Baaghi TV

Tag: کراچی

  • 14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی مل گئے

    14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی مل گئے

    پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کشتی الاسد کے 14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی کو سمندر سے ڈھونڈ نکالا۔

    سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز 05 مارچ 2024 کو کیا گیا تھا۔ حادثے کو کئی دن گزر جانے اور خراب سمندری صورتحال کے باوجود 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی آج کامیابی کے ساتھ کھلے سمندر سے نکال لیے گئے۔ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو خراب موسم کی وجہ سے ہجامڑو کریک کے قریب ڈوب گئی تھی۔ سرچ آپریشن میں پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے متعدد اثاثے بشمول ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور سپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ پی ایم ایس ایس رحمت نے سرچ آپریشن پر تعینات یونٹوں سے اطلاع موصول ہونے پر 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی تلاش کیے اور سمندر سے نکالے۔ لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ سول حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کی جانب سے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اس عزم کا غماز ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں ہر قسم کی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔

  • کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی،ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی،ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے

    کراچی: سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق کوارٹر میں آتشزدگی سے ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6 بچے جھلس گئے، زخمی پولیس اہلکار، اہلیہ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جھلس کر زخمی چار بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے عقب میں آگ لگ گئی پولیس کے مطابق آگ پاسپورٹ آفس کے پرانے دفاتر میں لگی جس کے باعث پاسپورٹ آفس کا پرانا ریکارڈ اور ایک گاڑی جل گئی، آگ لگنےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

    کراچی:صدر میں واقع پاسپورٹ آفس میں آتشزدگی،پرانا ریکارڈ جل گیا

    فائر آفیسر ابرار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آگ پر قابو پالیاگیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ بجھانے میں 5 فائر فائرٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد لی گئی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متاثرہ دفاتر میں پرانا سامان رکھا ہوا تھا جو جل گیا، آگ کی لپیٹ میں آکر ایک گاڑی بھی جل گئی۔

    امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،3 اہلکار ہلاک

    عام انتخابات:پی ٹی آئی کو تعلیم یافتہ نوجوانوں ،پی پی اور ن لیگ کو …

  • ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت ٹیکس چوری  کرنیوالی فیکٹری کیخلاف مقدمہ درج

    ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت ٹیکس چوری کرنیوالی فیکٹری کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی: پاکستان کسٹمز پوسٹ کلئیرنس آڈٹ نارتھ نے جعلی مینوفیکچرنگ یونٹ کی آڑ میں ایک ارب 8 کروڑ روپے مالیت کی ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر جعلی یونٹ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ سمیع الحق نے بتایا کہ مذکورہ فرم نے فاٹا/پاٹا ریجن کے لیے سیلزٹیکس اور ایڈیشنل سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 3 ارب 70کروڑ روپے مالیت کا خام مال درآمد کیا، اس کمپنی کی جانب سے درآمدہ ہونے والے مختلف اقسام کے فیبرکس کی ویلیوایڈیشن کرکے فاٹا/پاٹا میں فروخت کرنے کے بجائے مقامی مارکیٹ میں فروخت کردیا گیا۔

    ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ کے مطابق کسٹمز کلئیرنس آڈٹ کے دوران اس بات کی نشان دہی ہوئی کہ خیبر فیبرکس ایمبرائیڈ ری فاٹا اور پاٹا کے نام پر دی گئی ٹیکس مراعات کا غلط استعمال کرنے میں ملوث پائی گئی ہے،فاٹا اور پاٹا کی اس مینوفیکچرنگ یونٹ کے نام پر 3.7 ارب روپے مالیت کی 174 گڈز ڈیکلریشنز کے ذریعے 4 ہزار 63 میٹرک ٹن مختلف ٹیکسٹائل فیبرکس درآمد کی گئیں، جن میں پولیسٹر ٹولے نیٹ، پولیسٹر آرگینزا وون فیبرکس اور کمبلوں میں استعمال ہونے والے پرنٹڈ و ڈائیڈ بائل فیبرکس شامل ہیں۔

    ڈائریکٹر پی سی اے نارتھ کے مطابق ان مصنوعات کی فاٹا اور پاٹا کے لیے ٹیکس ترغیبات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے درآمد کنندہ نے 72کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس، 12کروڑ 62 لاکھ روپے کی ایڈیشنل سیلزٹیکس اور 23کروڑ 55لاکھ روپے کی انکم ٹیکس کی چوری کی، چھاپے کے دوران اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ باڑہ بازار میں قائم ٹیکسٹائل ملز دراصل ایک گھر ہے جس میں فیکٹری کے نام پر دو سلائی مشینیں اور فیبرکس کے صرف 4 رول موجود تھے،مذکورہ درآمد کنندہ کو قانونی لین دین ثابت کرنے کا بھرپور موقع بھی فراہم کیا گیا-

  • ابراہیم حیدری کے قریب کشتی ڈوب گئی،30 ماہی گیر تھے سوار

    ابراہیم حیدری کے قریب کشتی ڈوب گئی،30 ماہی گیر تھے سوار

    کراچی، افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے،کھلےسمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ہے

    ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 30 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سےہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے، ٹیموں کو ماہی گیروں کی تلاش کیلئے روانہ کیا گیا، ٹیموں نے پہنچ کر 30 ماہی گیروں کو تلاش کر لیا،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ماہی گیروں کو دوسری لانچ کے ذریعے ابراہیم حیدری لایا جا رہا ہے

    واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے

  • صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    کراچی:صدارتی انتخاب کے لئے ایک عام شہری نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    باغی ٹی وی: صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

    آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کر لیے ہیں، اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

  • جکارتا سے پاکستان لائے گئے  دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لائے گئے دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے

    لیزنگ کمپنی سے دو برسوں سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا ، اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ائیر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے،سات فروری کو پاکستان لائے گئے رجسٹریشن AP-BLY کے طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ائیرپورٹ پر مکمل کیا گیا تھا، آج اس طیارے نے شہر قائد کراچی سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے پہلی پرواز کی ہے.

    پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی،لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ائیر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے

    ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا،

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے،
    کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، سائٹ ایریا،سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، ناردرن بائی پاس، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بارش کے ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈر ٹرپ کر گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی.

    پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے شہر قائد میں بارش کے بعد نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نکل پڑے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےشہر کے اولڈ ایریاز اور نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا،

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیئے،
    سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 7ملی میٹرریکارڈ ہوئی،کیماڑی میں 5ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 4.8 ملی میٹر،قائدآباد میں 4ملی میٹربارش ہوئی،پی اے ایف بیس مسرورپر2.5ملی میٹر،کورنگی،سعدی ٹاون میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر1.5ملی میٹر،ڈی ایچ اے فیز2،اولڈ ائیرپورٹ اورجناح ٹرمینل پر1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سب سے کم بارش پی اے ایف بیس مسرور پر0.9ملی میٹرریکارڈ ہوئی.

    کراچی میں بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر دیکھنے میں آئی ہے،بارش کی وجہ سے کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد کی دوسری پرواز پی کے 308 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہے،ملتان کی پرواز پی کے 330 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پشاور کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے جائے گی

    پاک فوج کی کراچی کے بارش سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں،حالیہ پیشنگوئی کے مطابق ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پاک فوج کی جانب سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موجود ہیں،پاک فوج کی مختلف ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،پاک فوج قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں،وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کی ہے جبکہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے،میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

  • انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا

    چار رکنی (ائی کیو) ICAO سیکورٹی آڈٹ ٹیم کی ہیڈکواٹرز آمد اور ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سے ملاقات ہوئی،(آئی کیو) ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سیکورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا،ٹیم لیڈر مسٹر آسکر روبیو انیبال نے ڈی جی سی اے اے کو سی اے اے ایکٹ 2023 قانون سازی اور اس کے نتیجہ میں سیکیورٹی شعبہ کی نمایاں کارکردگی پر مبارک باد دی، اسکر روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے باآسانی نہ صرف نئے (آئی کیو) بینچ مارک/معیار 2023 کو حاصل کیا بلکہ وہ (آئی کیو) 2030 کے گولز/مقاصد حاصل کرنے کے بہت قریب آیا

    بنیادی طور پر آڈٹ ٹیم نے پانچ روز سول ایویشن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا جائزہ لیا،مزید چار روز دستاویزات میں پروٹوکولز کے نفاذ کے حوالے سے مشاہدات کیے،اس کے ساتھ ساتھ JIAP کے تمام ایوی ایشن سیکیورٹی شعبوں بشمول ایئرپورٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز (ملکی اور بین الاقوامی) کی جانچ پڑتال کی ،جناح انٹرنیشنل پر کارگو کمپنیاں، گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیاں، کیٹرنگ کمپنیاں وغیرہ کے طریقہ کار کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا،(آئی کیو) سیکیورٹی ٹیم نے آڈٹ کے دوران پاسپورٹ آفس کا بھہ دورہ کیا اور بریفنگ کے بعد طریقہ کار سے مطمئن اور متاثر نظرآئے،(آئی کیو) ٹیم نے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے سے بھی بات چیت کی اور ان کے کام کے طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی،موجودہ مکمل سیکیورٹی آڈٹ 2019 کے جزوی اڈٹ کے بعد پہلا ان سائٹ فل اسکیل آڈٹ تھا،(آئی کیو) سیکیورٹی اڈٹ ٹیم نے روایتی پاکستانی مہمان نوازی پر سی اے اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی سی اے اے نےمہمانوں کو یادگاری تحفے پیش کئے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا.

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

    دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

  • کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے باعث کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں اوقات کار نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونےکا امکان ہےانہوں نے اس دوران ٹریفک انتظامات میں بہتری کےلیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں۔

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، جنہیں حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

    دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ہمیں کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہےبلدیاتی اداروں نے تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں، تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوگاکوشش ہوگی کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے وہاں موجود زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت کیلئے اور ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا،سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

  • کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔

    آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے

    آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے

    ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی