40لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔ ہمدرد چیک پوسٹ کے عملے نے ٹرک رجسٹریشن نمبر TKC012 کی تلاشی لی، جس میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بشمول چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔’

    پاکستان کو آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول

  • جے یوآئی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا ہالیجوی امیر منتخب

    جے یوآئی سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا ہالیجوی امیر منتخب

    جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس یہاں جامعہ حمادیہ منزل گاہ سکھر میں مرکزی ناظم انتخابات مولانا عطاء الحق درویش کی نگرانی میں منقعد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے سے اگلے پانچ سال کیلئے مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی امیر اور علامہ راشد محمود سومرو دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔جے یوآئی کے مرکزی ڈیجیٹل میڈیا سیل کے رکن مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن انتہائی پرسکون ماحول میں منعقد ہوا اجلاس کا کورم مکمل تھا ، قبل ازیں سندھ کے تیس اضلاع میں ریکارڈ ممبر سازی ہوئی ، سندھ بھر میں چھ لاکھ ساٹھ ہزار مرد وخواتین نے جے یوآئی کے رکنیت فارم حاصل کئے ،سمیع سواتی کے مطابق صوبائی جنرل کونسل کے مجموعی ممبران کی تعداد 1100 تھی جن میں سے 965 اراکین جنرل کونسل نے اجلاس میں شرکت کی۔

    کراچی پولیس چیف کی صنعتکاروں کو سیکورٹی بہتر بنانے کی یقین دہانی

    علاوہ ازیں جے یوآئی کے اراکین نے الیکشن ہال میں پارٹی الیکشن عملے کے سامنے اتفاق رائے سے امیر و جنرل سیکریٹری کیلئے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا اور مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، اور علامہ راشد محمود سومرو کو اگلے پانچ سال کیلئے اتفاق رائے سے امیر و جنرل سیکریٹری منتخب کرلیا۔ واضح رہے کے دونوں امیدواروں کے مقابلے میں ایوان سے کوئی نام پیش نہیں کیا گیا۔جس کے بعد مرکزی چیف الیکشن کمشنر مولانا عطاء الحق درویش نے اپنے معاونین محمد اسلم غوری، مولانا ناصر محمود ہزاروی ، مولانا ناصر محمود سومرو اور مولانا محمد صالح اندھڑ کے مشورے سے دونوں امیدواروں کی کامیاب کا اعلان کردیا۔

    بعد ازاں اراکین جنرل کونسل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نومنتخب امیر مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو کا اپنے خطاب میں کہنا تھا پارٹی کو دستور کے مطابق فعال کیا جائے گا اور تمام اضلاع کے دورے کرکے ازسرنو پارٹی کو منظم کریں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ کو باب الاسلام بناکر رہیں گے ، لبرل ، سیکولر اور لادین قوتوں کو سندھ میں سذاشی عناصر کی آلہ کار بننے نہیں دیں گے۔

  • حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

    حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں،ثروت اعجاز قادری

    سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ حکمران ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کریں۔ملک کے حالات بس سے بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

    مرکز اہلسنت پاکستان سنی تحریک سے جاری بیان میں محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈسٹریاں بند ہو رہی ہیں فصلیں بارش اور سیلاب سے تباہ ہو گئی ہیں۔قوم حکمرانوں کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہی ہے کے آئی ایم ایف سے ملنے والا فنڈ قوم کے فلاؤ بہبود پر ہی خرچ ہوگا۔ملک کی معیشت حکمرانوں کی باتوں اور تقریروں سے نہیں چل سکتی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔معاشی حالات اس حد تک خراب ہو چکے ہیں کہ سرمایہ دار طبقہ ہو یا ملازمت پیشہ ہر کسی کے سر پر خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے۔ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں مزید کہا کہ آئی ایم سے ملنے والے فنڈ سے حکومت عوام کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے جب ملک میں چھوٹی چھوٹی انڈسٹریاں لگیں گی تو عوام کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور افراط زر کی کمی بھی پوری ہوگی۔

    معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    انکا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جائے تاکہ ملک کے حالات میں بہتری آئے۔ملک دشمن عناصر قوم کو افواؤں کے ذریعے پریشان کیے ہوئے ہیں آج یہ حکومت جائے گی تو کل وہ حکومت آئے گی۔ملک کے اندرونی حالات کو بہتر کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہونا چاہیے۔پاکستان کو اس وقت بیرونی طاقتوں سے کم ملک کے اندر سازشیں کرنے والوں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں۔تمام سیاسی و مذہبی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے مفادات کو بالائے طاقت رکھ کر ملک اور قوم کے مفادات کے لیے کام کرنا ہوگا۔#

  • معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی، محمد حسین محنتی

    جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی وظالمانہ ٹیکسز کے خلاف دھرنے کے معاہدے پر عمل نہ کرکے حکومت نے وعدہ خلافی کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قباء آڈیٹوریم میں ملاقات کرنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے محمد حسین محنتی ن کا کہنا تھا کہ حکومت کی آمرانہ وعام دشمن فیصلوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کاطوفان،کاروبارتباہ،بجلی وگیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز نے عوام کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے۔جماعت اسلامی انارکی نہیں چاہتی اسی لیے عوام کو منظم کرکے پرامن احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔حکومت کے ظالمانہ اقدامات اورعوام کے جائز حقوق کی خاطرپرامن وآئینی جدوجہد جاری رہے گی۔

    ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    صوبائی امیرنے عوام سے اپیل کی کہ وہ 29ستمبر کو حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاج میں بھرپورشرکت کرکے بیداری کا ثبوت دیں.امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کی اپیل پر29ستمبر کو سندھ میں بھی کراچی تاء کشمور احتجاج ہوگا۔ضلعی ہیڈکوارٹرز اورشاہراہوں پراحتجاجی دھرنے دیئے جائیں گے۔جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پچیس کروڑ عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے۔

  • ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا، وزیر داخلہ سندھ

    وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن نے کہا ہے کہ عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی پولیس مقابلہ میں مارا گیا، مقابلے میں ملوث اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ میں ہونے والے واقعے کی انکوائری کے لیے سی سی ٹی وی سے مدد لی گئی، متاثرین جسے ذمہ دار قرار دیں گے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائیگی۔ان کا کہنا تھا کہ انکوائری میں الزام درست ثابت ہونے پر اہلکاروں کو معطل کیا گیا اور یہ ایک جعلی پولیس مقابلہ تھا۔انہوں نے کہا کہ عمرکوٹ میں پولیس اہلکاروں پر جعلی پولیس مقابلے کا الزام تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ ان کے اہلخانہ کو آزادی حاصل ہے کہ وہ ذمہ داروں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کراسکتے ہیں، ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائی گی۔

    جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے،مصطفیٰ کمال

    ان کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی نے میرپور خاص پولیس اور سی آئی اے میرپور خاص کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے اور سب کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر مقتول کے اہلخانہ نے ایف آئی آر نہ کٹوائی تو ریاست مقدمہ درج کروائے گی، تحقیقات کے مطابق پولیس نے عمرکوٹ میں جعلی پولیس مقابلہ کیا تھا، عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے، درج ہونے والی 6 ایف آئی آرز کی تحقیقات کی جائیں گی۔ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ میر پور خاص کے نئے ڈی آئی جی بطور چیئرمین کمیٹی ان ایف آئی آرز کی تحقیقات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات ابھی زیر تحقیق ہے کہ ڈاکٹر شاہ نواز ملزم تھے یا مجرم اور اس کا فیصلہ ان کے موبائل فون کے پنجاب سے فارنزک کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ عمرکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کا میرپورخاص میں پولیس نے گولی مار کر مبینہ طور پر ماورائے عدالت قتل کردیا تھا۔

  • جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے،مصطفیٰ کمال

    جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ جب تک منافقت ختم نہیں کریں گے نظام اور حالات بہتر نہیں ہونگے.

    باغی ٹی وی کراچی کی رپورٹ کےمطابق جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام "جشنِ اُردو” کے سلسلے میں منقعدہ مشاعرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے تحاشہ مواقع ہیں جنہیں ہم ضائع کر رہے ہیں، یہ ہماری بدنظمی کی نظر ہو رہے ہیں، ہم نے سب کچھ تباہ و برباد کر دیا ہے، ہمیں اس کی زمہ داری لینی ہوگی۔ ہمارے حالات بدلنے کیلئے آسمان سے فرشتے نہیں آئیں گے۔ طلباء وطالبات کو دیکھ کر امید بڑھتی ہے کہ ہمارا مستقبل روشن ہے لیکن آج ہر طرف اور ہر شعبے میں خرابی عیاں ہے جس سے پاکستان کی معیشت بھی متاثر ہے۔ ہم کئی ہزار ارب کے قرض دار ہیں۔ اربوں روپے کے قرض پر صرف اس سال جو ہم سود دے رہے ہیں وہ تقریبا ساڑھے نو ہزار ارب روپے ہے جو کہ ہمارے پورے بجٹ کا 52 فیصد بنتا ہے۔ ڈرائیونگ سیٹ آئے گی تو اس شہر سمیت ملک کو ٹھیک کردیں گے، انکا کہنا تھا کہ وہ سینیٹر بنے، وزیر رہے، میئر کراچی منتخب ہوئے لیکن ایک روپیہ کبھی حرام نہیں کمایا۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    مشاعرے میں مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور امین الحق، انچارج اے پی ایم ایس او حافظ شہریار سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یہ جشن اردو ایک سوشل گیدرنگ ہے، یہاں ماحول اچھا ہے لیکن جب یہاں سے جائیں گے تو لوڈ شیڈنگ ملے گی، پینے کا پانی، گیس نہیں ہوگی، جس سڑک سے جائیں گے وہ سلامت نہیں ہوگی۔ لوگ کہتے ہیں صرف اس نے چوری نہیں کی جسے موقع نہیں ملا لیکن ہمیں ڈکیتی کا موقع ملا اور ہم مے ایک روپیہ حرام نہیں کمایا۔ ایماندار اور باکردار لیڈرز ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔

  • سندھ حکومت کا پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی انڈیکس رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

    سندھ حکومت کا پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی انڈیکس رپورٹ پر تحفظات کا اظہار

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ سندھ محمد علی ملکانی نے پلاننگ کمیشن آف پاکستان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پروگرام انڈیکس رپورٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے کہ اسلام آباد کے ادارے زمینی حقائق جانے بنا “ڈیسک انالسٹ” کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ حقیقت جانے بنا سندھ کے تعلیم معیار کو نیچا دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پلاننگ کمیشن نے یکطرفہ رپورٹ جاری کی ہے کہ سندھ میں اسکول خستہ حال ہیں، ہم یہ بات خود پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں شدید برساتوں اور سیلاب کی وجہ سے 20 ہزار اسکولز متاثر ہو چکے ہیں، قدرتی آفات کی وجہ سے ہمارا تعلیمی انفراسٹرکچر متاثر ہوا ہے، سیلاب صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے بھی دورہ کیا، انفرا اسٹرکچر کے سیلاب سے متاثر ہونے کے معاملے کو کارکردگی ہیں شامل کرنا بے بنیاد ہے، انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن والوں کو پتا ہی نہیں ہے، سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے کہ جس کے نصاب کے بارے میں یونیسیف کے غیر جانبدار تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کا نصاب پورے ملک کے نصاب سے بہتر اور جامع ہے، ہم نے اپنے نصاب میں ثقافتی پہلو کو شامل کیا جبکہ بچوں کو مادری زبان میں تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے، سندھ میں تمام مذاہب کے بچوں کو ان کے مذہب کی تعلیم دینے نصاب تشکیل دیا، سندھ میں ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی بنانے والا پہلا صوبہ ہے، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں میرٹ پر 60 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کے عمل میں مکمل شفافیت کے پہلو نظر انداز ہونے نہیں دیا، پنجاب کے اسکولز میں اساتذہ کی کمی ہے، خیبرپختونخواہ کے اسکولز خالی ہیں اس پر کوئی واضح بات نہیں کی گئی۔ ابھی کچھ دن پہلے یونیسکو کی جانب سے پچاس ممالک کے اساتذہ کے ٹیسٹ کا انعقاد کیا، ان میں پاکستان کے آٹھ اساتذہ کامیاب ہوئے ان میں پہلے نمبر پر سندھ کے ضلع سجاول کی ٹیچر پہلے نمبر پر آئیں، جبکہ ٹاپ ٹین میں 2 دیگر اساتذہ کا تعلق بھی سندھ سے ہے، سندھ میں اساتذہ بھرتی ہونے کے بعد معیار بھتر ہوا ہے اور داخلا کا تناسب بھی بڑھا ہے.

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کو جھٹکا

    پلاننگ کمیشن کے شمولیت کے انڈیکس کے پہلو ٹیکنالوجی کے حوالے سے بات کرتے ہوۓ صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایک لاکھ اسکوائر کلومیٹر ایراضی پر ریگستان، کوہستان، کوسٹل ایریا اور پہاڑ ہیں جہاں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے، ظاہر ہے نیٹ ورک مہیا کرنے کا کام محکمہ تعلیم تو نہیں کر سکتا، ٹیکنالاجی کا معاملہ براہ راست ہم پر لاگو نہیں ہوتا، ہمارے سسٹم کی جائز خامیاں ہم نے کبھی بھی چھپائی نہیں ہیں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اساتذہ بھرتی کے بعد ان کی پروفیشنسی ڈولپمینٹ کو آگے بڑھاتے ہوۓ سندھ میں پہل کرتے ہوۓ ٹیچرز لاسنس پالیسی متعارف کروائی گئی، انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے ایجوکیشن مینجمینٹ کیڈر متعارف کروا رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی اپنی رپورٹ یہ کہتی ہے کہ سندھ کے نوشہروفیروز ضلع نے پنجاب کے نصف سے زائد اضلاع اور خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کو پیچھے چھوڑ کر بھی کاکردگی کے لحاظ سے 69 نمبر حاصل کیا ہے، نوشہروفیروز پنجاب کے 70 فیصد اضلاع سے لرننگ آئوٹ کم میں آگے ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی خامیوں کو کبھی چھپایا نہیں، لیکن وفاقی ادارے رپورٹ بنانے سے پہلے ہم سے بھی پوچھنے کی اگر زحمت کریں کے تو یہ سوئیمنگ اسٹیٹمینٹ سے بچ سکتے ہیں، ڈیٹا سائنس کا دور ہے درست اعداد و شمار بتانے سے ہی مسائل حل کرنے میں مدد مل سکے گی۔ ایک سوال پر صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ سندھ میں بوڈرز کو او ایم آر مشینیں نہیں دی گئیں، حالانکہ محکمہ تعلیم نے او ایم آر مشینیں بورڈ کے حوالے کردی تھیں۔ اس موقع پر وزیر جامعات محمد علی ملکانی نے کہا کہ اس سال کے پیپرز پرانے مبنوئل طریقے سے ہی چیک کیے گئے ہیں, ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ امتحانات مارچ یا اپریل میں منعقد کراوئے جائیں اور اگلے سال ہم تین یار چار پیپرز میں ای مارکنگ اور او ایم آر شیٹس لاگو کرینگے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بورڈز چیئرمین کے کیسز کورٹ میں چل رہے ہیں اور آج بھی سیکریٹری عباس بلوچ کورٹ میں تھے, ان کو دس اکتوبر کی تاریخ ملی ہے امید ہے کہ کورٹ کیسز جلد ہی ختم ہوجائینگے۔

  • ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    ُپی ٹی آئی رہنما کا میئر کراچی کو خط ،دو بڑے مسائل کی نشاندہی

    پی ٹی آئی سندھ کے رہنما نے کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو لکھے گئے ایک خط میں شہر کے دو اہم مسائل: کچرے کے بڑھتے ہوئے بحران اور بجلی کی شدید قلت کے حل کے لیے ایک کچرے سے بجلی گھر بنانے کی تجویز پیش کر دی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمد رضوان نیازی نے اپنے خط میں کراچی کے ناقص کچرا مینجمنٹ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کبھی "روشنیوں کا شہر” کہلانے والا کراچی اب 2,50,000 ٹن سے زائد کچرے کے ڈھیر اور روزانہ 16,500 ٹن گھریلو کچرا پیدا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں ںے بتایا کہ گھریلو کچرے کے علاقے صنعتی زون سے روزانہ پیدا ہونے والے کچرے کی تعداد اس سے جدا ہے۔خط میں رضوان نیازی نے شہر کے انفراسٹرکچر کی خراب صورتحال، گٹروں کے ابلنے اور صحت عامہ کے مسائل کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔اسی دوران، رضوان نیازی نے شہر کی بڑھتی ہوئی توانائی کی قلت کی طرف بھی اشارہ کیا، جس کے لیے روزانہ تقریباً 3,600 میگاواٹ بجلی درکار ہوتی ہے۔

    کے الیکٹرک کو ہائبرڈ منصوبےکیلئے کم ترین بولی موصول

    انہوں نے تجویز دی کہ کچرے سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس لگائے جائیں، جو کہ ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے استعمال ہو رہے ہیں۔ رضوان نیازی کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف کچرے کے مسئلے کا حل فراہم کرے گا بلکہ کراچی کی توانائی کی کمی کو بھی پورا کرے گا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بجلی 3 روپے فی یونٹ کی کم قیمت پر دستیاب ہوگی، جو کہ روایتی بجلی پیدا کرنے کے طریقوں کے مقابلے میں زیادہ سستی اور مؤثر ہے۔رضوان نیازی نے میئر مرتضیٰ وہاب سے اس منصوبے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی شروع کرنے کی اپیل کی۔ ان کا ماننا ہے کہ کچرے سے بجلی گھر بنانے سے کراچی کو ایک صاف اور پائیدار شہر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور جس سے دوبارہ شہر کراچی کو "روشنیوں کے شہر” کا درجہ مل سکتا ہے۔ اس وقت کراچی میں موجودہ کچرہ مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔رضوان نیازی نے خط کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور ہر کراچی میں موجود کچرے سے بجلی گھر بنائیں جائیں اور عوام کو کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے۔ #

  • چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا کراچی پریس کلب دورہ

    چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے جس نے جمہوریت کی بقا کے لئے اہم کردار ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے کراچی پریس کلب دورہ کیا۔صدرسعید سربازی وسیکرٹری شعیب احمد اور مجلس عاملہ نے انہیں کراچی پریس کلب آمد پرخوش آمدید کہا۔چیف سیکریٹری سندھ کو صدروسیکریٹری اور اراکین گورننگ باڈی نے سندھی اجرک اور کلب کا سوینئیر پیش کیا اور کراچی پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔صدر و سیکریٹری نے سالانہ گرانٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ گرانٹ قسط وار کر کے دی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کراچی پریس کلب کو بہت سے مالی مسائل کا سامنا ہے لہذا گرانٹ کی بقیہ رقم یک مشت ادا کی جائے تاکہ مسائل پر قابو پایا جا سکے۔

    پاکستان اور چین ترقی کےمنصوبوں پر کام جاری رکھیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    چیف سیکریٹری سندھ سید آصف علی شاہ نے یقین دلایا کہ کراچی پریس کلب کی سالانہ گرانٹ کی رقم جلد ادا کر دی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں ہر ممکن اپنا کردار ادا کریں گے ، صحافی کالونی ہاکس بے کے ترقیاتی کام اور 700 نئے ممبرز کے پلاٹس سے متعلق کاغذی کارروائی کافی حد تک مکمل ہو چکی ہے اس سلسلے میں آئندہ ہفتے ہی اجلاس طلب کر کے معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔سید آصف حیدر شاہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کا جمہوریت اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔میرا کراچی پریس کلب سے کافی پرانا تعلق ہے ۔صحافیوں کے لیے کراچی پریس کلب کی خدمات مثالی ہیں ۔پریس کلب کے ہمیشہ جمہوری اداروں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس حوالے سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں ۔چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ صحافی کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں ۔ان کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی کی جاتی ہے ۔

  • سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    سیف سٹی منصوبہ: 35 کیمروں سے کراچی کی مانیٹرنگ شروع

    کراچی: سیف سٹی منصوبے کے تحت پول سائٹس اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے،سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

    انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز :آئندہ چند روز میں پاکستان ٹیم کا اعلان متوقع

    اسنوکر چیمپئن شپ :پاکستان کے اسجد اقبال کی بھارتی کھلاڑی کو شکست، فائنل میں …