Baaghi TV

Tag: کراچی

  • کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    کراچی: ڈکیتی کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق،حساس ادارے کے افسر سمیت 2 زخمی

    کراچی: ضلع کیماڑی میں فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس حکام کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود گلبائی پل کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حساس ادارے کا افسر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا سعد شیخ حب میں کمپنی کمانڈر تعینات ہیں جو گلبائی کے راستے افطاری کرنے سپرہائی وے جارہے تھے کہ راستے میں انکی موٹر سائیکل خراب ہوگئی۔

    ایس ایچ او کے مطابق افطار سے قبل تقریباً 6 بجے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے سعد شیخ سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر تین سے چار گولیاں مار کر زخمی کردیا،حساس ادارے کے افسر نے ڈکیتوں کے سامنے مزاحمت کی کوشش کی تھی، اس دوران ملزمان نے ان کے پاس اسلحہ بھی دیکھ لیا جس پر انہوں نے سعد شیخ پر فائرنگ کردی۔

    واقعے کا مقدمہ 75/24 سائٹ بی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک ملزمان کی شناخت یا گرفتاری میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

    مولانا کی بچے کے ساتھ بدفعلی، ماریہ کا بھائی کے ہاتھوں قتل، بات اسمبلی پہنچ …

    علاوہ ازیں پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہری ڈاکووں کی زد میں آگئے اور گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا امجد اور امان اللہ نامی شہری سائٹ سپر ہائی وے پر بینک سے رقم لیکر نکلے تھے، گلشن معمار اجمیر گارڈن کے قریب ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے دو نوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40 سالہ امجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، مقتول دو بچوں کا باپ اور سرجانی ٹاؤن میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرتا تھا، عباسی اسپتال میں ایم ایل او کے نہ ہونے کی وجہ سے مقتول کے ورثا مشتعل بھی ہوئے۔

    جبکہ امجد پنجاب خانیوال کا رہنے والا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال لوٹی گئی رقم کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا، ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کی جگہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کررہے ہیں اور جس بینک سےرقم نکلوائی گئی وہاں سےبھی تفصیلات لےرہےہیں، کراچی میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی اور رواں سال 50 افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مارے جاچکے ہیں۔

    دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی میزائل حملے،سفارتکاروں سمیت 8 ا فراد ہلاک

    دوسری جانب امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں جب تک مقامی پولیس کا تصور اور نظام قائم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک جرائم کو کنٹرول اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہوسکے گا، صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کراچی میں جرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا اپنا بیان واپس لیں اور عوام سے معافی مانگیں، کچے اور پکے کے ڈاکوؤں کو سندھ حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔

    حافظ نعیم نے مزید کہا کہ کراچی میں مسلح ڈکیتیوں میں صرف رمضان المبارک میں 10شہری اپنی جان گنوا بیٹھے جبکہ رواں سال49افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور ان کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، جماعت اسلامی عوام کو ڈاکوؤں، ان کے سرپرستوں اور جعلی مینڈیٹ والی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، عید الفطر کے بعد فارم 47کی پیداوار زبردستی مسلط کی گئی حکومت اور جعلی مینڈیٹ کے خلاف بھر پور تحریک چلائے گی، جمعۃالوداع کو یوم القدس ہے،امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پورے پاکستان میں ”یوم القدس“منائیں گے۔

    ججز خط پر وکلا کنونشن بلایا جائے،تحریک انصاف کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ نواز لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم جیسی پارٹیوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے لیکن ان کو عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے اور یہ سب مل کر عالمی ایجنڈے کوپورا کر رہے ہیں ہمارے سارے معاملات اسی عالمی ایجنڈے سے منسلک ہیں، ہمیں آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑ کر امریکہ کا غلام اور گریٹر بھارت کے امریکہ منصوبے کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسا کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا۔

    حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ سندھ میں نگراں حکومت کے دور میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن اور کرپشن کے لیے قائم سسٹم کے خلاف عملی اقدامات کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملاً کیا ہوا صورتحال سب کے سامنے ہے، ڈاکو راج بھی قائم ہے اور سسٹم بھی کام کر رہا ہے اور وہ سسٹم جو پہلے سندھ میں تباہی پھیلا رہا تھا اب اسلام آباد میں جا کر بیٹھ گیا ہے،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ سکھر ملتان موٹر وے رات کو بند کر دی جاتی ہے، کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کا راج ہے، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اتنا جد ید اسلحہ ان تک کیسے پہنچتا ہے۔ اگر بارڈر سے یہ اسلحہ ان تک پہنچتا ہے تو بارڈر سیکوریٹیز کیا کر رہی ہیں اور کون ان کی سرپرستی کر رہاہے، کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کیوں نہیں کیا جا تا-

    کھلے مین ہول میں بچہ گرنے کا کیس،عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور منتخب نمائندوں کو …

  • عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    عمران خان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا، شرجیل میمن

    سندھ کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں فیصل واوڈا کو سپورٹ کر رہے ہیں اس میں کیا برائی ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا اس شہر سے ایم این اے رہے ہیں، کل سینیٹ کے الیکشن ہونے جا رہے ہیں بھرپور کامیاب ہوں گے تحریک انصاف نے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک عملی طور پر نہیں کیا، پی ٹی آئی کے صرف 9 ممبرز ہیں کیسے سیٹیں جیتیں گے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 2 بار منتخب حکومت کو غیرآئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، عدلیہ کی بحالی کے لیے پیپلز پارٹی نے خون دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو 6 ماہ جیل گئے ہوئے نہیں ان کو عدلیہ کی آزادی کا خیال آگیا، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، آصف زرداری کو گیارہ سال بغیر کسی ثبوت جیل میں رکھا گیا اس وقت عدلیہ کی آزادی کیوں یاد نہیں آئی؟بانی پی ٹی آئی کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، اس وقت عدلیہ کی آزادی یاد کیوں نہ آئی،بانی پی ٹی آئی 9 مئی کے واقعات کے بعد مرسڈیز میں عدالت گئے، ان کو کہا گیا گڈ ٹو سی یو، بانی پی ٹی آئی کو وی آئی پی ٹریٹمنٹ جیل میں مل رہی ہے، ایسے میں عدلیہ کی آزادی کسی کو یاد نہ آئی، ان کو سنگین جرائم پر ریلیف دیا گیا،عمران خان نے جو کارنامے کئے اس پر کوئی زیادتی نہیں ہوئی، فرح گوگی کسی کو نہیں بھولی، توشہ خانے کے ڈاکے نہیں بھولے،پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں عدلیہ آزاد ہو،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کچے کے علاقے اور اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے حکومت سنجیدہ ہے، ہر شہری کی جان اور مال کی حفاظت حکومت کا فرض ہے، ہم نے سندھ میں اسلحہ اور منشیات کو آنے سے روکا ہے،ملک میں اسلحہ اور منشیات کو سرحدوں پر روکنا وفاقی اداروں کی ذمے داری ہے، منشیات اور ان کے سپلائرز کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے،

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

  • ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونےکے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کریں گے،آئی جی سندھ

    ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونےکے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کریں گے،آئی جی سندھ

    کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل یا زخمی ہونےکے واقعات کی تفتیش ماہر افسر کریں گے۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں جرائم کی بڑھتی واردات پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس ہواماجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے دوران 49 افراد جاں بحق، 650 کے قریب زخمی ہوئے ہیں، 7 بہترین نامزد افسران کیس پر کام کر کے ملزمان کو گرفتار کریں گے، دیگر 60 افسران ان تمام کیسز میں ملوث ملزمان کے خلاف کام کریں گے، ایک تفتیشی افسر 10 سے 12 کیسز پرہی کام کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ عدیل چانڈیو کو اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، جرائم پر قابو پانے والے پولیس افسران کو ایک لاکھ نقدی، کمپیوٹر، وافر مقدار میں پیٹرول دیں گے، کیس بنانے کے لیے بھی ماہر ماتحت افسران مہیا کر رہے ہیں حکومت سے درخواست کی جائے گی کہ جس طرح اسپیشل ٹیم بنائی گئی ہے اس پر اسپیشل کورٹس بننی چاہئیں تاکہ کیس جلدی حل ہوں۔

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کا کام ہےکہ عوام کی خدمت اور ان کی حفاظت کرنا ہے، ڈکیتی میں مزاحمت پر کلنگز کے ساتھ کریمنلز کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، تفتیش میں کارکردگی، ملزمان کو سزاؤں کی شرح سے آئی اوز کو تنخواہ بطور ریوارڈ دی جائے گی، تفتیشی افسران کی کارکردگی رپورٹ ایس ایس پیز، اے آئی جی آپریشنز سندھ کو ارسال کریں گے، عمدہ کارکردگی کے حامل افسران کو ایس آئی او کی پوزیشن دی جائے گی۔

    31 مارچ تاریخ کے آئینے میں

    بابر اعظم کو کپتان کیوں بنایا گیا؟پی سی بی نے وجہ بتا دی

  • کراچی : رنچھوڑ لائن کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا

    کراچی : رنچھوڑ لائن کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا

    کراچی میں رنچھوڑ لائن عیدگاہ کے قریب بوسیدہ عمارت کا ایک حصہ گرگیا،جس کے ملبے تلے پانچ افراد دب گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے بروقت امدادی کارروائیاں شروع کردیں، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، عمارت میں ایک خاتون سمیت 5 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو سرچ آپریشن کے دوران دو افراد ریسکیو ٹیم کو جواب دے رہے تھے جبکہ ملبے تلے دبی خاتون جواب دینے سے قاصر تھیں، جنہیں ننکالا گیا تو امن کی حالت کافی غیر تھی، انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا،عمارت کا ایک حصہ گرنے سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی بظاہر یہ برطانوی دور کی عمارت ہے جس کے ڈھانچے کو ماہرین نے کمزور اور ناقابل رہائش قرار دیا تھا کیونکہ یہ کسی بھی وقت گر سکتی تھی،متعلقہ حکام نے مکینوں سے جگہ خالی کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن گراؤنڈ فلور پر رہنے والے عمار ت خالی کرنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار تھے اور ان کا کہنا تھا کہ عمارت خالی ہونے کے بعد وہ کہاں جائیں گے۔

  • کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کامران ٹیسوری

    کسی کےجوان بچے چھن رہے ہیں ،ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں لگے ہوئے ہیں،کامران ٹیسوری

    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں-

    باغی ٹی وی: کامران ٹیسوری گذشتہ دنوں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے رائیڈر علی رہبر کی رہائش گاہ پہنچے علی رہبر تحریک پاکستان کے رہنما سید یاور حسین المعروف کیف بنارسی کے پوتے تھے، کیف بنارسی کا مشہور نعرہ” بٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے پاکستان“ آل انڈیا مسلم لیگ کے جلسوں میں لگایا جاتا تھا۔

    گورنر سندھ نے مرحوم کے والد اختر حسین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی اور علی رہبر کے والد کو ہر ممکن تعاون اور افسوس ناک واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرائی، بلاول بھٹو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے میرے ساتھ بیٹھیں، میں آپ کے ساتھ بیٹھنے کے لئے تیار ہوں، اگر کسی کو مجھ سے تکلیف ہے تو مجھے ہٹادیں۔

    صحافیوں کیجانب سے امریکی صدر کے خصوصی طیارے سے قیمتی اشیاء لُوٹنے کا انکشاف

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی میری مقتول علی رہبر کے والدہ، والد، بچے اور بھائیوں سے ملاقات ہوئی ہے یہ ملاقات دل دہلانے والی ہے، دل توڑنے کے لئے وہ الفاظ کافی ہیں جو مرحوم کی والدہ نے مجھ سے کہے اگر احتجاجا ًمجھے بطور گورنر استعفی بھی دینا پڑے تو کوئی بڑی بات نہیں، آئی جی سندھ سے کہوں گا کہ سارے کام چھوڑ کر معاملہ کی تحقیقات کریں، وزیر داخلہ سے کہوں گا کہ اللہ کا واسطہ ہے اس معاملہ کی تحقیقات کریں، ویسے تو جتنے لوگ اسٹریٹ کرائم کا شکار ہوئے ان سب کو انصاف ملنا چاہیئے، علی رہبر کے بچوں کی پڑھائی کی تمام ذمہ داری بحیثیت کامران ٹیسوری لی ہے۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ مقتول کے والد کی آنکھیں دیکھ لیں کہ یہ کس صدمہ میں ہیں ان کے بھائیوں اور والد پر کچھ دنوں بعد کیا گزرے گی ہمارے لئے یہ ایک واقعہ ہے، یہ روز ہورہا ہے آج بھی کچھ دیر پہلے ہوا ہے، کیوں نہیں روک پارہے ہم کیونکہ ہمیں ان کا دکھ نہیں ہے، کسی کا جوان بیٹا اس سے چھن جائے اور ہم چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر بنانے میں ہم لگے ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی فضائی حملے میں اقوام متحدہ کے 4 نمائندے زخمی

    انہوں نے کہا میں سب سے کہتا ہوں کہ سب اس کام پر لگ جائیں ، سب روڈ پر نظر آئیں، جرائم پیشہ افراد کو ایسی عبرتناک سزا دیں کہ کوئی گولی چلاتے ہوئے اور موبائل چھینتے ہوئے ڈرے اب میں خاموش نہیں بیٹھوں گا، پولیس افسران سے کہتا ہوں کہ اس معاملہ کو حل کرو اور اسٹریٹ کرائم بند کرواؤ، دفتر میں بیٹھنا بند کرکے فیلڈ میں گشت کرو، غلام نبی میمن کو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ قابل نہیں ہیں، تمام صاحب حیثیت، آئی جی صاحب، چیف منسٹر صاحب بھی یہاں آئیں اس خاندان سے تعزیت کریں اور ایسے اقدام اٹھائیں جس سے زخموں پر مرہم لگ سکے۔

    دوسری جانب کراچی میں بے رحم ڈاکوؤں نے ایک اور گھر اجاڑ دیا اور ایوب گوٹھ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں چار بچوں کا باپ موت کی نیند سلا دیا گیا ایوب گوٹھ ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کی زد میں آکر چار بچوں کا باپ کانجھی مارا گیا مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کانجھی گھر آرہا تھا اسی دوران واقعہ پیش آیا، کانجھی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے مقتول کا تعلق میرپور خاص سے تھا جبکہ وہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    دوسری جانب پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سمیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا، رمضان المبارک میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 اور رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد 49 ہوگئی،جن میں کمسن بچی، پولیس اہلکار اور دیگر افراد شامل ہیں، اسٹریٹ کرام میں ملوث ملزمان کو پکڑنے کے لیے پولیس کی بنائی گئی تمام حکمت عملی ناکام نظر آئی ہے۔

  • عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    عمران یعقوب منہاس دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات

    کراچی: کراچی پولیس چیف خادم حسین رند کا تبادلہ کردیا گیا،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :نوٹیفکیشن کے مطابق خادم حسین رند کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) آپریشنز سندھ تعینات کردیا گیا جبکہ عمران یعقوب منہاس پولیس چیف کراچی ہوں گے،عمران یعقوب منہاس ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے عہدے پر تھے انہیں دوسری بار کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا۔

    قبل ازیں وفاقی حکومت نے غلام نبی میمن کو دوسری بار آئی جی سندھ تعینات کیا ،حکومت سندھ کی سفارش پر وفاقی حکومت نے رفعت مختار راجا کو تبدیل کرکے غلام نبی میمن کو آئی جی سندھ تعینات کیا جبکہ رفعت مختار راجا کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی،غلام نبی میمن اس سے پہلے بھی آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی ، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو کراچی ، ڈی آئی جی سائوتھ ، ایس ایس پی گھوٹکی ، خیر پور ، لاڑکانہ ، ملیر سمیت دیگر اضلاع میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

    حماس کے حملے میں اسرائیلی کمانڈو ہلاک،16 فوجی زخمی

    شیر افضل مروت کا جسٹس(ر) تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج کرنے کا اعلان

    ہر شخص سالانہ تقریباً 79 کلو کھانا ضائع کرتا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ

  • سحری کیلئے اٹھے تو پتا چلا  بیٹا  دنیا میں نہیں رہا،ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کی موت

    سحری کیلئے اٹھے تو پتا چلا بیٹا دنیا میں نہیں رہا،ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کی موت

    شہر قائد کراچی میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،ڈاکو دن دہاڑے شہریوں کو لوٹتے ہیں تو وہیں ناکامی پر یا مزاحمت پر شہری کو گولیاں‌بھی مار دیتے ہیں،کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے کو گولیاں مار دیں،

    واقعہ میلینئم مال کے قریب پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر دو کمسن بچوں‌کے باپ علی رہبر کو گولیاں ما ر دیں اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے،مقتول کی شناخت علی رہبر کے طور پر ہوئی ،مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ سحری کے لئے اٹھے تو پتا چلا کہ بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا، ایک کال آئی اور کہا گیا کہ ہسپتال سے بات کر رہے ہیں، بیٹے کی لاش پڑی ہے آکر تصدیق کریں

    علی رہبر کے والد نے بیٹے کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں موت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سحری کے لئے اٹھے تھے تو کال آئی کی جناح اسپتال میں لاش آئی ہے علی رہبر کی، 70 سال میری عمر ہے میرا بڑا بیٹا 38 سال کا تھا، کھلے عام ڈاکو دن دناتے پھر رہے ہیں، بے حسی ہے قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں؟ہ ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان بنایا تھا، ہمارے والد سید یاور حسین کیف بنارسی نے اس قوم کو نعرہ دیا تھا بٹ کر رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان، پاکستان بنانے کی خاطر ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں دی تھیں، کبھی ہم نے یہ نہیں کہا کہ کیا دیا ہے پاکستان نے ہمیں، پاکستان میں رہنا سزا بنا دیا گیا ہے۔

    اپنی گفتگو میں انہوں نے شعر پڑھا کہ:
    جس شہر میں بےموت بھی مرجاتے ہیں انسان
    اس شہر میں جینے کا ہنر سیکھ لو رہبر

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

  • قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    قبضہ مافیا کی جانب سے خاتون پر سرعام تشدد

    کراچی: کراچی میں اپنا پلاٹ دیکھنے کیلئے آنیوالی خاتون پر قبضہ مافیا نے سرعام تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : خاتون پر غنڈوں کے تشدد کا واقعہ سرجانی ٹاؤن میں پیش آیا، خاتون اپنا پلاٹ دیکھنے آئی تھی کہ قبضہ مافیا کے غنڈوں نے اسے روکا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک شخص نے خاتون کو تھپڑ مارے جس پر خاتون دُہائی دیتی رہی کہ وہ حاملہ ہے بچے کو کچھ نہ ہو جائے شخص کی جانب سے خاتون کو تھپڑ مارے گئے اور پھر قہقہےبھی لگائے گئے،اس کے بعد خاتون کو پلاٹ سے بے دخل کر کے بھاگنے پر مجبور کر دیا خاتون خود کو ملزمان سے بچانے کی ناکام کوشش کرتی رہی۔
    https://x.com/ejazkhanpsp/status/1773390196446244993?s=20
    پولیس نے واقعے سے اظہار لاعلمی کا اظہار کیا ہے، جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود خاتون نے غنڈوں کے خلاف پولیس سے رابطہ نہیں کیا نہ ہی پولیس کی جانب سے رابطہ کیا گیا۔

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا …

    ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ میں 9 سالہ ذہنی معذور بچی سے مبینہ زیادتی

    خاتون کی جانب سے لڑکے کا فیشل کرنے پر سیلون بند،2افراد گرفتار،مقدمہ درج

  • سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن بحال

    کراچی: سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال کردی گئی،آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے-

    باغی ٹی وی :سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کیخلاف کارروائی اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر اینٹی ربیز کنٹرول پروگرام نے جواب عدالت میں جمع کرادیا،جس میں کہا گیا کہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کہ شکایت کے لیے بنائی گئی ہیلپ لائن 1093 بحال کردی ہے، جنوری 2022 سے مارچ 2024 تک 19 ہزار سے زائد کتوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

    جواب میں کہا گیا کہ 4 اضلاع میں ربیز کنٹرول سینیٹرز بنائے گئے ہیں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے قوانین بنا دئیے گئے ہیں صوبے کے ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنائے جائیں گے 29 فروری کو ہر ضلع میں ڈاگس پاپولیشن کنٹرول سینٹر بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، آوارہ کتوں کی شکایت اور کاٹنے کے واقعات سے متعلق شکایت کے لیے موبائل ایپ بھی بنا لی ہے،رمضان کے بعد عوام الناس کیلئے یہ ایپ فعال کردی جائے گی، شہری آوارہ کتوں سے متعلق تصویر اور پتے کے ساتھ شکایت کر سکتے ہیں آوارہ کتوں کو ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، عدالت نے سماعت 4 مئی تک ملتوی کردی۔

  • ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ   جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری،سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہا-

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 3 پیسے ہے انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسا کم ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 278 روپے 4 پیسےپر بند ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 41 پیسےہے۔

    دوسری جانب پاکستان بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار روپے ہو گئی ہے، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1285 اضافے سے 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے ہے،جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے کے بعد 2191 ڈالر فی اونس ہے۔

    ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    راولپنڈی،اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں …