Baaghi TV

Tag: کراچی

  • ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا

    ماہ ستمبر میں اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس ) کے 100 انڈیکس میں ماہ ستمبر کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

    کاروباری مہینے کے آخری دن 100 انڈیکس 177 پوائنٹس کم ہوا لیکن پورے ستمبر کے دوران 2 ہزار 625 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پی ایس ایکس میں آج 29 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، یوں کاروبار کی مالیت 14 ارب روپے رہی۔شیئر بازار میں آج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے کی کمی کے بعد 10 ہزار 619 ارب روپے رہی۔دوسری طرف ماہ ستمبر کے اختتام پر 100 انڈیکس 81 ہزار 114 رہا، اس دوران انڈیکس 4 ہزار 665 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ستمبر میں شیئر بازار کی بلند ترین سطح 82 ہزار 905 جبکہ کم ترین سطح 78 ہزار 240 رہی۔ستمبر 2024ء میں پی ایس ایکس میں 10 ارب 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور کاروبار کی مالیت 321 ارب روپے رہی۔ماہ ستمبر کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزشین 134 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 619 ارب روپے ہے۔

    ملائیشیا کے وزیراعظم کا 2 سے 4 اکتوبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ

  • سندھ  کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

    سندھ کےسیاحتی مقامات پرشوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی

    محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ نے سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی، برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نےا ایک اور اہم اقدام کے تحت سیاحتی مقامات پر فلم، ڈرامے، کمرشل وڈیو، فوٹو گرافی، برائیڈل شوٹنگ کی سرکاری فیس میں بڑی کمی کردی گئی، اس حوالے سے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ موہن جو دڑو لاڑکانہ، مکلی کی 2 لاکھ روپے سے فیس کم کرکے 50 ہزار روپے کردی گئی.قائد اعظم ہاؤس میوزیم کی ایک لاکھ روپے سے کم کرکے فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے.مکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد، کوٹڈجی قلعہ، نوکوٹ قلعہ کی فیس ایک لاکھ سے کم کرکے 30 ہزار روپے مقرر کردی گئی.عمرکوٹ قلعہ و میوزیم، رنی کوٹ قلعہ، چوکنڈی قبرستان، بھنبھور قلعہ کی نئی فیس 30 ہزار روپے مقرر کی گئی اور اس حوالے سےسیکرٹری کلچر کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا.
    کرچی: مختلف حادثات میں بچے سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ فیسز کم کرنے سے زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہونگے، قیمتیں کم کرنے سے سیاحتی مقامات مزید اجاگر ہونگے،وزیراعلیٰ سندھ کی واضع ہدایات ہیں کہ سیاحتی، ثقافتی مقامات کے ذریعے سندھ کا مثبت چہرہ دنیا تک جانا چاہیے.

  • حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے مسائل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بارشوں کے بعد ہی شہر کی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ 1.5 ارب روپے کے ایم سی کو سڑکوں کی مرمت کیلئے جاری کرچکی، کراچی کے مختلف منصوبوں پر 200 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے اہم پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ریڈ لائن اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبے مکمل ہونے سے ٹرانسپورٹ کے مسائل میں کافی حد تک بہتری آئے گی۔

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کا جسد خاکی مل گیا

  • پی آئی اے کی پرواز  کے ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    پی آئی اے کی پرواز کے ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی، کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

    کراچی: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والا طیارہ اچانک 36 ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آ گیا۔

    باغی ٹی وی : ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز کے ایڈرولک سسٹم میں شدید فنی خرابی پیدا ہو گئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 260 نے مقامی وقت کے مطابق صبح 05:22 بجے مسقط سے ٹیک آف کیا, روانگی کے 30 منٹ بعد پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے طیارے میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔ تربت کے قریب پرواز کے دوران طیارے کے ہیڈراولک سسٹم میں شدید خرابی پیدا ہوئی,طیارہ محض 7 منٹ میں 36 ہزار فٹ کی بلندی سے 10 ہزار اور پھر 8 ہزار فٹ پر آگیا پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کی اور طیارے کا رخ اپنے ہیڈکوارٹر کراچی کی طرف موڑ لیا، پائلٹ 8 ہزار فٹ سے کم بلندی پر طیارے کو کراچی لایا اور ائیر بس اے 320 طیارے نے صبح 7 بج کر 8 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی, جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان

    اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، فیصل کریم کنڈی

    شام میں امریکی فوجی اڈےپرڈرون حملہ

  • پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ  احترام اور اقدار پر مشتمل ہیں،گورنر سندھ

    پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ احترام اور اقدار پر مشتمل ہیں،گورنر سندھ

    کراچی (باغی ٹی وی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان مسلم ممالک کے بڑے ملک ہیں دونوں ممالک کے مابین تجارتی معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کیے جائیں تو دونوں ممالک ترقی کے نئے منازل طے کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کیا۔
    گورنر سندھ جب تقریب میں پہنچے تو انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل Teguh Wiwekoنے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔ تقریب میں گورنر سندھ نے انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی پر انڈونیشیا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انڈونیشیا کی مختلف شعبوں میں ناقابل یقین کامیابیاں واقعی قابل تعریف ہیں، معاشی ترقی، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں انڈونیشیا کی کامیابیاں دنیا بھر کے لوگوں کے لئے متاثر کن ہیں، پاک انڈونیشیا کے مابین گہرا رشتہ باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مشتمل ہیں، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ کا بہترین ماحول، منافع بخش سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہے ، انڈونیشیا و دیگر ممالک کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ، دونوں ممالک کا تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت و دیگر مختلف شعبوں میں تعاون خوش آئند ہے۔

    شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سکیورٹی گارڈز سمیت 3 ملزمان گرفتار

    کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد ، تعاون اور معاونت بھی فراہم کی جارہی ہے، بعد ازاں گورنر سندھ نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کی مختلف ویڈیوز بھی دکھائی گئی۔ تقریب میں صوبائی وزراء، سفارت کاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
    انڈونیشیا کی 79 ویں قومی دن کے موقع پر گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی طور پر اقوام عالم کے ساتھ تعلقات کو مزید استوار کرنا چاہتا ہے جبکہ مسلم ممالک ہمارے دل کے بالکل ہی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا امت مسلمہ کا سب سے بڑا آبادی والا مسلم ملک ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو تجارتی ،ثقافتی، سیاسی اور معاشی طور پر مضبوط کر کے دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کے ثمرات براہ راست پہنچائے جاسکتے ہیں۔
    کراچی میں تعینات انڈونیشیا کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات برسوں سے ہیں اور دونوں ممالک تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مل جل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حکومتوں کے ساتھ ساتھ عوامی تعلقات کو بھی مزید آگے بڑھایا جائے۔

  • حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

    حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیلی سہولت کار خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، خالد مقبول صدیقی

    کراچی (باغی ٹی وی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا صیہونی حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہنا تھا کہ ہر گزرتا دن اسرائیلی جارحیت میں اِضافہ کر رہا ہے اور عالمی امن کے ٹھیکیداروں کی معنی خیز خاموشی ان کے عزائم کو عیاں کررہی ہے، حسن نصر اللہ کی شہادت سے اسرائیل اور اس کے سرکردہ سہولت کار کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ حق کو غالب آنے سے کوئی روک نہیں سکتا یہ شہادتوں کا نا رکنے والا یہ عظیم سلسلہ نوید انقلاب ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حسن نصر اللہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی شہادت کو اپنی بارگاہ میں قبول و مقبول فرما کر امت مسلمہ کے لئے سودمند بنائے آمین۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔حسن نصر اللّٰہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بم باری کا شکار عمارت میں زمین کے 14 منزل نیچے قیام کرتے تھے۔

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

  • سندھ کی تمام برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

    سندھ کی تمام برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع

    سندھ کی تمام 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع کر دیا گیا.
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنسنگ اقبال دارا کے مطابق اب انٹرنیشنل پرمٹ کے اجرا کا آغاز آن لائن اور سندھ بھر کی 11 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں 14ستمبر سے سندھ کے شہروں حیدرآباد، نواب شاہ، میرپور خاص، سکھر اور لاڑکانہ کے علاوہ کراچی کی 6 ڈرائیونگ لائسنس برانچز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔
    اقبال دارا کے مطابق کوئی بھی شہری اگر وہ سندھ سے جاری مستقل ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو انہیں کسی ڈرائیونگ لائسنس برانچ جانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے گھر یا کسی بھی ملک میں بیٹھے اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کر اسکتے ہیں جو ٹی سی ایس کے ذریعے ان کے دیے گئے پتے پر بھیج دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی فیس ایک ہزار 88 روپے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔

    شرجیل میمن و دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت12 اکتوبر تک ملتوی

  • ایف آئی اے نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں

    ایف آئی اے نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے جناح اسپتال میں غبن کی تحقیقات شروع کردیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جناح اسپتال کی ایڈمنسٹریٹو آفیسر کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کراچی کے ایڈمنسٹریٹیو افسر تمام ریکارڈ سمیت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم کے افسر کے روبرو پیش ہوں۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کشمیر روڈ پر گھر پر چھاپے کے دوران معصوم احمد نامی شخص سے پوچھ گچھ کی گئی، جس نے اسپتال کے لیے ممنوعہ اسمگل دوائیں، لینس خریدنے کا انکشاف کیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر دواں، سرجیکل آلات کی خریداری میں 78 کروڑ روپے کا غبن ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ این آئی سی ایچ میں دواں، سرجیل آلات کی خریداری میں 25 کروڑ کا غبن کیا گیا ہے۔جناح اسپتال کی جانب سے کمیشن اور کک بیکس کے لیے بلیک مارکیٹ سے ادویات خریدنے کا بھی انکشاف ہوا ہے، غیر قانونی کام میں ملوث گروہ میں محکمہ صحت کے افسران شامل ہیں۔اسپتال کی شعبہ خریداری کے ذمہ داران میں غیرقانونی دواں کے بیوپاری بھی شامل ہیں۔

    صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

  • صدر مملکت  کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد

    صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت اور شہید کے لئے بلند درجات کی دعا کی ہے۔ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ مستونگ، بلوچستان حملے میں شہید ہوئے تھے-ان کا کہنا تھا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمیداری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہی-ساری قوم شہدا اور انکے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بیمثال قربانیوں کیلئے احسان مند رہے گی-صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا، ورثاکیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

  • کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز مریضوں سے بھرنے لگیں

    کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسیز بھرنے لگیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کو ایمرجنسی کنسلٹنٹ جناح اسپتال ڈاکٹر عمار نے بتایا کہ پرائمری اور سیکنڈری کیئر اسپتالوں میں سہولتوں کی کمی ہے، جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روز 2 ہزار مریض آنے لگے ہیں۔ڈاکٹر عمار نے کہا ہے کہ ایمرجنسی میں آئے 2 ہزار مریضوں میں سے صرف 20 سی25 مریضوں کا داخلہ ہو پاتا ہے، اسپتال میں اسٹاف کی کمی کے باعث اتنے مریضوں کا علاج ممکن نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ 4 ماہ پہلے تک جناح اسپتال میں روز 1 ہزار مریض آتے تھے۔ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران کے مطابق سول اسپتال میں روز آنے والے مریضوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے، سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 4 ماہ پہلے تک 800 سے زائد مریض آتے تھے۔

    کے الیکٹرک کی رات میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری، شہری اذیت میں مبتلا

    ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار