Baaghi TV

Tag: کراچی

  • بینکوں سے کیش نکلوا کر لے جانے والوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    بینکوں سے کیش نکلوا کر لے جانے والوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

    کراچی: پولیس نے بینکوں سے رقم نکلوا کے لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ایس پی ایس آئی یو عرفان سموں کا کہناتھا کہ ایس آئی یو نےدونوں ملزمان کوگلشن اقبال میں ایرو کلب کےقریب سروس روڈ سے گرفتار کرلیا، جو بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھےملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے کیش لے کر نکلنے والےشہریوں کی نشاندہی باہر بیٹھے اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مناسب مقام پر ان کو لوٹتے تھے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جوہرآباد، نیو کراچی، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، گلشن اقبال، لانڈھی، سچل، کورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور گرفتار ملزمان سے دو پستول ملے ہیں۔

    بابری مسجد کے بعد گیان واپی مسجد سے متعلق عدالت کے فیصلےسے مسلمانوں …

    پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں مزید کمی

    گوہر اعجاز کو وزیرداخلہ کا اضافی چارج مل گی،نوٹیفکیشن جاری

  • بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین  بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    بیروزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    کراچی: شہر قائد میں بے روزگاری سے تنگ شوہر نے بیوی اور تین کم سن بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق میاں بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں وائرلیس گیٹ شارع فیصل کے فلیٹ سے ملیں خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں فرش پر تھیں، شوہر کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، متوفی شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو تیزدھار آلے سے ذبح کیااطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پہنچ گئی اور مزید تفتیش جاری ہے-

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھر کے سربراہ احسن رضا رضوی نامی شخص نے اپنی بیوی ندا رضوی اور تین بچوں جبرائیل، میکائیل اور بچی اُم ہانی کو قتل کر کے خودکشی کی ہے پڑوسیوں کے مطابق احسن کافی عرصے سے بے روزگار اور مہنگائی سے شدید پریشان تھا۔

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

    ایس ایس پی ملیر طارق الہی مستوئی موقع پر پہنچے اور پولیس نے تفتیش کا عمل شروع کیا لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی، ایس ایس ملیرطارق مستوئی نے میڈیا کو بتایا کہ کرائم سین یونٹ عملہ شواہد جمع کررہا ہےبچوں کی لاشوں پرتیز دھارآلے کے وار کے نشان موجود ہیں، فلیٹ سے ایک تحریری نوٹ بھی ملاہے جس میں ایک لیپ ٹاپ کا ذکر تھا، پولیس نے لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا ہے۔

    دوسری جانب لاشوں کے قریب سے احسن رضا کا مبینہ خط ملا ہے، مبینہ خط میں احسن رضا نے بیوی اور بچوں کے قتل کا اعتراف کیا ہے، مبینہ خط میں احسن نے قتل کے بعد خودکشی کرنے کا بھی ذکر کیا۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

  • شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

    شدید دھند، متعدد پروازیں منسوخ، کئی تاخیر کا شکار

    دھند اور خراب موسم، کراچی کا فلائٹ شیڈول آج بھی متاثر ہوا ہے

    کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس اور ایئربلیو کی پروازیں اڑان نہ بھرسکیں ،کراچی سے سکھر جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے – 531 معطل ہوئی ہے،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے – 401 معطل ہوئی ہے،کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے – 301 تاخیر کا شکارہے،فلائٹ 11 بج کر 55 منٹ کی بجائے 3 بجے روانہ ہو گی،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف – 122 معطل ہوئی ہے،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی فلائٹ پی ایف – 142 معطل ہوئی ہے،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے – 201 بھی معطل ہوئی ہے

    کراچی سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے – 303 معطل ہوئی ہے،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی فلائٹ پی ایف – 124 تاخیر کا شکار ہوئی،پرواز 6 بجے کی بجائے 6 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرے گی،کراچی سے القسیم جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے – 170بھی معطل ہوئی ہے،کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی فلائٹ ای آر – 505 معطل ہوئی ہے،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف – 146 اڑان نہ بھرسکی،کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی فلائٹ پی ایف – 126 معطل ہوئی ہے .

    شدید دھند، پی آئی اے کی پروازوں کےشیڈول اور آمد رفت میں تبدیلیاں
    موسم کی خرابی کی وجہ سے پی آئی اے کی پروازوں کےشیڈول اور آمد رفت میں تبدیلیاں متوقع ہیں، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پشاور اور اسلام میں دھند اور موسم کی خرابی کے پیش نظر پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈیول اور آمد و رفت میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کو اس سلسلے میں آگاہ بھی کر رہی ہے ۔ آج کی پروازین پی کے 283 پشاور – دبئی ، پی کے 214 دبئی – کراچی تاخیر سے روانہ ہونگی جبکہ پی کے 240 کویت – اسلام آباد اب کویت – لاہور آپریٹ ہوگی۔ پی کے 264 ابوظہبی- اسلام آباد اب ابوظہبی- لاہور روانہ ہو گی ۔ پی کے 234 دبئی – اسلام آباد اور پی کے 235 اسلام آباد – دبئی ری روٹ کر دی گئی ہے اور اب لاہور – دبئی لاہور آپریٹ ہوگی۔ مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پرواز سے قبل پی آئی اے کال سینٹر پر رابطہ کریں ۔

     ایئر انڈیا کی پرواز میں پانی ٹپکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

     سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) مدد کیلئے سامنے آگئی

    پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت

    پائلٹس کی ابتدائی 8 سے 10 ماہ کی تربیت پر 15000 سے 20000 ڈالر کا خرچ

    پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

    سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

    بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

  • کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

    گرفتار دہشت گرد عبدالغفار عرف امجد کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 2011 میں عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر حملے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمدعلی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے،ملزم عبد الغفار پولیس کو مطلوب اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر خودکش حملے میں ملوث تھا،گرفتار دہشت گرد نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ حملہ آوروں میں ابو صالح، زوجہ ابو صالح کا تعلق چیچنیا،داؤد عرف حسن کا تعلق آذربائیجان سے تھا،حملہ آور شعیب اور عتیق تعلق کراچی سے تھے،حملے کے لئے عبداللہ شاہ غازی مزار کی طرف جا رہے تھے جہاں پر پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم کے ساتھیوں نے اپنے آپ کو خودکش جیکٹس سے اڑا دیا۔ دھما کے باعث دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ واقعے کے بعد ملزم عبد الغفار عرف امجد عرف عرفان فرار ہوگیا تھا،

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم عبد الغفار خیبرپختونخوا میں روپوش ہوگیا تھا، ملزم دوبارہ کراچی میں دہشت گردی کا نیٹ ورک منظم کرنے کے ارادے سے آیا تھا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں،

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند عمارتیں بنانے پر اتفاق

    کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند عمارتیں بنانے پر اتفاق

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنور کو آپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کروانے کیلئے مقامی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کو مشترکہ حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی کے علاقے اسکیم 33 میں بجنورکوآپریٹو ہاؤ سنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے سے متعلق سماعت ہوئی،ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی ایسٹ اور رینجرز ونگ کمانڈر عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے ایس ایس پی اور ڈی سی ایسٹ سے استفسار کیا بتائیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کہاں پہنچا ؟-

    ڈی سی ایسٹ نے جواب دیا کہ ہمارے پاس مشینری نہیں ہے، استدعا کی کہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر انکروچمنٹ کو حکم دیں ہمیں مشینری فراہم کریں، عدالت نے ڈی سی، ایس ایس پی، اور رینجرز سمیت دیگر فریقین کو کہا کہ آپ سب آپس میں ملیں، بیٹھیں جائزہ لیں کہ کیسے قابضین کے خلاف کارروائی کرنی ہے قابضین ایسے نہیں جائیں گے، قابضین کو ہٹانے کیلئے آپ کو فورس استعمال کرنی ہوگی، بعد ازاں عدالت نے13 فروری تک پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    8 ارب روپے سے زائد مالیت کی چرس برآمد

    دوسری جانب سندھ اور وفاقی حکومت نے کلینٹن اور جہانگیر کوارٹرز کی خالی زمین پر بلند و عالی شان عمارتیں بنانے پر اتفاق کرلیا، نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت وفاقی سیکریٹری ہائوسنگ کے ساتھ ویڈیو لنک اجلاس میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو، سیکریٹری بلدیات منظور شیخ، کمشنر کراچی سلیم راجپوت، سیکریٹری پی پی پی یونٹ اسد ضامن اور ایم سی کراچی افضل زیدی نے شرکت کی۔

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

    ترجمان کے مطابق اجلاس میں سندھ اور وفاقی حکومت نے کوارٹرز کے پراجیکٹس پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، اس پراجیکٹ پر سندھ اور وفاقی حکومت ایم او یو پر دستخط کریں گے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ان پرانے کوارٹرز میں وفاقی حکومت کے ملازمین رہتے تھے، ملک کا دارالخلافہ اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد بھی لوگ انہی کوارٹرز میں رہ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کوارٹرز کی خالی زمین پر ہائی رائزز بنائیں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو، ہائی رائز بلڈنگ بنانے سے پرانے رہائشیوں کو بھی فلیٹس ملیں گے اور کچھ فروخت کیے جائیں گےوفاقی سیکریٹری ہائوسنگ نے کہا کہ وفاقی حکومت بھی ان کوارٹرز کی جگہ ہائی رائزز عمارتیں بنانا چاہتی ہے۔

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

  • لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں،عدالت

    لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں،عدالت

    سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی،

    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے سماعت کی، سرکاری وکیل اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے، سرکاری وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹیز اجلاس اور تحقیقات میں دونوں شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے، عدالت نے استفسار کیا کہ شہری اتنے عرصے سے لاپتہ ہیں کچھ توکریں، تحقیقات میں کیا سامنے آیا؟تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ حافظ فرحان قادری پہلے بھی لاپتہ ہوا تھا اور 2020 میں دوبارہ لاپتہ ہوگیا، اس حوالے سے مدینہ کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں، عدالت نے مفرور قرار دیا ہے،

    جسٹس نعمت اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہو لاپتہ شہریوں کو اب عدالت میں پیش کرنا ہوگا،عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ لاپتہ شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ خود پیش ہوں، جن شہریوں کی جبری گمشدگی ثابت ہوچکی ہے انہیں ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • ون پوائنٹ ایجنڈہ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،مصطفیٰ کمال

    ون پوائنٹ ایجنڈہ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ہمارے ہمارے دوست ڈاکٹر عرفان گل مگسی ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ،انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے پانچ ماہ سے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے ،ہماری انتخابی مہم گزشتہ کئی ماہ سے چل رہی تھی ،ایم کیو ایم نے جو منشور پیش کیا وہ سب نے دیکھا ،ہم پاکستان کے آئین میں بنیادی تبدیلی چاہتے ہیں ،ہم آئین میں تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں ،ہمارا یہ ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ،آئینی ترامیم ہوگی تو اختیارات نچلی سطح پر آئیں گے,جب تک ملک میں مقامی حکومتیں نہیں آتیں عام انتخابات نہ ہوں ،جس جس کو ایم کیو ایم کے ووٹوں کی ضرورت پڑے گی ایم کیو ایم صرف اس سے آئینی ترامیم مانگے گی،دنیا میں جو ترقی یافتہ ممالک کہلاتے ہیں وہ سب اربن ممالک ہیں،جب تک ممالک اربن نہیں ہونگے آپ ترقی نہیں کرسکتے،جو بھی بین الاقوامی کھلاڑی ہیں شاعر ادیب ان کا تعلق کہیں سے بھی ہو جب وہ شہر میں آتے ہیں تو لائم لائٹ میں آتے ہیں،پاکستان میں ایک شہر ہے جو پلاننگ سے بنا وہ اسلام آباد ہے،پوری دنیا میں پلاننگ کے تحت شہر آباد کئے جاتے ہیں،اگر پلاننگ سے شہر نہیں بنائیں گے تو لوگ پارکوں سڑکوں پر سوئیں گے،

    15 نہیں پانچ سال دے دیں، ضمانتیں ضبط کروا دینگے، مصطفیٰ کمال
    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 31 ارب ڈالر بیرون ملک مقیم پاکستانی بھیجتے ہیں،انڈیا نے اپنی یونیورسٹی میں لوگوں کو ٹرینڈ کرکے باہر بھیجا آج وہ لوگ مختلف کمپنیوں کے سی او ہیں،ایم کیو ایم ملک میں اسکول اور یونیورسٹی میں وہ تعلیم دینا چاہتے ہیں جس کی دنیا میں ضرورت ہے،پیپلزپارٹی نے 15 سال حکومت میں رہنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ بلاول بھٹو لاہور میں کھڑے ہوکر یہ نہیں کہہ سکتے ہمیں ووٹ دو ہم لاہور کو کراچی جیسا بنادیں گے،ایم کیو ایم 21 جنوری کو باغ جناح میں تاریخی جلسہ کرنے جارہی ہے، سپریم کورٹ نے اوپن عدالت لگائی تاکہ پی ٹی آئی آکر اپنی بات ثابت کرے،انہوں نے ایک کمرے میں بند رزلٹ بنا لیا وہ کورٹ میں کچھ ثابت نہیں کرسکے اب کوئی پارٹی میں کمرہ بند کر کے چیئرمین نہیں لا سکے گی، پہلی چھری پی ٹی آئی پر چلی ہے،ہم 15 سال نہیں مانگ رہے صرف 5 سال کیلئے سندھ ہمارے حوالے کردیں۔ لیاری اور لاڑکانہ تک میں اتنے کام کروائیں گے کہ ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

  • ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو ماری گئی گولیاں

    ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو ماری گئی گولیاں

    شہر قائد کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر بیوی کے سامنے شوہر کو گولیاں مار دی گئیں

    واقعہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں پیش آیا، جہاں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکووں نے بیوی کے سامنے شوہر پر فائرنگ کر دی جس سے اسکی موت ہو گئی، پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 26 سالہ حاجی محمد عدنان کے طور پر ہوئی ہے، پولیس موقع پر پہنچی تو اہلخانہ نے بتایا کہ ڈکیتی مزاحمت پر عدنان کو قتل کیا گیا ہے ،عدنان اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھا کہ نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی، اس دوران عدنان نے مزاحمت کی جس پر ڈاکو طیش میں آ گئے اور انہوں نے گولیاں چلا دیں، عدنان کو تین گولیاں لگیں اور اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی، ڈاکو جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے

    پولیس کے مطابق مقتول عدنان کا تعلق ضلع قلات بلوچستان سے ہے، مقتول کی گاڑی تھانے منتقل کر دی گئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوایا گیا جہاں سے لواحقین لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد بلوچستان لے گئے، پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں جرائم کی شرح بڑھ چکی ہے، کراچی میں پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کی جانب سے بلا کسی خوف و خطر ، دن دیہاڑے لوٹ مار اور قتل و غارت کے واقعات روز مرہ کا معمول بن کر رہ گئے ہیں

  • جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی

    جماعت اسلامی،پی ٹی آئی کے دفاع میں سامنے آگئی،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا نشان بھی نہیں ہونا چاہیے ۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی بارے فیصلہ کیا کہ انکا نشان نہیں ہونا چاہئے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی وراثت پر چل رہی ہیں، جمہوریت دشمن پارٹیاں‌ہیں، ان سے بھی نشان لیں، اگر نہیں لیں گے تو یہ لیول پلینگ فیلڈ نہیں ہے،آج ہم نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، آزاد امیدواروں پر میرا خیال ہے زرداری صاحب زیادہ کامیابی حاصل کر لیں گے،ا س فیصلے کے نتیجے میں کتنا غیر جمہوری عمل ہو گا کسی نے سوچا؟نشان چھین رہے ہیں ، کسی کو آگے لارہے ہیں کسی کو پیچھے ، لیول پلیئنگ فیلڈ کہاں ہے آزاد امیدواروں کی آصف زرداری منڈی لگائیں گے

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا ملک کی معیشت میں 40 فیصد سے زائد شیئر ہے، اس شہر کو بری طرح سے نظر انداز کیا گیا ہے، صنعتوں کو بھی گیس نہیں مل رہی، گیس کے ذخائر کم نہیں ہیں، جو حکومتیں پچھلے عرصے میں رہیں وہ تازہ دم ہوکر آرہی ہیں کہ ہمیں ووٹ دو، ایران گیس پائپ لائن پر کام بند ہو گیا، غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، امریکی غلام ہیں کہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر کام نہیں ہو رہا، اب گیس کے بحران پر خاموش نہیں رہا جاسکتا ہے، کراچی کی اکثر آبادیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہے، 18 جنوری کو سوئی گیس کے آفس کے باہر دھرنا دیں گے، جو لوگ پریشان ہیں جماعت اسلامی ان کی آواز ہے،حکومتوں میں رہنے والی پارٹیاں اس مسئلے کو اٹھا سکتی ہیں، یہاں پانی کا شدید بحران ہے، سیوریج کا نظام خراب ہے، گٹر کے ڈھکن تک تو دے نہیں سکے، قبضہ میئر گٹر کے ڈھکن فراہم نہیں کر رہے اور جھوٹ بولتے رہتے ہیں، چند گٹر کے ڈھکن دے کر سمجھتے ہیں کہ مسئلہ حل ہو جائے گا.

     مریم نواز کے خطاب کا محور عمران خان پر تنقید رہا،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    بیرون ملک سے آنیوالے مزید 6 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    کراچی : بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والےمزید 6 افراد کا کورونا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ(RAT) مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق 50 سالہ مینگورہ سوات کا رہائشی جدہ سے کراچی پہنچا تھا، جب کہ میرپورماتھیلو ضلع گھوٹکی کا رہائشی 27 سالہ مسافر بھی جدہ سے کراچی پہنچا تھا اس کے علاوہ مینگورہ سوات کا ہی رہائشی 22 سالہ تیسرا مسافر ریاض سے کراچی پہنچا تھا اور چوتھا 40 سالہ رحیم یار خان کا رہائشی بھی سعودی عرب سے کراچی پہنچا، پانچواں مسافر 22 سالہ شخص چارسدہ کا رہائشی ہے جو ریاض سے کراچی پہنچا جب کہ چھٹے68 سالہ مسافر کا تعلق جیکب آباد سے ہے جو جدہ سے کراچی پہنچا-

    اب تک بیرون ملک سے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے والے 15 مسافروں کے ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے پندرہ مثبت کیسوں میں سے 11 مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ مثبت جبکہ 4 کے نتائج آنا باقی ہیں 11 مثبت پی سی آر ٹیسٹ کیسز میں سے 2 مسافروں کے کورونا کے ”نئے ویرینٹ جے این ون“ مثبت آئے اب تک جے این ون ویرینٹ کے 7 مثبت کیسز میں سے 2 بیرون ملک کے اور پانچ مقامی ہیں۔

    سندھ کے تمام ڈی ایچ اوز، ٹی ایچ کیوز اور اسپتالوں میں ہدایات جاری کی جاچکی ہیں طبی ماہرین کے مطابق کووڈ 19 کا نیا ویرینٹ جے این ون گزشتہ کووڈ 19 کے جیسا طاقتور نہیں ہےعوام سے اپیل ہے کہ وہ کووڈ 19 کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔