Baaghi TV

Tag: کراچی

  • صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    صدارتی انتخاب:عام شہری نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے

    کراچی:صدارتی انتخاب کے لئے ایک عام شہری نے بھی سندھ ہائیکورٹ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دئیے۔

    باغی ٹی وی: صدارتی انتخاب کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے آزاد امیدوار شمیم احمد نے کہا کہ میں پاکستان اسٹیل ملز کا ریٹائرڈ ملازم ہوں، مجھے کوئی رکن پارلیمان نہیں جانتا تاہم صدر بن کر ملک کی معیشت بہتر بناؤں گا۔

    آزاد امیدوار نے پریزائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے پوچھا کہ صدارتی امیدوار کے لیے آزاد حیثیت سے لڑنے والے کا کیا فیصلہ ہوگا، جس پر پریذائڈنگ افسر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا کہ ہم نے فارم وصول کر لیے ہیں، اور مزید معاملہ ریٹرننگ آفیسر دیکھیں گے۔

    بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار کے طور پر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے، دونوں امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔

    بارشوں کا حالیہ سلسلہ کب تک جاری رہنے کا امکان؟

    مسائل کے حل کیلئے سب کو نیت نیتی سے کام کرنا ہوگا،بلاول بھٹو

  • جکارتا سے پاکستان لائے گئے  دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لائے گئے دوسرے طیارے نے بھری آج پہلی پرواز

    جکارتا سے پاکستان لایا گیا دوسرا طیارہ بھی پی آئی اے فلیٹ میں شامل کرلیا گیا ہے

    لیزنگ کمپنی سے دو برسوں سے تنازع کا شکار یہ دوسرا طیارہ تین ہفتے قبل پاکستان لایا گیا تھا ، اس سے قبل دسمبر 2023 میں پاکستان لایا گیا ایک ائیر بس طیارہ پہلے ہی پی آئی اے میں سروس دے رہا ہے،سات فروری کو پاکستان لائے گئے رجسٹریشن AP-BLY کے طیارے کی تزین و آرائش کا کام کراچی ائیرپورٹ پر مکمل کیا گیا تھا، آج اس طیارے نے شہر قائد کراچی سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کیلئے پہلی پرواز کی ہے.

    پرواز پی کے 264 کے طور پر طیارہ صبح سوا 7 بجے کراچی سے لاہور پہنچا، طیارے سے لاہور کراچی کی شیڈول فلائٹ پی کے 303 آپریٹ کی گئی،لیزنگ کمپنی سے تنازع کا شکار رجسٹریشن اپ بلز کا طیارہ دسمبر میں پاکستان پہنچا تھا، پی آئی اے کے فعال ائیر بس اے 321 طیاروں کی تعداد 17 ہوگئی ہے

    ستمبر 2021 سے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے باعث طیارے جکارتا میں پھنسے تھے، پی آئی اے نے اکتوبر 2023 میں لیزنگ کمپنی سے مالی تنازعہ طے کیا، لیزنگ تنازعہ کے حل کیلئے کمپنی نے 13 ملین ڈالر کی ادائیگی کی، لیزنگ کمپنی سے سوا 2 سال سے تنازعہ کا شکار پہلا طیارہ دسمبر میں واپس پہنچا،

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    کراچی میں بارش،بجلی غائب،پروازیں تاخیر کاشکار،فوج مدد کو پہنچ گئی

    شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ہے،
    کراچی کے علاقوں نارتھ کراچی، سائٹ ایریا،سرجانی ٹاؤن، منگھوپیر، ناردرن بائی پاس، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور ملیر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،شاہراہ فیصل پر پھسلن کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہوگئے ہیں، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر کے علاقے میں کہیں ہلکی، درمیانی اور کہیں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے،کراچی میں بارش کے ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 145 فیڈر ٹرپ کر گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو کر رہ گئی.

    پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی نمائندے شہر قائد میں بارش کے بعد نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے نکل پڑے،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےشہر کے اولڈ ایریاز اور نشیبی علاقوں میں پانی کی نکاسی کے انتظامات کا جائزہ لیا،

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں ہونے والی بارش کے اعدادوشمار جاری کردیئے،
    سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاون میں 7ملی میٹرریکارڈ ہوئی،کیماڑی میں 5ملی میٹر،اورنگی ٹاون میں 4.8 ملی میٹر،قائدآباد میں 4ملی میٹربارش ہوئی،پی اے ایف بیس مسرورپر2.5ملی میٹر،کورنگی،سعدی ٹاون میں 2ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی، یونیورسٹی روڈ پر1.5ملی میٹر،ڈی ایچ اے فیز2،اولڈ ائیرپورٹ اورجناح ٹرمینل پر1 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی،سب سے کم بارش پی اے ایف بیس مسرور پر0.9ملی میٹرریکارڈ ہوئی.

    کراچی میں بارش کی وجہ سے ایئر پورٹ پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر دیکھنے میں آئی ہے،بارش کی وجہ سے کراچی اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کی روانگی میں سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد کی دوسری پرواز پی کے 308 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹے کی تاخیر ہے،ملتان کی پرواز پی کے 330 بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے پشاور کی پرواز ڈھائی گھنٹے تاخیر سے جائے گی

    پاک فوج کی کراچی کے بارش سے ممکنہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں،حالیہ پیشنگوئی کے مطابق ہونے والی بارش کے نتیجے میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈرینج سسٹمز اور پمپنگ کے ذریعے پاک فوج کی جانب سے پانی کی نکاسی کا سلسلہ جاری ہے،پاک فوج کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موجود ہیں،پاک فوج کی مختلف ریسکیو ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،پاک فوج قدرتی آفات کے دوران امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے چھٹیاں منسوخ کر دی تھیں،وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل بھی کی ہے جبکہ کنٹونمنٹ ہیڈکوارٹر میں بھی ایمرجنسی سیل قائم کیا گیا ہے،میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہر کے نالوں اور چوکنگ پوائنٹ کو کھول دیا گیا ہے۔

  • انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل

    انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن، سیکیورٹی آڈٹ ٹیم کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا

    چار رکنی (ائی کیو) ICAO سیکورٹی آڈٹ ٹیم کی ہیڈکواٹرز آمد اور ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سے ملاقات ہوئی،(آئی کیو) ٹیم نے ڈی جی اور ڈپٹی ڈی جی کو پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری کے سیکورٹی سسٹمز کے مکمل ہونے والے آڈٹ کے بارے میں بریف کیا،ٹیم لیڈر مسٹر آسکر روبیو انیبال نے ڈی جی سی اے اے کو سی اے اے ایکٹ 2023 قانون سازی اور اس کے نتیجہ میں سیکیورٹی شعبہ کی نمایاں کارکردگی پر مبارک باد دی، اسکر روبیو کا کہنا تھا کہ پاکستان نے باآسانی نہ صرف نئے (آئی کیو) بینچ مارک/معیار 2023 کو حاصل کیا بلکہ وہ (آئی کیو) 2030 کے گولز/مقاصد حاصل کرنے کے بہت قریب آیا

    بنیادی طور پر آڈٹ ٹیم نے پانچ روز سول ایویشن سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کا جائزہ لیا،مزید چار روز دستاویزات میں پروٹوکولز کے نفاذ کے حوالے سے مشاہدات کیے،اس کے ساتھ ساتھ JIAP کے تمام ایوی ایشن سیکیورٹی شعبوں بشمول ایئرپورٹ، اے ایس ایف، ایئر لائنز (ملکی اور بین الاقوامی) کی جانچ پڑتال کی ،جناح انٹرنیشنل پر کارگو کمپنیاں، گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیاں، کیٹرنگ کمپنیاں وغیرہ کے طریقہ کار کا تفصیلی آڈٹ کیا گیا،(آئی کیو) سیکیورٹی ٹیم نے آڈٹ کے دوران پاسپورٹ آفس کا بھہ دورہ کیا اور بریفنگ کے بعد طریقہ کار سے مطمئن اور متاثر نظرآئے،(آئی کیو) ٹیم نے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے سے بھی بات چیت کی اور ان کے کام کے طریقہ کار کی بھی جانچ پڑتال کی،موجودہ مکمل سیکیورٹی آڈٹ 2019 کے جزوی اڈٹ کے بعد پہلا ان سائٹ فل اسکیل آڈٹ تھا،(آئی کیو) سیکیورٹی اڈٹ ٹیم نے روایتی پاکستانی مہمان نوازی پر سی اے اے حکام کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی سی اے اے نےمہمانوں کو یادگاری تحفے پیش کئے اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا.

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

    دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

  • کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے باعث کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں اوقات کار نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونےکا امکان ہےانہوں نے اس دوران ٹریفک انتظامات میں بہتری کےلیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں۔

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، جنہیں حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

    دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ہمیں کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہےبلدیاتی اداروں نے تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں، تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوگاکوشش ہوگی کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے وہاں موجود زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت کیلئے اور ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا،سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

  • کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کے پیٹ خراب

    کراچی کنگز کے 20میں سے 13 کھلاڑی پیٹ کی خرابی کا خرابی کا شکار ہوگئے، پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبرپر موجود کراچی کنگز کو آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں لازمی کامیابی درکار، لیکن میچ کے لیے گیارہ کھلاڑی میدان میں اتارنا مشکل ہوگیا۔

    آج کراچی میں میچ ہونا ہے اور کراچی کنگز کے کھلاڑی بیمار پڑ گئے ہیں، کچھ کو ہوٹل میں دوا دی گئی تو ایک کو ہسپتال میں بھی داخل کروانا پڑ گیا،ہوٹل کا کھانا کھانے سے مبینہ طور پر کراچی کنگز کے 13 کھلاڑیوں کو بدہضمی کی شکایات ہوگئی ہے۔ہوٹل میں ہی کراچی کنگز کے کھلاڑی ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی ہیں، ڈوپلائی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال داخل کروایا گیا ہے، تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بھی بخار ہے،ہوٹل میں تین کھلاڑیوں کو ڈرپ لگائی گئی ہے، گزشتہ روز بھی ڈینئل سیمز اور جیمز وینس نے پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے میچ نہیں کھیلے تھے

    آج کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہے، ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں،پی ایس ایل انتظامیہ نے بیماری کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی لمٹ میں کمی کی اجازت دی ہے،کراچی کنگز کو فائنل الیون میں کم از کم دو غیر ملکی کھلانے کی اجازت دی ہے

    ٹیم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ مشکل صورتحال کے باوجود کراچی کنگز آج کا میچ بھی کھیلے گی، کراچی کنگز کی ٹیم فیلڈ میں ضرور اترے گی ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہوجائیں، کراچی کنگز کی ٹیم اپنے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج الیکشن کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 484 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 703 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 887 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 63 ہزار 929 رہی، بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 52 ارب روپے بڑھ کر 9141 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کی کمی ہوئی ہے، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14ہزار800 روپے ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 944 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 156روپے ہے،دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر کم ہوکر 2028 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2048 ڈالر فی اونس ہے۔

    امریکا اور روس کے مصنوعی سیاروں کا آج رات کسی وقت تصادم ممکن

    قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب

    سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلیے تیار ہے، امریکی صدر

  • راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس نے راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرسید پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم اظہر ولد اخلاق کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او سرسید امام بخش لاشاری کے مطابق گرفتارملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا، ملزم گزشتہ روز والے کپڑے اور جیکٹس پہن کر کسی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازبیا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں پہنچا تو علاقہ مکینوں نے اسے پہچان لیا اور گھیرے میں لے لیا، اسی دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملزم نیو کراچی کا رہائشی ہے وہ کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا تھا، ملزم متعدد مرتبہ راہ گیر خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کر چکا تھا اور گرفتارملزم کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی تھی، گرفتار ملزم کے خلاف سرسید تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف نیو کراچی سمیت دیگر تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں جن کی تفصیل حاصل کی جا رہی ہے، گرفتار ملزم عادی مجرم ہے اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    دوسری جانب سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھ،اایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔

    سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی، مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔

  • الیکشن کے دوران گورنر ہاوس ایم کیوایم کے دفتر کے طور پر کام کرتا رہا،سعید غنی

    الیکشن کے دوران گورنر ہاوس ایم کیوایم کے دفتر کے طور پر کام کرتا رہا،سعید غنی

    سابق صوبائی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں عوام کی خدمت کی ہے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام نے پہلے سے زیادہ پیپلزپارٹی کو ووٹ دئیے ہیں ،5 سال مزید صوبے کے عوام کی خدمت کریں گے ،اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ،پہلی ترجیع اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنا ہے،صدر مملکت کے عہدے پر بیٹھا شخص ایک سیاسی جماعت کا کارکن بنا ہے ،اچھا ہوتا کہ صدر مملکت اجلاس بلاتے اور خود کو متنازعہ نہ بناتے،صدر مملکت کا جواز درست نہیں ہے ،گورنر اسپیکر اور صدر کا کا کردار غیر جانبدارانہ ہونا چاہیے ،گورنر سندھ اس پر پورا نہیں اترتے ،گورنر سندھ کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ،الیکشن کے دوران گورنر ہاوس ایم کیوایم کے دفتر کے طور پر کام کرتا رہا ،گورنر سندھ کو اس طرح کے کردار سے دور رہنا چاہیے،

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

    صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے،صدارتی منصب چھوڑ دیں،شازیہ مری
    پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات،سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا ہے کہ صدر کا قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانا آئینی عمل سے انحراف ہے،صدر آئین کا احترام نہ کرکے اپنی میراث تباہ کر رہے ہیں، وہ آئین پر عمل کریں یا صدارتی منصب چھوڑ دیں، آمر ضیاء نے آئین سے جو شق نکالی اسے جمہوری حکومت نے بحال کیا، ضیاء نےالیکشن کے 30 دن پورے ہونے تک اجلاس بلانے کی شق ہی نکال دی تھی،18ویں آئینی ترمیم کے تحت صدر 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں آج پھر صدر عارف علوی آمر ضیاء کی سوچ پر عمل پیرا ہوکر آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں،صدر آئینی بحران پیدا کرکے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ،چار سال بعد لبنانی نژاد امریکی شہری والد کے سامنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،چار سال بعد لبنانی نژاد امریکی شہری والد کے سامنے کیلئے عدالت پہنچ گیا

    کراچی میں 2020 میں قومی ایئر لائن پی آئی اے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات اور والد کے سامان کے لیے لبنانی نژاد امریکی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے

    عدالت نے پی آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ امریکا سے بیٹے کو بلا کر ڈی این اے کے بعد لاش حوالے کر دی گئی تاہم سامان نہیں دیا گیا، حادثے بعد کی صورتحال کے بارے میں پی آئی اے کے کوئی رولز ہیں اور نہ ہی کوئی ایس او پیز،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے سوال کیا کہ معلومات حاصل کر کے کیا کرنا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ صرف حادثے کی معلومات اور جاں بحق شہری کا سامان حاصل کرنا چاہتے کوئی معاوضہ نہیں چاہیے۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہم آج حکم نامہ جاری کریں کل پی آئی اے پرائیویٹ ہو جائے۔،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ معلومات حاصل کرنا ہمارا حق یے، حادثے سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں.

    لبنانی شہری نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مئی 2020 میں پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں گر گیا تھا، طیارے میں میرے والد عبدالفتح الہٰی بھی سفر کر رہے تھے جو جاں بحق ہوئے تھے، تین سال بعد حادثے سے متعلق رپورٹ تو جاری کی گئی ہے وجہ نہیں بتائی گئی، حادثے کے بعد کسی کی لاش کسی اور کے ورثاء کو دے دی گئی، جاں بحق لبنانی نژاد امریکی شہری کی لاش بھی کسی اور کے حوالے کردی گئی تھی.

    قبل ازیں کراچی میں 4سال قبل پی آئی اےکی پروازپی کے8303کے حادثےکی حتمی رپورٹ جاری کردی گئی ، رپورٹ ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے جاری کی جس کے مطابق حادثہ واضح طورپرانسانی غلطی کی وجہ سے پیش آیا، ایئرٹریفک کنٹرولرنے4مرتبہ پائلٹ کولینڈنگ سے روکتے ہوئےبتایا اونچائی بہت زیادہ ہے،پانچویں مرتبہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے لینڈنگ کی اجازت دے دی۔انجن رن وے سے ٹکرانے اور شعلے نکلنے کے بارے میں ایئر ٹریفک کنٹرولر نے پائلٹ کو نہیں بتایا،دونوں انجن رن وے ٹکرانے کی وجہ سے متاثر ہوئے،دونوں انجنوں کو لبریکینٹ آئل فراہم کرنے والا نظام خراب ہو گیا جس کی وجہ سے دونوں انجن بند ہو گئے،انجن بند ہونے سے طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا،دونوں پائلٹس اور ا یئر ٹریفک کنٹرولرز میں رابطے اور ہم آہنگی کا فقدان تھا، حادثہ کی انتظامی ذمہ دار ی پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے